مجلس شورٰی میں عورتوں کی نمائندگی
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
۳۶۹
پڑھتی ہوئی مصروفیات کے باعث اب یہ درس ہفتہ میں تین دن کی بجائے صرف ایک
دن بروز ہفتہ ہونے لگا۔ماسوا اس کے کہ آپ قادیان سے باہر تشریف لے گئے ہوں
یا مسبب بیماری درس دینا نا ممکن ہو بڑے التزام کے ساتھ آپ آخر عمر تک ہمیشہ یہ
درس دیتے رہے۔قادیان کے زمانہ میں درس کا انتظام اس گھر میں ہوتا رہا جہاں
راقم الحروف کا بچپن گزرا۔نماز فجر کے ساتھ ہی منتظم خواتین ہمارے گھر پر قبضہ کر لیا
کرتی تھیں اور جو بچے اس وقت تک سوئے ہوتے انہیں بھی اٹھا کر ان کے بستر لیٹ
دیئے جاتے۔ناشتہ کے بعد حضور درس قرآن کے لئے تشریف لاتے۔مستورات کو
اس درس میں شامل ہونے کا اتنا شوق تھا کہ دُور دُور کے محلوں سے جوق در جوق
حاضر ہوئیں یہاں تک کہ بعض اوقات صحن میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے سیڑھیوں اور
چھتوں پر بیٹھنا پڑتا۔تقسیم ملک کے بعد بھی یہ سلسلہ دارالہجرت ربوہ میں اسی طرح باقاعدگی سے
جاری رہا۔اور آخری علالت تک الا ماشاء اللہ آپ باقاعدہ ہر ہفتہ درس دیتے
رہے یہاں تک کہ جس دن آپ نے آخری درس دیا وہی دن آپ کی آخری طویل
حلالت کا پہلا دن تھا۔طبیعت مضمحل ہونے کے باوجود آپ درس کے لئے تشریف لے آئے
لیکن درس کے معا بعد ہمت نے جواب دے دیا۔اچانک بیماری کا شدید حملہ ہوا
جس کے باعث تا دم واپسیں آپ صاحب فراش رہتے۔مجلس شوری میں عورتوں کی نمائندگی
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی انتہائی کوشش یہی تھی کہ رفتہ رفتہ
احمدی مستورات ٹھوس تربیت حاصل کر کے اس بلند مقام کو حاصل کر لیں جو آنحضو
صل اللہ علیہ وسلم کی عظیم رہنمائی - تربیت اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں آج سے
چودہ سو برس پہلے عورت کو حاصل ہوا تھا۔آپ احمدی عورت میں ایسی تعظمت کرد
دیکھنا چاہتے تھے کہ وہ پوری خود اعتمادی سے اپنی عصمت کی مکمل حفاظت کے ساتھ
ساتھ تمام اہم ملی خدمات میں برابر کی حصہ دار بن جائے۔اور جس طرح قرون اولیٰ
سم
میں پردہ کی تعلیم صحابیات کے لئے ایسی زنجیر نہ بن سکی کہ وہ گھروں میں مقید ہو کہ قومی
خدمات سے محروم ہو جائیں اسی طرح اس زمانہ میں بھی پردہ کی تعلیم عورت کو قومی
مسائل میں عملی کردار ادا کرنے سے باز نہ رکھ سکے۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم سے
بہتر پردہ کی حکمت کو اور کون سمجھ سکتا تھا۔چنانچہ آپؐ کے زمانہ میں عورت کی
طرز زندگی پر نظر دوڑاتے ہوئے یہ مناظر ہمارے سامنے آتے ہیں کہ زمانہ نبوئی میں
مسلمان عورت عصمت اور پاکیزگی کی فصیل میں قلعہ بند ہونے کے باوجود اہم قومی
اور ملی خدمات سے محروم نہ رہتی تھی۔اگر ایک طرف جہاد بالسیف کے دوران وہ
زخمیوں کی مرہم پٹی کرتی اور متفرق ہنگامی خدمات سر انجام دیتی تو دوسری طرف
زمانہ امن میں جہاد بالقرآن کے اہم تر فریضہ میں مصروف ہو جاتی۔بچوں ہی کی نہیں
بڑوں کی بھی تربیت کرتی۔عورتوں ہی کی نہیں مردوں کو بھی تعلیم دیتی۔ضرورت
پڑتی تو مردوں سے خطاب کرتی اور وقت آنے پر ا مور مہمہ میں راہنمائی کے فرائض
بھی سرانجام دیتی۔انہی میں سے وہ عظیم اور بلند پایہ خاتون بھی تھیں جن کے
متعلق بڑے بڑے علماء دین اور فقہاء اور مفترین کو یہ تسلیم کرنا پڑا کہ حضورِ اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم سے ہم نے جو دین سیکھا اس میں سے آدھا دین ہمیں اس عظیم
خاتون یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی وساطت سے پہنچا۔جب مجلس شوری جماعت احمدیہ میں عورت کی نمائندگی کا سوال پیدا ہوا تو
یہی وہ تصور تھا جو حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ذہن نہیں تھا اور
عورت کا یہی وہ مقام تھا جس پر آپ احمدی خاتون کو فائز دیکھنا چاہتے تھے۔کئی
سال تک یہ سوال مجلس مشاورت میں اٹھتا رہا اور بڑی زور دار علمی بحثوں کا
محرک بنا رہا۔جہاں بعض علماء کی طرف سے شرعی بنیا دوں پہ اس کی شدید مخالفت
ہوتی رہی کہ عورتیں بحیثیت نمائندہ مجلس مشاورت خود مردوں کی موجودگی میں اپنی
رائے کا اظہار کیا کریں۔وہاں بعض علماء نے شرعی بنیادوں ہی پر عورت کے حق
نمائندگی اور حق تخاطب کی پر زور تائید کی۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
وقتاً فوقتاً اس بحث پر تبصرے فرماتے رہے۔آپ کا مقصد یہ تھا کہ جہاں ایک
طرف اس مسئلہ کے شرعی پہلوؤں پر ہر طرح کی بحث و تخصیص کے بعد اس کے حسن و قبیح
کے رب پہلو نکھر کر سامنے آجائیں وہاں مردوں کو بھی ذہنی طور پر اس امر پر تیار کیا
جاسکے کہ وہ عورت کو سوسائٹی میں وہ مقام دینے پر آمادہ ہو جائیں جو اس کا جائز اسلامی
مقام ہے۔جب بحث راستے سے بھٹک کر ایسی پگڈنڈیوں پر چل پڑتی جن کا رُخ کسی
دوسری طرف ہوتا تو آب ، مقررین کو واپس اصل راستے کی طرف کھینچ لاتے اور نہایت
پاکیزہ اور واضح تبصرہ فرما کہ اصل مبحث کی طرف ذہنوں کو منتقل فرما دیتے۔زیر نظر مسئلہ
کے وقتی پہلو پر ہی آپ کی نظر نہ تھی بلکہ بار بارہ آپ بحث میں حصہ لینے والوں کی توجہ
مستقبل کی طرف بھی مبذول کروانے اور انہیں خبردار کرتے کہ آج کے فیصلے کی غلطی
یا درستی اسلام کے مستقبل پر بہت دیر پا اور دور رس اثر ڈالنے والی ہوگی۔اس لئے
پوری احتیاط اور باریک بینی کے ساتھ اس مسئلے کے ہر پہلو پر غور کیا جائے۔آپ نے
اس اجلاس میں مستورات کو بھی بولنے کی اجازت دی اور روایتی جھجک کی بناء پر جب
کوئی بولنے پر آمادہ نہ ہوا تو آپ نے بار بار اصرار کے ساتھ انہیں اس بحث میں خفتہ
لینے پر آمادہ کیا۔غرضیکہ اس موضوع پر آپ کے ارشادات اور فیصلے مسلمان عورت
سے متعلق صحیح اسلامی تصور کو بڑی عمدگی سے واضح کرتے ہیں اور یقیناً ان میں سے
بعض اقتباسات کو پیش کرنا قارئین کی دلچسپی کا موجب ہو گا لیے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی
رضی اللہ عنہ نے ممبران مجلس مشاورت کی اصولی راہنمائی کرتے ہوئے فرمایا :-
میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ رائے دیتے وقت۔۔۔۔۔۔یہ بات مد نظر رکھیں کہ ان کے فیصلہ کا نتیجہ انہی کے آگے آئیگا
اگر عورتوں کو مجلس مشاورت میں رائے دینے کا حق دینا نقصان
کا موجب ہوگا تو ان کی غلطی انہی کے لئے نقصان دہ ہو سکتی
ہے اور اگر حق نہ دنیا اسلام کے لئے مشکلات پیدا کرنے کا عبات
ہوگا تو اس کا خمیازہ بھی انہی کو بھگتنا پڑے گا۔۔مسلمان عورتوں کے حالات میں تغییر
میں جہاں تک سمجھتا ہوں اس وقت تک مسلمان عورتوں کی زبانی
نہیں۔وہ خاموش گھروں میں بیٹھی ہیں مگر اس میں بھی شک
لے تفصیلات کے لئے رپورٹ ہائے مجلس مشاورت ۱۹۲۳ء تا ۱۹۳ کا مطالعہ کیا جائے۔