خطبہ مئی1999صاحبزادہ محمد سعید جان صاحب ، صاحبزادہ محمد عمر جان صاحب ، سید سلطان احمد صاحب سید حکیم صاحب ، حضرت حاجی میراں بخش صاحب مع اہلیہ، صو بیدار خوشحال خان صاحب ، شہداء انڈو نیشیا ، شریف دو تسا صاحب، چوہدری محمد حسین صاحب ، ماسٹر منظور احمد صاحب ، محمد شفیع صاحب ، میان جمال احمد صاحب ، مرزا کریم بیگ صاحب ، حوالدار عبد الغفور صاحب اور ایک احمدی عطار

شہدائے احمدیت

خطبات طاہر بابت شہداء
47
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
ہوں۔خلافت ثانیہ کے شہداء
( خطبه جمعه فرموده ۷ رمئی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن)
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورۃ بقرہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی:
وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ
ولكِنْ لا تَشْعُرُونَ) (البقرة: ۱۵۵)
شہداء کا ذکر چل رہا ہے اسی تعلق میں یہ مرکزی آیت ہے جس کی میں ہر دفعہ تلاوت کرتا
جب شہداء کا ذکر خیر چلا تو اس وقت اس کثرت سے شہداء کے نام نہیں تھے جو اب اس مضمون
کے تتبع سے آہستہ آہستہ نکل آئے ہیں اور عزیزم غلام قادر کی شہادت نے جو یہ سلسلہ جاری کیا دیا ، اللہ
تعالیٰ امید ہے اس کو بھی اس کے ثواب سے محروم نہیں رکھے گا کیونکہ بہت سے ایسے نام ہیں جن کو عام یاد
بھلا چکی تھی۔پس ضروری تھا کہ ان کا ذکر بار بار چلے۔اب جو پاکستان میں خصوصیت سے ہمارے
اسیران راهہ مولیٰ پڑے ہوئے ہیں ان میں سے بھی اکثر کے نام کولوگ بھلا چکے ہوں گے لیکن اپنے قفس
میں بیٹھے ہوئے ان کا دل تو چاہتا ہوگا کہ کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے۔فیض نے بہت خوب کہا ہے
که

خطبات طاہر بابت شہداء
48
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار کر چلے
زنداں نامہ نسخہ ہائے وفاصفحہ : ۲۶۴)
تو جو میرے یار ہیں وہ ان کے بھی تو یار ہیں۔ان کے بھی یار ہیں جنہوں نے راہ احمدیت میں
بے شمار قربانیاں پیش کیں۔تو یہ ذکر خیر جو آج میری زبان سے جاری ہورہا ہے ہوسکتا ہے آج کے قفس کی
فضاؤں کو بھی روشن کر دے اور کچھ دیر تک وہ لوگ جو اس ذکر کو سنیں ان یادوں میں محو ہو جائیں جو ان کو بھی
بہت پیاری ہیں اور اس سے خود تسلی پائیں کہ بڑی بڑی عظیم قربانیاں دینے والے وجود پہلے گزر چکے
ہیں، ان کے مقابل پر تو ان لوگوں کی قربانیاں ماند ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔پس وہ سلسلہ ہے جسے اب
ہم آگے بڑھاتے ہیں اور تعجب ہے کہ افغانستان میں اس سے اور بھی بہت زیادہ شہید ہوئے ہیں جتنا عام
لوگوں کا تصور ہے۔صاحبزادہ محمد سعید جان اور صاحبزادہ محمد عمر جان افغانستان
سب سے پہلے میں صاحبزادہ محمد سعید جان اور صاحبزادہ محمد عمر جان افغانستان کا ذکر کرتا
ہوں۔۱۹۱۷ ء میں ضلع گجرات کے ایک مجذوب فضل کریم صاحب ہوا کرتے تھے جن کو تبلیغ کا بہت شوق
تھا لیکن تھے مجذوب۔ان
کو پتہ نہیں تھا کہ ان کی تبلیغ کی جرات کے نتیجہ میں احمدی بھائیوں کو کیا کیا مصیبتیں
پڑیں گی۔بہر حال ان کے دل میں یہ سودا سمایا کہ وہ تبلیغ کی خاطر ۱۹۱۷ء میں روانہ ہو کر کابل چلے گئے او
روہاں جا کر سردار نصر اللہ خان کو درخواست دی کہ میں احمدی ہوں اور بغرض تبلیغ آیا ہوں۔سردار نے ان کو
فوراً گرفتار کر لیا اور پھر جب ان سے پوچھ گچھ کی اور کون کون احمدی ہیں تو اس مجذوب بے چارے نے ان
سب کے نام لے دیئے جن کا اس کو علم تھا۔چنانچہ حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کے پانچ
لڑکوں کو بھی ان کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا جوا بھی افغانستان میں ہی تھے۔انہیں شیر پور کے جیل خانے میں مقید کر کے ان کے پاؤں پر موٹی موٹی بیڑیاں ڈال دی گئیں
اور اگر چہ ان میں سے کسی کو قتل نہیں کیا گیا مگر یہ دردناک اذیت ناک موت جو رفتہ رفتہ ان
کو پہنچائی گئی یہ
عام یکدفعہ کی شہادت سے زیادہ دردناک ہوا کرتی ہے۔چنانچہ آٹھ نو ماہ تک وہ جیل میں اس حالت میں

خطبات طاہر بابت شہداء
49
49
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
رہے کہ ان کو کھانے میں سوائے نمک اور خشک روٹی کے کچھ نہیں ملتا تھا اور اس کی وجہ سے جیل میں ہی
انہوں نے تکلیفیں اٹھا اٹھا کر جب نظام نے جواب دیا، انتڑیاں گل گئیں تو اسی حالت میں وفات پائی۔تو
بلاشبہ ان کا نام عظیم شہداء میں داخل ہے اور ان کی شہادت اس پہلو سے زیادہ درد ناک ہے کہ نو ماہ تک
مسلسل تکلیفیں اٹھاتے ہوئے انہوں نے جان دی ہے۔حضرت سید سلطان احمد صاحب اور حضرت سید حکیم صاحب
ایک اور کابل کے شہید ہیں ان
کا بھی یہی حال ہے۔ان کو بھی نمک اور خشک روٹی پر رکھا گیا تھا
جس طرح ان شہداء کو بھی اور اسی طرح رفتہ رفتہ انتڑیاں گل گئیں، زخم پیدا ہو گئے سارے نظام میں اور
اس حالت میں انہوں نے جان دی ہے۔یہ واقعہ ۱۹۱۸ ء کا ہے۔حضرت سید سلطان احمد صاحب شہید اور
ان کے بھائی حضرت سید حکیم صاحب کا ذکر ہے۔شہادت ۱۹۱۸ء میں ہوئی۔علاقہ حاجی کے حاکم سردار
محمد خان کے حکم سے ایک بڑے عالم یعنی سید سلطان صاحب جو بڑے عالم دین تھے اور ان کے بھائی سید
حکیم صاحب کو گرفتار کر کے قید خانہ میں ڈال دیا گیا۔یہاں خشک نمک اور نان کے سوا کوئی کھانا نہیں ملتا
تھا۔مسلسل یہ کھانا کھانے کے نتیجہ میں دونوں کی انتڑیاں بالکل گل گئیں اور اسی دردناک حالت میں شہید
ہوئے۔حاجی میراں بخش صاحب اور ان کی اہلیہ
اب تاریخ کے اعتبار سے مختلف ملکوں کا جگہ جگہ ذکر چلے گا۔مگر میں نے تاریخ وار چونکہ مرتب
کیا ہے اس لئے اب میں انبالہ کے حاجی میراں بخش صاحب اور ان کی اہلیہ کی شہادت کا ذکر کرتا ہوں
یوم شہادت ۱۴/۱۳ اگست ۱۹۴۰ء ۱۴/۱۳ /اگست کی درمیانی شب کو گیارہ بجے حضرت حاجی میراں بخش
صاحب اور ان کی اہلیہ صاحبہ کو ان کے اپنے مکان میں شہید کر دیا گیا۔حاجی میراں بخش قریشی محلہ خلوت
انبالہ شہر کے رہنے والے تھے۔چرم فروشی کرتے تھے۔حاجی صاحب نے ۱۹۰۴ء میں حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔نہایت سرگرم داعی الی اللہ تھے۔ان پر اللہ تعالیٰ نے
احمدیت کی بدولت فضل بھی بہت کئے تھے اور بہت کا روبار چلا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کا جو کاروبار کا
پھلنا اور پھیلنا یہ بھی احمدیت ہی کی برکت سے تھا۔اس وجہ سے بہت مشہور ہو گئے تھے اور ملانوں کو یہ
بہت تکلیف تھی کہ احمدی ہو کر اتنی اس کو برکت ملی ہے، اتنا مال و دولت اس کے ہاتھ آ رہا ہے۔

خطبات طاہر بابت شہداء
50
50
خطبہ جمعہ سے مئی ۱۹۹۹ء
اس وجہ سے ملانوں کی انگیخت پر ۱۳ اور ۱۴ کی درمیانی شب کو گیارہ بجے جب کہ آپ اور آپ
کی اہلیہ اپنے مکان پر سوئے تھے آپ پر قاتلانہ حملہ ہوا۔پہلے حاجی صاحب پر دشمنوں نے تیز چاقو سے
حملہ کیا اور پسلی کے قریب ایک گہر از خم لگا جس سے حاجی صاحب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔اس واقعہ
کو دیکھ کر ان کی اہلیہ کی آنکھ کھلی اور وہ شور مچا کر مدد حاصل کرنے کے لئے چھت پر چڑھنے لگیں کہ سنگدل
قاتل نے مرحومہ کو چھت سے نیچے گرا لیا اور ایک دو وار میں ہی کام ختم کر دیا۔یہ واقعہ شہادت اور بھی
دردناک ہو جاتا ہے یہ معلوم کر کے کہ ان کی چھوٹی بچی عمر دس ماہ ان کی گود میں تھی وہ ان کے نیچے دب گئی
اور لاش اس بچی کے اوپر تڑپ تڑپ کر ٹھنڈی ہوئی۔اس حالت میں بچی کو اٹھایا گیا جو زندہ تھی کہ وہ
مرحومہ ماں کا دودھ چوسنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن وہ دودھ خشک ہو چکا تھا۔بہت ہی دردناک شہادت
ہے یہ اور اس حالت میں چونکہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش احمدیوں کے سپرد نہیں کی گئی تا کہ وہ اس کو
با قاعدہ تابوت میں ڈال کر قادیان لے جا سکتے اس لئے ان کے غیر احمدی رشتہ داروں نے ان کی نعش کو
وہیں دفنا دیا۔صو بیدار خوشحال خان صاحب
صو بیدار خوشحال خان صاحب، تاریخ شہادت ۲۹ مئی ۱۹۴۲ء۔آپ صوابی ضلع مردان میں
۱۸۶۸ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے دوسرے بھائی جمعدار سلطان محمد خان صاحب تھے۔اب ان کی
شہادت کا ذکر کرتا ہوں عین ان کے ساتھ بھی احمدیت کا ایک معجزہ ہوا ہے کہ ان کے خاندان کی تمیں بہتیں
پشتوں سے جہاں تک ان لوگوں کو یاد تھا یہ سلسلہ چلا آ رہا تھا کہ دو بیٹے ہوتے تھے ایک لا ولد مرجاتا تھا پھر
دوسرے کی بھی دو بیٹے ہوتے تھے اور اس میں سے ایک لا ولد مر جاتا تھا۔پھر آگے اس کے بھی دو بیٹے
ہوتے تھے۔یہ ایک حیرت انگیز سنت
تھی جو بڑی دیر سے چلی آرہی تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے احمدیت
قبول کرنے سے یہ طریق بدل ڈالا اور آپ کو بیٹوں، پوتوں اور پڑ پوٹیوں سے نوازا یعنی دو بیٹوں والا قصہ
ختم ہو گیا پھر کثرت سے ان کے بیٹے بیٹیاں بھی ہوئے پوتے بھی ہوئے۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس دور میں قاضی محمد یوسف صاحب آف پشاور کے
زیر تبلیغ تھے مگر احمد یت قبول کرنے کی توفیق حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت
میں ملی۔آپ حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زیارت ایک خواب میں پہلے بھی کر چکے تھے۔

خطبات طاہر بابت شہداء
آپ کو دعوت الی اللہ کا بہت شوق تھا۔51
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
واقعہ شہادت کی تفصیل یہ ہے: احمدیت کی وجہ سے آپ کے گاؤں مینی تحصیل صوابی ضلع مردان
میں آپ کی بہت مخالفت تھی۔۲۹ مئی ۱۹۴۲ء کو آپ حسب معمول ٹوپی سے نماز جمعہ ادا کر کے اپنے
گاؤں واپس جا رہے تھے کہ رستے میں ان کے گاؤں موضع مینی اور صوابی کے درمیان انہیں بعض نا معلوم
لوگوں نے گولیاں برسا کے شہید کر دیا۔قاتل جائے واردات پر ایک خط چھوڑ کر گئے جس میں لکھا تھا کہ
قادیانی مذہب چھوڑ دو، رسول کریم کا دین خراب مت کرو ورنہ سب قتل کر دیئے جاؤ گے۔آپ نے اپنے
پیچھے نو بیٹے ، تین بیٹیاں اور متعدد نواسے نواسیاں بطور یادگار چھوڑے ہیں۔یہ بھی شاید سن رہے ہوں اگر
ان کے کانوں تک میری یہ آواز پہنچے تو یہ اپنے خاندان کی آج کی موجودہ تفصیل بھی مجھے بھجوائیں۔کون
کون کہاں آباد ہوا ہے، ان سے خدا تعالیٰ کا کیا سلوک ہے۔انڈونیشیا کے شہداء کا ذکر
اب میں ہندوستان کا ذکر چھوڑ کر تھوڑی دیر کے لئے آپ کو انڈونیشیا لے کے چلتا
ہوں۔انڈونیشیا میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ بہت سی شہادتیں ہوئی ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل اور
رحم کے ساتھ جلی قلم کے لکھنے والی شہادتیں ہیں۔ب سے پہلے ۱۹۴۵ء میں آزادی کے اعلان کے بعد جبکہ انڈونیشیا نے جنگ آزادی جیت لی
تو موضع چوکنگ کا ونگ ضلع تا سک ملایا، مغربی جاوا، انڈونیشیا کے علاقہ میں ماشومی نامی ایک انتہا پسند
مسلمان
تنظیم کے ایماء پر ماشومی کے شر پسند عناصر کے ہاتھوں چھ احمدی شہید کئے گئے۔جن کے نام یہ
ہیں۔محترم جائد (Jaid) صاحب، محترم سورا (Sura) صاحب، محترم سائری (Sairi) صاحب،
محترم حاجی حسن صاحب ، محترم راڈن صالح ) Raden Saleh)صاحب،
دحلان (Dahlan) صاحب۔ان سب شہداء کو انتہائی وحشیانہ طریق سے ہاتھ باندھ کر سر عام چوک میں شہید کیا گیا۔اناللہ
وانا اليه راجعون۔اب ظاہر ہے کہ ان سب کے لئے بظاہر تو بہ کا رستہ کھلا تھا اور ارتداد کا رستہ کھلا تھا مگر
ایک بھی ان میں سے اپنے دین سے نہیں ہٹا۔بہت بہادری سے جان دی۔انہی ایام میں اس ضلع کی
ایک اور جماعت سانگیانگ لومبنگ انڈ ہیانگ ( Sangiang Lombang

خطبات طاہر بابت شہداء
52
52
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
Indhiang) میں اس تنظیم کے چار دہشت گردوں نے چار احمدی احباب کو بے دردی سے شہید کیا
جن کے اسماء حسب ذیل ہیں۔محترم حاجی سنوسی Haji Sanusi) صاحب، محترم اومو
(omo) صاحب، محترم تبیان (Tahyan صاحب اور محترم سہرومی (Sahromi)
صاحب۔۱۹۴۱ء تا ۱۹۴۵ء وارنگ دویانگ چی آنجور ) Warung Doyong
Chianjur) میں نام نہاد ملاں اور نام نہاد اسلامی شر پسندوں کے فتنہ کی وجہ سے دو احمدیوں کو جیل بھیج
دیا گیا جن میں سے ایک احمدی محترم مارتاوی (Martawi) صاحب ۴ رمئی کو جیل کے اندر ہی فوت
ہو گئے اور اس طرح انہوں نے بھی خدا کی راہ میں شہادت پائی۔اگر چہ قتل نہیں ہوئے مگر جیل میں راہ
مولیٰ میں قید کئے جانے والے جب مرتے ہیں تو شہید ہی ہوتے ہیں۔مکرم شریف دو تسا صاحب البانیہ
اب یورپ آتے ہیں۔یورپ کے پہلے احمدی شہید کا ذکر کرتا ہوں۔یہ البانیہ کے باشندے
تھے ان کا نام شریف دو تسا تھا۔ان کے بیٹے یہاں آکر مجھ سے ملے بھی ہوئے ہیں۔شریف دوتسا
صاحب یورپ کے پہلے احمدی شہید ہیں کیونکہ جب کمیونسٹ انقلاب آیا تو وہ مذہب کا نام بھی برداشت
نہیں کر سکتے تھے اور چونکہ اشتراکیت اصولاً اسلام کے خلاف تھی اس لئے بڑی بہادری کے ساتھ اسلام پر
قائم رہے اور کمیونسٹ حکومت کو کہ دیا کہ میں تمہارے جھوٹے نظام کے ساتھ نہیں چل سکتا۔اس کے نتیجہ
میں ان کو شہید کر دیا گیا۔گویا با قاعدہ انہوں نے شہادت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے قبول کیا
ہے۔سرکردہ رئیس تھے اور ان کا اثر ورسوخ البانیہ میں بھی تھا اور یوگوسلاویہ میں بھی تھا۔حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے آپ کی شہادت کے موقع پر تحریر فرمایا
شریف دو تسا ایک مخلص احمدی تھے۔ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ
کمیونسٹ طریق حکومت کے مخالف تھے اور جو مسلمان اس ملک میں اسلامی اصول
کو قائم رکھنا چاہتے تھے ان کے لیڈر تھے۔مرتے تو سب ہی ہیں اور کوئی نہیں جو
مقررہ عمر سے زیادہ زندہ رہ سکے مگر مبارک ہے وہ جو کسی نہ کسی رنگ میں دین کی
حمایت کرتا ہوا مارا جائے۔شریف دو تسا کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ یورپ کے پہلے

خطبات طاہر بابت شہداء
53
53
خطبہ جمعہ سے مئی ۱۹۹۹ء
شہید ہیں۔محترم محمد اکرم خان صاحب چارسدہ مضلع پشاور
اب پھر واپس صوبہ سرحد چلتے ہیں۔محترم محمد اکرم خان صاحب چارسدہ ضلع پشاور۔تاریخ
شہادت ۱۰ جنوری ۱۹۵۰ء۔آپ نے مولوی محمد الیاس صاحب کے ذریعہ احمدیت قبول کی۔پہلے پیغامی
ہوا کرتے تھے پھر حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر دستی بیعت کی۔بڑے مخلص احمدی
رہے۔تبلیغ کا بہت شوق تھا۔مطالعہ کتب کا جنون تھا۔کچھ عرصہ نائب تحصیلدار رہے۔دفتر چیف کمشنر
سرحد میں میر منشی بھی رہے۔بعد میں زمینداری اختیار کی اور چارسدہ کے قریب موضع ” ڈب“ آباد
کیا۔ڈب میں ہی تھے کہ کسی انگیخت پر ایک نامی گرامی بدمعاش نے ۱۰؍جنوری بروز منگل بندوق سے فائر
کر کے شہید کر دیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا
وہ چھہتر سال کی عمر کے تھے اور ایک رئیس خاندان میں سے تھے۔یہ
وہی ہیں جن کے متعلق ان کے بھائی نے بیان دیا تھا کہ ہم نے ایک اٹھنی
احمدیوں کو دے دی ہے اور ایک اٹھنی غیر احمدی کو۔یہ پہلے پیغامی جماعت کے
ساتھ تھے بعد میں مبائعین میں شامل ہو گئے۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی شہادت
میں بعض مولویوں کا ہاتھ ہے۔وہ تولاز م ہو گا مگر چونکہ قطعی شہادت حضرت مصلح موعودؓ کونہیں ملی تھی اس لئے یہی فرمایا کہ خیال
کیا جاتا ہے۔چوہدری محمد حسین صاحب، گمبٹ
اب چوہدری محمد حسین صاحب تاریخ شہادت ۲۲ فروری ۱۹۵۲ء کا ذکر کرتا ہوں۔یہ اب
پنجاب کی بات ہے اور یہ ان دنوں کی بات ہے جب کہ احرار موومنٹ کی شرارت اور شور و غوغا بہت
زوروں پر تھا۔احراری لیڈروں کی رات دن کی فتنہ انگیز تقریروں اور تحریروں کی وجہ سے ۱۹ / فروری
۱۹۵۲ء کو چوہدری محمد حسین صاحب احمدی کو گمبٹ ریاست خیر پورسندھ میں شہید کر دیا گیا۔اب سندھ
کے شہداء کا جو ذ کر چلتا ہے اس میں عام طور پر لوگ ان کو بھول جاتے ہیں۔یہ بھی سندھ کے عظیم الشان

خطبات طاہر بابت شہداء
54
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
شہداء میں سے ہیں۔پولیس نے اطلاع ہونے پر قاتل کو موقع پر گرفتار لیا۔چوہدری صاحب موصوف کو
فوراً ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔اناللہ وانا الیه راجعون
انڈونیشیا کے مزید چھ شہداء کا ذکر
اب پھر انڈونیشیا۔تاریخ کے اعتبار سے اب پھر انڈونیشیا کی باری آرہی
ہے۔چیانڈام(Chiandam ) انڈونیشیا ۳ / مارچ ۱۹۵۳ء کو اس جماعت کے چھ مردوزن کو شہید کیا
گیا۔۱۹۵۳ء میں مغربی جاوا، انڈونیشیا میں ایک انتہا پسند پارٹی دارالاسلام ہوا کرتی تھی۔شر پسند عناصر
اور اس جماعت کے پیشوا امام کا رتو سوویر و ( Karton Suiryo)، جو انڈونیشیا میں نام نہاد اسلامی
شریعت نافذ کرنا چاہتے تھے۔دارالاسلام جو ان
کی تنظیم تھی اس کے دہشت گرد جو کہ اپنے آپ کو تن تارا
اسلام انڈونیشیا کہا کرتے تھے۔۳ / مارچ ۱۹۵۳ء بروز ہفتہ شام سات بجے اسی تنظیم تن تارا اسلام کے
دہشت گرد صدر جماعت احمد یہ چیانڈا م کے گھر آئے۔اس وقت صدر جماعت سوما
(Soma) صاحب ( عمر تقریباً ۳۷ سال) کے پاس ان کے بیٹے اور جماعت احمد یہ چیانڈام کے
سیکرٹری اور محاسب محترم اوسون (Uson) صاحب ( عمر ۲۱ سال ) اور سوما صاحب کے ایک قریبی
رشته دار محترم سرمان (Sarman) صاحب ( عمر ۲۶ سال) موجود تھے۔تن تارا کے کارندے زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور ان تینوں کو اپنے ساتھ گھر کے
باہر ایک کھلے میدان میں لے گئے اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔اناللہ وانا الیه راجعون۔اس کے بعد تن تارا اسلام انڈونیشیا کے شر پسند اس گھناؤنی کا رروائی کو جاری رکھتے ہوئے
محترم جملی (Jumli) صاحب کے گھر گئے اور انہیں گھر سے بلایا۔پھر زبردستی گھر میں داخل ہو گئے
جہاں محترمہ ایڈوٹ (Idot) صاحبہ اور محترمہ اونیہ (Uniah) صاحبہ بھی موجود تھیں۔انہوں نے
تینوں کو گھر سے باہر نکال کر فائرنگ کر شہید کر دیا۔انالله واناالیه راجعون۔1953ء کے فسادات میں لاہور کے شہداء
اب لاہور کے شہداء کا ذکر کرتا ہوں جو پہلے مارشل لاء کے نفاذ سے کچھ عرصہ پہلے شہید ہوئے
اور بعضوں کا ذکر پہلے شاید ہو چکا ہو لیکن اب میں تاریخ کے حوالے سے بعض کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جن کا
ذکر تحقیقی عدالت کی رپورٹ میں بھی ہے۔جس دن مارشل لاء لگایا گیا اس دن حالات اتنے خراب ہو

خطبات طاہر بابت شہداء
55
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
چکے تھے کہ تحقیقاتی عدالت کے جج جسٹس منیر نے لکھا: اس دن کے واقعات کو دیکھ کر ”سینٹ بارتھولومیو
ڈے یاد آ جاتا تھا۔ماسٹر منظور احمد صاحب لاہور
اس مارشل لاء سے قبل جو شہادتیں ہیں ان میں ماسٹر منظور احمد صاحب مدرس بھی شامل
تھے۔ان سب شہداء کے متعلق میں نے لکھ دیا ہے کہ ان کی تفاصیل معلوم کریں کہاں تھے ، کس کے بیٹے
تھے ، ان کی اولاد کہاں کہاں گئی۔شہادتوں کے ذکر میں توجہ صرف اسی طرف بٹی رہی کہ کون شہید ہوا
حالانکہ ضروری تھا ہماری تاریخ کو مکمل کرنے کی خاطر کہ ان کی اولاد، ان کے پسماندگان وغیرہ کہاں گئے
اور کہاں آباد ہوئے اور خدا تعالیٰ نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا تو اب انشاء اللہ یہ بھی اس شہادت کے
تذکرہ کا ایک پھل، بہت ہی نیک پھل ہے جو ہمیں زائد حاصل ہورہا ہے۔وہ لوگ جن کی اولادوں کو بھلا
دیا گیا تھا اب وہ اولاد ہیں بھلائی نہیں جاسکیں گی۔اس خطبہ کے تسلسل میں ان کا ذکر خیر بھی چلے گا۔محمد شفیع صاحب اور میاں جمال احمد صاحب لاہور
ماسٹر منظور احمد صاحب مدرس تھے۔یہ نہیں لکھا کہ کون تھے، کس کے بیٹے تھے، کہاں
تھے۔صرف اتنا ذکر ہے کہ مدرس تھے۔ان کے علاوہ ۶ / مارچ کو ایک احمدی محمد شفیع صاحب بر ما والا کو
مغلپورہ میں شہید کیا گیا اور کالج کے ایک احمدی طالب علم میاں جمال احمد صاحب کو بھی اسی روز شہید کیا
گیا۔میاں جمال احمد صاحب شہید کی شہادت کا واقعہ بہت ہی دردناک بھی ہے اور ان کی بہادری پر بھی
دلالت کرتا ہے۔بہت نڈر انسان تھے۔محترم جمال احمد صاحب ولد مستری نذرمحمد صاحب حلقہ بھائی
گیٹ لاہور کو 4 مارچ ۱۹۵۳ کو شہید کیا گیا۔شہادت کے وقت آپ تعلیم الاسلام کالج لاہور میں
ایف۔ایس سی کے طالب علم تھے۔جب بھی حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ تشریف لے جاتے تو شہید
مرحوم ساری ساری رات ڈیوٹی دیتے۔۵/ مارچ ۱۹۵۳ء کو آپ ساری رات گھر کی چھت پر پہرہ دیتے
رہے۔مارچ کو جمعہ کے روز آپ اپنی والدہ اور بہن بھائیوں کو ملنے سائیکل پر رنگ محل جارہے
تھے۔گھر سے کچھ فاصلہ پر محلہ دار جو آپ کو جانتے تھے جلوس کی شکل میں کھڑے تھے۔آپ پاس سے
گزرے تو انہوں نے پتھر برسانے شروع کر دیئے۔آپ سائیکل سے اتر کر کھڑے ہو گئے۔ہجوم گالیاں

خطبات طاہر بابت شہداء
56
خطبہ جمعہ سے رمئی ۱۹۹۹ء
دیتا ہوا آپ کو مارتے ہوئے یہ کہتے ہوئے آگے بڑھا یہ مرزائی ہے اسے جان سے ماردو۔ایک شخص جو
آپ کو ذاتی طور پر جانتا تھا وہ آپ کے پاس آیا کہنے لگا جمال تم کہہ دو کہ تم احمدی نہیں ہو تو میں تمہیں بچا
لوں گا۔اگر تم ویسے نہیں کہنا چاہتے تو میرے کان میں ہی کہ دو تو پھر بھی میں اس ہجوم کو سنبھال لوں گا۔کیونکہ آپ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا تھا۔آپ کہنے لگے کہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہوں اور اپنی
جان بچانے کے لئے جھوٹ نہیں بولوں گا، تم نے جو کچھ کرنا ہے کر لو۔چنانچہ آپ کو نیچے گرا کر چاقوؤں
سے شہید کر دیا گیا۔اناللہ وانا الیه راجعون۔شہادت کے وقت آپ کی عمر صرف ۷ اسال تھی۔جمال احمد شہید کے بھائی نصیر الدین بلال اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ شہید مرحوم کے قاتل
حکومت نے پکڑ کر چھوڑ دیئے۔لیکن خدا تعالیٰ نے ان کو ہمارے سامنے سزا دی۔ایک پاگل ہو کر نہایت
بری حالت میں مرا یعنی گندی نالیوں کا گند پیتے ہوئے پھرتا رہا اسی حالت میں مرا اور دوسرا اندھا ہو کر مرا۔مرزا کریم بیگ صاحب
اب ایک اور احمدی مرزا کریم بیگ صاحب کو فلیمنگ روڈ پر چھرا مار دیا گیا اور ان کی نعش ایک چتا
میں پھینک دی گئی جوفر نیچر کو آگ لگا کر تیار کی گئی تھی۔کثرت کے ساتھ اسی روز احمدیوں کی دکانیں لوٹ لی
گئیں۔ان کے سامان کو اکٹھا کر کے ان کی دکانوں میں ڈال کر یا باہر آگ لگا دی گئی۔تیسرے پہر ایک
ممتاز ایڈووکیٹ شیخ بشیر احمد صاحب لاہور کے مکان کو بھی ہجوم نے گھیر لیا۔اس واقعہ میں شہادت تو کوئی
نہیں ہوئی مگر چونکہ شیخ بشیر احمد صاحب نے دفاع میں گولی چلائی تھی اس لئے ان
کو پکڑ لیا گیا بعد میں
عدالت نے ان کو بری کر دیا۔مارچ کی رات کو عبدالحکیم مالک پائنیر الیکٹرک اینڈ بیٹری سٹیشن کے مکان پر چھاپہ مارا گیا
اور ان کی بوڑھی والدہ قتل کر دی گئیں حالانکہ وہ احمدی نہیں تھی۔یہ واقعہ اس غلط فہمی سے ہوا کہ چونکہ
عبدالحکیم صاحب جماعت احمد یہ گنج مغلپورہ کے صدر تھے اور ایک معروف ہستی تھے اس لئے دشمنوں نے
سمجھا کہ ماں بھی احمدی ہوگی حالانکہ وہ احمدی نہیں تھی۔تو یہ نہیں وہاں
قتل ہوئے مگر ان کی بوڑھی والد قتل
کر دی گئیں۔مکرم عبد الغفور صاحب حوالدار اور ایک احمدی عطار، لاہور
۸ مارچ ۱۹۵۳ء کو لاہور میں دو اور بھی شہادتیں ہوئیں جن میں سے ایک مکرم حوالدار عبد

خطبات طاہر بابت شہداء
57
خطبہ جمعہ کے رمئی ۱۹۹۹ء
الغفور صاحب ولد الہی بخش صاحب تھے اور دوسرے لاہور کے علاقہ میں ایک احمدی عطار تھے جن کا نام
کسی وجہ سے تاریخ میں درج نہیں۔اب یہ بھی اسی قسم کا واقعہ ہے کہ جہاں تاریخ میں محفوظ رکھنے والی
ضروری چیزیں نظر انداز کر دی گئیں ہیں۔اب یہ ہوہی نہیں سکتا کہ احمدی عطار شہید ہوا ہو اور اس کا کوئی
باپ، کوئی ماں، رشتہ دار، کوئی اور پسماندہ ایسے نہ ہوں جن کو پتہ نہ ہو کہ ان کا نام کیا تھا، کہاں کے تھے اور
اب ان کی اولاد بھی کہیں پھیلی ہوئی ہوگی۔تو یہ وہ اہم تاریخی واقعات ہیں جو نظر سے دور رہ گئے ہیں اور
شہادت کے ذکر میں صرف اتنا ہی سمجھا گیا کہ ایک شہید ہوا، ایک شہید ہوا، ایک شہید ہوا۔حالانکہ اس
کے ماحول کی باتیں، اس کے رشتہ داروں کی باتیں، اس کے بزرگوں کی باتیں ، یہ ساری تاریخ کا حصہ
ہونی چاہئے تھیں۔پس اتنا ہی لکھا ہوا ہے کہ ایک احمدی عطار تھا جس کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔اب جب
تاریخ لکھنے والے نے لکھا ہے اس وقت اس کا نام معلوم نہیں ہوا ہوگا۔ہوسکتا ہے ہنگامے کے حالات
میں یہ بات لکھی گئی ہو بعد میں آسانی سے یہ نام معلوم کیا جا سکتا تھا۔مرکز سلسلہ قادیان کی حفاظت کے سلسلہ میں شہادتیں
اب اس کے بعد جو ذکر چلے گا وہ مرکز حفاظت کے سلسلے میں قادیان اور اس کے نواح میں شہادت
کے واقعات کا ذکر ہو چکا ہوگا یہ چونکہ اپنی ذات میں ایک لمبا مسودہ ہے اور اس ذکر میں کئی باتیں بیان ہونے
کے قابل ہیں اس وقت میں صرف اتنی بات بیان کرتا چاہتا ہوں کہ قادیان سے ہجرت سے پہلے جو واقعات
وہاں گزرے ہیں ان میں لفظ شہادت کا استعمال جائز ہے۔اگر چہ ایک تقسیم کا ایک سیاسی جھگڑا تھا اور اس کے
نتیجے میں حملے ہورہے تھے مگر امر واقعہ یہ ہے کہ جتنے بھی مسلمان جو لاکھوں کی تعداد میں شہید کئے گئے ہیں محض
اس جرم میں شہید ہوئے ہیں کہ وہ مسلمان تھے پس احمدی تھے یا غیر احمدی تھے اس میں قطعاً کوئی شک نہیں کہ ان
سے دشمنی کی وجہ ان کا مسلمان ہونا تھا۔پس اگر کسی کو مسلمان سمجھتے ہوئے خواہ وہ حقیقی مسلمان ہو یا سطحی مسلمان ہو
قتل کیا گیا ہو تو لازماً خدا کے حضور اس کا درجہ شہادت کا ہی ہوگا۔لیکن جن احمدی شہداء کا ذکر میں کروں گا اس ضمن
میں ان کے متعلق ایک بات میں کھول کر دینا چاہتا ہوں کہ ان میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کا شہادت کا
مرتبہ ان عام مسلمانوں سے زیادہ بڑا تھا۔جیسا کہ تفصیلی ذکر آئے گا آپ یہ سن کر حیران ہونگے کہ بہت سے
احمدی نو جوانوں نے اپنے بھائی مسلمانوں کی حفاظت میں جانیں دی ہیں اور قادیان میں بڑی بڑی دور
دور سے لوگ جا کر اس خیال سے آباد ہوئے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت میں اور مرکز کی حفاظت

خطبات طاہر بابت شہداء
58
خطبہ جمعہ سے مئی ۱۹۹۹ء
میں جان دینے سے بھی دریغ نہ کریں۔پس قطعی طور پر کھلی کھلی شہادت ہے موت کی آنکھوں میں آنکھیں
ڈالیں اور اپنی جانیں دے دیں اور جانتے تھے کہ انتہائی خطرناک حالات ہیں اس کے باوجود بعض بہت
دور دور کے گاؤں میں گئے ہیں اور وہاں سارے کے سارے مسلمان گاؤں کا انخلا کر وا دیا گیا ہے حالانکہ
چند ایک ہوا کرتے تھے۔مگر اس کے باوجود اللہ تعالیٰ نے ان کی نصرت فرمائی اور کامیابی کے ساتھ بہت
بڑی تعداد میں مسلمانوں کو وہاں سے نکالنے کی توفیق احمد یوں کو ملی۔قربانی کا یہ حال تھا اس زمانہ میں جب کہ کھانے کو روٹی بھی نہیں ملتی تھی ، ایک ایک لاکھ یا اس
سے زائد مسلمان مہاجرین کو روٹی دینے کا انتظام قادیان کے لنگر خانہ نے کیا ہوا تھا۔اور حضرت مصلح
موعود کی فراست کو دیکھئے کہ اس سے بہت پہلے آپ نے اندازہ لگا لیا تھا کہ حالات نہایت خطرناک
ہونے والے ہیں اور ہمیں اس وقت ضرورت پڑے گی جب کہ کہیں گندم میسر ہی نہیں آئے گی، جب
کہیں خوراک نہیں ملے گی۔چنانچہ آپ نے جماعت احمدیہ کا وہ انتظام جہاں گندم کی جاتی تھی اس
انتظام کو کناروں تک گندم سے بھروا دیا۔بہت دور تک لوگوں کو بھیجا جاتا تھا کہ وہ گندم خرید کے لائیں۔اس وقت تعجب ہوتا تھا کہ اتنی زیادہ گندم کی کیا ضرورت ہے مگر جب یہ سلسلہ شروع ہوا تو اس وقت پتہ
چلا کہ ارد گرد کے مسلمان جو لاکھوں کی تعداد میں قادیان میں پناہ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً آتے رہے اگر وہ
دشمن کی بستیوں سے بچا بھی لئے جاتے تو فاقوں کا شکار ہو جاتے۔مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے قادیان کے
گندم کے ذخیروں نے ان کو زندہ رہنے کے لئے قوت مہیا کر دی یعنی جیسا بھی تھا نمک روٹی سے گزارہ
کیا یا پانی نمک روٹی سے گزارہ کیا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندہ رکھے گئے اور ان کے زندہ رکھنے میں وہ
تمام احمدی شامل ہیں جنہوں نے مختلف جگہوں سے وقف کر کے قادیان میں آکر ان کی حفاظت کے
انتظام کئے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر دے۔اب چونکہ وقت تھوڑا ہے اس لئے اس میں میں اگلے مضمون کو شروع نہیں کر سکتا۔انشاء اللہ یہ سلسلہ
آگے جرمنی میں بھی جاری رہے گا اور جرمنی کے بعد پھر جب یہاں آئیں گے تب بھی یہ شہداء کے
تذکرے کا سلسلہ جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ ان کو دین و دنیا کی سعادت تو نصیب کر ہی چکا ہے ان کی
اولادوں کو بھی دین و دنیا کی سعادتیں نصیب کرے اور ان کے نقش قدم پر چلنے کی سب نئی نسلوں کو
توفیق عطا فرمائے۔آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی