مسٹر مانٹیگو کی ہدوستان میں آمد اور بعض اہم سیاسی مشورے

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

مسٹر انٹیگو کی ہندوستان میں آمد
بعض اہم سیاسی مشورے
سب سے پہلے مسلمانان ہند کی سیاسی بہبود میں آپ کی دلچسپی کا سراغ شاء میں مسٹر
مانٹیگو وزیر پسند کی ہندوستان میں آمد کے موقع پر ملتا ہے۔برطانوی حکومت اگرچہ اصولاً ہندوستان
کی آزادی کا حق تسلیم کر چکی تھی لیکن عملاً آزادی کی صورت میں پیدا ہونے والے متعد د مسائل حل
طلب تھے اور ملک کو تدریجا آزادی کی طرف لے جانے اور حکومت میں حصہ دے کر حکومت کے
اہل بنانے کے سلسلہ میں متعد د تجاویز زیر غور تھیں اسی ضمن میں وزیر سند خود دہلی تشریف لا رہے
تھے تا کہ مختلف سیاسی گروہوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کر کے ذاتی طور پر صورت حال کا جائزہ
لے سکیں۔بلاش یہ ہندوستان میں بسنے والی ہر قوم کے لئے یہ ایک بہت ہی اہم موقع تھا۔لیکن
مسلمانوں کے لئے تو اس کی اہمیت اور بھی زیادہ تھی۔کیونکہ صرف انگریز سے ہی ایسے حقوق لینے کا سوال
نہیں تھا بلکہ ہندوستان کی ہندو اکثریت کی محکومی سے بچنے کا بھی سوالی درپیش تھا۔پس موقع کی
اہمیت کے پیش نظر حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے بنفس نفیس دہلی تشریف لے جانے
کا فیصلہ کیا تا کہ خود وزیر ہند سے ملاقات کر کے مسلمانوں کے موقف کو بطریق احسن پیش کر سکیں علاوہ
از میں جماعت کے نمائندگان پرمشتمل ایک باقاعدہ وفد بھی تیار کیا جو اسلامیان ہند کے مسائل اور
ان کے بہترین حل کے بارہ میں جماعتی نقطہ نگاہ پیش کرے۔حضور نے محرم محترم چو ہدری ظفر الله
خان صاحب کو اس وفد کا قائد مقرر فرمایا جنھوں نے لارڈ مانٹیگو کی خدمت میں ایک ایڈریس پیش
کیا۔جو خود حضرت خلیفہ اس سیخ نے تیار کیا تھا۔بعد ازاں جب حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے مسٹر مانٹیگو سے ملاقات کی تو محترم چوہدری صاحب ہی نے ترجمانی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔اس موقع پر مسلمانوں کے سیاسی مفاد میں جو مشورے حضور نے دیئے ان کا مرکز میں نقطہ یہ تھا
کہ اصلاح کے نام پر بعض اوقات بظاہر پسندیدہ اور خوش کن اقدامات کئے جاتے ہیں جو عملا لبعض
قوموں کے لئے نہایت نقصان دہ اور غیر منصفانہ ثابت ہوتے ہیں مثلاً اقلیت کو تعداد سے کچھ زیادہ
حق نمائندگی دینا بظاہر ایک خوش کن سیاسی اصول ہے لیکن اگر آنکھیں بند کر کے اس کا اطلاق کیا جائے
•

Por
تو یہ اس روح کے یکسر منافی ثابت ہو سکتا ہے جس کے پیش نظر اہل سیاست نے یہ اصول وضع کیا تھا۔چنانچہ ہندوستان کی سیاسی صورت حال پر جب اس کا اطلاق کر کے دیکھا جائے تو اس کے نتیجہ میں سلمانوں
کے حقوق کا تحفظ نہیں بلکہ سخت حق تلفی کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔آپ نے وزیر مہند کی توجہ اس حقیقت
کی طرف مبذول کروائی کہ ہندوستان کے وہ صوبے جن میں ہندو اکثریت ہے وہاں عموما مسلمانوں
کی تعداد اتنی تھوڑی ہے کہ ان کو اقلیت کے نام نویشن نہیں دینے کے نتیجے میں صوبے کے سیاسی توازن
پر قطعا کوئی اثر نہیں پڑتا۔لیکن اس کے برعکس مسلمانوں کی جن پانچ صوبوں میں اکثریت ہے ان میں
سے دو اہم ترین اور سب سے زیادہ آبادی والے صوبوں معنی بنگال اور پنجاب میں مسلم غیر مسلم آبادی
کا تناسب ایسا ہے کہ اگر مہندوؤں کو اقلیت کے اصول پر تعداد سے زیادہ نمائندگی دی جائے تو
وہ اکثریت میں اور مسلمان اقلیت میں تبدیل ہو جاتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سیاسی اصول
ہندوستان سے مسلمان کی سیاسی زندگی کی صنف پیٹنے پر منتج ہو سکتا ہے۔یہ مشورہ ہندوستان کے مسلمانوں کے حق میں ایک اہم بنیادی نکتہ کی حیثیت رکھتا تھا اور
یہ امر آپ کی سیاسی بصیرت اور بالغ نظری کا ثبوت ہے کہ اس زمانے میں آپ نے مسلمان اکثریت
کے دو صوبوں کے بارے میں جن خطرات کا اندازہ لگایا وہ بعد کے حالات نے درست ثابت کردیئے
چنانچہ پنجاب اور بنگال کی تقسیم کے دوران مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے لئے وہی داؤ چلا گیا
جس سے آپ نے متنبہ کیا تھا اور اقلیت کو اکثریت میں تبدیل کرنے کے لئے other retros
یعنی بعض دیگر عوامل کی آڑے لی گئی جس کا بظاہر مقصد یہ تھا کہ اقلیتوں کو عددی قلت کے
با وجود بعض دیگر اہم امور کے پیش نظر سیاسی تحفظ دیا جائے لیکن دراصل اس کا مقصد بنگال
اور پنجاب میں مسلمانوں کے مفاد کو نقصان پہنچانا تھا۔جماعت احمدیہ کی طرف سے دوسرا اہم مشورہ اس موقع پر یہ دیا گیا کہ حقوق اور فرائض کے
تمام معاملات میں یوروپین اور غیر یوروپین کی تقسیم کو کلیہ ختم کر دیا جائے۔کیونکہ ہندوستان
کی سیاسی بے چینی کی وجوہات میں سے یہ بھی ایک اہم وجہ ہے۔تیسری اہم بات جو حضرت امام جماعت احمدیہ نے مسٹر مانٹیگو کے سامنے پیش کرنی ضروری
سمجھی وہ یہ تھی کہ اندرونی مذہبی اختلات سے قطع نظر حکومت برطانیہ کو یہ امر خوب ذہن نشین
کر لینا چاہیئے کہ جماعت احمدیہ کا سیاسی مفاد کلیتہ ایسے تمام فرقوں کے ساتھ وابستہ ہے جو جماعت
احمدیہ کی طرح ہی دعوئی اسلام رکھتے ہیں۔یہ بھی بہت ہی اہم اور بنیادی وضاحت تھی اور ایک

۲۷۳
ے سنہری اصول پر مبنی تھی کہ اگر مسلمانوں کے تمام فرقے اسے اپنا لیں تو مسلمانوں کی سیاسی
وحدت کی ایک ٹھوس ضمانت حاصل ہو جائے۔مسٹر مانٹیگو کی ہندوستان آمد کے بعد دوسرا اہم موقع ملت اسلامیہ کے سیاسی مصالح
میں پچسپی لینے کا اس وقت پیش آیا جبکہ جنگ عظیم اول کے مقابعد خلافت ترکیبہ بالخصوص بندون
کے مسلمانوں کی دچسپی کا مرکز بنی ہوئی تھی :

آج 10 میں سے 10 باقی