اسلامی معاشرہ میں عورت کو اس کا مقام دلوانے کی جدوجہد

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

اسلامی معاشر میں غور کو اسکا مقام دلوانے کی جد جہد
انسانی تمدن اور سوسائٹی میں عورت کا مقام ایک ایسا اہم سوالی ہے جو دن بدن
زیادہ سنجیدگی اور اہمیت اختیار کرتا چلا جا رہا ہے اور بعض ترقی یافتہ ملکوں میں توسیع
پیمانے پر عورتوں کی آزادی کی مہم کے نام پر بڑی مضبوط تنظیمیں قائم ہیں۔کہا جاتا ہے کہ
انسانی تہذیب کے آغاز ہی سے عورت مظلوم رہی ہے اور کسی نہ کسی حیثیت سے مرد
نے ہمیشہ اُسے غلام بنائے رکھا ہے۔لا مذہب طبقہ کی طرف سے یہ وسوسہ بھی پیدا کیا
جاتا ہے کہ مذہب نے بیجا طور پر مرد کے ہاتھ مضبوط کئے اور عورت کو مزید غلامی کی
زنجیروں میں جکڑ دیا۔اس خیال کے حامی اس مفروضے کی بناء پر یہ نظر یہ بھی پیش
کرتے ہیں کہ در اصل عورت کے بارہ میں مذہبی تعلیم خدا کی طرف سے نہیں بلکہ محض عورت
پر اپنی حکومت مستحکم کرنے کے لئے جاہر مردوں کی ایجا د ہے۔ان نظریات اور خیالات
کے پیش نظر اسلام میں عورت کے صحیح مقام کا مسئلہ اس زمانہ میں غیر معمولی حیثیت
اختیار کر چکا ہے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ پر اسلامی تعلیمات کے صحیح نقوش اُجاگر
کرنے کی دُہری ذمہ داری عائد ہوتی تھی۔بحیثیت امام جماعت احمدیہ اور خلیفہ آکسیج
کے یہ ایک مستقل فرض منصبی تھا جو دوسرے خلفاء راشدین کی طرح آپ کو بھی سونیا
گیا۔اس کے علاوہ بحیثیت مصلح موعود دنیا پر اسلامی تعلیمات کی برتری اور
کلام اللہ کا مرتبہ ظاہر کرنا بھی آپ کا ایک اہم مشن تھا۔اس لحاظ سے اسلام میں
عورت کے صحیح مقام کو واضح کرنا اور اسلامی معاشرہ میں اس کی عملی تصویر اتاریتے
کا کام آپ کے اولین فرائض میں داخل تھا۔جب ہم تفصیلاً آپ کی زندگی کے حالا
کا جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے اس فریضہ کو بھی دیگر فرائض کی طرح
نہایت احس رنگ میں انجام دیا۔اسلامی سوسائٹی میں عورت کے صحیح مقام ، حقوق اور فرائض کے مسئلہ پر
آپ نے اپنی مختلف تقاریر اور تحریرات میں ہر پہلو سے روشنی ڈالی ہے اور محض

نظریات کی بحث پر ہی اکتفا نہیں کی بلکہ عملاً احمدی مستورات کو اس راہ عمل پر گامزن بھی
کر دیا جو اسلامی تعلیم کی روشنی میں آپ نے ان کے لئے تجویز کی۔آپ آزادی کے نئے رجحانات اور اس ضمن میں نئی تحریکات سے متاثر ہوئے بغیر محض
اس امر کی لگن رکھتے تھے کہ اسلام نے عورت کا جو مقام منفرد فرمایا ہے اس کو اُجاگر کیا جائے
آپ یہ یقین رکھتے تھے کہ نہ صرف عورت کی حقیقی خوشی اور طمانیت قلب کا مداراس
تعلیم پر عمل پیرا ہونے میں ہے بلکہ بحیثیت مجموعی انسان کی خوشیوں اور مسرتوں کا
انحصار بھی اِس امر پر ہے کہ انسانی تمدن میں عورت وہ کردار ادا کرے جس کا قرآن کریم
اس سے تقاضا کرتا ہے۔اس مسئلہ میں آپ کی طرز فکر اور طرز عمل ان دوسرے مذہبی اور سیاسی پہناؤں
سے بالکل مختلف تھی جو یا تو مغربیت سے مغلوب ہو کر عورت کی بے سروپا آزادی کے
نعرے بلند کرنے لگے تھے اور یا قدامت پسندی کی پناہ گاہوں میں قلعہ بند ہو کر مذہب
کے نام پر عورت کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رکھنے پر مصر تھے۔آپ نے جب
اس بارے میں لب کشائی کی تو اسلامی ضابطۂ اخلاق اور مذہبی قدروں کی حدود کے
اندر رہتے ہوئے عورت کے حقوق و فرائض کو متعین کیا۔آپ نے مغربی تعلیم کا رعب قبول
نہیں کیا۔جدید مغربی نظریات کے مقابل پر آپ کا اندازہ فکر تمر
نہ آئے ان کے گھر تک رعب وقبال“
کی تصویر تھا۔آپ نے جب بھی مغربی رجحانات کے مقابل پر اسلامی تعلیمات کی وضاحت
کی اس میں کہیں بھی معذرت کا رنگ نظر نہیں آتا بلکہ ایک نمایاں احساس فوقیت پایا
جاتا ہے اور آپ ہمیشہ اس یقین اور ایمان سے پر نظر
آتے ہیں کہ جدید مغربی رحجانا
آزادی کے نام پر عورت کے حقوق کی سجالی سے زیادہ اس کی ہلاکت کے سامان پیدا
کر رہے ہیں۔دوسری طرف مشرقی تصورات اور قدامت پسند رحجانات سے بھی آپ
ہرگز متاثر نظر نہیں آتے۔مشرقی تصورات کو آپ نے مذہب کے ساتھ خلط ملط
نہیں کیا اور جہاں جہاں بھی یہ دیکھا کہ قومی اور ملکی رواج کے نتیجہ میں عورت کے
وه حقوق تلف کئے جارہے ہیں جو نشر آن اُسے دیتا ہے تو بڑی مجرات اور پامردی نے
ساتھ اُن کی بحالی کی کوشش کی۔

آپ نے عورت کے حقوق کے ساتھ ساتھ اس کے فرائض اور ذمہ داریوں کی
طرف بھی توجہ دلائی۔چنانچہ اس موضوع پر آپ کے ارشادات میں ایک دلکش
توازن نظر
آتا ہے جو اسلامی تعلیم کے مزاج کے عین مطابق ہے۔آپ نے احمدی مستورات کو ایک مثبت پروگرام دیا۔تاکہ اُن کی توجہات کا
رخ تعمیری مشاغل کی طرف پھر جائے اور اُنھیں یہ احساس دلایا کہ وہ معاشرہ کا ایک
اور لازمی جزو ہیں اور قومی تعمیر کے عظیم منصوبوں میں اُن کا ایک مخصوص مقام
ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔مشرقی عورت قومی کاموں میں حصہ نہ لینے کی بناء پر احساس محرومی اور احساس
کمتری کا شکار ہو چکی تھی جس کے نتیجہ میں بہت سے غلط رجحانات پیدا ہو رہے تھے۔اور آزادی کا مطلب محض یہ لیا جانے لگا تھا کہ ہر قسم کی پابندیوں سے بغاوت کرتے
ہوئے عورت باہر گلیوں اور بازاروں میں نکل آئے۔اور مردوں کے شانہ بشانہ ہر
وہ کام کرنے لگے جس سے قبل انہیں وہ محروم کی جارہی تھی۔اس بے محابا اور غیر محدد
آزادی کے نتیجہ میں بہت سی معاشی اور تمدنی برائیاں جنم لینے لگی تھیں اور مغربی تہذیری
کا وہ پہلو سوسائٹی کے ایک ایسے حصہ پر غالب آ رہا تھا جس میں آزاد می اور بلئے ہ
روی ایک ہی چیز کے دو نام بن جاتے ہیں۔اس صورت حال کا مقابلہ عملاً صرف
اسی طریق سے ہو سکتا تھا کہ عورتوں میں تعمیری کاموں کا ذوق پیدا کیا جائے۔اور انہیں
اس دائمی اور سیچی لذت سے آشنا کیا جائے جو محض نیکی اور خدمت کے نتیجہ میں
حاصل ہوتی ہے۔پس آپ ہمیشہ عورتوں کے لئے خدمت اور قربانی کی نئی راہیں متعین کرتے
رہے اور اپنے پر جوش اور ولولہ خیز خطابات سے ان کے دلوں میں خدمت کی ایسی
لگن پیدا کر دی جس کی نظیر اس زمانہ کی کسی دوسری تنظیم میں نظر نہیں آتی۔آپ کی
اس عظیم اور حکیمانہ رہنمائی کے نتیجہ میں احمدی مستورات نے میدان عمل میں ایسے ایسے
کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے جو تاریخ احمدیت کے آسمان پر ہمیشہ روشن ستاری
کی طرح چکتے رہیں گئے۔احمدی عورت میں یہ احساس پیدا ہوا کہ اس کا مقام محض گھر
کی چار دیواری نہیں بلکہ اسلام اُسے قومی خدمت کے ہر میدان کی طرف بلاتا ہے

آج 10 میں سے 10 باقی