ملت اسلامیہ کی سیاسی خدمات۔ مقاصد اور لائحہ عمل

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

ملت اسلامیہ کی سیاسی خدمات
مقاصد اور لائحہ عمل
حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو اللہ تعالے نے دوسری غیر معمولی استعدادوں کے علاوہ
حیرت انگیز سیاسی بصیرت بھی عطا فرمائی تھی۔بلا شبہ اس قابلیت کا انسان اگر سیاسی دنیا سے
متعلق ہوتا تو لوح سیاست پر ایک عظیم سیاسی مرتبہ کے طور پر اپنا دائمی نقش ثبت کر جاتا لیکن
آپ
کی حیثیت اول اور آخر دینی تھی اور دینی ہی رہی اور سیاست میں آپ کی پچیسی ہمیشہ دین
کے تابع ایک ثانوی حیثیت میں رہی۔پیشتر اس کے کہ اس مضمون کو آگے بڑھایا جائے یہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے سیاسی
نظریات، لائحہ عمل اور طرزہ فکر پر کچھ روشنی ڈال دی جائے تاکہ اس پہلو سے آپ کی شخصیت کو
سمجھنے میں کسی غلط فہمی کا امکان نہ رہے۔جب ہم یہ کہتے ہیں کہ آپ نے سیاست میں بھی حصہ لیا اور
بنی نوع انسان اور ملک و ملت کی بعض نہایت اہم خدمات سرانجام دیں تو ہماری مراد ایسی سرگرمیاں
نہیں جنہیں عرف عام میں سیاسی دو پہیوں
کا نام دیا جاتا ہے بلکہ آپ کی پیچیپسی ایک ایسے باضابطہ
اور با اصول طریق کار کے تابع تھی جس کی نوعیت عملاً سیاسی دیسیوں سے اتنی مختلف تھی کہ
ایک نئی اصطلاح وضع کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔پیس ضروری ہے کہ سب سے پہلے ہم اس
امر
کا تفصیلی جائزہ لیں کہ آپ کی سیاسی ڈی پیوں سے فی الحقیقت کیا مراد ہے اور کون سے رہنما
اصول ان بچیوں کی حدود اور سرخ متعین کرتے رہے۔اس جائزہ کے نتیجہ میں حسب ذیل امور
نمایاں حیثیت سے سامنے آتے ہیں۔اول۔پہلا امر قابل ذکر یہ ہے کہ آپ سیاست میں محض اس حد تک حصہ لیتے تھے
جس حد تک کہ ضروریات دین کے لئے پچسپی لینا ضروری ہو اور اس کا کلیتہ دینی امور سے الگ
کر دنیا ممکن نہ ہو۔چنانچہ تو میں خطبہ جمعہ کے دوران اس امر کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:۔گذشتہ سالوں میں جب کانگریس کی تحریک زوروں پر تھی اس وقت میں نے

اپنی جماعت کے دوستوں سے کہا تھا کہ وہ اس کا مقابلہ کریں اور یہ ہیں
نے اسی لئے کہا تھا کہ میرے نزدیک ملک کا امن نہایت ضروری چیز ہے
اور فتنہ و فساد کو مٹانا مومنوں کا فرض ہے۔اسی طرح جب میں نے بعض
سیاسی معاملات میں دخل دینا شروع کیا تو اس لئے نہیں کہ وہ سیاسی
تھے بلکہ اس لئے کہ میں انہیں دین کا جزر د سمجھتا تھا۔میں نے دیکھا جب
میں نے سیاسیات میں حصہ لینا شروع کیا تو جماعت کے کئی دوست بھی
اس پر معترض ہوئے اور بعض دوسرے لوگ خیال کرتے تھے کہ مجھے
سیاسیات سے واقفیت ہی کیا ہو سکتی ہے یا لے
اور پھر مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :-
و"
**
میں سیاست سمجھتا ہوں اور یہ اس لئے کہ میں سیاست کو دینی نقطے گا
سے دیکھتا ہوں۔چونکہ اسلام کے اصول نہایت لیتے ہیں اس لئے جب
یں اسلام کے اصول کے ماتحت کسی علم کو دیکھتا ہوں تو اس کا سمجھنا میر
لئے نہایت آسان ہو جاتا ہے۔کوئی علم ہو خواہ وہ فلسفہ ہو یا علم النفس
ہو یا سیاست ہو ئیں اس پر جب بھی غور کروں گا ہمیشہ صحیح نتیجہ پر
پہنچوں گا۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کا کوئی علم ایسا نہیں جس کے اصول کو
میں نہ سمجھتا ہوں کا
دوم - آپ کے نزدیک دنیا ایک جامد چیز نہیں بلکہ ایک ایسی متحرک حقیقت ہے جو مرویہ
زمانہ کے ساتھ ساتھ ہمیشہ اپنی شکلیں بدلتی رہتی ہے۔اس اصول کے تحت آپ یہ یقین رکھتے تھے
کہ وقت کے تقاضوں کے دوش بدوش دین کے تقاضے بھی بدل سکتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ ایک
وقت میں ایک چیز محض دنیا کے دائرے سے تعلق رکھتی ہو مگر دوسرے وقت میں وہی چیز دین کے
دائرے میں داخل ہو جائے۔اس بار یک معرفت کے نکتے کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا۔میں دیکھتا ہوں کہ ابھی ہمارے دوستوں کو اس امر سے واقفیت نہیں
کہ دین و دنیا کا میدان مخلوط ہے۔ایک وقت میں ایک چیز جو ساری
کی ساری دنیا ہوتی ہے دوسرے وقت میں ساری کی ساری دین ہو
جاتی ہے مگر پھر بھی کئی دوست ایسے ہیں جو اس لئے ان امور میں
مریلا کر
اد الفضل ، جولائی ۱۹۳۲ء صث -
الفضل ، جولائی ۱۹۳۲ء مث

۲۶۵
چسپی نہیں لیتے کہ وہ خیال کرتے ہیں یہ دنیوی کام ہیں ان کا دین
سے کوئی تعلق نہیں وہ اپنے آپ کو اور لوگوں سے کچھ کچھ بالا سمجھتے ہیں۔ان کی مثال بالکل ان نمبر داروں کی سی ہوتی ہے جن کا ذکر حضرت خلیفہ
اول رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے یا اے
شوھر۔چونکہ آپ کے سیاسی اصول سراسر دین کے تابع تھے اس لئے امن کو قائم رکھنے والی قرآنی
تعلیم کی روشنی میں آپ کی سیاست کا ایک یہ اصل تھا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے
جس سے فتنہ و فساد کا اندیشہ ہو اور امن و امان کو خطرہ لاحق ہو جائے۔پس آپ کی تمام
کوششیں
ہمیشہ اس راہنما اصل کے تابع رہیں۔چهارم - آپ کی سیاست جھوٹ اور غلط بیانی سے کلیتہ پاک تھی اور آپ ہر گز جائز
نہیں سمجھتے تھے کہ سیاسی اغراض کی خاطر جھوٹ کو آلہ کار بنایا جائے۔پنجم۔آپ اس اصول پر سختی سے کاربند تھے کہ جس مستحکم حکومت کے تحت کوئی شخص
زندگی بسر
کر رہا ہے اس کی پوری اطاعت کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور عدم اطاعت کو کسی سیاسی
مقصد کے حصول کے لئے ذریعہ نہیں بنایا جاسکتا۔اسی طرح آپ سیاست میں قانون شکنی کے کسی
رنگ میں بھی قائل نہ تھے۔ششم - حقوق کے مطالبات کے وقت قرآن کریم کی یہ آیت آپ کے لئے مشعل راہ تھی کہ:۔وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ عَلَى الَّا تَعْدِلُوا (مائده آیت (و)
کہ کسی قوم کی دشمنی تھیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم عدل کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دو۔لہذا
آپ کے مطالبات اس حد تک عدل پر مبنی ہوتے کہ محض اپنے حقوق پر ہی بحث نہ فرماتے بلکہ دوسروں
کے حقوق کا بھی ذکر کرتے اور اپنے جائز مطالبات کے ساتھ فریق ثانی کے جائز حقوق کوبھی سلیم کرتے
هفتم - آپ کے نزدیک گورنمنٹ کی اطاعت کے یہ معنے ہر گز نہیں تھے کہ حق بات کہنے سے
گریہ کیا جائے۔یا خوشامد کا کوئی کلمہ زبان پر لایا جائے۔آپ کا مسلک یہ تھا کسی قوم میں اگر کوئی
قابل تعریف چیز نظر آئے تو خواہ کوئی دشمن ہی کیوں نہ ہو اس کی تعریف کی جائے اور اگر قابل
تعریف بات نہ پائی جائے تو حاکم وقت ہی کیوں نہ ہو، اس کی غلط تعریف کسی قیمت پر نہ کی ہے
بلکہ مشورے ہمیشہ سو فیصدی حق پر مبنی ہوں۔اپنے اس موقف کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
" تمہیں ان لوگوں کو دیکھتا ہوں جو گورنمنٹ کے خیر
خواہ کہلاتے ہیں کہ وہ
له الفضل ، جولائی ۱۹۳۳ء مث

صدور جد کے لالچی دنیا دار خود غرض اور قوم فروش ہیں الا ماشاء الله
یکن کسی قوم کے تمام افراد کو ایسا نہیں سمجھتا۔اس کے مقابلے میں میں
کانگریس کے ایک طبقہ کو دیکھتا ہوں کہ اس میں ایثار، قربانی اور ست
اخلاص پایا جاتا ہے۔بے شک کا نگریسیوں کے اصول سے مجھے اختلاف
ہے لیکن اگر میرے سامنے ذاتی دوستی کا سوال ہو تو میں ایک کانگریسی
کو گورنمنٹ کے خوشامدی پر ترجیح دوں گا۔کیونکہ میں دیکھتا ہوں۔کہ یہ
گورنمنٹ کے خیر خواہ کہلانے والے حد درجہ کے خود غرض لالچی اور نفس
پرست واقع ہوئے ہیں کا لے
هشتم - آپ اپنی جماعت کو سیاست میں بھی ہمیشہ اخلاق کے اس بلند مقام پر فائز دکھنا
چاہتے تھے کہ جو کام کیا جائے وہ بنی نوع انسان کی بہبود اور خدمت کے لئے کیا جائے اصولوں کی
خاطر جد و جہد ہو ذاتی مقاصد تعریف و توصیف اور انعامات ہرگز پیش نظر نہ رہیں۔چنانچہ آپ نے
مند مایا:
یہی ہندوستانیوں میں نقص ہے کہ اول تو وہ کام نہیں کرتے اور جب
کرتے ہیں تو معا خیال آجاتا ہے کہ ہمیں کچھ اس کے بدلے میں ملنا چاہیئے
حالانکہ میرے نزدیک اگر ہم کوئی کام اس لئے کرتے ہیں کہ ہمیں اس کے
بدلہ میں کچھ ملے گا تو اس کام کے کرنے سے ڈوب مرنا بہتر ہے یا کہ
اس اصول پر اپنی جماعت کے کارکنان کا بڑی سختی سے جائزہ لیتے ہوئے آپ نے بڑے دکھ سے
اس امر کا اظہار کیا کہ :
مجھے تعجب آتا ہے۔ابھی تک ہماری جماعت میں یہ بلندی پیدا نہیں ہوئی
کئی لوگ ہیں جو لکھ دیتے ہیں فلاں موقع پر میں نے گورنمنٹ کا فلاں کام
کیا تھا۔اب مجھے ضرورت ہے میرا فلاں کام کرا دیا جائے۔مجھے اس وقت
یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس نے گویا میرے منہ پر چپیڑ مار دی ہیں حیران
ہوتا ہوں کہ سوائے کسی ذاتی فائدہ کی تمنا کے ہم کیوں کام نہیں کر سکتے پاتے
نھم۔آپ کے طریق کارمیں جبر کو دخل نہیں تھا بلکہ آپ محض اخلاقی ہتھیاروں سے ہی کام لیتے
تھے چنانچہ خلاف آئین تحریکوں کے مقابلہ میں بھی آپ نے کبھی خلاف آئین ذرائع کو اختیار کرنے کی
له المفضل ، جولائی ۱۹۳۳ء ص - له الفضل ، جولائی ۱۹۳۲ء منا - ٣ الفضل ، جولائی ۹۳ منا

اجازت نہیں دی۔اس بارہ میں آپ نے فرمایا :-
ہمارا کام یہ ہونا چاہیئے کہ ہم پیار محبت اور استقلال کے ساتھ ان خلاف
آئین تحریکوں کا مقابلہ کریں۔میں اپنی جماعت کے تمام افراد کو نصیحت کرتا
ہوں کہ وہ جہاں کہیں ہوں انارکیسٹوں کی تحریک کی نگرانی رکھیں اور یہ
کبھی خیال نہ کریں کہ اس کے بدلہ میں گورنمنٹ سے انہیں کیا ملے گا۔میں تو
جب کسی کے منہ سے ایسی بات سنتا ہوں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ میری کمر
ٹوٹ گئی دراصل یہ ہمارا اپنا کام ہے۔گورمنٹ نے ملک سے فتنہ و فساد
کو روکنے کی ذمہ داری خود اپنے اوپر لی ہے اور ہم پر فتنہ و فساد کے روکنے
کی ذمہ داری اللہ تعالے نے ڈالی ہے کالے
دھم - قیام امن کے سلسلہ میں حکومت وقت کا ہاتھ بٹانے کا اصول کسی مخصوص حکومت سے
تعلق نہیں رکھتا بلکہ یہ ایک قاعدہ کلیہ تھا اور ہر احمدی کو خواہ وہ دنیا کے کسی بھی خطہ میں بستا ہو
اور کسی بھی حکومت میں زندگی بسر کرتا ہو، یہی تعلیم تھی اور آج بھی یہی تعلیم ہے اور کل بھی یہی تعلیم
ہ
رہے گی کیونکہ جماعت کا یہ موقف غیر مبدل قرآنی تعلیم کے تابع ہے جو وقتی مصالح سے تبدیل نہیں
ہو سکتی۔آپ کو قرآن کریم کے اصولوں کے درست ہونے اور ان پر عمل کے نتیجہ میں صحیح نتایج مترتب
ہونے پر ایسا کامل یقین تھا کہ بعض اوقات بظاہر غیر متوقع نتائج ظاہر ہونے کے باوجود آپ کے
اس یقین میں تزلزل واقع نہیں ہوتا تھا۔اور بالآخر وہی بات درست ثابت ہوتی جس کی توقع قرآن
حکیم پر عمل کرنے کے نتیجہ میں کی جاسکتی تھی۔اس امر کی وضاحت کرتے ہوئے آپ نے ایک مثال
**
دے کر فرمایا:
میں نے سیاسی امور میں جب بھی دخل دیا ہے قرآن مجید کے ماتحت دیا
ہے اس لئے مجھے کبھی بھی اپنی رائے بدلنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی
بسا اوقات ایسا تاریک وقت آیا کہ لوگوں نے کہا اب نہایت نازک
گھڑی ہے اور بسا اوقات مجھے دوستوں نے کہا کہ اب آپ کو اپنی رائے
بدل لینی چاہئیے مگر معا خدا تعالے ایسے سامان پیدا کرتا رہا کہ مجھے اپنی
رائے میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہ ہوئی۔ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے
میں نے خطبہ جمعہ میں ذکر کیا تھا کہ مجھے کشمیر کے معاملات میں اللہ تعالیٰ کا
له الفضل ، جولائی ۱۹۳۲ ء ما

ہاتھ کام کرتا دکھائی دے رہا ہے۔جب میں نے یہ خطبہ پڑھا تو اس کے
تیسرے ہی دن کشمیر میں خطرناک فساد برپا ہو گیا اور یوں معلوم ہوتا تھا،
گویا ہماری تمام تدبیروں کا خاتمہ ہو رہا ہے اور جتنا کام اب تک کیا گیا
وہ سب خراب ہو جائے گا لیکن میں سمجھتا تھا اس میں بھی اللہ تعالیٰ کا ہاتھ
کام کر رہا ہے چنانچہ ایک مہینہ تک سخت تاریک حالات رہنے کے بعد
معا حالات بدل گئے اور یوں حالت ہوگئی کہ گویا فساد ہوا ہی نہیں تھا
کشمیر میں جس وقت حالات خراب ہوئے میں نے اسی وقت دوستوں سے
کہہ دیا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزمائش ہے میرے لئے بھی اور
دوستوں کے لئے بھی۔میرے لئے ان معنوں میں کہ آیا میں اس بات پر
یقین رکھتا ہوں یا نہیں کہ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہو رہا ہے
اور دوستوں کے لئے اس لحاظ سے کہ ان کی ایمانی کیفیت کا اظہار ہو جاے
یہ چند اصول ہمیشہ آپ کی سیاست میں مشعل راہ بنے رہے۔ان پر نظر ڈالنے سے سیاست کے
مضمون کا ایک ادنیٰ طالب علم بھی سمجھ سکتا ہے کہ دنیوی اصطلاح میں جسے سیاست کہا جاتا ہے
اس کا اس سیاست سے دور کا بھی واسطہ نہیں جیسے ہم احمدی اصطلاح میں سیاست کہتے
دنیا کے سیاستدان اگر ان اصولوں کو اپنا کر کوئی جد و جہد کرنا چاہیں تو قدم قدم پر اُن کی راہ میں
روکیں کھڑی ہو جائیں گی اور وہ دنوں کا فاصلہ سالوں میں بھی طے نہ کر سکیں گے۔مگر یہ عجیب بات
ہے اور آئندہ پیش کئے جانے والے واقعات اس بات کی گواہی دیں گے کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے اسی سیاست کو اپنا کر دنیا کے سامنے بظاہر انہونی بات ہونی ثابت کر دکھائی کہ اگر
خلوص اور حکمت اور مستقل مزاجی کے ساتھ قرآنی تعلیم کے مطابق سیاست پر عمل کیا جائے تو کم
سے کم نقصان اُٹھا کر زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں اور سالوں کا فاصلہ دونوں ہیں
ملے ہو سکتا ہے۔جب بھی آپ کو سیاسی میدان میں قدم رکھنا پڑا وہ ہمیشہ وسیع مد مہبی اور یکتی تقاضوں
کی بناء پہ تھا اور بالواسطہ یا بلا واسطہ اسلام کی سربلندی کے لئے ناگزیر تھا۔آپ کا سیاسی لائحہ عمل
قرآنی اخلاقی تعلیم کے تابع تھا جس میں جھوٹ کو کوئی دخل نہیں تھا۔جس میں وقتی تقامنے دُوری
صالح پر اثر انداز نہیں ہو سکتے تھے۔آپ کے سیاسی لائحہ عمل میں عوامی جذبات کے استحصال کی بجائے فیصلہ کن امور یہ ہوا کرتے
له الفضل ، جولائی ۱۹۳۶ مد

۲۶۹
کہ حق کا تقاضا کیا ہے اور خود عوام کی بہبود کس چیز میں ہے۔ہنگامہ آرائی اور عوامی جذبات کے ساتھ
کھیلنے سے یہ سیاست بہت بلند تھی۔آپ اس قرآنی تعلیم پر سچا اور کامل ایمان رکھتے تھے کہ اقتدار
اعلیٰ بھی خدا کو حاصل ہے۔طاقت کا سر
خیمہ بھی وہی ہے۔اصولی رہنمائی بھی اسی کی ہے اور اصولوں
کی چار دیواری میں شخصی آزادی بھی اسی نے بخشی ہے۔اس پابند اصول سیاست سے آپ نے کسی وقت اجتناب نہیں کیا بلکہ اس کے تقاضوں کو
بے دھڑک اور بر ملا پورا کیا اور جب بھی عالم اسلام نے زبان حال سے آپ کو پکارا۔آپ ان کی مد
کے لئے دوڑے۔آپ کے تمام سیاسی مشورے قرآنی تعلیم پر مبنی تھے۔آپ کے تمام سیاسی اندازے
اور پیش گوئیاں یا تو قرآن سے مستنبط تھیں یا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشنگوئیوں اور رویاد
وکشون کے نتیجہ میں کی گئی تھیں۔قوم پرستی کو آپ کی سیاست میں دخل نہ تھا البتہ حب الوطنی
کے تقاضوں کو آپ ایک دینی تقاضے کے طور پر جزو ایمان سمجھتے تھے آپ کی سیاسی ترجیحات
کی ترتیب کچھ اس طرح تھی کہ قرآن اور سنت کو اولیت حاصل تھی اور اگر کوئی بھی مفاد قرآن
اور سنت کو چھوڑ کر حاصل ہوتا ہو تو آپ اس کو شائستہ التفات نہ سمجھتے تھے۔اس کے بعد شعائر اللہ
کی عظمت اور اس کی حفاظت کا احساس تھا، جن کے مقابل پر دوسرے ملی اور قومی تقاضے آپ
کو ادنی اور بے حیثیت نظر آتے تھے۔اس کے بعد ملت اسلامیہ کا مفاد آپ کو عزیز تر تھا اور
بعد ازاں حب الوطنی کا درجہ آتا تھا۔آپ کی سیاست کا ایک خاص پہلو یہ تھا کہ آپ سیاست میں بھی
دعاؤں کے اثر کے قائل اور ان سے استفادہ کرنے کے عادی تھے۔آپ دعا کو بڑے محکم یقین کے ساتھ
ایک سیاسی تدبیر کے طور پر استعمال کرتے اور جماعت کو بھی اس کی نصیحت کرتے یہی آپ
کی سیاسی
شخصیت کا لب لباب ہے۔اس شخصیت سے جب آپ تحریک ترک موالات کے دوران متعارف ہونگے
یا ملکانہ کے کارزار میں اسے مصروف عمل دیکھیں گے۔یا نہرو رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پائیں گے
یا کشمیر کے مرغزاروں میں مظلوم مسلمانوں کے جہاد آزادی کا پھر برا بلند کرتے ہوئے دیکھیں گے، تو
ہر جگہ آپ کو وہی ایک انداز سیاست نظر آئے گا۔جو ایک عجیب دار با نشان ایمانی اپنے اندر رکھتا
تھا۔اسی انداز میں آپ نے حصولِ پاکستان کی عظیم جدوجہد میں دوسرے مسلمانوں کے شانہ بشانہ
حصہ لیا۔اور قربانی کے ہر تھامنے کو دوسروں سے بڑھ کر پورا کیا۔پھر مسئلہ فلسطین پر ہر وقت ملت اسلامیہ
بروقت
کو پیش آئند خطرات سے متنبہ کر کے استحاد عمل کی دعوت دی۔اسی طرح پاکستان کے عالم وجود میں آنے پر آپ نے ایسے مسائل کی نشاندہی کی اور مؤشرجیل

تجویز کئے کہ ابھی جن کے وجود کا نمبر بھی نہ اٹھا تھا اور عام اہل بصیرت کی نظروں سے اوجھل تھے
آپ کا فیض اگر چہ مسلمانوں کے لئے بطور خاص تھا مگر انسانی ہمدردی سے مجبور ہو کہ آپ نے ایسے
مسائل پر جو عام انسانی بہبودیسے تعلق رکھتے ہوں بسا اوقات بڑی بڑی سلطنتوں مثلاً امریکی۔روس
برطانیہ عظمیٰ اور جاپان
کو بھی قیمتی مشوروں سے نوازا۔یہ امور اگرچہ بظاہر سیاسی نوعیت کے
تھے لیکن بنظر غائر دیکھیں تو ہر اس موقع پر آپ کو ایک عظیم سیاسی مفکر کے پر دے میں ایک مخلص
اسلامی دل دھڑکتا ہوا نظر آئے گا جس کے محرکات بھی دینی تھے جس کا لائحہ عمل بھی دینی تھا جس
کا مقصد اول بھی دینی تھا اور مقصد آخر بھی دینی تھا جس کی ایک ایک حرکت اور ایک ایک سکون
جس کا اٹھنا بیٹھنا۔بولنا اور چپ رہنا اور گہرے فکر میں مستغرق ہو کر انسانی مستقبل میں دو رنگ
گرمی اور تیز نگاہیں ڈال کہ آئندہ کے حالات کا جائزہ لینا سب سراسر دینی رنگ میں رنگین تھا۔یاسی موضوع پر آپ نے جو کتب اور رسائل لکھے اور تقریریں فرمائیں یا سیاسی راہنماؤں
کو جو نهایت قیمتی مشوروں پر مشتمل پیغام بھیجے ، وہ سب اتنی وسعت اپنے اندر رکھتے ہیں کہ ایک مستقل
ضخیم کتاب کے متقاضی ہیں۔بہر حال محدود جگہ اور وقت کے پیش نظر کہیں اختصار اور کہیں کسی قدر
تفصیل کے ساتھ ہم آپ کی بعض ایسی ملی اور انسانی خدمات پر نظر ڈالتے ہیں جو عرف عام میں سیاست
کے دائرے سے تعلق رکھتی ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی