خطبہ 23 اپریل 1999 سید الشہداء سید عبد اللطیف شہید
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
13
خطبه جمعه ۲۳ رابریل ۱۹۹۹ء
حضرت سید عبد اللطیف شہید کا بل کی شہادت
کابل
( خطبه جمعه فرموده ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا:
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِى سَبِيْلِ اللهِ اَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَا
ولكِن لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة: ۱۵۵)
وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ اَمْوَاتُ جو بھی اللہ کی راہ میں قتل کئے
جائیں ان کو کو مردے نہ کہو۔بل احیا ہے بلکہ وہ تو زندہ ہیں۔جبکہ حال یہ ہے کہ تم اس کا شعور نہیں
رکھتے۔یہی وہ آیت ہے جو شہداء کے ضمن میں ہمیشہ پڑھی جاتی ہے اور اسی تعلق میں میں آج اس
مضمون کو جاری رکھوں گا جو پچھلے خطبہ میں بیان کیا تھا۔ایک غلطی جو اُس خطبہ کے دوران مجھ سے ہوئی وہ نسبتی غلطی تھی یعنی میں نے غلام قادر شہید کو
اپنے دور کا سید الشہداء کہہ دیا تھا اور اس پہلو سے اس کے بعد مجھے رات بھر یہ پریشانی رہی اور
دوسرے دن صبح میں نے پرائیویٹ سیکریٹری صاحب کو ہدایت کی کہ اپنے اخباروں کو، رسالوں کو اچھی
طرح ہدایت کر دیں کہ یہ لفظ کسی نسبت سے بھی نہ استعمال ہو اور ایسا ہی ہوگا لیکن میں وجہ بیان کر رہا
ہوں کہ کیوں میں نے ایسا کیا۔پہلی وجہ تو یہ ہے کہ مجھے خیال آیا کہ اللہ کے سوا کون کسی کو سید الشہداء
کہہ سکتا ہے، وہ ہر حال سے باخبر ہے۔وہی ایک ذات ہے جو کسی کے متعلق سید الشہداء ہونے کا
خطبات طاہر بابت شہداء
14
خطبه جمعه ۲۳ راپریل ۱۹۹۹ء
فتوی دے سکتی ہے اور کسی دور کی نسبت سے اللہ ہی کو حق ہے اور کسی کوحق نہیں ہے۔اور اس تعلق میں
میرا ذ ہن حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب شہید کی طرف گیا اور خیال آیا کہ اگر یہ بات اسی
طرح رہی اور ہمارے اخباروں میں اور کیسٹس میں لوگ یہ سنتے چلے گئے تو قیامت تک یہ ایک ناجائز
سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ہمارے شہداء کا دور تو اللہ بہتر جانتا ہے کب تک چلنا ہے اور سب میں ایک
دوسرے سے بڑھنے کے شوق میں یہ ناجائز دوڑ شروع ہو جائے گی کہ کوئی کہے گا اس دور کا یہ
سیدالشہداء ہے اُس دور کا وہ سید الشہداء ہے اور اصل شہید کی عظمت پر ایک رنگ میں پردہ پڑ جائے گا
جو حضرت صاحبزادہ سید عبداللطیف شہید ہیں، ہمیشہ وہی رہیں گے کوئی نہیں جو ان کی پاسنگ کو بھی
پہنچتا ہو۔پس اس پہلو سے میں نے آج کے خطبہ میں ایک تو یہ وضاحت کرنی ضروری سمجھی اور کچھ اور
وضاحتیں بھی ، کچھ لفظی غلطیاں وغیرہ اور رہ گئی تھیں جو میں درست کرنا چاہتا ہوں۔ایک غلطی ایسی ہوئی ہے جو میرے علم میں ہے کہ غلط ہے اور میرے وہم و گمان میں بھی نہیں
آ سکتا کہ غلام قادر شہید کی رگوں میں میرا یا میری ماں
کا یا میر داؤ د احمد صاحب یا میر محمد الحق صاحب کا
خون دوڑ رہا ہے۔مجھے علم ہے، اچھی طرح جانتے ہوئے میرے منہ سے بجائے یہ نکلنے کے کہ شہید کی
اولاد میں یہ سب خون دوڑ رہا ہے، یہ لفظ نکل گیا کہ شہید کے خون میں دوڑ رہا ہے اور ایک غلطی سے
دوسری غلطی پیدا ہونے لگ گئی۔پس جو خون آپ کی رگوں سے بہا ہے بلاشبہ حضرت اقدس مسیح موعود
علیہ السلام اور حضرت اماں جان کا خون ہے۔اس میں میرا یا کسی اور کے خون کے شامل ہونے کا کوئی
سوال ہی نہیں ہے ہاں ان کی اولاد میں یہ خون اکٹھے ہو گئے ہیں اور اس کی کوئی مثال خاندان میں
آپ کو کہیں دکھائی نہیں دے گی۔ان کے بچوں میں جو خون اکٹھے ہوئے ہیں وہ تو لگتا ہے مجمع البحرین
ہے۔ہر طرف سے آ آ کر خون کی نالیاں مل گئی ہیں۔تو اس درستی کو بھی پیش نظر رکھیں اور ان کے متعلق
جو میرا فقرہ منہ سے نکلا تھا وہ کسی پہلو سے بھی درست نہیں تھا۔وہ کہنا یہ چاہئے تھا کہ آپ کی اولاد میں
یہ خون اکٹھے ہو گئے ، منہ سے نکل گیا کہ ان کے خون میں یہ سب خون اکٹھے ہو گئے۔دوسرا ایک اور غلطی جو لفظی ہے جو تحریر میں غلط لکھی گئی تھی اور اسی طرح میں نے اس کو پڑھ دیا
یا تحریر میں ٹھیک لکھی گئی ہوگی یا میری نظر کا قصور ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے کیا واقعہ ہوا۔ان کے ایک بچے کا
نام جو جڑواں بچہ ہے محمد معظم لکھا گیا تھا حالانکہ محمد مصلح نام ہے۔ماں باپ نے محمد مصلح نام رکھا تھا اور
خطبات طاہر بابت شہداء
15
خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء
لکھنے میں کوئی طرز ایسی تھی کہ میں اسے محمد معظم پڑھ گیا۔تو یہ معمولی ایک ثانوی سی غلطی ہے مگر اس کی
درستی بھی ضروری تھی۔ایک لفظ محرم کا ہے جو میں غلط استعمال کرتارہا ہوں سارے عرصہ میں اور اچھا بھلا علم ہے کہ
محرم ذوالحج کا مہینہ گزرنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ہمیشہ سے علم ہے، ہر بچہ بچہ جانتا ہے لیکن میں حج
کے معابعد یہ کہنے لگ پڑا کہ محرم شروع ہو گیا۔اس غلطی کو تو میں یقیناً یہی سمجھتا ہوں کہ یہ اللہ کے تصرف
سے ہوئی تھی کیونکہ جماعت احمدیہ کے لئے یہ محرم شروع ہو چکا تھا کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا
جو خون بہا ہے شہادت کے طور پر اور آپ کی اولاد کے ذریعہ یہ کر بلا کی یاد تازہ کرتا ہے۔پس اس پہلو
سے اس کو تو غلطی سے زیادہ تصرف الہی سمجھتا ہوں۔یہ میرا بار بار کہنا کہ محرم شروع گیا ہے دعائیں کرو
یہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوا ہے۔وہ یہی چاہتا تھا کہ جماعت کثرت کے ساتھ حضرت محمد رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی آل پر جو سچی
روحانی آل ہیں درود بھیجنا شروع کر دیں۔کیونکہ محرم سے پہلے پہلے ہی یعنی اصل مہینہ شروع ہونے
سے پہلے ہی یہ واقعہ گزر جانا تھا۔ایک اور بات میں یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے خطبہ سے کئی لوگوں کو یہ غلط تاثر ہوا
ہے کہ مجھے جو غلام قادر سے محبت تھی اور ان کی شہادت کا صدمہ ہے اس کی وہ اپنی بہن امتہ الباسط کا
خیال رہا ہے اور اپنی بھانجی نصرت کا، یہ درست نہیں۔کئی لوگ تعزیت میں بھی یہ بات کہتے ہیں،
ہرگز یہ درست نہیں ہے۔لوگوں کو تصور نہیں کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے خون سے
کیسی محبت ہے۔ایسا عاشق ہوں کہ شاید کوئی اور اس کی نظیر نہ ملتی ہو۔اور اس کا ذہن پر اتنا دباؤ تھا
کہ دیکھو پہلی بار حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا خون شہادت کے طور پر گلیوں میں ظاہر ہوا
ہے۔تو اس ضمن میں امتہ الباسط کا بھی ذکر کیا ہے، عزیزہ نچھو (نصرت) کا بھی ذکر کیا گیا، مگر وہ
وجوہات نہیں ہیں۔چنانچہ وہ لوگ جواب مجھے لکھ رہے ہیں تعزیت کے لئے کہ آپ کی بہن
امتہ الباسط۔اس کا دُور کا بھی تعلق نہیں۔عزیزم غلام قادر سے مجھے جو محبت تھی وہ بہت پہلے سے ہے اور اس کی وجہ اللہ کے سوا اور کوئی
نہیں جانتا تفصیلی وجہ کہ کیوں ایسا ہوا، مگر میرے دل میں ڈال دی گئی تھی۔چنانچہ عزیزہ نصرت یعنی
خطبات طاہر بابت شہداء
16
خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء
جن کو ہم نچھو کہتے ہیں انہوں نے میری بیٹی کو فون پر بتایا کہ جب غلام قادر نے وقف کے لئے اپنے
آپ کو پیش کیا ہے تو اس وقت میں نے ان کے نام ایک خط لکھا تھا اور اتنا غیر معمولی ، اس قدر محبت کا
اظہار تھا کہ وہ حیران رہ گئے اور اس خط کو غالبا نصرت کی تجویز پر ہی انہوں نے فریم کرا کر اپنے گھر رکھا
ہوا۔تو میں آپ
کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ جو بھی میرا تعلق تھا وہ اللہ کی طرف سے دل میں ڈالا گیا تھا اور ایسا
ہونا چاہئے تھا کیونکہ اب میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام پڑھ کے سناتا
ہوں۔جس کا اطلاق لازماً مرزا غلام قادر شہید کے اوپر ہوتا ہے ،اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتا۔۱۹۰۴ء میں ۲۵ نومبر کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا غلام قادر آگئے گھر نور اور
برکت سے بھر گیا۔ردالله الی ( تذکرہ صفحہ: ۴۳۹) نیچے ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس
پھر بھیج دیا۔ردّ الله الی کا ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس بھیج دیا۔اب غلطی سے اس سے
پہلے اس الہام کو حضرت مرزا غلام قادر کے اوپر چسپاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ حضرت مرزا
غلام قادر تو اس الہام سے بہت پہلے وفات پاچکے تھے اور ان کے آنے سے مسیح موعود کا گھر کیسے
برکت سے بھر گیا۔گھر نور اور برکت سے بھر گیا ظاہر ہے کہ یہ ایک پیشگوئی تھی ، ایک ایسا غلام قادر
آنے والا ہے میری اولاد میں جس کے آنے سے جس گھر میں آئے گا وہ گھر برکت اور نور سے بھر
جائے گا۔اس سلسلہ میں مرزا غلام قادر جو بہت پہلے فوت ہو چکے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
دعوای ماموریت کے بعد ہوئے۔لیکن مخالفتوں کے دور سے بہت پہلے کے فوت ہو چکے ہیں۔ان
کے متعلق مجھے توجہ دلائی ہے ایک بزرگ نے کہ اردو کلاس میں کہیں میرے منہ سے یہ نکل گیا تھا کہ
مرزا غلام قادر مخالفت کی حالت میں فوت ہو گئے تھے، یہ درست نہیں ہے۔حضرت مرزا غلام قادر نے
کبھی بھی مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت نہیں کی۔مخالفت کی حالت سے مراد یہ ہے کہ وہ دور پہلے کا جو
تھا ابھی مخالفانہ اس حالت میں بھی نہیں کہنا چاہئے تھا۔کہنا یہ چاہتے تھے اس مخالفت کے دور سے پہلے
فوت ہو چکے تھے۔یہ درستی الفضل میں شائع کر دی جائے گی جب یہ خطبے چھپیں گے۔لیکن ان سب
باتوں کے متعلق میں وضاحت کر دینا چاہتا ہوں کہ جب لوگ پڑھیں گے اور جنہوں نے کیسٹ سنی
ہوئی ہوگی تو فرق کی وجہ یہ ہے کہ منہ سے بعض غلط لفظ نکل جاتے ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ کا مجھ سے
خطبات طاہر بابت شہداء
17
خطبه جمعه ۲۳ راپریل ۱۹۹۹ء
سلوک رہا ہے کہ میرے مرنے سے پہلے پہلے وہ ان غلطیوں کی اصلاح کر دیتا ہے جو جماعتی تاریخ کے
لحاظ سے ضروری ہوتی ہیں۔پس الحمد للہ کہ اس کے احسانات ہیں مجھ پر۔مجھے امید ہے میرے مرنے
تک ہمیشہ اسی طرح جاری رہیں گے۔اب اس کے بعد میں آپ کے سامنے سید الشہداء کا ذکر کرنے لگا ہوں۔میں بتانا چاہتا
ہوں کہ سید الشہداء حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کی شہادت کے تو پاسنگ کو بھی دوسری
شہادتیں نہیں پہنچ سکتیں، کوئی نسبت نہیں۔جسے خدا نے سید الشہداء کہ دیا، جسے خدا کے مامور نے اللہ
سے علم پا کر سید الشہداء کہ دیا اس کے ساتھ کوئی مماثلت نہیں۔میں نے اب وہ ساری شہادتیں اکٹھی
کی ہیں جن کے متعلق مختلف وقتوں میں میں بیان کرتارہا ہوں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے دور میں،
حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دور میں، پھر میرے دور میں۔ان کی اب میں بعض آئندہ خطبات
میں باتیں کروں گا۔جب تک یہ ذکر یار چلتا ہے چلتا رہے اور مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ غلام قادر کی
شہادت کی وجہ سے اللہ نے مجھے یہ موقع دیا کہ دوسرے شہداء کا بھی پھر ذکر خیر جاری کر دوں، اس کے
نتیجے میں ان کی یاد تازہ ہوگی اور ہر شہادت کے وقت رشتہ دار کامل طور پر اعتراف کریں گے کہ ان کی
شہادت کو حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت سے کوئی نسبت نہیں، زمین آسمان کا فرق
ہے۔وہ شہادت ہی اور ہے۔چنانچہ اب میں حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت کا واقعہ
جہاں تک ممکن ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ میں پڑھ کر آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ملفوظات جلد سوم صفحه ۵۱۲٬۵۱۱ جدید ایڈیشن :
” صاحبزادہ عبداللطیف شہید کی شہادت کا واقعہ تمہارے لئے اسوہ
حسنہ ہے۔تذکرۃ الشہادتین کو بار بار پڑھو اور دیکھو کہ اس نے اپنے ایمان کا کیسا
نمونہ دکھایا۔اس نے دنیا اور اس کے تعلقات کی کچھ بھی پروا نہیں کی۔بیوی یا
بچوں کا غم اس کے ایمان پر کوئی اثر نہیں ڈال سکا۔دنیوی عزت اور منصب اور
تنعم نے اس کو بزدل نہیں بنایا۔اس نے جان دینی گوارا کی مگر ایمان کو ضائع
نہیں کیا۔عبداللطیف کہنے کو مارا گیا یا مر گیا مگر یقیناً سمجھو کہ وہ زندہ ہے اور کبھی
نہیں مرے گا۔
خطبات طاہر بابت شہداء
پھر فرماتے ہیں:
18
خطبه جمعه ۲۳ راپریل ۱۹۹۹ء
”دیکھو مولوی عبداللطیف صاحب شہید اسی بیعت کی وجہ سے پتھروں
سے مارے گئے۔ایک گھنٹہ تک برابر ان پر پتھر برسائے گئے حتی کہ ان کا جسم
پتھروں میں چھپ گیا مگر انہوں نے اف تک نہ کی ، ایک شیخ تک نہ ماری بلکہ
ان کو اس ظالمانہ کارروائی سے پیشتر تین بار خود امیر نے اس امر سے تو بہ کرنے
کے واسطے کہا اور وعدہ کیا کہ اگر تم تو بہ کرو تو معاف کر دیا جاوے گا اور پیشتر سے
زیادہ عزت اور عہدہ عطا کیا جاوے گا مگر وہ تھا کہ خدا کو مقدم کیا اور کسی دکھ کی جو
خدا کے واسطے ان پر آنے والا تھا پر واہ نہ کی اور ثابت قدم رہ کر ایک نہایت عمدہ
زندہ نمونہ اپنے کامل ایمان کا چھوڑ گئے۔وہ بڑے فاضل عالم اور محدث تھے“۔اب صرف یہی لفظ دیکھ لیں ان کا اطلاق بعد کے کسی شہید کے اوپر نہیں کیا جاسکتا۔علم وفضل
کے لحاظ سے محدث بھی تھے اور محدث بھی تھے۔حدیث کا گہرا علم تھا اور اپنے زمانے کے اقطاب میں
سے تھے۔پس اس پہلو سے حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کے ساتھ بعد کی شہادتوں کو کیا
نسبت ہے۔وہی نسبت ہو سکتی ہے جو کسی بزرگ یا بلند مرتبہ کی خاک سے کسی کو نسبت ہوسکتی ہے۔”سنا ہے کہ جب ان کو پکڑ کر لے جانے لگے تو ان سے کہا گیا کہ
اپنے بال بچوں سے مل لوان
کو دیکھ لو۔اب کون ہے بعد کا شہید جو اس پیشکش کے باوجود ملنے سے انکار کر دے، کوئی ہے تو مجھے دکھاؤ۔مگر انہوں نے کہا اب کچھ ضرورت نہیں۔یہ ہے بیعت کی حقیقت
اور غرض و غایت“۔( ملفوظات جلد پنجم صفحہ ۴۵۷-۴۵۸)
پھر فرماتے ہیں:
یقیناً یا درکھو کہ جس طرز سے انہوں نے میری تصدیق کی راہ میں
مرنا قبول کیا اس قسم کی موت اسلام کے تیرہ سو برس کے سلسلے میں بجز نمونہ صحابہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے اور کسی طرح نہیں پاؤ گے۔اب جو مختلف رستوں سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو قطعی شہادتیں ملی ہیں۔اس
خطبات طاہر بابت شہداء
19
خطبه جمعه ۲۳ راپریل ۱۹۹۹ء
واقعہ کے بعد جو شہادتیں اکٹھی ہوئی ہیں اور آنکھوں دیکھے گواہوں نے جو واقعات بیان کئے ہیں ان کا
ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:
چونکہ قضاء وقد ر سے مولوی صاحب کی شہادت مقدر تھی اور آسمان
پر وہ برگزیدہ بزمرہ شہداء داخل ہو چکا تھا اس لئے امیر صاحب نے ان کو بلانے
کے لئے حکمت عملی سے کام لیا اور ان کی طرف خط لکھا کہ آپ بلا خطر چلے آؤ
اگر یہ دعوی سچا ہوگا تو میں بھی مرید ہو جاؤں گا“۔اس بے وقوف امیر کو یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ ہیں کون۔ان کو دھوکہ دینے کی ضرورت ہی کوئی
نہیں ہے۔وہ تو کہا جائے کہ تم موت کے منہ میں آنکھیں ڈال کر دیکھو اور تکلیفوں کے ساتھ مارے
جاؤ تو دوڑتے ہوئے اس وقت چلے آتے۔مگر ان بیوقوفوں کا جن کا ایمان نہیں تھا۔ان کا ایک حیلہ تھا
اور پیغام یہ بھیجا کہ اگر یہ دعویٰ سچا ہو گا تو میں بھی مرید ہو جاؤں گا۔بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ ہمیں یہ معلوم نہیں کہ خط امیر صاحب
نے ڈاک میں بھیجا تھا یا دستی روانہ کیا تھا بہر حال اس خط کو دیکھ کر مولوی صاحب
موصوف کابل کی طرف روانہ ہو گئے اور قضاء و قدر نے نازل ہونا شروع کر
دیا۔راویوں نے یہ بیان کیا ہے کہ جب شہید مرحوم کا بل کے بازار سے گزرے
تو گھوڑے پر سوار تھے اور ان کے پیچھے آٹھ سرکاری سوار تھے اور ان کی تشریف
آوری سے پہلے عام طور پر کابل میں مشہور تھا کہ امیر صاحب نے اخوند زادہ
صاحب کو دھوکہ دیکر بلایا ہے اب بعد اس کے دیکھنے والوں کا یہ بیان ہے۔یہاں اخوندزادہ سے مراد حضرت صاحبزادہ عبداللطیف شہید ہیں۔کہ جب اخوند زادہ صاحب مرحوم بازار سے گزرے تو ہم اور
دوسرے بہت سے بازاری لوگ ساتھ چلے گئے“۔اب یہ موقع کے گواہوں کا بیان ہے۔اور یہ بھی بیان کیا کہ آٹھ سرکاری سوارخوست سے ہی ان کے ہمراہ
کئے گئے تھے کیونکہ ان کے خوست میں پہنچنے سے پہلے حکم سرکاری ان کے گرفتار
خطبات طاہر بابت شہداء
20
20
خطبه جمعه ۲۳ راپریل ۱۹۹۹ء
کرنے کے لئے حاکم خوست کے نام آچکا تھا۔غرض جب امیر صاحب کے
رو برو پیش کئے گئے تو مخالفوں نے پہلے سے ہی ان کے مزاج کو بہت کچھ متغیر کر
رکھا تھا۔اب امیر کی بدتمیزی اور بے شرمی ملاحظہ کریں کہ وہ کہتا ہے مجھے ان سے بُو آتی ہے۔امیر
نے حاضرین کے سامنے یہ بیان دیا:۔حکم دیا کہ مجھے ان سے بُو آتی ہے ان کو فاصلہ پر کھڑا کرو۔پھر
تھوڑی دیر کے بعد حکم دیا کہ ان کو اس قلعہ میں جس میں خود امیر صاحب رہتے
ہیں قید کر دو اور زنجیر غراغراب لگادی۔زنجیر غراغراب کیا چیز ہے۔ید زنجیر وزنی ایک من چو بیس سیر انگریزی کا “۔مراد ہے کہ یہ وزن انگریزی بیان کیا جا رہا ہے۔یہ زنجیر وزنی ایک من چوبیس سیر انگریزی کا ہوتا ہے۔گردن سے
کمر تک گھیر لیتا ہے اور اس میں ہتھکڑی بھی شامل ہے اور نیز حکم دیا کہ پاؤں
میں بیٹری وزنی آٹھ سیر انگریزی کی لگا دو۔انگریزی بیٹری سے مراد انگریزی بیٹری نہیں بلکہ آٹھ سیر انگریزی۔پھر اس کے بعد مولوی صاحب مرحوم چار مہینہ قید میں رہے۔ان کے دکھوں اور تکلیفوں کا زمانہ کتنا لمبا ہوا ہے۔چار مہینہ قید میں رہے اور اس عرصہ میں کئی دفعہ ان کو امیر کی طرف
سے فہمائش ہوئی کہ اگر تم اس خیال سے تو بہ کرو کہ قادیانی در حقیقت مسیح موعود
ہے تو تمہیں رہائی دی جائے گی مگر ہر ایک مرتبہ انہوں نے یہی جواب دیا کہ میں
صاحب علم ہوں اور حق و باطل کی شناخت کرنے کی خدا نے مجھے قوت عطا کی
ہے، میں نے پوری تحقیق سے معلوم کر لیا ہے کہ یہ شخص در حقیقت مسیح موعود ہے۔اگر چہ میں جانتا ہوں کہ میرے اس پہلو کے اختیار کرنے میں میری جان کی خیر
خطبات طاہر بابت شہداء
21
خطبه جمعه ۲۳ راپریل ۱۹۹۹ء
نہیں اور میرے اہل وعیال کی بربادی ہے مگر میں اس وقت اپنے ایمان کو اپنی
جان اور ہر ایک دنیوی راحت پر مقدم سمجھتا ہوں“۔”لوگوں نے شہید مرحوم کی اس استقامت اور استقلال کو نہایت
تعجب سے دیکھا اور در حقیقت تعجب کا مقام تھا کہ ایسا جلیل الشان شخص کہ جو کئی
لاکھ روپیہ کی ریاست کا بل میں جاگیر رکھتا تھا اور اپنے فضائل علمی اور تقویٰ کی
وجہ سے گویا تمام سرزمین کابل کا پیشوا تھا اور قریباً پچاس برس کی عمر تک تنعم اور آرام
میں زندگی بسر کی تھی اور بہت سا اہل وعیال اور عزیز فرزند رکھتا تھا پھر یک دفعہ وہ
ایسی سنگین قید میں ڈالا گیا جو موت سے بدتر تھی جس کے تصور سے بھی انسان کے
بدن پر لرزہ پڑتا ہے۔ایسا نازک اندام اور نعمتوں کا پروردہ انسان وہ اس روح کے
گداز کرنے والی قید میں صبر کر سکے اور جان کو ایمان پر فدا کرے بالخصوص جس
حالت میں امیر کابل کی طرف سے بار باران
کو پیغام پہنچتا تھا کہ اس قادیانی شخص
کے تصدیق دعوی سے انکار کر دو تو تم ابھی عزت سے رہا کئے جاؤ گے۔مگر اس قوی
الایمان بزرگ نے اس بار بار کے وعدہ کی کچھ بھی پروا نہ کی اور بار بار یہی جواب دیا
کہ مجھ سے یہ امید مت رکھو کہ میں ایمان پر دنیا کو مقدم رکھ لوں اور کیوں کر ہوسکتا
ہے کہ جس کو میں نے خوب شناخت کر لیا اور ہر ایک طرح سے تسلی کر لی اپنی موت
کے خوف سے اس کا انکار کر دوں۔یہ انکار تو مجھ سے نہیں ہوگا۔میں دیکھ رہا ہوں کہ
میں نے حق کو پالیا۔اس لئے چند روزہ زندگی کے لئے مجھ سے بے ایمانی نہیں ہوگی
کہ میں اس ثابت شدہ حق کو چھوڑ دوں۔میں جان چھوڑنے کے لئے تیار ہوں اور
فیصلہ کر چکا ہوں کہ حق میرے ساتھ جائے گا۔اس بزرگ کے بار بار کے یہ جواب ایسے تھے کہ سرزمین کا بل ان کو
کبھی فراموش نہیں کرے گی اور کابل کے لوگوں نے اپنی تمام عمر میں یہ نمونہ
ایمانداری اور استقامت کا کبھی نہیں دیکھا ہوگا“۔( تذكرة الشهادتین روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۵۰-۵۲)
خطبات طاہر بابت شہداء
22
22
خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء
کن معنوں میں فراموش نہیں کرے گی اس کی تفصیل بھی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کی زبان ہی سے ملتی ہے یا قلم ہی سے ملتی ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کروں گا۔مزید
واقعات شہادت:۔” جب شہید مرحوم نے ہر ایک مرتبہ تو بہ کرنے کی فہمائش پر تو بہ کرنے
سے انکار کیا تو امیر نے ان سے مایوس ہوکر اپنے ہاتھ سے ایک لمبا چوڑا کا غذ لکھا
اور اس میں مولویوں کا فتویٰ درج کیا اور اس میں یہ لکھا کہ ایسے کافر کی سنگسار
کرنا سزا ہے۔تب وہ فتویٰ اخوند زادہ مرحوم کے گلے میں لٹکا دیا گیا اور پھر امیر
نے حکم دیا کہ شہید مرحوم کے ناک میں چھید کر کے اس میں رسی ڈال دی
جائے۔چنانچہ اس ظالم امیر کے حکم سے ایسا ہی کیا گیا اور ناک کو چھید کر سخت
عذاب کے ساتھ اس میں رسی ڈال دی گئی۔تصور تو کریں کس قدر پے بہ پے عذابوں میں آپ
کو مبتلا کیا گیا اور اتنا دردناک عذاب
جیسے جانوروں کے ناک کو چھیدا جاتا ہے اور رسی ڈالی جاتی ہے مگر اس میں بھی ان کو کھینچنے سے پہلے
انتظار کیا جاتا ہے کہ زخم مندمل ہو جائیں بعد میں ان میں رسی ڈال دی جاتی ہے مگر ابھی زخم کچے تھے
اور درد سے بھرے ہوئے تھے کہ آپ کے ناک میں رسی ڈال دی گئی۔' تب اس رسی کے ذریعہ سے شہید مرحوم کو نہایت ٹھٹھے، ہنسی اور گالیوں
اور لعنت کے ساتھ مقتل تک لے گئے اور امیر اپنے تمام مصاحبوں کے ساتھ اور
مع قاضیوں، مفتیوں اور دیگر اہل کاروں کے دردناک نظارہ دیکھتا ہوا مقتل تک
پہنچا اور شہر کی ہزار ہامخلوق جن کا شمار کرنا مشکل ہے اس تماشہ کے دیکھنے کے لئے
گئی۔جب مقتل پر پہنچے تو شہزادہ مرحوم کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا
یہاں مرحوم سے مراد فوت شدہ نہیں بلکہ جس پر رحم کیا گیا۔فوت شدہ کے لئے لفظ مرحوم اسی
لئے استعمال کیا جاتا ہے۔تو آپ سے زیادہ رحم کس پر کیا گیا۔اللہ کی طرف سے کہ آپ کو یہ عظمت کا
مقام عطا فر مایا گیا۔شہزادہ مرحوم کو کمر تک زمین میں گاڑ دیا اور پھر اس حالت میں جبکہ
خطبات طاہر بابت شہداء
23
23
خطبه جمعه ۲۳ ر اپریل ۱۹۹۹ء
وہ کمر تک زمین میں گاڑ دیئے گئے تھے امیر ان کے پاس گیا اور کہا کہ اگر تو
قادیانی سے جو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے انکار کرے تو اب بھی میں تجھے
بچا لیتا ہوں۔اب تیرا آخری وقت ہے اور یہ آخری موقع ہے جو تجھے دیا جاتا
ہے اور اپنی جان اور اپنے عیال پر رحم کر۔تب شہید مرحوم نے جواب دیا کہ نعوذ
باللہ سچائی سے کیونکر انکار ہوسکتا ہے اور جان کی کیا حقیقت ہے اور عیال واطفال
کیا چیز ہیں جن کے لئے ایمان کو چھوڑ دوں، مجھ سے ایسا ہر گز نہیں ہوگا اور میں
حق کے لئے مروں گا۔تب قاضیوں اور فقیہوں نے شور مچایا کہ کافر ہے، کافر
ہے، اس کو جلد سنگسار کرو۔اس وقت امیر اور اس کا بھائی نصر اللہ خان اور قاضی عبدالاحد کمیدان
یہ لوگ سوار تھے اور باقی تمام لوگ پیادہ تھے۔جب ایسی نازک حالت میں شہید
مرحوم نے بار بار کہہ دیا کہ میں ایمان کو جان پر مقدم رکھتا ہوں تب امیر نے
اپنے قاضی کو حکم دیا کہ پہلا پتھر تم چلاؤ کہ تم نے کفر کا فتویٰ لگایا ہے۔قاضی نے
کہا آپ بادشاہ وقت ہیں آپ چلاویں۔تب امیر نے جواب دیا کہ شریعت
کے تم ہی بادشاہ ہو اور تمہارا ہی فتویٰ ہے اس میں میرا کوئی دخل نہیں۔تب قاضی
نے گھوڑے سے اتر کر ایک پتھر چلایا۔جس پتھر سے شہید مرحوم کو زخم کاری لگا اور
گردن جھک گئی پھر بعد اس کے بد قسمت امیر نے اپنے ہاتھ سے پتھر چلایا۔پھر
کیا تھا اس کی پیروی سے ہزاروں پتھر اس شہید پر پڑنے لگے اور کوئی حاضرین
میں سے ایسا نہ تھا جس نے اس شہید مرحوم کی طرف پتھر نہ پھینکا ہو، یہاں تک
کہ کثرت پتھروں سے شہید مرحوم کے سر پر ایک کوٹھہ پتھروں کا جمع ہو گیا۔پھر
امیر نے واپس ہونے کے وقت کہا کہ یہ شخص کہتا تھا کہ میں چھ روز تک زندہ ہو
جاؤں گا اس پر چھ روز تک پہرہ رہنا چاہئے۔یہ اپنی شہادت کے بعد دوبارہ روحانی زندگی کی طرف اشارہ تھا مگر اس کو امیر نے ظاہر پر
محمول
کیا اور کہا یہ کہتا تھا کہ میں چھ روز تک زندہ ہو جاؤں گا“۔جب شہید کر دیا گیا تو پھر پہرے کی
خطبات طاہر بابت شہداء
24
24
خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء
ضرورت کیا تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ اس کے دل میں روحانیت کا اثر ضرور تھا۔دل میں جانتا تھا کہ اس
شخص نے تو کبھی جھوٹی بات کی ہی نہیں تو اگر چہ بظاہر مردے
کا زندہ ہونا ناممکن ہے مگر چونکہ شہید نے
یہ کہا ہے اس لئے کوئی بعید نہیں کہ یہ شخص زندہ ہو جائے۔اتنا گہرا اثر اس صدیق کی باتوں کا دلوں پر
پڑتا تھا کہ جھٹلانے والا ، سنگسار کرنے والا بھی دل کی گہرائی سے آپ کی سچائی کا قائل ضرور تھا۔بیان کیا گیا ہے کہ یہ ظلم یعنی سنگسار کرنا ۱۴ جولائی کو وقوع میں آیا۔اس بیان میں اکثر حصہ ان لوگوں کا ہے جو اس سلسلہ کے مخالف تھے، جنہوں
نے یہ بھی اقرار کیا کہ ہم نے بھی پتھر مارے تھے۔یہ وہ گواہی ہے جو قابل اعتماد ہے اس پہلو سے کہ شامل ہونے والے سارے اس بات کی
گواہی دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کی گواہیاں
کبھی تحریر کی صورت میں کبھی
دوسرے احمدی مخلصین کی زبانی پہنچتی رہیں۔اس بیان میں اکثر حصہ ان لوگوں کا ہے جو اس سلسلے کے مخالف تھے
جنہوں نے یہ بھی اقرار کیا کہ ہم نے بھی پتھر مارے تھے اور بعض ایسے آدمی بھی
اس بیان میں شامل ہیں کہ شہید مرحوم کے پوشیدہ شاگرد تھے۔معلوم ہوتا ہے کہ
یہ واقعہ اس سے زیادہ دردناک ہے جیسا کہ بیان کیا گیا ہے۔اتنے خوفناک مظالم کئے گئے کہ بعض لوگوں نے ان کی تفصیل نہیں بتائی کیونکہ خطرہ تھا کہ
رستے میں پکڑے نہ جائیں اور حکومت تک یہ بات نہ پہنچ جائے کہ ہم نے یہ رپورٹنگ کی ہے۔شاہزادہ عبداللطیف کے لئے جو شہادت مقدر تھی وہ ہو چکی۔اب
ظالم کا پاداش باقی ہے۔یہ کابل کی سرزمین میں جو کچھ ہورہا ہے یہ وہی پاداش ہے جس کو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ
رہے ہیں۔جتنا چاہیں زور لگالیں، جو مرضی کر لیں ، ایک دوسرے کے قتل وخون سے باز آ ہی نہیں
سکتے۔مسلسل مرتے چلے جائیں گے اور ایک دوسرے کو قتل کرتے چلے جائیں گے اور ایک دوسرے پر
ظلم توڑتے چلے جائیں گے کیونکہ یہ پاداش ہے جس کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ کابل
کی زمین کبھی نہیں بھولے گی۔