عرفان الہٰی

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۲۳۵
نظر سے پہلے کبھی نہیں گرتا ہو گا۔سچ تو یہ ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ
کے عہد کی جس قدر اسلامی تاریخوں کا مطالعہ کیا جائے گا اسی قدر مضمون
سبق آموز اور قابل قدر معلوم ہوگا یہ
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے آپ
کی تقریر کا موضوع اسلام میں اختلافات کا آغاز تھا اس انتہائی
ادق، مشکل اور الجھے ہوئے مضمون پر آپ نے بڑی شرح وبسط کے ساتھ روشنی ڈالی اور بہت سے اُلجھے
ہوئے تاریخی عقدوں کو ایسی عمدگی کے ساتھ حل فرما دیا کہ تاریخ کے بڑے بڑے اساتذہ بھی انگشت بدنداں
رہ گئے۔حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت اور اس کے مخفی در مخفی اسباب پر سے پردہ اُٹھاتے
ہوئے آپ نے فقہ کے اصل سرغنوں کو بے نقاب کیا اور ثابت فرمایا کہ دراصل اس فتنے کی طنابیں
بعض شر انگیز بود کے ہاتھ میں تھیں۔صحابہ کرام ہر گز اس میں ملوث نہ تھے بلکہ بعض غیر تربیت یافتہ
نئی نسل کے نوجوانوں اور دور دراز علاقوں کے رہنے والے نو مسلموں کو آلہ کار بنایا گیا تھا۔افسوس
ہے کہ اس مضمون کی وسعت اور ترتیب اجازت نہیں دیتی کہ نمونہ چند اقتباسات پیش کئے جائیں
یہ ایک مسلسل مضمون ہے جو بہت سی کڑیوں پر یشتمل ہے جو ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔اور
کسی ایک کو علیحدہ پیش کرنے سے مفہوم تشنہ رہ جاتا ہے اور حقیقت حال پوری طرح مجھ میں
نہیں آسکتی لہذا دلچسپی رکھنے والے قارئین کو اس پورے مضمون کا مطالعہ کرنا چاہیئے جو بارہا
جماعت احمدیہ کی طرف سے کتابی صورت میں شائع کیا جاچکا ہے۔عرفان الہی
جماعت احمدیہ قادیان کا وہ جلسہ سالانہ جو سائے میں انفلوئنزا کی عالمگیر و بار کے باعث
منعقد نہیں ہو سکا تھا۔ماریچ 1919 میں منعقد ہوا۔اس جلسہ پر حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ
تعالیٰ عنہ کی علمی تقریر عرفان الہی کے موضوع پر تھی۔بیماری کے نتیجہ میں آپ بہت کمزور ہو چکے
تھے اور تقریر بھی اس حال میں کرنے کے لئے آئے کہ سر میں شدید درد تھا اور بات کرنی مشکل نفتی
لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایسا حساس دل عطا فرمایا تھا کہ دُور دُور سے آنے والے مہمانوں کو
مایوس کرنا گوارا نہ کیا اور اسی حالت میں تقریر کے لئے چلے آئے۔مضمون نہایت مشکل تھا اور
سامعین میں ناخواندہ دیہاتیوں سے لے کر نہایت اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ احباب تک شامل تھے
پھر احمدی ہی نہیں کثرت سے غیر از جماعت دوست بھی اس نوجوان خلیفہ کی علمی قابلیت کا شہرہ
اے مہیڈ اسلام میں اختلافات کا آغاز

۲۳۶
شنگرا در مرکز احمدیت کی غیر معمولی روحانی فضا کے تذکروں سے متاثر ہو کر تشریف لائے ہوئے
تھے آپ نے نہایت سادہ اور سلیس زبان میں عرفان الہی کے مضمون کو بیان کرنا شروع کیا۔پہلے مضمون کا تعارف کرایا۔عرفان الہی کے معانی سمجھائے۔علم و عرفان کی اصطلاحوں میں مشرق
کر کے دکھایا۔یہ بتا یا کہ خدا تعالے علیم تو ہے عارف نہیں۔بلکہ خدا کے متعلق عرفان کا لفظ اطلاق
پاہی نہیں سکتا۔عرفان کے لئے ضروری ہے کہ ایسی چیز کی جستجو کی جائے جس کا پہلے علم نہ ہو۔اور انسان حقیقت کی تلاش میں ظاہر سے باطن کی طرف حرکت کرے۔چونکہ اللہ تعالے کے لئے
ظاہر اور باطن برابر ہے وہ عالم الغیب والشہادت ہے اس لئے عرفان کا لفظ صرف انسان کے
تعلق میں بولا جا سکتا ہے۔غرضیکہ مختلف رنگ میں اس مضمون کو پھیر پھیر کر بیان فرمایا اور حاضرین پر یہ حقیقت بڑے
خوبصورت انداز میں واضح فرمائی کہ کسی قطب یا غوث یا ولی کی ایک نظر سے ایک ہی لمحہ میں کبھی
عرفان اللی نصیب نہیں ہو سکتا۔پھر آپ نے یہ امر ذہن نشین کرایا کہ عرفان الهی مسلسل محنت
جستجو اور کوشش کے ذریعہ ہی حاصل ہو سکتا ہے جس کے ساتھ دُعا بھی انتہائی ضروری ہے۔پھر مضمون کا رخ بدلتے ہوئے یہ نکتہ ذہن نشین کرایا۔کہ جو لوگ عمل اور کوشش کے بغیر صرف
منہ سے دُعا مانگ کر عرفانی انہی حاصل کرنا چاہتے ہیں ان
کو کبھی کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔آپ نے
فرمایا دعا عمل کے بغیر کچھ نتیجہ پیدا نہیں کر سکتی۔ہاں دو صورت میں ایسی ہوتی ہیں کہ بغیر عمل کے دُعا فائدہ دیتی ہے۔ایک
تو یہ کہ خدا تعالے کی طرف سے انسان کو حکم دے دیا جائے کہ فلاں کام
کے لئے دعا کر عمل نہ کر یعنی ظاہری سامان کو اس کام کے لئے ستعمال
نہ کر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو فرمایا گیا تھا کہ
طاعون سے بچنے کے لئے وہ دعا پر زور دیں اور ٹیکا نہ لگائیں اور نہ
آپ کی جماعت ٹیکا لگوائے۔۔۔۔۔۔تو با وجود اس کے کہ یہ ٹیکا طاعون
کا علاج تھا اور ہے۔خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے لگانے سے منع
کر دیا اور دُعا کا حکم دیا۔اور خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی جماعت
ان ٹیکا لگانے والوں کی نسبت بہت کم اس مرض کا شکار ہوئی۔دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ ایسا موقع ہو کہ انسان عمل کو ہی نہ سکے

له
مثلاً ایک ایسا شخص ہو جسے جنگل میں قید کر دیا گیا ہو اور اس کے ہاتھ
پاؤں باندھے دیئے گئے ہوں۔اب چونکہ یہ شخص عمل کر ہی نہیں سکتا،
اس کے لئے محض دعا کرتا ہی کافی ہے لیکن جب اس قسم کی روکیں نہ
ہوں اس وقت دُعا کے ساتھ عمل کا ہونا ضروری ہوتا ہے ، اے
پھر اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ بعض اوقات دعا اور عمل کے باوجود خدا نہیں ملتا۔آپ نے فرمایا :-
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب کوئی ان دونوں باتوں سے کام لیتا ہے
یعنی دعا بھی کرتا ہے اور کوشش بھی تو پھر
کیوں خدا نہیں حاصل ہوتا
اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی کوشش صحیح کوشش نہیں ہوتی۔وہ کوشش
کرتا ہے لیکن صحیح کوشش نہیں کرتا اور کامیابی کے لئے شرط یہ ہے کہ
کوشش کی جائے اور صحیح طریقہ سے کی جائے۔مثلاً ایک طالب علم جو
مدرسہ میں پڑھنے کے لئے جاتا ہے اس کے لئے ضروری ہے ، کتابیں
خریدے اور انہیں پڑھے لیکن اگر وہ کتابیں تو نہ پڑھے اور سارا وقت
دعائیں کرتا رہے کہ مجھے علم حاصل ہو جائے تو کیا اُسے علم حاصل ہوتی ہیگا
ہرگز نہیں۔یا کیا اگر وہ سارا دن اُلٹا لٹکا رہے یا اپنے جسم کو سوئیاں
مارتا رہے اور سمجھے کہ میں بڑی مشقت کر رہا ہوں اس لئے پاس ہو جاؤنگا
تو وہ پاس ہو جائے گا ؟ ہر گز نہیں ہے
جائے
پھر بعض متفرق اعتراضات کے جوابات دیئے مثلاً یہ کہ :
لوگ کہتے ہیں کہ اسلام میں تنگ ظرفی پائی جاتی ہے کیونکہ اسلام کہنا
ہے کہ میرے سوا اور کوئی مذہب حق پر نہیں ہے حالانکہ چاہیے یہ تھا
کہ کہا جاتا کہ ہر نہ مہب پر چلنے والا انسان سنجات پاسکتا ہے۔تعجب
ہے کہ یہ اعتراض کرنے والے قانونِ قدرت کی طرف نہیں دیکھتے۔کہ
اس کے ہر ایک کام میں کیا نتیجہ نکل رہا ہے۔وہ کہتے ہیں جب ایک ہندو
ایک عیسائی ایک آریہ کے دل میں خدا کی محبت ہے اور وہ حندا کو
پانے کی کوشش بھی کرتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے وہ خدا کو نہ پائے ہیں
ه عرفان اللي صدا
ه عرفان اللى ما - ۲۰

۲۳۸
ول۔کہتا ہوں اس کی وہی وجہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب لوگ جانتے ہیں کہ جب
تک کسی کام کے لئے صبح کوشش نہ کی جائے اس وقت تک وہ حاصل
نہیں ہوسکتا نہیں جب دنیاوی امور میں یہ قانون چلتا ہے تو پھر کیا وجہ
ہے کہ روحانی امور میں بھی یہی قانون نہ چلے کیا ہے
اس کے بعد عرفانِ الہی کے حصول کے ذرائع پر بحث کرتے ہوئے یہ ثابت کیا کہ عرفان اللہی
در حقیقت صفات الہیہ کو اختیار کئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا۔آپ نے فرمایا :-
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے مادی اعضاء جن چیزوں کو چھوتے ہیں
دہ مادی ہی ہوتی ہیں اور جتنا جتنا مادہ اشیاء میں کم ہوتا جاتا ہے
وہ اتنی ہی کم محسوس ہوتی ہیں وجہ یہ ہے کہ جب تک دو چیزوں یا مشارکت
نہ ہو اس وقت تک ان کا آپس میں تعلق نہیں پیدا ہو سکتا۔مثلاً بھینس
اور علوم میں کسی قسم کی مشارکت نہیں۔اب اس کے سامنے فلسفہ
بیان کیا جائے تو کبھی نہیں سمجھ سکے گی۔اسی طرح طوطے میں گو زبان
کی مشارکت ہے لیکن عقل کی مشارکت نہیں رکھتا اس لئے آوازہ کی
نقل کو اتار لیتا ہے لیکن کوئی بات سمجھ نہیں سکتا۔اس سے معلوم
ہوا کہ عرفانِ الہی کے لئے مشارکت اور مناسبت کا ہونا ضروری ہے
اور خدا کا عرفان اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جبکہ خدا سے مشارکت
پیدا ہو جائے اور خدا کی صفات انسان کے اندر آجائیں۔اس لئے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کے اخلاق اپنے اندر پیدا
کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے اور اللہ تعالے کے اخلاق سے مراد اس کی
صفات ہیں "
پھر یہ سوال اُٹھایا کہ :
یہ نکتہ تو معلوم ہو گیا کہ عرفان الہی حاصل کرنے کے لئے خدا کی صفات
حاصل کر لینی چاہئیں لیکن یہ بھی تو معلوم ہونا چاہیے کہ خدا کی صفات
حاصل کس طرح ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔اس کے لئے سب سے پہلی
ضروری بات یہ ہے کہ انسان کو خدا تعالے کی صفات کا علم ہو یہ نہ سمجھو
ت عرفان الهی صدا

۲۳۹
کہ یہ معمولی بات ہے۔۔۔کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان سے
خدا کی کسی صفت کے معنے پوچھے جائیں تو بتا دیتے ہیں لیکن جب معنوں کا
مطلب دریافت کیا جائے تو خاموش ہو جاتے ہیں اور ان کا وہی حال
ہوتا ہے جو اس شخص کا ہوا جس نے نے
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میسر ہوئے
اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
کے یہ معنے گئے تھے کہ ہم لوگ تم لوگ اور میر صاحب سب کو اس کے بالوں کی
زینجیر کے ساتھ باندھ کر جیل خانہ بھیج دیا۔غرض صرف لفظوں کے معنے
جانتے کافی نہیں ہوتے جب تک ان الفاظ کے ساتھ وہ کیفیت پیدا نہ ہو
جو ان الفاظ سے وابستہ ہے اس لئے ضروری ہے کہ انسان خدا کی ہر ایک
صنعت کے معنے جانے اور پھر اس کی تفصیل کرے تاکہ اس صفت کی کیفیت
اس کے دل میں بیٹھ جائے مثلاً کرتب کے معنے کرے کہ پیدا کرنے والا اور
پیدا کر کے ترقی دینے والا۔آگے اس کی تفصیل کرے کہ ترقی دینے کے
کیا معنے ہیں۔اور کس طرح ترقی دیتا ہے اور کس کس رنگ میں دیتا ہے۔جب تک اس صفت کی پوری پوری کیفیت دل میں پیدا نہ ہو جائے۔اس وقت تک تفصیل کرتا ہی رہے ہے
اس کے بعد ایک اور اہم نکتے کی طرف توجہ دلائی :
موله
ه عرفان الهی
عرفان الہی کے حصول کا واحد ذریعہ اخلاق البتہ اپنے اندر پیدا کرتا ہے
اور صفات الہیہ اس وقت تک انسان کے اندر پیدا نہیں ہوسکتیں۔جب تک پہلے انسان کا قلب بدیوں سے صاف نہ ہو۔پس سب سے اول
روک عرفان الہی کے حاصل ہونے میں از تکاب گناہ ہے اور ارتکاب گناہ
تین طرح ہوتا ہے اقول اس طرح۔۔۔۔کہ بعض لوگوں کو بعض بدیاں معلوم
ہی نہیں ہوتیں اور لاعلمی سے وہ ان کے مرتکب ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔پس اگر کوئی شخص بعض بدیوں سے غافل ہو گا تو وہ کبھی کامیاب نہیں
ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دوسری وجہ ارتکاب گناہ کی یہ ہوتی ہے کہ انسان کو
لم

۲۴
گناہوں کا تو علم ہوتا ہے مگر وقت پر اسے ایسا جوش آجاتا ہے کہ اُسے
کچھ یاد نہیں رہتا اور وہ برائی کا مرتکب ہو جاتا ہے یا اے
بدیوں کی بحث میں حضور رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے انقلابی نقطہ نگاہ سے بھی حاضرین کو
آگاہ کیا جو عموما معلمین اخلاق کے زیر بحث نہیں آتا لیکن اس زمانے کے بڑے بڑے ڈاکٹر اس طرف
متوجہ ہو چکے تھے۔آپ نے فرمایا :-
دنیا میں آج تک اس بات کو بہت کم سمجھا گیا ہے بلکہ انبیاء اور اولیاء
کو علیحدہ کر کے میں کہ سکتا ہوں کہ اور کسی نے سمجھا ہی نہیں کہ گو بہت
سی بدیاں ایسی ہیں جو شرعی بدیاں ہیں لیکن ان کا ارتکاب کرنے والا
کسی شرعی گناہ کا مجرم نہیں ہوتا بلکہ وہ کسی جسمانی بیماری کا مریض ہوتا
ہے یہ ایک وسیع مضمون ہے اور اللہ تعالے نے اس کے متعلق مجھے خاص
علم دیا ہے اور میرا ارادہ ہے کہ اس پر مفصل لکھوں اور جب یہلم کامل
ہو جاوے گا اس وقت بعض لوگ جو اب روحانی بیمار کہلاتے ہیں اپنے
علاج کے لئے جسمانی ڈاکٹروں کے پاس جاویں گے اس وقت بعض
بڑے بڑے ڈاکٹروں کی توجہ اس طرف ہو رہی ہے لیکن تاحال ان کی
تحقیقات عالم طفولیت میں ہے مگر اس بارے میں مجھے جو علم دیا گیا
ہے وہ ایسا وسیع ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان لوگوں کی تحقیقات
سے بہت وسیع ہے یہ کوئی ایسا نیا علم نہیں جو مجھ سے پہلے اوروں کو
نہیں دیا گیا۔خدا کے برگزیدہ اور پیارے بندوں کو دیا جاتا رہا ہے۔پھر
قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو
بتایا گیا اور آپ نے اس کا تذکرہ اصولاً اپنی کتب میں کیا بھی ہے۔مگر
افسوس عام لوگوں نے اسے سمجھا نہیں اور اس سے فائدہ نہیں اُٹھایا
اب خدا تعالٰی نے وسیع طور پر مجھے یہ علم دیا ہے اور میں نے اس کے
متعلق تحقیقات کی ہے جس سے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ شرعی گناہوں کی
ایسے رنگ میں تقسیم ہو سکتی ہے کہ فلاں قسم کا گناہ گار ڈاکٹر کے پاس جانا
چاہیئے اور فلاں قسم کا بزرگ کے پاس۔میں نے یہاں تک تو تحقیقات
له عرفان الهی ص۲۹-۳۰

۲۴۱
کر لی ہے کہ بعض انسان شریفی گناہ جسمانی بیماری کی وجہ سے کرتے ہیں
مگر ابھی یہ بات باقی ہے کہ کس قسم کے لوگوں کو ڈاکٹر کے پاس جانا چاہیئے۔اور کس قسم کے لوگوں کو رُوحانی طبیب کے پاس۔جب اس کے متعلق
بھی فیصلہ ہو جائے گا تو تحقیقات مکمل طور پر پیش کی جا سکے گی یہ ہے
برے خیالات کو دل سے نکالنے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے خیالات کے اثرات کی
اہمیت ان الفاظ میں بیان فرمائی :
در اصل انسان میں قدر کام کرتا ہے وہ خیال ہی کے ذریعہ کرتا ہے۔اگر
کہو کہ اور چیزیں جب خیال کے ساتھ ملتی ہیں تب کام ہوتا ہے اکیلا خیال
کچھ نہیں کر سکتا اس لئے خیال ہے حقیقت چیز ہے تو میں کہتا ہوں کہ اس
طرح تو اس پیج کو بھی بے حقیقت قرار دینا پڑے گا جس سے بڑ کا درخت
پیدا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر کوئی شخص بیج کو اس لئے بے حقیقت کہہ
سکتا ہے کہ جب تک دوسری چیزیں اس کے ساتھ نہ ملیں اس وقت تک
اس سے درخت نہیں بن سکتا۔تو وہ خیال کو بھی بے حقیقت کہہ سکتا ہے
لیکن جب بیج کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ بے حقیقت ہے تو خیال
کے متعلق بھی نہیں کہا جاسکتا کہ وہ بے حقیقت شے ہے۔پس خوب یاد
رکھو کہ خیال کوئی بے حقیقت چیز نہیں ہے بلکہ خیال مادہ ہے تمام چیزوں
کا۔کیونکہ اسی سے آگے نتائج نکلتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنْفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُودُ يُمَا سِبَكُمْ بِهِ اللهُ (۲- ۳۸۵)
کہ اے لوگو ! جو خیال تمہارے دل میں آئے اُسے فورا تم عمل میں لاؤ یا
پوشیدہ رکھو اللہ تعالے اس کا حساب لے گا۔اس کے یہ معنے نہیں کہ
یوں اگر کسی کے دل میں کوئی خیال پیدا ہو گا تو بھی اس سے مواخذہ کیا
جائے گا کیونکہ خدا تعالے بھی فرماتا ہے اور رسول کریم صلے اللہ علیہ وسلم
بھی فرماتے ہیں کہ میں بات پر انسان کا میں نہیں اس کا مواخذہ نہیں ہوگا۔۔۔۔۔ہاں اگر یہ خیال آنے پر وہ سوچنا شروع کر دے کہ میں کسی طرح اس سال ہے
کو اٹھاؤں کس وقت اُٹھاؤں تو اس کا سوچنا اور تدبیریں کرنا قابل مواخذہ ہوگا۔"
عرفان اللى ص۳۲۳ ه عرفان التی ما - ۴۲

صفات الہیہ کو اپنے نفس میں جاری کرنے کے ذرائع بیان کرتے ہوئے آپ نے گناہ اور بدی اور
نیکی کے موضوعات پر بھی اظہار خیال فرمایا اور ان کی صحیح تعریف سے بھی حاضرین کو روشناس کرایا اور
ان ٹھوکر کے مقامات سے بھی متنبہ کیا جو طالب حق کے راستہ میں عموما آیا کرتے ہیں۔اور غیر جانبدار
اور منصفانہ محاسبہ کی عادت ڈالنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
ایک گر بتاتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ خدا نے انسان میں، ایسا غیرت کا مادہ
رکھا ہے کہ وہ ایک فصل خود تو کر لیتا ہے لیکن اسی فعل کو اگر کوئی اور اس
کے سامنے کرتا ہے تو اسے غیرت آجاتی ہے اور وہ اسے سخت نا پسند کرتا ہے
حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میں نے ایک چور سے پوچھا
تھیں چوری کرنا بڑا نہیں معلوم ہوتا۔وہ کہنے لگا بُرا کیونکر معلوم ہو۔ہم
محنت و مشقت سے کماتے ہیں اور بڑی بڑی تکلیفیں اُٹھاتے ہیں۔یونسی
تھوڑا کہیں سے اُٹھا لاتے ہیں۔فرماتے تھے پر شنکہ میں نے اس سے کچھ
اور باتیں شروع کر دیں اور تھوڑی دیر کے بعد پوچھا تم مال آپس میں کس
طرح تقسیم کیا کرتے ہو۔اس نے کہا ایک شنار ساتھ شامل ہوتا ہے اُسے
سب زیورات دے دیتے ہیں۔وہ گلا کر سونا بنا دیتا ہے یا چاندی یا جیسا
زیور ہو۔پھر مقرر شدہ حصوں کے مطابق ہم تقسیم کر لیتے ہیں۔میں نے کہا
اگر اس میں سے کچھ رکھ لے تو پھر۔وہ کہنے لگا اگر وہ ایسا کرے تو ہم اس
بد معاش چور کا سر نہ اڑا دیں وہ اس کے باپ کا مال ہے کہ اس میں سے
رکھ لے۔اس مثال سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح انسان اپنے اعمال کو
اور نظر سے دیکھتا ہے اور دوسرے کے اعمال اور نظر سے۔پس گناہ کی
تعریف اپنے نفس کو مد نظر رکھ کر نہیں کرنی چاہیے بلکہ دوسروں کے اعمال
کو مد نظر رکھ کر کرنی چاہیئے یہ لئے
آخر پر ہم صرف ایک اور اقتباس دے کہ اس ذکر کو ختم کرتے ہیں یہ اقتباسات محض اس لئے
دیئے جارہے ہیں تاکہ اصل کتاب پڑھنے کی طرف تو یہ پیدا ہو اور علم و عرفان کے اس خزانے سے ارمین
زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔به عرفان اللي مشت

۴۳۳
دستوئیں بات یہ ہے کہ نا امید نہ ہو اور اللہ پر توکل ہو۔بعض لوگ ایسے
ہوتے ہیں جو منت کرتے کرتے ایسے موقع پر نا امید ہو کر مٹ جاتے ہیں جبکہ
انہیں محنت کا ثمرہ ملنے والا ہوتا ہے۔ایک بزرگ کا واقعہ لکھتے ہیں کہ وہ
ہر روز رات کو اُٹھ کر بعض امور کے متعلق دُعا مانگا کرتے تھے۔اتفاقاً
ایک دفعہ ان کا ایک مریدہ ان سے ملنے کے لئے آیا اور تین چار دن اُن
کے پاس ٹھرا جس وقت وہ رات کو نماز کے لئے اُٹھے اس کی بھی آنکھ کھل
گئی اور وہ بھی اپنے طور پر عبادت میں مشغول رہا۔جب پیر صاحب دُعا
سے فارغ ہوئے تو ان کو ایک آواز آئی کہ تو خواہ کتنی ہی گریہ وزاری کر
تیری دعا قبول نہ ہوگی۔یہ آواز گو الہامی تھی مگر اس مرید کو بھی سنائی
دی۔مرید نے دل میں اس پر تعجب تو کیا مگر پیر کے پاس ادب سے
خاموش رہا۔دوسرے دن پھر اسی طرح وہ بزرگ اُٹھے اور دُعا میں
مشغول ہوئے۔اس دن بھی اُسی طرح آواز آئی اور مرید نے بھی شنی
مگر پھر بھی خاموش کہ ہا۔تیسرے دن پھر وہ بزرگ اُٹھے اور اسی طرح
دعا اور عبادت میں مشغول ہوئے اور پھر وہی آواز آئی جو مرید نے بھی سنی
تب اس سے نہ رہا گیا اور اس نے پیر صاحب سے کہا کہ ایک دن ہوا دو
دن ہوا تین دن سے آپ کو یہ آواز آرہی ہے اور آپ بھی بس نہیں کرتے
اس پر وہ بزرگ بولے کہ نادان تو اتنی جلدی گھبرا گیا۔مجھے تو یہ آواز بنین
سال سے آرہی ہے مگر میں سستی نہیں کرتا۔کیونکہ دُعا عبادت ہے اور
بندہ کا کام عبادت ہے۔خدا تعالے معبود ہے اس کا کام دُعا کو متبول
کرنا یا رو کرنا ہے وہ اپنا کام کر رہا ہے میں اپنا کام کر رہا ہوں۔تو پیچ
میں کون ہے جو گھبرا رہا ہے۔اس پر وہ مرید خاموش ہو گیا۔اگلے دن جو
وہ دعا کے لئے اُٹھے تو ان کو الہام ہوا کہ اس سنیں سال کے اندر کی تیری
سب دعائیں قبول کی گئیں کیونکہ تو امتحان میں کامیاب ہوا اور آزمائش
میں پورا اترا۔اس پر انہوں نے مرید سے کہا کہ دیکھ اگر میں تیری نصیحت
پر عمل کرتا تو کس قدر گھاتے ہیں رہتا۔مجھے خدا پر توکل تھا آخر اس کا قرب

آج 10 میں سے 10 باقی