مسلمان عورتوں کے حالات میں تغیر

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

نہیں کہ وہ خموش گھر اور تاریک گھر اور ان میں رہنے والا بے زبان
حصہ انسانی بہت سے تغیرات میں مبتلا ہے۔ان تاریک کونوں
میں علم کا نور پہنچ رہا ہے۔ان بند گھروں کے دروازے کھل رہے
ہیں۔بے زبان تصور میں زبان حاصل کر رہی ہیں۔اگر چہ ابھی بہت
کمزور حالت ہے۔بہت چھوٹی سی تحریک ہے۔بہت معمولی سی رو
ہے۔مگر حالات بتاتے ہیں کہ یہ رو پڑھ کر رہے گی اور طاقتور ہوکر
سامنے آجائے گی۔اسلام
کیا کہتا ہے
پس ہمیں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہ سوچ لینا چاہیے کہ اگر
اسلام صریح طور پر یہ کہتا ہے کہ عورت کو مجلس شوری میں مشورہ
دینے کا حق نہیں تو ہم اس بات کے لئے آمادہ اور تیار ہیں کہ
عورتوں کی ترقی کے تمام ذرائع استعمال کریں۔مگر انہیں ملیں
میں مشورہ دینے سے روکے رہیں گے۔لیکن اگر اس بارہ میں
شک ہو ہمارے نفوس ہمیں علیحد گی میں کہیں کہ عورتوں کو یہ حق
نہ دینے کی نصق تو نہیں اور باوجود اس کے گھروں میں امن
اور سوسائٹی کے تعلقات کو تباہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں تو
اس دن سے ڈرنا چاہیے جبکہ یہ کرو جو دوسروں میں چل رہی
ہے۔ہماری جماعت اور ہمارے گھروں میں بھی چلنے لگے اور
ہمارے نصف حصہ کو یہ کہنے پر مجبور کر دے کہ ہم اس نا سرب
سے تعلق نہیں رکھنا چاہتیں جو عقل تو دیتا ہے لیکن رائے دینے
کا حق نہیں دیتا۔آج نہیں تو کل کل نہیں تو پرسوں۔پرسوں نہیں
تو اترسوں یہ سوال اُٹھے گا اور اس زور سے اُٹھے گا کہ کوئی
اسے دبا نہیں سکے گا۔ہمیں اس بارے میں جو کچھ دیکھنا چاہیئے وہ یہ ہے کہ نفق

۳۷۳
صریح ہمیں عورتوں سے مشورہ لینے سے روکتی ہے یا اس کا حکم
دیتی ہے اگر حکم دیتی ہے تو ہم کہیں گے آؤ ہمارے سر آنکھوں
پر میٹھو اور ہم ان سے ضرور مشورہ لیں گے۔لیکن اگر نص
فریح روکتی ہے تو کہیں گے جاؤ جو چا ہو کر لو ہم تمھیں مشورہ
میں شریک نہیں کر سکتے۔لیکن اگر یہ نہیں تو پھر استنباط سے
کام لیں گے اور اسے نص صریح قرار نہیں دیں گے یہ استنباط
غلط بھی ہو سکتا ہے اور درست بھی۔یہ نفق صریح نہیں
کیا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کو شادر ہم
فی الامر میں شریک نہیں کیا اور یہ تحقیق صریح ہے کہ ان کو مشورہ
نص
میں شامل نہیں کرنا چاہیئے مگر میں کہہ چکا ہوں اس بارے میں
جو استدلال پیش کر کے نصوص قرار دی گئی ہیں وہ در اصل نصوص
نہیں ہیں۔اگر ایسی باتوں کو نصوص قرار دیا جائے تو دین میں
بڑے رخنے پڑھنے کا اندیشہ ہے ؟
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹ م تاق
دوران بحث آپ نے زائرین کے باپردہ احاطہ میں موجود خواتین کو صرف اس
بحث میں حصہ لینے کی اجازت ہی نہ دی بلکہ ان کی مسلسل خاموشی کو توڑنے کے لئے
بار بار اصرار کے ساتھ انہیں آمادہ کیا کہ وہ ضرور اپنا مافی الضمیر خود واضح کریں۔چنانچہ
آپ کی حسب ذیل پر زور تحریک کے بعد عملاً ایک خاتون مکرمه استانی میمونه صوفیه
صاحبہ نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے دورِ نو کی وہ پہلی احمدی عورت ہونے کا تار
اعزاز حاصل کیا جس نے باقاعدہ مجلس شوری کو مخاطب کیا ہو۔آپ کے اس پر اثر خطاب میں سے جس کے نتیجہ میں احمدی عورت کو رسم و
رواج کی کئی صدیوں میں کھویا ہوا اپنا حق تخاطب از سر نو حاصل ہوا ایک اقتباس
حسب ذیل ہے :

۳۷۴
میں زبانی طور پر پھر اس بات کو دہراتا ہوں تاکہ دوسرے
بھی اس امر کے شاہد ہو جائیں کہ اگر کوئی عورت بولنا چاہے
تو بول سکتی ہے۔اگر ہمارے خاندان کی کوئی عورت بولنا
چاہے تو میں اُسے اجازت دیتا ہوں۔اگر کسی اور خاندان
ہو تو وہ اپنی بہتری اور بھلائی سوچ ہے۔شرعی طور
پر مردوں کو مخاطب کر کے کچھ کہنا منع نہیں۔حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کھڑی ہو کر لیکچر دیتی تھیں۔جنگ صفین اور
دوسرے مواقع پر انہوں نے ایسا ہی کیا۔اس وقت ایک
رنگ میں عورت کی قسمت کا فیصلہ درپیش ہے۔جو چاہیں
بول سکتی ہیں۔رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹) ہیں۔بالآخر مجلس مشاورت میں عورت کی حق نمائندگی کی بحث بہت طول پکڑ گئی
اور آپ نے محسوس فرمایا کہ نمائندگان کا ایک قابل ذکر حصہ جس میں سلسلہ کے
بعض جید علماء بھی شامل تھے فی الوقت ذہنی طور پر اس بات کو بھی قبول کرنے پر
تیار نظر نہیں آتا کہ عورت پردہ کی پابندی کے ساتھ باقاعدہ نمائندہ کے طور پر مجلس
مشاورت میں شامل ہو کر مردوں کے ساتھ بحث اور غور و فکر میں حصہ ہے۔تو
آپ نے مستقل فیصلہ محفوظ رکھتے ہوئے وقتی طور پر حسب ذیل فیصلہ صادر فرمایا
جس پر تا حال اسی طرح عمل ہو رہا ہے۔آپ نے فرمایا :-
اب میں دوسری سنتجاویز کو آئندہ کے لئے ملتوی کرتا ہوں۔لیکن عورتوں کے حق نمائندگی کے متعلق یہ عارضی فیصلہ
کرتا ہوں کہ جہاں جہاں لجنہ اماءاللہ قائم ہیں، وہ اپنی لجنہ
جسٹرڈ کرا لیں یعنی میرے دفتر سے اپنی لجنہ کی منظورتی حاصل
کرلیں۔پھر اُن کو جنہیں میری اجازت سے منظور کیا جائیگا
مجلس مشاورت کا ایجنڈا بھیج دیا جایا کرے گا۔وہ لائے
لکھ کر پرائیویٹ سیکرٹری کے پاس بھیج دیں۔مکیں جب
ان امور کا فیصلہ کرنے لگوں گا تو ان کی آراء کو بھی مد نظر
ہ سہو ہے۔جنگ جمل

۳۷۵
رکھ لیا کروں گا۔اس طرح عورتوں ، مردوں کے جمع ہونے کا
جھگڑا بھی پیدا نہ ہوگا اور مجھے بھی پتہ لگ جائے گا کہ عورتیں
مشورہ دیتے ہیں کہاں تک مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ان کی
رائیں فیصلہ کرتے وقت مجلس میں سُنا دی جائیں گی یہ عارضی
طور پر اُن کے حق میں فیصلہ کر دیتا ہوں باقی گفتگو اگلے سال
کر لی جائے گی "
در پورت مجلس مشاورت نساء ما بحوالہ تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول )
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اس فیصلہ کے بعد گو مجلس
مشاورت میں تبادلہ خیالات کا سلسلہ تو ختم ہو گیا لیکن اس اہم قومی اور معاشرتی سوال
نے ذہنوں میں جو ہیجان پیدا کر دیا تھا اس کی صدائے بازگشت قادیان کی فضاء
میں دیر تک سنائی دیتی رہی۔سنجی تبادلہ خیال کے علاوہ مدارس میں بھی یہی مسئلہ
مباحثوں کا عنوان بن گیا۔اور اخبارات میں بھی مضامین لکھے جانے لگے۔نشر و اشاعت
کے اداروں پر چونکہ مردوں کا غلبہ تھا اس لئے عورتوں کو بجا طور پر حق تلفی کا اندیشہ
ہوا اور انہوں نے اپنے پیارے امام کی خدمت میں اس بارہ میں دردمندانہ فریاد
کی۔اس پر حضور کا جواب الفضل میں شائع ہوا۔جس میں آپ نے فرمایا :-
" الفضل میں ایک مضمون ان کے حق نمائندگی کے خلاف جب
چھپا تو لجنہ کی طرف سے میرے پاس شکایت آئی کہ اب ہم کیا
کریں۔جامعہ احمدیہ میں اس مسئلہ پر بحث ہوئی اور وہاں حق
نمائندگی کے مخالفین کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔میں نے کہا
تم بھی میٹنگ کرو جس میں اس مسئلہ پر بحث کرو کہ مردوں کا
مجلس مشاورت میں حق نمائندگی ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کردو
کہ نہیں۔الفضل ، جنوری سوار صدا ) کی
عورت کے حقوق اور معاشرہ میں اس کے کردار کے بارہ میں حق نمائندگی کے
سوال کے دوران جو بخشیں شروع ہوئیں اگر چہ وہ بڑی فکر انگیز تھیں مگر حضرت
خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نزدیک مسئلہ کی اہمیت اس سے بہت

زیادہ تھی کہ چند دن یا چند سالوں کی ذہنی ورزش کا سامان جیا کر کے یہ مسئلہ نظر
سے اوجھل ہونے دیتے۔چنانچہ 19 ء میں آپ نے ایک بار پھر جماعت کو اس کی
اہمیت کی طرف متوجہ کیا اور حسب ذیل الفاظ میں اہل فکر کو جھنجوڑا۔آپ نے فرمایا۔اب گزشتہ دو سال سے پردہ کے خلاف جو تحریک شروع
ہو گئی ہے میں نے کئی سال قبل اس کے متعلق خبر کی تھی اور
مجلس شوری میں اسی وجہ سے حقوق رائے دہندگی کا سوال
اُٹھایا تھا کہ میں حد تک شریعیت عورتوں کو حق دیتی ہے ،
ہمارا فرض ہے کہ دیں تا انہیں اسلامی تعلیم سے ہمدردی پیدا
ہو اور جب تک ان کے اندر یہ جذبہ پیدا نہ ہو وہ عورتوں کو
اسلامی احکام پر چلنے کی دعوت نہیں دے سکتیں اور عورتوں
میں تبلیغ نہیں کر سکتیں لیکن جو عورت خود اپنے کو
مظلومہ
مہ سمجھے وہ دوسری کو کیا تبلیغ کر سکے گی۔پس دونوں
چیزیں ضروری ہیں۔عورتوں کو تعلیم بھی دی جائے، اور
ان کے حقوق بھی۔جو حقوق اسلام نے انہیں دیئے ہیں میں
چاہیئے کہ خود ہی دے دیں تا ان کے اندر جوش پیدا ہو اور
وہ اسلام کی جنگ اپنی جنگ سمجھ کر لڑیں -
الفضل ۲۴ جنوری ۱۹۳۷ ص ۸)
احمدی عورت نے آپ کی قیادت میں ترقی کی جو منازل طے کیں اس کی تفصیل
بڑی پیچپ اور اہل اسلام کے لئے بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔عورتوں کے خصوصی تعلیمی
اداروں کا قیام۔جامعہ نصرت کے ذریعہ کالج کی اعلیٰ تعلیم کا انتظام جس میں دینی
تربیت کا پہلو بہت نمایاں تھا۔پھر لجنہ اماء اللہ کی تعظیم کے ذریعہ یہ مختلف دستہ کاریوں
و
کی تربیت۔عورتوں کی علیحدہ کھیلوں کا انتظام، ان میں مباحثوں اور تقاریر کا ذوق
و شوق پیدا کرنا مضمون نگاری کی طرف انہیں توجہ دلانا۔ان کے لئے علیحدہ اخباروں
اور رسالوں کا اجراء اور جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ میں عورتوں کے علیحدہ اجلاس
جن میں خواتین مقررین کا خواتین کو خود خطاب کرنا۔ہر قسم کی تعلیمی سہولتیں اس رنگ

۳۷۷
میں دیا کرنا کہ غریب سے غریب احمدی بچی بھی کم از کم بنیادی تعلیم سے محروم نہ رہے۔ان
تمام امور کا ذکر ایک الگ کتاب کا متقاضی ہے۔-
خلاصہ کلام یہ کہ اپنے باون سالہ دورِ خلافت میں آپ نے ہندوستان کی
پسماندہ عورت کو ایک ادنی مقام سے اُٹھا کہ ایک ایسے بند مقام پر فائز کر دیا جسے دنیا
کے سامنے اسلام کی عظمت کے نمونہ کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے اور بعض امور ہیں
وہ دنیا کی انتہائی ترقی یافتہ اور آزاد ممالک کی عورتوں کے لئے بھی ایک مثال بن گئی
قومی اور ملی امور میں قربانیوں کی چند مثالیں پہلے گزر چکی ہیں۔عام تعلیمی معیار کو بھی رکھیں
تو احمدی عورت نے حیرت انگیز ترقی کی ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ
کے خلافت کے آخری ایام میں ایک موقع پر جب ربوہ کی مردم شماری کی گئی تو یہ حیرت
انگیز انکشاف ہوا کہ اگرچہ مردوں میں سے ایک معمولی تعداد ناخواندگان کی بھی پائی
گئی لیکن عورت میں خدا تعالی کے فضل سے سو فیصدی خواندہ نکلیں۔ان متفرق تعمیری۔انتظامی اور فلاحی کوششوں کے علاوہ آپ کی ان تقاریر
کا اثر جو بالخصوص مستورات کو مخاطب کر کے کی جاتیں اتنا گہرا اور وسیع تھا کہ اُسے
کسی پیمانے سے نا پا نہیں جاسکتا۔لجنہ اماء اللہ کی طرف سے ایک کتاب الازبار
لذوات الخمار آپ کے ایسے ہی خطابات سے اقتباسات اخذ کر کے شائع کی گئی ہے جو
آپ نے مستورات کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں فرمائے ان کا مطالعہ نہایت بصیر افروز
ہے قارئین یقینا ان کے مطالعہ سے ایک خاص حظ اُٹھائیں گے۔عموما ناصح سے لوگ بھاگا کرتے ہیں اور تربیتی تقریروں میں دلچسپی نہیں لیتے۔لیکن احمدی مستورات کا یہ عالم تھا کہ آپ کے پاکیزہ کلمات سننے کے لئے ناسازگار
حالات میں بھی سفر اختیار کر کے پہنچتیں اور ایسے اخلاص اور جذبہ کے ساتھ ان نصائح
کو سنتیں اور ان پر عمل پیرا ہو نہیں کہ اس کی مثال غالبا دنیا کی کسی اور انجمن کیسی
اور قوم اور کسی اور ملک میں نظر نہیں آئے گی۔مکرم و محترم حاجی محمد الدین صاحب
تمال ضلع گجرات کی ایک روایت اس ضمن میں احمدی عورتوں کی قلبی کیفیت کی آئینہ ہے
ہے۔ایک دفعہ جب حضور سیالکوٹ ایک لیکچر کے سلسلہ میں تشریف لائے اور حاجی
صاحب نے تقریر سننے کے شوق میں سیالکوٹ کا رخت سفر باندھا تو انکے بیان کے مطابق :-

بیوی سے بھی نہ رہا گیا اور بمبنت مجھ سے التجا کی کہ اگر چہ بیچتے
بیمار ہیں اور میں خود بھی کمزور ہوں مگر کیا ہی اچھا ہو اگر
مجھے ہمراہ لے چلیں تا کہ میں بھی حضور کا روح پرور کلام شن
سکوں۔زندگی کا اعتبار نہیں نہ معلوم پھر موقع ملے یا نہ ملے۔حالات اجازت تو نہ دیتے تھے مگر اس کے اخلاص کے مدنظر
مع بال بچہ اسے بھی ساتھ لے لیا اور سیالکوٹ پہنچا۔حضور
کا پُر شوکت لیکچر جو دن کو مردوں میں قرار پا چکا تھا شنکر ہم
محظوظ ہوئے۔مگر رات کو مستورات میں حضور کی جو تقریر ہوئی
تھی بوجہ علالت طبع اس کے متعلق اعلان ہو گیا کہ نہیں
ہو گی۔اس اعلان کوشنکہ مرحومہ کو ناقابل برداشت صدمہ
ہوا اور طبیعت کا سنبھالنا مشکل ہو گیا۔ناچار اس کے اصرار
و ایمیاء سے ایک درخواست اس کے نام سے بحضور خلیفہ اسیح
الثانی فضل عمر رضی اللہ عنہ لکھی گئی کہ مستورات بھی حضور
کی تقریر سننے کے لئے سخت بے قرار ہیں براہ نوازش ہمیں بھی
کچھ نہ کچھ سنایا جائے جسے از راہ شفقت حضور نے شرف
قبولیت بخش کہ پنجابی زبان میں وہ تقریر دلپذیر فرمائی جو
فرائض مستورات کے نام سے اُردو کا لباس پہن کر کتابی صورت
میں مدت سے شائع ہو چکی ہے اس کے تھوڑے ہی عرصہ بعد
مرحومہ مرض الموت سے بیمار ہوئی اور چند روز کے بعد مجھے اور
تین بچوں کو جن میں سب سے بڑا ڈاکٹر محمد احمد ہے اور جو
آجکل قابل اور کامیاب ڈاکٹر کی حیثیت سے عدن میں اپنے
فن کی پریکٹس کر رہا ہے ہمیشہ کے لئے داغ مفارقت دے کر
اپنے مولے سے جاملی - إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔ر الفضل ۱۳ فروری ۱۹۳۷ ۶ مت
لے ڈاکٹر محمد احمد صاحب موصوف جو اپنے والدین کی طرح نہایت مخلص اور خدائی احمدی تھے۔وفات پاچکے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی