تحریک شدھی اور اس کا پیشگوئی مصلح موعود کے ساتھ ایک خاص تعلق
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۳۲۶
تحریک شد بھی اور اس
کا پیشگوئی مصلح موعود کے ساتھ
ایک خاص تعلق
شدمی کے معرکے میں اگرچہ دوسرے مسلمانوں نے بھی کسی حد تک کام کیا۔لیکن جماعت
احمدیہ کے لئے یہ مقابلہ ایک فیصلہ کن حیثیت رکھتا تھا۔آریہ سماج ، ہندومت کے احیائے کو
کی ایک ملک گیر اور طاقتور تحریک تھی جو خصوصاً اہل اسلام کے خلاف بڑے جارحانہ اور
خوفناک عزائم رکھتی تھی۔دوسری طرف مسلمانوں کی طرف سے اگر اس تحریک کے مقابلے کی کوئی
طاقت رکھتا تھا تو وہ جماعت احمدیہ کے سوا کوئی نہ تھا۔نہ کوئی اس حد تک منتظم تھا نہ کسی کو
ایسا با خدا اور مدبر رہنما میتر تھا نہ کسی کو اپنے وسائل مجتمع کر کے بروئے کار لانے کی قدرت
تھی۔ز تنظیم تھی نہ مرکزیت نہ سلیقہ نہ کام کو مستقل مزاجی کے ساتھ چلانے کی صلاحیت تھی۔پس جماعت احمدیہ ہی وہ مسلمان فرقہ تھا جسے اس دور میں فی الحقیقت تمام عالم اسلام
کی نمائندگی کا موقع ملا۔اور ہر میدان مقابلہ میں اس نے اپنے دشمن کو شکست پر شکست
دی۔یہاں تک کہ ناکام اور خائب و خاسر ہو کر اسے میدان مقابلہ سے فرار کے سوا کوئی
چارہ کار نظر نہ آیا۔یہ سب کچھ ہوا لیکن کسی کا خیال اس طرف نہ گیا کہ دراصل یہ اسی مقابلہ کی ایک نئی
شکل ہے جو ایک لمبا عرصہ پہلے حضرت مرزا غلام احمد مسیح موعود علیہ السّلام اور آرید
الم
رہنما پنڈت لیکھرام کے مابین ہوا تھا۔اس وقت کون کہہ سکتا تھا کہ لیکھرام بڑی تعقی
کے ساتھ جس موجود بچے کے خلاف ایک منحوس پیش گوئی کر رہا ہے خود اس کی اپنی قوم ہی
ایک دن اس کی برتری اور عظمت کا ڈھنڈورا پیٹے گی ؟ اس وقت جب لیکھرام یا اعلان
کہ رہا تھا کہ آریہ سماج کے خدا نے اسے مطلع کیا ہے کہ اگر یہ بچہ پیدا ہو بھی گیا تب بھی
تین سال کے اندر اندر اس کا نام ونشان مٹا دیا جائے گا۔قادیان سے باہر اس کا شہرت
پانا تو درکنار خود قادیان میں بھی اس کے نام سے کوئی آشنا نہ رہے گا۔کون کہہ سکتا
تھا کہ وہی بچہ ایک دن آریہ سماج کے مقابلے پر قرآن کی تلوار ہے کہ اس شان کے ساتھ
نکلے گا۔کہ ہر طرفت اس کے نام کی دھوم مچ جائے گی۔اور غیر تو غیر خود آریوں کو اس بات
کا بر ملا اقرار کرنا پڑے گا کہ اس عظیم رہنما کی قیادت میں تحریک احمدیت آریہ سماج کے
لئے ایک انتہائی مہلک خطرہ کی حیثیت رکھتی ہے۔کون اس وقت یہ کہہ سکتا تھا کہ جس بیتے
کے متعلق یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ خود اس کے اپنے گاؤں میں بھی اس کے نام سے کوئی انف
نہیں رہے گا۔وہ دن دور نہیں کہ وہ صرف ایک گاؤں یا ضلع یا صوبہ میں ہی نہیں بلکہ تمام
بر صغیر ہندوستان میں شہرت پائے گا۔اور اس پیشگوئی کرنے والے کے متبعین ہی خود اس
شہرت کا ذریعہ بنائے جائیں گے۔یہ ایک تاریخی حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔کہ
اگر چهہ ہندوستان کے مسلمانوں میں تو حضرت مرزا محمود احمد کا ر زاریش تھی سے پہلے بھی شناس
تھے لیکن ہندوستان میں بسنے والے ہندوؤں کی اکثریت آپ کے نام سے نا آشنا تھی بلکہ
جماعت احمدیہ کے وجود سے بھی نا واقف تھی۔تحریک شدھی ہی ملک گیر شہرت کا وہ پہلا
زینہ ثابت ہوئی جسے طے کرتے ہوئے تمام ہندوستان میں آپ کا شہرہ بام عروج پر جا پہنچا۔اور دشن بھی آپ کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور ہو گیا۔تحریک شدھی اس پہلو سے بھی ایک دلچسپ مطالعہ کا مواد پیش کرتی ہے کہ حضرت
مرزا بشیر الدین محمود احمد کی ولادت سے قبل آریہ سماج اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے مابین ایک فیصلہ کن مجادلہ ہوا۔اس موقع پر بدقسمتی سے خود مسلمان علماء اور مشاہیر
بھی احمدیت کے مقابل پہ آریہ سماج کا ساتھ دے رہے تھے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ سلام
نے فرنہ ند موعود کی پیشگوئی فرمائی تو آریوں کی طرف سے اس
شگوئی پر جب بھی کوئی بھیتی
کسی جاتی مسلمان علماء آریوں کے ساتھ مل کہ آپ ہنستے اور چھینٹے اڑاتے۔جب بھی لیکھرم
کوئی تعلی کرتا تو قہقہوں کی آوازوں میں مسلمان علماء کی آواز میں نمایاں ہو کر سنائی دیتیں۔جب بھی وہ آپ کی تکذیب میں اخبارات در سائل کے چہرے سیاہ کرتا۔مسلمان صحافیوں
کے قلم اس کی تائید میں رواں دواں نظر آتے۔اور ہر ایسے موقع پر ہندوستان کی فضا
میں آریوں کی طرف سے بھی اور مسلمانوں کی طرف سے بھی یہ شور بلند ہوتا کہ (نعوذ باللہ
مرزا قادیانی کی پیش گوئی جھوٹی نکلی۔لیکن اللہ تعالے کو کچھ اور ہی منظور تھا۔اور ایک
ایسا بھی وقت آنا تھا کہ خود اسی موعود بیٹے کے ہاتھوں تک اٹھا کر آریوں نے بھی بزبانِ
حال یہ گواہی دینی تھی کہ لیکھرام اپنی ہر بات میں جھوٹا نکلا اور مرزا غلام احمد اپنے ہر قول
۳۲۸
میں صادق و مصدوق ثابت ہوا۔اور مسلمان را ہنماؤں نے بھی !
کھڑے ہو کر اصلان پر اعلان کرنا تھا کہ اسلام کا یہ بطل جلیل ہر میدان مقابلہ میں آریہ دشمن کو راست
دے گیا۔اور لیکھرام کے مذہب کی ذلت اور رسوائی اُسی بیٹے کے ہاتھوں ہوئی جس کے نابود
ہونے کی حسرت لئے وہ اس دنیا سے کوچ کر گیا۔اس مضمون پر قلم اٹھاتے ہوئے زمیندار اختبار
نے اپنی ۲۴ جون ۱۹۲۳ئہ کی اشاعت نہیں لکھا:۔جو حالات فتنہ ارتداد کے متعلق بذریعہ اخبارات علم میں آچکے ہیں
ان سے صاف واضح ہے کہ مسلمانان جماعت احمدیہ السلام کی انمول
خدمت کر رہے ہیں۔جوہ ایثار اور کمر بستگی نیک نیتی اور تو تھی
علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا ہے وہ اگر مہندوستان کے
موجودہ زمانے میں بے مثال نہیں تو بے اندازہ عزت اور قدردانی
کے قابل ضرور ہے۔جہاں ہمارے مشہور پیر اور سجادہ نشین
حضرات بے حس و حرکت پڑے ہیں اس اولوالعزم جماعت نے
عظیم الشان خدمت کر کے دکھا دی۔د زمیندار لاہور ۲۴ جون ۶۱۹۲۳
دبیان شیخ نیاز علی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہو)
پھر ۲۹ جون ۱۹۲۳ء کی اشاعت میں یہ اعتراف کیا کہ :-
قادیانی احمدی اعلیٰ اختیار کا اظہار کر رہے ہیں۔ان کافتریا
ایک سو مبلغ امیر وفد کی سرکردگی میں مختلف دیہات میں مورچہ زن
ہے۔ان لوگوں نے نمایاں کام کیا ہے۔جملہ مبلغین بغیر تنخواہ یا
سفر خرچ کے کام کر رہے ہیں۔ہم گو احمدی نہیں لیکن احمدیوں
کے اعلیٰ کام کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے۔جس اعلیٰ ایثار کا
ثبوت جماعت احمدیہ نے دیا ہے اس کا نمونہ سوائے متقدمین کے
مشکل سے ملتا ہے۔ان کا ہر ایک مبلغ غریب ہو یا امیر، بغیر مصارف
سفر و طعام حاصل کئے میدان عمل میں گامزن ہے۔شدید گرمی اور
لوؤں میں وہ اپنے امیر کی اطاعت میں کام کر رہے ہیں یا سلہ
ه زمیندارہ لاہور - ۲۹ جون ۱۹۳۲ -
۳۳۹
اخبار مشرق "گورکھپور نے لکھا:۔جماعت احمدیہ نے خصوصیت کے ساتھ آریہ خیالات پر بہت بڑی
ضرب لگائی ہے اور جماعت احمدیہ میں اشیار اور درد سے تبلیغ و
اشاعت اسلام کی کوشش کرتی ہے وہ اس زمانے میں دوسری جماعتوں
میں نظر نہیں آتی ہے
چند دن بعد پھر اسی اخبار نے یہ اعترانِ حقیقت کیا کہا۔جماعت احمدیہ کے امام و پیشوا کی لگاتا کہ تقریروں اور تحریروں کا
اثر ان کے تابعین پر بہت گہرا پڑا۔اور اس جہاد میں اس وقت
سب سے آگے یہی فرقہ نظر آتا ہے۔اور باوجود اس بات کے کہ
احمدی فرقہ کے نزدیک اس گروہ نو مسلم کی تائید کی ضرورت نہ تھی۔کیونکہ اس فرقے سے اس کا کوئی تعلق نہ تھا۔مگر اسلام کا نام لگا ہوا
تھا اس لئے اس کی شرم سے امام جماعت احمدیہ کو جوش پیدا
ہو گیا ہے۔اور آپ کی بعض تقریریں دیکھ کر دل پر بہت ہیبت
طاری ہوتی ہے۔کہ ابھی خدا کے نام پر جان دینے والے موجود ہیں۔اور اگر ہمارے علماء کو اس بات کا اندیشہ ہو کہ جماعت احمدیہ اپنے
عقائد کی تعلیم دے گی تو وہ اپنی متفقہ جماعت میں۔۔۔۔۔۔۔ایسا
خلوص پیدا کر کے آگے بڑھیں کہ ستو کھائیں اور چنے چبائیں اور
اسلام کو بچائیں۔جماعت احمدیہ کے ارکان میں ہم یہ خلوص بیشتر
دیکھتے ہیں۔دیانت ، ایفاء عہد، اپنے امام کی اطاعت میں یہ حجامت
فرد ہے۔جناب مرزا صاحب اور ان کی جماعت کی عالی حوصلگی
اور ایثار کی تعریف کے ساتھ ہم مسلمانوں کو ایسے ایثار کی غیرت
دلاتے ہیں۔دیانت اور امانت جو مسلمانوں کی امتیازی صفتیں تھیں
آج وہ ان میں نمایاں ہیں۔جماعت احمدیہ کی فیاضی اور ایثار کے
ساتھ ان کی دیانت اور آمد و خرچ کے ابواب کی درستگی اور باقاعدگی
سب سے زیادہ قابل ستائش ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ با وجود آمدن
ے اخبار مشرق، گورکھپور ۵ ار تاریخ ۳
کی کمی کے یہ لوگ بڑے بڑے کام کر رہے ہیں یا اے
اسی طرح اخبار وکیل " امر تسر نے لکھا:-
خوره
احمدی جماعت کا طرز عمل اس بات میں نہایت قابل تعریف ہے
جو با وجود چھیڑ چھاڑ کے محض اس خیال سے کہ اسلام کو چشم ریم سے
محفوظ رکھا جائے ان خانہ جنگیوں کے انسداد کی طرف خود مسلمانوں
کے لیڈروں کو توجہ دلاتے ہیں اور ہر طرح کام کرنے کو تیار ہیں۔۔۔۔ہم علی وجہ البصیرت اعلان کرتے ہیں کہ قادیان کی احمدی
جماعت بہترین کام کر رہی ہے رات
مولوی ممتاز علی صاحب ایڈیٹر اخبار تہذیب النسواں لاہور نے لکھا:۔میں نے سُنا ہے کہ میدان ارتداد میں ہر فرقہ اسلام نے تبلیغ
کے لئے اپنے اپنے نمائندے بھیجے ہیں۔مناسب جانا کہ میں جس گرو
کے مبلغین کو زیادہ کامیاب دیکھوں ان میں سے ایک اپنے لئے
منتخب کرلوں۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ تبلیغ کے کام میں سب
سے زیادہ کامیابی احمدی مبلغوں کو ہوئی ہے۔اس لئے میں نے
چاہا کہ اگر تہذیبی بہنوں کو اعتراض نہ ہو تو وہ ان میں سے کسی ایک
مبلغ کا خرچ اپنے ذمہ لیں۔مگر اسی اثناء میں ہمارے علماء نے اعلان
شائع کیا کہ احمدی فرقہ کے لوگ سب کا فر ہیں۔ان
کا کفر ملکا نہ را چو تو
کے کفر سے بھی زیادہ شدید ہے کہ سکے
یہ تو مسلمان اخبارات کی شہادت تھی۔ہندو اخبارات کے بعض اعترافات بھی پڑھنے
کے لائق ہیں۔اسلام کے دفاع میں کون سب سے بڑھ کر ان پر چوٹیں لگاتا رہا۔یہ
انی کا دل جانتا تھا۔اور کس کے والد ان کے سینے چھلنی کرتے رہے۔یہ بھی رہی
بہتر بیان کر سکتے تھے۔لیجئے سنئے :-
دیو سماجی اخبار جبیون نست لاہور نے لکھا:۔ملکانہ راجپوتوں کی شدھی کی تحریک کو روکنے اور ملکانوں میں
ه اخبار مشرق گورکھپور ۲۹ / مارچ ۱۹۲۳ - ۵۲ اخبار وکیل امرت سر سرمئی ۱۹۲۳
سے رسالہ تہذیب النسوان " لاہور ہر مئی ۱۹۷
۳۳۱
"
اسلامی مت کا پرچار کرنے کے لئے احمدی صاحبان خاص جوش کا
اظہار کر رہے ہیں۔چند ہفتے ہوئے قادیانی فرقہ کے لیڈر مرزا محمود احمد
صاحب نے ڈیڑھ سو ایسے کام کرنے والوں کے لئے اپیل کی تھی جو
تین ماہ کے لئے ملکانوں میں جاکر مفت کام کرنے کے لئے تیار ہوں
جو اپنا اور اپنے اہل وعیال کا وہاں کے کرایہ وغیرہ کا کل خرچہ بردات
کر سکیں۔اور انتظام میں میں لیڈر کے ماتحت جس کام پر انہیں
لگایا جاوے اسے وہ خوشی خوشی کرنے کے لئے تیار ہوں۔بیان
کیا جاتا ہے کہ اس اپیل پر چند ہفتوں کے اندر چار سو سے زیادہ
درخواستیں ان شرائط پر کام کرنے کے لئے موصول ہو چکی ہیں۔اور تین پارٹیوں میں تو نے احمدی صاحبان آگرہ کے علاقہ میں پہنچے
چکے ہیں اور بہت سرگرمی سے ملکانوں میں اپنا پرچار کر رہے ہیں
اس نئے علاقہ کے حالات معلوم کرنے کے لئے ان میں سے بعض
نے جن میں گریجویٹ نوجوان بھی شامل تھے اپنے بستر کندھوں پر
رکھ کر اور تیز دھوپ میں پیدل سفر کر کے سارے علاقہ کا دورہ کیا
ہے۔اپنے مت کے پر چار کے لئے ان کا جوش اور ایثار تابل
تعریف ہے۔اسہ
آریہ تیریکا بریلی نے یکم اپریل 19ء کی اشاعت میں لکھا :-
اس وقت ملکا نے راجپوتوں کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی پرانی راجپوتوں
کی برادری میں جانے سے باز رکھنے کے لئے دیعنی مرتد ہونے سے
بچانے کے لئے۔ناقل ) جتنی اسلامی انجمنیں اور جماعتیں کام کر رہی
ہیں ان میں احمدیہ جماعت قادیان کی سرگرمی اور کوشش فی الواقع
قابل داد ہے"
ہندو دھرم اور اصلاحی تحریکیں " کے مصنف نے اعتراف کیا :-
آریہ سماج نے شدھی یعنی پاک کرنے کا طریقہ جاری کیا۔ایسا کرنے
سے آریہ سماج کا مسلمانوں کے ایک تبلیغی گروہ یعینی قادیانی فرقہ ہے
لے اخبار جیون نت " لاہور ۲۴ / اپریل ۱۹۲۳ -
۔۔۔۔۔۔۔تصادم ہو گیا۔آریہ سماج کہتی تھی کہ دید الہامی ہے اور سب سے
پہلا آسمانی صحیفہ ہے اور مکمل گیان ہے۔قادیانی کہنے
تھے کہ قرآن شریف خدا کا کلام ہے اور حضرت محمد خاتم النبین میں
اس کد و کاوش کا نتیجہ یہ ہوا کہ کوئی عیسائی یا مسلمان اب مذہب
کی خاطر آریہ سماج میں داخل نہیں ہوتا یہ ہے
کار زاریش تھی کے اثرات اتنے گرے اور دور رس تھے کہ مرزا بشیر الدین محمود احمد کا
کی عظیم قیادت کا رعب آریہ سماج کے راہنماؤں کے دلوں پر بیٹھ گیا۔شتر قعی کی تحریک
چلی اور گزر گئی لیکن سالہا سال تک آریہ راہنماؤں کے دلوں میں اس تلخ اور ہولناک
تجربے کی یادیں باقی رہیں جو کار زاریش تھی میں جماعت احمدیہ سے ٹکر لینے کے نتیجے میں
انہیں حاصل ہوا تھا۔چنانچہ چار سال کے بعد اخبار تیج دہلی نے یہ اعتراف کیا کہ :۔" میرے خیال میں تمام دنیا کے مسلمانوں میں سب سے زیادہ ٹھوس
موثر اور مسلسل کام کرنے والی جماعت، جماعت احمدیہ ہے۔اور
میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم سب سے زیادہ اس کی طرف سے غافل
ہیں اور آج تک ہم نے اس خوفناک جماعت کو سمجھنے کی کوشش
ہی نہیں کی ہے
پھر اسی اخبار نے مزید لکھا:۔آج سے تمہیں چالیس سال پہلے پیچھے ہٹ جائیے جبکہ یہ جماعت
اپنی ابتدائی حالت میں تھی۔اور دیکھئے اس زمانے میں ہندو اور
مسلمان دونوں اس جماعت کو کس قدر حقیر اور بے حقیقت سمجھتے تھے
ہندو تو ایک طرف رہے خود مسلمانوں نے ہمیشہ اس کا مذاق اُڑایا
اور اس پر لعنت اور علامت کے تیر برسائے۔اس جماعت نے۔اپنے ابتدائی حالات میں جن جن کاموں کے کرنے کا بیڑا اٹھایا تھا
آج ان میں سے اکثر انجام کو پہنچ چکے ہیں۔اس زمانہ میں جب
احمدیوں نے ان کاموں کی ابتداء کی تھی ، ان کو پاگل سمجھا جاتا تھا
اور ان کی حماقت پر ہنسی اڑائی جاتی تھی۔مگر واقعات یہ کہ رہے
ے ہندو دھرم اور اصلاحی تحریکین قلت -۴۴ - اخبار تیج دہلی ۲۵ / جولائی انہ۔
PPF
ہیں کہ ان پر منفنسی اُڑانے والے خود بے عقل اور احمق تھے اس بارے
میں عیسائی مشنریوں نے نہایت عقلمندی سے کام لیا۔احمدیوں نے ابھی یورپ اور امریکہ میں قدم رکھا ہی تھا کہ تمام پادری
ان کے مقابلہ کے لئے تیار ہو گئے یہ ہے
ضمناً یہاں یہ امر بھی ذکر کے لائق ہے کہ ایسی جماعت جو تن تنہا عیسائی دنیا پر بڑی جرات
اور دلیری سے اور مومنانہ شان کے ساتھ حملہ آور ہے اور پادری اس کے مقابلہ کے لئے صف آرا
ہو رہے ہیں ایسی جماعت پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ یہ عیسائی حکومتوں کا خود کاشتہ پودا
ہے۔حق پوششی کی بھی کوئی حد ہونی چاہئیے۔یا بعضوں کے نزدیک شاید اس کی کوئی حد نہیں !!
تحریک شدھی کے چھ سال بعد جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی کو ہندو ازم کے لئے
ایک شدید خطرہ تصور کرتے ہوئے تماشہ کرشن نے یوں خطرے کا الارم بجایا۔مشکل یہ ہے کہ ہندوؤں کو اپنے ہی ہموطنوں کی ایک جماعت کی
طرف سے خطرہ ہے اور وہ خطرہ اتنا عظیم ہے کہ اس کے نتیجہ کے
طور پر آریہ جاتی صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے۔وہ خطرہ ہے تنظیم
و تبلیغ کا مسلمانوں کی طرف سے یہ کام اس تیزی سے ہو رہا ہے
کہ ہندوؤں کے پاؤں اکھڑ رہے ہیں۔ان کی تعداد سال بہ سال
کم ہو رہی ہے۔اگر اسے کسی طرح روکا نہ گیا تو ایک وقت ایسا
آسکتا ہے جب کہ آریہ دھرم کا کوئی بھی نام لیوا نہ رہے :
غور فرمائیے ! چند ہی سال پہلے آریہ سماج کا کیا دعوی تھا اور کیا طنطنہ تھا مسلمانوں
کو نہتا اور بے بس سمجھ کر وہ اپنی پوری قوت سے ان پر حملہ آور تھی۔اور اپنی طاقت کے
نشہ میں بدمست ہو کر یہ اعلان کر رہی تھی :-
کام شدھی کا کبھی بند نہ ہونے پائے
ہندو ! تم میں ہے اگر جذبہ ایمان باقی
بھاگ سے قوموں کو یہ وقت ملا کرتے ہیں
رہ نہ جائے کوئی دنیا میں مسلماں باقی
لیکن جونہی جماعت احمدیہ نے میدان جہاد میں قدم رکھا آریہ سماج نے اس کو اپنی ہستی
ه اخبار تیج دہلی ۲۵ جولائی ۱۹۲۶ء سے پرتاپ لاہور ۲۱ اکتوبر ۶۱۹۲۹
کے لئے خطرہ قرار دیا۔اور خطرہ بھی کوئی معمولی خطرہ نہیں بلکہ اتنا عظیم کہ اس کے باشعور
رہنما یہ اعلان کرنے پر مجبور ہو گئے کہ :۔اس کے نتیجہ کے طور پر آریہ جاتی صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے"
کس قدر حیرت انگیز ہے یہ موازنہ کہ جس بچے کے صفر ہستی سے مٹ جانے کی خبر سکھ رام
نے دی وہی بچہ اس کی قوم کے لئے ایک ایسا عظیم خطرہ بن گیا کہ ساری کی ساری قوم
اس کے نتیجہ میں صفحہ ہستی سے مٹ سکتی ہے۔کیا اس اعترافِ حق میں اہل بصیرت کے لئے عبرت کا کوئی سامان نہیں ؟ کیا آریہ سماج
کے اس اعتراف شکست میں ان لوگوں کے لئے کوئی نشان نہیں جو غور و فکر کی عادت رکھتے
ہیں ؟