تعلیم نسواں

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

نظر
اور کا پینے کے مجالس میں اپنا مدعا ظاہر کر سکیں۔اس کے
لئے ہمیں کچھ مدت اور انتظار کرنا پڑے گا
تھی۔ر مصباح یکم اپریل ۱۹۲۶ئه مه
تعلیم نسواں
عورتوں کی تعلیم کی طرف ابتداء ہی سے آپ کو بڑی گہری توجہ تھی۔لیکن آپ
کے ذہن میں تعلیم کا اصل اور بنیادی تصور دینی تھا اور دنیاوی تعلیم کو ثانوی
حیثیت حاصل تھی۔خصوصاً عورتوں کو چونکہ گھروں میں اپنی اولاد کی دینی تربیت
کا اولین ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اس لئے ان کی دینی تعلیم کی طرف آپ کی خصوصی
چنانچہ آپ نے اس سلسلہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرمایا :
جس طرح تم (مرد) اپنے لئے پڑھنا ضروری سمجھتے ہو۔اسی
طرح ان کے لئے بھی پڑھنا ضروری سمجھ کر ان کو پڑھاؤ،
تا تمہارے گھر ایسے نہ ہوں کہ صرف تم ہی قرآن جاننے والے
ہو اور باقی جاہل۔بلکہ تمہاری عورتیں بھی جانتی ہوں۔۔۔۔۔ہماری جماعت کے وہ لوگ جنہوں نے اپنی عورتوں کو
دین سے واقف نہیں کیا اُن کا تلخ تجربہ ہمارے سامنے موجود
ہے کہ ان کے فوت ہو جانے کے بعد ان کے بیوی بچے غیر
احمدی ہو گئے " ر الفضل در اگست ۶۱۹۱۷
ی مضمون پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے فرمایا :-
دین کی تعلیم عورتوں کو بھی ضرور دینی چاہیئے۔کیونکہ جب
تک دونوں پہلو درست نہ ہوں اس وقت تک انسان
خوبصورت نہیں کہلا سکتا۔۔۔۔۔۔۔میں تو باوجود اس کیے
یکیں
کہ اور بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں۔گھر میں ضرور پڑھانا
ہوں۔کیونکہ عورتوں کا پڑھانا بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری نسلیں، ہم سے بھی زیادہ

احمد تیت کا جوش لے کر اُٹھیں۔تا خدا تعالے کا دین اطراف
عالم میں پھیل جائے۔اس لئے میں یہ نہیں کہتا کہ تم قرآن
پڑھو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ اپنی عورتوں اور بچوں کو بھی پڑھاؤ
تا کہ جس طرح تم اس دنیا میں اکٹھے ہو۔اگلے جہان میں بھی اکٹھے
ہی رہو۔یہ کوئی معمولی بات نہیں۔میں اس کو سختی سے
محسوس
کر رہا ہوں اس لئے سخت تاکید کرتا ہوں کہ عورتوں کو پڑھا
کی طرف جلدی توبہ کرو (الفضل ۵ اگست ته) یا
اس امر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہ عورتوں کے تعلیمی ادارے کسی قسم کے ہوتے
چاہتیں جو ان کی کم از کم تعلیمی ضرورتوں کو پورا کر سکیں آپ نے حسب ذیل الفاظ
میں روشنی ڈالی :۔عورتوں کے سکول ایسے ہوں کہ سکھائی پڑھائی یا حساب کی
ابتدائی باتیں سکھا کہ یکدم عورتوں کو جو دینی باتیں ہیں۔ان
کی طرف لے جایا جائے۔قرآن شریف پڑھایا جائے۔مسائل
سیکھائے جائیں تاکہ بچوں کی تربیت کرسکیں۔امور خانہ داری
سکھائے جائیں۔اس کے لئے ان کے واسطے کتابیں لکھی جائیں
درپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۲ء ص۶۳)
i
مخلوط تعلیم کے اگرچہ آپ خلاف تھے لیکن اس امر کے خلاف نہیں تھے کہ ایک ہی
نمرہ میں اگر لڑکے لڑکیوں کا علیحدہ باپردہ نشست کا انتظام ہو تو انہیں اکٹھی تعلیم
دے دی جائے۔جب ۱۹۲۶ ء میں پہلی بار یہ سوال پیدا ہوا تو چونکہ ہائی سکول کے طلبہ
اور طالبات کا معاملہ تھا جن کی عمر نا پختہ ہوتی ہیں بلکہ وہ عمر کے ایسے دور میں
سے گزر رہے ہوتے ہیں۔جبکہ نفسیاتی لحاظ سے ٹھوکر کھانے کے احتمالات بہت زیادہ
ہوتے ہیں آپ نے اس امر کی اجازت نہیں دی اور فرمایا :-
میرے نزدیک اس میں تو کوئی حرج نہیں کہ اگر ضرورت ہو تو
درمیان میں پردہ ڈال کر ایک طرف لڑکے بیٹھے ہوں اور
دوسری طرف لڑکیاں۔اور تعلیم حاصل کریں۔لیکن خوابیاں

کمرہ تعلیم میں نہیں پیدا ہوا کرتیں بلکہ کمرہ سے باہر پیدا ہوتی ہیں
لڑکے لڑکیوں کا اکٹھے آنا جانا ، ملنا جلنا اس سے نقائص پیدا
ہو سکتے ہیں۔خود ہمارے ہاں یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ جب
تک لڑکیوں کے لئے علیحدہ تعلیم کا انتظام مکمل نہیں ہوتا ہائی
سکول کی اعلیٰ کلاسوں کے ساتھ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کریں
اور علیحدہ پر وہ میں تعلیم پاتی رہیں مگر اسی نقص کی وج
وجہ سے
کر ان کا ملنا جلنا مناسب نہیں اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا
والفضل ۲۵ جنوری ۱۹۲۹ ه (ص)
بعد ازاں تقسیم ملک کے بعد ربوہ میں جب یہی سوال ایم۔اے عربی کی تعلیم کے سلسلہ
میں اُٹھایا گیا تو چونکہ ایسے لڑکے اور لڑکیوں کا سوال تھا جو ایک پختہ عمر کو پہنچ چکے ہوتے
ہیں اور تعلیم کا دائرہ بھی نسبتا محدود تھا اس لئے آپ نے بشرح صدر اس کی اجازت
دے دی۔مستورات کے تعلیمی معیار کو بڑھانے کی طرف آپ کی گہری توجہ بہت جلد
با نمر ثابت ہوئی۔چنانچہ ستمبر راسو ء تک ان کوششوں کے جو نیک نتائج ظاہر ہوئے
ان کا ذکر کرتے ہوئے حسب ذیل الفاظ میں آپ نے اطمینان کا اظہار فرمایا :-
ہماری جماعت میں عورتوں کی تعلیم اس شرعت سے پھیل
رہی ہے خصوصاً قادیان میں کہ انشاء اللہ تعالے بہت جلد
عورتوں کی جہالت کی بلا سے ہم لوگ بچ جائیں گے "
والفضل (۲۹ ستمبر ۱۹۳۱ء مش )
را
جہاں تک تعلیم قرآن کا تعلق ہے اس کی غیر معمولی اہمیت کے پیش نظر اور مستورتا
میں قرآن دانی کا اعلیٰ ذوق پیدا کرنے کے لئے آپ ابتداء میں ایک دن چھوڑ کر
باقاعدگی سے قرآن کریم کا درس دیتے رہے۔یہ سلسلہ 191 ء تک اسی طرح جاری
رہا۔لیکن اس سال انفلوئنزا کے شدید حملہ کے باعث کچھ عرصہ کے لئے اس میں تعطل
ہو گیا۔مگر آپ کو قرآن کریم سے جو محبت تھی اس کے نتیجہ میں آپ یہ پسند نہیں کرتے
تھے کہ زیادہ دیر تک اس اہم کام میں تعطل رہے۔لہذا ابھی صحت پوری طرح
بحال بھی نہیں ہوئی تھی کہ آپ نے دوبارہ یہ درس جاری فرما دیا۔البتہ خلافت کی

آج 10 میں سے 10 باقی