شہدائے مسجد کھلنا بنگلہ دیش ، ڈاکٹر شمس الحق طیب صاحب ، مولانا عبد الرحیم صاحب ، چوہدری عبد اللطیف صاحب اٹھوال ، شہدائے مسجد گھٹیالیاں ، شہدائے تخت ہزارہ، عبد الرحیم مجاہد صاحب مع اہلیہ، پا وحسن صاحب، شیخ نذیر احمد صاحب، چوہدری نوراحمد صاحب اور طاہر احمد صاحب ، نعیم احمد نسیم صاحب ، غلام مصطفی محسن صاحب، مقصود احمد صاحب، ڈاکٹر رشید احمد صاحب، عبد الوحید صاحب، میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ

شہدائے احمدیت

ضمیمہ 233
شہداء مسجد کھلنا بنگلہ دیش
( تاریخ شہادت ۸/اکتوبر ۱۹۹۹ء)
شہداء بعد از خطبات شہداء
مورخه ۱/۸ کتوبر ۱۹۹۹ء بروز جمعہ احمدیہ مسجد کھلنا بنگلہ دیش میں ایک بم دھما کہ ہوا جس کے
نتیجہ میں سات احمدی شہید ہو گئے۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ
۵/نومبر ۱۹۹۹ء بمقام مسجد فضل لندن میں ان شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا:
”اب میں اس خطبہ کے آخر پر بعض شہداء کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جن کی نماز جنازہ آج جمعہ
کے بعد ادا ہوگی۔چند ہفتے قبل ۱/۸اکتوبر ۱۹۹۹ء کو بنگلہ دیش کے شہر کھلنا کے رہائشی علاقہ نرالہ میں واقع احمد یہ
مسجد میں بم کا ایک خوفناک دھما کہ ہوا تھا۔اس وقت مربی سلسلہ مکرم امدادالرحمان صاحب خطبہ جمعہ
دے رہے تھے۔اس دھما کہ کے نتیجہ میں دو خدام مکرم جہانگیر حسین صاحب اور مکرم نورالدین صاحب
موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ چار افراد نے ہسپتال پہنچ کر دم تو ڑ دیا۔یہ دو اور چار چھ بنتے ہیں مگر مجھے یاد
ہے انہوں نے مجھے رپورٹ پیش کی تو میرے منہ سے سات نکلا ہے کہ سات شہید ہوگئے۔تو بعد کی
اطلاع کے مطابق ایک صاحب بعد میں بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہو گئے تو سات کا عدد اس طرح
پورا ہو گیا۔اب ان شہداء کے مختصر حالات میں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔مکرم جہانگیر حسین صاحب ابن مکرم اکبر حسین صاحب
مکرم جہانگیر حسین صاحب کی عمر پچیس سال تھی اور وہ بی کام کا امتحان دینے والے تھے۔بہت نیک اور فعال داعی الی اللہ تھے۔مکرم سید علی سردار صاحب مرحوم آف سندر بن کے نواسے تھے۔اس ضمن میں بہت سے لوگ لکھتے ہیں کہ ان کے پسماندگان کا خیال رکھا جائے۔وہ تو جس
دن خبر آئی تھی اسی وقت ہم نے کہہ دیا تھا۔ایک لمحہ بھی انتظار نہیں کیا اور ہدایت دی ہوئی ہے کہ
پسماندگان کو ان کے شہداء کی زندگی میں جو کچھ ملتا تھا اس سے کم کسی صورت میں نہیں ملنا چاہئے اور
زیادہ ضرورت ہو تو زیادہ بھی ملنا چاہئے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض لوگ غرباء ہیں اور اپنی زندگی میں

ضمیمہ 234
شہداء بعد از خطبات شہداء
بمشکل گزارہ کرتے تھے۔جو جماعتیں اپنے شہداء کا خیال رکھتی ہیں، شہداء کی طرح وہ جماعتیں بھی
ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔اس لئے ضروری ہے، بنگلہ دیش کو پھر میں دوبارہ ہدایت کر رہا ہوں کہ ہرگز کوئی
کنجوسی نہیں کرنی ، پہلے سے بہتر حالت میں ہوں اور کمزور حالت میں نہ ہوں۔مکرم نورالدین صاحب
مکرم نور الدین صاحب کی عمر ۳۰ سال تھی اور کھلنا جماعت کے جنرل سیکرٹری کے طور پر
خدمت کر رہے تھے۔ہمیشہ جماعت کی پر خلوص خدمات کی توفیق پاتے رہے۔دو سال پہلے شادی
ہوئی تھی۔آپ تین بھائیوں اور ایک بہن میں سب سے بڑے تھے۔ان کے دادا مکرم منشی سکیم الدین
صاحب سندر بن جماعت کے بانیوں میں سے تھے۔ان کو میں ذاتی طور پر ملا بھی ہوں اور بہت ان کی
عزت کرتا تھا۔مکرم اکبر حسین صاحب
مکرم اکبر حسین صاحب کی عمر ۳۹ سال تھی اور انہوں نے ساڑھے تین سال پہلے اپنے
بیوی بچوں کے ہمراہ قبول احمدیت کی سعادت حاصل کی تھی۔پسماندگان میں بوڑھی والدہ کے علاوہ دو
بیٹے بھی چھوڑے ہیں۔شہادت سے متعلق میرے خطبات سننے کے بعد آپ نے مجھے لکھا تھا۔اب یہ
بات خاص طور پر میرے پیش نظر ہے اور میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ نئے احمدی تھے مگر خطبات
شہادت کو سننے کے بعد مجھے لکھا کہ حضور دعا کریں مجھے بھی خدا کی راہ میں قربانی کا شرف حاصل ہو۔تو
اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ پر خلوص تمنا پوری کر دی۔۔مکرم سبحان موڑل صاحب
مکرم سبحان مورل صاحب کی عمر ۵۴ سال تھی اور یہ سندر بن کے رہنے والے تھے۔کسی کام
سے کھلنا آئے ہوئے تھے۔پُر جوش داعی الی اللہ تھے۔پسماندگان میں چار بیٹیاں اور :
پانچ بیٹے
چھوڑے ہیں۔چھوٹا بیٹا عزیزم غلام رسول تحریک وقف نو میں شامل ہے۔مکرم محب اللہ صاحب
مکرم محبت اللہ صاحب کی عمر ۳۴ سال تھی۔آپ جماعت سندر بن کے صد ر مکرم جی ایم مطیع
الرحمان صاحب کے دوسرے بیٹے تھے۔تین سال قبل شادی ہوئی تھی۔پسماندگان میں بیوہ اور ایک

ضمیمہ 235
شہداء بعد از خطبات شہداء
بیٹی جو تحر یک وقف نو میں شامل ہے ، چھوڑے ہیں۔مرحوم کھلنا جماعت کے سیکرٹری وقف نو کے علاوہ
خدام الاحمدیہ کے ریجنل قائد بھی تھے۔ان میں سے بہت ایسے ہیں جن کی بیوائیں بہت چھوٹی عمر کی ہیں اور بنگلہ دیش میں رشتے
ناطے کی دقتیں بھی ہیں مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کثرت سے نئے احمدی ہور ہے ہیں۔اس لئے
جماعت کو اس طرح بھی توجہ چاہئے۔پسماندگان کا یہ بھی حق ہے کہ نیک دل آدمیوں سے بیواؤں کی
شادیاں ہوں جو یتیموں کا خیال رکھیں۔قرآن کریم میں اس کے متعلق بہت تاکید ہے کہ جب سوسائٹی
میں یتامی بنیں تو ان کی خاطر ایک سے زیادہ شادیاں بھی کرنی پڑیں تو کرو مگر یتامیٰ کا خاص طور پر
انصاف کے ساتھ خیال رکھنا ضروری ہے۔مکرم ڈاکٹر عبدالماجد صاحب
مکرم ڈاکٹر عبدالماجد صاحب کی عمر ۴۳ سال تھی۔آپ کھلنا جماعت کے زعیم انصار اللہ ،
سیکرٹری تبلیغ اور سیکرٹری وصایا تھے۔خود بھی پر جوش داعی الی اللہ تھے۔آپ بحیثیت ڈاکٹر کھلنا میں ہی
پریکٹس کرتے تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔مکرم ممتاز الدین احمد صاحب
جو ساتویں میں کہہ رہا تھا جن کی اطلاع ملی ہے وہ مکرم ممتاز الدین احمد صاحب ہیں۔آپ
کھلنا کی مسجد کے موذن اور خادم تھے۔اسی حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ، ہسپتال میں زیر علاج رہے مگر
جانبر نہ ہو سکے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے
چھوڑے ہیں۔ان میں سے ایک بچی کے علاوہ باقی سب شادی شدہ ہیں۔افسوس کہ کھلنا کے ان شہداء کی نماز جنازہ غائب میں تاخیر ہو گئی۔مجھے پہلے توجہ کرنی چاہئے
تھی مگر اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوتی ہے کسی حکمت سے یہ تاخیر ہوگئی۔اب جب حضرت چھوٹی آپا کے
جنازہ غائب کا خیال آیا تو پہلے ان شہداء کی طرف دماغ گیا کہ پہلے ان کا حق ہے۔ان کا نام پڑھا
جائے ، ان کے کوائف لکھے جائیں اور اس جمعہ میں خدا تعالیٰ نے عالمی طور پر جماعت کو دعا کی توفیق
عطا کرنی تھی۔ان سب کے لئے دعا کریں اس لئے اس جمعہ کے لحاظ سے آج نماز جمعہ کے بعد
انشاء اللہ نماز جنازہ غائب بھی ہوگی۔الفضل انٹر نیشنل لندن ۱۰ دسمبر ۱۹۹۹ء)

ضمیمہ 236
شہداء بعد از خطبات شہداء
مکرم ڈاکٹر شمس الحق طبیب صاحب۔فیصل آباد
تاریخ شہادت ۷ ارجنوری ۲۰۰۰ء )
فیصل آباد کے معروف آرتھو پیڈک سرجن مکرم ڈاکٹر شمس الحق طیب صاحب کو ا۴ سال کی
عمر میں ۷ ارجنوری ۲۰۰۰ء کی رات لاہور روڈ پر انکی کار میں شہید کیا گیا۔واقعات کے مطابق رات
ساڑھے دس بجے ساحل ہسپتال سے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر نکلے تو انہیں انکی کار میں ہی اغوا کرلیا
گیا۔لاہور روڈ پر کار میں کنپٹی پر فائر کر کے شہید کر دیا گیا۔کار میں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے
تھے۔اگلے روز مسجد مبارک میں بعد نماز مغرب و عشاء حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب
(خلیفہ اسیح الخامس ) ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور قبرستان نمبر 1 میں
تدفین کے بعد دعا بھی کروائی۔ڈاکٹر شمس الحق طیب صاحب مکرم ڈاکٹر فضل الحق صاحب دارالرحمت شرقی را جیکی ربوہ
سابق صدر جماعت لالیاں کے بیٹے تھے۔ابتدائی تعلیم ربوہ سے مکمل کی۔۱۹۷۶ء میں ایف ایس سی
کرنے کے بعد پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد سے ایم بی بی ایس کیا اور بہاولپور سے سپیشلائزیشن
کیا۔آپ نے بہت جلد ترقی کر کے ایک ماہر آرتھو پیڈک سرجن کے طور پر اپنا نام پیدا کر لیا تھا۔غریبوں کا علاج مفت کرتے۔فضل عمر ہسپتال ربوہ میں بھی آکر آپریشن کئے۔شہادت سے چند ماہ
قبل ایک مریض کا کٹا ہوا ہا تھ جو بالکل علیحدہ ہو گیا تھا نہایت مہارت سے جوڑا جس کی اخبارات میں
بھی شہرت ہوئی۔مرحوم ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ مکرمہ ڈاکٹر صبیحہ جاوید صاحبہ بنت مکرم ایس ایم جاوید
صاحب آف بہاولپور ہیں۔اہلیہ نے گائنی میں ایم آرسی پی (MRCP) کیا ہوا ہے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین کم سن بچے دو بیٹے معین الحق اور منظور الحق اور ایک بیٹی سدرہ
چھوڑے ہیں حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے محترم ڈاکٹر شمس الحق طیب صاحب کی شہادت پر
انکے والد مکرم ڈاکٹر فضل حق صاحب کے نام مکتوب محرره ۱۹ار جنوری ۲۰۰۰ء میں تحریر فرمایا کہ:
عزیزم شمس صاحب ایک قابل ڈاکٹر تھے اور جماعت کے مخلص

ضمیمہ 237
شہداء بعد از خطبات شہداء
فدائی خادم تھے ہر ایک کی خدمت کرنا ان کا شیوہ تھا۔انکی یہ خوبیاں احمق
دشمنوں کیلئے انگارہ بنی رہیں اور اندھی دشمنی میں ایک معصوم کی جان لیتے ہوئے
اتنا بھی نہ سوچا کہ وہ تو اور بھی امر ہو گیا۔اس سے انہیں حیات ابدی نصیب ہو گئی
ہے۔اللہ یہ اعزاز ان کے لئے اور ان کے سب پیاروں کیلئے بے حد مبارک
کرے اور ہمیشہ ان سے مغفرت اور عفو کا سلوک فرمائے۔میں انشاء اللہ ان کی
نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔“
محترم ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ کے نام مکتوب محررہ ۱۹ جنوری ۲۰۰۰ ء میں حضور نے تحریر فرمایا:
عزیزم ڈاکٹر شمس الحق طیب کی شہادت کی خبر سن کر افسوس تو ہوالیکن جو
بلند مرتبہ خدا نے اپنے فضل سے انہیں عطا فرمایا ہے اور جس ابدی زندگی سے انہیں
سرفراز فرمایا ہے اس پر بلاشبہ وہ ایک بے حد قابل رشک وجود بن گئے ہیں۔وہ آپ
کے ہی پیارے نہیں تھے ، مجھے بھی بہت عزیز تھے۔ابھی پچھلے سال ہی تو وہ مجھ سے
یہاں مل کر گئے تھے۔ان کا وہی کھلا مسکرا تا چہرہ میری نظروں کے سامنے ہے۔اللہ
انہیں اعلی علیین میں جگہ دے اور اپنے قرب خاص سے نوازے۔“
مکرم مولانا عبدالرحیم صاحب نواحمدی آف انڈیا
( تاریخ شہادت ۱۵ را پریل ۲۰۰۰ء)
محترم مولانا عبدالرحیم صاحب نو احمدی فاضل دیو بند کو ۱۵ / اپریل ۲۰۰۰ء لدھیانہ میں
مخالفین نے جامع مسجد فیلڈ گنج میں بے دردی اور سفاکی سے تشد دکر کے شہید کر دیا۔اس واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ لدھیانہ میں مقیم ایک معلم مکرم نصر الحق صاحب کچھ ایام سے
لا پتہ تھے۔ان کو ڈھونڈنے کے لئے ایک وفد روانہ ہوا۔معلم صاحب کے ایک دوست سے معلوم
کرنے کیلئے ایک وفد احراریوں کی جامع مسجد گیا۔انہیں مولوی کے حکم پر باندھ دیا گیا اور تشدد کیا گیا۔ایک دوسرا وفد پہلے دوستوں کا پتہ کرنے گیا تو انہیں بھی باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر مولانا
عبدالرحیم صاحب اور دوسرے ساتھیوں کو پکڑ کر رسیوں سے باندھا گیا اور تشدد شروع کر دیا گیا۔

ضمیمہ 238
شہداء بعد از خطبات شہداء
مولا نا عبدالرحیم صاحب کے سر پر ایک ڈنڈے کا وار کیا گیا جس سے آپ بے ہوش ہو گئے۔امام مسجد
کے بیٹے نے بھی آپ پر کئی وار کئے اور دوسرے احمدیوں پر بھی تشدد کیا گیا۔ایک احمدی باہر بھاگنے
میں کامیاب ہو گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔چنانچہ پولیس کے ذریعہ تمام احمدیوں کو چھڑالیا گیا۔محترم
مولا نا عبدالرحیم صاحب کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں آپ زخموں کی تاب نہ لا کر بھمر ۴۰ سال شہید
ہو گئے۔۱۶ / اپریل کو آپ کی نعش قادیان لائی گئی جہاں آپ کی تدفین ہوئی۔مولا نا عبدالرحیم صاحب چھوٹا کدمہ ضلع گنج بہار کے رہنے والے تھے۔آپ نے ۱۹۸۰ء میں
اللہ آباد بورڈ سے عربی ادب میں سند فضیلت حاصل کی۔۱۹۸۱ء میں دارالعلوم مئو سے دور حدیث مکمل کیا
پھر دارالعلوم دیو بند سے سند فضیلت حاصل کی۔اس کے بعد بطور مدرس صوبہ بنگال میں کام کیا۔۱۹۹۰ء
سے ۱۹۹۵ء تک ہیڈ ماسٹر اور شیخ الحدیث کے عہدہ پر فائز رہے اور پھر جماعت اسلامی کے ادارہ اشاعت
اسلام مالیر کوٹلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ پنجاب ہما چل اور ہریانہ کے انچارج منتخب ہوئے۔۱۹۹۸ء
میں پہلی بار قادیان تحقیق کے لئے آئے اور نومبر ۱۹۹۸ء میں قادیان آ کر بیعت کر کے سلسلہ میں داخل
ہوئے۔جلسہ سالانہ قادیان ۱۹۹۸ء کے موقع پر حضرت خلیفتہ اسیح الرابع نے آپ کا ذکر خیر بھی فرمایا تھا۔بیعت کے بعد زندگی وقف کر دی آپ کو نظارت دعوت الی اللہ کے تحت ہما چل و پنجاب کے
تربیتی امور پر لگایا گیا اور دعوت الی اللہ میں بھی سرگرم رہے آپ کے ذریعہ ہزاروں لوگ احمدیت میں
داخل ہوئے۔مدرستہ المعلمین قادیان میں بطور مدرس بھی خدمت کی توفیق پائی۔آپ ادب عربی
بالخصوص حدیث پر عبور رکھتے تھے۔منکسر المزاج، ملنسار، کم گو، صابر وشاکر ، ہنس مکھ طبیعت کے مالک تھے۔بیعت کے بعد آپ کے اہل وعیال نے آپ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔آپ بہت بعد میں آ کر بہت
آگے نکل گئے۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت کرے۔آمین۔مکرم چوہدری عبد اللطیف صاحب اٹھوال۔بہوڑ و چک
( تاریخ شہادت ۸/ جون ۲۰۰۰ء )
مورخہ ۸/ جون ۲۰۰۰ ء بروز جمعرات بہوڑ و چک نمبر ۸ ضلع شیخو پورہ کے ایک مخلص احمدی
دوست مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب اٹھوال مخالفین کی فائرنگ سے ۷۰ سال کی عمر میں شہید

ضمیمہ 239
شہداء بعد از خطبات شہداء
ہو گئے۔واقعات کے مطابق چک بہوڑو میں چند روز سے احمدیوں اور غیر از جماعت میں کشیدگی چل
رہی تھی۔احمدیوں کی طرف سے صلح کی کوششیں کی گئیں اور مکرم چوہدری عبداللطیف صاحب اٹھوال
بھی صلح کروانے کے لئے پہنچ گئے کہ مخالفین نے فائرنگ کر دی جس سے آپ شہید ہو گئے۔مسلسل
اڑھائی گھنٹے فائرنگ ہوتی رہی اور نعش اٹھانی مشکل ہوگئی بعد میں چند مستورات نے انکی نعش اٹھائی۔فائرنگ سے چارا حمدی زخمی ہوئے۔مورخہ 9 جون ۲۰۰۰ء کو چک بہوڑو میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور احمد یہ قبرستان چک بہوڑ و
میں تدفین عمل میں آئی۔آپ ایک مخلص احمدی تھے اور بوقت شہادت بھی صلح کروانے کیلئے گھر سے
نکلے۔آپ نے بیوہ مکرمہ خورشید بی بی صاحبہ کے علاوہ چار بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑ ہیں۔بیٹوں
کے اسماء یہ ہیں: مکرم عبدالرزاق صاحب جرمنی ، مکرم محمد نواز صاحب بیجنیم ، مکرم چوہدری اعجاز احمد
صاحب جو فیصل آباد میں کاروبار کرتے ہیں اور مکرم طاہر احمد صاحب جرمنی ہیں۔آپکی دو بیٹیاں مکرمہ
زبیدہ ثاقب صاحبہ اہلیہ غلام سرور ثاقب صاحب اسلام آباد اور مکرمہ فریده بانو صاحبہ اہلیہ محمد عادل
صاحب جرمنی ہیں۔شہدائے مسجد گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ
تاریخ شہادت ۳۰ اکتوبر ۲۰۰۰ء)
گھٹیالیاں خورد ضلع سیالکوٹ کے شرقی جانب واقع احمدیہ مسجد میں مورخہ ۳۰ را کتوبر ۲۰۰۰ء
کو بوقت فجر جب لوگ ادا ئیگی نماز اور درس قرآن سننے کے بعد باہر نکلنے لگے تو بعض نا معلوم نقاب
پوش دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں ۵ احباب راہ مولیٰ میں قربان
ہو گئے اور ۶ نمازی زخمی ہوئے۔اس سانحہ کے شہداء کی نماز جنازہ مورخہ ۳۱ اکتوبر ۲۰۰۰ء کو گورنمنٹ
تعلیم الاسلام ہائی سکول گھٹیالیاں کی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں احباب شامل ہوئے۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب (خلیفہ اسیح الخامس) ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے جنازہ
پڑھایا اور احمد یہ قبرستان گھٹیالیاں میں تدفین مکمل ہونے کے بعد دعا کروائی۔مرکزی وفد کے بعض
اراکین جنازه و تدفین میں شرکت کے بعد لاہور گئے اور میوہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔اس

ضمیمہ 240
شہداء بعد از خطبات شہداء
سانحہ میں شہید ہونے والے احمدیوں کے مختصر کوائف ذیل میں دیئے جار ہے ہیں۔(نوٹ:۔زخمیوں کے اسماء یہ ہیں : نصیر احمد صاحب عمر ۷۰ سال ، ماسٹر محمد اسلم صاحب عمر ۶۱ سال، ندیم احمد
صاحب ولد مہر محمد اسلم صاحب عمر ۲۴ سال تسنیم احمد صاحب ولد ماسٹر محمد اسلم صاحب تیم اسلم واقف نو ولد
ماسٹر محمد اسلم صاحب عمر ۱۳ سال، شہباز احمد ولد غلام محمد صاحب عمر ۳۶ سال، محمد بوٹا صاحب ولد محمد یار
صاحب عمر ۳۵ سال)
مکرم افتخار احمد صاحب شہید
مکرم افتخار احمد صاحب ولد مکرم چوہدری محمد صادق صاحب مرحوم کی عمر ۳۵ سال تھی۔آپ
زمیندارہ کے پیشہ سے وابستہ تھے۔اپنا ٹریکٹر ٹرالی اور تھریشر رکھا ہوا تھا۔ایک مخلص، فدائی احمدی اور
خدام الاحمدیہ کی عاملہ کے رکن تھے۔ہر کسی کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔نمازوں میں
با قاعدہ تھے اور حضور کا خطبہ بھی بڑی باقاعدگی سے سنتے۔اپنوں اور غیروں میں ہر دل عزیز اور لوگوں کی
مدد میں کمر بستہ رہتے تھے۔پس ماندگان میں والدہ کے علاوہ بیوہ اور دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی۔بڑا بیٹا وقار احمد ششم جماعت چھوٹا بیٹا وقاص احمد واقف نو پہلی جماعت اور بیٹی طیبہ کی عمر تین سال تھی۔مکرم شہزاد احمد صاحب ولد محمد بشیر صاحب
خوبصورت، صحت مند اور ذہین نوجوان مکرم شہزاد احمد صاحب کی عمر ۱۶ سال تھی۔بڑے
اچھے نمبروں میں اسی سال میٹرک کا امتحان پاس کیا اور گورنمنٹ کالج آف سائنس میں فرسٹ ایئر
میں داخلہ لیا تھا۔اس نو عمری میں ہی پنجوقتہ نماز کے شوقین تھے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ
لیتے۔ہاکی ، کرکٹ، کبڈی کے بھی شوقین تھے۔شہزاد احمد شہید کے ایک بڑے بھائی محمد افضل صاحب
اور تین چھوڑے بھائی کامران ، بشارت احمد اور طارق محمود ہیں جبکہ دو ہمشیرگان شبانہ صاحبہ اہلیہ فرقان
احمد اور فاخرہ صاحبہ ہیں۔شہزاد کے والد آرمی سے ریٹائر ڈ ہیں۔مکرم عطاء اللہ صاحب شہید
مکرم عطاء اللہ صاحب کی عمر ۶۵ سال تھی۔آپ مرید کے کوہ نور آئل ملز سے ریٹائر
ہوئے تھے اور آجکل زمیندارہ کرتے تھے۔پنجگانہ نماز کے عادی اور مخلص احمدی تھے۔دعوت الی
اللہ کا بہت شوق تھا اور جماعتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔آپ کو راہ مولیٰ میں قربان

ضمیمہ 241
شہداء بعد از خطبات شہداء
ہونے کی خواہش تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی خواہش پوری کر دی۔آپ نے شہادت کے دن
پہلے مسجد میں نماز تہجد ادا کی اور پھر فجر کا انتظار کیا، درس سنا قبلہ رخ بیٹھے تھے کہ آپ پر گولیاں
لگیں اور شہادت کا رتبہ پایا۔پسماندگان میں اہلیہ زہرہ بیگم صاحب کے علاوہ چھ بیٹے اور چار
بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔بیٹوں میں خالد محمود صاحب، آصف محمود صاحب، طاہر محمود صاحب،
عدنان محمود صاحب اور عمران محمود صاحب ہیں۔بیٹیوں میں کوثر صاحبہ اہلیہ جاوید اقبال
يحي صاحب، نسرین اختر صاحبہ اہلیہ ارشد احمد صاحب ، غزالہ صاحبہ اور راحت عطاء صاحبہ
ہیں۔مکرم غلام محمد صاحب
شہدائے گھٹیالیاں میں سے آپ سب سے معمر بزرگ تھے۔آپ نے ۶۸ سال کی عمر
میں جام شہادت نوش کیا۔زمیندارہ پیشہ سے وابستہ تھے۔پنجوقتہ نمازوں کے عادی اور جماعتی
پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اور مالی قربانی میں بھی پیش پیش تھے۔آپ فائرنگ
کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوئے۔انہیں طبی امداد کے لئے پہلے نارووال لے جایا گیا وہاں سے لاہور
لیکن لاہور ہسپتال میں پہنچنے سے پہلے ہی راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔آپ نے اپنی یادگار چھ
بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ان کے اسماء یہ ہیں۔محمد اقبال صاحب، ناصر احمد صاحب محمو
داحمد صاحب، منظور احمد صاحب، محمد افضل صاحب، مقصود احمد صاحب، نذیراں بی بی صاحبہ
مسرت بی بی صاحبہ اور نجمہ بی بی صاحبہ۔مکرم عباس علی صاحب
مکرم عباس علی صاحب والد مکرم فیض احمد صاحب عمر ۳۵ سال وہ دلیر جوان تھے
جنہوں نے سب سے پہلے حملہ آوروں کی گن پر ہاتھ ڈال دیا اور ایک حملہ آور سے گھتم گتھا
ہوئے۔یہ افتخار احمد صاحب شہید کے دوست تھے اور ان کے ساتھ مل کر زمینداری اور محنت
مزدوری کرتے تھے۔انتہائی شریف النفس اور نمازی تھے۔صحت مند اور محنتی جوان تھے۔انہوں
نے پسماندگان میں ایک بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا عزیزم وقاص عمر چھ سال اور بیٹی عاصمہ بعمر ۳
سال چھوڑے ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی