شہزادہ عبدالمجید صاحب، محمد رفیق کا شغر صاحب ، مرزا منور احمد صاحب ، حضرت حافظ جمال احمد صاحب ، الحاج مولانا نذیر احمد علی صاحب ، مولانا غلام حسین ایاز صاحب ، مبارک احمد بھٹی صاحب ، محمد شفیق قیصر صاحب، ملک عبد الحفیظ صاحب ، عبدالرحمن بنگالی صاحب، بشارت الرحمن قمر صاحب، مولا نا عبدالمالک خان صاحب

شہدائے احمدیت

خطبات طاہر بابت شہداء
59
85
شہید مربیان کا تذکرہ
( خطبه جمعه فرموده ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن )
تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرمائیں:
يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ
مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ
أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة :۱۵۴ - ۱۵۵)
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو صبر اور صلوٰۃ پر قائم رہتے ہوئے صبر اور صلوۃ کے ذریعہ
استعانت طلب کرو۔یقینا اللہ تعالیٰ صابرین کے ساتھ ہے۔اور جو راہ خدا میں قتل کئے جائیں انہیں
مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔یہ وہی سلسلہ شہادات ہے جو ایک لمبے عرصہ سے جاری ہے اور ایک لمبے عرصہ تک جاری
رہے گا۔اس دفعہ جن شہداء کا ذکر کیا جارہا ہے یہ وہ ہیں جن کو براہ راست دشمن نے قتل نہیں کیا بلکہ راہ
خدا میں خدمت کرتے ہوئے وفات پاگئے۔پس اس پہلو سے اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ یہ بھی راہِ
خدا کے شہداء میں شمار ہونے چاہئیں۔اس ضمن میں جو فہرست میں نے تیار کی ہے سردست اس میں سب سے پہلا نمبر مرزا احمد
شفیع صاحب مرحوم کے بھائی مرزا منور احمد صاحب کا آتا ہے لیکن اس ضمن میں ایک گزشتہ خطبہ میں
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء

خطبات طاہر بابت شہداء
86
خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء
ایک یادداشت کی خرابی کی وجہ سے یا بے توجہی کی وجہ سے غلط بات کہہ دی گئی تھی اس کو درست کرنا
چاہتا ہوں۔مرزا احمد شفیع صاحب مرحوم کے صاحبزادے مرزا مسیح احمد صاحب نے جرمنی سے یہ درستی
کروائی ہے بالکل معمولی سی بات تھی مگر بہر حال خطبات میں درستی ہوئی ضروری ہے۔امتہ الرحمن
صاحبہ مرحومہ کے ساتھ جو بیٹی رہتی تھیں ان کا نام میں نے غلطی سے
امتہ الباسط کہ دیا تھا۔اس بیٹی کا
نام امۃ القیوم ہے اور امتہ القیوم اب شادی شدہ ہیں اور سرگودھا میں مقیم ہیں جبکہ امتہ الباسط صاحبہ
لندن میں رہتی ہیں اور یہ ہیں وہ جو فضل اور شیلا کی والدہ ہیں۔پس اس درستی کے بعد اب میں ان
شہداء کا ذکر کرتا ہوں۔حضرت شہزادہ عبدالمجید صاحب ایران
سب سے پہلے شہزادہ عبدالمجید صاحب تاریخ شہادت ۲۲ فروری ۱۹۲۸ء کا ذکر کرتا ہوں
جن کا مدفن تہران میں ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ۱۲؍ جولائی ۱۹۲۴ء کو شہزادہ
عبدالمجید صاحب لدھیانوی کو ایران میں احمد یہ مرکز قائم کرنے کے لئے روانہ فرمایا۔آپ کے ہمراہ
مولوی ظہور حسین صاحب اور محمد امین خان صاحب بھی تھے جن کو بخارا میں احمدیت کا پیغام پہنچانے کا
حکم دیا گیا تھا۔حضرت شہزادہ صاحب جو اس تبلیغی وفد کے امیر بھی تھے اپنے دوسرے ساتھیوں سمیت
۱۶ اکتوبر ۱۹۲۴ء کو ایران کے مشہور شہر مشہد میں پہنچے اور پانچ چھ دن کے بعد مشہد سے تہران میں
تشریف لے گئے اور وہاں نیا دار التبلیغ قائم کیا۔حضرت شہزادہ عبدالمجید صاحب ضعیف العمر بزرگ اور قدیم صحابہ میں سے تھے اور نہایت
اخلاص سے اپنے خرچ پر آئے تھے۔مگر یہاں آکر خرچ ختم ہو گیا۔پیچھے کوئی جائیداد نہیں تھی۔مرکز
سے مستقل مالی امداد ان کو نہیں دی جارہی تھی۔آپ معمولی سی صف اور نہایت مختصر سے بستر پر رات بسر
کیا کرتے تھے یہاں تک نوبت آجاتی تھی کہ کپڑے دھونے کے لئے صابن کا خرچ نہیں رہتا تھا۔بایں ہمہ آپ نے آخر دم تک اپنے عہد کو نبھایا اور بے نفس خدمات سے با قاعدہ وہاں جماعت قائم کر
دی۔۲۲ فروری ۱۹۲۸ء کو تہران میں انتقال فرما گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے ان کی وفات پر فرمایا: ”شہزادہ عبدالمجید صاحب افغانستان
کے شاہی خاندان سے تھے اور شاہ شجاع کی نسل سے تھے۔آپ نہایت ہی نیک نفس اور متوکل آدمی

آج 10 میں سے 10 باقی