"4. یاد رکھیں کہ بچوں کی تربیت کیلئے آپکو اپنی تربیت ضرور کرتی ہو گی"
تحریک وقف نو
72
رہتا ہے اور دن بدن اسکے اندر وہ تقدس پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جو خدا کے بچے تعلق
کے بغیر پیدا نہیں ہو سکے۔اور دنیا کی کوئی تعلیم اور کوئی تربیت وہ اندرونی تقدس انسان کو
نہیں بخش سکتی جو خدا تعالٰی کی معرفت اور اسکے پیار اسکی محبت کے نتیجے میں نصیب ہوتا
ہے۔پس ان بچوں کی تربیت میں دعاؤں سے بہت زیادہ کام لیں۔خود انکے
لیے دعا کریں اور انکو دعا کرنے والے بچے بنائیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ ان
ذرائع کو اختیار کر کے انشاء اللہ تعالٰی جماعت کے سپرد کرنے سے پہلے پہلے ہی یہ بچے ہر
قسم کے حسن سے آراستہ ہو چکے ہوں گے اور ایسے ماں باپ بڑی خوشی کے ساتھ
اور کامل اطمینان کے ساتھ ایک ایسی قربانی خدا کے حضور پیش کر رہے ہوں گے جسے
انہوں نے اپنی توفیق کے مطابق خوب سجا کر اور بنا کر خدا کے حضور پیش کیا ہو گا اللہ تعالی
ہمیں ان اعلیٰ تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
کہ
یاد رکھیں کہ
بچوں کی تربیت کیلئے آپکو
اپنی تربیت ضرور کرتی ہوگی
*******
صفحہ نمبر
I
2-3
5
7
8
12
13
14
15
16
نمبر شمار
فهرست مضامین
مضامین
کردار میں عظمت کے بغیر نہ بات میں عظمت پیدا ہو سکتی ہے
اور نہ دعائیں
و بلش احمدی نعمان نیومین کے چہرے کی صداقت کا اثر
ایک نعمان کی نہیں لاکھوں کروڑوں نعمانوں کی ضرورت ہے
ہمارا کام دشمن کو شکست دینا نہیں۔اس کا دل جیتنا ہے
احمدی کی شرافت گونگی نہیں بلکہ بولنے والی ہو۔خدا تعالیٰ کی تقدیر لوگوں اور قوموں کے دلوں کے دروازے
کھول رہی ہے (خصوصا چینی اور روسی قوم کے)
وا تین بچیوں کو کیا سکھائیں؟
ایسے ملکوں میں جہاں چینی اور روسی زبان سکھانے کی سہولتیں
موجود ہیں وہاں بچپن سے را تعین تو کو یہ زبانیں سکھائیں۔اگر پنگھوڑوں میں زبان سکھائی جائے تو سب سے اچھا ہے
علمی کام میں ہمیں واقفین بیٹیاں بہت کام آسکتی ہیں
بچپن میں کردار بنائے جاتے ہیں اگر تاخیر ہو جائے تو
بہت محنت کرنی پڑتی ہے
-2
-3
-4
-5
-6
-7
-8
9 7
-9
-10
77
بسم الله الرحمن الرحیم
خطبه جمعه
فرمودہ سید نا حضرت خلیفہ ا صبیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
مورخه ۸ ستمبر ۱۹۸۹ بمقام بیت الفضل لندن
تشہیر ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :
گزشتہ چند سالوں سے میں جہاں جماعت احمدیہ کو دعوت الی اللہ کی طرف مسلسل
توجہ دلا رہا ہوں وہاں ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیتا چلا آرہا ہوں کہ اپنے کردار کو عظیم
بنانے کی کوشش کریں کیونکہ قرآن کریم سے بار ہا متعدد جگہ یہ واضح ہدایت ملتی ہے کہ
جب تک کردار میں عظمت نہ ہو نہ بات میں عظمت پیدا ہو سکتی ہے نہ
دعا میں عظمت پیدا ہو سکتی ہے۔ایک جگہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے۔کہ
تمہاری دعا آسمان کی طرف رفعت اختیار نہیں کر سکتی آسمان کی طرف بلند نہیں ہو سکتی
جب تک تمہارا کردار اسے بلند نہ کر رہا ہو۔اس میں قبولیت دعا کا بہت گہرا راز ہے اور
دوسری جگہ ایک موقع پر فرمایا کہ قول حسن بہت اچھی چیز ہے اسکے بغیر دعوت الی اللہ
ممکن نہیں۔مگر شرط یہ ہے کہ ساتھ عمل اچھے ہوں تو در حقیقت یہ دونوں مضمون ایک
ہی مرکزی فلسفے سے تعلق رکھتے ہیں یعنی دعا میں بھی کہ خدا بھی بات اس وقت سنتا ہے
جب اسکے پیچھے عظمت کردار موجود ہو اور اس کے بغیر دعا میں طاقت پیدا نہیں ہوتی تو
بندے کیسے تمہاری بات سن لیں گے۔جو خدا کی نسبت کم رؤف اور رحیم ہیں کم توجہ
کرنے والے ہیں خدا کی نسبت بہت ہی کم یعنی کوئی نسبت ہی نہیں در حقیقت تمہاری
غلطیوں سے در گزر کرنے والے ہیں۔اللہ تو بعض کمزوروں کی دعا بھی سن لیتا ہے۔بعض دفعہ
79
78
ہے کرداروں کی دعا بھی سن لیتا ہے۔لیکن بندوں میں یہ بات کم دکھائی دیتی ہے خود ان کا
کیسا بھی کردار ہو اگر کسی اچھے کام کی طرف بنانے والے میں معمولی سا نقص بھی پائیں تو
اکثر وہ اس نقص کو ابھار کر پیش کرتے ہیں اور اسکی ساری اچھی باتوں کو اس وجہ سے رو
کر دیتے ہیں کہ اس کہنے والے کے اندر یہ خرابی موجود ہے تو قرآن کریم سے جب یہ پتہ
چلا کہ دعا کا بھی بنیادی طور پر عظمت کردار سے تعلق ہے اور استثنائی طور پر تو خدا کی
رحمت لا محدود ہونے کی وجہ سے اللہ تعالی تو جب چاہے جسکی چاہے دعا سن لے یہ اسکی
نفی نہیں ہو رہی مگر بندے بالعموم زیادہ سخت دل ہوتے ہیں زیادہ تنقید کرنے والے ہوتے
ہیں اور ان پر وہی اچھا قول اثر کرتا ہے جس کے ساتھ عظمت کردار موجود ہو اس لئے
مبلغ بننے کیلئے جماعت کو اپنے کردار کو بلند کرنے کی نہایت شدید ضرورت ہے اور جہاں
دعوت الی اللہ کے وعدے ملتے ہیں وہاں مجھے یہی فکر شروع ہو جاتی ہے کہ دعوت الی اللہ
کرنے والوں نے اپنے اندر کوئی پاک تبدیلی پیدا بھی کی ہے کہ نہیں جہاں کرتے ہیں وہاں
پھل لگنے شروع ہو جاتے ہیں جہاں اس ضمن میں کوئی موثر اقدام نہیں ہوتا نہ جماعت
کی انتظامیہ کی طرف سے نہ انفرادی طور پر وہاں فہرستیں تو بن جاتی ہیں مگر ان کو پھل
نہیں لگتا اس معاملے کی اہمیت کا ایک مشاہدہ میں نے اپنے گزشتہ سفر ویلز (Wales) میں
کیا۔ویلز میں چند دن
کیلئے گیا تھا وہاں جماعت نے علاقے کے معززین کو سوال و جواب کی
ایک مجلس کیلئے بلایا ہوا تھا۔میرے ساتھ بائیں ہاتھ وہاں کے شہر کے بہت ہی ہر دلعزیز
دوست اور میٹر بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے مجھے کہا کہ آپ نے جو گزشتہ دفعہ یہاں تقریب
منعقد کروائی تھی جس میں قرآن کریم کے ویلش ترجمے کی نقاب کشائی کی گئی تھی اس میں
ایک لمبا سا آدمی جو انگریز تھا اور یارک شائر کی طرف سے آیا تھا وہ کون تھا میں نے ان کو
غالبا" اس لحاظ سے تاریخی حیثیت رکھتے ہیں کہ پہلے و منش احمدی ہیں۔اس کے بعد ایک
لیے عرصے تک وہ مجھے بار بار یہی کہتا رہا کہ اس شخص کے چہرے پر ایسی صداقت
تھی اور اس صداقت کا ایک ایسا گہرا اثر میرے دل پر پڑ رہا تھا کہ اس
سے باتیں کرتے کرتے مجھے یہ یقین ہو گیا تھا کہ یہ شخص سچا ہے اور جو
بات کہہ رہا ہے اس میں دھوکہ نہیں ہو سکتا۔اس نے کہا میرے دل پر اتنا گہرا اثر چھوڑا ہے اس شخص نے۔حالانکہ تھوڑی ہیں
باتیں ہوئیں لیکن میں نے جب ان کی چال ڈھال دیکھی ان کی باتوں کی طرز دیکھی ان کی
آنکھوں کے اندر روشنی پائی تو مجھے وہ سرتا پا سچائی دکھائی دیا انہوں نے بتایا کہ اس وقت
سے لیکر اب تک میں ہر مجلس میں یہ کہتا ہوں کہ تم جو بعض مسلمان ممالک کے رویے
کے نتیجے میں اسلام کو کنڈیم (Condemn) کرتے ہو۔یہ درست نہیں ہے۔اس جگہ میں
ان کو کہتا ہوں کہ میں نے ایسے مسلمان دیکھے ہیں جن سے تم سبق سیکھ سکتے ہو۔جو کردار
اور اخلاق میں ایک معیار ہیں اور ایک نمونہ ہیں اس لئے سنجیدگی سے (دین حق) کے
اندر اس کی تحقیق کی طرف توجہ کرو اور تمہیں اس میں بہت سی کچی باتیں دکھائی دیں گی۔پھر انہوں نے مجھے بتایا کہ جو کتابیں مجھے دی گئی تھیں میں ان کا مطالعہ کر رہا ہوں اور
آئندہ بھی میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں دلچسپی لوں گا باوجود اس کے کہ میرا سیاسی کردار
مجروح ہو رہا ہے اور لوگ یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ یہ تو مسلمانوں کی طرف مائل ہو گیا ہے
اور باوجود اس کے کہ بعض لوگ یہاں ایسے جاہل ہیں کہ جب میں ان کو سمجھاتا ہوں تو وہ
یہ کہہ دیتے ہیں کہ تم Devil کے اثر کے نیچے آگئے ہو لیکن میں ان کو کہتا ہوں کہ
بتایا کہ وہ نعمان نیومین ہیں اور ویلز سے ہی تعلق رکھتے ہیں اور و پیش احمدی ہیں اور
تمہاری یہ جہالت اصل میں Devil کا اثر ہے کیونکہ سچائی کی تلاش کا نہ ہونا جہالت ہے
اور سچائی کی طرف سے آنکھیں بند کر لیتا اور اس امکانی راستے کو ہمیشہ کیلئے بنھ کھو دیتا کہ
81
80
تمہارے علاوہ بھی سچائی پائی جاسکتی ہے اس نے کہا میرے نزدیک یہ شیطانیت ہے اور
وقتا یہ بات درست ہے۔تو یہ جو نیک اثر اتنا اچھا چھوڑا۔ہمارے ایک مخلص احمدی دوست نے یہ وہاں ختم نہیں
ہوا اس شخص تک ختم نہیں ہوا جس پر یہ اثر پڑا تھا بلکہ آگے وہ اس اثر کا مشعل بردار
بن گیا ہے اور بااثر ہونے کی وجہ سے خدا کے فضل سے بڑے بڑے اچھے حلقوں میں وہ
باتیں پہنچ رہی ہیں اور اللہ تعالے کے فضل سے وہ دوست جواب اس مجلس میں آئے
تھے ان کے اندر بھی ایک نمایاں تبدیلی میں نے دیکھی، دلچپسی پائی اور بھاری اکثریت نے
اس بات کا اظہار کیا کہ ہم اس دلچسپی کو مستقل کرنا چاہتے ہیں اور عارضی ملاقات نہیں
ہوتی بلکہ ہم انشاء اللہ (انشاء اللہ تو انہوں نے نہیں کہا تھا یہ میں اپنی طرف سے داخل کر
رہا ہوں) کہ ہم ضرور جماعت کے لٹریچر کا مطالعہ کریں گے چنانچہ ایک دوست نے جب
ہم دوسرے دن روانہ ہوئے ہیں تو رستے میں ایک جگہ تھوڑی دیر کیلئے رکے وہاں انہوں
نے اپنے احمدی دوست کو کہا ہوا تھا کہ جب وہ آئیں تو مجھے ضرور ملا ئیں میں نے ساتھ
تصویر بھی کھنچوانی ہے اور باتیں بھی کرتی ہیں چناچہ انہوں نے بھی اسی قسم کے نیک
خیالات کا اظہار کیا تو جماعت کیلئے جو دلچسپی پیدا ہو رہی ہے وہ (دین حق) کیلئے ایک عظیم
دروازہ کھل رہا ہے اور یہی وہ رستہ ہے جس سے لوگوں نے دراصل (دین حق) میں داخل
ہوتا ہے ارد گرد دیوار میں کھڑی کر دی گئی ہیں بہت سے مسلمان ممالک نے اپنے جاہلانہ
رویے کے نتیجے میں اسلام کو بدنام کیا ہے اور جگہ جگہ ان رستوں کو بند کر دیا گیا ہے جن
رستوں سے لوگ اسلام میں داخل ہو سکتے تھے اس لئے اب دروازہ اگر کوئی ہے تو
جماعت احمدیہ کا دروازہ ہے۔لیکن اس دوازے کو وسیع کرنا یہ بنیادی مسئلہ ہے اور یہ
دروازہ اس طرح تو نہیں ہے جس طرح ہماری مسجد کے سامنے دروازہ ہے یا آپ کے
گھروں کے دروازے ہوتے ہیں یہ ایک تمثیلی دروازہ ہے جو وسعت اختیار کر سکتا ہے
اور یہ وسعت احمدیوں نے اپنے عظمت کردار کے ذریعہ پیدا کرنی ہے ورنہ یہ دروازہ تنگ
رہے گا اور کھلے گا نہیں ایک نعمان کی ضرورت نہیں ہے لاکھوں کروڑوں
نعمانوں کی ضرورت ہے جو مختلف ملکوں میں پیدا ہوں اور اپنی عظمت
کردار کے ذریعہ لوگوں کو دین حق کی طرف متوجہ کریں۔اور ان کے دل
کے راستے سے لوگ پھر (دین حق میں داخل ہونا شروع ہوں ان کی آنکھوں کی راہوں
سے (دین حق) کے حسن کا مطالعہ کریں اس نقطہ نگاہ سے دا عین الی اللہ کی ضرورت کی
شدت محسوس ہو رہی ہے۔مگر اس نوع کے دائین الی اللہ جنکا میں بیان کر رہا ہوں کہ
ان کے ساتھ ان کے کردار میں ایک حسن ایک کشش ہو۔بعض لوگ یہ کہہ دیتے ہیں
کہ ہمارا کردار ٹھیک ہے، ہم نمازیں پڑھتے ہیں ہم جھوٹ نہیں بولتے ہم کسی کا حق نہیں
مارتے اور یہی تبلیغ ہے لیکن یہ غلط فہمی میں دور کرنا چاہتا ہوں کہ قرآن کریم نے عظمت
اکردار کی اہمیت بیان کرنے کے باوجود قول حسن کو پہلے رکھا ہے وَمَنْ نَحْسُ قَوْلاً مِمَّن
دقایق اللہ ، اور گونگی شرافت کا نام نہیں لیا اور انبیاء کی تاریخ جو ہمارے سامنے پیش کی
ہے اس میں کہیں بھی گونگی شرافت دکھائی نہیں دیتی۔بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ شرافت کو
دیکھ کر اگر وہ گونگی ہو تو مخالفت ختم ہو جایا کرتی ہے اور لوگ یہ اصرار کرتے ہیں کہ تم
شریفانہ زندگی بسر کرو لیکن منہ سے کچھ نہ بولو ہم تمہیں کچھ نہیں کہیں گے تو دعول الی
اللہ محض عظمت کردار سے نہیں ہوا کرتی اس کے لئے زبان کا حرکت میں آنا بہت
ضروری ہے اور اس کے نتیجہ میں شرافت کے باوجود پھر کیا لفتیں پیدا ہوا کرتی ہیں لیکن جو
شریف دل ہیں ان کو شرافت جیت لیتی ہے جو بد کردار لوگ ہیں یا کبھی رکھنے والے لوگ
ہیں وہ اپنے دل کے مرض کا شکار ہو جایا کرتے ہیں لیکن بنیادی بات یہی ہے کہ ایسے
83
82
وا حسین الی اللہ کی ضرورت ہے جن کی زبان بھی قول حسن پر قائم رہے اور قول حسن کی
تعریف میں پہلے بارہا کر چکا ہوں اس میں دلیل کی بات نہیں ہے صرف اس میں حسن کلام
کی بات ہے یعنی ایسے رنگ میں بات کی جائے جس میں دلکشی پائی جائے پس بات کے
انداز میں دلکشی ہو اور کردار اعلیٰ اور مضبوط ہو اور کردار لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے
والا ہو تو دنیا کی کوئی طاقت (دین حق) کا مقابلہ نہیں کر سکتی
دو شرطیں خدا تعالٰی نے لگا دی ہیں اس کے بعد فرمایا ہے جاؤ میدان میں کامیابیاں
تمہارے قدم چومیں گی وہ جو تمہاری جان کے دشمن ہیں، یہاں تک یہ آیت فرماتی ہے
آگے جا کے وہ جاں نثار دوست بن جائیں گے۔لیکن ایک اور شرط ساتھ یہ لگائی کہ صبر
بھی ساتھ رکھنا۔وہ لوگ جو صبر کے ساتھ ان باتوں پر قائم رہیں گے یعنی قول حسن کے
ذریعہ۔خوبصورت کلام کے ذریعے لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتے رہیں گے اور ان کا
کردار ان کے کلام کو جھٹلانے والا نہیں بلکہ تقویت دینے والا ہو گا ان کو یہ خوشخبری ہے
کہ اگر وہ میر کے ساتھ استقامت کے ساتھ اس طریق پر کار بند ہوں تو ان کیلئے
کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں اور دشمنی کا ذکر ضرور فرمایا کہ اس کے باوجود قول اور اعلیٰ
کردار کے باوجود دشمنی ہوا کرتی ہے فرمایا تم اس پر قائم ہو جاؤ دشمنیاں تبدیل کرنا ہمارا
کام ہے اور ہم دشمنوں کے دلوں سے رحمت کے چشمے پھوڑ دیں گے یہاں تک کہ وہ
لوگ جو تمہارے خون کے پیاسے ہیں تم پر خون نچھاور کرنے میں اپنا فخر سمجھیں گے کتنا
عظیم الشان پیغام ہے اور کتنے مختصر الفاظ میں خدا تعالٰی نے اس سارے مضمون کو وہ جو
ایک سمندر کی طرح ہے ایک کوزے میں بند کر دیا پس را حسین الی اللہ کیلئے بڑا ضروری
ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے کردار کا محاسبہ کریں اور اپنی طرز کلام کا بھی محاسبہ کریں بہت
سے مبلغین میں نے ایسے دیکھتے ہیں جو زندگیاں تبلیغ میں صرف کرتے ہیں لیکن ان کی بات
کاٹنے والی ہوتی ہے۔وہ جب آگے سے کوئی تختی کی بات سنتے ہیں یا تیزی دیکھتے ہیں تو
جواب میں بھی وہ تیزی پیدا کرتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ دشمن کو شکست دینا
ہمارا کام ہے حالانکہ دشمن کو شکست دینا ہرگز کام نہیں ہے دشمن کا دل
جیتنا کام ہے قاد التهاي بينك وبينها مداوا وكانه ولي حميم ه مقصد بنا دیا خدا تعالی
نے تبلیغ کا اور کتنا واضح مقصد ہے۔یہ نہیں فرمایا کہ پھر تم دشمن کو شکست پر شکست
دیتے چلے جاؤ گے۔فرمایا کہ پھر یہ ہو گا اور یہ ہونا چاہئے کہ شدید دشمن بھی تمہارا صحب
اور جہاں نثار دوست بن جائے۔جس کو آپ نے دوست بنانا ہو اس کو تیز کلام کے ذریعے
دوست نہیں بنایا جا سکتا گھروں میں بچوں میں میں نے دیکھا ہے جب گفتگو چلتی ہے اگر
کوئی ایک بچہ دوسرے کو تیزی سے جواب دے تو دوسرا اور تیزی سے جواب دیتا ہے
یہاں تک کہ بعض دفعہ لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ایک دوسرے کو جو ہاتھ میں آئے
بارنا شروع کر دیتے ہیں۔تو وہ لوگ جو پہلے ہی آپ کی جان کے دشمن ہیں قرآن کریم
فرماتا ہے۔ہیں جان کے دشمن۔ان کے ساتھ آپ تیز کلامی سے کس طرح مقابلہ کریں
گے۔ان کے اندر جو ہد رجحانات ہیں ان کو اور بھی آپ آگ لگا دیں گے ان کے اندر جو
مخالفتوں کا تیل ہے اس کو تیلی دکھائیں گے۔اس لئے قرآن کریم نے بہت ہی حسین اور
بہت ہی کامل کلام فرمایا ہے فرمایا یہ سب کچھ کرو لیکن مقصد یہ پیش نظر رکھنا کہ تم نے
دشمنوں کے دل جیتنے ہیں اور قول حسن اس تعریف کے تابع ہے قول حسن کا یہ مطلب
نہیں ہے کہ تم غالب آجاؤ بحث میں کیونکہ بحث میں غالب آنے کے نتیجے میں دل ضروری
نہیں کہ جیتے جائیں گے بعض دفعہ مخالفتیں بڑھ جایا کرتے ہیں بعض دفعہ دشمن بیٹا محسوس
کرتا ہے، اپنے آپ کو ذلیل محسوس کرتا ہے اور رد عمل میں اور زیادہ سختی کرتا ہے فرمایا :
تمہاری طرز کلام حسین ہونی چاہئے یعنی دل جیتنے والی ہو اور عمل کے متعلق تو پہلے ہی میں
85
84
:
نے بتا دیا ہے و وَعَمَلَ صَابها جو اعمال حسین ہوں تو قول کے اندر نہ صرف یہ کہ مزید
حسن پیدا ہوتا ہے بلکہ وزن پیدا ہو جاتا ہے اس کے بغیر حسین قول کھو کھلا ہوتا ہے اس
میں جذب کی طاقت نہیں ہوتی۔انفرادی طور پر تو ہمیں ضرورت ہے ہی لیکن اب قومی
طور پر نئی صدی کے ساتھ اتنے بڑے بڑے رستے کھل رہے ہیں کہ صرف یہ سوال نہیں
کہ ہم اپنے دروازے کھولیں خدا تعالیٰ کی تقدیر لوگوں اور قوموں کے دلوں
کے دروازے کھول رہی ہے۔اور بعض ایسی قوموں کی طرف سے جماعت احمدیہ
کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں جن میں پہلے کبھی دعوت الی اللہ کیلئے کوئی دروازہ نہیں کھولا
گیا تھا اور مطالبے شروع ہو گئے ہیں چین کی طرف سے بجائے اس کے کہ ہماری
کوششیں کار آمد ثابت ہو تیں یا بار آور ثابت ہو تیں مسلسل ایسے لوگوں کی طرف۔رابطے ہو رہے ہیں جن سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن اس کا آغاز بھی۔ایک اچھے
احمدی کے اعلیٰ کردار کے نتیجے میں ہوا ایک چینی افسر ایک چینی سکالر باہر آئے ہوتے تھے
ایک پروفیسر ہا ہر آئے ہوئے تھے اس طرح رابطے ہوتے ہیں۔اس نے ایک ایسے
احمدی کو دیکھا جس کو اس نے مختلف پایا اور وہ ایسا احمدی تھا جس کی
شرافت گونگی نہیں تھی بلکہ بولنے والا تھا۔اس کی کردار میں دلچسپی ہوئی اس
نے زبانی اس کو بتانا شروع کیا کہ میں کیوں مختلف ہوں ہمارا کیا اخلاقی ضابطہ ہے جس کے
نتیجے میں، جس کی پیروی کے نتیجے میں تم میرے اندر ایک فرق دیکھ رہے ہو چنانچہ دن حق
کا تعارف احمدیت کا تعارف اور اس کے نتیجہ میں ایک خاص مثال جو میرے سامنے ہے
اس نے وسیع پیمانے پر چونکہ صاحب اثر آدمی تھا چین سے رابطے شروع کئے شروع میں
ان رابطوں کا منفی نتیجہ نکلا اور اس کو بڑی سختی سے ہدایتیں آئیں کہ خبردار اس فرقے کے
قریب نہ جاتا یہ تو بڑا خطرناک فرقہ ہے اور مرتد لوگ ہیں جو باتیں بھی انہوں نے سنی
ہوتی تھیں وہ دوہرائی شروع کیں میں نے بھی ان سے رابطہ اپنا قائم رکھا ان کو کہا کہ
آپ یکطرفہ باتیں سن کر ٹھنڈے نہ ہوں۔دشمن کیا کرتے ہیں ایسی باتیں خدا تعالی نے
ہدایت کے رستے میں شیطان بھی لگائے ہوئے ہیں وہ آوازیں دیتے چلے جاتے ہیں کہ
نہیں یہ غلط رستہ ہے ادھر آؤ ادھر آؤ کان میں باتیں پھونکتے ہیں پس پردہ یا پیٹھ کے پیچھے
باتیں کرتے ہیں اور اس کو کہتے ہیں کہ دوسروں سے بات کرنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں
تم ہماری بات سنو اور سمجھ لو کہ یہ شیطانی لوگ ہیں ان کے قریب بھی نہیں جانا اس لئے
آپ لٹریچر کا مطالعہ ضرور کر لیں۔ان کو موقع دیں ہمیں بھی موقع دیں۔چنانچہ بعض
چیزیں ان کو بھیجوائی گئیں۔انہوں نے مطالعہ کیا اور ان کے دل کی کایا پلٹ گئی انہوں نے
پھر دوبارہ رابطے کئے اور اب مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ان رابطوں کے نتیجہ میں ان لوگوں
نے بھی وہاں تحقیق کی اور ان کے بڑے بااثر راہنماؤں سے بعض نے ان کو لکھا ہے کہ
ہم نے اب جو تحقیق کی ہے تو پتہ چلا ہے کہ یہی جماعت ہے دراصل جو در حقیقت (دین
حق کی علمبردار ہے اور ہمیں اس تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ یہی جماعت ہے جو
امن پرست ہے اور تلوار کے ذریعے نہیں بلکہ محبت کے ذریعے اور پیغام کے ذریعے
دلوں کو فتح کرنے کا شعار رکھتی ہے یہ ان کا کردار ہے اس لئے ہمیں دلچسپی پیدا ہو رہی
ہے اور بعض لوگ وہاں سے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ جس قدر جلد موقع ملے وہ یہاں
آئیں کچھ عرصہ یہاں ٹھہریں اور جماعت کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں اسی طرح
روس میں بھی خدا تعالے کے فضل سے وسیع پیمانے پر رابطوں کے دروازے کھولے جا
رہے ہیں ہمیں اللہ تعالٰی نے پہلے سے ہی توفیق عطا فرما دی کہ ان قوموں کیلئے جو لٹریچر کا
خلا تھا اسے پورا کرنا شروع کریں اور اس وقت ہم خدا کے فضل سے پہلے اس مقام پر
کھڑے ہیں کہ جب مطالبہ آئے ان کو کچھ نہ کچھ ضروری پہنچا دیں خصوصیت کے ساتھ
87
86
قرآن کریم ان کی زبان میں۔کیونکہ اس سے بہتر اور کوئی لٹریچر میا ہو ہی نہیں سکتا۔دنیا
بھر کے لٹریچر میں قرآن سے بہتر کوئی کتاب نہیں اس لئے قرآن کریم میں تو ہم خدا کے
فضل سے اس معاملے میں خود کفیل ہو چکے ہیں کثرت کے ساتھ شائع ہو رہا ہے اور
سٹاک میں بھی موجود ہے لیکن اس کے علاوہ بھی لٹریچر تیار کیا گیا ہے جو متفرق امور سے
متعلق ان سے متعارف کروایا جائے تو اس ضمن میں میں آپ کو بتا رہا ہوں، خوشخبری
دے رہا ہوں کہ باہر سے دروازے کھلنے شروع ہو گئے ہیں اور دیواریں ٹوٹ رہی ہیں
آپ اپنے دروازوں کو کیوں تنگ رکھیں گے۔اگر ان کھلتے ہوئے دروازوں کے مقابل پر
آپ نے بھی اپنے دروازے کشادہ نہ کئے اور وسیع تر نہ کرتے چلے گئے تو پھر دین حق)
کے نہ پھیلنے کی ذمہ داری آپ پر ہوگی تو پھر آپ خدا کے سامنے ضرور جواب دہ ہوں گے
اور جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے کہ دروازے کھلنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے Points
Contact زیادہ ہوں یعنی بجائے اس کے کہ ایک مبلغ یا دس یا سو مبلغ یا سودا عین الی
اللہ یا ہزار را عین الی اللہ دین حق کیلئے کھلے رستے بن جائیں اور (دین حق) کیلئے لوگوں
کے داخل ہونے کیلئے اپنے دلوں کے راستے پیش کریں۔لاکھوں کی ضرورت ہے۔اور ہر
جگہ ان رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے اس ضمن میں جیسا کہ میں نے پہلے بھی بارہا
کہا ہے ہمیں ان قوموں کی طرف ان ملکوں سے باہر توجہ کرنی چاہئے ملکوں کے جو
دروازے کھلیں گے اور کھل رہے ہیں اللہ کے فضل سے ان سے تو ہم جماعتی اور انتظامی
سطح پر رابطے کریں گے اور جہاں تک توفیق ہوگی ان رابطوں کو موثر بنائیں گے لیکن
جب میں کہتا ہوں کہ ان قوموں کے دروازے کھل رہے ہیں تو مراد یہ ہے کہ ایسے
دروازے بھی ہیں جو ان ملکوں سے باہر ہیں کروڑوں چینی ہیں جو چین سے باہر زندگی بسر کر
رہے ہیں۔اور لاکھوں روسی ہوں گے۔یا مشرقی کمیونسٹ دنیا کے بسنے والے لوگ
لکھو کھا ایسے ہیں جو اپنے ملکوں سے باہر زندگی بسر کر رہے ہیں اس لئے جو رجحانات وہاں
پیدا ہو رہے ہیں اس سے بڑھ کر رحجانات ان ملکوں سے باہر پیدا ہونے کی عقلی امکانات
ہیں پہلے تو جب آپ کسی چین سے تعلق رکھنے والے چینی سے بات کرتے تھے تو یہ خوف
اس کو دامن گیر ہو جاتا تھا کہ اگر یہ سچائی بھی ہے اور میں اس کو قبول بھی کر لوں تو میرا
ملک اسے برداشت نہیں کرے گا۔ایک روسی سے جب آپ بات کرتے تھے تو رہ خوفزدہ
ہو جایا کرتا تھا۔مجھے یاد ہے کالج کے زمانے میں ، پارٹیشن کے معام بعد جب میں نیو ہاسٹل میں رہتا
تھا ایک روسی وفد آیا ہوا تھا۔ہم کچھ طلباء ملکر احمد یہ لڑیچ تقسیم کرنے کیلئے ان تک پہنچے
روسی لڑ کچھ تو ہمارے پاس نہیں تھا مگر انگریزی اور بعض دوسرے لٹریچر کیونکہ وہ انگریزی
جانتے تھے وہ ان کو دیا تو ہم سب نے محسوس کیا کہ وہ شخص خوفزدہ ہو گیا تھا
اور اس کے ساتھ ایک اور شخص بھی اس کے نائب کے طور پر تھا۔ہو سکتا ہے وہ انیلی
جنس کا آدمی ہو کیونکہ ان دنوں میں خصوصیت سے جب روی وند باہر جایا کرتے تھے تو
ان کے ساتھ انٹیلی جنس آفیسرز ضروری جایا کرتے تھے۔اب نسبتا" بہت فرق پڑ چکا ہے
وہ اس کی طرف دیکھتا تھا اس کی آنکھوں میں خوف تھا اور اس نے معذرت کی کہ نہیں
میں قبول نہیں کر سکتک اس کے مقابل پر بہت سے دوسرے تھے جنہوں نے قبول کر لیا۔جہاں تک مجھے یاد ہے رشین نے یا قبول کیا ہی نہیں تھا یا سرسری سے دلچپسی ایک آدھ چیتے
میں کی ہوگی۔مجھے تو یہی یاد ہے۔قبول نہیں کیا اب وہ قبول کرتے ہیں، اب مطالبے
کرتے ہیں اب جہاں جہاں برشین ابیسند سے ہمارے دوستوں سے رابطے کئے ہیں
انہوں نے گرمی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور ایک ایمبیسند تو نہیں تھے مگر دورہ افریقہ کے
دوران ایمبیسی کے ایک سینئر آفیسر تھے یا غالبا" ڈپٹی اسٹیسٹر تھے ان کو پہلے ہی پہنچ چکا
89
88
تھا قرآن کریم انہوں نے مجھ سے بہت ہی تعریف کی کہ یہ تو ایسا اعلیٰ درجہ کا ترجمہ ہے کہ
اس سے دل پر گہرا اثر پڑتا ہے اور آپ کو اس کو روس لیکر آنا چاہئے۔تو روسی ہوں یا
چینی ہوں یا وہ ان ملکوں کے لینے والے جہاں تک ہماری رسائی نہیں تھی اور ابھی تک
پوری طرح نہیں ہے ان کے جگر گوشے جو باہر بس رہے ہیں ان تک تو آپ کی رسائی ہو
سکتی ہے بہت سے احمدیوں کو جن کو بھی توفیق ملے ان علاقوں کے باہر کے احمدیوں کو ان
کو اپنا یہ مشن بنانا چاہئے کہ ہمارے ذریعے ان قوموں سے (دین حق) کے رابطوں میں
اضافہ ہو جائے اور ہم وہ دروازہ بن جائیں جن سے یہ (دین حق) میں داخل ہوں۔پس
اس طرح دین حق کا دروازہ وسیع ہوگا اور جتنے احمدی زیادہ اس میں شامل ہونگے اتنی
ہی اس میں وسعت پیدا ہوتی چلی جائے گی۔اس ضمن میں ایک اور بہت ضروری نصیحت
یہ ہے، پہلے بھی کی تھی لیکن دوست عموما" بھول جاتے ہیں اس لئے بعض نصیحتیں بار بار
کرنی پڑتی ہیں وہ مخلصین وہ سعادتمند احمدی جنہوں نے توفیق پائی کہ اگلی صدی کیلئے
اپنے بچے ہدیتا (دین حق کو پیش کریں وہ بارہا مجھ سے پوچھتے ہیں کہ ہم ان کی تربیت
کی طرح کریں؟ ان کو سمجھانے کیلئے ان کو طریقے سکھانے کیلئے ان کی مزید راہنمائی
کیلئے با قاعدہ شعبہ قائم کر دیا گیا ہے اور تحریک جدید کو میں نے سمجھا دیا ہے کہ کس قسم کا
لٹریچر تیار ہو کس قسم کی تربیتی نصائح ہونی چاہئیں ماں باپ کو۔بچوں کو تو وہ کریں گے۔ہم
نے تو ماں باپ کو ابھی کرتی ہیں اور کیا راہنمائی ہونی چاہئے۔وہ انشاء اللہ تعالی اس کے
مطابق کام شروع کر دیں گے جلد ان کو یہ بھی سمجھایا کہ ان بچوں کیلئے اس کے دوسرے
قدم کے اوپر لٹریچر تیار کرتا ہے اور مختلف زبانوں میں تیار کرتا ہے تاکہ شروع سے ہی جس
رنگ میں ہم تربیت کرنا چاہتے ہیں ان کے گھروں میں وہ تربیت شروع ہو جائے۔اس
ضمن میں میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ جن واقفین نو کی پیش کش کرنے والوں
کے ہاں بیٹیاں پیدا ہوئیں ان کو کیا سکھائیں؟ بیٹیوں کیلئے وہ سہولت نہیں جو
بیٹوں کے لئے ہو سکتی ہے کہ میدان میں جہاں مرضی ان کو پھینک دو ان کے اپنے کچھ
حفاظت کے تقاضے ہیں کچھ ان کے اپنے نوعی تقاضے ہیں جن کے پیش نظر ہم ان سے اسی
طرح کام نہیں لے سکتے جس طرح ہر واقف زندگی مرد سے کام لے سکتے ہیں۔اس لئے
ان کو میں نے یہ کہا تھا کہ ایسی بچیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے لائیں۔علمی کام
سکھائیں اور علم تو بڑھانا ہی ہے لیکن علم سکھانے کا نظام جو ہے جس کو بی ایڈ یا ایم ایڈ کیا
جاتا ہے ایسی ڈگریاں جن میں تعلیم دینے کا لیقہ سکھایا جاتا ہے ان میں ان کو داخل
کریں۔آئیندہ بڑے ہو کر۔لیکن ابھی ان کی تربیت اس میں رنگ میں شروع کریں پھر
ڈاکٹروں کی ضرورت ہے خواتین ڈاکٹروں کو خدا تعالٰی اگر توفیق دے تو وہ بہت بڑی
خدمت کر سکتی ہیں اور بہت گہرا اثر چھوڑ سکتی ہیں اور اس رستے سے پھر وہ (دین حق) کا
پیغام دینے میں بھی دوسروں پر فوقیت رکھتی ہیں۔اس لئے احمد می خواتین کو ڈاکٹرین کر اپنی
زندگیاں پیش کرنی چاہئیں یا ان بچوں کو ڈاکٹر بنایا جائے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف نو
میں پیدا ہوئی ہیں۔اسی طرح میں نے زبانوں کا کہا تھا اور جن زبانوں کی ہمیں ضرورت
پڑنے والی ہے اس میں روسی اور چینی دو زبانیں خصوصیت کے ساتھ اہمیت رکھتی ہیں
جماعت احمدیہ میں جن زبانوں میں کمی ہے ان میں ایک پینش ہے مثلا اس کی طرف
توجہ شروع کر دی گئی ہے خدا کے فضل سے فرانسیسی میں ہمارے بہت سے فریج پیکنگ
افریقی ممالک ہیں جہاں کثرت سے اچھی فرانسیسی بولنے والے مہیا ہو سکتے ہیں اور ہو
رہے ہیں خدا کے فضل سے لیکن چینی زبان میں اور روسی زبان میں ہم بہت کمی محسوس
کرتے ہیں اسی طرح اٹالین میں بھی کی ہے مگر سب سے بڑی ضرورت اس وقت اور
عظیم ضرورت چینی اور روسی زبان جاننے والے احمدیوں کی ہے اس لئے جہاں نوجوان
91
90
جن کو یہ سہولت حاصل ہو تعلیمی اداروں میں اس طرف توجہ کر سکیں ان کو بھی میری یہی
نصیحت ہے کہ وہ توجہ کریں لیکن یہ جو نئے پیدا ہونے والے بچے ہیں ایسے ملکوں میں
جہاں چینی اور روی زبان سکھانے کی سہولتیں موجود ہیں ان کو بچپن سے
ان کو سکھانا چاہئے اور ان کی ایمبیسی سے رابطہ کر کے اگر کچھ کیسٹس وغیرہ سیا
کی جاسکیں ، ویڈیوز مہیا کی جاسکیں، بچوں کے چھوٹے چھوٹے رسالے کہانیوں کی کتابیں
وغیرہ یہ مہیا کی جائیں تو بہت بچپن سے اگر زبان سکھائی جائے تو وہ اتنے گہرے نقش دماغ
پر قائم کر دیتی ہے کہ اس کے بعد بچے اہل زبان کی طرح بول سکتے ہیں۔اور بڑی عمر میں
سیکھی ہوئی زبان خواہ آپ کتنی محنت کریں وہ اہل زبان جیسی زبان نہیں بنتی، طوعی اور
فطری طور پر جو ذہن سوچتا ہے وہ بچپن سے اگر سیکھی ہوئی زبان ہے تو وہ سوچ اس کی بے
ساختہ ہوتی ہے۔قدرتی اور طوعی ہوتی ہے لیکن اگر بعد میں زبان سیکھی جائے تو سوچ پر
کچھ نہ کچھ قدغن رہتی ہے کچھ نہ کچھ پابندیاں رہتی ہیں۔اور پھونک پھونک کر قدم آگے
بڑھانا پڑتا ہے بعض لوگ نسبتا" تیز بھی بڑھاتے ہیں بعض آہستہ مگر جو طبیعی فطری روانی
ہے وہ پیدا نہیں ہو سکتی اس لئے اہل زبان بنانے کیلئے بہت بچپن سے زبان سکھانی پڑتی
ہے۔اگر پنکھوڑوں میں زبان سکھائی جائے تو یہ بھی بہت اچھا ہے، بلکہ
سب سے اچھا ہے۔ایسی اگر دائی مل جائے نرس مل جائے اور جو توفیق رکھ سکتے ہیں
نرسوں کے رکھنے کی وہ رکھیں۔جو چینی نرس ہو تو بچوں کو بچپن سے گود میں کھلاتے
کھلاتے ہی چینی زبان سکھا سکتی ہے۔روی زبان جاننے والی اہل زبان کوئی عورت مل
جائے تو بچے اس کے سپرد کئے جا سکتے ہیں۔یہ تو باتیں حسب توفیق ہو گی مگر جن کو توفیق
ہے ان کو چاہئے کہ وہ بہت بچپن سے اپنے بچوں کو چینی اور روسی زبان سکھانے کی
کوشش کریں۔اس سلسلے میں میں کوئی پابندی نہیں لگا تا کہ ہمیں سو (۱۰۰) کی ضروت ہے
یا ہزار کی ضرورت ہے۔واقعہ یہ ہے کہ یہ اتنی بڑی قومیں ہیں اور ان کو اتنی عظمت
حاصل ہے اس وقت دنیا میں۔کہ اگر یہ دونوں قومیں مثلا" دنیاوی لحاظ سے اکٹھی ہو
جائیں تو ساری دنیا میں طاقت کا توازن بگڑ جائے یعنی ان کے حق میں ہو جائے اور باقی دنیا
کے خلاف ہو جائے اور بہت سی بڑی بڑی سیاسی تبدیلیاں پیدا ہو جائیں۔ان کا اس وقت
الگ الگ ہونا ہی بعض قوموں کیلئے خوش قسمتی ہے اور وہ زبردستی بھی دخل اندازی کر
کے اس خوش قسمتی کو بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اور بعض دفعہ غلطیاں کرتے ہیں
اور الٹے نتیجہ نکلتے ہیں۔مگر جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمیں ان کے لڑنے یا نہ لڑنے
دشمنی یا دوستی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔(دین) حق) دونوں کیلئے برابر ہے اور ہم نے جو
دین حق) کا پیغام پہنچاتا ہے اس کیلئے ہمیں زبان دانوں کی ضرورت ہے ہر قسم کے زبان
دانوں کی ضرورت ہے جو تحریر کی مشق بھی رکھتے ہوں، بولنے کی مشق بھی رکھتے ہوں،
ترجموں کی طاقت بھی رکھتے ہوں تصنیف کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں، اس لئے جتنے بھی
ہوں کم ہوں گے۔یعنی ایک ارب کے لگ بھگ یا اس سے زائد اب چین کی آبادی ہے
اور روس اور روسی زبان جانے والوں کی آبادی بھی بہت وسیع ہے۔مجھے اس وقت پوری
طرح یاد تو نہیں لیکن پچاس کروڑ سے زائد ہوں گے جو روسی زبان جاننے والے بوگ
ہیں بولنے والے اس لئے اگر سارے کا تعین بھی یہ زبان سیکھ لیں تو وہ کوئی زیادہ نہیں
ہو گا مردوں کو بھی سکھائیں بچوں کو بھی سکھائیں لیکن بیٹیوں کو خصوصیت سے کیونکہ
علمی کام میں ہمیں واقفین بیٹیاں بہت کام آسکتی ہیں۔انہوں نے میدان
میں بھی جاتا ہوگا لیکن وہ تصانیف کریں گی وہ گھر بیٹھے ہر قسم کی خدمت کے کام اس طرح
کر سکتی ہیں کہ اپنے خاوندوں سے ان کو الگ نہ ہونا پڑے اس لئے ان کو ایسے کام
سکھانے کی خصوصیت سے ضرورت ہے۔بچوں کو تو ہم سنبھال لیں گے ہم ان کو کسی
93
92
جامعہ میں داخل کریں گے کسی خاص ملک میں ان کا تعین ہوگا تو اس زبان کا ان کو ماہر
بنانے کی کوشش کی جائے گی لیکن بچوں پر ہمارا ایسا اختیار نہیں ہو سکتا نہ مناسب ہے نہ
اسلام اس کی اجازت دیتا ہے کہ اس طرح بچپن میں ان کو الگ کر کے پوری طرح جماعتی
نظام کے تابع کیا جائے اس لئے والدین کا دخل بچیوں پر لازما جاری رہے گا یا بعد میں ان
کے خاوندوں کا اس لئے اگر وہ زبانیں سیکھ لیں تو گھر بیٹھے بڑی آرام سے
خدمت کر سکتی ہیں اور جب زبانیں سیکھیں تو جس وقت ان کے اندر صلاحیت پیدا
ہو ان کو پھر ان زبانوں میں ٹائپ کرنا بھی سکھایا جائے۔اور ان زبانوں کا لٹریچر
ان کو پڑھایا جائے یہ نہ سمجھیں کہ زبان بولنا چالنا کافی ہوتا ہے یا لکھنے پڑھنے کا سلیقہ
آجائے تو یہ کافی ہے لٹریچر جتنا زیادہ پڑھا جائے اتنا ہی زیادہ زبان میں وسعت پیدا ہوتی
ہے۔اس لئے پھر کثرت کے ساتھ ان کو رشین کلاسیکل ناول پڑھانے پڑیں گے۔رشین
کلاسیکل مضامین کلاسیکل شعراء ماڈرن شعر ، اور یہی حال چینی زبان میں بھی ہوگا تاکہ
بچپن سے ہی ان کا علمی ذخیرہ اتنا وسیع ہو جائے کہ بڑی سہولت کے ساتھ ، ایک فطری
رو کے ساتھ از خود علمی کاموں میں آگے بڑھتے چلے جائیں میں امید رکھتا ہوں کہ واقفین
زندگی اس پیغام کو اچھی طرح ذہن نشین کریں گے اور آخری بات یہی ہے پھر بھی کہ اس
کے ساتھ ان کی عظمت کردار کیلئے ابھی سے کوشش شروع کر دیں بچپن میں کردار
بنائے جاتے ہیں دراصل اگر تاخیر ہو جائے تو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔محاورہ ہے کہ لوہا گرم ہو تو اس کو موڑ لیتا چاہئے لیکن یہ جو بچپن کا لوہا ہے یہ خدا تعالٰی
ایک لیے عرصے تک نرم ہی رکھتا ہے اور اس نرمی کی حالت میں اس پر جو نقوش آپ
قائم کر دیتے ہیں وہ دائی ہو جایا کرتے ہیں اس لئے یہ وقت ہے تربیت کا اور تربیت کے
مضمون میں یہ بات یاد رکھیں کہ ماں باپ جتنی چاہیں زبانی تربیت کریں اگر ان
کا کردار ان کے قول کے مطابق نہیں تو بچے کمزوری کو لے لیں گے اور
مضبوط پہلو کو چھوڑ دیں گے یہ دو نسلوں کے رابطے کے وقت ایک ایسا اصول ہے
جس کو بھلانے کے نتیجے میں قومیں ہلاک بھی ہو سکتی ہیں اور یاد رکھنے کے نتیجے میں ترقی
بھی کر سکتی ہیں۔ایک نسل اگلی نسل پر جو اثر چھوڑا کرتی ہے اس میں گویا یہ اصول کار
فرما ہوتا ہے کہ بچے ماں باپ کی کمزوریوں کو پکڑنے میں تیزی کرتے ہیں اور ان کی باتوں
کی طرف کم توجہ کرتے ہیں اگر باتیں عظیم کردار کی ہوں اور بیچ میں سے کمزوری ہو تو بچہ
بیچ کی کمزوری کو پکڑے گا اس لئے یاد رکھیں کہ بچوں کی تربیت کیلئے آپ کو اپنی تربیت
ضرور کرتی ہوگی۔ان بچوں کو آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ بچو! تم سچ بولا کرو ، تم نے مبلغ بینا
ہے۔تم بد دیانتی نہ کیا کرو ، تم نے مبلغ بننا ہے۔تم غیبت نہ کیا کرو۔تم لڑا جھگڑا نہ کرو۔اور یہ باتیں کرنے کے بعد پھر ماں باپ ایسا لڑیں جھگڑیں، پھر ایسی مغلقات بکیں ایک
دوسرے کے خلاف ایسی بے عزتیاں کریں کہ وہ کہیں کہ بچے کو تو ہم نے نصیحت کر دی
اب ہم اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔یہ نہیں ہو سکتا جو ان کی اپنی زندگی ہے وہی بچے کی
زندگی ہے۔جو فرضی زندگی انہوں نے بنائی ہوئی ہے کہ یہ کرو! بچے کو کوڑی کی بھی اس
کی پرواہ نہیں ایسے ماں باپ جو جھوٹ بولتے ہیں وہ لاکھ بچوں کو کہیں کہ جب تم جھوٹ
بولتے ہو تو بڑی تکلیف ہوتی ہے تم خدا کیلئے سچ بولا کرو سچائی میں زندگی ہے بچہ کہتا ہے
ٹھیک ہے یہ بات لیکن اندر سے وہ سمجھتا ہے کہ ماں باپ جھوٹے ہیں اور وہ ضرور جھوٹ
ہوتا ہے۔اس لئے وہ نسلوں کے جھوڑ کے وقت یہ اصول کار فرما ہوتا ہے اور اس کو نظر
انداز کرنے کے نتیجے میں آپس میں خلا پیدا ہو جاتے ہیں۔جن یورپین ممالک میں میں نے
سفر کیلئے ہیں ہر ایک یہ شکایت کرتا ہے کہ ہماری نسل اور اگلی نسل کے درمیان ایک خلا
پیدا ہو گیا ہے اور میں ان کو سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں کہ یہ خلا تم نے پیدا کیا ہے تم
95
94
نے زبانی طور پر ان کو اعلیٰ اخلاق سکھانے کی کوشش کی۔تم نے زبانی طور پر ان کو اعلیٰ
کردار سمجھانے کی کوشش کی۔تم نے کہا کہ اس طرح خلط ملط نوجوانوں سے ٹھیک
نہیں۔اس طرح تمہیں یہ حرکتیں کرنا مناسب نہیں ہیں لیکن تمہاری زندگیوں میں
اندرونی طور پر انہوں نے یہی باتیں دیکھیں جن کے اوپر کچھ طبع تھا کچھ دکھاوے کی
چادرمیں پہنچائی گئیں تھیں اور در حقیقت یہ بچے جانتے تھے اور سمجھتے تھے کہ تم خود ان
چیزوں میں زیادہ دلچسپی لیتے ہو اس لئے وہ وہ بنے ہیں جو تمہاری اندرونی تصویر تھی اور تم
جو خلا محسوس کر رہے ہو اپنی بیرونی تصویر سے محسوس کر رہے ہو وہ تصویر تم جو دیکھنا
چاہتے تھے ان میں جو تمہارے تصور کی دنیا تھی تمہارے عمل کی دنیا بن گئی۔لیکن
تمہارے تصور کی دنیا کی کوئی تعبیر نہیں پیدا ہوئی اس لئے تم بظاہر اس کو خلا سمجھ رہے ہو
حالانکہ یہ تسلسل ہے۔برائیوں کا تسلسل ہے جس کی چوٹیاں بلند تر ہوتی چلی جارہی ہیں یا
اگر گہرائی کی اصطلاحوں میں باتیں کریں تو تعرمذلت کی طرف بڑھتی چلی جارہی ہیں تو
جماعت احمدیہ کو اگلی نسلوں کے کردار کی تعمیر میں اس اصول کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا ورنہ وہ
ہمیشہ دھوکے میں مبتلا رہیں گے اور اگلی نسلوں سے ان کا اختیار جاتا رہے گا وہ ان کی باتیں
نہیں مانیں گے خصوصا" را تضمین نو بچوں پر بہت ہی گہری ذمہ داریاں ہیں یہ پانچ ہزار یا
زائد بچے جتنے بھی اس دور میں پیش ہوئے ہیں انہوں نے انگلی دنیا سنبھالتی ہے اگلی نسلوں
کی تربیت کرنی ہے نئے قوموں کے چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے اور (دین حق کی زندگی
کرتے ہوئے بڑے بڑے مقابلے کرنے ہیں بڑے بڑے معرکے سر کرتے ہیں آپ اگر
اس مضمون کو بھول کر عام غفلت کی حالت میں اپنی سابقہ زندگی بسر کرتے چلے جائیں گے
تو آئندہ پیدا ہونے والے وا تعین پر آپ کے براثرات مرتب ہو جائیں گے۔اور پھر
جماعت جتنا بھی کوشش کرے گی ان کی ایسی اصلاح نہیں کر سکتی۔میں نے دیکھا ہے
جامعہ میں جو بد عادتوں والے بچے آتے ہیں لاکھ زور ماریں استاد ان کی بد عادتیں کچھ نہ
کچھ مدھم پڑ جاتی ہیں مٹتی نہیں۔بد عادت کو مثانا بہت مشکل کام ہے ہاں اندرونی طور پر
بعض لوگوں میں ایک دم تقوی کی حالت پیدا ہو جاتی ہے خدا کا خوف پیدا ہو جاتا ہے تو پھر
اس اندرونی طاقت کے ذریعے خدا کے فضل سے اپنی ساری بدیوں کو اتار پھینکتے ہیں لیکن
اس کو انقلاب کہا جاتا ہے میں اس وقت ایسے انقلاب کی بات نہیں کر رہا۔میں تربیت
کے اصولوں کی بات کر رہا ہوں جہاں تک تربیت کا تعلق ہے آپ نے اگر یہ وا تفین
اچھی حالت میں، سنبھی ہوئی طبیعتوں کے ساتھ جماعت کے سامنے پیش کئے تو انشاء اللہ
تعالی اس جوہر قابل سے بہت عظیم انقلابات برپا ہوں گے اور جماعت ان سے بڑے
پڑے عظیم فوائد حاصل کر سکے گی لیکن اگر معمولی کھیوں والے بھی آئے تو بعض دفعہ وہ
کچھیاں پھر پڑھنی شرع ہو جاتی ہیں۔بعض دیواروں میں رخنے پڑتے ہیں وہ سطحی ہوتے
ہیں۔اور انجینئر دیکھتے ہیں کہ کوئی خطرے کی بات نہیں۔۔مگر بعض گھرے ہوتے ہیں۔اور وہ
وقت کے ساتھ پھٹنے شروع ہو جاتے ہیں اور پھر چھتیں بھی ان کی وجہ سے گر جاتی ہیں۔تو
بنیادی اخلاقی کمزوریاں ان گہرے رختوں کے مشابہ ہوا کرتی ہیں ان کو اگر ایک دفعہ آپ
نے پیدا ہونے دیا تو آئندہ نسلوں کی چھتیں گرا دیں گے۔اس لئے خدا کا خوف کرتے
ہوئے استغفار کرتے ہوئے اس مضمون کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کریں
اور دل نشین کریں اور اپنے کردار میں ایک پاکیزہ تبدیلی پیدا کریں تاکہ
آپ
کی یہ پاکیزہ تبدیلی اگلی نسلوں کی اصلاح اور انکی روحانی ترقی کیلئے کھاد
کا کام دے اور بنیادوں کا کام دے جس پر عظیم عمارتیں تعمیر ہوں گی۔اللہ تعالی
ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے (آمین)