3.واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ تصالح

تحریک وقف نو

واتین کی نئی نسل کی تیاری محمد میں کو نصائح
☑
*****:

فهرست مضامین
مضامین
واقعین نو کی بدنی صحت کا خاص طور پر خیال رکھیں
ان کے علم کا دائرہ وسیع کریں
انہیں گندے لڑیچر سے دور رکھیں
صفحه نمبر
1
2
2
اپنے بچوں کو جو کچھ آپ پڑھاتے ہیں اس کے متعلق خوب متنبہ رہیں 5
سب سے زیادہ زور عربی زبان پر دینا چاہئے
عربی کے بعد اردو بھی بہت اہمیت رکھتی ہے
5
6
7
7
آئندہ وا تین نسلوں کو کم از کم تین زبانوں کا ماہر بنانا ہوگا
عربی اردو اور مقامی زبان
وا تین بچوں کو خوش اخلاق بنائیں
خوش اخلاق ان معنوں میں کہ لوگوں کو پیار سے جیت سکتے ہوں 8
آپ کی دلی خواہش یہی ہونی چاہئے کہ واقعین بچیاں
وا تعین سے بیاہی جائیں
را تعین بچوں کو ایجو کیشن ، میڈیکل ، کمپیوٹر، ٹا پنگ
اور زبانوں کی تعلیم دیں
11
نمبر شمار
-1
-2
-3
-5
-6
-7
-8
-10
-11

61
بسم الله الرحمن الرحیم
خطبہ جمعہ
فرمودہ سید نا حضرت خلیفہ صبیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
مورخہ یا فروری ۱۹۸۹ء بمقام ہالینڈ
تشهد، تعوز اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
یہ خطبہ جمعہ جو آج میں احمدیہ مشن ہالینڈ میں دے رہا ہوں دراصل میرے گزشتہ خطبے کا
ایک تمہ ہے اور اس خطبے میں نسبتاً آہستہ گفتگو کروں گا کیونکہ اس خطبے میں ساتھ ساتھ
(ڈچ) زبان میں ترجمہ کیا جا رہا ہے اور جہاں تک میرا گزشتہ تجربہ ہے یہاں ڈچ ترجمہ
کرنے والے جو انگریزی سے تو بہت اچھا اور ساتھ ساتھ رواں ترجمہ کر لیتے ہیں مگر ڈچ
زبان میں باوجود مہارت کے ساتھ ساتھ تیزی سے ترجمہ کرنے کی استطاعت ابھی ہمارے
مبلغین میں نہیں ہے۔یعنی اردو سے براہ راست ترجمہ کرنے کی۔اسلئے فقرے بھی
چھوٹے بولنے پڑیں گے تاکہ مضمون کا کوئی حصہ ضائع نہ ہو جائے۔میں نے گزشتہ خطبے
میں واقفین کی نئی نسل کی تیاری کے سلسلے میں کچھ نصائح کی تھیں۔یعنی واقفین کی اس
نسل کی تیاری کے سلسلے میں جو انگلی صدی کے تحفے کے طور پر جماعت احمد یہ خدا تعالٰی کے
حضور پیش کر رہی ہے۔چونکہ یہ مضمون پوری طرح گزشتہ خطبے میں ادا نہیں ہو سکا
بعض پہلو رہ گئے اور بعض مزید وضاحت کے محتاج تھے اسلئے آج مختصرا" میں ای
کو بیان کرونگا۔واقفین کی تیاری کے سلسلے میں ان کی بدنی صحت کا بھی
خاص طور پر خیال رکھنا ضروری ہے۔وہ وا تفسین جو مختلف عوارض کا شکار رہتے
ہیں اگرچہ بعض ان میں سے خدا تعالی سے توفیق پا کر غیر معمولی خدمت بھی سرانجام دے
مضمون

88
62
سکتے ہیں لیکن با العموم صحت مند وا تعین ہمار و تعین کے مقابل پر زیادہ خدمت کے اہل
ثابت ہوتے ہیں اسلئے بچپن ہی سے انکی صحت کی بہت احتیاط کے ساتھ نگہداشت
ضروری ہے۔پھر انکو مختلف کھیلوں میں آگے بڑھانے کی باقاعدہ کوشش کرنی چاہئے۔ہر
شخص کا مزاج کھیلوں کے معاملے میں مختلف ہے۔پس جس کھیل سے بھی کسی واقف بچے
کو رغبت ہو اس کھیل میں حتی المقدور کوشش کے ساتھ ماہرین کے ذریعے اسکو تربیت
ولانے کی کوشش کرنی چاہئے۔بعض دفعہ ایک ایسا مربی جو کسی کھیل میں مہارت رکھتا ہو
محض اس کھیل کی وساطت سے لوگوں پر کافی اثر رسوخ قائم کر لیتا ہے اور نوجوان نسلیں
اسکے ساتھ خاص طور پر وابستہ ہو جاتی ہیں۔پس ہم تربیت کا کوئی بھی راستہ اختیار کریں۔کیونکہ ہماری نیتیں خالص ہیں۔اسلئے وہ رستہ خدا ہی کی طرف جائے گا۔دنیاوی تعلیم کے
سلسلے میں میں نے بیان کیا تھا کہ انکی تعلیم کا دائرہ وسیع کرنا چاہئے۔انکے علم کا دائرہ
سرچ کرنا چاہئے اس سلسلے میں قوموں کی تاریخ اور مختلف ممالک کے جغرافیہ کو
خصوصیت کے ساتھ انکی تعلیم میں شامل کرنا چاہئے۔لیکن تعلیم میں بچے کے طبعی بچپن
کے رحجانات کو ضرور پیش نظر رکھنا ہوگا۔اور محض تعلیم میں ایسی سنجیدگی اختیار نہیں کرنی
چاہئے جس سے وہ بچہ یا تو با الکل تعلیم سے بے رغبتی اختیار کر جائے یا دوسرے بچوں
سے اپنے آپ کو باالکل الگ شمار کرنے لگے اور اسکا طبعی رابطہ دوسرے بچوں سے منقطع
ہو جائے۔مثلا" بچے کہانیاں بھی پسند کرتے ہیں۔اور ایک عمر میں جا کر انکو ناولز کے
مطالعہ سے بھی دور نہیں رکھنا چاہئے لیکن بعض قسم کی لغو کہانیاں جو انسانی
طبیعت پر گندے اور گہرے بد اثرات چھوڑ جاتی ہیں ان سے انکو بچانا
چاہیے خواہ نمونے کے طور پر ایک آدھ کہانی انہیں پڑھا بھی دی جائے۔بعض بچے
(DETECTIVE STORIES) یعنی جاسوسی کہانیوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں لیکن اگر
انہیں اسی قسم کی نفو جاسوسی کہانیاں پڑھائی جائیں جیسے آجکل پاکستان میں رائج ہے۔اور
بعض مصنف بچوں میں غیر معمولی شہرت اختیار کر چکے ہیں جاسوسی کہانیوں کے مصنف کے
طور پر تو پچائے اسکے کہ انکا ذہن تیز ہوا کی استدلال کی طاقتیں میٹل ہو جائیں اور زیادہ
پہلے سے بڑھ کر ان میں استدلال کی قوت چکے وہ ایسے جاہلانہ جاسوسی تصورات میں جلا ہو
جائیں گے کہ جسکا نتیجہ عقل کے ماؤف ہونے کے سوا اور کچھ نہیں نکل سکتا۔شریک
ہومز کو تمام دنیا میں جو غیر معمولی عظمت حاصل ہوئی ہے وہ بھی تو جاسوسی ناول لکھنے والا
انسان تھا لیکن اسکی جاسوسی کہانیاں دنیا کی اتنی زبانوں میں ترجمہ ہوئی ہیں کہ آج تک کسی
دوسرے مصنف کی اس طرز کی کہانیاں دوسری زبانوں میں اسطرح ترجمہ نہیں کی گئیں۔چ طرح شیکسپیٹر کے نام پر انگریز قوم کو فخر ہے۔اسطرح اس جاسوسی ناول نگار کے نام
پر بھی انگریز قوم فخر کرتی ہے یہ محض اسلئے ہے کہ اسکے استدلال میں معقولیت تھی اگرچہ
کہانیاں فرضی تھیں۔اسلئے اس قسم کی جاسوسی کہانیاں بچوں کو ضرور پڑھائی جائیں جن
سے استدلال کی قوتیں تیز ہوں لیکن احمقانہ جاسوسی کہانیاں تو استدلال کی قوتوں کو پہلے
سے تیز کرنے کی بجائے ماؤف کرتی ہیں۔اسی طرح ایک رواج ہندوستان میں اور پاکستان
میں آجکل بہت بڑھ رہا ہے۔اور وہ بچوں کو دیو مالائی کہانیاں پڑھانے کا رواج ہے۔اور
ہندوستان کی دیو مالائی کہانیوں میں اس قسم کے لغو تصورات بکثرت ملتے ہیں جو بچے کو
بھوتوں اور جادو کا قائل کریں اور اس قسم کے تصورات اسکے دل میں جاگزیں کریں۔کہ
گویا سانپ ایک عمر میں جاکر اس قابل ہو جاتا ہے کہ دنیا کے ہر جانور کا روپ دھار لے
اور اسی طرح جادو گرنیاں، اور ڈائنیں انسانی زندگی میں ایک گہرا کردار ادا کرتی ہیں۔یہ
سارے فرضی تھے اگر بڑا پڑھے تو جانتا ہے کہ یہ محض دل بہلاوے کی من گھڑت کہانیاں
ہیں لیکن جب بچہ پڑھتا ہے تو ہمیشہ کے لیے اسکے دل پر بعض اثرات قائم ہو جاتے ہیں۔

65
64
جو بچہ ایک دفعہ ان کہانیوں کے اثر سے ڈرپوک ہو جائے اور اندھیرے اور انہونی چیزوں
سے خوف کھانے لگے پھر تمام عمر اسکی یہ کمزوری دور نہیں کی جا سکتی۔بعض لوگ بچپن
کے خوف اپنے بڑھاپے تک لے جاتے ہیں۔اسلئے کہانیوں میں بھی ایسی کہانیوں کو ترجیح
دینا ضروری ہے جن سے کردار میں عظمت پیدا ہو، حقیقت پسندی پیدا ہو، بہادری پیدا
ہو۔دیگر انسانی اخلاق میں سے بعض، نمایاں کر کے پیش کیئے گئے ہیں۔ایسی کہانیاں خواہ
جانوروں کی زبان میں بھی پیش کی جائیں وہ نقصان کی بجائے فائدہ ہی دیتی ہیں۔عربی
کہانیاں لکھنے والوں میں یہ رحجان پایا جاتا تھا کہ وہ جانوروں کی کہانیوں کی صورت میں بہت
سے اخلاقی سبق دیتے تھے اور الف لیلی کے جو قصے تمام دنیا میں مشہور ہوئے ہیں ان میں
اگر چہ بعض بہت گندی کہانیاں بھی شامل ہیں لیکن ان کے پس پردہ روح میں تھی کہ
مختلف قصوں کے ذریعہ بعض انسانی اخلاق کو نمایاں طور پر پیش کیا جائے مثلا یہ قصہ کہ
ایک بادشاہ نے اپنی ملکہ کو ایک کتے کی طرح باندھ کر ایک جگہ رکھا ہوا
تھا اور جانوروں کی طرح اس سے سلوک کیا جا رہا تھا اور کتے کو بڑے
اہتمام کے ساتھ معزز انسانوں کی طرح محلات میں بٹھایا گیا تھا اور اسکی
خدمت پر نوکر مامور تھے۔یہ قصہ ظاہر ہے کہ بالکل فرضی ہے لیکن جو اعلیٰ طلق پیش کرنا
مقصود تھا وہ یہ تھا کہ کتا مالک کا وفادار تھا اور ملکہ دنیا باز اور احسان فراموش تھی۔پس
ایسی کہانیاں پڑ مکر بچہ کبھی یہ سبق نہیں لیتا کہ بیوی پر ظلم کرنا چاہئے بلکہ یہ سبق لیتا ہے
کہ انسان کو دوسرے انسان کا وفادار اور احسان مند رہنا چاہیئے۔اسی طرح مولانا روم کی
مثنوی بعض کہانیاں ایسی بھی پیش کرتی ہے جو پڑ سکہ بعض انسان سمجھتے ہیں کہ یہ کیسے
مولانا ہیں جو اتنی گندی کہانیاں بھی اپنی مثنوی میں شامل کئے ہوئے ہیں جن کو پڑھ کر
انسان یہ سمجھتا ہے کہ ان کی ساری توجہ جنسیات کی طرف ہے اور اسکے باہر یہ سوچ بھی
نہیں سکتے۔چنانچہ ایک دفعہ لاہور کے ایک معزز غیر احمدی سیاستدان نے مجھے مولانا روم
کے مثنوی پیش کی جس میں جگہ جگہ نشان لگائے ہوئے تھے اور ساتھ یہ کہا کہ آپ لوگ
کہتے ہیں کہ یہ بزرگ انسان تھا یہ اتنا بڑا مرتبہ تھا ایسا بڑا فلسفی تھا، ایسا صوفی تھا لیکن یہ
واقعات آپ پڑھیں اور مجھے بتائیں کہ کوئی شریف انسان یہ برداشت کر لے گا کہ اسکی بہو
بیٹیاں ان کہانیوں کو پڑھیں چنانچہ جب میں نے ان حصوں کو خصوصیت سے پڑھا تو یہ
معلوم ہوا کہ نتیجہ نکالنے میں اس دوست نے غلطی کی ہے۔یہ کہانیاں جنیات سے ہی
تعلق رکھتی تھیں لیکن انکا آخری نتیجہ ایسا تھا کہ انسان کو جنسی بے راہ روی سے سخت
منظر کر دیتا تھا اور انجام ایسا تھا جس سے جنسی جذبات کو ا نگیت ہونے کی بجائے پاکیزگی
کی طرف انسانی ذہن مائل ہوتا تھا۔پس یہ تو اسوقت میرا مقصد نہیں کہ تفصیل سے لٹریچر
کی مختلف قسموں پر تبصرہ کروں۔یہ چند مثالیں اسلئے آپ کے سامنے رکھ رہا ہوں کہ
اپنے بچوں کو جو کچھ آپ پڑھاتے ہیں اسکے متعلق خوب متفبہ رہیں کہ
اگر غلط لٹریچر بچپن میں پڑھایا گیا تو اسکے بداثرات بعض موت تک ساتھ چھٹے رہتے ہیں
اور اگر اچھا لٹریچر پڑھایا جائے تو اسکے نیک اثرات بھی بہت ہی شاندار نتائج پیدا کرتے
ہیں اور بعض انسانوں کی زندگیاں سنوار دیا کرتے ہیں
جہاں تک زبانوں کا تعلق ہے۔سب سے زیادہ زور شروع ہی سے
عربی زبان پر دینا چاہئے کیونکہ ایک مبلغ عربی کے گہرے مطالعہ کے بغیر اور اسکے
باریک در بار یک مفاہیم کو سمجھے بغیر قرآن کریم اور احادیث نبویہ سے پوری طرح استفادہ
نہیں کر سکتا۔اسلئے بچپن ہی سے عربی زبان کے لیے بنیاد قائم کرنی چاہئے اور جہاں ذرائع
میر ہوں اسکی بول چال کی تربیت بھی دینی چاہئے۔قادیان اور ربوہ میں ایک زمانے میں
جب ہم طالبعلم تھے عربی زبان کی طرف تو توجہ تھی لیکن بول چال کا محاورہ نہیں سکھایا جاتا

67
66
تھا یعنی توجہ سے نہیں سکھایا جاتا تھا۔اسلئے اسکا بھی ایک نقصان بعد میں سامنے آیا۔آج
کل جو زواج ہے کہ بول چال سکھائی جا رہی ہے لیکن زبان کے گہرے معانی کی طرف
پوری توجہ نہیں کی جاتی اسلئے بہت سے عرب بھی ایسے ہیں اور تجارت کی غرض سے عربی
سیکھنے والے بھی ایسے ہیں جو زبان بولنا تو سیکھ گئے ہیں لیکن عربی کی گہرائی سے ناواقف ہیں
اور اسکی گرائمر پر عبور نہیں ہے۔پس اپنی واقفین نسلوں کو ان دونوں پہلوؤں سے
متوازن تعلیم دیں۔عربی کے بعد اردو بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی کامل غلامی میں اس زمانے کا جو امام بنایا گیا ہے
اسکا اکثر لٹریچر اردو میں ہے احمدیہ لٹریچر چونکہ خالصتا" قرآن اور حدیث کی تفسیر میں ہے
اسلئے عرب پڑھنے والے بھی جب آپکے عربی لٹریچر کا مطالعہ کرتے ہیں تو حیران رہ جاتے
ہیں۔کہ قرآن اور حدیث پر ایک ایسی گری معرفت اس انسان کو حاصل ہے کہ جوان
لوگوں کے وہم و گمان میں بھی نہیں آسکتی تھی۔جو مادری لحاظ سے عربی زبان سیکھنے اور
بولنے والے ہیں۔چنانچہ ہمارے عربی مجلہ التقویٰ میں حضرت اقدس مسیح موعود کے جو
اقتباسات شائع ہوتے ہیں۔انکو پڑھ کر بعض غیر احمدی عرب علما کے ایسے عظیم الشان
حسین کے مخط ملتے ہیں کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔بعض ان میں سے مفتیوں کے بیٹے
ہیں۔اس عظمت کے آدمیوں کے بیٹے ہیں جن کو دین پر عبور ہے اور دین میں معروف
مفتی ہیں انکا نام لیتا یہاں مناسب نہیں لیکن انہوں نے مجھے خط لکھا کہ ہم تو حیران رہ گئے
ہیں دیکھ کر اور بعض عربوں نے کہا کہ ایسی خوبصورت زبان ہے ایسی دلکش عربی زبان
ہے حضرت مسیح موعود کی۔ایک شخص نے کہا میں بہت شوقین ہوں عربی لٹریچر کا مگر آج
تک اس عظمت کا لکھنے والا میں نے کوئی عرب نہیں دیکھا۔پس عربی کے ساتھ ساتھ
حضرت مسیح موعود کے اردو لٹریچر کا مطالعہ بھی ضروری ہے اور بچوں کو اتنے معیار کی اردو
سکھائی ضروری ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود کے اردو لٹریچر سے براہ راست فائدہ اٹھا
سکیں۔جہاں تک دنیا کی دیگر زبانوں کا تعلق ہے خدا تعالٰی کے فضل سے اب دنیا کے اکثر
اہم ممالک میں ایسی احمدی نسلیں تیار ہو رہی ہیں جو مقامی زبان نہایت شستگی کے ساتھ
اہل زبان کی طرح بولتی نہیں اور یہاں ہالینڈ میں بھی ایسے بچوں کی کمی نہیں ہے جو باہر
سے آنے کے باوجود ہالینڈ کی زبان ہالینڈ کے باشندوں کی طرح نہایت شستگی اور صفائی سے
بولنے والے ہیں۔لیکن افسوس یہ ہے کہ انکا اردو کا معیار دیا نہیں رہا۔چنانچہ بعض
بچوں سے جب میں نے پوچھا تو معلوم ہوا کہ ہالینڈش زبان میں تو وہ بہت ترقی کر چکے ہیں
لیکن اردو زبان پر عبور خاصا قابل توجہ ہے یعنی عبور حاصل نہیں ہے اور معیار کا خاصہ
قابل توجہ ہے پر آئندہ اپنی را تعین نسلوں کو کم از کم تین زبانوں کا ماہر بنانا
ہوگا۔عربی اردو اور مقامی زبان۔پھر ہمیں انشاء اللہ آئندہ صدی کے لیے اکثر
ممالک میں احمدیت یعنی حقیقی (دین حق کی تعلیم پیش کرنے والے بہت اچھے مبلغ مہیا ہو
جائیں گے۔آئندہ جماعت کی ضروریات میں بعض انسانی خلق سے تعلق رکھنے والی
ضروریات ہیں جنکا میں نے پہلے بھی ذکر کیا تھا اور اب دوبارہ اس پہلو پر زور دینا چاہتا
ہوں۔پس واقعین بچوں کے اخلاق پر خصوصیت سے توجہ کی ضرورت
ہے۔انہیں خوش اخلاق بنانا چاہئے۔ایک تو اخلاق کا لفظ ہے جو زیادہ گہرے
فصائل سے تعلق رکھتا ہے اسکے متعلق میں پہلے کئی دفعہ بات کر چکا ہوں لیکن ایک
اخلاق کا معنی عرف عام میں انسان کی میل جول کی اس صلاحیت کو کہتے ہیں جس سے وہ
دشمن کم بناتا ہے اور دوست زیادہ کوئی بد مزاج انسان اچھا واقف زندگی ثابت نہیں ہو
سکتا۔اور کوئی خشک مزاج انسان ملاں تو کہلا سکتا ہے، صحیح معنوں میں روحانی انسان نہیں
بن سکتا۔ایک دفعہ ایک واقف زندگی کے متعلق ایک جگہ سے شکایتیں نہیں کہ یہ بد خلق

69
68
ہے اور ترش روئی سے لوگوں سے سلوک کرتا ہے۔جب میں نے اسے سمجھانے کی
کوشش کی تو اپنے یہ جواب دیا کہ سب جھوٹ بولتے ہیں میں تو بالکل درست اور صحیح
چل رہا ہوں اور انکی خرابیاں ہیں جب توجہ دلاتا ہوں تو پھر آگے سے غصہ کرتے ہیں۔میں نے ان سے کہا کہ خرابیوں کی طرف تو سب سے زیادہ توجہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ
علیہ وعلی آلہ وسلم نے دلائی تھی اور جتنی دوری اس دنیا کے لوگوں کی آپ سے تھی اسکے
ہزارواں حصہ بھی جماعت احمدیہ کے نوجوان آپ سے فاصلے پر نہیں کھڑے۔آنحضرت
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کامل طور پر معصوم تھے اور آپ خود اپنے اندر کچھ خرابیاں رکھتے
ہیں۔جن سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مخاطب تھے وہ تمام برائیوں کی آماجگاہ تھے مگر
یہ نوجوان تو کئی پسندوں سے سمجھے ہوئے، مجھے ہوئے اور باہر کی دنیا کے جوانوں سے
سینکڑوں گنا بہتر ہیں۔پھر کیا وجہ ہے کہ آپ جب نصیحت کریں تو وہ بدکتے ہیں اور متنفر
ہوتے ہیں اور آنحضرت جب نصیحت فرماتے تھے وہ آپ کے عاشق ہو جایا کرتے تھے۔دوسرے میں نے ان سے کہا کہ ایک آدھ شکایت تو ہر مبلغ کے متعلق ہر ایسے شخص کے
متعلق آہی جاتی ہے جو کسی کام پر مامور ہو ہر شخص کو وہ راضی نہیں کر سکتا کچھ لوگ ضرور
ناراض ہو جایا کرتے ہیں لیکن ایک شخص کے متعلق شکائیتوں کا تانتا لگ جائے تو اس پر
غالب کا یہ شعر اطلاق پاتا ہے۔سختی کسی کلام میں لیکن نہ
کی جس سے بات اپنے شکایہ
اسقدر
ضرور کی
پس اپنے بچوں کو خوش اخلاق ان معنوں میں بنائیں کہ بیٹھے بول
بول سکتے ہوں۔لوگوں کو پیار سے جیت سکتے ہوں۔غیروں اور دشمنوں
کے دلوں میں راہ پاسکتے ہوں۔اعلیٰ سوسائیٹی میں سرایت کر سکتے ہوں
کیونکہ اسکے بغیر نہ تربیت ہو سکتی ہے نہ تبلیغ ممکن ہے۔بعض مباغوں کو
اللہ تعالی نے یہ صلاحیت عطا فرمائی ہے اسلیئے اپنے ملک کے بڑے سے بڑے لوگوں سے
جب وہ ملتے ہیں تو تھوڑی سی ملاقات میں وہ انکے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔اور اسکے نتیجے میں
خدا تعالی کے فضل سے تبلیغ کی عظیم الشان راہیں کھل جاتی ہیں۔جہاں تک بچیوں کا
تعلق ہے اس سلسلے میں بھی بارہا ماں باپ سوال کرتے ہیں کہ ہم انہیں کیا بنائیں؟ وہ تمام
باتیں جو مردوں کے متعلق یا لڑکوں کے متعلق میں نے بیان کی ہیں۔وہ ان پر بھی اطلاق
پاتی ہیں۔لیکن اسکے علاوہ انہیں گھر گرہستی کی اعلیٰ تعلیم دینی بہت ضروری ہے اور گھریلو
اقتصادیات سکھانا ضروری ہے کیونکہ بعید نہیں کہ وہ وا تعین، بچیاں وا تعین کے ساتھ ہیں
بیائی جائیں۔جب میں کہتا ہوں کہ بعید نہیں تو مراد یہ ہے کہ آپکی دلی خواہش یہی
ہونی چاہئے کہ واقفین بچیاں واقفین سے بیاہی جائیں ورنہ غیر دا
کے ساتھ انکی زندگی مشکل گزرے گی اور مزاج میں بعض دفعہ ایسی دوری و
سکتی ہے۔ایک واقف زندگی بچی کا اپنے غیر واقف خاوند کے ساتھ مذہب میں اسکی کم
دلچسپی کی وجہ سے گزارا نہ ہو اور واقفین کے ساتھ شادی کے نتیجے میں بعض دوسرے
مسائل اسکو در پیش ہو سکتے ہیں۔اگر وہ امیر گھرانے کی بچی ہے۔اسکی پرورش ناز و نعم میں
ہے اور اعلیٰ معیار کی زندگی گزار رہی ہے تو جب تک شروع ہی سے اسے اس بات کے
لیے ذہنی طور پر آمادہ نہ کیا جائے کہ وہ سادہ سخت زندگی اور مشقت کی زندگی برداشت کر
سکے اور یہ سلیقہ نہ سکھایا جائے کہ تھوڑے پر بھی انسان راضی ہو سکتا ہے اور تھوڑے پر
بھی سلیقے کے ساتھ انسان زندہ رہ سکتا ہے۔پس ایسی لڑکیاں جن کو بچپن سے مطالبوں کی
عادت ہوتی ہے وہ جب را تضمین زندگی کے گھروں میں جاتی ہیں تو انکے لیے بھی جنم پیدا

71
70
کرتی ہیں اور اپنے لیئے بھی۔مطالبے میں فی ذاتہ کوئی نقص نہیں لیکن اگر مطالبہ توفیق
سے بڑ مکہ ہو تو پھر خواہ خاوند سے ہو یا ہاں باپ سے یا دوستوں سے تو زندگی کو اجیرن بنا
دیتا ہے۔اللہ تعالٰی نے اس معاملے میں ہمیں کیا خوبصورت سبق دیا جب فرمایا لا يكلف
الله نشا الاوعها کہ خدا کسی کی توفیق سے بڑھ کر اس سے مطالبہ نہیں کرتا۔تو بندوں
کا کیا حق ہے کہ توفیق سے بڑھکر مطالبے کریں۔پس واقعین زندگی کی بیویوں کے
لیے یا واقفین زندگی لڑکیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ یہ سلیقہ سیکھیں
کہ کسی سے اسکی توفیق سے بڑھکر نہ توقع رکھیں نہ مطالبہ کریں اور
قناعت کے ساتھ کم پر راضی رہنا سیکھ لیں۔اس ضمن میں ایک اہم بات جو
بتائی چاہتا ہوں کہ حضرت مصلح موعود نے واقفین کی تحریک کے ساتھ ایک یہ بھی تحریک
فرمانی که امیر گھروں کے بچوں کے لیے گھر کے باقی افراد کو یہ قربانی کرنی چاہئے کہ اسکے
وقف کی وجہ سے اسکے لیے خصوصیت کے ساتھ کچھ مالی مراعات میا کریں اور یہ سمجھیں
کہ جتنا مالی لحاظ سے ہم اسکو بے نیاز بنائیں گے اتنا بہتر رنگ میں وہ قومی ذمہ داریوں کی
امانت کا حق ادا کر سکے گا۔اس نصیحت کا اطلاق صرف امیر گھرانوں پر نہیں بلکہ غریب
گھرانوں پر بھی ہوتا ہے۔ہر واقف زندگی گھر کو یعنی ہر گھر جس میں کوئی
واقف زندگی ہے آج ہی سے یہ فیصلہ کر لینا چاہئے کہ خدا ہمیں جس پر
رکھے گا ہم اپنے واقف زندگی تعلق والے کو اس سے کم معیار پر نہیں
رہنے دیں گے یعنی جماعت کے مطالبے کی بجائے بھائی اور بہنیں یا ماں باپ اگر زندہ
ہوں اور توفیق رکھتے ہوں یا دیگر قریبی مل کر یہ ایسا نظام بنائیں گے کہ واقف زندگی بچہ
اپنے زندگی کے معیار میں اپنے گھر والوں کے ماحول اور انکے معیار سے کم تر نہ رہے۔چنانچہ ایسے بچے جب زندگی کی دوڑ میں حصہ لیتے ہیں تو کسی قسم کے (Complex
Inferiority) یعنی احساس کمتری کا شکار نہیں رہتے اور امانت کا حق زیادہ بہتر ادا کر سکتے
ہیں۔جہاں تک بچیوں کی تعلیم کا تعلق ہے اس میں خصوصیت کے ساتھ
تعلیم دینے کی تعلیم دلانا یعنی ایجو کیشن کی انسٹرکشن جسے (in Education
Bachelor Degree) غالبا" کہا جاتا ہے یا جو بھی اسکا نام ہے مطلب یہ
ہے کہ انکو استانیاں بننے کی ٹریننگ دلوانا خواہ انکو استانی بنانا ہو یا نہ بنانا ہو
انکے لیے مفید ہو سکتا ہے۔اسی طرح لیڈی ڈاکٹرز کی جماعت کو خدمت
کے میدان میں بہت ضرورت ہے پھر کمپیوٹر سپیشلسٹ کی ضرورت ہے
اور ٹائپسٹ کی ضرورت ہے اور یہ سارے کام عورتیں مردوں کے ملے
جلے بغیر، سوائے ڈاکٹری کے باقی سارے کام عمدگی سے سر انجام دے
سکتی ہیں۔پھر زبانوں کا ماہر بھی انکو بنایا جائے یعنی لٹریری (Literary) نقطہ نگاہ
سے ادبی نقطہ نگاہ سے انکو زبانوں کا چوٹی کا ماہر بنانا چاہئے تاکہ یہ جماعت کی تصنیفی
خدمات کر سکیں۔اسطرح اگر ہم سب اپنی آئندہ وا تین نسلوں کی نگہداشت کریں اور انکی
پرورش کریں انکو بہترین واقف بنانے میں مل کر جماعتی لحاظ سے اور انفرادی لحاظ سے سعی
کریں تو میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ صدی کے اوپر جماعت احمدیہ کی اس صدی کی نسلوں
کا ایک ایسا احسان ہو گا کہ جسے وہ ہمیشہ جذبہ تشکر اور دعاؤں کے ساتھ یاد کریں گے۔آخر
پر یہ جانا ضروری ہے کہ سب سے زیادہ زور تربیت میں دعا پر ہونا چاہئے یعنی ان بچوں کے
لیے ہمیشہ درد مندانہ دعائیں کرنا اور ان بچوں کو دعا کرنا سکھانا اور دعا کرنے کی تربیت دینا
تاکہ بچپن ہی سے یہ اپنے رب سے ایک ذاتی گہرا تعلق قائم کر لیں اور اس تعلق کے
پھل کھانے شروع کردیں۔جو بچہ دعا کے ذریعے اپنے رب کے احسانات کا مشاہدہ کرنے
لگتا ہے وہ بچپن ہی سے ایک ایسی روحانی شخصیت حاصل کر لیتا ہے جسکا مربی ہمیشہ خدا بنا

آج 10 میں سے 10 باقی