21 مئی 1999ء برکت علی صاحب ، اللہ رکھا صاحب، چوہدری نصیر احمد صاحب ، منظور احمد صاحب او جلوی ،محمد اسلم صاحب مانگٹ، سخی منگ صاحب، مکرم میاں غلام یٰسین صاحب، مکرم محمد خان صاحب،بشیر احمد ریاض صاحب،عبدالرحمان صاحب،مولوی محمد دین صاحب،

شہدائے احمدیت

خطبات طاہر بابت شہداء
77
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
شہداء فرقان بٹالین اور دو واقف زندگی شہداء
( خطبه جمعه فرموده ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء بمقام اسپل ہائم ، ہائیڈل برگ جرمنی )
تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی:
ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءِ وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة: ۱۵۴-۱۵۵)
اور پھر فرمایا:
ان آیات کا عام فہم ترجمہ یہ کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ تعالیٰ سے صبر کے ذریعہ اور نماز
کے ذریعہ استعانت طلب کرتے رہو۔اِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِینَ۔یقیناً اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں
کے ساتھ ہے وَلَا تَقُوْلُوْا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللهِ أَمْوَاتُ اور جو اللہ کی راہ میں قتل
کئے جائیں ان کو مردے نہ کہا کرو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔جو شہدا کا تذکرہ شروع ہوا ہے آج بھی یہی تذکرہ جاری رہے گا اور آگے بھی جاری رہے
گا۔آج اس تذکرے سے پہلے میں یہ اعلان بھی کر دینا چاہتا ہوں کہ آج لجنہ اماءاللہ جرمنی کا سالانہ
اجتماع شروع ہو رہا ہے اور آج اس کا جمعہ المبارک کا دن پہلا دن ہے تو اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بھی
مبارک فرمائے اور ہر پہلو سے خدا تعالیٰ اس پروگرام میں برکت رکھ دے، خیر وعافیت سے یہ یہاں

خطبات طاہر بابت شہداء
78
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
تشریف لائیں اور خیر و عافیت سے واپس جائیں۔ان دعاؤں میں بھی آپ ان
کو یاد رکھیں۔شہدا کا جو ذکر چلا ہے آج کے بہت مختصر خطبہ میں میں فرقان بٹالین کے شہدا کا پہلے ذکر
کروں گا۔فرقان بٹالین کا قیام حکومت پاکستان کی درخواست پر عمل میں آیا تھا کیونکہ کشمیر کے محاذ پر
ہندوستان کا دباؤ بہت زیادہ تھا اور جس کثرت سے بعد میں پاکستان کو اپنے دفاع میں جرات مندانہ
شہادتیں پیش کرنے کی توفیق ملی ہے ابھی اس کا ذوق و شوق کے ساتھ یہ سلسلہ شروع نہیں ہوا تھا اور
جماعت احمدیہ کا نمونہ ہی دراصل آغاز میں باقی مجاہدین کے لئے سر فہرست بن گیا اور جماعت کو ہر
میدان میں پہل کرنے کی توفیق ملی ہے اسی طرح کشمیر کے جہاد میں بھی جماعت کو خدا تعالیٰ نے یہ
پہل
کی توفیق عطاء فرمائی۔اس کی بہت ہی تفصیلی تاریخ ہے جو ہماری کتابوں میں محفوظ ہے مگر میں ان
سب تفاصیل کو نظر انداز کرنا چاہتا ہوں کیونکہ جو مرکزی پہلو ہے وہ یہ ہے کہ کون کون شہدا تھے جن کو
شہادت کی توفیق ملی۔اس لئے اس کے مختصر تعارف کے طور پر میں یہ عرض کر رہا ہوں کہ حضرت مصلح
موعودؓ نے پاکستان کی حکومت کی تحریک پر ہی یہ تحریک کی تھی اور اس تحریک میں آپ نے اپنا بہت ہی
اعلیٰ نمونہ فرمایا۔صرف احمدی والدین ہی کو تحریک نہیں بلکہ ان کے جذبہ شہادت کو بڑھانے کے لئے
آپ نے اپنے بیٹے بھی اس تحریک میں سب سے پہلے پیش کئے۔ان میں سے خاص طور پر دو بڑے بیٹے اس لحاظ سے قابل ذکر ہیں۔ایک حضرت
خلیفتہ المسیح الثالث " کو بھی آپ نے اس کو آرگنائز کرنے لئے یعنی اسے منظم کرنے کے لئے مقرر
فرمایا تھا اور دوسرے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ابھی زندہ ہیں ان
کے سپرد کیا تھا کہ وہ تمام تحریک کو منظم کریں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے اپنے اپنے
دائرے میں بہت اعلیٰ خدمات سرانجام دیں اور ان دونوں کے علاوہ آپ کے چھ بیٹے بھی اس محاذ پر
لڑنے کے لئے پہنچے اور ایک داماد میر داؤد احمد صاحب بھی اس میں شامل ہوئے۔اسی طرح خاندان
کے دو اور افراد بھی اس قربانی میں شامل ہو کر سعادت پاگئے۔تو اللہ تعالیٰ ان سب کو اپنے اپنے
دائرے میں خدمت کی بہترین جزا عطاء فرمائے۔شہادت کے واقعات کی تفصیلات کو جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے میں نظر انداز کرنا چاہتا
ہوں کیونکہ اب میں خطبات کو ویسے بھی مختصر کر رہا ہوں کیونکہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اور حضرت

خطبات طاہر بابت شہداء
79
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
مسیح موعود علیہ السلام کی خطبات میں یہی سنت تھی کہ ضرورت پڑنے پر خطبات کو بہت لمبا بھی کر دیا
کرتے تھے مگر بالعموم چھوٹا خطبہ دیا کرتے تھے۔تو یہ جو میرا دستور بن گیا تھا کہ ہر خطبہ ضرور ایک
گھنٹے کا ہواب میں اس کو چھوڑ رہا ہوں اور مجھے اس سے زیادہ لطف آتا ہے کہ میں اس پرانی سنت کا
احیاء کروں جس کا احیاء ہمارے زمانے میں ہمارے وقت کے امام حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
بھی کیا۔مکرم برکت علی خان صاحب اور مکرم اللہ رکھا صاحب
ان شہدا میں سے جن کی قسم کا بیان ہوا ہے سب سے پہلے مکرم برکت علی خان صاحب ساکن
دانہ زید کا تحصیل پسرور کا ذکر کرتا ہوں اور دوسرے نمبر پر ضلع گجرات کے مکرم اللہ رکھا صاحب ساکن
جسو کے۔دونوں نے بڑی بہادری کے ساتھ جام شہادت نوش کیا۔اللہ رکھا صاحب شہید کے وصال
کے بعد ان کے کپڑوں میں سے ان کی والدہ کا خط ملا جو ظاہر کر رہا ہے کہ احمدی خواتین میں جذبہ
شہادت کس قدر عروج کرتا ہے۔ان کی والدہ کے الفاظ یہ ہیں : ”بیٹا احمدیت کی خاطر تن من دھن کی
بازی لگا دینا، ہر مشکل کا مقابلہ کرنا اور پشت نہیں دکھانا بلکہ دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنا “
اللہ تعالیٰ ان کی والدہ کو بھی جزا دے اور اس شہید کو بھی جزا دے کہ اس والدہ کی نصیحت پر
لفظ لفظا عمل کیا اور شہادت کی روح کے ساتھ شہید ہوئے۔جو باتیں ہمارے تاریخی مواد میں موجود نہیں ہیں وہ اب ان تذکروں کے ذریعہ سے اکٹھی
ہوسکتی ہیں اور ہو بھی رہی ہیں۔جب بھی شہادت کا ذکر کرتا ہوں تو ان کے رشتے دار جو دنیا میں دور
دراز پھیلے ہوئے ہیں وہ ان کے متعلق مزید تفصیلات بھی بھجواتے ہیں اور یہ بھی بتاتے ہیں کہ اگر ان کی
پیچھے اولاد کوئی ہے، رشتہ دار تھے تو اللہ تعالیٰ نے ان پر کیا کیا فضل فرمائے۔پس یہ سارے امور رفتہ
رفتہ خطوط کے ذریعہ اکٹھے ہو کر ہماری تاریخ کا ایک نیا باب کھول دیں گے۔چوہدری نصیر احمد صاحب
تیسرے شہید جن کو اسی محاذ پر شہادت کی توفیق ملی ہمارے عزیز دوست پروفیسر سلطان اکبر
صاحب کے چچازاد بھائی چوہدری نصیر احمد صاحب تھے۔۳ اگست ۱۹۴۸ء کو بوقت شہادت کنوارے
تھے اور سیکنڈ ایئر کے طالب علم تھے۔ان کے متعلق بھی یہی بیان کیا جاتا ہے کہ آپ خاص جذبہ

خطبات طاہر بابت شہداء
80
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
شہادت کے ساتھ فرقان بٹالین میں شامل ہوئے تھے۔مکرم منظور احمد صاحب او جلوی
چوتھے نمبر پر مکرم منظور احمد صاحب او جلوی تھے جو ۷/ دسمبر ۱۹۴۸ء کو کشمیر کے محاذ پر شہید
ہوئے۔یہ بھی غیر شادی شدہ تھے۔ایک بہن زندہ ہیں اور والدین فوت ہو چکے ہیں۔اب ان کی بہن جو
شاید سن رہی ہوں اللہ کرے کہ ابھی زندہ ہوں تو وہ اس بارے میں مزید معلومات ہمیں مہیا کرسکتی ہیں۔مکرم عبدالرزاق صاحب
پانچویں نمبر پر مکرم عبدالرزاق صاحب کا ذکر کرتا ہوں جو جذ بہ شہادت کے شوق کے لحاظ
سے دیوانوں کی طرح تھے تقسیم ہند سے پہلے بھی آپ کو احمدیوں اور دیگر مسلمانوں کے دفاع کی توفیق
ملی یعنی قادیان اور اس کے ماحول میں خدمت کی توفیق ملی۔آپ ایک صحابی ابن صحابی کی اولاد تھے
یعنی آپ کے باپ بھی ، آپ کے دادا بھی یہ دونوں صحابی تھے۔اگر چہ ان کے چا اور بھائی محاذ کشمیر پر
جاتے ہوئے اس تاکید کے ساتھ ان کو پیچھے چھوڑ گئے تھے کہ تم یہیں رہو ہم جاتے ہیں لیکن ان کا شوق
شہادت ان دونوں کے حکم پر غالب آگیا اور از خود خاموشی کے ساتھ محاذ کشمیر پر پہنچے اور ۲۱ دسمبر
۱۹۴۸ء کو بڑی دلیری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔شہادت کے وقت آپ چونکہ
غیر شادی شدہ تھے اس لئے ظاہر ا پیچھے کوئی اولاد نہ چھوڑی۔گھر والوں کے اصرار پر کہ آپ واپس آ
جائیں آپ نے ان کو معذرت کا خط لکھ دیا جس کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ابدی شہادت
پانے کوزندہ واپس لوٹنے پر ترجیح دیتے تھے اور بڑی دلی معذرت کے ساتھ آپ نے لکھا کہ اب میری
واپسی کی توقع نہ کریں۔مکرم محمد اسلم صاحب مانگٹ
چھ نمبر پر مکرم محمد اسلم صاحب مانگٹ کا ذکر کرتا ہوں۔یہ چوہدری جہان خان صاحب
صحابی کہ چھوٹے بیٹے تھے۔چوہدری جہان خان کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وصال سے پہلے آپ کی بیعت کرنے والے آخری صحابی چوہدری جہان
خان صاحب تھے۔یہ چوہدری محمد افضل صاحب مانگٹ جو کسی وقت امیر ضلع حافظ آباد ر ہے ہیں ان
کے چھوٹے بھائی تھے۔ان کی شہادت ۱۹۴۸ء میں فرقان محاذ پر ہندوستان کی شدید بمباری کے نتیجے

خطبات طاہر بابت شہداء
81
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
میں براہ راست ایک بم پھٹنے سے ہوئی یعنی ایسے بم پھٹنے سے جن کا براہ راست ان کے جسم پر اثر ہوا
اور ان کے پر خچے اڑ گئے۔شہادت کے وقت چونکہ آپ غیر شادی شدہ تھے اس لئے کوئی اولاد پیچھے
نہیں چھوڑی۔مکرم سخنی منگ صاحب
ساتویں نمبر پر مکرم منی منگ صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔انہوں نے خود۱۹۳۳ء میں چھوٹی عمر
میں ہی احمدیت قبول کی تھی۔۱۶، ۱۷ار جنوری ۱۹۴۹ء کو محاذ پر مجاہدین کا ٹرک کھڑ میں گرنے کی وجہ
سے شہید ہوئے۔مکرم میاں غلام یسین صاحب
آٹھویں نمبر پر مکرم میاں غلام بین صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔یہ یکم فروری ۱۹۴۹ء کو
دوران خدمت نمونیہ سے وفات پاگئے تھے۔وہاں شدید سردی سے بچاؤ کا چونکہ کوئی خاص انتظام نہیں
ہوتا تھا اس لئے بہت سے غرباء جو پوری طرح تن کو ڈھانپ نہیں سکتے وہ اسی دوران سردی کا شکار
ہو گئے لیکن در حقیقت چونکہ شہادت کے شوق میں گئے تھے اور اسی ذمہ داری کو ادا کرتے کرتے فوت
ہوئے اس لئے ان کو بھی شہید کا مقام حاصل ہوا۔مکرم محمد خان صاحب
نویں نمبر پر مکرم محمد خان صاحب کا ذکر کرتا ہوں یہ بھی صحابی ابن صحابی کی اولاد تھے۔ان کو
فرقان بٹالین کے محاذ پر ۱۸ / مارچ ۱۹۴۹ء کو دشمن کی شدید بمباری کے نتیجے میں منہدم ہونے والی
عمارت کے اندر شہادت کی توفیق ملی۔ان کے ایک صاحبزادے عزیزم مبارک احمد نجیب اللہ کے
فضل سے سلسلہ کے ایک مخلص مربی ہیں اور نظارت اشاعت میں اعلیٰ درجہ کی علمی خدمات سرانجام
دے رہے ہیں۔مکرم بشیر احمد صاحب ریاض
دسویں نمبر پر مکرم بشیر احمد صاحب ریاض کا ذکر کرتا ہوں۔مقبوضہ کشمیر کے رہنے والے تھے
اور اپنے والد کے اکلوتے بیٹے تھے۔شہادت کے وقت ان کی چار بہنیں تھیں۔کیونکہ غیر شادی شدہ
تھے اس لئے ظاہر ہے کوئی اولاد پیچھے نہیں چھوڑی۔ان کی شہادت ۹ را کتوبر ۱۹۴۹ء کو ایک راکٹ

خطبات طاہر بابت شہداء
82
لانچر پھٹنے کے نتیجے میں ہوئی اور موقع پر ہی دم تو ڑ دیا۔میں ہوا مکرم عبد الرحمن صاحب
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
گیارہ نمبر پر مقبوضہ کشمیر کے ایک اور نوجوان عبدالرحمن صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔ان کی
شہادت نہر میں ڈوبنے کے نتیجہ میں ہوئی۔اس محاذ سے یہ واپس آرہے تھے کہ رستے میں ایک نہر میں
نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔کیونکہ ڈوب کر فوت ہونے والوں کا بھی آنحضرت مہ نے شہیدوں میں
ذکر فرمایا
ہے اس لئے قطعاً مبالغہ نہیں کہ ہم ان کو شہید قرار دے سکتے ہیں۔نیز چونکہ ان کا سفر محض اللہ
تھا۔آنحضور ﷺ نے مسلمان ڈوب کر فوت ہونے والوں کو شہید قرار دیا خواہ وہ اللہ سفر اختیار کئے
ہوئے ہوں یا بغیر سفر کے ہی کسی نہر وغیرہ میں غرق ہو چکے ہوں ان سب کو رسول اللہ ﷺ نے شہید
قرار دیا ہے۔اللہی سفر اس شہادت کی عظمت کو بڑھانے والا ایک زائد پہلو ہے۔پس اس پہلو سے ان
کو جب غرقابی نصیب ہوئی تو یہ غرقابی محض خدا کی خاطر ایک سفر کے دوران نصیب ہوئی۔یہ اگر چہ
شادی شدہ تھے مگر براہ راست انہوں نے کوئی اولاد پیچھے نہیں چھوڑی۔ہاں ان کی بیوی کی دوسری
شادی کے نتیجے میں ان میں ایک عزیز محمد اشرف ضیاء مربی سلسلہ ہیں۔اللہ تعالیٰ نے ان شہادتوں کو
اس طرح نوازا کہ آگے بھی خدمات کے سلسلے ان کی نسل سے جاری فرما دیئے۔اس فہرست کو یہاں ختم کرتا ہوں۔اس وقت تک جو معلومات قطعی طور پر مل چکی ہیں ان کو
شامل کر لیا گیا ہے اور بعد میں مزید آتی رہیں گی۔اب میں ایسے شہداء کی فہرست پیش کرتا ہوں آخر
پر جو واقفین زندگی تھے اور خدمت دین کے دوران میدان جہاد میں ان کی طبعی موت سے وفات
ہوئی۔چونکہ واقف زندگی تھے اس لئے اس دوران جو طبعی موت سے وفات ہے وہ بھی شہادت کا
درجہ رکھتی ہے۔مولوی عبید اللہ صاحب ابن حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی
ان میں سر فہرست مولوی عبید اللہ صاحب ابن حافظ غلام رسول صاحب وزیر آبادی بھی
ہیں۔ان کا وصال ۷ دسمبر ۱۹۲۳ء کو ماریشس میں ہوا تھا اور چونکہ خدمت دین پر مامور تھے اور اس
دوران وفات ہوئی اس لئے حضرت مصلح موعودؓ نے ان کو شہداء میں شامل کیا یعنی شہداء میں تو اللہ تعالیٰ
نے شامل کیا تھا شہداء کی فہرست میں حضرت مصلح موعودؓ نے ان کا ذکر بھی فرمایا۔آپ کے الفاظ ان

خطبات طاہر بابت شہداء
کے متعلق یہ ہیں:۔83
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
میں آج ایک دین کی خدمت میں جان دینے والے عزیز کی یاد
کے لئے اور دوستوں کو اس کے لئے دعا کی تحریک کرنے کے واسطے خطبہ پڑھنے
لگا ہوں۔وہ دوست جس کو خدمت دین میں شہادت ملی ہے وہ ہمارا عزیز بچہ
عبید اللہ ہے
( خطبات محمود جلد ۸ صفحه: ۲۵۹)
یہ حافظ بشیر الدین صاحب عبید اللہ کے والد تھے اور ان کی ساری اولاد آگے جو سلسلہ جاری
ہوا ہے یہ انہیں کی پاک ذریت میں سے ہیں۔اللہ ان کو جزا دے۔خدا تعالیٰ نے ان کی اولا د پر بڑی
برکتیں نازل فرمائی ہیں۔یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اکثر خدمت دین کرنے والے ہیں۔شاید ہی کوئی
ہو میرے علم میں نہیں جسے خدمت دین کی توفیق نہ مل رہی ہو۔اگر نہیں مل رہی تو دعا کریں اللہ تعالیٰ
ان کو خدمت دین کرنے والوں میں شامل فرما دے۔یہ اس وقت سب دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور
اللہ تعالیٰ نے اس شہادت کو ظاہری ، دنیوی لحاظ سے بھی بہت رنگ لگائے ہیں اور دینی لحاظ سے بھی
جیسا کہ میں نے عرض کیا بہت رنگ لگائے ہیں۔الحاج مولوی محمد دین صاحب
آخر پر الحاج مولوی محمد دین صاحب کا ذکر کرتا ہوں جو حضرت ڈاکٹر محمد ابراہیم صاحب
صحابی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے منجھلے بیٹے تھے ، آپ کو ۱۹۳۶ء میں وقف کی توفیق ملی اور
آپ کا پہلا وقف تین سال کے لئے تھا۔حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو البانیہ تبلیغ کے لئے بھجوایا
تھا۔اس زمانے میں دیکھیں کہاں کہاں حضرت مصلح موعوددؓ کا ذہن پہنچتا تھا اور کن کن ملکوں تک آپ
کی رسائی تھی اور البانیہ میں جواب شہادتوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس کا بھی آغاز احمدی کے ذریعہ ہی
ہوا تھا یعنی ایک احمدی مبلغ کو سب سے پہلے وہاں جا کر اپنی جان
ہتھیلی پر رکھ کر پہنچنے کی توفیق ملی
تھی۔اگر چہ اس ملک میں وہ شہید نہیں ہوئے لیکن آغاز انہیں سے ہوا ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے آپ کو ۱۸ نومبر ۱۹۴۲ء کو اس محاذ سے واپسی کے بعد دوبارہ
ساؤتھ افریقہ کے لئے روانہ کیا لیکن جس جہاز میں آپ سفر کر رہے تھے کیونکہ وہ جنگ کا زمانہ تھا اس
لئے اسے تارپیڈو کا نشانہ بنایا گیا اور جہاز کے مسافروں سمیت آپ بھی غرق ہوئے۔تو اس جہاز میں

خطبات طاہر بابت شہداء
84
خطبہ جمعہ ۲۱ رمئی ۱۹۹۹ء
ایک شخص ایسا تھا جس نے خدا کی راہ میں، خدا کے رستہ میں جان دی اس لئے اس کا نام ہمیشہ کے لئے
شہیدوں میں لکھا جائے گا۔اس پہلو سے ان کو غرقابی کی شہادت بھی نصیب ہوئی اور خدمت دین کے
سفر کے دوران وصال پانے کے نتیجے میں دوہری شہادت عطا ہوئی۔اللہ تعالی انکی اولاد کو بہت بابرکت کرے، ہر لحاظ سے ان کی ترقی کے سامان کرے، دینی
ترقی کے بھی اور دنیاوی ترقی کے بھی۔ان کی اولاد کے متعلق اب تک جو مجھے معلوم ہوا ہے وہ صرف
اتنا ہے کہ اپنے پیچھے ایک بیٹے جمال دین نامی چھوڑے تھے جو کسی وقت کراچی میں رہتے تھے۔اب
اگر اللہ کرے زندہ موجود ہوں تو وہ رابطہ کر سکتے ہیں، بتا سکتے ہیں کہ آگے ان کی اولا د کب ہوئی اور کتنی
ہوئی اور کہاں کہاں پھیلی۔بہر حال ہماری تاریخ میں تو اتنا ذکر ہے کہ ان کے بیٹے جمال دین
صاحب کسی وقت کراچی میں رہتے تھے اور اس وقت کیا حال ہے اس کا ہمیں کوئی علم نہیں۔مگر اس
سلسلۂ خطبات کی ایک یہ بھی برکت ہوگی کہ وہ اگر زندہ ہوں، خدا کرے زندہ ہوں تو سن رہے ہوں
گے اور ہمیں اپنے حالات مزید بھجوائیں گے اور اگر وہ زندہ نہ ہوں خدانخواستہ تو آگے ان کی اولا دہم
سے رابطہ کرے اور بتائے کہ ان کے بزرگ والدین کی شہادتوں کے نتیجہ میں ان کو کیا کیا دنیاوی اور
دینی برکات وصول ہوئیں۔اس ذکر کے بعد میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں اور انشاء اللہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے لجنہ
کا اجتماع شروع ہو رہا ہے، دعاؤں میں بہت بہت یادرکھیں اور چونکہ بعض احمدی خواتین کے جذبہ
شہادت کا ذکر ہے اس لئے خصوصیت کے ساتھ توقع رکھتا ہوں کہ ہماری بجنات اماءاللہ ان کی نیک
قربانیوں کی روح کو اپنے سینوں میں ہمیشہ یادرکھیں گی اور نسلاً بعد نسل یہ روح آگے منتقل ہوتی رہے
گی۔اللہ تعالیٰ ہماری ان دعاؤں اور التجاؤں کو قبول فرمائے۔

آج 10 میں سے 10 باقی