لجنہ اماء اللہ کی تنظیم اغیار کی نظر میں

سوانح فضل عمر (جلد دوم)

۳۳
سے زیادہ وقیع اور وسیع اور طاقتور اور حقوق نسواں کی سب سے زیادہ اور پیچی
علمبردار بن جائے گی۔یہ بات محض خوش فہمی نہیں بلکہ حقائق کا نرخ اور جماعت احمدیہ
کا کر دار تا رہا ہے کہ لانگا ایک دن ایسا ہو کر رہے گا۔اب تو خدا تعالے کے فضل سے جماعت کی تعداد اور وقار پہلے سے بہت بڑھ
چکے ہیں جب ابھی ابتدائی دور تھا اور جماعت ہر لحاظ سے نسبتاً بہت کمزور اور غیر معروف
تھی۔اس وقت بھی جماعتی تنظیموں کا بہ نظر غور جائزہ لینے والوں نے اس تنظیم میں عظمت
کے ایسے آثار دیکھے تھے جن کا نوٹس لئے بغیر وہ نہ رہ سکتے۔تحریک سیرت کے مشہور لیڈر
مولانا عبدالمجید قرشی نے اپنے اخبار تنظیم" امرتسر میں لکھا :-
الجنہ اماءاللہ قادیان احمدیہ خواتین کی انجمن کا نام ہے۔اس
انجمن کے ماتحت ہر جگہ عورتوں کی اصلاحی مجالس قائم کی گئی
ہیں۔اور اس طرح پر ہر وہ تحریک جو مردوں کی طرف سے
اٹھتی ہے خواتین کی تائید سے کامیاب بنائی جاتی ہے اس
انجمن نے تمام خواتین کو سلسلہ کے مقاصد کے ساتھ عملی طور
پر وابستہ کر دیا ہے۔عورتوں کا ایمان مردوں کی نسبت
زیادہ مخلص اور مربوط ہوتا ہے۔عورتیں مذہبی جوش کو مردوں
کی نسبت زیادہ محفوظ رکھ سکتی ہیں۔بجنہ اماءاللہ کی جس قدر
کارگزاریاں اخبار میں چھپ رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے
کہ احمدیوں کی آئندہ نسلیں موجودہ کی نسبت زیادہ مضبوط اور
پُر جوش ہوں گی اور احمدی عورتیں اس چین کو تازہ دم کمینگی۔جس کا مرور زمانہ کے باعث اپنی قدرتی شادابی اور سرسبزی
سے محروم ہونا لازمی تھایا ہے
اسی طرح لجنہ کے ماہنامہ مصباح " کو پڑھ کر ایک آریہ سماجی اخبار تیج " کے ایڈیٹر
نے یہ لکھا:۔میرے خیال میں یہ اخبار اس قابل ہے کہ ہر ایک آریہ سماجی اس
کو دیکھے۔اس کے مطالعہ سے انہیں احمدی عورتوں کے متعلق جو
ه اخبار تنظیم امرتسر ۲۸ دسمبر تا مشتراه بحواله تأثرات قادیان ما

۳۸۴
یہ غلط فہمی ہے کہ وہ پردہ کے اندر بند رہتی ہیں اس لئے کچھ
کام نہیں کرتیں فی الفور دُور ہو جائے گی اور انہیں معلوم
ہو جائے گا کہ یہ عورتیں باوجود اسلام کے (نعوذ باللہ۔ناقل )
ظالمانہ حکم کے طفیل پردہ کی قید میں رہنے کے کس قدر کام
کر دی
ہیں۔اور ان میں مذہبی اخلاص اور تبلیغی جوش کسی قدر ہے
ہم استری سماج قائم کر کے مطمئن ہو چکے ہیں۔لیکن ہم کو معلوم
ہونا چاہیئے کہ احمدی عورتوں کی ہر جگہ باقاعدہ انجنیں ہیں اور
جو وہ کام
کر رہی ہیں اس کے آگے ہماری استری سماجوں کا کام
بالکل بے حقیقت ہے۔مصباح کو دیکھنے سے معلوم ہوگا کہ احمدی
خواتین ہندوستان - افریقہ - عرب - مصر - یورپ اور امریکہ
میں کس طرح اور کس قدر کام کر رہی ہیں۔ان کا مذہبی احساس
اس قدر قابل تعریف ہے کہ ہم کو شرم آنی چاہئیے۔چند سال
ہوئے ان کے امیر نے ایک مسجد کے لئے پچاس ہزار روپے کی
اپیل کی اور یہ قید لگادی کہ یہ رقم صرف عورتوں کے چندہ
سے ہی پوری کی جائے۔چنانچہ پندرہ روز کی قلیل مدت میں
ان عورتوں نے پچاس ہزار کی بجائے پچپن ہزارہ روپیہ جمع
کر دیا اے
اے صحیح یہ ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ روپیہ جمع ہوا۔سے تیج ۲۵ جولائی شملہ

آج 10 میں سے 10 باقی