حصول مقاصد میں لجنہ کی کامیابی کا مختصر ذکر
سوانح فضل عمر (جلد دوم)
احمدی عورت کے دل میں آپ کی جو قدر و منزلت تھی اور جس طرح وہ آپ کو دل و
جان سے عزیز جانتی تھیں اس کے پُر خلوص اور بے ساختہ اظہار کا ایک موقع اس وقت
پیدا ہوا جب قبل از تقسیم ملک آپ ایک مرتبہ شدید بیمار ہو گئے۔طبعا ساری جماعت
سخت فکرمند تھی اور متواتر دعاؤں اور صدقات میں مشغول تھی لیکن اس موقع پر
قادیان کی عورتوں نے اپنی دعاؤں میں زیادہ سوز و گداز پیدا کرنے کے لئے جو خاص
طریق اختیار کیا وہ عہد خلافت کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کرتا ہے۔بہت
سی ماؤں نے رات کے وقت اپنے بچوں کو دودھ پلانا چھوڑ دیا۔تاکہ جب وہ ٹھوک
سے بہلائیں تو ان کی پیخ و پکار کوشنکہ ماؤں کے دل بھی تڑپ اٹھیں۔اور وہ اس
شدید کرب کی حالت میں اپنے پیارے امام کے لئے پر درد دعائیں کر سکیں۔ایسا ہی ہوتا رہا۔اور کئی راتوں تک قادیان کی فضاء میں ماؤں کی پیر در دعاؤں
کے ساتھ ملی ہوئی بچوں کے رونے اور بلبلانے کی آواز ایک عجیب درد انگیز ارتعاش
پیدا کرتی رہی۔8
طے شود جادہ صد سالہ یہ آہے گا ہے
حصول مقاصد میں لجنہ کی کامیابی کا مختصر ذکر
احمدی مستورات کی عالمی تنظیم لجنہ اماءاللہ نے آپ کی عظیم الشان قیادت میں
جو کار ہائے نمایاں سر انجام دیئے ان کے تفصیلی ذکر کا یہ موقع نہیں ہے۔یہاں محض
بعض خصوصی سرگرمیوں کی ایک مختصر سی فہرست پیش کرنے پر ہی اکتفا کی جاتی ہے۔(1) لجنہ اماءاللہ کی سرکردگی میں احمدی مستورات کے چندہ سے مسجد فضل "لندن کے
علاوہ یورپ میں دو اور مساجد تعمیر ہوئیں۔ایک ہالینڈ کی مسجد مبارک اور دوسری
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کی مسجد نصرت جہاں ان دونوں مساجد پہ جو
بھی شریح اٹھا وہ سارے کا سارا احمدی عورتوں کے چندہ سے جمع ہوا۔قادیان سے
ہجرت کے بعد جماعت کے مرکزہ ثانی ربوہ میں مجلسی اور تنظیمی سرگرمیوں کو زیادہ منظم
کرنے کے لئے لجنہ اماءاللہ مرکز یہ نے اپنے دفاتر کے علاوہ ایک ہال بھی تعمیر کرایا۔جس میں ایک عرصہ تک مجلس شوریٰ کے اجلاس بھی منعقد ہوتے رہے۔اب دفاتر لجند
کے احاطہ میں مستورات کا سالانہ اجتماع اور جلسہ سالانہ ہوتا ہے۔بعورتوں کی اس تعمیری ترقی
پر اظہار خوشنودی کرتے ہوئے سید نا حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی نے ایک
مجلس مشاورت کے موقع پر فرمایا :-
اس وقت ہم نجنہ اماء اللہ کی مہربانی سے ان کے ہال میں بیٹھے
ہیں۔گویا مجلس شوری کا اجلاس جو بیاں ہو رہا ہے اس کے لئے
م عورتوں کے ممنونِ احسان ہیں۔میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ
عورتیں، مردوں سے چندوں کے معاملہ میں پیش پیش ہیں۔اور
ان میں بیداری پائی جاتی ہے۔میں نے ایک دفعہ
مردوں کو طعنہ دیا تو ایک دوست نے کہا کہ عور نہیں آخر ہم سے
ہی سے کر دیتی ہیں۔میں نے کہا عورتیں پھر بھی ہمت والی ہیں۔تمہارے پاس روپیہ ہوتا ہے لیکن تم دیتے نہیں ان کے پاس
روپیہ نہیں ہوتا پھر بھی وہ تم سے لے کر دے دیتی ہیں۔یہ کیا
ہی شاندار عمارت ہے جو عورتوں نے بنائی ہے۔یہ ہال میرے
مشورہ سے بنا ہے۔اور عمارت کو اس طرفہ سے بنایا گیا ہے ، کہ
ضرورت پڑے تو اسے وسیع کر لیا جائے یہ
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۵۶ مثلا)
(۲) لجنہ اماء اللہ کی سرپرستی میں ۱۹۲۶ء سے ایک ماہنامہ مصباح با قاعدگی
سے شائع ہو رہا ہے جو احمدی مستورات کا بین الاقوامی رسالہ ہے۔(۳) عورتوں میں شوق مطالعہ اور ان کی دینی اور دنیوی معلومات میں اضافہ
کے لئے لجنہ اماء اللہ نے شہ سے ایک لائبریری قائم کی ہوئی ہے۔جس کا نام لجنہ
کی پہلی سیکرٹری جنرل اور حضور کی حرم دوم سیدہ امتہ الحمی کی یادگار کی بنا پر
اُمتہ الحی لائبریری" رکھا گیا ہے۔یہ مرکز کتب دن بدن رو بہ ترقی ہے۔اور بڑی خوش
اسلوبی سے اپنے مقصد قیام کو پورا کر رہا ہے۔(۴) مجنہ اماء اللہ کی سرکردگی میں جماعت کی مستورات تمام دینی اور قومی خدمات
میں مردوں کے ساتھ ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔مثلاً تحریک یہ
لیتی ہیں۔مثلاً تحریک سیرت النبی - تحریک
Fai
کشمیر تحریک جدید، جس کے بارہ میں حضور نے مستورات کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا، کہ
عور میں بھی اپنے آپ کو تخریب جدید کی والنٹیئرز سمجھیں۔اسی طرح ملکی انتخابات اور تقسیم
ملک کے وقت کے فسادات میں مصیبت زدگان کی امداد کے سلسلہ میں بجنہ اماءاللہ نے
نمایاں خدمات انجام دیں۔خدمت اسلام کی خاطر تحریک وقت زندگی میں بھی مستورات
نے اپنے حالات اور دائرہ عمل کے مطابق پُر جوش حصہ لیا۔جماعتی نظام کے تابع مستورات کی تعلیم کے لئے جو ادارے قائم کئے گئے اُن کے
علاوہ خالصہ لجنہ اماءاللہ کے سپرد یہ کام کیا گیا تھا کہ ہر تعلیم یافتہ عورت کم از کم ایک
آن پڑھ عورت کو لکھنا پڑھنا سکھا دے۔چنانچہ وقتاً فوقتاً لجنہ اس اہم تحریک کی طرف
توجہ دیتی رہی۔جس کے نتائج خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت خوشکن اور حوصلہ افزاء ہیں
(۵) ۱۹۲۶ء سے پہلے جلسہ سالانہ کے موقع پر عورتیں اپنا الگ جلسہ نہیں کرتی
تھیں۔لیکن حضور کے ارشاد کے مطابق انسی سال سے عورتیں اپنا الگ طلبہ
سالانہ کرنے لگیں۔جس سے عورتوں کو اپنے مسائل پر سوچنے اور تقریریں کرنے کے بہترین
مواقع ملے۔اس کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی خود بھی عورتوں کے جلسہ میں ایک
تقریر ضرور فرمائے۔جس میں عورتوں کے دینی، تمدنی ، معاشرتی مسائل زیر بحث لائے۔اور عورتوں کو موقع ملتا کہ وہ اپنے حقوق وفرائفن کو سمجھیں اور اس طرح زندگی کی مشکلات
پہ قابو پانے کی جدوجہد میں صنف نازک کی بہترین راہ نمائی کرسکیں۔"
(4) گھر لو دستکاری کے فروغ کی غرض سے جلسہ سالانہ کے موقع پر زنانہ دستکاری
نمائش بھی لگائی جاتی ہے جس میں مختلف مقامات کی بجنات بڑے شوق سے بڑھ چڑھ کر
حمتہ لیتی ہیں اور اپنی مساعی سے تیار کردہ اشیاء مقابلہ کے لئے رکھتی ہیں۔اور اس
طرح اسے فنی معلومات کے تبادلے کا بہترین ذریعہ بنانے کی پوری پوری کوشش کی
جاتی ہے۔علاوہ ازیں کچھ عرصہ سے لجنہ کے شعبہ دستکاری کے زیر نگرانی ایک
انڈسٹریل سکول بھی جاری کیا گیا ہے جو بڑی کامیابی سے چل رہا ہے۔اسی طرح دوسر
مقامات کی بعض بجنات نے بھی انڈسٹریل ہوم جاری کر رکھتے ہیں۔(6) جلسہ سالانہ کے علاوہ لجنہ اماء اللہ ہر سال اپنا تین روزہ سالانہ اجتماع بھی
منعقد کر تی ہے جس نے اب بجنہ اماء اللہ کی سرگرمیوں کے ایک بہت بڑے مظہر کی صورت
تورات
پروگرام
اختیار کر لی ہے۔اس اجتماع کے موقع پر جو بالعموم اکتوبر کے مہینہ میں ہوتا۔کی مجلس شوری منعقد ہوتی ہے جس میں سالانہ بجٹ کے علاوہ سال بھر کے عمومی
دنیا بھر کی بجنات کے باہمی روابط کے ذرائع اور مقامی مجالس کی مشکلات کے متعلق خورد
خوض کیا جاتا ہے۔مرکزی لجنہ کی مساعی کی مفصل رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔اسی طرح علمی
اور تقریری مقابلے کروائے جاتے ہیں۔عام اصلاحی اور علمی تقاریر کا پروگرام بھی بڑا مفید
اور دلچسپ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح بھی مستورات کو خطاب
فرماتے ہیں۔جس میں انہیں ان کے مقصد زندگی اور جماعتی فرائض کی طرف عارفانہ اندازہ
میں توجہ دلائی جاتی ہے۔غرض عورتوں کی بیداری اور ان میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے میں اس اجتماع
کو ایک نمایاں دخل حاصل ہوتا جا رہا ہے اور دن بدن اس کی دلچسپیاں بڑھتی چلی جاتی ہیں
دینی کتب کے امتحانات لینا۔تربیتی کلاسز منعقد کرنا اور عورتوں کی بہبود
کے دوسرے پروگرام بنانا بھی اس مجلس کی سرگرمیوں کا ایک اہم حصہ ہے۔شاء
سے بجنہ اماء اللہ کی زیر نگرانی چھوٹی بچیوں کی بھی ایک مجلس قائم ہے۔جس کا نام بعد میں
حضور نے ناصرات الاحمدیہ " رکھا۔اس مجلس میں سات سے پندرہ سال کی عمر تک کی پھبتیاں
بطور ممبر شامل ہوتی ہیں جو اپنے عہدہ دار خود چنتی ہیں اور لجنہ اماء اللہ کی زیر نگرانی
اپنے الگ الگ اجتماع منعقد کرتی ہیں اور دوسری علمی و دینی دلچسپیوں میں حصہ لیتی
ہیں۔ابتدائے عمر سے ہی بیچتیوں میں دینی اور علمی شوق پیدا کرنے کے لحاظ سے یہ مجلس
بہت مفید کام کر رہی ہے۔شروع سے بچیوں کی تربیت اس انداز میں کی جاتی ہے ، کہ
بڑی ہو کہ جب وہ لجنہ اماءاللہ کی نمبر نہیں تو اپنے تجربہ اور تربیت کی بناء پر مجلس کی
بہترین کارکن ثابت ہوں۔(A)
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم اغیار کی نظر میں
بلا شبہ اس تنظیم کا روشن ماضی اور درخشنده حال ایک خوش آئند مستقبل کا
چہ دیتے ہیں۔اور ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب خلفائے سلسلہ کی
روحانی قیادت کے تابع مستورات کی یہ انجمن دنیا بھر
کی سب دوسری خواتیں کی انجمنوں