اصلاحی امور میں باریک بینی

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

Your by jour
زبر دست جذبے کے ساتھ تعمیری کاموں میں مصروف ہیں۔اس تنظیم کی غرض و غایت چند الفاظ
میں یہ بیان کی جاسکتی ہے کہ اسلامی تصویر کے مطابق معاشرہ میں عورت کو وہ مقام حاصل ہو
جس سے وہ ایک عرصہ سے محروم چلی آرہی تھی اور وہ خود اعتمادی کے ساتھ اپنی ان تمام
صلاحیتوں کو تعمیری کاموں کے لئے اسلامی تعلیم کے مطابق بروئے کار لا سکے۔جو قبل ازیں نظر
انداز ہو رہی تھیں۔چنانچہ اس غرض سے لجنہ اماء اللہ کی تنظیم کو مختلف شعبوں میں منقسم
کر دیا گیا اور عورتوں کی تعلیم و تربیت اور تبلیغی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے پے
پر خصوصی زور
دیا گیا۔اسی طرح عورتوں میں مالی قربانی کی جو روح پائی جاتی تھی اس کو منظم طور پر
بڑھاوا دینے کی کوشش کی گئی یہاں تک کہ چندوں کے معاملہ میں عورتیں مردوں
کے مساوی اور متوازی ایسا عمدہ نظام قائم کرنے میں کامیاب ہو گئیں کہ نہ صرف اپنی
تنظیم کی ضروریات میں وہ مردوں کی محتاج نہ رہیں بلکہ اہم جماعتی چندوں میں بھی خالفتنہ
اپنے اسی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ہی تنظیم کے ذریعہ انہوں نے مالی قربانی
کے میدان میں عظیم الشان کارنامے سر انجام دیئے۔آپ نے سجنہ کو قدم قدم ملنا سکھایا
اور ابتداء میں گہری اور تفصیلی بچسپی لے کر اسے اعلی نظم و نسق کے اصولی سکھائے۔اصلاحی امور میں باریک بینی
فطرتِ انسانی تو ایک ہی ہے لیکن جب یہ مرد اور عورت کے ظروف بی علتی
ہے تو ان ظروف کی نسبت سے الگ الگ شکلیں اختیار کر لیتی ہے۔تربیت کے
توان
دوران حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی اس باریک فرق پہ نظر رہتی تھی
اور آپ جب عورتوں کو نصائح فرماتے تو خصوصیت کے ساتھ ان عادات اور رحجانا
کو پیش نظر رکھتے جو طبعاً مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔چنانچہ
ایک موقع پر آپ نے فرمایا :
"اگر کسی بات پر اجتماع ہو جاوے اور بعد میں اس میں کوئی
نقصان ہی ہو تو اس کا اظہار کرنا اور پھر بار بار اس کو دہرانا
کہ ہماری رائے مانتے یا یہ رائے مانتے تو ایسا نہ ہوتا ، یہ نفاق
ہے۔پھر یہ کہ خلیفہ وقت کی اطاعت کرو۔انجمنیں تو سالہا سال

سے
تک چلتی ہیں۔اس لئے خلیفہ کی اطاعت چاہیئے۔جو بھی خلیفہ ہو۔خلیفہ کے لئے کسی خاندان کسی دائرہ کی شرط کی ضرورت نہیں جس
کو خدا بنا دے " داحمدی خاتون - فروری ۱۹۲۳ مش۹۰)
اسی طرح ایک اور موقع پر جب یہ تجویز زیر غور تھی کہ مستورات کے ہوسٹل کے لئے صرف
مستورات ہی چندہ دیں۔اور اس کی اپیل تھی حضرت ام المؤمنين نصرت جہاں بنگیم رضی اللہ
عنہا کی طرف سے ہو تو حضور نے فوراً اس احتمال کو بھانپ لیا کہ اس تجویز کو قبول کرنے کے
نتیجہ میں عورتوں میں ایسا خطرناک رحجان پیدا ہو سکتا ہے کہ ایک ہی گاڑی کے دو متوازی
پیتے بننے کی سجائے وہ اپنی علیحدہ ایک سمت متعین کرنے کی سوچنے لگیں اور یہ سمجھیں، کہ
عورتوں کی قربانی میں چونکہ مردوں کا کوئی دخل نہیں اس لئے کیوں نہ وہ مردوں کی پہنچائی
گلیہ مستغنی ہو جائیں۔چنانچہ اس تجویز پر فیصلہ کرتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
اس بات کو قطعی طور پر رو کرتا ہوں کہ حضرت ام المؤمنین کی
طرف سے اس چندہ کے لئے اپیل ہو اور عورتیں چندہ دیں۔یہ
اپیل میری طرف سے ہو اور مرد چندہ دیں۔اگر یہ چندہ عورتوں
پر رکھا گیا تو یہ بات آئندہ ہماری ترقی میں حائل ہو جائے گی
اور ہمارے گھروں کا امن برباد کر دے گی اور یہ احساس پیدا
ہوگا کہ مرد عورتوں کے لئے کچھ نہیں کر رہے اور نہ کرنا چاہتے
ہیں۔میں اس بات کو میں رو کرتا ہوں۔ہمیں چاہیئے کہ ہم ہی
اس کالم کے لئے چندہ دیں اور عورتوں کو بتا دیں کہ ہم ان کی
تعلیم و تربیت کے لئے انتہائی کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔رپورٹ مجلس مشاورت شوارع مده تا ۶)
جہاں آپ اس بات کو ناجائز قرار دیتے تھے کہ مردوں اور عورتوں کا آزادانہ اختلاط
ہو وہاں اس امر کی بھی حوصلہ افزائی فرماتے کہ عورتیں اسلامی آداب کی حدود کے اندر
رہتے ہوئے بے شک جلسوں اور اجتماعات میں مردوں کی طرح بھر پور شمولیت کریں۔چنانچہ اس غرض سے اکثر جلسوں میں مستورات کے لئے مسجد کی ایک طرف قناتیں لگوا کر
علیحدہ انتظام کیا جاتا اور عورت میں بڑے شوق کے ساتھ بکثرت جمعہ کے علاوہ دیگر جلسوں
سے لڑکیوں کے ہوسٹل کا اسراء

انا الحمام
میں بھی شریک ہو ئیں۔اکثر مسجد اقصیٰ میں ایسے اجتماعات ہوتے اور بعض اوقات مستورات
جگہ کی تنگی کے باعث ملحقہ احمدی گھرانوں کی چھتوں پر چڑھ کر جلسوں میں شرکت کرتیں۔ہمارا گھر چونکہ مسجد اقصی سے بہت قریب تھا اس لئے وہاں ہمیشہ لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ
آواز پہنچانے کا انتظام کیا جاتا لیکن اس کے باوجود دینی مجالس میں شمولیت کے بارہ
میں عورتوں کا ذوق و شوق ان زائد انتظامات پر بھی غالب آجاتا اور جگہ کی تنگی
کا احساس برقرار رہتا۔آپ اس بات کو بھی پسند فرماتے کہ مجاہدین اسلام کی روانگی اور واپسی کے
وقت مستورات کی تنظیم کی طرف سے نہ صرف ان کو دعوت دی جائے بلکہ ایسے موقع
پر ایڈریس بھی پڑھے جائیں تاکہ رفتہ رفتہ عورتوں میں یہ قابلیت پیدا ہو کہ وہ عورتوں
ہی کو نہیں بلکہ مردوں کو بھی خطاب کر سکیں۔جو ایڈریس پڑھے جانتے اُن پر بھی آپ
تبصرہ فرمانے اور جس طور سے پڑھے جاتے اس پر بھی کبھی تنقید اور کبھی حوصلہ
افزائی کے کلمات فرما کہ ہر رنگ میں عورتوں کی تربیت کی کوشش کرتے۔حضرت مولانا جلال الدین شمس رضی اللہ عنہ جب دسمبر ۱۹۳۷ء میں بلاد شام
و فلسطین میں نہایت کامیابی سے فریضہ تبلیغ ادا کرنے کے بعد واپس تشریفت
لائے توان کے اعزاز میں مستورات کی طرف سے بھی استقبالیہ دیا گیا جس میں انہوں
نے سپاسنامہ پیش کیا۔اس پر جو تبصرہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
نے فرمایا وہ آپ کے اندازہ تربیت کی ایک عمدہ مثال ہے۔آپ نے فرمایا :
سب سے پہلے میں اس امر پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ جو
ایڈریس لجنہ کی طرف سے پیش ہوا وہ اگلے ایڈریسیوں سے
بہت سی باتوں میں بہتر تھا۔ایک تو اس لئے کہ ان حقیقی
مطالب پر مشتمل تھا جو ایسے مواقع کے لئے ہوتے ہیں۔دوسر نے اس لحاظ سے بھی کہ اس کے مطالب نہایت ہی
سادہ عبارت میں بغیر کسی تکلف و بناوٹ یا غیر ضروری
طوالت کے ظاہر کئے گئے ہیں اگر کمزوری تھی تو آواز میں۔شاید ابھی عورتوں میں بہت پیدا نہیں ہوئی کہ وہ بغیر پانچتے

آج 10 میں سے 10 باقی