لجنہ اماء اللہ کا قیام
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۳۵۵
محبت اور پیار کے ہوتے ہیں وہ دب جاتے ہیں کیونکہ والدین کا
سایہ سریز نہیں ہوتا وہ کس سے محبت کا اظہار کریں۔اس لئے اس
طریق پر جب یہ پہیلیاں ان بچوں کو اپنے پاس بٹھا کر ان سے محبت
اور پیار کا برتاؤ کریں گی اور ان کو بہلائیں گی تو وہ دبے ہوئے
جذبات پھر زندہ ہو جائیں گے اور اس سے ان کی اخلاقی قوتوں
پر بھی اثر پڑے گائے
احکم ، فروری سمت
لجنہ اماء اللہ کا قیام
احمدی مستورات کی تاریخ میں حضرت سیدہ امتہ الحی حریم ثانی حضرت خلیفہ ابسیج
الثانی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا اور دل انہیں محبت سے یاد کرتے
ہوئے دُعائیں دیں گے کیونکہ احمدی خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے یہ ان ہی کی
دلی تڑپ تھی جو بالآخر عالمی تنظیم لجنہ اماء اللہ کی تشکیل کا محرک بنی۔اگرچہ اس میں
شبہ نہیں کہ حضرت مصلح موعود قوامی تعمیر و تنظیم کی وہ غیر معمولی صلاحیتیں لے کر
پیدا ہوئے تھے کہ اگر اس جو ہر قابل کے لئے خارجی محرک نہ بھی ہوتا تو وہ ماحول کو منور
کردینے کی استعداد رکھتا تھا۔لیکن یہ اللہ تعالے کا آپ پر خاص فضل تھا کہ آپ کو
بکثرت ایسے رفیق اور مددگار عطا فرمائے جو خود بھی ایک طبعی جوش ان نیک کاموں
کے لئے رکھتے تھے جن کو سر انجام دینے کے لئے آپ عالم وجود میں آئے۔آپ کی رفیقہ حیات حضرت خلیفہ ایسی اول کی پیاری بیٹی حضرت سیدہ امتہ الحی
بھی آپ کے لئے ایک ایسا سلطان نصیر ثابت ہوئیں۔اپنے عظیم الشان باپ سے علم
کی لگن ورثہ میں پانے والی سعید فطرت اور سعید روح رکھنے والی یہ عظیم خاتون اگرچہ
اگر
بہت تھوڑی دیر اس عالم فانی میں زندہ رہیں اور اپنے محبوب آقا حضرت مصلح مو
کے ساتھ انہیں محض گنتی کے چند سال رفاقت کے نصیب ہوئے لیکن ان چند سالوں میں
ہی انہوں نے اپنی فطری سعادت اور خدمت دین کی بے پناہ لگن کے باعث حضرت
خلیفتہ المسیح الثانی کے دل میں اپنے لئے ایک خاص مقام پیدا کر لیا۔خواتین میں حضرت
خلیفہ المسیح کے درس قرآن کا سلسلہ جاری رکھوانے کا سہرا بھی آپ ہی کے سر تھا۔
۳۵۶
اور احمدی مستورات کو ایک باقاعدہ تنظیم کی لڑی میں پرونے کی اولین محرک بھی آپ
ہی تھیں یہ آپ کی خانی زندگی کا ایک لافانی کارنامہ تھا جو آپ کی یاد کو زندہ و
پایندہ رکھے گا۔پر
ہرگز نه میرد آنکه دلش زنده شد عشق
کا مصرعہ آپ پر خوب صادق آتا ہے۔کیونکہ دین محمد کے عشق نے آپ کو بھی ان لافانی
وجودوں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے جن کا نقش جریدہ عالم پر ہمیشہ ہمیش کے لئے
ثبت ہو جاتا ہے۔لجنہ اماء اللہ کی داغ بیل اس طرح پڑی کہ احمدی مستورات
کی فلاح
و بہبود اور ان کی دینی ترقی کے لئے حضرت سیدہ امتہ المی کے والہانہ جذبہ سے متاثر ہوکر
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود نے سیدہ موصوفہ کے ساتھ مشورہ کے بعد
قادیان کی احمدی مستورات کے نام ۵ار دسمبر ۹۶انہ کو ایک کھلی چھٹی لکھی جس کا مضمون
حسب ذیل تھا :-
ہماری سید امین کی جو غرض و غایت ہے اس کو پورا کرنے کے
لئے عورتوں کی کوششوں کی بھی اسی طرح ضرورت ہے جس طرح
مردوں کی۔جہاں تک میرا خیال ہے عورتوں میں اس کا احساس
ابھی تک پیدا نہیں ہوا کہ اسلام ہم سے کیا چاہتا ہے ؟ ہماری
زندگی کس طرح صرف ہونی چاہیئے جس سے ہم نبھی اللہ تعالیٰ کی
رضا کو حاصل کر کے مرنے کے بعد اسی دنیا میں اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے وارث ہو سکیں۔اگر غور کیا جائے تو اکثر عورتیں
اس امر کو محسوس نہیں کریں گی کہ روز مرہ کے کاموں کے سوا کوئی
اور بھی کام ان کے کرنے کے قابل ہے یا نہیں۔دشمنان اسلام میں عورتوں کی کوششوں سے جو روح بچوں
میں پیدا کی جاتی ہے اور جو بد گمانی اسلام کی نسبت پھیلائی جاتی
ہے اس کا اگر کوئی توڑ ہو سکتا ہے تو وہ خور توں ہی کے ذریعے ہو سکتا
ہے اور بچوں میں قربانی کا مادہ پیدا کیا جا سکتا تو وہ بھی ماں ہی
کے ذریعے سے کیا جاسکتا ہے۔نہیں علاوہ اپنی روحانی و علمی ترقی
۳۵۰
کے آئندہ جماعت کی ترقی کا انحصار بھی زیادہ تر عورتوں کی کوشش
پر ہے چونکہ بڑے ہو کر جو اثر بچے قبول کر سکتے ہیں وہ ایسا گہرا نہیں
ہوتا جو بچپن میں قبول کرتے ہیں اس طرح عورتوں کی اصلاح
بھی عورتوں
کے ذریعہ سے ہو سکتی ہے ان امور کو مد نظر رکھے کہ میں ایسی بہنوں
کو جو اس خیال کی مؤید ہوں اور مندرجہ ذیل باتوں کی ضرورت محسوس
کرتی ہوں۔دعوت دیتا ہوں کہ ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے وہ
مل کر کام شروع کریں۔اور مہربانی کر کے مجھے اطلاع دیں تاکہ اس
کام کو جلد سے جلد شروع کر دیا جائے۔-۱ اس امر کی ضرورت ہے کہ عورت میں باہم مل کر اپنے علم کو بڑھانے اور
دوسروں تک اپنے حاصل کردہ علم کو پہنچانے کی کوشش کریں۔۔اس بات کی ضرورت ہے کہ اس کے لئے ایک انجمن قائم کی جائے
تا کہ اس کام کو باقاعدگی سے جاری رکھا جا سکے۔ا-
-۳- اس امر کی ضرورت ہے کہ اس انجمن کو چلانے کے لئے قواعد ہوں جن
کی پابندی ہر کسی پر واجب ہو۔۴۔اس امر کی ضرورت ہے کہ قواعد وضوابط سلسلہ احمدیہ کے پیش کردہ
اسلام کے مطابق ہوں اور اس کی ترقی اور اسکے اتحکام میں محمد ہوں۔اس امر کی ضرورت ہے کہ جلسوں میں اسلام کے مسائل خصوصاً
ان پر جو اس وقت کے حالات کے مطابق ہوں مضامین پڑھے
جائیں اور وہ خود اراکین انجمن کے لکھے ہوئے ہوں تا کہ اس طرح
علم کے استعمال کرنے کا ملکہ ان میں پیدا ہو۔- اس امر کی ضرورت ہے کہ جماعت میں وحدت کی روح قائم رکھنے
کے لئے جو بھی خلیفہ وقت ہو اس کی تیار کردہ سکیم کے مطابق اور
اس کی ترقی کو مد نظر رکھ کر تمام کارروائیاں ہوں۔اس امر کی ضرورت ہے کہ پڑھانے کے لئے ایسے مضامین پر جنہیں انجمن
ضروری مجھے اسلام سے واقف لوگوں سے لیکچر کروائے جائیں۔
- اس امر کی ضرورت ہے کہ تم اتحاد جماعت کو بڑھانے کے لئے ایسی
ہی کوشاں رہو جیسے کہ ہر مسلمان کا فرض قرآن کریم۔آنحضرت صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام نے مقررہ فرمایا
ہے اور اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار رہو۔9۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اپنے اخلاق اور روحانیت کی طرف
ہمیشہ امتوجہ رہو اور صرف کھانے پینے پہننے تک اپنی توجہ کو محدو۔نہ رکھو۔اس کے لئے ایک دوسرے کی پوری مدد
کرنی چاہئیے
ایسے ذرائع پر غور اور عمل کرنا چاہیئے۔۱۰۔اس بات کی ضرورت ہے کہ بچوں کی تربیت میں اپنی ذمہ داری کو
خاص طور پر سمجھو اور انہیں دین سے غافل بد دل اور شست بنانے
کی سجائے چست ہوشیارہ تکلیف برداشت کرنے والے بناؤ اور دین
کے مسائل جس قدر ہیں۔اس سے ان کو واقف کرو۔اور خدا۔رسول
مسیح موعود اور خلفاء کی محبت۔اطاعت کا مادہ ان کے اندر
پیدا کرو۔اسلام کی خاطر اور اس کے منشاء کے مطابق اپنی زندگیاں
کی
خرچ کرنے کا جوش ان میں پیدا کرو اور اس کام کو بجالانے کے
لئے تجاویز سوچو اور ان پر عمل درآمد کرد
11- اس امر کی ضرورت ہے کہ جب مل کر کام کیا جائے تو ایک دوسرے
کی غلطیوں سے چشم پوشی کی جائے اور صبر اور ہمت سے اصلاح کی
کوشش کی جائے نہ کہ ناراضگی اور خفگی سے تفرقہ بڑھایا جائے۔۱۲- چونکہ ہر ایک کام جب شروع کیا جائے تو لوگ اس پر ہنستے ہیں اور
ٹھٹھہ کرتے ہیں اس لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ لوگوں کی معنی
اور ٹھٹھہ کی پرواہ نہ کی جائے اور بہنوں کو جہنوں یا طعنوں یا مجالس
کے ٹھیٹھوں کو بہادری اور ہمت سے برداشت کرنے کا سبق دیا جائے
اور اس کی طاقت پیدا کرنے کا مادہ پہلے ہی حاصل کیا جائے۔تاکہ
اس نمونہ کو دیکھ کر دوسری بہنوں کو اس کام کی طرف توجہ پیدا ہو۔
۳۵۹
۱۳۔اس امر کی ضرورت ہے کہ اس خیال کو مضبوط کرنے کے لئے اور ہمیشہ
جاری رکھنے کے لئے اپنی ہم خیال بنائیں اور یہ کام اس صورت میں
میل سکتا ہے کہ ہر ایک بہن جو اس مجلس میں شامل ہو اپنا فرض سمجھے
کہ وہ دوسری بہنوں کو بھی اپنا ہمخیال بنائے گی۔-۱۴- اس امر کی ضرورت ہے کہ اس کام کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے
صرف وہی بہنیں اس انجمن کی کارکن بنائی جائیں جو ان خیالات سے
پوری طرح متفق ہوں۔اگر کسی وقت خدا نخواستہ کوئی متفق نہ رہے
تو وہ بہ طبیب خاطر آنمین سے علیحدہ ہو جائے یا بصورت دیگر علیحدہ
کی جائے۔-۱۵- کیونکہ جماعت کسی خاص گروہ کا نام نہیں۔چھوٹے ، بڑے ، امیر غریب
سب کا نام جماعت ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس انجمن میں غریب
امیر کی کوئی تفریق نہ ہو۔بلکہ غریب اور امیر دونوں میں مساوات
ہو۔اور محبت پیدا کرنے کی کوشش کی جائے اور ایک دوسرے
کی تقار
اور اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کا مادہ دلوں سے دور کیا جائے۔کہ باوجود
مدارج میں فرق کے اصل میں سب مرد بھائی بھائی اور سب عورتیں
-10
بہنیں بہنیں ہیں۔14 - اس امر کی ضرورت ہے کہ عملی طور پر خدمت اسلام کے لئے اور اپنی
غریب بہنوں اور بھائیوں کے لئے بعض طریق تجویز کئے جائیں اور ان
|۔کے مطابق عمل کیا جائے۔۱۷ اس امر کی ضرورت ہے کہ چونکہ سب مدد اور سب برکت اور سب
کامیابیاں اللہ تعالے کی طرف سے آتی ہیں اس لئے دعا کی جائے
اور کمر والی جائے کہ ہمیں وہ مقاصد الہام ہوں جو ہماری پیدائش میں
اس نے مد نظر رکھے ہیں اور ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے بہتر سے
بہتر ذرائع پر اطلاع اور پھر ان ذرائع کے احسن سے احسن طور پر پورا
کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارا خاتمہ بغیر کرے۔آئندہ آنیوائی
py
۶۱۹۶۲/۵
)
نسلوں کی بھی اپنے فضل سے راہ نمائی کرے اور اس
کام کو اپنی مرضی
کے مطاق ہمیشہ کے لئے جاری یہ کھے یہاں تک کہ اس دنیا کی عمر
تمام ہو جائے۔اگر آپ ان خیالات سے متفق ہوں اور ان کے
مطابق اور موافق قواعد پر جو انجمن میں پیش کر کے پاس گئے
جار ہے ہیں اور کئے جائیں گے عمل کرنے کے لئے تیار ہوں۔تو
مہربانی کر کے اس کا غذ پر دستخط کر دیں بعد میں ان قواعد پر ہر
ایک بہن سے علیحدہ علیحدہ دستخط لے کر اقرار و معاہدے لئے
جائیں گے ؟ والانهيار لذوات الثمار من مطبوعة
اس ابتدائی تحریک پر امن میں شمولیت کے لئے جو ابھی رضا کا برا نہ رنگ رکھتی تھی قادریان
کی شکرہ خواتین نے دستخط کئے۔اس کے بعد حضور کے ارشاد پر ۲۵ دسمبر ۱۹۳۷یر کو یہ دستخط
کرنے والی خواتین حضرت ام المؤمنین کے گھر میں جمع ہوئیں جہاں آپ نے نماز ظہر کے
بعد ایک مختصر سی تقریر فرمائی۔اس تقریر میں آپ نے مستورات کی انجمن کے قیام کا
باقاعدہ اعلان فرماتے ہوئے اس کا نام بجنہ اماءاللہ" رکھا۔لجنہ اماء اللہ کے قواعد و ضوابط
بعد ترتیب رساله تادیب النساء میں شائع ہوئے۔حضور کے افتتاحی خطاب کے بعد لجنہ اماء اللہ کی ممبرات نے متفقہ طور پر حضرت
اُم المؤمنین سے درخواست کی کہ وہ اس مجلس کی صدارت قبول فرما دیں۔چنانچہ حضرت
أمر المؤمنین کی صدارت میں یہ تاریخی اجلاس شروع ہوا۔لیکن آپ نے آغاز ہی میں
حضرت سیده ام ناصر حرم اول حضرت خلیفة المسیح کا بازو پکڑ کر بڑی شفقت سے اپنی
م
جگہ انہیں صدارت کی مسند پر بٹھا دیا اور بقیہ اجلاس انہیں کی صدارت میں ہوا۔حضرت اُم المؤمنین نے کمال محبت اور شفقت اور دُعا کے ساتھ اپنی صدارت کی خلوت
جو سیدہ اُمتم ناصر کو عطا فرمائی وہ تازندگی آپ ہی کے پاس رہی۔اور وفات کے دن
تک یعنی اور جولائی کو یہ تک ۳۶ سال کے طویل عرصہ میں مجنات نے برابر آپ ہی کو
اپنا صدر منتخب کیا۔آپ کی وفات کے بعد حضرت سیدہ مریم صدیقہ امتیم متین حرم ثالث
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی الجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے عہدہ صدارت پر متمکن ہو ئی اور نادرم
تحریر بفضل تعالے آپ نہایت خوش اسلوبی سے یہ خدمت سر انجام دے رہی ہیں اور بہنہ
کا قدم روز بروز ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔فالحمد لله
لجنہ اماء اللہ کے پہلے تاریخی اجلاس میں منصب صدارت کا معاملہ طے ہو جانے کے
بعد پہلی جنرل سیکرٹری حضرت سیدہ امتہ الحی مرحومہ منتخب ہوئیں۔چنانچہ آپ بڑے
انہماک اور جاں سوزی کے ساتھ اس خدمت میں مصروف ہو گئیں اور صدر مجلس
کی رہنمائی
میں اس نوزائیدہ مجلس کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم اور مربوط کرنے میں شب و روز کوشاں
رہیں۔لیکن افسوس کہ آپ کی لامتناہی نیک تمناؤں کے مقابل پر اس دار فانی میں آپ
کی زندگی کے بہت تھوڑے دن باقی تھے۔سیکرٹری لجنہ اماء الله مرکز یہ کا عہد نبھانے
ہوئے ابھی ایک سال بھی پورا نہ گزرا تھا کہ بچے کی قبل از وقت پیدائش کے باعث
آپ خطرناک طور پر بیمار ہوگئیں اور یہی بیماری آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہوئی۔آپ
کی وفات کے بعد خاکسار کی والدہ مرحومہ حضرت سیدہ مریم بیگی جو بعد میں اہم طاہر
کے نام سے جماعت میں معروف ہوئیں جنرل سیکرٹری لجنہ اماء اللہ منتخب کی گئیں آپ
بھی در تاریخ 19 یعنی اپنی وفات کے دن تک مسلسل اس عہدہ پر فائز رہ ہیں اور
صدر مجلس کے ساتھ کامل اطاعت اور تعاون کی روح کو قائم رکھتے ہوئے خدمت
دین کی توفیق پاتی رہیں۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی ازواج کا ایک تنظیم کی لڑی میں منسلک ہوتے
ہوئے ایک دوسرے کے تابع ہو کر سالہا سال تک اس طرح خدمت دین بجالانا کہ تنظیمی
ڈھانچہ میں ایک ادنیٰ سا رخنہ بھی نہ پڑا ہو اور اس نازک رشتہ کے باوجود تعاون
کے شیشہ پر بال برابر بھی آنچ نہ آئی ہو یہ ایسی بات ہے جو ان مبارک خواتین
کی عظمت
کردار سے بڑھ کر اس عظیم شوہر کی عظمت کردار کا پتہ دیتی ہے جو نظم و نسق مسائم
رکھنے کی حیرت انگیز صلاحیتیں رکھتا تھا۔آپ ایک ایسے عظیم الشان مرتی تھے کہ
بسا اوقات ایک لفظ زبان سے کے بغیر آپ کی شخصیت سے تربیت کا از خود ہونے
والا ترشح گردو پیش کو ریڈیائی لہروں کی طرح اپنی ذات کے ساتھ ہم آہنگ کر لیتیا
تھا اور ماحول کی ہر چیز خود بخود ٹھیک ٹھیک اپنے مقام پر بیٹھ جاتی تھی۔اور
اپنے دائرہ کار سے تجاوز نہ کرتی تھی۔یا یوں کہہ لیجئے کہ بجلی کے بڑے بڑے ڈانسمیٹر
جس طرح اپنے ماحول کو ایسی طاقتور لہروں سے بھر دیتے ہیں کہ بسا اوقات اُن کا
پیغام سننے کے لئے بجلی سے چلنے والے ریڈیو سیٹ کی بھی ضرورت نہیں رہتی اور میرے
سے بنا ہوا ایک سادہ سا آلہ جسے (CRYSTAL SET کہا جاتا ہے براہ راست اُن
کی آواز پکڑ کر سُنانے کی اہمیت رکھتا ہے اور اس کو چلنے کی قوت اسی فضاء سے حاصل
ہو جاتی ہے جس کو ٹرانسمیٹر نے طاقت سے بھر دیا ہوتا ہے۔++
بہر کیف حضرت خلیفہ اسی کو اس امر کی حاجت نہ تھی کہ اپنی ازواج کو بار بار تعاون
کی تلقین کریں۔دینی کاموں میں اختلاف اور جھگڑوں سے منع کرنیں یا آئے دن اُن کے
چھوٹے چھوٹے اختلافات کو سلجھانے میں اپنا قیمتی وقت صرت کریں۔نہیں کبھی ایسا نہیں
ہوا۔جب سے میں نے ہوش سنبھالا اپنی والدہ کی وفات تک ایک مرتبہ بھی ایسا واقعہ
نہ دیکھا نہ سُنا کہ ہماری بڑی والدہ حضرت اُمم ناصر نے حضرت خلیفتہ اسی کی خدمت
میں یہ شکایت پیش کی ہو کہ مریم نے فلاں دینی معاملہ میں میرے ساتھ تعاون نہیں کیا
یا اس کے برعکس کبھی میری والدہ نے کوئی شکوہ اس نوعیت کا حضور کی خدمت میں
پیش کیا ہو کہ لجنہ اماء اللہ کے معاملات میں حضرت سیدہ اُقم ناصر نے میرے ساتھ یہ
غیر مشفقانہ سلوک کیا ہے۔سالہا سال تک لجنہ اماء اللہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس
ہمارے گھر میں منعقد ہوتے رہے۔کبھی ایک مرتبہ بھی میں نے کوئی تکرار نہیں سُنی
کوئی خلاف ادب بات نہیں دیکھی۔گویا رشتوں کی طبیعی رقابت کو اس مقدس دائرے
میں قدم رکھنے کی اجازت نہ تھی جیسے کسی مقدس عامل نے اپنی جادو کی چھڑی سے
ان اجلاسیات کے ماحول میں ایک دائرہ سا کھینچ دیا ہو کہ یہ رقابت اس دائرہ کے
اندر قدم رکھنے کی قدرت نہ پائے۔یہ مزاج شناس بیویاں اپنے خاوند کے مزاج پر نظر رکھتی تھیں اور اُن کے دل
اس کے دل کی دھڑکنوں کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر دھڑکتے تھے۔ابتداء میں اس تنظیم کو قادیان تک ہی محدود رکھا گیا تا کہ حضور کی براہ راست
تربیت کے تحت جب اس تکلمین کا ایک اعلیٰ نمونہ تیار ہو جائے تو اسے ملکی اور پھر
عالمی تنظیم کی شکل دی جائے۔چنانچہ جب کچھ عرصہ کے بعد لجنہ کی تنظیم قادیان میں
مستحکم ہوگئی اور مستورات میں تنظیمی امور عمدگی سے چلانے کی اہلیت پیدا ہو گئی،
تو آپ نے اس تحریک کو بیرونی جماعتوں میں جاری فرما دیا۔آج یہ تنظیم پھیل کر ایک عظیم
الشان عالمی تنظیم بن چکی ہے جس میں سب دنیا کی احمدی مستورات شامل ہیں اور بڑے