مذہبی معاملہ میں مسلمان مسٹر گاندھی کی اقتداء میں

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۲۹۹
کی طرف منسوب کرنا اور آیات قرآنیہ سے اس کا استدلال کرنا
ایک خطرناک گناہ ہے۔اگر ترک موالات کے حامی اسے شریعت
کا فرض مقرر کرتے ہیں تو پھر اس طرح عمل کریں جس طرح کہ شریعت
نے کہا ہے اور اگر اسے مسٹر گاندھی کا ارشاد قرار دیتے ہیں، تو
عوام کو قرآن کریم کے نام سے دھوکا نہ دیں اور اسلام کا تفتخر
نہ اڑائیں یا
قرآن کریم کی متعدد آیات سے استدلال کرنے کے علاوہ آپ نے احادیث نبویہ سے بھی
متعدد استدلال کئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جو ارشاداتِ عالیہ غلط رنگ
دے کر پیش کئے جارہے تھے اُن کے اصل معانی بڑے دل نشین پیرا یہ میں بیان فرمائے۔پھر ایک دوسرے موقع پر مسٹر گاندھی کی اقتداء کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آپ نے حسب
ذیل الفاظ میں مسلمانوں کی دینی حمیت کو جھنجوڑا :-
مذہبی معاملہ میں مسلمان مسٹر گاندھی کی اقتداء میں
کیا تم کو یہ نظر نہیں آتا کہ تم اس صحیح راستہ کو ترک کر کے کہاں کہاں دھکے کھاتے
مید کرتے ہو ؟ اول تو تمام علماء و فضلاء کو چھوڑ کر ایک غیر مسلم کو تم نے لیڈر
بنایا ہے۔کیا اسلام اب اس حد تک گر گیا ہے کہ اس کے ماننے والوں میں
سے ایک روح بھی اس قابلیت کی نہیں ہے کہ اس طوفان کے وقت میں اس
کشتی کو بھنور سے نکالے اور کامیابی کے کنارے تک پہنچائے۔کیا اللہ
تعالے کو اپنے دین کی اس قدر غیرت بھی نہیں رہی کہ وہ ایسے خطرناک وقت
میں کوئی ایسا شخص پیدا کر دے جو محمد رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم کا شاگرد
اور آپ کے خدام سے ہو ؟ اور جو اس وقت مسلمانوں کو اس راستہ پر چلاتے
جو ان کو کامیابی کی منزل تک پہنچائے ؟ آہ ! تمھاری گستاخیاں یہ کیا رنگ
لائیں ؟ پہلے تو تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسیح ناصری کا ممنون بنت
بنایا کرتے تھے اب مسٹر گاندھی کا مرہونِ احسان بناتے ہو ؟ اگر یہ درست ہے
کہ ترک موالات سے ایک دو سال میں تم اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جاؤ گے۔اے ترک موالات اور احکام اسلام نے
۵۹-۵۸

تو اسلام کی دوبارہ زندگی یقینا مسٹر
گاندھی کے ہاتھوں میں ہو گی اور نعوذ باللہ
من ذالک ابد الآباد تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا سر مبارک بایہ
احسان سے اُن کے سامنے جھکا رہے گا۔کیونکہ مسٹر گاندھی نے آپ سے
کچھ نہیں
لیا اور آپ گویا سبھی کچھ مسٹر گاندھی کی عطا سے پائیں گے۔اے کاش! اس
خیال کے دل میں آنے سے پہلے تم نے اس دل ہی کو کیوں نہ نکال کر باہر پھینک
دیا ؟۔تم نے خدا کے محبوب کو حضرت مسیح علیہ السلام کا احسان مند
بنا کر اس کی گردن اس کے سامنے جھکائی سکنی خدا نے تمھاری گردنوں کو ہر جگہ
مسیحیوں کے آگے جھکا دیا ہے۔میں یہ جو کچھ ہوا ہے تمہارے اعمال کا نتیجہ ہے
محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی ہتک کا نمثرہ ہے۔اب تم دوسری غلطی کرنے
لگے ہو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسٹر
گاندھی کا ممنون احسان
بنانے لگے ہو۔حضرت مسیح علیہ السّلام تو خیر ایک نبی تھے۔اب جس شخص کو تم
نے اپنا مذہبی رہنما بنایا ہے وہ تو ایک مومن بھی نہیں۔پس محمد رسول اللہ صل اللہ
علیہ وسلم کی اس بنک کا نتیجہ پہلے سے بھی زیادہ سخت دیکھو گے اور اگر باز
نہ آئے تو اس جرم میں مسٹر گاندھی کی قوم کی غلامی اس سے زیادہ تم کو کرنی
پڑے گی جتنی کہ حضرت مسیح علیہ السّلام کی امت کی غلامی تم
غلامی تم کہتے ہو کہ نہیں
کرنی پڑی ہے کا مسلہ
اس کتاب میں آپ نے دوبارہ مسلمانوں کی توجہ اس مرکزی نقطہ کی طرف مبذول
که والی کہ مسلمانوں کی مشکلات کا واحد حل تبلیغ اسلام ہے۔مسلمانوں پر مبنی مصیبتیں
ٹوٹیں تبلیغ نہ کرنے کے نتیجہ میں ٹوٹیں اور جو عالی مراتب انہوں نے حاصل کئے وہ ان کی
تبلیغی کوششوں ہی کا ثمرہ تھا۔چنانچہ عارضی اور سطحی باتوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے
ان کی توجہ اس بنیادی حقیقت کی طرف پھیری کہ جب تک تم تبلیغ کا جہاد شروع نہیں
کرو گے تمہاری کھوئی ہوئی عظمت تمھیں کبھی نہیں مل سکتی۔تبلیغ کی طرف مسلمانوں کو ایک
نئے انداز سے بلاتے ہوئے آپ نے لکھا :-
لے ترک موالات اور احکام اسلام هشت ۸۷

آج 10 میں سے 10 باقی