خطبہ جمعہ ۳ اپریل ۱۹۸۷

تحریک وقف نو

1
بسم الله الرحمن الرحیم
خطبہ جمعہ
فرموده سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
مورخه ۳ اپریل ۱۹۸۷ء مطابق ۳ شهادت بش ۱۳۹۶
بيت الفضل لندن
اگلی صدی کے حقیقی استقبال کی اہمیت پیدا کرنے والی ایک نہایت مبارک تحریک
آئندہ دو سالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کو خدا اور اس کے دین کی خاطر ابھی سے وقف
کریں تاکہ واقفین بچوں کی ایک عظیم الشان فوج محمد رسول اللہ ان کے خدا کی غلام
بن کر انگلی صدی میں داخل ہو رہی ہو یہ ایک تحفہ ہے جو ہم نے اگلی صدی کیلئے خدا کے
حضور پیش کرتا ہے جماعت کا ہر طبقہ اس تحفہ کیلئے تیار ہونا چاہئے۔دنیا بھر میں بلا استثناء جماعت کے ہر طبقہ سے لکھوکھا وا تعین زندگی آنے چاہئیں
آئندہ صدی میں دین حق کو بکثرت ہر جگہ پھیلانے کے لئے
لاکھوں تربیت یافتہ واقفین
درکار ہوں
گے
در ستاد رفته

3
2
سمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم
تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت کی
تلاوت فرمائی
قُلْ إِن كَانَ أَبَاؤُكُمْ وَابْنَا لَكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتَكُمْ وَأَمْوَالَ إِبْتَر وها
وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَاءَهَا وَ مَسكِن مَد ب اليْكُمْ مِنَ
اللهِ وَرَسُولِهِ وَ
جهاد في حنيلِهِ فَتَرَ بموا
دى القوم الفقين (التوبه (۳۳)
اور پھر فرمایا :-
گذشتہ خطبہ میں میں نے قرآن کریم کی ایک اور آیت تلاوت کی تھی:
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله اے محمد ! یہ اعلان کر دے
کہ اگر تم واقعی حقیقی اللہ سے محبت کرتے ہو یا واقعی خدا محبت کرنا چاہتے ہو فاتبعوني
يُحبكم الله تو تم میری پیروی کرد یقینا خدا تم سے محبت کرنے لگے گا۔اس مضمون کے کچھ پہلو میں نے گذشتہ خطبے میں بیان کئے تھے کچھ آج بیان کروں
گا۔لیکن اس سے پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس دوسری آیت کے تابع جو میں نے
ابھی تلاوت کی ہے۔جب اللہ تعالیٰ کی محبت کے دعوتی کے نتیجہ میں آنحضرت ﷺ کی
اتباع اور پیروی کا حکم ملا ہے تو سوال یہ ہے کہ اس میں کیا منطقی جوڑ ہے اور پھر یہ پیردی
کس طرح ہو سکتی ہے کس رنگ میں پیروی کی تاکید فرمائی گئی ہے۔ایک انسان ایک ملک
کے قانون کی بھی اطاعت کرتا ہے اور بعض دفعہ اپنے انسٹرکٹر کی بھی پیروی کرتا ہے خواہ
وہ جس موضوع پر بھی مقرر ہوا ہو اس کی نقل اتارتا ہے اور یہ دونوں قسم کی اطاعتیں
محبت کے بغیر ہوتی ہیں۔بسا اوقات ان میں محبت کا نہیں بلکہ نفرت کا پہلو بھی پایا جاتا
ہے۔چنانچہ دنیا میں بڑے بڑے ظالم ڈکٹیٹر گزرے ہیں اور آج بھی موجود ہیں جن کی
کروڑوں کی تعداد میں قوموں کے افراد اطاعت کر رہے ہیں اور نفرت کے ساتھ اطاعت
کر رہے ہیں۔پس اگر یہ اسی قسم کا حکم ہے جیسے ایک جابر آدمی حکم صادر کر دیتا ہے کہ تم
میرے قبضہ قدرت میں ہو تمہاری مجال نہیں کہ میرے حکم کی نافرمانی کر سکو اس لئے اگر
تمہیں مجھ سے محبت ہے تو پھر محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرو۔کیا نَعُوذُ بِاللهِ مِن ذلك
یہ مضمون بیان ہوا ہے؟ یہ مضمون ہو ہی نہیں سکتا کیونکہ آغاز اس بات سے کیا گیا ہے
إن كنتم تحبون الله اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو۔اس میں ڈکٹیٹر شپ اور مغلوب کے
تعلقات کا کوئی تصور ہی نہیں پایا جاتا۔تحبون اللہ کی شرط نے واضح کر دیا کہ جو کچھ بھی
کرو گے محبت کی وجہ سے کرو گے۔اس لئے خدا کی محبت کا یہ ایک منطقی رشتہ ہے جسے
محمد مصطفی ہے کی غلامی اور اطاعت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔پس اس اطاعت میں
بھی محبت ہی کا پہلو غالب رہنا چاہئے اور محبت ہی کے نتیجہ میں وہ اطاعت ہونی چاہئے۔اطاعت رسول کی تفصیلات اور اس کا منطقی نتیجہ:
اب اگلا سوال یہ ہے کہ حکماء بھی محبت ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کیا مجھ سے
تمہیں محبت ہے؟ ہم کہتے ہیں ہاں ہمیں محبت ہے ، ہم نے دنیا میں تیرا حسن جلوہ گر دیکھا،
پھر تیرے اتنے بے انتہا احسانات ہیں جو صبح دوپہر اور شام ہم پر ہو رہے ہیں دن اور
رات کا لمحہ لمحہ ہم تیرے فضلوں کو دیکھتے ہیں۔غرض یہ کہ ہر لمحہ اور ہر آن کا ئنات کے
حسن میں تیرے فضلوں کو ہم جلوہ گر دیکھتے ہیں اور ہم تجھ پر عاشق ہوتے چلے جا رہے
ہیں۔اور پھر ہر روز تو نے ہمیں سامان زندگی مہیا فرمائے ہیں۔پیار اور محبت کے ساتھ ہر
قسم کی نعمتیں عطا کیں، زندگی کے نظام کی حفاظت کیلئے ہر قسم کے سامان بخشے، ترقیات
کے قوانین ایسے بنائے جن کے نتیجہ میں انسان مسلسل آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔غرضیکہ اس مضمون کا احاطہ تو نہیں ہو سکتا لیکن خلافتہ " ایک انسان یہ کہ سکتا
ہے کہ ہم تجھ سے محبت کرتے ہیں اس لئے کہ تیری محبت کی وجوہات اور تیرے حسن کی

5
4
شہادتیں ساری دنیا میں نکھری پڑی ہیں۔پھر تیرے حکم سے ہم کیسے محبت کرنے لگیں۔چونکہ اس حکم کے اندر خدا تعالٰی حکمت کاملہ رکھتا ہے اس حکم کے اندر کوئی غیر منطقی
بات نہیں ہو سکتی اس لئے ہمیں اس بات کو تو بہر حال کلیتہ ” فراموش کر دینا پڑے گا کہ
خدا تعالی حکم کے نتیجہ میں محبت چاہتا ہے اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تو اس کے جواب
مین وہ بھی محبت کا ایک اظہار کرتا ہے اور ایک ایسی چیز کی طرف یا ایک ایسی ہستی کی
طرف جو ابا اشارہ کرتا ہے کہ اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو یاد رکھو میں اپنی محبت کا ایک
ظاہری عکس انسانوں میں بھی تمہیں بتاتا ہوں۔جس طرح تم کائنات کا مشاہدہ کرتے ہو
اور اس میں ہر طرف حسن دیکھتے ہو اور اس پر عاشق ہوتے چلے جاتے ہو اس طرح میں
تمہیں ایک ایسی محبوب ہستی بتاتا ہوں کہ جو میرے عشق کی وجہ سے سنوری ہے میری
محبت کے نتیجہ میں اس میں حسن پیدا ہوا ہے۔تم اس کو دیکھو اور اس پر عاشق ہو جاؤ اور
عاشقانہ اس کی اطاعت کرو۔یہ مضمون ہے جو اس آیت میں مخفی ہے اور دوسری آیات
میں کھلا کھلا اظہار فرما دیا گیا ہے۔پس خدا کی طرف سے گویا جواب یہ ہے کہ تمہیں مجھ سے محبت تو ہے یا ارادہ ہے
یا خواہش ہے کہ کچی اور حقیقی محبت کرو لیکن کوئی ایسا عاشق صادق تمہیں معلوم نہیں
جس کے ساتھ میں نے محبت کی ہو اس لئے اگر تم اس کے پیچھے چلو جس کے ساتھ میں
نے محبت کی ہے تو لازمی اور قطعی طور پر میں تم سے بھی محبت کرنے لگوں گا اور جس سے
خدا محبت کرتا ہے وہ لازماً حسین ہو گا کیونکہ قابل نفرت وجود سے خدا محبت نہیں کرتا۔جس شخص کے متعلق خدا یہ کہتا ہے کہ میں نے اس سے محبت کی ہے یہ اس کے اندر
مضمر ہے کہ وہ شخص لازماً حسین ہے اس کے بغیر کوئی بات بنتی ہی نہیں۔اس لئے لازماً
اس کے اندر مخفی اور پوشیدہ پیغام کے طور پر آپ کو یہ دیکھنا پڑے گا اور نہ کوئی منطقی بات
نہیں بنتی کہ اگر تم محبت کے دعویدار ہو اور محبت چاہتے ہو تو میں تمہیں ایک ایسے
شخص کا پتہ بتاتا ہوں جو مجھ سے محبت میں انتہا کر گیا۔وہ خود بھی بہت زیادہ حسین تھا لیکن
میری محبت کے نتیجہ میں اس کا حسن مزید چپکا کیونکہ میں نے اس سے بہت محبت کی۔پیس
تم ان رستوں پر چل پڑو جن رستوں پر وہ چلتا ہے۔پھر تم میں بھی وہ حسن پیدا ہونا شروع
ہو جائے گا اور میں تمہارے حسن سے بھی محبت کرنے لگوں گا۔محبت رسول ﷺ کے فقدان کا نام فسق ہے:
یہ ہے وہ مکمل جواب جو اس آیت میں دیا گیا ہے۔اس کی تائید قرآن کریم کی مختلف
آیات کرتی ہیں ان میں سے ایک آیت جس کی میں نے ابھی تلاوت کی تھی وہ اس
مضمون کو بڑی تفصیل کے ساتھ بیان کرتی ہے۔فرمایا :
قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجِكُمْ وَعَشِيْرَتُكُمْ وَأَمْوَالَ اقْتَرَفْتُمُوهَا
ويجارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَلَكِن تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَ
جهاد في سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِي اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَقِينَ (التوبي : ۳۳)
+
کہ اے محمد ال ایہ بھی اعلان کر دے کہ اگر تمہارے آباؤ اجداد اور تمہاری
اولادیں تمہاری آئندہ نسلیں اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے قبائل
اور قومیں اور وہ اموال جن کو تم کماتے ہو اور محنت کے ساتھ حاصل کرتے ہو اور وہ
تجارتیں جن کے متعلق خوف دامن گیر رہتا ہے کہ کہیں نقصان نہ ہو جائے اور وہ رہتے
کے گھر جن سے تم راضی ہو یعنی وہ محلات اور مکانات جو تمہاری تمناؤں کے مطابق
بنائے گئے ہوں اب اینکه مِنَ اللهِ وَرَسُونِ ہے تمہیں اللہ اور اس کے رسول سے زیادہ
پیارے ہیں اور خدا کے رستے میں جہاد سے زیادہ پیارے ہیں فشر بصو ا حتی با تی اللہ
با مره پھر تم انتظار کرو یہاں تک کہ خدا اپنا فیصلہ صادر فرما دے یعنی ایسا فیصلہ صادر فرما
دے جس سے تمہاری محبت کا جھوٹا ہونا ثابت ہو جائے اور خدا کا پیار پانے کی بجائے تم

7
6
اس کی ناراضگی کے مورد بن جاؤ۔فرمایا والله لا يَهْدِي القدم التقني خدا تعالیٰ فاستوں کو
ہدایت نہیں دیا کرتا۔قرآن کریم نے فسق کی تعریف فرمائی ہے اور فسق کی یہ تعریف آپ کو دنیا کی کسی
اور کتاب میں نہیں ملے گی۔فسق سے تو ہم عموماً یہ سمجھا کرتے تھے کہ گناہ کرنا یا واضح
طور پر ناپسندیدہ حرکت کرنا لیکن قرآن کریم نے فسق کو محبت کے مضمون میں داخل فرما کر
عدم محبت کو فق قرار دیا۔فرمایا خدا کے بعد محمد مصطفی اے کی محبت لازم ہے۔اگر
تم اس وجود سے نہیں کرتے تو تم فاسق ہو۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محبت نہ کرنے کا
تعلق فق سے کیا ہے؟ یہ تعلق حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے بیان فرمایا۔آپ
فرماتے ہیں کہ آنحضرت ا کی زندگی کا ہر لمحہ خدا تعالٰی کی اطاعت میں تھا ایک ذرہ
بھی ایسا نہیں جس میں کوئی نقص ہو اگر کوئی نقص ہوتا تو خدا تعالیٰ ہمیں کامل پیروی کا حکم
نہ دیتا۔جب خدا نے کامل پیروی کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ آپ ﷺ کی زندگی کا ہر لمحہ
خدا کی رضا کے نیچے ہے۔اور جو عمل خدا کی رضا سے باہر ہے وہ فتق ہے۔پس قرآن
کریم نے فتق کی تعریف محبت کے مضمون میں لپیٹ کر بیان کی ہے۔لیکن حیرت انگیز
ہے۔اگر تمہیں محمد رسول اللہ اللہ اور آپ کی جہاد والی زندگی سے پیار نہیں ہے
یعنی رسول اکرم ﷺ نے زندگی بھر جو جہاد کر کے دکھایا ہے اس کی تمہارے دل میں
قدر نہیں ہے تو پھر تمہاری حالت فاستوں جیسی ہے اور جہاں جہاں تم اس سنت سے بنتے
ہو رہاں فسق میں داخل ہو جاتے ہو اور اللہ تعالٰی فاستوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا۔جہاد سے محبت کا اصل مفہوم:
اب یہاں جہاد فی سبیل اللہ کی محبت کا ذکر فرمایا حالانکہ بظاہر انسان یہ سوچ نہیں سکتا کہ
جہاد سے بھی محبت ہو سکتی ہے۔یہاں صرف کموار کا جہاد مراد نہیں ہے محبت کے نتیجہ میں
محبوب کو حاصل کرنے کے لئے ہر کوشش کا نام قرآن کریم نے جہاد رکھا ہے۔چنانچہ
کی محبت کے بعد جہاد فی سبیل اللہ کا ذکر اس تعلق میں یہ مضمون ظاہر
کر رہا ہے کہ محمد مصطفی ﷺ نے جس طرح زندگی گزاری اس زندگی کا ہر لحہ جہاد تھا۔ہر وقت تو آنحضرت ا تلوار ہاتھ میں نہیں لئے پھرا کرتے تھے۔ہر وقت تو تیر کمان
ہاتھ میں نہیں ہوا کرتا تھا۔شاؤ کے طور پر جب غزوات میں آپ شامل ہوئے تو عملاً
دشمن سے دو بدو لڑنے کا موقع بھی آپ کو میسر آیا مگر آپ کا جہاد اس وقت بھی تھا جب
تیرہ سال کی کمی زندگی میں انتہائی مظلومیت کی حالت میں زندگی گزار رہے تھے۔پس جہاد
صرف مارنے کا نام نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر مار کھانے کا نام ہے اور خدا کے رستے میں
دن رات اس کی محبت میں مگن ہو کر زندہ رہنے کا نام ہے اس کے متعلق فرمایا اگر تمہیں
ان چیزوں سے محبت نہیں ہے تو پھر خدا تعالٰی سے تمہارا محبت کا دعویٰ کرنا نہ صرف غلط
بلکہ خدا تعالٰی کے نزدیک زندگی فاسقانہ ہے۔محبت کی اعلی نشانی:
اب یہاں پہنچ کر بھی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ حکم تو بہت سخت لگایا گیا ہے مگر محبت
حکما کیسے پیدا ہو سکتی ہے۔جیسا کہ میں نے پہلے بھی یہ سوال اٹھایا تھا محبت اور حکم کا
آپس میں کوئی جوڑ نہیں۔آپ کو کوئی آدمی کتنا ہی پیارا ہو اس کو آپ کہیں کہ تم فلاں
چیز سے محبت کرنے لگ جاؤ وہ سمجھے گا کہ اس کو کیا ہو گیا ہے اس کے دماغ میں کوئی نقص
ہے؟ دنیا والے تو شاید یہاں تک کہتے ہیں!
تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
میرا دل پھیر دو مجھے سے جھگڑا ہو نہیں سکتا
عجیب شرطیں نگا رہے ہو تم۔کہ تم سے محبت کروں ساتھ ان سے بھی محبت کرنے
لگ جاؤں جو تمہارے چاہنے والے ہیں میرا دل پھیر دو مجھے میرا دل واپس کر دو یہ جھگڑا

9
8
مجھ سے ہو نہیں سکتا۔پس اللہ کی شان دیکھیں کہ میں فرما رہا ہے مجھے چاہو میرے چاہنے
والوں کو بھی چاہو اور اگر میرے چاہنے والوں کو نہیں چاہو گے تو تم فاسق ہو تمہاری
محبت مردود ہے یہ ہے اصل حکیمانہ کلام۔حقیقت میں محبت کی اعلیٰ نشانی اور اس کی سچائی
کی دلیل یہ ہے کہ جس سے آقا پیار کرے اس سے بھی پیار ہو جائے اور جو اپنے محبوب
سے پیار کرتا ہو اس سے بھی محبت بڑھے نہ کہ اس سے دشمنی بڑھے۔چنانچہ قرآن کریم
نے اس مضمون کو اور جگہ بھی کھول کر بیان فرمایا۔ایک دعا سکھائی کہ اے خدا ! ہمارے
دلوں میں مومنوں کے لئے علی نہ پیدا کر جو ہم سے ایمان میں سبقت لے گئے پہلے آگئے
ہم تجھ سے التجا کرتے ہیں کہ کسی بناء پر کسی غلط فہمی کی وجہ سے بھی ان کے لئے ہمارے
دل میں کوئی ٹیڑھا پن نہ پیدا کر۔اس آیت میں شیعہ غلط فلسفے کا جواب ہے ہمیشہ کے لئے ان میں سے بعض ہمیں
آج ایسی باتیں بتاتے ہیں جن کے نتیجہ میں ایمان میں سبقت لے جانے والوں سے نفرت
پیدا ہوتی ہے۔اور قرآن کریم نے ہمیں یہ دعا سکھائی ہے کہ وہ لوگ جو سبقت لے گئے
اول دور کے ایمان لانے والے تھے اے خدا ! ہمیں ان سے نفرت نہ ہونے دینا۔غلط فہمی
سے تاریخ کے غلط سمجھنے کے نتیجہ میں یا غلط روایات کے پہنچنے کے نتیجہ میں ہو سکتا ہے
ہمارے دل میں کبھی پیدا ہو جائے ان کے لئے سختی پیدا ہو جائے تو دعا سکھائی کہ اے اللہ !
ان کے لئے ہمارے دل کو نرم رکھتا۔وجہ کیا ہے؟ یہی کہ وہ خدا کو چاہنے والے تھے۔اور
وہی مضمون ہے کہ مجھے چاہتے ہو تو میرے چاہنے والوں کو بھی چاہو اس کے بغیر وحدت
نہیں پیدا ہو سکتی ہے۔یہ ہے اس کا فلسفہ۔اگر خدا سے عشق کے نتیجہ میں رقابت پیدا
ہوتی اور رقابت کی اجازت ہوتی تو جتنے خدا سے محبت کرنے والے تھے اتنی ہی تعداد میں
خدا کی خدائی کے تصور بٹ جاتے۔امت واحدہ کے پیدا ہونے کا سوال ہی باقی نہ رہتا۔ہر خدا سے محبت کرنے والا دوسرے خدا سے محبت کرنے والے سے جل رہا ہو تا ، حسد کر
رہا ہوتا ، نفرت کر رہا ہوتا کہ وہ کون ہوتا ہے اس خدا سے محبت کرنے والا جس سے میں
کر رہا ہوں۔محبت رسول ﷺ کی اعلیٰ حسین اور کامل تعلیم :
یہ جہالت کا عشق تو صرف دنیا کے لئے خدا نے رہنے دیا اپنے لئے وہ عشق چنا جو وحدت
کالمہ پیدا کرتا چلا جاتا ہے اور اس وحدت کا دائرہ بڑھتا چلا جا رہا ہے یہ وجہ ہے کہ
آنحضرت ﷺ سے محبت کی تعلیم اس رنگ میں خدا تعالٰی نے دی اور جس وسعت
کے ساتھ اور جس حکمت باہمی رابطے کے ساتھ قرآن کریم میں محبت کی تعلیم ہے آپ
جائزہ لے کر دیکھ لیں دنیا کے کسی اور مذہب میں آپ کو اس جیسی اتنی حسین اتنی کامل
اتنی مربوط تعلیم دکھائی نہیں دے گی۔آنحضرت ﷺ سے محبت پہلی بات یہ کہ کسی
حکم یا جبر کی وجہ سے نہیں، اس لئے ہے کہ وہ محبت کے لائق وجود ہیں۔اور خدا تعالٰی نے
نشاندہی فرما دی اور گواہی دے دی کہ اس سے بڑھ کر تمہیں اور کیا دلیں چاہئے کہ میں
اس سے محبت کرتا ہوں۔اگر انسان زیادہ حسین ہو تو کم تر حسن سے محبت کرنے کے کم
امکانات ہوتے ہیں جتنا زیادہ کوئی حسین ہو اتنا اس کا معیار حسن پڑھتا چلا جاتا ہے۔ہیں
آنحضرت ﷺ کے حسن کی سب سے بڑی دلیل اس آیت میں رکھ دی گئی ہے کہ وہ
اتنا حسین ہے کہ میں اس سے محبت کر رہا ہوں اور اتنی محبت کرتا ہوں کہ اگر اس کی
پیروی کرو گے ، تم اس سے محبت کرو گے تو میں تم سے بھی محبت کرنے لگ جاؤں گا۔آنحضرت اللہ کے محاسن کا بکثرت ذکر ہونا چاہئے:
پس آنحضرت ا میں ذاتی حسن موجود ہے اور یہ حسن جو ہے اس کا بیان ہوتا
چاہئے اس کا تذکرہ چلنا چاہئے۔اس کی مجالس ہونی چاہئیں۔بڑیوں اور چھوٹوں کو اس سے
زاتی واقفیت ہونی چاہئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔

11
10
بن دیکھے کسی طرح کسی مہ رخ پر آئے دل
کیسے کوئی خیالی متم
لگائے دل
پس آنحضرت ﷺ کی محبت کا جب قرآن کریم نے حکم دیا جب قرآن کریم نے
احسان فرمایا ہم پر یہ تھا کر کہ بہت ہی محبوب ہستی موجود ہے اس کا پیار تمہارے دل میں
خدا کا پیار پیدا کرے گا اور خدا تم سے پیار کرنے لگے گا۔تو محض یہ کہنا تو کافی نہیں کہ
بن دیکھے کسی طرح کسی مہ رخ پہ آئے دل آنحضرت ام کا دکھانا ضروری ہے۔اس لئے میں نے گذشتہ سال یہ تاکید کی تھی کہ جوں جوں ہم غلبہ اسلام کی صدی
میں داخل ہونے کے لئے قریب تر ہوتے چلے جا رہے ہیں سیرت کے موضوع پر جلسوں کی
کثرت ہونی چاہیئے تاکہ اس صدی میں اللہ اور رسول اے کے عاشقوں کا ایک قافلہ
داخل ہو ، محض اسلام کے غالب آنے کے بڑے بڑے نعرے بلند کرتے ہوئے خالی دل
لوگ نہ ہوں بلکہ ایسے جن کے دل عشق الہی اور عشق محمد مصطفی سے بھرے
ہوئے ہوں جن کے خون میں یہ عشق و محبت جاری ہو چکی ہو اس زاد راہ کے بغیر آپ
اپنی اگلی صدی کی نسلوں کی زندگی میں کوئی عظیم الشان تبدیلی نہیں پیدا کر سکتے۔بہت بڑی صدی ہے جو ہمارا انتظار کر رہی ہے۔اس میں بہت بڑے بڑے کام
ہونے والے ہیں۔انہوں نے ہم سے رنگ پکڑتے ہیں اور وہ رنگ لے کر انہوں نے
آگے بڑھنا ہے اس سے اگلی صدی کی طرف پیس پیشتر اس کے کہ وہ وقت پہنچ جائے اور
ہم اس صدی میں داخل ہو رہے ہوں ہمیں چاہئے کہ ہم اس حسن کامل سے مزین ہونے
کی کوشش شروع کر دیں جو اللہ اور رسول ﷺ سے محبت کے نتیجے میں ظاہر ہوتا ہے
اس کے نتیجے میں عطا ہوتا ہے۔آنحضرت ا کی پیروی کا ایک اور مھتم بالشان پہلو :
آنحضرت ا کی پیروی کا ایک دوسرا پہلو یہ ہے کہ خدا تعالٰی نے خود حضور اکرم
ا ہے کو اپنی پیرومی سکھائی ہے جیسا کہ قرآن کریم میں آتا ہے الله ما اوحى إِلَيْكَ مِن
ريكَ لَا إِلَهَ إِلَّاهُوَ وَاعْرِضْ عَنِ المُشركين - (سورۃ الانعام آیت ۱۴۷) کہ جو کچھ خدا تعالٰی
تجھ پر وحی کی صورت میں نازل فرما رہا ہے وہ کرتا چلا جا۔اور مشرکوں سے اعراض کر، اور
کسی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ ، پس حضرت رسول اکرم ﷺ کی پیروی میں کوئی
ثانویت نہیں ہے۔کوئی یہ نہ سمجھے کہ خدا کہتا ہے کہ مجھے سے پیار کرتے ہو تو ایک اور
تیسرے شخص سے بھی پیار شروع کردے۔ایک ایسے شخص کے پیار کا حکم دیا جا رہا ہے جس
کو خدا نے خود تربیت دے کر اپنے رنگ اس پر چڑھائے ہیں اور اپنے حسن کو زیادہ
ہماری دسترس میں پہنچا دیا ہے انسان کا جہاں تک تعلق ہے انسان کو انسان سے کوئی ملتی
جلتی شکل نظر آنی چاہئے جس کے نتیجہ میں وہ اس سے محبت کرے۔چنانچہ اس سلسلہ میں
ایک روایت آتی ہے کہ آنحضرت ا ایک دفعہ خانہ کعبہ میں داخل ہوئے وہاں کچھ
لوگ بتوں کو سجا رہے تھے انہیں کھڑا کر کے بندے پستا رہے تھے ان پر لباس چڑھا رہے
تھے اور پھر وہ خود ہی ان و سجا کر ان کو سجدے کر رہے تھے۔آنحضرت ﷺ نے ان
سے پوچھا کہ یہ کیا حرکتیں کر رہے ہو۔انہوں نے جواب دیا ہم اس لئے ان کی عبادت
کرتے ہیں ان سے پیار کرتے ہیں کہ یہ ہمیں خدا کا پیار سکھاتے ہیں ان کے پیار کے
ذریعہ ہمیں اللہ کا پیار حاصل ہوتا ہے۔اس دن یہ آیت نازل ہوئی قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ
الله نَاتَّبِعُونِي يُحْببكم اللہ کتنی بے وقوفی ہے بتوں سے تم کس طرح خدا کا پیار سیکھ سکتے ہو
وہ تو نہ پیروی کرنے کی اہمیت رکھتے ہیں اور نہ ان کی پیروی کی جاسکتی ہے۔خدا کا پیار تو
اس سے سیکھا جا سکتا ہے جسے خود خدا نے اپنا پیار سکھایا ہو چونکہ مجھے خدا نے اپنا پیار
سکھا دیا ہے اس لئے تم میری پیروی کرو۔اگر یہ تمہارا دعوئی ہے تو پھر بتوں کی پیروی سے

13
12
خدا کا پیار تو نہیں آسکتا۔آنحضرت ا سے کامل محبت اور آپ کی کامل پیروی کی ت
ایک اور موقع پر اللہ تعالی نے آنحضرت ﷺ کی محبت کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے
یا پیروی کا نقشہ ان الفاظ میں کھینچا ہے قل بعبادی الذین اسرفوا علی انفسهم کہہ دے
اے میرے بندو ! یہاں لفظی ترجمہ ہے اے میرے بندو! محمد مصطفیٰ اس کو کہا جا رہا
ہے کہ اعلان کرد "بنی نوع انسان سے کہہ دو اے میرے بندو ! " بعض تغییر کرنے والے
بڑی مشکل اور الجھن میں پڑ گئے کہ آنحضرت ا تو توحید کامل کا پیغام لے کر آئے
خدا آپ کو یہ سکھا رہا ہے کہ کہو اے میرے بندو ! حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اس
موضوع پر ایک سے زیادہ مرتبہ لکھا اور ہر موقع پر بہت ہی لطیف تغییر فرمائی ہے۔ایک موقع پر آپ فرماتے ہیں یہاں عبادی سے مراد غلام ہے مخلوق نہیں پر تذ
لعبادي الذين اسر نوا على التسلیم سے مراد یہ ہے کہ اے محمد ! یہ اعلان کر کہ
اے میرے غلامو ! تو پیروی کا مضمون تصویری زبان میں ہمیں سکھایا جا رہا ہے یہاں جب
خدا کہتا ہے اتبعونی کا اعلان کرو تو مراد یہ ہے کہ میرے غلامانہ عاشق ہو جاؤ۔جس طرح
غلام آقا کی پیروی کرتا ہے اور اس پیروی سے سرمو انحراف کی طاقت نہیں پاتا ایسی کامل
محبت کرد که محمد مصطفی اس سے کہ تم میں استطاعت نہ رہے نافرمانی کی گویا کہ طومی
طور پر تمہاری ساری طاقتیں پورے طور پر آنحضرت ا کے سپرد ہو جائیں۔کیوں
ہو جائیں؟ اس کی دلیل قرآن کریم دوسری جگہ دے رہا ہے فرماتا ہے کل ان صلاتي و
تشيكي ومحياي ومماتي لله رب العلمین کہ میں تجھے کہتا ہوں کہ میرے غلام بن جاؤ۔سب کچھ میرے سپرد کردو اور عاشقانہ رنگ میں میری پیروی کرنا شروع کر دو اس لئے نہیں
کہ میری ذات میں کچھ رکھا ہے۔میں تو اپنا سب کچھ لٹا چکا ہوں، میں نے اپنا کچھ بھی باقی
نہیں چھوڑا یہ بھی اعلان کروا رہا ہے خدا تذ ان صلاتي وتسکی میری ساری عبادتیں اور
ان کا ایک ایک پہلو میرے سارے روزے اور قربانیاں اور ان کا ہر پہلو ، میرا مرتا اور
میرا جینا سب کچھ خدا کے لئے ہو چکا ہے۔پس آنحضرت ﷺ کے متعلق جب خدا تعالٰی یہ فرماتا ہے کہ ان کے سپرد ہو جاؤ
ا
تو اس لئے نہیں کہ ایک بشر کو دوسرے بشر کے سپرد ہونے کا حکم دیا جا رہا ہے بلکہ اس
لئے کہ ایک بشر کو ایک ایسے وجود کے سپرد ہونے کا حکم دیا جا رہا ہے جس نے اپنی بشریت
کو شاکر کے کلیتہ اپنے آپ کو خدا تعالٰی کے سپرد کر دیا تھا۔یہ اگر ہو تو پھر تمام انعامات
کے دروازے کھلے ہیں۔مگر اس موقع پر انعامات کا ذکر نہیں۔ایک اور پہلو بیان کیا جا رہا
ہے۔فرمایا الَّذِيْنَ أَسْرَكُوا عَلَى الْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ الله وہ لوگ جنہوں نے بڑے
انلوده
بڑے گناہ کئے ہیں پہاڑوں کے برابر بھی خواہ گناہ کئے ہوں ان کے لئے بھی کوئی خوف
نہیں ہے۔اگر وہ محمد مصطفی پیر کے پیچھے لگ جائیں گے اور غلاموں کی طرح پیچھے
لگیں گے تو ان کے سارے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔کیونکہ خدا تمام گناہ بخشنے کی طاقت
رکھتا ہے شرط یہ ہے کہ محمد مصطفیٰ لینے کے عباد بن جاؤ چنانچہ یہ جو تثلیث کا مسئلہ
اور ہماری خاطر ایک نجات دہندہ نے اپنے آپ کو نعوذ باللہ من ذالک لعنت میں ڈالا یہ جو
تصور پیش کیا جاتا ہے اس سب کا بطلان کر دیا اس آیت میں فرمایا رہ وجود جو خدا کے سپرد
ہو گیا کلیتہ کامل طور پر اس کا ہو گیا۔اگر تم اس کے پیچھے آنا چاہتے ہو تو یہ خوف دامن گیر
نہ رہے کہ ہم گناہ گار ہیں ہم کیسے پیچھے چلیں گے۔ہم کون ہوتے ہیں محمد مصطفی
کی پیروی کرنے والے یہ خیال ولی میں پیدا ہو سکتا ہے فرمایا نہیں۔اگر اس وجود کی پیروی
کرو گے تو تم دیکھو گے کہ بات اللہ بشیرال انوب جميعاً محمد رسول
اللہ ﷺ کی سنت اور
آپ کے طرز زندگی سے خدا کو اتنا پیار ہے کہ آپ کی خاطر اس حسن و ادا کی خاطر جو تم
اختیار کرو گے محمد رسول اللہ ﷺ کی غلامی میں۔اللہ تعالٰی تمہارے ہر قسم کے گناہ
معاف فرماتا چلا جائے گا۔ان الغفور الرحيم (الزمر: ۵۳) یقیناً وہ بہت ہی بخشنے

15
والا اور بہت ہی مہربان ہے۔14
امیدوں کی آخری مقام تک رسائی :
پھر ایک اور مقام پر منفی لحاظ سے جو خوف تھے وہ دور کئے مثبت لحاظ سے امیدوں کو
آخری مقام تک پہنچا دیا فرمایا:
وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَ الرَسُولَ فَاوَلكَ مَعَ الَّذِينَ الْعَمَا اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِقِينَ
والشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِيْنَ وَحَسُ أُولَيكَ زنيقاً ( النساء ما كہ جب محمد مصطفیٰ
کی پیروی کا حکم دیا جاتا ہے محبت کے نتیجہ میں اور پیار کی وجہ سے تو فرمایا اس
کے بعد جب میں کہتا ہوں تم میرے محبوب بن جاؤ گے تو اس طرح محبوب بنا کر میں
تمہیں کیا دوں گا ، کوئی وعدہ میں وضاحت بھی تو ہونی چاہیئے کہ محبوب کے ساتھ خدا کیا
سلوک فرمائے گا۔فرمایا اگر تم محمد مصطفی ﷺ کی پیروی کرو اس وجہ سے کہ یہ خدا کی
پیروی کرنے والا ہے من یطیع الله والرسول میں ایک بریکٹ میں باندھ دیا ہے۔ایک کی
پیروی دوسرے کی پیروی سے الگ نہیں ہو سکتی یہ مضمون بیان ہو رہا ہے) فرمایا ومن تعلیم
الله وَالرَّسُولَ فَاربَكَ مَعَ الَّذِينَ الْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ تم دیکھو گے کہ خدا کے انعامات کی
بارشیں برستی ہیں تم پر اور تم دیکھو گے کہ کوئی انعام بھی ایسا نہیں جو اس پیروی کے نتیجہ
میں نہ پاسکو۔فرمایا من النبيين والصدیقین کتنے عظیم الشان بلند پہاڑوں کی طرح انعام
ہیں۔نبیوں کا انعام ہے فرمایا تمہاری اطاعت کا درجہ یہ طے کرے گا کہ تم اس پیروی کے
نتیجہ میں خدا کے کتنے محبوب بنتے ہو۔اگر صالحیت تک ہی پہنچے ہو تو وہ انعام بھی خدا
نہیں روکے گا اور اگر آگے بڑھ کر شہادت کے مقام تک پہنچ جاتے ہو تو تمہیں محمد مصطفی
کی غلامی سے شہادت کا مقام نصیب ہوگا۔اگر اس سے آگے قدم رکھنے کی ہمت
ہے اور صد قیمت کی شان اپنے اندر پیدا کرتے ہو تو یقین جانو کہ محمد مصطفیٰ اس کی
غلامی صد حقیت کے مقام تک پہنچائے گی اور یہ انعام بھی تم پر نازل ہوگا۔اور اگر اس
،
سے بھی آگے بڑھنے کی طاقت ہے اور اپنا کامل وجود محمد مصطفی ﷺ کے لئے کھو دینے
کی عظمت پاتے ہو تو پھر یقین جانو کہ تمہیں علی ثبوت بھی عطا ہوگی جو محمد مصطفی
کی غلامی کے نتیجہ میں عطا ہو سکتی ہے یہ محبت لا متناہی انعامات کے دروازے کھولتی چلی جا
رہی ہے۔یہ محبت اس محبت کا آغاز اس دعوے اس تمنا اور اس اقرار سے ہوا کہ ہم
خدا سے محبت کرتے ہیں۔سارے رستے کھول دیئے اور اس کے سارے پہلو بیان فرمائے
لیکن یہ مضمون تو جیسا کہ میں نے بیان کیا تھا قرآن کریم پر حاوی ہے۔قرآن کریم میں ہر
طرف پھیلا پڑا ہے۔اس موضوع کے تمام پہلوؤں پر تو چند خطبات میں روشنی ڈالی نہیں
جاسکتی صرف ایک دو امور ان خطبوں میں بیان کرنے کے لئے چیتے ہیں۔شخص
آنحضرت ا سے حضرت مسیح موعود کی کامل محبت:
آخر پر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کا اقرار آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ایک ایسے
اقرار جس نے اپنے آپ کو سپرد کیا محبت کی اور آنحضرت ا کو محبوب پایا۔اس قدر
عشق آپ کے دل میں حضرت رسول اکرم ﷺ کا موجزن تھا کہ اس کی کوئی مثال
آپ کو اور کہیں دکھائی نہیں دیتی۔نہ دنیا کے عاشقوں میں اور نہ محمد رسول اللہ ہے
کے بعد روحانی عاشقوں میں آپ یہ نظارہ دیکھیں گے ایک موقع پر فرمایا۔اگر خواهی دلیلی عاشقش باش : محمد است برہان محمد
تم صداقت محمد مصطفی ﷺ کی دلیل مانگتے ہو تو ایک ہی دلیل ہے تم عاشق ہو
جاؤ اس پر۔اب ایک ایسا شخص جو اس عظیم الشان عرفان کے تجربے سے نہ گذرا ہو وہ یہ
بات کہہ ہی نہیں سکتا۔فرمایا محمد مصطفیٰ ﷺ کو پانا جو ہے یہ تو حسن کے رستے ہے پانا
ہے تم منطقی دلائل کیا ڈھونڈ رہے ہو۔ایک حسین وجود ہے اس کو دیکھو اور عاشق ہو جاؤ
ب محمد بہت برہان محمد محمد ﷺ خود اپنے حسن کی دلیل ہے۔اس سے زیادہ اور کوئی
دلیل نہیں دی جاسکتی پھر فرماتے ہیں:۔ان

17
16
میں نے محض خدا کے فضل سے نہ اپنے کسی ہنر سے اس نعمت سے کامل
حصہ پایا ہے جو مجھ سے پہلے نبیوں اور رسولوں اور خدا کے برگزیدوں کو دی
گئی تھی۔اور میرے لئے اس نعمت کا پانا ممکن نہ تھا اگر میں نے اپنے سیدو
موٹی فخر الانبیاء اور خیر الورٹی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی راہوں کی پیروی
نہ کرتا۔سو میں نے جو کچھ پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے بچے اور کامل
علم سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بجز پیروی اس نبی ﷺ کے خدا تک
نہیں پہنچ سکتا اور نہ معرفت کاملہ کا حصہ پا سکتا ہے۔اور میں اس جگہ یہ بھی
بتلاتا ہوں کہ وہ کیا چیز ہے کہ بچی اور کامل پیروی آنحضرت ہی ہے کے بعد
سب باتوں سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے"
اور میں اس جگہ یہ بھی بتاتا ہوں کہ یہ ہے راز ساری باتوں کا جس پر اگر ہر چیز کی
تان ٹوٹتی ہے۔میں نے اس سے پہلے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر پڑھ کر
سنائی تھی اس میں یہ نکتہ بیان فرمایا گیا تھا کہ اللہ تعالٰی کی اطاعت کا آخری نقطہ دل میں
پیدا ہوتا ہے، اس کا دماغ سے تعلق نہیں ہے اور وہی بات رسول اکرم ﷺ کی
پیروی کے متعلق آپ بیان فرماتے ہیں:۔سو میں نے جو کچھ پایا اس پیروی سے پایا اور میں اپنے بچے اور کامل علم
سے جانتا ہوں کہ کوئی انسان بیجز پیروی بی سی کے خدا تک نہیں پہنچ
سکتا اور نہ معرفت کا ملہ کا حصہ پا سکتا ہے اور میں اس جگہ یہ بھی بتلاتا ہوں
کہ وہ کیا چیز ہے جو کچی اور کامل پیروی آنحضرت ﷺ کے بعد سب
باتوں سے پہلے دل میں پیدا ہوتی ہے۔سو یا د رہے کہ وہ قلب سلیم ہے یعنی
دل سے دنیا کی محبت نکل جاتی ہے اور دل ایک ابدی اور لازوال لذت کا
طالب ہو جاتا ہے۔پھر اس کے بعد ایک منفی اور کامل محبت الہی باعث
اس قلب سلیم کے حاصل ہوتی ہے اور یہ سب نعمتیں آنحضرت الارے
کی پیروی سے بطور وراثت ملتی ہیں۔" ( حقیقتہ الوحی صفحہ ۱۳۷)
اس مضمون کے جو چند پہلو میں آج بیان کرنا چاہتا تھا۔ایک تو وقت تھوڑا ہے
دوسرے ان میں سے چند کا بیان بھی سر دست ممکن نہیں ہے۔لیکن میں نے آپ سے
گذشتہ خطبے میں ذکر کیا تھا کہ میں ایک تحریک جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں جس کا
اس مضمون سے تعلق ہے۔محبت الہی کی وسیع اور کامل تعلیم :
حقیقت یہ ہے کہ محبت کے نتیجہ میں انسان، تحائف پیش کرتا ہے اور قرآن کریم نے بھی
ہر اس چیز کے ساتھ جو خدا کی راہ میں پیش کی جاتی ہے محبت کی شرط لگا دی بلکہ نیکی کی
تعریف میں محبت کے تھے کو بطور شرط کے داخل فرما دیا۔فرمایا: لَن تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا
ما تحبون تم نیکی کی گرد کو بھی نہیں پاسکتے نیکی کی باتیں کرتے ہو تمہیں پتہ کیا ہے کہ نیکی
کیا ہے۔تم نیکی کی گرد کو بھی نہیں پا سکو گے۔اگر یہ راز نہ جان لو کہ خدا کے رستے میں
وہ چیز پیش کرو جس سے تمہیں محبت ہے۔اپنی محبوب چیزوں کو خدا کی راہ میں پیش کرنا
سیکھو۔پھر تم کہہ سکتے ہو کہ ہاں ہم نے نیکی کا مفہوم سمجھ لیا ہے یہاں بھی محبت ہی کا
مضمون جاری ہے۔مجھے حیرت ہوتی ہے بعض دفعہ عیسائیوں کے اس ادعا پر کہ اسلام کو محبت کا کیا پتہ
محبت کی تعلیم تو عیسائیت نے سکھائی ہے۔اس ضمن میں حضرت مسیح کی تعلیم کے کچھ
اقتباسات میں ساتھ لے کر آیا تھا مگر اب ان کو پڑھ کر سنانے کا وقت نہیں ہے۔آپ خود
ان کو پڑھ کر دیکھیں آپ
کو نمایاں فرق محسوس ہوگا کہ اسلام کی محبت کی تعلیم اتنی وسیع

19
18
اور اتنی کامل ہے کہ اگرچہ صحیح کی محبت کی تعلیم بھی بہت ہی حسین ہے بہت دلکش ہے
اس میں کوئی شک نہیں لیکن جب مقابلے پر پر رکھتے ہیں تو یوں لگتا ہے کہ اس چہرے پر نور
نہیں رہا۔پھیکی پڑنے لگ جاتی ہے اسلام کی تعلیم کے مقابل پر لیکن ہرگز اپنی ذات میں
وہ حسن سے خالی نہیں بہت ہی پیاری بہت ہی دلکش تعلیم ہے اس سے کوئی انکار نہیں مگر
اسلام نے محبت کی تعلیم اس انسانی زندگی کے ہر جزو میں داخل کر دیا ہے۔اس تفصیل
کے ساتھ آپ کو کسی اور مذہب میں محبت کے فلسفے کا بیان نہیں ملے گا۔فرمایا : لن تنالوا
البر حتى تنفقوا مما تحبون تم نیکی کو جانتے ہی نہیں تمہیں پتہ ہی کیا ہے نیکی کیا ہوتی ہے
اگر یہ بات نہ سیکھو کہ خدا کی راہ میں سب سے اچھی چیز سب سے پیاری چیزنہ قرآن کرنی
شروع کر دو یا خدا کی راہ میں اپنی سب سے پیاری چیز دینے کی تمنا اگر تمہارے دل میں
پیدا نہیں ہوتی تو تم نیکی کو نہیں جانتے۔آنحضرت ا کی محبت الہی کا درجہ کمال:
اس کسوٹی پر جب ہم انبیاء کو پر کھتے ہیں اور خصوصاً حضرت محمد مصطفی ﷺ کی زندگی
کے حالات پر نظر ڈالتے ہیں تو آنحضرت ﷺ کی زندگی میں یہ چیز درجہ کمال کو پہنچی
ہوئی دکھائی دیتی ہے۔بہت سے انسان ایسے ہیں جو محبت کرتے ہیں سمجھتے ہیں کہ ہمیں
اچھی چیز پیش کرنی چاہئے اور پھر سوچتے ہیں اور مترور رہتے ہیں کہ یہ پیش کروں یا وہ پیش
کروں یہ پیش کروں کہ وہ پیش کروں۔چنانچہ صوفیاء کے بھی بہت دلچسپ واقعات اس
میں ملتے ہیں اور عام دنیا میں محبت کرنے والوں کے بھی بہت سے واقعات ملتے ہیں ایک
خیال آیا کہ یہ مجھے چیز زیادہ پیاری ہے۔پھر خیال آیا کہ نہیں یہ زیادہ پیاری ہے پھر خیال
آیا کہ یہ زیادہ پیاری ہے اور پھر آخر میں وہی پیش کی۔چنانچہ ہمایوں کے متعلق بھی باہر
نے جب یہ سوچا کہ ہمایوں کی زندگی بچانے کے لئے میں خدا کے سامنے اپنی کوئی پیاری چیز
پیش کروں تو کہتے ہیں کہ باہر اس کے گرد گھومتا رہا اس نے سوچا کہ میں یہ ہیرا جو مجھے
بہت پیارا ہے دے دوں پھر خیال آیا کہ ہیرا کیا چیز ہے میں یہ دے دوں پھر خیال آیا کہ
پوری ساخت مجھے بہت پیاری ہے میں پوری سلطنت دے دیتا ہوں اور پھر سوچتا رہا۔پھر
آخر اس کو خیال ایا اس کے نفس نے اس کو بتایا کہ تجھے تو اپنی جان سب سے زیادہ پیاری
ہے اس وقت اس نے یہ عہد کیا اور خدا سے دعا کی کہ اے خدا واقعی اب میں سمجھ گیا
ہوں کہ مجھے سب سے زیادہ پیاری چیز میری جان ہے۔اے خدا ! تو میری جان لے لے
اور میرے بیٹے کی جان بچالے تاریخ میں لکھا ہے کہ واقعہ اس وقت کے بعد سے پھر
ہمایوں کی صحت سدھرنے لگی اور بابر کی صحت بگڑنے لگی۔تو لوگ یہ سوچتے رہتے ہیں کہ کیا چیز پیاری ہے اور کیا کم پیاری ہے۔آنحضرت
نے یہ نہیں سوچا بلکہ اپنا سب کچھ پیش کر دیا۔اپنا سونا جاگنا اٹھنا اور بیٹھنا کیونکہ
امر واقعہ یہ ہے کہ انسان کو اپنی ہر چیز پیاری ہوتی ہے اور جب وہ زیادہ پیارٹی چیز دیتا ہے
تو اس کے دل میں ایک المیت این رو جاتا ہے کہ کچھ کم میں نے اپنے لئے بھی روک لی
ہے۔اس سے کم جب پیاری دے دیتا ہے تو پھر اس کو کچھ نہ کچھ اپنے ہاتھ میں بھی
دکھائی دیتا ہے اور وہ پھر اس کے بعد سب سے پیارا ہو جاتا ہے جو چیز پیچھے بہتی چلی جاتی
ہے وہ زیادہ پیاری ہوتی چلی جا رہی ہوتی ہے کسی ماں کا سب سے لاڈلہ بچہ مرجائے تو
دوسرے بچے سے پہلے سے بڑھ کر پیار ہو جاتا ہے اور یہ مضمون انسانی فطرت کے ہر پہلو
پر حاوی ہے۔پس آنحضرت نے یہ سودا نہیں کیا کہ اے خدا ! میں نے اپنی سر
زیادہ پیاری چیز پیش کر دی یعنی اپنی جان دے دی اس لئے اب باقی چیزیں میری رہ گئیں
بلکہ فرمایا قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُكَي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي الله رب العلمین کہ اے محمد اتو
ایک محبت کرنی سکھا ان غلاموں کو یہ تیرے غلام بن چکے ہیں مگر نہیں جانتے کہ کس طرح
مجھ سے محبت کی جاتی ہے۔تو محبت کے راز بتا ان کو۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ خدا کا حکم

21
20
نہ ہوتا تو آنحضرت ا در پردہ عشق کے راز نہ بتاتے کسی کو۔یہ بھی ایک عجیب
حسین پہلو ہے جو میری نظر میں ابھرا اور بے ساختہ دل اور بھی زیادہ فریفتہ ہو گیا۔بعض
جگہ حکما خدا تعالیٰ نے اپنے راز و نیاز کی باتیں بنی نوع انسان کو بتانے پر پابند فرما دیا
آنحضرت ان کو ورنہ وہ بتاتے تو لوگوں کو پتہ چلتا کہ اتنا حسین ہے اس شان کا نبی جو
اس قدر منکسر المزاج ہو اس کی زندگی کا ایک نمایاں پہلو یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے حسن پر
پر دے ڈالتا چلا جاتا ہے اور اپنی کمزوریوں کو چھپاتا نہیں یہی بنیادی فرق ہے مادہ پرست
اور خدا پرست میں۔مادہ پرست اپنی کمزوریوں پر پردے ڈالتا چلا جاتا ہے اور اپنے معمولی
سے حسن کو بھی اچھالتا ہے اور دکھاتا اور اس کی نشو نما کرتا ہے اور پلیٹی اس کی زندگی
کے ہر شعبے کا ایک جزو لا ینفک بن جاتی ہے۔وقف کامل اور اس کا ثمرہ :
خدا تعالٰی نے حکما رسول اکرم ا کو پابند فرمایا کہ تیری بعض خوبیاں جو میری نظر
میں ہیں تیرے غلاموں کا بھی حق ہے کہ ان کو پتہ چلے اس لئے کہ تاکہ وہ تمہاری پیروی
کر کے مجھ تک پہنچنا سیکھ جائیں۔ان میں سے ایک یہ تھا کہ اپنا سب کچھ دیدے چنانچہ انبیاء کی یہ سنت ہے کہ وہ
اپنا سب کچھ دینے کی خاطر یہ سوچتے سوچتے کہ ہم اور کیا دیں اور کیا دیں اپنی اولادیں بھی
پیش کرتے ہیں بعض دفعہ ابھی اولاد پیدا بھی نہیں ہوتی کہ وہ پیش کر رہے ہوتے ہیں۔ار کی بھی یہ سنت ہے انبیاء کے علاوہ جیسے حضرت مریم کی والدہ نے یہ التجا کی خدا سے:
رب الى نَذَرْتُ لَكَ مَا نِي بَطْنِي مُعَذَا فَتَقبل مني إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (سورة آل
عمران آیت (۳) کہ اے میرے رب ! جو کچھ بھی میرے پیٹ میں ہے میں تیرے لئے پیش
کر رہی ہوں۔مجھے نہیں پتہ کیا چیز ہے لڑکی ہے کہ لڑکا ہے اچھا ہے یا برا ہے۔مگر جو کچھ
ہے میں تمہیں دے رہی ہوں فتقبل منی مجھ سے قبول فرما۔إِنَّكَ أَنتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ تو
بہت ہی سننے والا اور جانے والا ہے یعنی سنتا ہے اور علم رکھتا ہے اس مضمون کا الگ
تعلق ہے اس لئے اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔بہر حال یہ دعا حضرت
مریم کی والدہ جو آل عمران سے تھیں کی خدا تعالی کو ایسی پسند آئی کہ اسے قرآن کریم میں
آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ کر لیا۔اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا اپنی اولاد
کے متعلق اور دوسرے انبیاء کی دعائیں اپنی اولاد کے متعلق یہ ساری قرآن کریم میں
محفوظ فرمائیں۔بعض جگہ آپ کو ظاہر طور پر وقف کا مضمون نظر نہیں آئے گا جیسا کہ
یہاں آیا ہے محررا اے خدا میں تیری راہ میں اس بچے کو وقف کرتی ہوں۔لیکن با
اوقات آپ کو یہ دعا نظر آئے گی کہ اے خدا ! جو نعمت تو نے مجھے دی ہے وہ میری اولاد کو
بھی دے اور ان میں بھی انعام جاری فرما۔حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے اس
رنگ میں دعا کی۔لیکن حقیقت میں اگر آپ غور کریں تو جو انعام مانگا جا رہا ہے وہ وقف
کامل ہے۔کامل وقف کے سوا نبوت ہو نہیں سکتی اور سب سے زیادہ چنانچہ بنی نوع انسان
سے آزاد یعنی محرر اور خدا کی غلامی میں جکڑا جانے والا نبی ہوتا ہے۔تو امر واقعہ یہ ہے کہ جب کوئی شخص یہ دعا کرتا ہے کہ میری اولاد میں نبوت کو
جاری فرما تو اس دعا کا حقیقی معنی یہ ہے کہ میری اولاد کو ہمیشہ میری طرح غلام در غلام در
غلام بناتا چلا جا۔اپنی محبت میں اور اپنی اطاعت میں جکڑتا چلا جا اتنا کامل طور پر جکڑنے کو
ان میں کوئی بھی آزادی کا پہلو نہ رہے۔تو محررا کے مقابل دنیا سے آزاد کر کے میں
تیرے سپرد کرتی ہوں۔یہ مضمون اور بھی زیادہ بالا ہے وقف کا کہ میری اولاد کو تو اپنی
غلامی میں جکڑ لے اور ان کا کوئی پہلو بھی آزاد نہ رہنے دے۔بہر حال یہ بھی ایک پہلو ہے کہ جو کچھ تھا وہ تو دیا خدا کی راہ میں لیکن جو ابھی ہاتھ
میں نہیں آیا وہ بھی پیش کرنے کی تمنا رکھتے تھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
جو چلہ کشی کی تھی وہ بھی اسی مضمون کے تحت آتی ہے۔آپ چالیس دن یہ گریہ و زاری

23
22
کرتے رہے دن رات کہ اے خدا ! مجھے اولاد دے اور وہ دے جو تیری غلام ہو جائے
میری طرف سے ایک تحفہ ہو تیرے حضور
اگلی صدی کے استقبال کے متعلق ایک نہایت مبارکبا تحریک:
پس میں نے یہ سوچا کہ ساری جماعت کو میں اس بات پر آمادہ کروں کہ اگلی صدی میں
داخل ہونے سے پہلے جہاں ہم روحانی اولاد بتانے کی کوشش کر رہے ہیں دعوت الی اللہ
کے ذریعہ وہاں اپنے آئندہ ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کردیں
اور یہ دعا مانگیں کہ اے خدا ! ہمیں ایک بیٹا دے لیکن اگر تیرے نزدیک بیٹی بھی ہونا مقدر
ہے تو ہماری بیٹی ہی تیرے حضور پیش ہے۔ماضی بطنی جو کچھ بھی میرے بطن میں ہے یہ
ائیں دعائیں کریں اور والد بھی ابراہیمی دعائیں کریں کہ اے خدا اہمارے بچوں کو اپنے
لئے چن لے ان کو اپنے لئے خاص کرلے تیرے ہو کر رہ جائیں۔اور آئندہ صدی میں
ایک عظیم الشان را تعین بچوں کی فوج ساری دنیا سے اس طرح داخل ہو رہی ہو کہ وہ دنیا
سے آزاد ہو رہی ہو اور محمد رسول اللہ ان کے خدا کی غلام بن کے اس صدی میں
داخل ہو رہی ہو چھوٹے چھوٹے بچے ہم خدا کے حضور تحفہ کے طور پر پیش کر رہے
ہوں۔اور اس وقف کی شدید ضرورت ہے آئندہ سو سالوں میں جس کثرت سے اسلام
نے ہر جگہ پھیلتا ہے وہاں لاکھوں تربیت یافتہ غلام چاہئیں۔جو محمد رسول اللہ
کے خدا کے غلام ہوں واقفین زندگی چاہئیں کثرت کے ساتھ اور ہر طبقہ زندگی سے
واقفین زندگی چاہئیں۔ہر ملک سے را تعین زندگی چاہئیں۔اس سے پہلے بھی ہم تحریک کرتے رہے ہیں بہت کوشش کرتے رہے لیکن بالعوم
بعض خاص طبقوں نے عملاً اپنے آپ کو وقف زندگی سے مستنی سمجھا ہے عملا جو واقعین
سلسلہ کو ملتے رہے ہیں وہ زندگی کے ہر طبقے سے نہیں آئے بعض بہت صاحب حیثیت
لوگوں نے بھی اپنے بچے پیش کئے لیکن بالعموم دنیا کی نظر میں جس طبقے کو بہت زیادہ عزت
سے نہیں دیکھا جاتا درمیانے درجہ کا جو طبقہ ہے غریبانہ اس میں سے بچے پیش ہوتے
رہے ہیں اس طبقہ سے واقفین زندگی کا آنا ان را تضمین زندگی کی عزت بیٹھانے کا موجب
ہے عزت گرانے کا موجب نہیں۔لیکن دوسرے طبقوں سے نہ آنا ان طبقوں کی عزت
گرانے کا ضرور موجب ہے۔پس میں اس پہلو سے مضمون بیان کر رہا ہوں کہ کسی کو ہرگز کوئی یہ غلط فہمی سے نہ
مجھے کہ نعوذ باللہ من ذالک جماعت محروم رہ جائے گی اور جماعت کی عزت میں کمی آئے
گی اگر ظاہری عزت والے لوگ اپنے بچے وقف نہ کریں۔یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ان کی
عزتیں باقی نہیں رہیں گی جو بظاہر دنیا میں معزز ہیں خدا کے نزدیک وہ اپنے آپ کو آئندہ
ذلیل کرتے چلے جائیں گے اگر انہوں نے خدا کے حضور اپنے بچے پیش کرنے کا گر نہ
سیکھا اور یقین نہ کر لیا انبیاء کے بچوں سے زیادہ اور کوئی دنیا میں معزز نہیں ہو سکتے انھوں
نے اس عاجزی سے وقف کئے ہیں اس طرح گریہ و زاری کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے
اور روتے ہوئے وقف کئے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے ان کو دیکھ کر۔جماعت کے ہر طبقہ سے لکھو کھا واقفین آنے چاہئیں:
اگلی صدی میں واقفین زندگی کی شدید ضرورت ہے کہ جماعت کے ہر طبقہ سے لکھو کہنا
کی تعداد میں واقفین زندگی اس صدی کے ساتھ ہم دراصل خدا کے حضور تحفہ پیش کر
رہے ہوں گے لیکن استعمال تو اس صدی کے لوگوں نے کرنا ہے بہر حال۔تو یہ تحفہ ہم
اس صدی کو دینے والے ہیں اس لئے جن کو بھی توفیق ہے وہ اس تحفے کے لئے بھی تیار
ہو جائیں۔ہو سکتا ہے اس نیت سے اس نذر کی برکت سے بعض ایسے خاندان جن میں اولاد
نہیں پیدا ہو رہی اور ایسے میاں بیوی جو کسی وجہ سے اولاد سے محروم ہیں اللہ تعالی اس

آج 10 میں سے 10 باقی