مساوات کے نتیجہ میں عاید ہونیوالی ذمہ داریاں
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۳۴۵
مساوا کے نتیجہ میں عاید ہو نیوالی ذمہ داریاں
عورت اور مرد کے درمیان مساوات کے کیا معنے ہیں اس امر پر روشنی ڈالتے ہوئے
آپ نے عورتوں کو ان ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا جو اس نظریۂ مساوات کے نتیجہ میں
ان پر عاید ہوتی ہیں۔آپ نے فرمایا :-
را
دین کے معاملہ میں مرد اور عورتیں دونوں یکساں جوابدہ ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ دین کی اشاعت میں دونوں حصہ نہیں
اور جب تک دونوں حصہ نہ لیں اس وقت تک خدا تعالے کی
پوری برکت ان پر نازل نہیں ہو سکتی۔پھر بھی کہتا ہوں مرد مردوں میں اور عورتیں عورتوں میں تبلیغ
دین کریں۔وقت گزر رہا ہے۔مگر کام جس رفتار سے ہونا چاہیئے
اس سے نہیں ہو رہا۔۔۔۔۔۔میں عورتیں اور مرد پہلے اپنی
درستی کریں اور پھر دوسرے لوگوں تک دین کو پہنچائیں۔والفضل ۱۵ار تاریخ ۶۱۹۲۰
ایک خطبہ جمعہ کے دوران آپ نے اس مضمون پر مزید روشنی ڈالی اور مغربی طرز
کی آزادی کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشاعت دین کی راہ میں روک قرار دیا۔اور احمدی
عورت کو اس ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا جو اسلام اس پر عاید کرتا ہے۔چنانچہ آپ نے
فرمایا:
چند مہینوں سے میں عورہ کر رہا تھا کہ ہماری تبلیغ کے راستے ہیں
بہت سی مشکلات نظر آرہی ہیں۔ہماری اندرونی اور بیرونی
تبلیغ بہت سست ہے۔اس کی کیا وجہ ہے ؟ میں نے غور
کر کے سمجھا کہ اس کی زیادہ تر وجہ عورتوں میں اس آزادی اور
بے دینی کا پیدا ہوتا ہے جو ان میں مغرب کے اثر کی وجہ سے
آگئی ہے ویسے تو اسلام نے بھی عورتوں کو آزادی دی ہے
لیکن ان کی مغربی رنگ کی آزادی اُن کے احمدیت مسبول