احمدی خواتین سے ایک منفرد قربانی کی تحریک

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

انداز تربیت اور ٹھوس عملی پروگرام
آپ کا طریق تربیت پر حکمت اور پُر سوز تھا۔آپ کی نصائح میں درد بھی تھا اور
گہری حکمت بھی پائی جاتی تھی۔آپ محض نصیحت ہی نہ کرتے بلکہ ٹھوس اور واضح استدلال
کے ساتھ اس کی حکمت اور افادیت بتا کہ ذہنوں کو قائل کرتے۔آپ کی باتیں خلوص میں
ڈوبی ہوئی ہوتیں جو قلوب کو متاثر کرتیں اور جذبات میں ایک نیک ہیجان پیدا کر دیتی
تھیں سے سخن کنه دل برون آید نشیند لاجرم بر دل
آپ نے احمد می عورت کے اخلاق کی تعمیر کے لئے محض زبانی نصائح پر انحصار نہ
کیا بلکہ ایسے عملی پروگرام دیئے اور ان پر عمل کروایا جس کے نتیجہ میں انہیں نیک کاموں
سے ذاتی محبت پیدا ہو گئی اور وہ اس ابدی صداقت سے اچھی طرح آشنا ہو گئیں۔کہ
حقیقی اور دائمی اور غیر فانی پاکیزہ لذت خدمت دین اور خدمت خلق کے نتیجہ میں حاصل
ہوتی ہے۔احمدی خواتین سے ایک منفرد قربانی کی تحریک
عورتوں میں خدمت دین کا جذبہ پیدا کرنے کے بعد آپ نے اُن پر خدمت دین کی
بھاری قومی ذمہ داریوں کا بوجھ اس توقع اور یقین کے ساتھ ڈالا کہ وہ اسے بشاشت
قلب کے ساتھ قبول کریں گی اور تمام توقعات پر پوری اُتریں گی۔چند سالہ تربیت کے بعد
ہی آپ نے جان لیا تھا کہ اب وقت آچکا ہے کہ احمدی عورت کے کردار کو یورپ کی
آزاد قوموں کے سامنے اسلام کی نمائندگی میں ایک نمونہ کے طور پر پیش کیا جا سکے۔چنانچہ ۱۹۲۳ء میں جب جرمنی میں پہلا خدا کا گھر بنانے کا سوال پیدا ہوا تو آپ نے
مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
میرا یہ منشاء ہے کہ جرمنی میں مسجد عورتوں کے چندہ سے بنے
کیونکہ یورپ میں لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ہم میں عورت جانوروں
کی طرح سمجھی جاتی ہے۔جب یورپ کو یہ معلوم ہوگا کہ اس وقت
اس شہر میں جو دنیا کا مرکز بن رہا ہے اس میں مسلمان عورتوں نے
به

جرمنی کے نو مسلم بھائیوں کے لئے مسجد تیار کروائی ہے تو یورپ
کے لوگ اپنے اس خیال کی وجہ سے جو مسلمان عورتوں کے متعلق ہے
کس قدر شرمندہ اور حیران ہوں گے اور جب وہ اس مسجد کے
پاس سے گزریں گے تو اُن پر ایک موت طاری ہوگی اور مسجد
باوانی بلند ہر وقت پکارے گی کہ پادری جھوٹ بولتے ہیں جو یہ کھتے
ہیں کہ عورت کی اسلام میں کچھ حیثیت نہیں "
والفضل در فروری ۱۹۲۳ء مث)
احمدی عورت ان توقعات پر کس طرح پوری اتری ، یہ ایک طویل ایمان افروز داستان
ہے جس کی تفصیل بیان کرنے کا یہ موقع نہیں تاہم قارئین کے سامنے محض ایک دو جھلکیاں
پیش کرنے پر اکتفا کی جاتی ہے تاکہ وہ اندازہ کر سکیں کہ آپ کے خطابات کے نتیجہ میں
احمدی خاتون نحس قوت اور جذبہ کے ساتھ خدمت دین پر کمربستہ ہو چکی تھی۔تحریک مسجد
برلن کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا :-
" میں نے اس مسجد کی تحریک کے لئے یہ شرط رکھی تھی کہ احمدی عور توں
کی طرف سے یہ مسجد ہو گی جو ان کی طرف سے نو مسلم بھائیوں کو
بطور ہدیہ پیش کی جائے گی اب سجائے اس کے کہ وہ غور میں نہیں
کمزور کہا جاتا ہے اس تحریک کو سنکر سمجھے سیٹیں عجیب نظارہ
نظر
آیا اور وہ یہ کہ اس تحریک پر اس وقت تک گیارہ عورتیں
احمدیت میں داخل ہو چکی ہیں تا کہ وہ بھی اس چندہ میں شامل ہو
سکیں۔۔۔۔۔۔۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ عورتیں پہلے ہی احمدی تھیں
کوئی اس لئے مذہب نہیں بدلا کرتا کہ چندہ دے۔وہ پہلے احمدی
تھیں مگر ان میں احمدیت کے اظہار کی جرات نہ تھی۔اب انہوں
نے دیکھا کہ اگر اب بھی جرات نہ کی تو اس ثواب سے محروم رہ
جائیں گی۔گویا اس طرح اس تحریک نے گیارہ روحوں کو ہلاکت
سے بچالیا اور یہ پہلا پھل ہے جو اس تحریک سے ہم نے چکھا ہے"
اسی خطبہ کے تسلسل میں حضور رضی اللہ عنہ نے فرمایا :-

۳۴۹
پھر یہ بھی ایمان کی علامت ہے کہ کئی لوگ لکھ رہے ہیں آپ
دعا فرمائیں میری بیوی چندہ دینے میں کمزوری نہ دکھائے۔۔۔۔۔پھر بعض لکھ رہے ہیں کہ وفات یافتہ بیوی کی طرف سے چندہ
دینے کی اجازت دی جائے۔غرض یہ ایسا نظارہ ہے کہ جو اپنی
نظیر نہیں رکھتا اور جس کا نمونہ صحابہ کے زمانہ میں ہی پایا جاتا
الفضل در تاریخ ۶۱۹۲۳ )
ہے۔قادیان کی مستورات کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے ایک غریب عورت
کی قربانی کی ایک ایسی مثال پیش کی جس پر ہمیشہ امراء بھی رشک کرتے رہیں گے۔فرمایا :-
" "قادیان کی عورتوں کا چندہ پہلے ہی جلسہ میں ساڑھے آٹھ ہزار
پہنچ گیا ہے اور انھی بڑھ رہا ہے اور غالباً کچھ تعجب نہیں
کہ دس ہزار تک پہنچ جائے۔جس اخلاص اور جوش سے انہوں
نے چندہ دیا ہے۔اس کا اندازہ غریب عورتوں کے چندہ سے
کیا جا سکتا ہے جن کی آمد کا کوئی ذریعہ نہیں۔ایک اور پٹھان عورت جو نہایت ضعیف ہے اور چلتے وقت
بالکل پاس پاس قدم رکھ کر چلیتی ہے میرے پاس آئی اور اس نے
دو روپے میرے ہاتھ پر رکھ دیئے۔۔۔اس کی زبان پشتو
ہے اور وہ اردو کے چند الفاظ ہی بول سکتی ہے اپنی ٹوٹی پھوٹی
زبان میں اپنے ایک ایک کپڑے کو ہاتھ لگا کر کہنا شروع کیا۔یہ
دوپٹہ دفتر کا ہے یہ پاجامہ دفتر کا ہے۔یہ جوتی دفتر کا ہے۔میرا
قرآن بھی دفتر کا ہے نینی میرے پاس کچھ نہیں۔میری ہر ایک چیز
بیت المال سے مجھے ملی ہے۔اس کا ایک ایک لفظ ایک طرف
تو میرے دل پر نشتر کا کام کر رہا تھا دوسری طرف میرا دل اس
محسن کے احسان کو یاد کر کے جس نے ایک مردہ قوم میں سے ایسی
زندہ اور سر سبز لہو میں پیدا کر دیں شکر و امتنان کے جذبات
سے لبریز ہو رہا تھا اور میرے اندر سے یہ آوانہ آرہی تھی خدایا

تیرا یہ سیح کس شان کا تھا جس نے ان پٹھانوں کی جو دوسروں
کا مال لوٹ لیا کرتے تھے اس طرح کا یا پلیٹ دی کہ وہ تیرے
دین کے لئے اپنے ملک اور اپنے عزیز اور اپنے مال مشتریان
کر دینے کو ایک نعمت سمجھتے ہیں "
الفضل ۲۱ فرود دی ۱۹۲۳ ص )
اخلاص اور قربانی میں قادیان سے باہر کی مستورات بھی کسی طرح پیچھے نہ تمھیں خیا
بیرون قادیان کی احمدی مستورات کے جذبۂ قربانی کی بعض مثالیں دیتے ہوئے آپ
نے فرمایا:
قادیان سے باہر کے خاص چندوں میں سے سب سے اول نمبر پر
کپتان عبد الکریم صاحب سابق کمانڈر ان چیف ریاست خیر تو یہ
کی اہلیہ کا چندہ ہے جنہوں نے اپنا کل زیورہ اور اعلیٰ کپڑے قیمتی
ڈیڑھ ہزار روپیہ فی سبیل اللہ دے کر ایک نیک مثال قائم کی
ہے۔دوسری مثال اسی قسم کے اخلاص کی چوہدری محمد حسین صاحب
صدر قانونگور سیالکوٹ کے خاندان کی ہے۔ان کی بیوی بھانج
بہو نے اپنے زیورات قریبا سب کے سب اس چندہ میں دے
دیئے جن کی قیمت اندا نرا دو ہزانہ رویہ تک پہنچتی ہے۔تیسری مثال اسی قسم کے اخلاص کے نمونہ کی سیٹھ ابراہیمہ صاب
کی صاحبزادی کی ہے اس مخلص بہن نے بھی اپنے گل زیورات
جو اندازاً ایک ہزار روپے کی قیمت کے ہوں گے چندہ میں
دے دیتے ہیں۔چوه
وسفی مثال اعلیٰ درجہ کے اخلاص کی خان بہادر محمد علی
خانصاحب اسسٹنٹ پولیٹکل افسر چکدرہ کی اہلیہ صاحبہ اور
دختر کی ہے جنھوں نے اپنا زیور جس کی قیمت اندازاً ایک ہزار
روپیہ سے زائد ہو گی اس چندہ میں دے دیا بلکہ خان بہادر
صاحب کی اہلیہ صاحبہ نے اپنی مرحومہ دختر کا ایک زیور بھی

۳۵۱
جو انہوں نے بطور یادگار رکھا ہوا تھا مرحومہ کی طرف سے چندہ
میں دے دیا ہے
پانچویں مثال میاں عبد اللہ صاحب سنفوری ریاست پٹیالہ
کی بیوی ، بیٹی اور بہو کی ہے۔جنہوں نے نہایت محدود ذرائع
آمدن کے باوجود دو سو روپے سے اوپر چندہ بصورت نقد اور
زیور دیاک را افضل یکم مارچ ۱۹۳۳ به انفسکم ۲۸ ر فروری سه)
۶۹۶۳
مختلف احمدی دوستوں نے اپنے گھروں میں احمدی عورت کے اخلاص کے جو نظارے
دیکھے ان کا ایک نمونہ ڈاکٹر شفیع احمد صاحب محقق دہلوی ایڈیٹر روزنامہ اتفاق دہلی کے
الفاظ میں پیش کیا جاتا ہے۔آپ لکھتے ہیں:۔جمعہ کی نماز جماعت دہلی خاکسار کے دفتر میں پڑھنتی ہے جو لب
سڑک واقع ہے۔گزشتہ جمعہ کو خطیب نے حضرت اقدس کا
خطبہ جو الفضل میں چھپا ہوا تھا سُنایا۔یہاں سوائے میری اہلیہ
کے باقی تمام مرد تھے اور میں یہ سوچ رہا تھا کہ جنگیم سے نماز کے
بعد کہوں گا کہ مسجد کے لئے آپ اپنی پازیب دے دیں کہ اتنے میں
دروازہ کی کھٹکھٹاہٹ میرے کان میں آئی اور میں گھر میں گیا۔جہاں وہ مصلے پر بیٹھی ہوئی خطبہ سُن رہی تھیں اور ان کی آنکھوں
سے آنسو جاری تھے کچھ بات نہیں کی اور اپنے گلے سے پنج لڑا
طلائی تار جو غالباً تین سو روپے کا تھا مجھے دے دیا جو میں نے
اسی وقت خطیب صاحب کو لا کر دے دیا
را افضل ۲۶ فروری ۶۱۹۲۳ص۹)
عورت کو اس کا کھویا ہوا مقام دلوانے اور اس کے کردار کی از سر نو تعمیر کیلئے آپ
نے یہ حکیمانہ طریق اختیار
کیا کہ نیکی کی ہر تحریک میں مردوں کے ساتھ احمدی عورت کو بھی
مخاطب فرماتے۔سلسلہ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر حضرت خلیفہ اسیح الثانی
رضی اللہ عنہ جماعت کے مالی وسائل بڑھانے کے بارہ میں کبھی غور کرتے رہتے تھے۔اس سلسلہ میں جو مختلف تجاویز اور تحریکات آپ نے جماعت کے سامنے پیش کیں اننا

۳۵۲
میں سے ایک یہ تھی کہ ہر شخص خواہ اس کا ذریعہ معاش کوئی بھی ہو اپنے روزمرہ کے کام
کے علاوہ کوئی ایسا چھوٹا سا کام محض اس نیت سے کرے کہ اس کی ساری آمد تبلیغ اسلام
کے لئے پیش کر دے۔آپ کی اس تحریک پر بھی جماعت کے مردوں اور عورتوں نے برائیر
جوش کے ساتھ حصہ لیا۔عورتوں نے جس اخلاص اور دلی جذبہ کے ساتھ اس تحریک پر
لبیک کی اس کا اظہار حسب ذیل روایت سے ہوتا ہے۔ایک خاتون جن کا حضرت خلیفہ اپنے
الثانی رضی اللہ عنہ کے حرم اقول حضرت سیدہ ام ناصر رضی اللہ عنہا کے ہاں آنا جانا تھا،
اس بارہ میں روایت کرتی ہیں :-
حضرت خلیفہ ثانی کے وقت میں مستورات کو بھی چندہ کی تحریک
کی جاتی اور رستورات سخوشی شامل ہوتیں۔جب حضور خلیفہ ثانی
نے تحریک شروع کی کہ اپنے ہاتھ سے کام کر کے چندہ دیا جائے تو
میں حضور کے گھر اُمیم ناصر کے پاس بیٹی تھی۔حضور نے کہا میں
سرمہ پیس کر فروخت کر کے چندہ دُوں گا اپنے ہاتھ سے کام کر کے "
میں نے کہا۔حضور میں بھی ساتھ سرمہ میسوا دوں گی۔ساتھ شامل
ہو جاؤں گی۔فرمایا۔نہیں نہیں یہ بات نہیں۔لیکن خود اپنے
ہاتھ سے پیسوں گا اور تم خود کچھ کام کہ وہ دو تین دن کے بعد
اسم ناصر کے گھر پھر گئی اور اہم ناصر سے کہا کیا کروں کام مجھے
کوئی آتا نہیں۔چندہ ضرور دینا ہے " امیم ناصر نے کہا یا مجھے بھی یہ
بڑی سوچ ہے کیا کام کیا جائے۔میاں رفیق وہاں بیٹھے ہوئے
تھے۔بولے امی جان میرے بوٹوں کو پالش نہیں کر دائی یہ اسم ناصر
ہنس پڑیں اور کہنے لگیں یا میں تیرے بوٹوں کوہ پائش کروں گی۔تم مجھے ایک آنہ دے دیا کرو۔لیکن وہ چندہ میں دے دوں گی "
میں نے کہا میں تو ایک مہینہ کسی کے گھر کام کروں گی یہ امیر ناصر
نے فرمایا " اور کسی کے پاس کیوں جاتی ہو۔میرے پاس آٹھ دونوں
بہنیں بیٹھا کریں گی۔حضور کے کپڑوں کی مرمت تم کر دیا کرنا۔پھر
سفنے لگیں اور کہا یا مہینہ کیا ہوگی؟" میں نے کہا ابھی تو کچھ نہیں کر سکتی۔

آج 10 میں سے 10 باقی