اس وقت اس مجرب نسخہ موالات کو استعمال کرو جو ہلاکو خاں کے ہاتھ سے عباسی سلطنت کے مٹنے پر استعمال کیا گیا نہ کہ اسکے برعکس ترک موالات کا نسخہ

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

+
اس وقت اس مجترنسند موالات کو استعمال کرو جو ہلاکو خاں کے ماننے سے
عباسی سلطنت کے ملنے پر استعمال کیا گیا نہ کہ اسکے عکس ترک موالات
کا نسخہ
اے عزیزو! ہوشیار آدمی کسی سبق کو بھلاتا نہیں اور دانا کسی عبرت
کی بات کو ضائع نہیں ہونے دنیا۔اس فتنہ کے وقت میں یہ تو سوچو کہ
آج سے پونے سات سو سال پہلے اسلامی حکومت کو موجودہ صدمہ سے
بہت زیادہ صدمہ پہنچا تھا۔اب تو کچھ نہ کچھ ڈھانچہ موجود بھی ہے
اس وقت تو ہیولیٰ بھی باقی نہ رہا تھا۔اس وقت کیا ہتھیار تھا جو
کام آیا تھا اور کیا گرہ تھا جس سے یہ سوال حل ہوا تھا۔ایک دفعہ
کا تجربہ شدہ نسخہ اس قسم کی ہماری کے دوبارہ ظاہر ہونے پر
اس بات کا مستحق ہے کہ سب سے پہلے اسی کا تجربہ کیا جائے۔بغور
تو کرو کہ جب ترکوں نے خلافت عباسیہ کے محل کی اینٹ سے
اینٹ سجا دی تھی۔جب ان کے ٹڈی دل لشکروں کا مقابلہ کرنے
والا مسلمانوں میں کوئی باقی نہ رہا تھا۔اور جب اسلام کے مقدس
مقامات ایک لاوارث کی طرح دشمنوں کے رحم پر تھے اس وقت
کیا علاج تھا جو ہمارے آباء نے سوچا تھا۔اور کیا وہ اس علاج
میں کامیاب ہوئے تھے یا نا کام۔اگر تم کو یاد نہیں کہ انہوں نے
کیا تدبیر اختیار کی تھی اور اگر تم اس سبق کو فراموش کر چکے ہو تو
سنو۔اس وقت انہوں نے موالات کے ہتھیار سے نہ کہ ترک موالات
کے سہتھیار سے ان پر حملہ کیا تھا۔اور آخر کفر کو فنا کر کے اسی کے
جسم اور اسی کے پوست اور اسی کے خون سے اسلام کے لئے
ایک نیا جسم تیار کر دیا تھا۔جس میں اسلام کی روح نے دنیا کو
پھر اپنی جادو بیانی کا والہ وشیدا بنا نا شروع کر دیا تھا اُس
وقت کے علماء نے جو اس وقت کے علماء سے کہیں علم و فضل میں
بڑھ کر تھے اور جن کے عمل کا نتیجہ ان کی رائے کے صائب ہونے پر

تصدیق کی مہر لگا چکا ہے۔یہ راہ اختیار کیا تھا کہ وہ ترکوں کے
درباروں اور ان کی کھلی مجالس میں گھس گئے تھے اور انہوں
نے مسلمانوں کے جسموں پر فتح پانے والوں کے دلوں پر فتح پانے
کا مصمم ارادہ کر لیا تھا۔آخر اس موالات
کا یہ اثر ہوا کہ اس
بادشاہ کا پوتا جس نے بغداد کی اسلامی حکومت کو تباہ کیا تھا
اور اٹھارہ لاکھ مسلمان کے خون سے اس سر زمین کو رنگ دیا
تھا اسلام کی غلامی میں داخل ہوا۔اور خدائے واحد لا شریک
کے عبادت گزاروں میں شامل ہو کر ایک نئی اسلامی حکومت کا بانی
ہوا جس کے آثار اب موجودہ جنگ میں آکر مٹے ہیں بلکہ اب بھی
کچھ نہ کچھ موجود ہیں۔وجہ کیا ہے کہ اب وہی نسخہ نہیں برتا جاتا۔بلکہ اس کے بالکل برعکس علاج کیا جاتا ہے۔اگر اُس وقت کے
مسلمانوں نے موالات کو اختیار کر کے اسلام کی حفاظت کی تھی،
تو آج ترک موالات کی کیوں تعلیم دی جاتی ہے۔کیا کوئی کامیاب
نسخہ کو بھی ترک کیا کرتا ہے ؟ کیا اب اسلام میں ہی ایسا جذب
نہیں رہا کہ وہ فاتحین کے دلوں کو مسخر کر سکے ؟ یا تم میں ہی وہ
نور ایمان نہیں رہا جو تمہارے آباد میں تھا ؟ ان کی باتوں کا دلوں
پر اثر ہوتا تھا لیکن تمہاری باتیں بالکل بے اثر ہیں۔کیا سبب ہے کہ
وہ محبت سے دشمن کو دوست بنا لیتے تھے۔اور تم دوست کو
عداوت سے دشمن بنانا چاہتے ہو۔یا دوست نہ سہی دشمن کو اور
ہو۔بھی زیادہ دشمن بنانا چاہتے ہوئے لے
بهر حال جیسا کہ آپ کو خدشہ تھا اور تلخ تجربہ ہو چکا تھا۔آپ کی یہ تنبیہ بھی صدا بصحرا
ثابت ہوئی نہ تو مسلمان خواص ہی نے اس طرف توجہ کی نہ عوام اس سے استفادہ کر سکے۔عوام تو پھر عوام تھے۔حیرت ہے کہ اس زمانے کے دانشوروں کو کیا ہو گیا تھا۔آج کا قاری
اس دور کے شب و روز کا صحیح تصور قائم نہیں کر سکتا۔جب تک موازنہ کی خاطر ان تصورات
اور حالات کی کچھ جھلکیاں نہ دکھائی جائیں جن میں دوسرے مسلمان خواص و عوام زندگی بسر
سے ترک موالات اور احکام اسلام
A4-AD

۳۰
کر رہے تھے۔ان پر نظر ڈالنے کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ حضرت خلیفہ ہے
المسیح مرداب
محمود احمد نے کسی مشکل کام پر ہاتھ ڈالی اور کیسی جرات اور حوصلے اور عزم کے ساتھ تن تنہا
ہلاکت خیز طوفانوں کا رخ بدلنے کی کوشش کی۔اس تاریک دور میں جب ساری
قوم ظلمات کی طرف بلانے والوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لیکی چلی جاتی تھی ایک آپ
ہی کی تنہا آواز تھی جو قادیان کے روشن مینار سے بلند ہوئی اور بر وقت اسلامیوں کو ہلاکت
کے ان گڑھوں سے خبردار کیا جن کی طرف وہ بگٹٹ دوڑتے چلے جارہے تھے۔مولینا
عبد المجید سالک اس زمانے کی آنکھوں دیکھی روئداد میش کرتے ہوئے اپنی کتاب سرگزشت"
کے من پر مسلمانوں کی خلافت موومنٹ کے جلسوں کا ایک منظر حسب ذیل الفاظ میں پیش
کرتے ہیں :-
اسی رات کانگریس کے پنڈال میں خلافت کانفرنس کا اجلاس ہوا
اس وقت بھولتا ہوں کہ صدر گاندھی جی تھے یا مولانا محمد علی
بہر حال تمام اکابر اس میں شریک ہوئے۔اسٹیج پر گاندھی جی نلک
مسر اپنی بہنٹ۔جیگر کیلکر۔محمد علی۔شوکت علی - ظفر علی خاں۔سید حسین - مولانا عبد الباری۔مولانا فاخر الہ بادی - مولانا
حسرت موہانی اور بہت سے دیگر راہ نما موجود تھے۔مولانا محمد علی
نے پہلے انگریزی میں تقریر شروع کی اور کہا کہ میں کچھ دیر تک
انگریزی میں تقریر کروں گا۔تا کہ جو اکا بر ملک اُردو نہیں سمجھتے
وہ خلافت کے مسلمانوں کے موقف کو سمجھ لیں اس کے بعد اُردو
میں تقریر کروں گا۔مولانا کی تقریر بے نظیر تھی۔نہ صرف زبان اور
انداز بیان کے اعتبار سے بلکہ مطالب کے لحاظ سے بھی پورے مسئلے
پر حادی تھے اور جذبات انگیزی کی کیفیت اس فقرے سے معلوم
ہوتی ہے کہ ہمیں اب اس ملک سے ہجرت کر جانے کے سوا اور
کوئی شرعی چارہ باقی نہیں ہے اس لئے ہم اس ملک کو چھوڑ جائینگے
اور اپنے مکانات اپنی مساجد اپنے بزرگوں کے مزارات سب
بطور امانت اپنے ہندو بھائیوں کو سونپ جائیں گے۔تا آنکہ ہم

۳۰۴
پھر فاستخانہ اس ملک میں داخل ہو کر انگریزوں کو نکال دیں اور اپنی
امانت اپنے بھائیوں سے واپس لیں۔مجھے یقین ہے کہ ہندو بھائی
جن کے ساتھ ہم ایک ہزار سال سے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ہماری
اتنی خدمت سے پہلو ہی نہ کریں گے۔ان کے بعد بریلی کے ایک جنسی دھر پاٹھک کھڑے ہوئے ان
کی تقریر بہت پر جوش اور بے حد دلچسپ تھی۔انہوں نے مولانا
محمد علی کے پہلے پر دہلا یوں مارا کہ اگر مسلمان بھائی اپنی شریعت
کے احکام کے تحت اس ملک سے ہجرت کر جانے پر مجبور ہیں تو ہندو
بھی یہاں رہ کر کیا کرینگے۔اگر مسلمان چلے تو ہندو جاتی بھی ہجرت میں
مسلمانوں کا ساتھ دے گی اور ہم اس ملک کو ایک بھائیں بھائیں
کرتا ہوا ویرانہ بنا دیں گے۔تاکہ انگریز اس ویرانہ سے خود رہی دشت
کھا کر بھاگ جائیں۔کس قدر عقل سے دُور باتیں ہیں لیکن جذبات کی دنیا نرالی
ہے۔اس وقت جلسے کا یہ عالم تھا کہ بعض لوگ چیخیں مار مار کر رو
رہے تھے اور خلافت کا نفرنس مجلس عزا بن گئی تھی کے لئے
اُس وقت مسلمانوں کو اس جذباتی ماحول میں جس قسم کے فرشتے نظر آرہے تھے اُسے
ہم فریب نظر کے سوا اور کچھ نہیں کہ سکتے۔مسز اپنی بسنٹ ایک انگریز خاتون سیاست دان
جب تحریک خلافت کے اس عظیم اسلامی سٹیج پر تقریر کے لئے تشریف لائیں تو بقول سالک منا
ان کا سفید سر۔سفید چہرہ اور سفید لباس دیکھ کر یوں معلوم ہوتا
تھا کہ کوئی فرشتہ آسمان سے اُتر آیا ہے ہے کہ
گاندہی بھی اُن دنوں صرف ہندوؤں ہی کے نہیں مسلمانوں کے بھی جمہاتما بن چکے تھے۔اور شہدائے اسلام کے معاملات غور و خوض کے لئے اُنہی کے سامنے پیش ہو رہے تھے۔ہندو
مسلم نویسی اتحاد کا وہ عالم تھا کہ دین الہی کے موجد اکبر کی روح بھی وہ نظارے دیکھ کر
اگلے جہان میں پھڑک رہی ہو گی۔مولانا سالت صاحب لکھتے ہیں:-
چند روز کے بعد گاندھی جی آئے۔بہت عظیم الشان جلسہ مہوڑا۔سرگزشت مصنفه عبد المجید سالک غذا ١٠٨ له ايضا متا
-

۳۰۵
گاندھی جی جلسہ شروع ہوئے۔شروع ہونے سے پہلے دفتر زمیندار میں تشریفت
لائے وہ بعض خلافتی رہنماؤں سے گفتگو میں مصروف تھے اور میں
چلکوٹ گورے اور حبیب اللہ خاں مہاجر شہید کے متعلق کا غذات
لئے گاندھی جی کے سر پر کھڑا تھا۔بڑی مشکل سے جب وہ فارغ ہوئے
تو میں نے سارا معاملہ انہیں سمجھایا۔اتنے میں ہزار ہا حاضرین جلسہ دبھی تکلیف انتظار سے مضطرب
ہو کر دفتر زمیندار کے سامنے سڑک پر جمع ہو گئے اور فلک شگاف نعرے
لگانے لگے۔مہاتما گاندھی جی کی ہے۔ہندوستان کی ہے۔ہندو
مسلمان کی ہے۔بندے ماترم۔اللہ اکبر - ست سری اکال - آخر
گاندھی جی اُٹھے اور جلسہ میں شامل ہونے کے لئے چلے۔رضا کاروں
نے ہجوم میں سے راستہ نکالا۔گاندھی جی جلسہ گاہ میں پہنچے تو جوش
خروش کی انتہا نہ تھی۔پہلے دوسرے لیڈروں نے تقریر میں کیں۔اس
کے بعد گاندھی جی نے مجمع کو خطاب کیا اور مولوی ظفر علی خاں کی
گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے وہ فقرہ کہا جو یار لوگوں کی محفلوں میں
مدت تک سرمایہ قہفتہ بنا رہا۔مولوی جپھر آلی کھاں اپنا پھر جا بجاؤ
چند ہفتوں کے بعد گاندھی جی پھر تشریف لائے۔اس مرتبہ اُن
کے ساتھ رہنماؤں کی پوری جماعت تھی۔مولانا ابوالکلام کے ہاتھوں کو بوسہ دیتے تھے۔ہندو مولانا محمد علی کے
چرنوں کی دھول آنکھوں سے لگاتے تھے اور مسلمان گاندھی جی کی
پذیرائی یوں کرتے تھے گویا کسی خدا رسیدہ ولی نے لاہور کو اپنے
قدوم سے مشرف فرمایا ہے۔بہت شاندار تقریریں ہوئیں اور اہلِ
لاہور کو یقین ہو گیا کہ اب خلافت کی بحالی اور ملک کی آزادی
کوئی دن کی بات ہے کہ نہ
یکھ
ادھر مسلمان ایک ہندو مہاتما کی قیادت میں ایک خیالی جنت کے خواب دیکھ رہے تھے
اور اسے ایک ایسا خدا رسیدہ ولی قرار دے رہے تھے جو صدیوں کے بعد عالم اسلام کو نصیب
کے سرگزشت مصنفه عبدالمجید سالک صفحه ۱۲۴ - ۱۲۵

۳۰
"
ہوا تھا۔اُدھر قادیان کی ایک چھوٹی سی بستی میں ایک وجود اس غم میں گھلا جبار ہا تھا اور
اپنے نفس کو بلاک کر رہا تھا کہ کاش یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا کہ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم
کے غلام خود اپنے آقا کی ہتک اور گستاخی کا موجب بن رہے ہوں اور ایک ہندو آقا کے
چرنوں پر اسلام کا سر جھکانے کو ہی اسلام کی سربلندی سمجھ رہے ہوں کبھی وہ ان کو غیرت
کے کچھ کے دیتا۔کبھی شہر آنی تعلیم اُن پر آشکار کہتا۔کبھی سنت رسول سے آگاہ فرماتا اور
کبھی تاریخ اسلام سے عبرت آموز واقعات پڑھ کر سناتا اور کبھی بعد منت اور کبھی پر شوکت
انتباہات کے ساتھ کبھی خدا کے جلال سے ڈرا کر اور کبھی اس کے انعامات کی ترغیب دیتے
ہوئے انہیں واپس صراط مستقیم یہ بلانے کے لئے کوشاں تھا۔وہ اس فکر میں شب و روز غلطان
و پیچاں تھا کہ کاش اب بھی مسلمان کی آنکھ کھلے اور وہ حقیقت حال دیکھنے اور سمجھنے کا
اہل ہو سکے۔مگر صد حیف کہ ایسا نہ ہونا تھا اور نہ ہوا۔جنوب مشرق سے شمال مغرب کی سمت
چلنے والی باد سموم کتنے ہی نونہالوں کو اپنے ساتھ اُڑا لے گئی۔کابل چلو" کا شور بلند سے
بلند تر ہوتا چلا گیا۔مسلمان عوام کے قافلے وطن مالون کو چھوڑ کر کابل کی طرف روانہ ہونے
لگے۔ہجرت ہوتی رہی۔گھر لٹتے رہے۔عمر بھر کی پونجیاں برباد ہوتی رہیں مسلمان کی دولت
ہندو کی ایسی امانت نبتی رہی جسے کبھی واپس لوٹ کر نہ آنا تھا۔مسلمان بچے تعلیم سے دل
برداشتہ ہو کر گلیوں میں آوارہ پھرنے لگے۔مسلمان وکلاء عدالتوں سے دست
کش ہو گئے
اور ہندو ان کا خلاء پر کرنے لگے۔مسلمان ملازمتوں سے مستعفی ہونے لگے تو ہندو آگے
بڑھ بڑھ کر اپنے نام خدمت انگریز کے لئے پیش کرنے لگے۔کیفیت یہ تھی کہ ایک مسلمان
ملازمت سے استعفیٰ دیتا تو دس ہندوؤں کی درخواستیں اس کو ٹیر کرنے کے لئے آپہنچتیں
پُر
لیکن صد حیف کہ وہ سادہ لوح مخلص مسلمان جن کو دین اور شریعت کا ذاتی علم کچھ نہ تھا
مسلمان علماء کے فتووں پر ایمان لاتے ہوئے جب سب کچھ لٹا کر افغانستان پہنچے تو ان کا
استقبال پھول نچھاور کر کے یا ہار پہنا کر نہیں کیا گیا۔کسی نے دف بجا بجا کر ان کی آمد پر
تہنیت کے گیت نہیں گائے۔افسوس صد افسوس کہ ان لئے ہوئے خستہ حال مخلصین پر
کابل کے دروازہ سے بند کر دیئے گئے۔اور وہ در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد اس حال میں
اپنے وطن کو توٹے کہ کئی تن کے کپڑوں سے بھی محروم ہو چکے تھے اور کئی سفر کی صعوبتوں سے
راستہ ہی میں دم توڑ گئے اور پھر ان کو اپنا وطن دیکھنا نصیب نہ ہوا۔بہت سے جو واپس آئے

ان کو سر چھپانے کے لئے کوئی جگہ نہ ملی۔خلوص اور محبت اور دین کے لئے قربانی کا وہ جوش و خروش
جو خلافت موومنٹ کے دوران ہندو مسلم را ہنماؤں کی چرب زبانیوں نے پیدا کیا تھا اب ٹھنڈا پڑ چکا
تھا۔کون تھا جو اُن اُجڑے ہوئے لیٹے لیٹے مہاجرین کو گھر لا کر دو وقت کی روٹی میں اپنا شریک کرتا۔فرانسیسی مصنف وکٹر ہیوگو کا یہ قول یقیناً اس موقع پر پوری صداقت کے ساتھ چسپاں ہو رہا تھا کہ
یہ مخلوق آگ کی طرح بھڑکتی ہے راکھ کی طرح ڈھیر ہو جاتی ہے۔وہی مسلمان جو مرزا بشیر الدین محمود احمد کی آواز پر کان دھرنا بھی اپنی بہتک سمجھتے تھے
اور اس جرم کی پاداش میں کہ کیوں ترکی خلیفہ کو خلیفہ اسلمین تسلیم نہیں کیا گیا اور کیوں مسلمانوں
کو قرآن و حدیث کی صحیح تعلیم بنا کر ترک موالات سے اجتناب کا مشورہ دیا گیا۔آپ کی جماعت
کو ناحق طرح طرح سے دُکھ دینے ہی کو کارِ ثواب سمجھتے تھے۔ان کے غیظ و غضب کا رخ سحریک
خلافت کے راہنماؤں نے پہلے تو کمال اتا ترک اور ان کے ساتھیوں کی طرف موڑ دیا اور سب
الزام ترکی کی بے دین قیادت پر دھرا جانے لگا۔لیکن جب واقعات مزید نتھر کر سامنے آئے
تو عوامی غیظ و غضب نے ایک بار پھر رخ پلٹا اور بالآخر تحریک خلافت کی کہانی ان گالیوں
پر جا کر ختم ہوئی جو بعد ازاں مدت تک سابق خلیفہ اسلمین سلطان عبدالحمید کو دی جاتی رہیں
افسوس ہوش آیا بھی تو اس وقت جب گھر جل چکا تھا اور وہ گولی چل چکی تھی جو آدھے
راستے سے واپس نہیں آیا کرتی۔مسلمان قیادت کی اس پشیمانی کی کیفیت کا کچھ اندازہ مولانا
ابوالکلام آنہ آد کی حسب ذیل تحریر سے لگایا جا سکتا ہے :-
کار فرما دیا نوں کے لئے نازک گھڑیاں روز نہیں آئیں لیکن حبیب
آتی ہیں تو انہی میں اصلی آزمائش ہوتی ہے۔ایسی ہی ایک گھڑی
تھی۔پہلے پہل انقلاب خلافت کی خبریں ہمارے دماغوں سے
ٹکرائیں۔یہی اس بات کی آزمائش کا وقت تھا کہ کہاں تک ہم میں
وماعنی قوتِ فعال پیدا ہوئی ہے ؟ کہاں تک ہم نے ایسے معاملات
کو سونچنا سمجھنا اور ان کی نزاکتوں سے عہدہ برآ ہونا سیکھا ہے؟
کہاں تک ہم میں یہ طاقت پیدا ہوئی ہے۔کہ دوستوں کی غلطی اور
دشمنوں کی شماست میں پھنس کر را و عمل گم نہ کریں ؟ ضرورت تھی
کہ ہم میں جو لوگ صاحب فکر و عمل تھے۔کامل حزم و احتیاط سے کام

لیتے۔دل اور زبان دونوں
کی لگام کھینچی رہتی ، فوری تاثیہ ہیجانی جذبات
انفعالی انفجار اور بد حواسانہ جلد بازی کی جگہ تدبر و دانشمندی اور
ضبط فکر و اعتدال رائے کا سنجیدہ مظاہرہ کیا جاتا۔ایک ایسے هم
معاملہ پر طبع آزمائی کرنے میں اگر تھوڑی سی دیر ہو جائے تو کوئی
قیامت نہیں ٹوٹ پڑتی۔لیکن جلد بازی اور بے لگامی سے خطر ناک
اور لا علاج ٹھوکریں لگ سکتی ہیں۔فرانسیسی ضرب المثل ہے جو
گولی چل چکی وہ آدھے راستے سے واپس نہیں آئے گی اگر چہ واپسی
کے لئے تم کتنے ہی بلا وسے بھیجو افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے
کہ گولی چل گئی اور آزمائش کے نتیجہ پر ہمارے لئے کوئی مبارک باد
اه
نہیں ہے
کتاب مسلمانان ہند کی حیات سیاسی ہے میاں محمد مرزا دہلوی کا ایک اقتباس درج ہے
جن پر یہ طوفان گزر جانے کے بعد یہ حقیقت کھلی کہ یہ ایک سیاسی بحران تھا۔میں نے سلمانوں
کی قومی خود داری کا خاتمہ کر کے رکھ دیا۔لیکن ستم بالائے ستم یہ کہ
یہ ہندوؤں کا پروگرام تھا۔ہندو ہی اس کے رہنما تھے مسلمانوں کی
حیثیت اس ایجی ٹیشن میں ان کے آلہ کار سے زیادہ نہیں تھی۔اس
وقت تک ان سے کام لیا جب تک انہیں ضرورت رہی اور اس
وقت ایجی ٹیشن بند کر دیا جب ان کی ضرورت ختم ہو گئی ؟"
حقیقت حال خواہ کچھ بھی ہو مسلمانان ہند کی سیاست کا یہ دو ر مستقبل کے مورخ کی نگاہ
میں ہمیشہ ناقابل فہم اور قابل شرم قرار پائے گا۔لیکن وہ بڑے تعجب کے ساتھ اس حقیقت کا
اقرارہ کرنے پر بھی مجبور ہو گا کہ جہاں بر صغیر کے بڑے بڑے مسلمان رہنما ٹھوکر کھا گئے اور جہالت
کے اندھیروں میں بھٹکنے لگے وہاں اسلام کا ایک مایہ نازہ اور صاحب بصیرت فرزند ایسا بھی
تھا جس نے ان گھٹا ٹوپ اندھیروں میں اُجالے کی ایک شمع روشن کئے رکھی۔تحریک خلافت کے اس ہنگامہ خیز دور میں آپ کا کردار بہت حد تک محض ایک مشیر کا
رہا یعنی ایک ایسے مشیر کا جس کی تنبیہات اور نصائح پر ہر وقت عمل نہ کرنے کے نتیجہ میں ملت
اسلامیہ نے بہت کچھ نقصان اُٹھایا۔یہ کہا جا سکتا ہے کہ عملی جدوجہد سے ہٹ کر اور سیاست
ے
ه تبر كانت آزاد مرتبہ مولانا غلام رسول قہر - - سے مسلمانان ہند کی حیات سیاسی منا

٣٠٩
کی ہنگامہ خیزیوں میں کو دے بغیر دور بیٹھے ہوئے کسی کا اچھے مشورے دے دینا کوئی مشکل کام
نہیں۔جب ایک سیاست دان عملی میدان میں قدم رکھتا ہے۔تو ایسی مشکلات اُسے درپیش ہوتی
ہیں کہ ان کے حل کے لئے اسے بعض اوقات بڑے بڑے سنہری اصول بھی قربان کر دینے پڑتے
ہیں۔یہ اصولوں کی باتیں محض دور کی آنکھ کے دیکھنے کی چیزیں ہیں۔عمل کی دنیا میں بعض
اوقات ان کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔خصوصاً اعلیٰ اخلاقی اصولوں کو صحیح و سالم قائم رکھنا
سیاست کے دنیوی خار زاروں میں تو کسی طرح ممکن نہیں لیکن حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ کی شخصیت اس اعتراض کی لغویت کو اپنے عمل سے آشکارا کر چکی تھی۔آپ کی
زندگی میں ایسے مواقع بھی آئے جب کہ آپ کو عملی سیاست میں بھی دخل دینے کا موقع ملا اور
اپنے اصولوں کو قربان کئے بغیر بلکہ انہی کی مدد سے آپ نے حیرت انگیز نتائج حاصل کئے۔حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی زندگی میں ایسے کئی مواقع پیدا ہوئے کہ جب
آپ کو عملاً اسلام کی سربلندی اور ملت اسلامیہ کی فلاح وبہبود کی خاطر ایسے میدانوں میں اقدام
کرنا پڑا جو بظا ہر سیاسی نوعیت کے تھے اور دنیا کی اصطلاح میں ان کا تعلق یقینا سیاست
ہی سے تھا۔مگر جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے
خالصہ دینی مصالح اور مقاصد کے پیش نظر ان میں دلچسپی لی اور اس دوران بلا تامل دینی
کاربندہ رہے اور سیاسی مصالح پر انہیں کبھی قربان نہ ہونے دیا۔اصولوں پر حتی۔ایسے مواقع بھی آپ کی زندگی میں آئے جبکہ آپ نے جماعت احمدیہ کی کوششوں کو
مسلمانوں کی کسی وسیع تحریک کے تابع کر کے ملت اسلامیہ کی عظیم الشان خدمت سرانجام
دی اور ایسے مواقع بھی پیش آئے کہ جب خود مسلمانان ہند نے کسی تحریک کی ذمہ داری آپ کو سونچی
اور تمام مسلمانوں کی راہ نمائی کرتے ہوئے آپ نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا۔پھر ایسے مواقع
پر بھی آپ کو خدمت کی توفیق ملی جب ہندو سلم نزاع کی چنگاری مشتعل ہو کر سارے ملک کو
اپنی لپیٹ میں لے لینے والی تھی۔مگر آپ کی فراست اور تد تیرنے ایسی راہ عمل تجویز کی جس
سے فتنہ و فساد کی آگ بھی ٹھنڈی پڑ گئی اور بے ضرورت قربانی اور نقصان کے بغیر اہل اسلام
کا مقصد بھی حاصل ہو گیا۔یہ ایک دلچسپ اور طویل داستان ہے جس کا تذکرہ آگے چل کر
موقع اور محل کے مطابق کیا جائے گا۔فی الحال ہم اس سے ملتے جلتے ایک موضوع پر آپ کی
عملی جد و جہد کی ایک ایسی مثال پیش کرتے ہیں جو فی الحقیقت تو ندسی جہاد کی حیثیت رکھتی تھی

لیکن بعض دوسرے پہلوؤں سے اُسے بلی سیاست کی ایک عظیم تحریک بھی قرار دیا جا سکتا
ہے۔ہماری مراد تاریخ ہند کے اس ولولہ انگیز دور سے ہے جس میں تحریک شدھی نے جنم لیا۔اور
بہت جلد ایک ایسی عظیم اور اہم کشمکش میں تبدیل ہو گئی کہ تمام ہندوستان کی نظروں کا مرکز
بن گئی۔یہ وہ موقع ہے جبکہ محض منشوروں پر اکتفا نہیں کی گئی بلکہ عملاً ایک فعال قومی تحریک
کی آپ نے قیادت کی۔یہ وہ موقع ہے جبکہ آپ کے سوا دوسری متعد د مسلمان جماعتیں بھی انسی
مقصد کے حصول کے لئے متوازی جد وجہد میں مصروف تھیں۔یہ وہ موقع ہے جبکہ جذبات ہیں
طوفان اور دلوں میں جوش تھا اور دشمن منہ زور اور طاقتور تھا اور کوئی ضابطہ اخلاق
اس کے ہاتھ روکنے یا اس کی چالوں کو محدود کرنے والا نہ تھا۔اس وقت آپ نے ان اصولوں
کا پابند رہتے ہوئے جن کا ذکر گزر چکا ہے۔میدان کارزار میں سعی مسلسل اور عمل نیم کے
گھوڑے دوڑا دیئے۔یہ باب آپ کے طرز فکر و عمل کا غیروں کے طرز فکر و عمل سے موازنہ کرنے کا
بهترین موقع فراہم کرتا ہے۔اور آپ کی عظیم قائدانہ صلاحیتیں اس موقع پر امتیازی شان
کے ساتھ جلوہ گر نظر آتی ہیں۔آئیے ہم کچھ دیر کے لئے تحریک شدھی کے محرکات اور عوامل
اور آغاز و انجام پر نظر ڈالیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی