حضرت مولوی عبد الحمان صاحب شہید کابل
شہدائے احمدیت
خطبات طاہر بابت شہداء
46
26
خطبه جمعه ۲۳ را بریل ۱۹۹۹ء
ایسی بدبختی ہے جب تک صاحبزادہ عبداللطیف شہید کے پیغام کو کابل قبول نہیں کرتا یا افغانستان قبول
نہیں
کرتا ناممکن ہے کہ کابل کی سرزمین ایک دوسرے پر کئے جانے والے ظلموں سے نجات پاسکے۔ہوتا چلا جائے گا، ہوتا چلا جائے گا۔بسا اوقات آپ لوگ خبریں سنتے ہیں کہ اب صلح ہو گئی، اب صلح ہو گئی شمال و جنوب کے
درمیان۔ہمیشہ جب مجھے لوگ کہتے ہیں تو میں ہنس کر کہا کرتا ہوں یارو کر کہنا چاہئے کہتا ہوں کہ سب
جھوٹ ہے، تم دیکھ لینا چند دن تک کیا واقعہ ہو جائے گا ، یہی کچھ ہوگا۔حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب شہید کابل
ایک اور شہید جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانے (۱۹۰۱ء) میں حضرت صاحبزادہ
عبداللطیف صاحب شہید کے شاگرد تھے اور ان کا بھی الہام میں ذکر ہے اگر چہ ان کو سید الشہداء تو
نہیں کہا گیا مگر سید الشہداء کے شاگر دضرور تھے اور یہ مرتبہ ضرور حاصل تھا کہ الہام شَاتَانِ تُذْبَحَانِ
میں آپ کا بھی ذکر ہے۔فرمایا، الہام ۱۸۸۴ ء اور ۱۸۹۳ء :
شاتان تذبحان و كل من علیها فان یعنی دو بکریاں ذبح کی
جائیں گی اور زمین پر کوئی ایسا نہیں جو مرنے سے بچ جائے گا یعنی ہر ایک کے
لئے قضاء وقدر در پیش ہے اور موت سے کسی کو خلاصی نہیں“۔( تذکرہ صفحہ ۶۹)
اس کے بعد یہ الہام ایک دفعہ پھر بھی ہوا بعد میں لیکن میں نے یہ پہلے دوالہام جو اس واقعہ
شہادت سے پہلے کے ہیں وہ سنادیئے ہیں اور بعد کے الہام کا کیا معنی ہے کیوں ہوا۔اس کی تفصیل
اللہ بہت جانتا ہے۔اس کے بعد میں یہ کہہ کر اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں
کہ غلام قادر شہید کے متعلق جو یہ دو فضیلتیں
ہیں وہ تو کوئی دنیا میں ان سے چھین ہی نہیں سکتا۔ایک فضیلت یہ کہ آپ کی رگوں سے وہ خون ٹپکا ہے
پاکستان کی سرزمین پر جس خون میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت اماں جان
کا خون شامل ہے اور اس واقعہ نے کربلا کی یاد کو ہمارے لئے تازہ کر دیا اور یہی وجہ تھی کہ میں بار بار کہہ
رہا تھا کہ محرم شروع ہو گیا ہے دعائیں کرو اور محمد رسول اللہ اور آپ کی آل پر درود بھیجو۔دوسرا اس وقت مجھے یہ الہام یاد نہیں تھا کہ غلام قادر آیا اور گھر برکتوں اور نور سے بھر گیا۔یہ
خطبات طاہر بابت شہداء
27
خطبه جمعه ۲۳ را پریل ۱۹۹۹ء
بعد میں مجھے توجہ دلائی گئی اور میں حیران رہ گیا کہ واقعہ جس کے ساتھ مجھے محبت تھی کیوں نہ ہوتی کہ
اللہ کو اس سے محبت تھی اور مسیح موعود کو یہ پیش گوئی کے طور پر بتادیا تھا کہ تیرے گھر میں تیری اولاد میں
ایسا شخص پیدا ہوگا، نوجوان جو اپنے گھر کو جس گھر میں پیدا ہوگا برکت اور نور سے بھر دے گا۔تو اللہ کا
احسان ہے کہ ہم اگر چہ بظاہر روتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ساتھ استغفار کی بھی بہت توفیق ملاتی ہے کہ
روکس بات پر رہے ہو اتنا بڑا اعزاز، ایک انسان بے اختیار ہو جاتا ہے۔چنانچہ وہ رات جو مجھ پر گزری
وہ ان دو باتوں کی کشمکش میں گزری ہے۔تقریب رات بھر میں سو نہیں سکا کہ اچانک غم قبضہ کرتا تھا اور پھر
استغفار شروع ہو جاتا تھا۔تو بلاشبہ ساری رات کروٹوں میں کٹی ہے انہی دو باتوں میں اور اللہ تعالیٰ کی
شان ہے کہ وہ بار بار استغفار کی طرف توجہ دلاتا رہا کیونکہ ایسے شہادت کے اوپر زیادہ نم کرنا خدا کو پسند
نہیں اور مجھ سے جو بشری غلطی ہوتی رہی ہے اللہ تعالیٰ نے خود ہی اس کی اصلاح بھی فرما دی اور بار بار
مجھے استغفار کی طرف توجہ دلائی۔پس اب اس ذکر کے بعد خطبہ کوختم کرتا ہوں۔جہاں تک مجھے یاد ہے با تیں جو بعض غلط کہی
گئیں ان
کی تصحیح میں نے کر دی ہے اور شہید کا مقام بھی آپ پر کھول دیا ہے۔بلا شبہ یہ میرے دور کی
شہیدوں میں ایک استثنائی شان تو رکھتا ہے جس میں اور کوئی شامل نہیں مگر جس طرح درد اور تکلیف
دوسرے بعض شہداء کو دی گئی ہے ہوسکتا ہے ویسا درد اور ویسی تکلیف ان کو اپنے آخری لمحوں میں نہ
پہنچائی گئی ہو۔مگر یہ باتیں انشاء اللہ میں بعد میں کروں گا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ
کے دور کے شہیدوں کی اور بعد میں اپنے دور میں جو شہادتیں ہوئی ہیں ان کا بھی انشاء اللہ تعالیٰ میں
تفصیلی ذکر کروں گا۔تو یہ ذکر یار چلتا رہے گا جہاں تک بھی توفیق ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ ان
یاروں کا ذکر چلتا رہے گا، ہمارے دلوں کی محفلیں تازہ ہوتی رہیں گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان یادوں کو زندہ
رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔