ابتداء سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے گود میں تیری رہا میں مثلِ طفلِ شیر خوار

تحریک وقف نو

*******:
ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے دن کٹے
گود میں تیری رہائیں مثل طفل شیر خوار
***
**
**:

نمبر شمار
-2
-8
-10
فهرست مضامین
مضامین
پاکستان سے انگلستان ہجرت کے فوائد
کلیم خاور صاحب کا زندگی وقف کرنا
کون دنیا کی طاقت ہے جو خدا تعالی کی محبت ہمارے
دل سے نوچ پھینکے؟
وا تعین تو ہر آئندہ میں سالوں میں بڑی بڑی ذمے داریاں
پڑنے والی ہیں
صفحہ نمبر
1
3
6
8
وا تضمین نو پر پوری توجہ اس طرح دیں جس طرح ایک بہت ہی عزیز و
چیز کو ایک بہت عظیم مقصد کیلئے تیار کیا جا رہا ہو
اپنے وا تعین کے وجود کو خدا کے سپرد کردیں
مجھے صرف ڈر یہ ہے کہ بچوں کو چھوٹا سمجھ کر دیر نہ کر دیں
زبانیں بچپن سے ہی سکھانی شروع کر دیں۔مغربی دنیا کے بچوں
کو یہ بہت زیادہ سمولت حاصل ہے۔کہ وہ زبانیں سیکھ سکیں
تین زبانیں تو کم سے کم ہیں
10
12
12
14
لا يعلم الا ھو کوئی نہیں جانتا سوائے اس کے (حضور کی ایک رویا ) 16

101
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ تحمدَة وَتُصَلّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِي
خدا کے فضل اور رحم کیساتھ
هو الناصر
خطبہ جمعہ فرمودہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ایدہ اللہ تعالٰی
تاریخ 89 - 12 -1 بمقام - مسجد فضل - لندن
تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
پاکستان سے انگلستان کی طرف عارضی ہجرت کرنے کے بہت سے فوائد
ایسے تھے جو رفتہ رفتہ روشن ہوئے:
اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اہمیت واضح ہوتی چلی گئی ان بہت سے فوائد
میں سے جو خدا کی تقدیر کے مطابق ہمیں لانا اس طرح عطا ہوئے تھے جیسے بچے کو دوا دی
جاتی ہے اور اس کی شفا کے لیے اس کی زندگی کے لیے اس کی بقا کے لئے وہ دوا ضروری
ہوا کرتی ہے خواہ کیسی ہی کڑوی کیوں نہ ہو اللہ تعالی نے اپنے فضل سے اس طرح ہمیں
رحمتیں گھوٹ گھوٹ کے پلائیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ بعض خدمت کے ایسے
میدان نظر کے سامنے ابھرے جن کی طرف پہلے کوئی توجہ نہیں تھی مثلا" ایک لمبا عرصہ
گزرنے کے باوجود مشرقی دنیا جو اشتراکی دنیا کھلاتی ہے یعنی مشرق کا وہ حصہ جو اشتراکیت
کے قبضے میں ہے اس میں بسنے والے اربوں انسانوں کے لیے ہم نے کوئی تیاری نہ کی تھی
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالٰی نے الہاما" یہ خوشخبری عطا فرمائی

103
102
تھی کہ میں تجھے روس میں اس کثرت سے مسلمان عطا کروں گا کہ آپ نے اس نظارے کو
یوں بیان فرمایا جیسے ریت کے ذرے ہوں اور اس کے علاوہ روس کا عصا آپ کے ہاتھوں
میں تھمایا گیا جو رویا میں یوں معلوم ہوا جیسے اس کے اندر دو نالی بندوق ہوتی ہے یعنی عصا
ایسا جو دور بار ہو اور دور اثر ہو۔جب تک انگلستان آنے کی تقدیر یا انگلستان لائے جانے کی تقدیر ظاہر نہیں ہوئی
ان امور پر نظر ان معنوں میں تو تھی کہ یہ خدا کی طرف سے عطا کردہ خوشخبریاں تمھیں اور
ہر احمدی کا دل مطمئن تھا کہ یقینا یہ پوری ہوں گی لیکن کیسے ہوں گی اور انہیں پورا کرنے
کے لیئے مومن کو جو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے وہ ہم کیسے ادا کریں گے ان چیزوں پر نظر نہیں
تھی نہ ان حالات میں ہو سکتی تھی یہاں آنے کے بعد سب سے پہلے کاموں میں سے ایک
یہ کام کرنے کی توفیق ملی کہ اشتراکی مشرقی دنیا میں جتنے ممالک ہیں ان کی زبانوں میں اسلام
کا پیغام پہنچانے کے لیے چھوٹے چھوٹے رسالے اور کتابیں تیار ہونا شروع ہوئیں اور
قرآن کریم کے بعض مکمل ترجمے ان زبانوں میں کرنے کی توفیق علی اور بعض زبانوں میں
اقتباسات شائع کرنے کی توفیق ملی اسی طرح احادیث نبویہ میں سے منتخب احادیث جو ھم
نے سوچا کہ اس زمانے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے اور انسان کی ضرورتوں کے لحاظ
سے پیاس بجھانے کے لیے اہمیت رکھتی ہیں ان کا ترجمہ کرنے کی اور ان کی اشاعت کی
توفیق ملی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت سے اقتباسات جو قرآن کریم کی
آیات اور احادیث کے مضمون سے مطابقت رکھتے تھے اور انہیں کی تفسیر تھے ان کو اس
نقطہ نگاہ سے چنے کی توفیق ملی کہ ایک پڑھنے والا جب قرآن کریم کے مضامین سے گزر کر
احادیث کے مضامین سے ہوتا ہوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات
تک پہنچتا ہے تو اسے پہلی دونوں تحریروں کا زیادہ لطف آنے لگے اور اس کا ذہن زیادہ
عمدگی کیساتھ ان کے مطالب کو پا سکے اور اس کے اندر یہ احساس قوی تر ہوتا چلا جائے
که قرآن کریم کی تفسیر حضرت رسول اکرم ﷺ کے کلام میں ہے اور آنحضرت
کے کلام کی تغییر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام میں ہے تو اس
طرح ان کے درمیان ایک تطبیق پیدا کرنے کی بھی کوشش کی گئی کسی حد تک اس کی
توفیق ملی اور پھر ان کے تراجم کیے گئے اور کتابیں اشاعت کے لیئے تیار ہوئیں یہ سب کچھ
ہو رہا تھا لیکن کچھ علم نہیں تھا کہ ان کتابوں کو اس لڑ پچر کو ان ملکوں تک پہنچانے کے
سامان کیسے میسر آئیں گے صرف یہی نہیں اور بھی بہت سے مضامین پر رسالے شائع کیے
گئے تراجم تیار کیے گئے اور ان کی طباعت کروائی گئی آپ شاید ہی اندازہ کر سکیں کہ یہ کام
کتنا مشکل تھا اور کتنا ذمے داری کا کام تھا کیونکہ صحیح آدمی کی تلاش کرنا اور اس سے
رابطہ کرنا اور اس کو تیار کرنا کہ ان کتب کا ترجمہ کرے یا ان رسائل کا ترجمہ کرے اور
پھر یہ نگاہ رکھنا کہ وہ ترجمہ درست اور اصل کے مطابق ہے جب کہ ہم خود ان زبانوں
سے نابلد ہیں اس کے لئے متبادل ماہرین کی تلاش کرنا ایسے جنمیں سے بہتوں کی عربی پر
بھی نظر ہو اور اسلام کی اصطلاحات سے بھی واقف ہوں یہ ایک بہت ہی وسیع کام تھا
لیکن اللہ تعالی نے آغاز ہی سے اس کو آسان فرمانا شروع کر دیا۔ہمارے ایک نوجوان اسلام آباد میں روسی زبان سیکھ رہے تھے ان کے دل
میں اللہ تعالی نے یہ بات ڈال دی کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے لیے وقف
کردین
چنانچہ انہوں نے وقف کیا اور میں نے اسے قبول کر لیا پھر وہ یہاں انگلستان تشریف نے
آئے اور مسلسل اس کے بعد سے ان کے ذریعہ سے ہمارے رابطے وسیع ہونے شروع
ہوئے پہلا کام روی زبان میں قرآن کے ترجمے کا کام تھا اور اس کو ہم سب سے زیادہ

105
104
اہمیت دے رہے تھے انکا نام خاور صاحب ہے خاور صاحب کہلاتے ہیں اگرچہ روسی زبان
تو یہ کچھ سیکھ چکے تھے لیکن اتنا عبور کہ قرآن کریم کا ترجمہ کر سکیں اور ذمے داری سے کر
سکیں یہ تو بہت بڑی بات تھی لیکن ابتدائی کاموں میں محمد اور مددگار بہت ثابت ہوئے پھر
اللہ تعالٰی نے اسکا ایک اور سامان پیدا فرما دیا اور یہ چند مثالیں جو آپ کے سامنے رکھتا
ہوں اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ کس طرح خدا کی تقدیر کام کرتی ہے بندوں کے ہاتھ
حرکت تو کرتے ہیں مگر خدا کے ہاتھوں میں بندوں کے قدم آگے تو اٹھتے ہیں لیکن خدا کی
طاقت سے آگے اٹھتے ہیں اور تمام وہ امور جو دین کیلئے سر انجام دینے کی توفیق ملتی ہے ان
پر جب آپ آفاقی نظر ڈالتے ہیں تو آپ کو جابجا خدا تعالٰی کی تقدیر کار فرما دکھائی دیتی ہے
نظر آنے لگتی ہے کہ کس طرح کسی موقع پر خدا کی تقدیر نے کیا ساہن پیدا فرمایا چنانچہ
انگلستان میں روہی زبان کا ایسا ماہر ملنا جو عربی کا بھی ماہر ہو یا دینی اصطلاحات کو سمجھتا ہو یہ
بہت مشکل کام تھا لیکن اللہ تعالی کی شان ہے کہ ہندوستان سے ایک ایسا ماہر احمدی عالم
مل گیا جس نے روس میں روسی زبان میں پی ایچ ڈی کیا تھا
ان کے والد صاحب اتفاق سے کراچی ان دنوں تشریف میں لائے جن دنوں میں میں بھی
وہاں گیا ہوا تھا اور ان سے چند مجالس ہو ئیں وہ ویسے تو بڑے مخلص ندائی آدمی تھے لیکن
اس کے بعد ان کے دل میں غیر معمولی طور پر یہ جذبہ پیدا ہوا کہ میرا یہ بیٹا جو روسی زبان
سیکھ کے آیا ہے یہ بھی دین کی خدمت میں آئے چنانچہ انہوں نے مجھے خط لکھنے شروع کیے
کہ یہ تو دین سے بالکل بے بہرہ ہو چکا ہے اور خالی ہو کے واپس لوٹا ہے اور میری بڑی تمنا
ہے کہ کسی طرح یہ خدمت دین میں کام آئے چنانچہ ان کے لیے دعا کی بھی توفیق ملی ان
سے رابطہ بھی ہوا اور وہ پروفیسر صاحب خود انگلستان تشریف لائے اپنا وقت وقف کیا اور
ان کی کایا پلٹ گئی وہ جن کو ان کے والد کہتے تھے کہ مجھے ان کا دل خالی دکھائی دیتا ہے وہ
نور ایمان سے بھر گیا اخلاص سے بھر گیا بہت ہی انہوں نے وقت قربان کیا لمبا عرصہ یہاں
بھی ٹھہرے اور واپس جا کے بھی مسلسل قرآن کریم کے روسی ترجمے پر محنت کی اور اس
کے بعد پھر ہمیں بعض پروفیسروں کو دکھانے کی توفیق کی تاکہ وہ اسے اور چمکائیں اور زبان
کے لحاظ سے کوئی سقم رہ گئے ہوں تو وہ ان کو دور کریں۔اس رنگ میں خدا تعالٰی نے ہمیں مختلف تراجم کی بھی توفیق عطا فرمائی اور جیسا کہ
میں نے مثال دی ہے خود بخود سامان مہیا فرما تا رہا ہے خاور صاحب کلیم خاور ناہم ہے ان کا
یہ کسی اور کام کے سلسلے میں کسی پروفیسر سے ملنے جاتے ہیں وہاں ان کا ایک دوست پروفیسر
مشرقی یورپ کا کسی زبان کا ماہر آجاتا ہے تعارف ہوتا ہے تو اچانک یہ ان کو کہتے ہیں کہ
بھئی ہمیں تو آپ کی تلاش تھی اور اس طرح ایک انسان کی تلاش کی دوسرا انسان مدد کرتا
چلا جاتا ہے اور یہ رابطے اس طرح پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں گویا مقدر تھے معین طور پر
ان کا منصوبہ بنایا گیا تھا اور ان سارے امور پر جب آپ نگاہ ڈالیں تو کوئی احمق سے احمق
آدمی بھی یہ نہیں کہہ سکتا اگر اس کے دلمیں سچائی کا شائبہ ہو کر یہ سارے بے شمار
اتفاقات ہمیں یہ تقدیر مرے چل رہی تھی اور اس تھوڑے سے عرصے میں حیرت انگیز طور
پر کثرت کیساتھ مشرقی یورپ کی زبانوں میں اسلام کا لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی روسی
زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی چینی زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی توفیق ملی اور ہم
انتظار میں بیٹھے رہے کہ اب دیکھیں خدا آئندہ کیا سامان کرتا ہے؟ بہت بڑی بڑی
دیوار میں رستے میں حائل تھیں لیکن اب دیکھیں کہ آپ کے دیکھتے دیکھتے وہ دیوار میں ٹوٹنی
شروع ہو گئیں جب دیوار برلن کر رہی تھی اور ٹیلی ویمن پر لوگ دیکھ رہے تھے اور عجیب
عجیب رنگ میں اپنی خوشیوں کے اظہار کر رہے تھے اور جوش کا اظہار کر رہے تھے تو میرا
دل اللہ کی حمد کے ترانے گا رہا تھا وہ سمجھتے تھے کہ ان کی خاطر دیوار برلن گرائی جارہی ہے

107
106
میں جانتا تھا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کی خاطر دیوار برلن گرائی جا رہی ہے اور اب
اسلام کے ان ملکوں میں پھیلنے کے دن آرہے ہیں اور دہ تیاریاں جو خدا کی تقدیر نے ہم
سے کروائی تھیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی ان کو خدا تعالٰی نے اس رنگ میں مکمل فرمایا
اور ایسے وقت میں مکمل فرمایا جبکہ دوسری طرح سے روکیں توڑنے کے سامان بھی تیار
تھے اور جونہی ہم یہاں خدمت کے لیے تیار ہوئے خدا تعالٰی نے وہ حائل روکیں ساری
ر کرنی شروع کر دیں یہ وہ زندہ خدا ہے جو احمدیت کا خدا ہے جس نے ہمیشہ احمدیت کی
پشت پناہی فرمائی ہے اور ہر قدم پر ہماری مدد فرمائی ہے۔رور
کون دنیا کی طاقت ہے جو اس خدا کی محبت ہمارے دل سے نوچ کر
پھینک سکتی ہے:
کون ہے جو ہمارے دل میں شکوک پیدا کر سکتا ہے ہم اس خدا کی تقدیر کو روز مرد ہمیشہ
ظاہر ہوتے دیکھتے ہیں مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتے دیکھتے ہیں کبھی کبھی مختلف بکھری ہوئی
صورتوں میں ظاہر دیکھتے ہیں اور کبھی کبھی ان صورتوں کا اجتماع ہوتا دیکھتے ہیں اور ایک
نہایت ہی خوبصورت منظم مشکل نظر آتی ہے ان تدبیروں کی۔اور اس وقتہ معلوم ہوتا
ہے کہ ہم جب سوئے ہوئے ہوتے ہیں جب ہم بعض باتوں سے غافل ہوتے ہیں تو ہمارا
خدا واقعی جاگتا ہے اور واقعی ان کاموں کو ہمارے لیے کرتا ہے جن کاموں سے ہم غافل
ہوتے ہیں جن کاموں کے کرنے کی ہم میں طاقت نہیں ہوتی۔پس ایک طرف خدا کی تقدیر نے وہ کام ہمارے لئے آسان کر دیئے جو کام بہت
مشکل تھے اور اب بھی جب ماہرین ان باتوں کو دیکھتے ہیں تو یقین نہیں کرتے کہ اتنے
تھوڑے عرصے میں اتنے حیرت انگیز کام کیسے سرانجام دینے کی توفیق ملی لیکن ان کو نہیں
پتہ کہ دراصل یہ اللہ کی قدرت کا ہاتھ ہے اس کی محبت اور رافت اور شفقت کا ہاتھ ہے
جو ہر مشکل کو آسان کرتا چلا جاتا ہے اور اب جو نئے سامان پیدا ہوئے ہیں ان کے نتیجے
میں میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالٰی کے فضل سے اسلام کے غلبے کا یہ دوسرا دور بڑی تیزی
کے ساتھ اثر پذیر ہو جائیگا دوسرے دور سے مراد "آخرین" کا دور ہے جو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دور ہے اور تیزی کیساتھ اثر پذیر ہونے سے مراد میری یہ ہے
کہ اب اس رفتار میں مزید تیزی پیدا ہو گی اور وہ علاقے جو اب تک خالی تھے اور وہ دنیا
کی ایک بہت بڑی تعداد ہے ان علاقوں کی تعداد باقی دنیا کے علاقوں سے اگر زیادہ نہیں تو
بہت کم بھی نہیں ہو سکتی کیونکہ انہی علاقوں میں سارے چین کی آبادی شامل ہے سارے
روس کی آبادی شامل ہے سارا مشرقی یورپ ہے پھر اور ایسی مشرقی طاقتیں ہیں یا مشرقی
ممالک ہیں جو اشتراکیت کے دام میں آئے ہوئے ہیں تو بہت بڑی وسیع آبادی ہے نصف
دنیا کے قریب ایسی انسانوں کی آبادیاں ہیں جن تک پہلے اسلام کا پیغام پہنچنے کا کوئی ساہن
نہیں تھے تو اس لئے جہاں ان باتوں کو دیکھ کر دل شکر اور حمد سے بھر جاتا ہے اور یقین ہو
جاتا ہے کہ یہ کام خدا ہی کے ہیں خدا ہی نے کرنے ہیں وہاں ذمہ داریوں کا احساس بھی
پڑھتا ہے اور انسان کی یہ تقدیر سامنے آجاتی ہے کہ ایک بوجھ اترتا ہے تو دوسرا سر پر
آجاتا ہے ایک مشکل آسان ہوتی ہے تو دوسری مشکل سر پر آن پڑتی ہے اب فکر اس
بات کی ہے کہ ان نئے کھیلتے ہوئے راستوں میں داخل کرنے کے لیے وہ کون سی فوج ہے
ہمارے پاس جس سے ہم کام لیں گے اور وہ کون سے ایسے را تعین ہیں جو ان نئی ذمہ
داریوں کو ادا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں سردست تو ہمارے پاس ان زبانوں کے ایسے
ماہرین نہیں ہیں جو وہاں پہنچکر خدمتیں سر انجام دے سکیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ
اس پہلے دور میں تو ہمیں اشاعت لٹریچر کے ذریعے وہاں دلوں کو آمادہ کرنا ہوگا اور جیسا کہ
میں نے اس سے پہلے بارھا توجہ دلائی ہے باہر کی دنیا کے وہ لوگ جن میں ان ملکوں کے

109
108
باشندے نقل مکانی کر کے بس چکے ہیں ان کا بہت بڑا کام ہے کہ ان سے روابط پیدا کریں
ان سے تعلقات بڑھائیں اور انہیں میں سے وہ مجاہدین تلاش کریں جو خدا تعالٰی کے فضل
اور رقم کیساتھ اپنے اپنے ممالک میں خدمت دین کے جذبے سے بھر جائیں اور اپنی
زندگیاں پیش کریں پھر ان کو تھوڑی بہت تعلیم دیگر جس حد تک بھی ان کی ابتدائی ذمہ
داریاں ادا کرنے کے لئے ضروری ہے ہم ان کو اپنے اپنے وطنوں میں واپس بھجوا سکتے
ہیں لیکن اس کے علاوہ جو
واقفین نو کی فوج ہے اس پر آئندہ ہیں سال تک بہت بڑی بڑی ذمے
داریاں پڑنے والی ہے
اور اس پہلو سے میں جماعت کے اس حصے کو نصیحت کرتا ہوں جس کو خدا تعالٰی
نے وقف تو میں شمولیت کی توفیق عطا فرمائی کہ وہ تحریک جدید کی ہدایات کے مطابق اپنے
بچوں کی تیاری میں پہلے سے زیادہ بڑھ کر سنجیدہ ہو جائیں اور بہت کوشش کر کے ان
را تعین کو خدا تعالی کی راہ میں عظیم الشان کام کرنے کے لیے تیار کرنا شروع کریں بچے
تیار کرنا خدا کی خاطر اس سے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے جتنا عید پر قربانی کے لیے لوگ
جانور تیار کرتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ ہمارے ملک میں تو یہ رواج ہے کہ بعض
لوگ دوسری نیکیاں کچھ کریں یا نہ کریں نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں لیکن عید کی قربانی کے
لیے مینڈھا بڑے پیار سے پالتے ہیں اور بہت بہت اس پر خرچ کرتے ہیں بعض دفعہ ایسے
مزدور بھی ہیں جو اپنے بچوں کا پیٹ پوری طرح پال نہیں سکتے لیکن اپنے مینڈھے کو چنے
ضرور کھلائیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ خدا کی راہ میں قربان کرنے کے لیے پیش کرنا
ہے اور پھر اسے سجاتے ہیں اور اسپر کئی قسم کے زیور ڈالتے ہیں پھول چڑھاتے ہیں اس کو
مختلف رنگ میں رنگ دیتے ہیں اور جب وہ قربانی کے لیے لیکر جاتے ہیں تو بہت ہی سجا کر
جس طرح ولمن جا رہی ہو اس طرح وہ سجا کر لیجاتے ہیں۔یہ بچے قربانی کے مینڈھے سے بہت زیادہ عظمت رکھتے ہیں اور ان کے ماں باپ
کو اس سے بہت زیادہ محبت سے ان کو خدا کے حضور پیش کرنا چاہئے جتنی محبت سے خدا
کی راہ میں بکرا ذبح کرنے والا اس کی تیاری کرتا ہے یا مینڈھے کی تیاری کرتا ہے ان کا
زیور کیا ہے وہ تقویٰ ہے تقویٰ ہی سے یہ سجائے جائیں گے اس لیے سب سے زیادہ
اہمیت اس بات کی ہے کہ ان
واقفین نو کو بچپن ہی سے متقی بنا ئیں اور ان کے ماحول کو پاک اور
صاف رکھیں ان کے سامنے ایسی حرکتیں نہ کریں جن کے نتیجے میں ان
کے دل دین سے ہٹ کر دنیا کی طرف مائل ہونے لگ جائیں پوری توجہ
ان پر اس طرح دیں جس طرح ایک بہت ہی عزیز چیز کو ایک بہت عظیم
است
مقصد کے لئے تیار کیا جا رہا ہو
اور اس طرح ان کے دل میں تقویٰ بھر دیں کہ پھر یہ آپ کے ہاتھ میں کھیلنے کی
بچائے براہ راست خدا کے ہاتھ میں کھیلنے لگیں اور جس طرح ایک چیز دو سرے کے سپرد
کر دی جاتی ہے تقویٰ ایک ایسی چیز ہے جس کے ذریعے آپ یہ بچے شروع ہی سے خدا
کے سپرد کر سکتے ہیں اور درمیان کے سارے واسطے اور سارے مراحل ہٹ جائیں گے
رسمی طور پر تحریک جدید سے بھی واسطہ رہے گا اور نظام جماعت سے بھی واسطہ رہے گا
مگر فی الحقیقت بچپن ہی سے جو بچے آپ خدا کی گود میں لاڈالیں خدا خود ان کو سنبھالتا ہے
اور خود ہی ان کا انتظام فرماتا ہے خود ہی ان کی نگہداشت کرتا ہے جس طرح کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدا نے نگہداشت فرمائی آپ لکھتے ہیں۔

111
110
ابتدا سے تیرے ہی سایہ میں میرے رات گئے
گود میں تیری رہا میں مثل طفل شیر خوار
آپ نے یقینا" بڑی وسیع نظر سے اور گہری نظر سے اپنے ماضی کا مطالعہ کیا ہوگا
تب جا کر اس شعر کا مضمون آپ کے دل سے ہویدا ہوا ہے ظاہر ہوا ہے آپ نے غور کیا
ہوگا بچپن میں دودھ پینے کے زمانے تک بھی جہاں تک یادداشت جاتی ہو کہ ابتداء ہی سے
خدا کا پیار دل میں تھا خدا کا تعلق دل میں تھا ہر بات میں خدا حفاظت فرما رہا تھا ہر قدم پر
اللہ تعالی راہنمائی فرما رہا تھا اور جس طرح ایک طفل شیر خوار ماں کی گود میں ہوتا ہے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام عرض کرتے ہیں کہ اے خدا میں تو ہمیشہ تیری گود
میں رہا پس ان بچوں کو خدا کی گود میں دے دیں۔کیونکہ ذمے داریاں بہت بڑھی ہیں اور
کام بہت زیادہ ہیں ہماری تعداد کوئی بھی حیثیت نہیں رکھتی ان قوموں کی تعداد کے مقابل
پر جن کو ہم نے اسلام کے لئے فتح کرتا ہے ہماری عقلیں ہمارے علوم ہماری دنیاوی
طاقتیں ان قوموں کی عقلوں اور علوم اور دنیاوی طاقتوں کے مقابل پر کوئی بھی حیثیت
نہیں رکھتیں جن کو ہم نے خدا کے لئے فتح کرتا ہے
پیس ایک ہی راہ ہے اور صرف ایک راہ ہے کہ ہم اپنے وجود کو اور اپنے
واقفین کے وجود کو خدا کے سپرد کر دیں اور خدا کے ہاتھوں میں کھیلنے
لگیں
امر واقعہ یہ ہے کہ کوئی چیز خواہ کیسی بھی کمزور کیوں نہ ہو اگر وہ طاقتور کے ہاتھ میں
ہو تو حیرت انگیز کام دکھاتی ہے کوئی چیز کیسی ہی بے عقل کیوں نہ ہو اگر صاحب فہم و
عقل کے ہاتھ میں ہو تو اس سے عظیم الشان کام لیئے جا سکتے ہیں ہم تو محض مہرے ہیں اور
اس حیثیت کو ہمیشہ کجھنا اور ہمیشہ پیش نظر رکھنا احمدی کے لیے ضروری ہے آپ نے
دیکھا نہیں شطرنج کھیلنے والے ان مہروں سے کھیلتے ہیں جن میں اتنی بھی طاقت نہیں ہوتی
کہ ایک گھر سے اٹھکر دوسرے گھر تک جا سکیں عقل کا کیا سوال شعور کا ادنیٰ احساس بھی
موجود نہیں ہوتا کہ وہ یہ معلوم کریں کہ کس گھر میں جانا ہماری بقاء کے لیے ضروری ہے
اور کس گھر میں جانا شکست کا اعلان ہوگا بے جان بے طاقت مرے جو مل بھی نہیں سکتے
سوچ بھی نہیں سکتے اور ایک صاحب قسم اچھا شاطر شطرنج کا ماہر ان کو اس طرح چلاتا ہے
کہ بڑے سے بڑے عقل والوں کو بھی شکست دے دیتا ہے اور شکست اور فتح کا فیصلہ ان
بے جان مہروں کی بساط پر ہو رہا ہوتا ہے جو نہ طاقت رکھتے ہیں نہ عقل رکھتے ہیں پیس خدا
کے عظیم کام بھی اسی طرح چلتے ہیں ہم ان بے جان مہروں کی طرح ہیں ہمارے سامنے بھی
کچھ مرے ہیں لیکن ان مہروں کی طاقت شیطان کے ہاتھ میں ہے بے خدا اس کے ہاتھ میں
ہے اور کچھ مرے ایسے بھی ہیں جو خود خدا سمجھ رہے ہیں اپنے آپ کو اور خود چلتے ہیں
اور خود سوچنے کی بھی طاقت رکھتے ہیں اس کے مقابل پر ہم وہ بے جان مرے ہیں جن میں
نہ کوئی طاقت ہے نہ کوئی دماغ ہے مگر ہم اپنے خدا کے ہاتھ میں ہیں یہ احساس انکساری جو
کچا ہے جس میں کوئی ایسی بات نہیں جو انکساری کی خاطر گرا کر پیش کی گئی ہو امر واقعہ یہ
ہے کہ دنیا کے مقابل پر ہماری حیثیت اس سے زیادہ نہیں ہے ہاں خدا اگر چاہے اور وہ
ہم سے کام لیتا شروع کرے اور ہم اپنے آپ کو اس کے سپرد کر دیں تو یہ شطرنج کی بازی
یقین " اسلام کے حق میں جیتی جائیگی کوئی دنیا کی طاقت اس بازی کو الٹا نہیں سکتی اسلام
کے خلاف اس پہلو سے ان بچوں کی تیاری کی ضرورت ہے ان کو خدا کے سپرد کریں اور
جہاں تک تحریک جدید کا ان پر نظر رکھنے کا تعلق ہے جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا ان
کو میں نے ہدایات دی ہیں وہ تیاری بھی کر رہے ہیں

113
112
مجھے صرف ڈر یہ ہے کہ اس تیاری میں دیر نہ کر دیں یہ سمجھتے ہوئے کہ
ابھی تو چھوٹے بچے ہیں ابھی انہوں نے بڑے ہوتا ہے
حالانکہ بچپن ہی سے بچوں کو سنبھالیں گے تو وہ سنبھالے جائیں گے جب غلط
روش پر بڑے ہو گئے تو اس غلط روش کو بعد میں درست کرنا بہت ہی محنت کا اور جان
جوکھوں کا کام بن جاتا ہے یہ وقت ہے کہ جب یہ نرم نرم کو نپلیں ہیں اس وقت ان کو
جس ڈھب پر چاہیں یہ چل سکتے ہیں اس وقت ان کی طرف توجہ کریں اور اس وقت ان کو
سنبھالیں اور ساری دنیا میں ہر واقف نو کی زندگی پر جماعت کے نظام کی نظر رحتی چاہی
اور ان کے والدین سے رابطے ہونے چاہیں اور ان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ہم ایک زندہ نظام
کے ساتھ میں ہیں جس کے ذریعے خدا کی تقدیر کار فرما ہے یہ احساس بہت ضروری ہے یہ
احساس تیمی پیدا ہوگا جب تحریک جدید کا مرکزی نظام ان لوگوں سے فعال اور زندہ
رابطے رکھے گا اور خبریں لے گا کہ بتاؤ! اس بچے کا کیا حال ہے جو تم نے خدا کے سپرد کیا
ہے کتنی بڑی ذمے داری ہے کہ تمہارے گھر میں خدا کا ایک مہمان ہے ویسے تو ہم خدا
کے ہیں لیکن ایسا مہمان ہے جس کو تم خدا کیلئے تیار کر رہے ہو کیا سوچ رہے ہو کس طرح
ان کی پرورش کر رہے ہو ہمیں بتایا کرو ہمیں اس کے حالات سے باخبر رکھو اس کی صحت
سے باخبر رکھو اس کے چال ڈھال اس کے انداز سے باخبر رکھو اور باقاعدہ ان کو ہدایتیں
دیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ تم اس بچے سے یہ کام لو اور اس بچے سے یہ کام لو۔اس ضمن میں میں سمجھتا ہوں کہ
وہ بچے خصوصیت سے جو مغربی دنیا میں وقف ہیں ان کو اللہ تعالٰی کے
فضل کیساتھ دوسری دنیا کے بچوں کے مقابل پر یہ بہت زیادہ سہولت
حاصل ہے کہ وہ مختلف زبانیں سیکھ سکیں
زبانیں سیکھنا بہت مشکل کام ہے اور بچپن یا سے شروع ہونا چاہیئے اور زبانیں سکھانا
بھی بہت ہی مشکل کام ہے اور بڑے بڑے ماہرین کی ضرورت ہے جنہوں نے زندگیاں
اس کام کے لئے وقف کر رکھی ہوں اور بڑی بڑی وسیع تحقیقات میں وہی نہیں بلکہ ان
کے بہت سے ساتھی بھی ایک لمبا عرصہ تک مصروف رہے ہوں ایسی سہولتیں مغرب کے
ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہیں اس پہلو سے تحریک جدید کو چاہئے کہ مشرقی یورپ اور
اشترا کی دنیا کے ان ممالک کے لیے جہاں عموما" مغربی زبانیں بولی جاتی ہیں اور پھر چین کے
لیے اور دوسرے کو ریا ، شمالی کوریا اور ویتنام وغیرہ کے لیے جہاں مشرقی زبانیں بولی جاتی
ہیں معین طور پر بچوں کو ابھی سے نشان لگا دیں جس کو انگریزی میں Ear Mark کرنا
کہتے ہیں اور اگر فی الحال ان کی نظر میں دس کی ضرورت ہے تو ہیں یا تمہیں تیار کریں اب
یہ تو اعداد و شمار دیکھ کر فیصلہ ہوگا کہ کس ملک کے لئے کتنے بچے تیار کیئے جاسکتے ہیں لیکن
ابھی سے یہ کام کرنے کی ضرورت ہے مثلا " اگر پولینڈ کے لئے ہم نے کچھ بچے تیار کرنے
ہیں تو ایسے ممالک سے جہاں پولش زبان سیکھنے کی سہولت ہے واقفین بچے لینے چاہئیں
جرمنی میں اللہ تعالٰی کے فضل کے ساتھ جماعت کافی تعداد میں موجود ہے اور جرمنی کی
جماعت چونکہ اللہ کے فضل سے قربانی میں بھی بہت پیش پیش ہے وہاں ایک بڑی تعداد
ایسے جوڑوں کی ہے جنہوں نے اپنے بچے وقف کئے ہیں اور ابھی بھی کر رہے ہیں تو ایسے
بچوں سے جو کسی خاص زبان سیکھنے کی سہولت رکھتے ہوں وہی کام لینے چاہئیں جو ان کے
مناسب حال ہیں اس پہلو سے اور بھی بہت سی ایسی زبانیں ہیں جن کا جرمنی سے تعلق
ہے اور جرمن قوم ان سے پرانے تاریخی روابط رکھتی ہے پھر انگلستان میں بھی بہت سی
زبانوں کے سیکھنے کا انتظام ہے یہاں بھی کچھ بچے خاص زبانوں کے لئے تیار کئے جاسکتے

115
114
ہیں شمالی یورپ میں سیکنڈے نیویا میں بھی بعض خاص زبانوں کے سیکھنے کا انتظام ہانی
جگہوں سے زیادہ ہے وہاں خصوصیت سے بعض گروہ بعض خاص ملکوں کے لیئے تیار کیئے
جاسکتے ہیں غرضیکہ یہ ایک ایسا کام ہے جس کو عمومی نظر سے دیکھ کر فیصلہ نہیں کیا جا سکتا
تفصیلی نظر سے سب بچوں پر نظر ڈالتے ہوئے لڑکوں پر اور لڑکیوں پر یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ
ہم نے فلاں ملک کے لئے دس یا ہیں یا تھیں وا تفسین زندگی تیار کرتے ہیں ان میں سے
اتنی لڑکیاں ہوں گی جو علمی کاموں میں گھر بیٹھے خدمت دین کر سکتی ہوں ان کو اس خاص
طرز سے تیار کرنا ہو گا اتنے لڑکے ہوں گے جن کو ہم نے ان میدانوں میں جھونکتا ہے اللہ
تعالی کے فضل اور رحم کیساتھ پھر ان کو صرف وہی زبان نہیں چاہئے جس زبان کے لیئے
ان کو تیار کیا جا رہا ہے بلکہ اردو زبان کی بھی شدید ضرورت ہوگی تاکہ حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا لٹریچر خود اردو میں پڑھ سکیں عربی زبان کی بنیادی حیثیت ہے
کیونکہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ عربی میں ہیں عربی زبان بھی سکھانے کی ضرورت پڑے
گی۔پس تین زبانیں تو کم سے کم ہیں
یعنی اس کے علاوہ کوئی زبان سیکھے تو چاہے جتنی چاہے سیکھے لیکن تین زبانوں سے
کم کا تو کوئی سوال ہی نہیں اس لیے یہ بھی بتانا ہوگا کہ جہاں تم پولش سیکھ رہے ہو یا
ہنگرین سیکھ رہے ہو چیکو سلواکین سیکھ رہے ہو یا پولش سیکھ رہے ہو یا رومانین سیکھ رہے
ہو یا المینین اس پر سیکھ رہے ہو ساتھ ساتھ لازمانہ تمہیں اردو اور عربی بھی سیکھنی ہوگی
اور اس کے بھی جہاں تک میرا علم ہے ان ممالک میں انتظامات موجود ہیں اگر نہیں ہیں تو
تحریک جدید کو تو میں آغاز ہی سے یہ نصیحت کر رہا ہوں کہ اردو اور عربی سکھانے کے لیئے
ویڈیو کیسٹس تیار کریں اور آسان طریق پر ایسی ویڈیو تیار کریں جن کا جماعت کے لٹریچر
سے تعلق ہو اور اسلامی اصطلاحیں اس میں استعمال ہوتی ہوں کیونکہ اگر ہم بازار سے بنی
بنائی زبانیں سیکھنے کی ویڈیوز لیں یا آڈیو کیسٹس لیں تو جو زبان اسمیں سکھائی جاتی ہے وہ
اکٹر ہمارے کام کی نہیں ہے اس میں وہ تو یہ بتائیں گے کہ Pork کس طرح مانگا جائے گا اور
شراب کس طرح مانگی جائینگی اور ہوٹل میں کس طرح جا کر ٹھہرتا ہے اور ناچ گانے کے
گھروں کی تلاش کس طرح کرنی ہے روز مرہ کی اپنی زندگی کے مطابق انہوں نے زبان بنائی
ہوئی ہے اس زبان سے ہمارے بچوں کو تبلیغ کرنی کیسے آسکتی ہے اس لئے زبان کا ڈھانچہ
تو وہ سیکھ سکتے ہیں لیکن اس زبان کو معنی خیز الفاظ سے بھرنے کا کام لازما" جماعت کو خود کرنا
ہوگا اور وہ ایک خاص منصوبے کے مطابق ہوگا تو دیر ہو رہی ہے اب یہ بچے کھیلنے لگ
گئے ہیں ان کی بعض دفعہ تصویریں آتی ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جو چار سال پہلے بچہ پیدا ہوا
تھا جو وقف زندگی تھا اور وہ باتیں کرتا دوڑتا پھرتا اور ان کے ہاں باپ بڑی محبت کیساتھ
ان کی تصویریں بھجواتے اور بعض دفعہ وہ اپنے ہاتھ سے چھوٹے موٹے خط بھی لکھتے ہیں
مجھے بعض ایسے بھی خط لکھتے ہیں کہ شروع سے آخر تک صرف لکیریں ڈالی ہوتی ہیں اور
کچھ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ میں نے خط لکھا ہے مگر اس خط کا بڑا مزا آتا ہے کیونکہ ایک
واقف زندگی کو شروع سے ہی خلیفہ وقت سے محبت پیدا کرنے کا یہ بھی ایک گر ہے اس
کے دل میں محبت ڈالنے کا ذاتی تعلق پیدا ہو جائے بہرحال یہ کام تو ہو رہے ہیں لیکن
جلدی اس بات کی ہے کہ
ان کو سنبھالنے کے لیے جو ٹھوس تیاری ہونی چاہئے اسمیں مجھے ڈر ہے
کہ ہم پیچھے رہ رہے ہیں
اس لیے اس کام کی طرف توجہ ہونی چاہیئے اور جب تک تحریک جدید معین طور
پر واقفین زندگی کو مطلع نہیں کرتی کہ تم نے یہ کام کرتے ہیں دو کام تو ان کو پتہ ہی ہیں دو

117
116
نہیں تین اول تقویٰ کی بات میں نے کی ہے بچپن سے ان کے دل میں تقویٰ پیدا کریں
اور خدا کی محبت پیدا کریں اور دو زبانیں جو سیکھنی ہیں عربی اور اردو وہ تو سب پر قدر
مشترک ہیں اس میں کوئی تفریق نہیں کوئی امتیاز نہیں ہر احمدی واقف تو عربی بھی سیکھے گا
اور ارور بھی سیکھے گا اس پہلو سے جہاں جہاں انتظامات ہو سکتے ہیں وہاں وہاں وہ انتظامات
کریں اور تیاری شروع کر دیں۔اس مضمون پر غور کرتے ہوئے اور جب میں نے یہ سوچا کہ ہم تو خدا تعالٰی کے
ہاتھوں میں بے طاقت اور بے مشکل وہ مرے ہیں جیسے شطرنج کی بازی یہ کھیلے جاتے ہیں تو
مجھے اپنی ایک پرانی رویا یاد آگئی جس کا آج کل کے حالات سے تعلق ہے مجھے یاد نہیں کہ
میں نے پہلے آپ کے سامنے بیان کی تھی یا نہیں لیکن دہ ہے دلچسپ اور اب اسکی جو تعبیر
ظاہر ہوتی ہے وہ زیادہ واضح ہے جن دنوں میں ایران کا انقلاب آرہا تھا ابھی شروع ہوا تھا
1977-78 کی بات ہے افغانستان میں تبدیلیاں پیدا ہوئیں ایران میں یہ ان دنوں کی بات
ہے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ نظارہ کر رہا ہوں لیکن سب کچھ دیکھنے کے
باوجود گویا میں اس کا حصہ نہیں ہوں موجود بھی ہوں دیکھ بھی رہا ہوں لیکن بطور نظارے
کے مجھے یہ چیز دکھائی جا رہی ہے ایک بڑے وسیع گول دائرے میں نوجوان کھڑے ہیں اور
وہ باری باری عربی میں بہت ہی ترنم کیساتھ ایک فقرہ کہتے ہیں اور پھر انگریزی میں گانے
کے انداز میں اسکا ترجمہ بھی اسی طرح ترنم کیساتھ پڑھتے ہیں اور باری باری اس طرح
او نا ہوتا ہے منظر پہلے عربی پھر انگریزی پھر عربی پھر انگریزی اور وہ فقرہ جو اس وقت ہوں
لگتا ہے جیسے قرآن کریم کی آیت ہے
لا يعلم الا هو لا يعلم الا ھو کوئی نہیں جانتا سوائے اس کے کوئی نہیں
چاہتا سوائے اس کے
اور یہ جو مضمون ہے یہ اس طرح مجھ پر کھلتا ہے کہ نظارے دکھائے جا رہے ہیں
میں نے جیسا کہ کہا میں وہاں ہوں بھی اور نہیں بھی ایک پہلو سے سامنے یہ نوجوان گا
رہے ہیں اور پھر میری نظر پڑتی ہے عراق کی طرف شام مجھے یاد ہے عراق یاد ہے اور پھر
ایران کی طرف پھر افغانستان پھر پاکستان مختلف ملک باری باری سامنے آتے ہیں
اور مضمون دماغ میں یہ کھلتا ہے کہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے جو عجیب واقعات رونما ہو رہے
ہیں جو انقلابات آرہے ہیں ان کا آخری مقصد سوائے خدا کے کسی کو پتہ نہیں ہم ان کو
اتفاقی تاریخی حادثات کے طور پر دیکھ رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اتفاقا" رونما ہونے والے
واقعات ہیں مگر رویا میں جب وہ یہ مل کر گاتے ہیں تو اس سے یہ تاثر زیادہ قومی ہوتا چلا
جاتا ہے کہ یہ اتفاقا" الگ الگ ہونے والے واقعات نہیں ہیں بلکہ واقعات کی ایک زنجیر
ہے جو تقدیر بنا رہی ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں مگر ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا ہو رہا ہے لا
يعلم الا ھو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا جس کا ہاتھ یہ تقدیر بنا رہی ہے تو یہ وہ رویا تھی
جو چوہدری انور حسین صاحب ان دنوں میں تشریف لائے ان کو بھی میں نے سنائی بعض
اور دوستوں کو بھی کہ یہ کچھ عجیب سی بات ہے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بڑے بڑے عظیم
واقعات ان واقعات کے پس پردہ رونما ہونے والے ہیں ان کے پیچھے پیچھے آئیں گے ہم جو
اندازے کر رہے ہیں سیاسی ' یہ کچھ اور ہیں جو اصل مقاصد ہیں خدا کے وہ کچھ اور ہیں
تو میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان کے ساتھ روس کی تبدیل شدہ پالیسی کا گہرا تعلق ہے کچھ
سبق انہوں نے وہاں سے سیکھے ہیں کچھ اور ایسی باتیں ان تجربوں میں ظاہر ہوتی ہیں کہ
جن کے نتیجے میں یہ بعد کے عظیم انقلابات پیدا ہونے شروع ہوئے۔پس یہ جتنے
بھی واقعات آج کی دنیا میں رونما ہو رہے ہیں ایک دنیا کا متورخ ایک دنیا کا سیاستدان ان
کو اور نظر سے دیکھتا ہے اور اور قسم سے سمجھتا ہے مومن کیلئے تو ہر انگلی خدا کی تقدیر کی

118
طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے اور مومن ان سے اور پیغام لیتا ہے اور ان پیغاموں کی
روشنی میں اپنے آپ کو مستعد کرتا ہے اور اپنے آپ کو تیار کرتا ہے پس خدا کی انگلی جو
اشارے کر رہی ہے وہ اب واضح تر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور وہ اشارے یہ ہیں کہ
آگے بڑھو اور ساری دنیا کو محمد مصطفی ﷺ کے لئے فتح کر لو کیونکہ آج یہ دنیا اپنے
دروازے تمہارے لئے کھول رہی ہے۔ہیں اے (دن حق) کے جیالو! اور اے خدمت دین کا دعوی کرنے والو ان مواقع
سے فائدہ اٹھاؤ اور آگے بڑھو اور تمام دنیا کو دین حق) اور (دین حق کے خدا کے لئے
سر کر لو خدا ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے (آمین)

آج 10 میں سے 10 باقی