14 اپریل 1999 صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
1
خطبہ جمعہ ۶ ارامریل ۱۹۹۹ء
صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب کی شہادت کا تذکرہ
( تاریخ شہادت ۱۴ را پریل ۱۹۹۹ء)
( خطبه جمعه فرموده ۱۶ار اپریل ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت کی :
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللهِ
اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
بِثَى مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ
وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرُتِ وَبَشِّرِ الصِّبِرِينَ ﴿ الَّذِينَ إِذَا
أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ )
قف
أُولَيْكَ عَلَيْهِمْ صَلوتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَبِكَ
هُمُ الْمُهْتَدُونَ (البقرة : ۱۵۴-۱۵۸)
اس کے بعد فرمایا:
ان کا ترجمہ یہ ہے کہ اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو صبر اور نماز کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے
سے مدد
مانگا کرو۔وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَا الله يقيناً صبر
خطبات طاہر بابت شہداء
2
خطبہ جمعہ ۶ اراپریل ۱۹۹۹ء
کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوۃ اور ہرگز اس کو مردہ نہ کہو جو خدا کی
راہ میں مارا جائے یا جو خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کو مردے نہ کہو بَلْ أَحْيَا
ولكِنْ لا تَشْعُرُونَ بلکہ وہ تو زندہ ہیں، حقیقت یہی ہے کہ وہ زندہ ہیں ولکن
لا تَشْعُرُونَ مگر تم کوئی شعور نہیں رکھتے۔وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَئُ مِّنَ الْخَوْفِ
وَالْجُوعِ اور میں تمہاری ضرور آزمائش کروں گا کچھ خوف کے ساتھ والجُوعِ اور بھوک کے
ساتھ وَنَقْصٍ مِنَ الْاَمْوَالِ وَالْاَنْفُسِ وَالثَّمَراتِ اور مالوں اور جانوں کے ضیاع کے
ساتھ۔وَالثَّمَراتِ اور اسی طرح پھلوں کے نقصان کے ساتھ وبَشِّرِ الصَّبِرِین اور صبر کرنے
والوں کو بشارت دے دے۔الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ یعنی وہ لوگ جنہیں جب
کوئی مصیبت پہنچتی ہے وہ کہتے ہیں اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ ہم تو اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی
طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔أُولَيْك عَلَيْهِمْ صَلَوت یہی وہ لوگ ہیں جن پر بہت ہی
برکات ہیں اپنے رب کی طرف سے وَرَحْمَةٌ اور اس کی رحمت بھی
و أوليكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ اور یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔اس آیت کے تعلق میں میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی ایک جامع
اور مانع حدیث جو بخاری سے لی گئی ہے پڑھ کر سناتا ہوں۔اس کا ترجمہ یہ ہے کہ حضرت سعید بن زید
رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو
اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ شہید ہے۔جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا
جائے وہ بھی شہید ہے۔جو اپنے اہل و عیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔( بخاری کتاب المظالم من قبل دون ماله حدیث نمبر ۲۳۰۰)
ہے۔اس حدیث میں تمام شہادتیں اکٹھی کر دی گئی ہیں جو حال ہی میں ہمارے شہید ہونے
والے عزیزم غلام قادر کو سب نصیب ہوئیں کیونکہ ان کے اندر شہادت کی وجوہات میں سب اکٹھی ہو
خطبات طاہر بابت شہداء
3
خطبہ جمعہ ۶ار اپریل ۱۹۹۹ء
گئی ہیں اور بھی بہت چیزیں اکٹھی ہوئی ہیں جن کا میں تفصیل سے ذکر کروں گا۔حضرت اقدس
مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
اولیاء اللہ اور وہ خاص لوگ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں شہید ہوتے ہیں وہ چند دنوں کے بعد پھر زندہ کئے
جاتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا بَلْ أَحْيَاج یعنی تم ان کو مردے مت
خیال کرو جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں وہ تو زندہ ہیں“۔(تذکرۃ الشہادتین ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۵۷)
یہ خدا کی راہ میں جب زندہ کئے جاتے ہیں تو ان کو پھر دوبارہ اس دنیا میں واپس آنے کی تمنا
ہوتی ہے جبکہ اور کسی کو جو خدا کے ہاں قرب کا مقام پا جائے جنت میں واپس آنے کا خیال تک نہیں
آتا۔اس کی وجہ کیا ہے کہ ان شہداء کا معاملہ اور ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک حدیث کے حوالے سے یہ ذکر فرماتے ہیں وہ
حدیث ترمذی کتاب الجہاد سے لی گئی ہے، اس کا ایک ٹکڑا میں آپ کے سامنے رکھتے ہوں۔آنحضور
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔کوئی بندہ بھی جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خیر مقدر ہو فوت
ہونے کے بعد دوبارہ دنیا میں آنا پسند نہیں کرتا خواہ دنیا و ما فیہا بھی اس کے
لئے مقدر ہو۔ساری دنیا کی بادشاہت جو کچھ اس میں ہے اس کے مال و دولت سب کا وعدہ ہو کہ سب
تجھے دیئے جائیں گے پھر بھی وہ نہیں آئے گا سوائے شہید کئے۔شہید دوبارہ آنا چاہتا ہے۔شہادت کی فضیلت کی وجہ سے یہ ایسا کرتا ہے۔یہ حدیث میں جس فضیلت کا ذکر ہے اس سے
متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں اور یہی مضمون دوسری احادیث میں مزید
وضاحت کے ساتھ بھی بیان ہوا ہے۔ایک لمبی حدیث میں سے ایک ٹکڑا میں نے لیا ہے۔جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، جن
کے والد شہید ہوئے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:
خطبات طاہر بابت شہداء
4
خطبہ جمعہ ۶ ار اپریل ۱۹۹۹ء
اللہ تعالیٰ نے تمہارے باپ کو زندہ کیا۔اس سے آمنے سامنے گفتگو
ہوئی اور فرمایا میرے بندے مجھ سے جو مانگنا ہے مانگ میں تجھے دوں گا۔تو
تمہارے والد نے جواباً عرض کیا۔اے میرے رب میں چاہتا ہوں کہ تو زندہ کر
کے مجھے دوبارہ دنیا میں بھیج دے تا کہ تیری خاطر دوبارہ قتل کیا جاؤں۔اس پر
اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا یہ نہیں ہوسکتا کیونکہ میں یہ قانون نافذ کر چکا ہوں کہ
کسی کو مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کر کے دنیا میں نہیں لوٹاؤں گا“۔( ترمذی ابواب التفسیر تفسیر سورۃ آل عمران )
اسی حدیث کے مختلف ورژن (Version) یعنی مختلف رنگ میں اسی مضمون پر رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے روشنی ڈالی ہے۔ایک حدیث میں آتا ہے کہ شہید خدا کے حضور پیش ہوا
اور اس نے کہا کہ مجھے سو بار دنیا میں بھیج اور سو بار تیری راہ میں قتل کیا جاؤں اور ہر بار میری یہی خواہش
ہو کہ میں دوبارہ دنیا میں جاؤں۔اس پر اللہ تعالیٰ نے یہی جواب دیا کہ یہ نہیں ہوسکتا۔ایک حدیث
میں آنحضور صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اپنی بھی ایسی ہی خواہش کا ذکر فرمایا ہے۔ان سب امور کو
پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ حکم دیا گیا ہے کہ شہید کو مردہ نہیں کہنا، وہ زندہ ہے بلکہ سب زندوں سے
زیادہ زندہ ہے اور ایسا زندہ ہے جس زندگی سے قوم زندگی پاتی ہے۔اس پہلو سے جس شہادت کا میں ذکر کرنے لگا ہوں اس میں بھی یہ خصوصیت تھی کہ اس
کی شہادت سے قوم نے واقعہ غیر معمولی طور پر زندگی پائی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرماتے ہیں:۔شہید کا کمال یہ ہے کہ مصیبتوں اور دکھوں اور ابتلاؤں کے وقت
میں ایسی قوت ایمانی اور قوت اخلاقی اور ثابت قدمی دکھلا دے کہ جو خارق
عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان کے ہو جائے“۔پھر فرماتے ہیں:۔(روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۱۶)
اے مومنو! ہم تمہیں اس طرح پر آزماتے رہیں گے اور کبھی
خطبات طاہر بابت شہداء
5
خطبہ جمعہ ۶ اراپریل ۱۹۹۹ء
خوفناک حالت تم پر طاری ہوگی اور کبھی فقر وفاقہ تمہارے شامل حال ہوگا اور کبھی
تمہارا مالی نقصان ہوگا اور کبھی جانوں پر آفت آئے گی اور کبھی اپنی محنتوں میں
ناکام رہو گے اور حسب المراد نتیجے کوششوں کے نہیں نکلیں گے اور کبھی تمہاری
پیاری اولا د مرے گی۔پس ان لوگوں کو خوشخبری ہو کہ جب ان کو کوئی مصیبت
پہنچے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم خدا کی چیزیں ہیں اور اس کی امانتیں اور اس کی مملوک
ہیں۔پس حق یہی ہے کہ جس کی امانت ہے اس کی طرف رجوع کرے۔یہی
لوگ ہیں جن پر خدا کی رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہیں جو خدا کی راہ کو پاگئے۔غرض
اسی خلق کا نام صبر اور رضا برضائے الہی ہے“۔رپورٹ جلسه اعظم مذاہب صفحہ ۱۱۶،۱۱۵)
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسی تعلق میں ان قربانیوں کے ادوار میں جماعت کو
صبر کی تلقین کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
کوئی یہ نہ کہے کہ میرے پر ہی تکلیف اور ابتلاء کا زمانہ آیا ہے بلکہ
ابتداء سے سب نبیوں پر آتا رہا ہے۔ایک روایت میں لکھا ہے کہ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گیارہ بیٹے فوت ہوئے تھے۔آخر بشریت ہوتی
ہے غم کا پیدا ہونا ضروری ہے مگر ہاں صبر کرنے والوں کو پھر بڑے بڑے اجر ملا
کرتے ہیں۔پھر فرماتے ہیں:۔” جب خدا کی طرف سے کوئی امتحان پڑتا ہے اور ابتلاء آتا ہے تو وہ
رگ اور پیٹھے کا لحاظ رکھ کر نہیں آتا۔یہ بہت دلچسپ عبارت ہے۔لمبی ہے اس میں سے میں نے ایک ٹکڑا لیا ہے۔مراد یہ ہے کہ
انسان خود خدا کی راہ میں جتنی مرضی محنت کرے اور اپنے بدن کو اس لئے کمائے کہ خدا کی راہ میں خرچ
کرے۔جتنی چاہے ریاضت کرے مگر وہ اپنے رگ پٹھے کا بھی خیال رکھتا ہے اور کبھی اس سے غافل
نہیں ہوتا مگر جب خدا ابتلاء میں ڈالتا ہے تو ہر گزرگ پٹھے کا خیال نہیں کرتا پھر جس قدر اس کو تکلیف
خطبات طاہر بابت شہداء
6
خطبہ جمعہ ۶ ار اپریل ۱۹۹۹ء
پہنچے، پہنچنے دیتا ہے اور وہ تکلیف اس کی مرضی سے نہیں ہوتی۔بے اختیار کے عالم میں مجبور کر دیا جاتا
ہے کہ وہ خدا کی راہ میں تکلیف اٹھائے اور صبر دکھائے۔پس یہ وہ مضمون ہے جس کے متعلق میں یہ
عبارت پڑھ رہا ہوں اس میں رگ پیٹھے کا جو لفظ آیا ہے اس کو اچھی طرح سمجھ لیجئے۔فرماتے ہیں:۔ابتلاء آتا ہے تو وہ رگ اور پٹھے کا لحاظ رکھ نہیں آتا۔خدا کو اس
کے آرام اور رگ پٹھے کا خیال مدنظر نہیں ہوتا۔انسان جب کوئی مجاہدہ کرتا
ہے تو اپنا تصرف رکھتا ہے مگر جب خدا کی طرف سے کوئی امتحان آتا ہے تو
اس میں انسان کے تصرف کا دخل نہیں ہوتا۔انسان خدا کے امتحان میں بہت
جلد ترقی کر لیتا ہے اور وہ مدارج حاصل کر لیتا ہے جو اپنی محنت اور کوشش
سے کبھی حاصل نہیں کر سکتا“۔(احکم جلدا انمبر۳۴ ، مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۰۷ صفحه ۵)
عمر بھر ریاضتوں میں جو گزر جائے اس کے نتیجے میں اس تیزی کے ساتھ انسانی روح خدا
کے حضور صعود نہیں کرتی جتنا خدا کی طرف سے ڈالے ہوئے ابتلاء میں ظہور میں آتا ہے اور یہی
صورت ہمارے شہید عزیزم غلام قادر کی شہادت پر اطلاق پاتی ہے۔اس تمہید کے بعد جو قرآنی آیات اور احادیث اور مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
اقتباسات کی روشنی میں میں نے آپ کے سامنے پیش کیا ہے۔اب میں عزیزم مرزا غلام قادر کی
شہادت کے متعلق کچھ ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو اکثر جماعت کو معلوم نہیں ہونگی۔اور کیوں میں اس
شہادت کو ایک بہت عظیم اور غیر معمولی شہادت قرار دے رہا ہوں اس کی وجوہات جماعت کی سمجھ نہیں
آئیں گی۔شاید یہ سمجھتے ہوں کہ میرا رشتہ دار شہید ہوا ہے اس لئے ہم یہ باتیں کر رہے ہیں۔جب میں
سمجھاؤں گا تو پھر یہ سمجھ آئے گی کہ اس میں رشتے داری یا قرب کا کوئی تعلق نہیں ، یہ شہادت واقعہ ایک
غیر معمولی شہادت ہے۔اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن کو اس وقت اجاگر کر کے بیان کرنے کی
ضرورت ہے اور اس اعلان کے ساتھ جو بھی جمعہ میں شریک احباب و خواتین ہیں میں ان سے
درخواست کرتا ہوں کہ نماز جمعہ کے معاً بعد میں ان کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا تو وہ اس میں
شریک ہو کر سعادت دارین حاصل کریں۔
خطبات طاہر بابت شہداء
7
خطبہ جمعہ ۶ اراپریل ۱۹۹۹ء
ب سے پہلے قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی براہ
راست ذریت کی تیسری نسل سے ہے۔غلام قادر شہید حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے پوتے اور صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب اور قدسیہ بیگم کے چھوٹے صاحبزادے تھے۔قدسیہ بیگم
نواب عبد اللہ خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت نواب امتہ الحفیظ بیگم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی
صاحبزادی ہیں۔اس پہلو سے حضرت اقدس علیہ السلام کے بیٹے اور بیٹی دونوں کے خون ان کی رگوں
میں اکٹھے ہو گئے۔صرف یہی نہیں بلکہ میرے ساتھ بھی ان کا ایک رشتہ بنتا ہے۔۔۔میرے ساتھ ان کا
جو رشتہ ہے وہ یہ ہے کہ میری ہمشیرہ امتہ الباسط اور بہنوئی میر داؤ د احمد صاحب ابن حضرت میر محمد الحق
صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سب سے چھوٹی بیٹی عزیزہ امتہ الناصر نصرت ان کی بیگم تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان کے بزرگوں کے خون کا ایک شہید کی رگوں
میں اکٹھا ہونا ایک غیر معمولی واقعہ ہے جو میری نزدیک خاص تقدیر الہی کے تابع ہوا ہے تا کہ سب کا
حصہ پڑ جائے۔حضرت اماں جان رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بھی حصہ پڑ گیا اس میں اور سب بزرگوں کے
جتنے خون ہیں ان کا اجتماع ہوا ہے اور یہ شاید ہی اس خاندان کے کسی اور لڑکے کے متعلق کہا جاسکتا ہو۔جہاں تک شہید کے تعلیمی کوائف کا تعلق ہے وہ ان کی ذہنی اور علمی عظمت کو ہمیشہ خراج
تحسین پیش کرتے رہیں گے لیکن اصل خراج تحسین تو ان کی وقف کی روح ہے جو انہیں پیش کرتی
رہے گی اور ہمیشہ ان کو زندہ رکھے گی۔ان کی تعلیم پہلے ربوہ اور پھر ایبٹ آباد پبلک سکول میں ہوئی۔جہاں سے ایف ایس سی (۔F۔Sc) کے امتحان میں یہ تمام پشاور یونیورسٹی میں اول قرار پائے۔پھر
انجینئر نگ یو نیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینئر نگ میں بی ایس سی ( B۔SC) کی پھر امریکہ جارج
میسن یو نیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں ایم ایس (۔M۔S) کیا اور پاکستان پہنچ کر اپنے وقف کے عہد
پر پورا اترتے ہوئے اپنی خدمات سلسلہ کے حضور پیش کر دیں۔ربوہ میں
کمپیوٹر کے شعبے کا آغاز کرنے اور پھر اسے جدیدترین ترقی یافتہ خطوط پر ڈھالنے کی
ان کو تو فیق ملی۔وہاں بہت ہی عظیم کام ہورہے ہیں کمپیوٹر میں پوری ٹیم تیار ہوگئی ہے اور ان کا نظام دنیا
کے کسی ملک سے پیچھے نہیں ہے۔جدید ترین سہولتیں مہیا کی گئی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے
بہت سے کام جو زیادہ کاموں کے اجتماع کی وجہ سے یہاں نہیں کئے جا سکتے وہ ہم وہاں ربوہ بھیجتے ہیں
خطبات طاہر بابت شہداء
8
خطبہ جمعہ ۶ ار اپریل ۱۹۹۹ء
اور وہاں کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ ہمارے اس کام کو آسان کر دیتا ہے۔بہت سی کتابیں چھپ رہی ہیں،
بہت سے ایسے کام ہیں وہ وہاں چلے جاتے ہیں۔وہاں سے ڈسک (Disc) بن کر ہمارے پاس آ
جاتی ہے تو اس کا بھی سہرا غلام قادر مرحوم کے سر پر ہے۔نہایت محنتی ، خاموش طبع اور دلنواز شخصیت کے مالک تھے۔تین خوبیاں یہ ایسی نمایاں تھیں۔بے انتہاء محنتی ، خاموش طبع ، چپ چاپ اپنے کام میں لگے رہتے تھے اور شخصیت بڑی دلنواز تھی ، دل
لبھانے والی تھی جس کو طبیعت کے بے تکلف انکسار نے چار چاند لگا دیئے تھے یعنی انکسار ایسا تھا جو
بالکل بے تکلف مزاج کی رگ رگ میں داخل تھا۔شہید ۱۲/جنوری ۱۹۶۲ء کو پیدا ہوئے تھے گویا اس
عظیم شہادت کے وقت ان کی عمر ۳۷ سال کے قریب تھی اور اب یہ عمر لا زوال ہو چکی ہے۔ان کے
پسماندگان میں عزیزہ امتہ الناصر نصرت جو میری بہت ہی پیاری بھانجی ہیں ان کے بطن سے ایک نو
سالہ بیٹی عزیز سطوت جہاں ہے، ایک سات سالہ بیٹا کرشن احمد ہے نیز اڑھائی سالہ جڑواں بچے
عزیز ان محمد مفلح اور نور الدین شامل ہیں۔ایک خصوصیت جو اس شہادت کو اس دور کی سب دوسری شہادتوں سے ممتاز کرتی ہے جس کا
میں ابھی ذکر کرنے والا ہوں وہ یہ ہے کہ اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایک بہت ہی
ہولناک ملک گیر فتنہ کے احتمال سے بچالیا۔اس سے پہلے کوئی ایسی شہادت نہیں جس کے متعلق یہ کہا جا
سکتا ہو کہ اس شہادت کے نتیجے میں بکثرت معصوموں کے خون بہائے جانے کے احتمال سے خدا تعالیٰ
نے بچالیا ہو۔اور یہ بہت ہی گہری اور بہت ہی کمینی اور ہولناک سازش
تھی۔جس کے متعلق اب مزید
تحقیق جاری ہے اور اگر چہ پولیس نے اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی تھی مگر ہمارے ماہرین لگے
ہوئے ہیں اور پوری تفاصیل معلوم کر کے رہیں گے انشاء اللہ۔لیکن جواب تک معلوم ہو چکا ہے اس پر
بنا کرتے ہوئے میں آپ کو یقین کے ساتھ بتا سکتا ہوں کہ کوائف کیا ہیں۔ان کا اغوالشکر جھنگوی کے چار اشتہاری بدمعاشوں نے جن کا سرغنہ لشکر جھنگوی کا ایک
نہایت بد نام زمانہ مولوی تھا اور یہ چاروں مفرور مجرم پولیس کو انتہائی خطر ناک جرائم کے ارتکاب میں
اس درجہ مطلوب تھے کہ ان میں سے ہر ایک کے سر کی قیمت حکومت نے ہمیں نہیں لاکھ مقرر کر رکھی تھی
یعنی بد بخت ملاں جو اس کا سربراہ تھا اور باقی پیشہ ور بدمعاش جو ان کی ملازمت میں رہتے ہیں ان
خطبات طاہر بابت شہداء
9
خطبہ جمعہ ۶ ار اپریل ۱۹۹۹ء
سب کے سروں کی ہیں بیس لاکھ قیمت مقرر کر رکھی تھی۔اس قسم کے منتظم جرائم کے ماہرین سے ہم نے
مشورہ کیا ہے ان کی قطعی رائے یہ ہے کہ ان کو شیعوں پر خطرناک حملہ کرنے کے الزام میں ملوث کیا
جائے کیونکہ محرم کا زمانہ ہے اس لئے دنیا پر یہ ظاہر کرنا تھا اور سارے ملک میں یہ کہہ کے آگ لگانی
تھی کہ بے چارے سپاہ صحابہ پر تو خواہ مخواہ الزام آتے ہیں اصلی بد معاشی جماعت احمد یہ کروارہی ہے
اور محرم وغیرہ کے مواقع پر جو ملک گیر فسادات ہوتے ہیں ان میں یہ ذمہ دار ہیں اور اگر یہ پتہ چل
جائے کہ جماعت احمد یہ ملوث ہے تو پھر وہ ملک گیر فسادات بہت زیادہ ہولناک صورت اختیار کر سکتے
تھے۔بے شمار احمدی معصوموں کی جانیں ان کے رحم و کرم پر ہوتیں ، جو رحم و کرم کا نام تک نہیں جانتے۔چنانچہ ماہرین بڑی قطعیت کے ساتھ یہ کہتے ہیں اور ان کے پاس یہ کہنے کی وجوہات موجود
ہیں۔ان کی کارسمیت ان کی لاش کو وہ کہتے ہیں کہ جلا دینا مقصود تھا۔جس میں دہشت گردی کے جدید
ترین ہتھیار مثلاً راکٹ لانچرز، گرینیڈ اور گرینیڈ لانچر اور بہت سے کلاشنکوفیں بھر دی جانی تھیں۔یہ
خیال کیوں ان کو آیا اس لئے کہ ایک شخص کے قتل کے لئے اتنا بھاری جدید اسلحہ جو دہشت گردی کے
جدیدترین تیارلوگوں کو جو ٹرینڈ آدمی ہیں ان کو دیا جاتا ہے وہ ساتھ لے جانے کی ضرورت کیا تھی۔ایک کار سے ان سارے جدید ترین اسلحات کی بھر مار پکڑی گئی ہے اور ان ماہرین کا خیال ہے کہ یہ
ساری چیزیں ان کی کار میں بھر کر ان کو جلا دینا مقصود تھا لیکن اندر سے وہ چیزیں پکڑیں جاتیں اور یہ
الزام لگتا کہ سارے پاکستان میں جو خطرناک اسلح تقسیم ہورہا ہے اور بدمعاشیاں کی جا رہی ہیں یہ
جماعت احمدیہ کروارہی ہے۔اور یہ جو چیزیں پکڑی گئیں یہ پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ وہ ایک طرف تو
اس کو اتفاقا ڈکیتی کا واقعہ بیان کرتی ہے اور دوسری طرف تسلیم کرتی ہے کہ ساری چیزیں ان کے پاس
تھیں۔عام ڈکیتی میں اتنے خطرناک ہتھیاروں کی ضرورت کیسے ہوسکتی ہے۔یہ ویسے ہی ناممکن ہے۔اب عزیزم غلام قادر شہید کا جو غیر معمولی کارنامہ ہے وہ یہ ہے کہ اس
کو سمجھ آئی تھی یہ ایک
بہت خطرناک سازش ہے جس کے بداثرات جماعت پر مرتب ہو سکتے ہیں۔چنانچہ اس نے بالکل
پروانہیں کی کہ اس کو کیا تکلیف دی جارہی ہے۔اس کے گلے گھونٹنے کی کوشش کی گئی اس کو ہر طرح سے
اندر خنجر مار کے بھی مارنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ بیچ کے باہر نہ نکل سکے لیکن بڑی سخت جان کے ساتھ
سارے مصائب برداشت کرتے ہوئے وہ ان کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور یہ پسند کیا
خطبات طاہر بابت شہداء
10
خطبہ جمعہ ۶ ار اپریل ۱۹۹۹ء
کہ سڑک پر اس کا خون بہہ جائے تا کہ جماعت احمد یہ اس سازش کے بداثرات سے محفوظ رہے اور
ان کے قبضہ میں آکر دہشت گردی کے منصوبے میں اس کو ملوث نہ کیا جا سکے۔یہ جد و جہد تھی قادر کی
جو خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب رہی۔شدید جسمانی اذیت پہنچی ہے مگر بالکل پروا نہیں کی۔آخر دم تک ان سے لڑتا رہا اور اغواء کا
منصوبہ نا کام کر دیا اور سڑک پر باہر نکل کر ان کی گولیوں کا نشانہ بننا قبول کر لیا۔اس شہادت کا یہ پہلو
ایسا ہے جو میں سمجھتا ہوں کہ قیامت تک شہید کے خون کا ہر قطرہ آسمان احمدیت پرستاروں کی طرح
جگمگاتا رہے گا۔مجھے اس بچے سے بہت محبت تھی۔میں اس کی خوبیوں پر گہری نظر رکھتا تھا۔میں جانتا
تھا کہ کیا چیز ہے۔اس وجہ سے میں بہت ہی پیار کرتا تھا گویا یہ میری آنکھوں کا تارا تھا۔مجھے صرف
ایک حسرت ہے کہ کاش کبھی لفظوں میں اس کو بتا دیا ہوتا کہ اسے قادر تم مجھے کتنے پیارے ہوں۔کبھی آج
تک ناز اور غم کے جذبات نے مل کر میرے دل پر ایسی یلغار نہیں کی۔ناز بھی ہے اور غم بھی ہے ان
دونوں جذبات نے مل کر کبھی میرے دل پر ایسی یلغار نہیں کی جیسے قادر شہید کی شہادت نے کی ہے۔إِنَّمَا أَشْكُوابَتِي وَحُزْنِي إِلَى اللهِ (یوسف:۸۷) خدا کے حضور آنسو بہانا منع نہیں ہے۔کوشش یہی ہونی چاہئے کہ دنیا کے سامنے یہ آنسو نہ ہیں صرف اللہ کے حضور ہیں مگر بے اختیاری
میں نکل بھی جاتے ہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بیٹے حضرت ابراہیم کو قبر میں
دفناتے ہوئے اگر چہ بے انتہاء صبر کا مظاہرہ کیا مگر آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ایک بدنصیب
نے کہا یا رسول اللہ ! آپ کی آنکھ سے آنسو! کیا دیکھ رہا ہوں۔آپ نے فرمایا خدا نے مجھے شقی
القلب نہیں بنایا۔اگر تم بد نصیب ہو تو میری پاس اس کا کوئی علاج نہیں۔میرا دل سخت نہیں ہے۔میرے دل کے خون کے قطرے میرے آنسو بن کر بہہ جاتے ہیں مگر یہ ایک بے اختیار کا معاملہ
ہے، میرے صبر کے باوجود ایسا ہوتا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر صبر کرنے
والا اور کون ہوسکتا ہے۔پس میں آخر پر قادر شہید کو مخاطب کرتے ہوئے یہ کہتا ہوں کہ جیسے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کو خدا تعالیٰ
خطبات طاہر بابت شہداء
11
خطبہ جمعہ ۶ اراپریل ۱۹۹۹ء
نے سید الشہداء ہونے کی توفیق عطا فرمائی وہ تو ازلی ابدی توفیق ہے اس کا مقابلہ تو نہ قادر کر سکتا ہے نہ
کوئی اور کر سکتا ہے پس اے شہید تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم سب ایک دن آ کر تجھ سے ملنے والے
ہیں۔زندہ باد، غلام قادر شہید، پائندہ باد۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا:
میں نے بارہا نصیحت کی ہے کہ جو میرے سامنے بیٹھے ہوں وہ گھور گھور کے میری آنکھوں
میں آنکھیں ڈال کر نہ دیکھا کریں اس سے مجھے تکلیف پہنچتی ہے جس کو Embarrassment
کہتے ہیں نا اور باوجود بار بار یہ کہنے کے پھر بھی لوگ ایسے ہی کرتے ہیں۔اب بھی ایک دیکھ رہے ہیں
سامنے بیٹھے ہوئے زرد قمیص والے۔آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہ دیکھا کریں۔رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کا یہی طریق تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا بھی یہی طریق تھا۔جب نظریں نہ پڑتی ہوں کسی پہلو پر بیٹھے ہوں یا نظریں نہ پڑ رہی ہوں اس وقت بے شک دیکھ لو، ایک
محبت کا بے اختیار جذ بہ ہوا کرتا ہے مگر خصوصاً ایسے خطبہ میں جس میں انسان جذباتی ہو جاتا ہے مجھے
سخت تکلیف پہنچتی ہے جب میں دیکھ رہا ہوں کہ بعض لوگ گھور گھور کر مجھے دیکھے چلے جارہے ہیں۔پس اس کے بعد میں اب خطبہ ثانیہ پڑھتا ہوں۔خطبہ ثانیہ کے بعد مزید فرمایا:
احباب دوسنتیں پڑھ لیں۔جمعہ کے معا بعد پھر میں نماز جنازہ پڑھاؤں گا پھر آپ کو
رخصت ہوگی۔