عورتوں کے حقوق وراثت کی بحالی

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

مراسم سرا
اور وہ محض مردوں کے پیچھے چلنے کے لئے نہیں بنائی گئی بلکہ اگر وہ چاہے تو نیکی کی
دوڑ میں مردوں کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ان تمام امور کو آپ نے کس طرح سر انجام دیا یہ ایک دلچسپ اور طویل حکایت
ہے۔جو آپ کے باون سالہ دور خلافت میں ورق ورق پر پھیلی ہوئی ہے۔ہم کوشش
کریں گے کہ حتی المقدور اختصار کے ساتھ آپ کے نظریات اور کوششوں کا ایک ایسا
جامع مرقع پیش کر سکیں جس میں کوئی قابل ذکر امر نظر اندازہ نہ ہو۔عورتوں کے حقوق کی حفاظت
اسلامی سوسائٹی میں عورت کے حقوق کی حفاظت کے سلسلہ میں آپ نے ہمیشہ ہر
جہت سے کوشش فرمائی اور کوئی پہلو نظر انداز نہ ہونے دیا۔بدقسمتی سے ہندوستان کی
قومی روایات کے نتیجہ میں مسلمان عورت اپنے بہت سے اسلامی حقوق سے محروم ہو چکی
تھی اور بحیثیت بیوی بھی اس کے جذبات اور حقوق کو عموما گھروں میں پامال کیا جاتا
تھا۔چونکہ جماعت احمدیہ میں شامل ہونے والے افراد شروع میں اسی سوسائٹی سے
نکل کر آتے تھے ، اس لئے حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو ان کی تربیت کرنے
اور غلط رسوم سے آزاد کرانے میں غیر معمولی جدوجہد کرنی پڑی اور بار بار نصائح اور
انتظامی اقدامات کے ذریعہ آپ نے اُنہیں عورت کے حقوق کی ادائیگی کی عادت ڈالی
تاہم یہ مسئلہ آج بھی قابل توجہ ہے اور مسلسل کاوش کا محتاج ہے۔عورت کے حقوق وراثت کی بحالی
ہندوستانی معاشرہ کی رو سے عورت کو جائیداد کے ورثے سے عام طور پر محروم
کر دیا جاتا تھا اور چونکہ مغربی روایات بھی اس رسم کو تقویت دے رہی تھیں۔اس
لئے اس پہلو سے جماعت کی تربیت پر آپ نے خاص زور دیا۔چنانچہ آپ نے فرمایا۔سلسلہ کو قائم ہوئے پچاس سال ہوچکے ہیں۔کیا ہماری جماعت
کے تمام لوگ لڑکیوں کو ترکہ میں سے اُن کا حق دیتے ہیں ؟ ہماری
جماعت میں اسی فیصدی پنجاب کے لوگ زمیندار ہیں جن کے

۳۳۹
نمائندے اس وقت یہاں بیٹھے ہیں وہ اپنے آپ سے پوچھ لیں۔کیا
ان میں سے سب نے اپنی بہنوں کو ورثہ میں سے حصہ دیا۔یہ کوئی
ایسا حکم نہیں جس کے متعلق کسی قسم کا اختلاف ہو یا کسی اجتہاد کی
ضرورت ہو۔سب فرقوں کے لوگ اسے درست تسلیم کرتے ہیں
اور نسلاً بعد نسل اسے پہنچایا گیا ہے"
د رپورٹ مجلس مشاورت ۹۳۷ه مث )
پھر اس معاملہ میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نمونہ پیش کرتے ہوئے آپ
نے فرمایا:
حضور (حضرت مرزا غلام احمد سیح موعود علیہ السّلام نافل ) کی
وفات کے بعد اپنے خاندان کے لحاظ سے ہم نے سب سے پہلا کام یہ
کیا کہ بہنوں کو حصہ دیا اور والدہ صاحبہ کا حصہ نکالا۔اس وقت ایک
سرکاری افسر آیا جس نے آکر کہا کہ آپ قانون کی رو سے ایسا نہیں
کر سکتے۔میں نے اُسے کہا۔اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو ہم ایسی جائداد
اپنے پاس رکھنے کے لئے تیار نہیں اور اسے لعنت سمجھتے ہیں؟
درپورٹ مجلس مشاورت ۳۶ داشته
بعد ازاں ایک اور مجلس مشاورت پر نظارت اصلاح و ارشاد کو اس طرف توجہ
دلاتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
اصلاح و ارشاد کے محکمہ کا فرض ہے کہ وہ جماعت کے تمام دوستوں
کو اس امر کی تحریک کرتا رہے کہ وہ اپنی جائیداد سے شریعیت کے
مطابق اپنی لڑکیوں کو حصہ دیا کریں۔" زمینداروں کو
میں نے ایک دفعہ نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی لڑکیوں کو اور ہولوں
کو اپنی جائیداد سے حصہ دیا کریں اور مجھے یاد ہے کہ اس وقت
بعض دوستوں نے اس پر عمل بھی کیا تھا مگر پھر وہ بھول گئے
انہوں نے سمجھا کہ شاید خدا تعالیٰ کی خوشنودی صرف ایک سال
کیلئے ہی ضروری ہے پھر اس کی ضرورت نہیں۔در پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ ۶ ۲۵۰ تا حت

آج 10 میں سے 10 باقی