شہدائے تخت ہزارہ ضلع سرگودھا
شہدائے احمدیت
ضمیمہ 242
شہدائے تخت ہزارہ ضلع سرگودھا
( تاریخ شہادت ۱۰ نومبر ۲۰۰۰ء)
شہداء بعد از خطبات شہداء
مورخه ۱۰ نومبر ۲۰۰۰ء بروز جمعتہ المبارک جماعت احمد یہ تخت ہزارہ ضلع سرگودھا کے
پانچ احمدی معاندین کے تشد داور فائرنگ سے مسجد احمد یہ میں شہید ہو گئے۔اس اشتعال انگیز اور
پر تشدد واقعہ میں چند احمدی زخمی بھی ہوئے۔اس گاؤں میں مولوی اطہر شاہ نے گذشتہ ایک عرصہ
سے جماعت کے خلاف سب وشتم اور اشتعال انگیزی کا بازارگرم کر رکھا تھا۔۱۰ نومبر کو عصر کے
بعد اس نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ گاؤں کی گلیوں میں احمدیوں کے گھروں کے باہر غلیظ گالیاں
نکالنی شروع کیں۔احمدیوں نے صبر سے کام لیا۔عشاء کے وقت طے شدہ منصوبہ کے تحت چار
مساجد سے اعلان ہوا اور دو اڑھائی صد افراد ڈنڈے اور کلہاڑیاں لیکر احمد یہ مسجد پہنچے۔دیوار
گرادی، اندر گھس گئے اور چھت پر بھی چڑھ گئے۔پولیس کو واقعہ کی اطلاع کی دی گئی تھی اور اس
وقت بھی چند سپاہی موجود تھے۔اس پر تشدد واقعہ میں چار احمدی موقع پر ہی شہید کر دئیے گئے اور
انکی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی اور لاشوں کو گھسیٹ کر چھت سے گلیوں میں پھینکا گیا۔ایک نوجوان
ہسپتال پہنچ کر قربان ہو گیا۔یوں عشق حقیقی میں سرشار پانچ احمد یوں نے اپنے خون سے لافانی
عشق کی داستان رقم کر دی۔شہید ہونے والوں میں مکرم ناصر احمد صاحب امیر جماعت تخت
ہزارہ، مکرم نذیر احمد صاحب رائے پوری، مکرم عارف محمود صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب
رائے پوری ، مکرم مبارک احمد صاحب ابن جمال دین صاحب اور مکرم مدثر احمد صاحب ابن مکرم
منظور احمد صاحب شامل تھے۔شدید زخمی ہونے والوں میں مکرم عبدالحمید صاحب عمر ۷۵ سال اور
دو بھائی مکرم مختار احمد صاحب اور خالد احمد صاحب شامل تھے۔شہدائے تخت ہزارہ کی میتیں اگلے روزا ارنومبر ۲۰۰۰ء کو عصر کے وقت ربوہ پہنچیں۔مغرب و
عشاء کے بعد مسجد مبارک میں محترم ملک خالد مسعود صاحب قائم مقام ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے نماز
جنازہ پڑھائی اور تدفین کے بعد دعا کروائی۔ربوہ اور اطراف سے آئے ہوئے ہزاروں احمدیوں نے
نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کی۔شہدائے تخت ہزارہ کا مختصر تذکرہ پیش ہے:
ضمیمہ 243
شہداء بعد از خطبات شہداء
مکرم ماسٹر ناصر احمد صاحب امیر جماعت تخت ہزارہ
مکرم ماسٹر ناصر احمد صاحب کی عمر ۳۸ سال تھی اور قریبی گاؤں ادھیاں شریف کے مڈل
سکول میں ٹیچر تھے۔گذشتہ چار سال سے امیر جماعت اور اس کے ساتھ سیکرٹری مال بھی تھے۔جماعت کے کاموں میں پیش پیش اور تہجد گزار تھے۔نوجوانی میں ہی شب بیدار تھے۔شہادت کے
روز جمعہ بھی پڑھایا۔دلیر اور شریف النفس وجود تھے آپ نے خطبہ میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر قربانی کا
وقت آیا تو سب سے پہلے میں قربانی دونگا۔جب مشتعل ہجوم حملہ آور ہوا تو ماسٹر ناصر احمد صاحب مسجد کی چھت پر چڑھ کر پہرہ دے
رہے تھے کہ بیت الذکر کی عقبی سمت سے کوئی حملہ نہ کرے۔ایک مکان سے غیر از جماعت عورتوں نے
ان کو کہا بھاگ جاؤ اور اپنی جان بچاؤ وہ تمہیں زندہ نہیں چھوڑیں گے تو ماسٹر صاحب نے کمال جرات
اور بہادری اور بے خوفی سے کہا میں ہر گز یہاں سے نہیں جاؤں گا آج ہی تو قربانی کا وقت ہے۔آپ شادی شدہ تھے پس ماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو کمسن واقفین نو بچے یادگار
چھوڑے۔بڑی بیٹی عطیہ ابھی عمر چھ سال، اس بچی نے ساڑھے تین سال کی عمر میں قرآن کریم ختم
کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔بیٹا معروف احمد عمر چار سال۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کا خود کفیل اور حامی و
ناصر ہو اور شہید مرحوم کے درجات بلند کرے۔مکرم نذیر احمد صاحب رائے پوری
اس سانحہ میں باپ اور بیٹا راہ مولیٰ میں قربان ہوئے یعنی نذیر احمد صاحب رائے پوری اور
آپ کے بیٹے عارف محمود صاحب۔محترم نذیر احمد صاحب ۶۵ سال کی عمر کے تھے اور آپ زمینداره
کا کام کرتے۔آپ کا دل ہر وقت مسجد میں ہی اٹکا رہتا تھا۔شہادت کے روز نماز مغرب مسجد میں
پڑھی پھر حضور کا خطبہ سنا پھر عشاء کی نماز ادا کی اور اس کے بعد بھی گھر جانے کی بجائے مسجد میں ہی
رہے۔دعوت الی اللہ کے شوقین اور بلند حو صلے اور بچوں پر شفقت کرنے والے تھے۔سلسلہ کے ساتھ
محبت تھی۔آپ کے چار بیٹے ہیں: افضال محمود صاحب، طارق محمود صاحب، عارف محمود صاحب
شہید، طاہر محمود صاحب۔آپ کی بیوہ محترمہ صدیقہ بی بی صاحبہ نے صبر اور حوصلہ سے اس صدمہ کو
برداشت کیا۔اللہ تعالیٰ پسماندگان کا حافظ و ناصر ہو اور شہید کو اعلی علیین میں جگہ دے۔
ضمیمہ 244
مکرم عارف محمود صاحب
شہداء بعد از خطبات شہداء
مکرم عارف محمود صاحب ابن مکرم نذیر احمد صاحب رائے پوری شہید عمر ۳۲ سال اور شادی
شدہ تھے۔بیت الذکر کی غربی سمت تیل کی ایجنسی کی دکان کرتے تھے۔جماعت سے والہانہ محبت اور
خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان تھے۔والدہ نے بیت الذکر سے اس کے لگاؤ کی وجہ سے مسیٹر نام
رکھا ہوا تھا۔بیت الذکر کی حفاظت کے لئے پیش پیش رہتے تھے۔شہادت کے روز بھی انہوں نے کہا
کہ میں سب سے پہلے جان دونگا چنانچہ اپنا وعدہ سچا کر دکھایا۔آپ ہر وقت امیر صاحب کے ساتھ ملکر
جماعت کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے تھے اور کہتے جب بھی جماعت کو ہماری جانوں اور مالوں کی
ضرورت پڑے گی ہم تیار ہونگے اور آگے نکلیں گے۔عارف محمود صاحب کی اہلیہ نے بڑے حوصلہ اور صبر سے صدمہ برداشت کیا اور کہا مجھے فخر
ہے کہ میں شہید کی بیوہ ہوں۔شہید مرحوم سابق قائد مجلس تھے اور آجکل معتمد اور اصلاح وارشاد کا عہدہ
تھا۔آپ نے دو کمسن بچے یاد گار چھوڑے۔بیٹا مدثر احمد عمر تین سال اور بیٹی طیبہ سر عمر دو ماہ کی تھی۔اللہ
تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کا حامی و ناصر ہو۔آمین
عزیز مبارک احمد صاحب عمر ۱۵ سال
دسویں جماعت کے طالب علم اور ۱۵ سال کی عمر تھی والد کا نام جمال الدین صاحب تھا
شعبہ اطفال انکے پاس تھا۔جماعتی اور بیت الذکر کے کاموں میں مصروف رہنے والے نوجوان تھے۔امیر صاحب کے معاون و مددگار اور مربیان سے بے حد محبت کرنے والے تھے۔ہمہ وقت جماعتی
کاموں کے لئے تیار رہتے۔پانچ وقت کے نمازی اور مسجد کی ڈیوٹی کے لئے خود اپنے آپ کو پیش
کرتے۔شہادت کے روز بیت الذکر کی حفاظت کے لئے پہرہ پر مامور تھے کہ راہ مولیٰ میں قربان
ہونے کی سعادت پائی۔عزیز مدثر احمد صاحب عمر ۱۵ سال
عزیز مدثر احمد صاحب ابن مکرم منظور احمد صاحب نویں جماعت کے طالب علم تھے اور
اطفال الاحمدیہ میں شامل پر جوش خادم دین تھے۔میٹرک کے بعد جامعہ احمدیہ میں داخلہ کا ارادہ تھا۔تعلیم میں نمایاں نتائج حاصل کرتے آٹھویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔اطفال کے
ضمیمہ 245
شہداء بعد از خطبات شہداء
پروگراموں میں بھر پور حصہ لیتے۔یوم شہادت مدثر احمد نے اپنی والدہ کے ساتھ مسجد جا کر نماز مغرب
پڑھی پھر خطبہ سنا، نماز عشاء پڑھی اور پھر والدہ کے ساتھ گھر آگئے۔غیر از جماعت کی مسجدوں سے
اعلانات سنتے ہی یہ بیت الذکر چلے گئے۔بعض دوستوں نے کہا واپس چلے جاؤ لیکن مدثر نے کہا میں
بیت الذکر کی حفاظت کروں گا اور واپس نہیں جاؤں گا اور اللہ کے گھر کی حفاظت میں شہید ہو گئے۔شہید مرحوم نے والدین کے علاوہ تین بھائی اور دو بہنیں سوگوار چھوڑ ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا
فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان عاشقان دین پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل کرے، انکی اولا داور ا قارب کے
زخموں پر اپنی تسکین کا مرہم لگائے اور شہداء کے درجات بلند فرماتا چلا جائے۔آمین۔مکرم چوہدری عبدالرحیم صاحب مجاہد اور انکی اہلیہ مکرمہ شریفہ شوکت صاحبہ
آف ساہیوال
مکرم چوہدری عبدالرحیم صاحب مجاہد اور انکی اہلیہ مکرمہ شریفہ شوکت صاحبہ کو مورخہ ۸ اور ۹ رمئی
۲۰۰۱ ء کی درمیانی رات ساہیوال انکے گھر میں بڑے ظالمانہ طور پر شہید کر دیا گیا۔دونوں صحن میں
سوئے ہوئے تھے انہیں وہاں سے اٹھا کر باتھ روم اور ملحقہ سٹور میں لیجا کر تشدد سے ہلاک کیا گیا۔تشدد سے انکی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔مکرم چوہدری عبدالرحیم صاحب مجاہد ۱۹۹۲ء میں محکمہ صحت سے ریٹائر ہوئے۔بہت نیک
اور صابر انسان تھے۔ان کے اکلوتے بیٹے مکرم عبد القدیر صاحب اسیر راہ مولی ساہیوال (جامعہ
رشیدیہ ساہیوال کیس ) تقریباً دس سال
اللہ کی راہ میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔اس
اذیت ناک عرصہ کو دونوں میاں بیوی نے نہایت صبر اور استقامت سے برداشت کیا۔دونوں میاں
بیوی اسیران ساہیوال سے ملاقات اور انکی دیگر ضروریات جیل میں پہنچانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے۔مرحومه شریفه شوکت صاحبہ جماعتی اجلاسات اور جمعہ میں با قاعدہ شامل ہوتیں۔دونوں کی عمرہ ۷ سال
کے قریب تھیں۔انکی ایک بیٹی مع بچگان والدین کے ساتھ مقیم تھی۔وقوعہ کے روز انکی بیٹی ساہیوال
سے باہر تھی۔شہید کے بیٹے کے ایک ساتھی اسیر مکرم نثار احمد صاحب کے گھر سپاہ صحابہ تنظیم کی طرف
ضمیمہ 246
شہداء بعد از خطبات شہداء
سے دھمکی آمیز فون آتے رہے۔گمان ہے کہ مخالفین نے اس دشمنی میں ہر دو کوشہید کیا ہے۔مکرم پا پو حسن صاحب آف انڈونیشیا
( تاریخ شہادت ۲۲ جون ۲۰۰۱ء)
مورخه ۲۲ / جون ۲۰۰۱ء کو مخالفین احمدیت کا ایک مشتعل ہجوم مغربی لامبوک (Lombok) کے شہر سمبی
الین (Sambi Elen) میں واقع جماعت احمد یہ انڈونیشیا کی دو مساجد پر حملہ آور ہوا۔حملہ آور چھروں اور
کلہاڑیوں سے مسلح تھے۔انہوں نے مساجد کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا اور احمدیوں کے 9 گھر بھی مسمار کر دیئے۔مساجد کی حفاظت کیلئے ایک احمدی بزرگ مکرم پا پوحسن صاحب نے ہنگامہ کرنے والوں کی
مزاحمت کی۔ہجوم نے کلہاڑیوں اور چھروں سے ان پر حملہ کر دیا جس سے آپ لہولہان ہو گئے۔آپ
کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لا کر آپ بعمر ۶۵ سال شہید ہو گئے۔آپ کی اہلیہ محترمہ
رقیہ صاحبہ اس حملہ میں شدید زخمی ہوئیں۔بروقت طبی امداد ملنے سے آپ کی جان بچ گئی۔مکرم پاپوحسن صاحب جماعت سمبی امین کے سیکرٹری دعوت الی اللہ تھے۔آپ کو دعوت الی
اللہ کا جنون کی حد تک شوق تھا۔جب آپ تبلیغ میں مصروف ہوتے تو مخالفین آپ کی داڑھی کو تضحیک کا
نشانہ بناتے مگر آپ ان کی پرواہ نہ کرتے اور دعوت الی اللہ میں مصروف رہتے۔اس دردناک حادثہ کے بعد پولیس نے کچھ گرفتاریاں کیں۔بعد میں علم ہوا کہ اس حملہ کا منصوبہ چند
مولویوں نے بنایا تھا جس میں بعض پولیس اہلکار بھی شریک تھے۔مکرم شیخ نذیر احمد صاحب آف فیصل آباد
تاریخ شہادت ۲۸ / جولائی ۲۰۰۱ء )
فیصل آباد کے ایک مخلص بزرگ محترم شیخ نذیر احمد صاحب عمر ۷۸ سال مورخہ ۲۸ / جولائی
۲۰۰۱ء کو راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔صبح آٹھ بجے کے قریب آپ کی رہائش گاہ خیابان کالونی نمبر 2
(مدینہ ٹاؤن) فیصل آباد کی گھنٹی بجی۔ملازم نے دروازہ کھولا اس نے کہا کسی بڑے کو بلاؤ۔محترم شیخ
ڈاکٹر شمس الحق طیب صاحب فیصل آباد
شہادت
۲۰۰۰ء
چوہدری نور احمد صاحب نارووال
شہادت ۲۰۰۱ء
نعیم احمد نسیم صاحب گولیکی
شہادت ۲۰۰۱ء
طاہر احمد بھٹی صاحب نارووال
شہادت ۲۰۰۱ء
ڈاکٹر رشید احمد صاحب رحیم یارخان
شہادت ۲۰۰۲ء
عبدالوحید صاحب فیصل آباد
شہادت ۲۰۰۲ء
میاں اقبال احمد صاحب راجن پور
شہادت ۲۰۰۳ء
ضمیمہ 247
شہداء بعد از خطبات شہداء
صاحب دروازہ پر پہنچے تو اس نے فائرنگ کردی۔فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن آپ اپنے
مولی حقیقی کے پاس حاضر ہو گئے۔اگلے روز پہلے بہت الفضل فیصل آباد میں جنازہ ہوا اور پھر ربوہ میں
حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب (خلیفہ اسیح الخامس ) ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے آپ کی
نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین کے بعد دعا کروائی۔آپ کے نانا اور دادا صحابی تھے۔آپ نے قلعہ
کالر والا میں کاروبار کا آغاز کیا اور پھر ۱۹۶۶ء میں فیصل آباد منتقل ہو گئے۔یہاں ہمیں سال سیکرٹری
مال رہے۔آپ ہر دلعزیز شخصیت کے مالک اور دعا گو اور ہمدرد بزرگ تھے۔آپ کی اولا د ایک بیٹا
شیخ سلیم احمد صاحب اور پانچ بیٹیاں ہیں: مکرمہ بشری رزاق صاحبہ اہلیہ شیخ عبدالرزاق صاحب لاہور،
مکرمہ نصرت صادق صاحبہ اہلیہ مکرم شیخ عبد الصادق صاحب فیصل آباد، ہمکر مہ رضیہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم شیخ
محمد احمد صاحب کراچی، ہمکر مہ فردوس افضال صاحبہ مرحومہ اہلیہ شیخ محمد افضال صاحب لاہور، مکرمہ بلقیس
اعجاز صاحب اہلیہ مکرم اعجاز احمد صاحب شاکر بدوملہی۔محترم شیخ نذیر احمد صاحب کی بیوہ کا نام مکرمہ
امتہ الحفیظ صاحبہ ہے۔اللہ تعالیٰ شہید کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔آمین
مکرم چوہدری نوراحمد صاحب اور انکے بیٹے مکرم طاہر احمد صاحب
سد و والہ نیواں ضلع نارووال
تاریخ شہادت ۱۳-۱۴ ستمبر ۲۰۰۱ء)
مکرم چوہدری نور احمد صاحب صدر جماعت احمدیہ سد و والہ نیواں ضلع نارووال عمر ۷۰ سال
اور انکے بیٹے مکرم طاہر احمد صاحب عمر ۲۲ سال پر ۱۳ اور ۱۴ ستمبر ۲۰۰۱ء کی درمیانی رات انکے گاؤں میں
نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس سے وہ راہ مولیٰ میں قربان ہو گئے۔مورخہ ۱۵ ستمبر
۲۰۰۱ء کو محترم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ناظر امور خارجہ کی قیادت میں ایک وفد سد و والہ
نیواں پہنچا۔دن ساڑھے گیارہ بجے شہداء کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں قریبی جماعتوں سے آئے
احمدی اور ۵۰۰ کے قریب غیر از جماعت شامل تھے۔دو ہزار کے قریب لوگوں نے جنازہ پڑھا اور
مقامی قبرستان میں تدفین ہوئی۔غیر از جماعت نے بھی گواہی دی کہ انکی کسی سے دشمنی نہ تھی اور ہر
شخص انکی تعریف میں رطب اللسان تھا۔
ضمیمہ 248
شہداء بعد از خطبات شہداء
مکرم چوہدری نور احمد صاحب ریٹائر ڈ پٹواری تھے۔۱۹۳۳ء میں اور اضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔۱۹۶۰ء میں نقل مکانی کر کے سدو والہ نیواں آگئے۔یہاں ۱۹۸۶ء میں با قاعدہ جماعت کا قیام ہوا اور
محترم چوہدری صاحب آغاز سے تادم آخر اس جماعت کے صدر تھے۔سالہا سال تک نائب ناظم انصار
اللہ ضلع نارووال بھی رہے۔آپ پر جوش داعی الی اللہ نیز شرافت اور ایمانداری میں علاقے میں ممتاز
تھے۔آپ کے چھوٹے بیٹے طاہر احمد صاحب بھی اس واقعہ میں شہید ہوئے وہ مخلص احمدی خادم تھے اور
ابھی غیر شادی شدہ تھے۔چوہدری نور احمد صاحب نے بیوہ کے علاوہ ۵ بیٹے اور ایک بیٹی یادگار چھوڑی:-
مکرم ممتاز احمد بھٹی صاحب ، مکرم جاوید احمد بھٹی صاحب (اس واقعہ میں زخمی ہوئے )، مکرم منور احمد بھٹی
صاحب، مکرم مبشر احمد بھٹی صاحب، مکرم مظفر احمد بھٹی صاحب کا رکن حفاظت خاص ر بوه ، مکرمه شگفتہ بیگم
صاحب اہلیہ مکرم مبشر احمد صاحب جبکہ ایک بیٹے طاہر احمد صاحب اس واقعہ میں شہید ہو گئے۔مکرم نعیم احمد نسیم صاحب آف گولیکی گجرات
( تاریخ شہادت ۷ ارا کتوبر ۲۰۰۱ء)
مکرم نعیم احمد نسیم صاحب ولد مکرم چوہدری محمد شفیع صاحب آف گولیکی ضلع گجرات کو
محمد
۱۷ اکتوبر ۲۰۰۱ بعمر ۲۶ سال شہید کر دیا گیا۔مرحوم ایک احمدی مکرم چوہدری مشتاق احمد صاحب نمبردار
گولیکی ضلع گجرات کے گھر اور زمینوں کا خیال رکھتے تھے جن کی گاؤں میں دشمنی چلی آرہی تھی اور مخالفین
احمدیت کا خاص نشانہ تھے۔بعد میں مخالفین نے مسجد بھی سیل کروادی اور عید گاہ و قبرستان کے جھگڑے
شروع کر دیئے۔وقوعہ سے دو دن قبل نعیم احمد صاحب ربوہ سے اکیلے گاؤں گئے کہ مخالفین کے ہتھے چڑھ
گئے۔انہیں قتل کر کے مخالف نے نعش کو چوہدری مشتاق احمد صاحب کے ڈیرہ پر ایک کھرلی میں پھینک
دیا۔محترم امیر صاحب ضلع گجرات کا لکھنا ہے کہ مقتول کی کسی سے دشمنی نہ تھی اور مخلص گھرانے سے تعلق
تھا۔گولیکی میں جاری مذہبی منافرت کی آڑ میں مخالفین نے انہیں شہید کر دیا ہے۔انہیں ۷اراکتو بر کو گولیکی
میں دفن کیا گیا۔آپ ۲۰ رمئی ۱۹۷۵ کو پیدا ہوئے ، میٹرک پاس اور ابھی غیر شادی شدہ تھے۔آپ
ضمیمہ 249
شہداء بعد از خطبات شہداء
کے تین بھائی اور ایک بہن ہے۔آپ کے ایک بھائی مکرم ندیم احمد وسیم صاحب مربی سلسلہ ہیں۔اللہ
تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرئے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مکرم غلام مصطفی محسن صاحب آف پیر محل
( تاریخ شہادت ۱۰ جنوری ۲۰۰۲ء)
مکرم غلام مصطفی محسن صاحب المعروف جی۔ایم محسن آف ۳۴۲گ۔ب پیر محل ضلع ٹوبہ
ٹیک سنگھ ۵۵ سال کی عمر میں مورخہ ۱۰ / جنوری ۲۰۰۲ ء کو شہید ہو گئے۔واقعات کے مطابق آپ کو
۱۰ جنوری ۲۰۰۲ء کی رات آپ کے گھر میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔بوقت شہادت آپ گھر میں
اکیلے تھے اور فیملی بیرون شہر تھی۔پیشہ کے لحاظ سے آپ اسٹام فروش تھے اور پر جوش داعی الی اللہ تھے۔آپ ہر دلعزیز
شخصیت کے مالک اور ہر وقت خدمت دین میں لگے رہتے اور روزنامہ الفضل کے پرچے آپ کی
دکان ضلع کچہری میں موجود رہتے۔زیرتبلیغ لوگوں کو اکثر و بیشتر زیارت مرکز کیلئے لایا کرتے تھے۔۱۲ جنوری ۲۰۰۲ ء کو آپ کا جنازہ مسجد مبارک ربوہ میں ادا کیا گیا اور قبرستان نمبر 1 میں تدفین ہوئی۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔اکلوتا بیٹا مکرم طارق احمد محسن
صاحب مربی سلسلہ ہیں بیٹیوں کے نام مکرمہ طاہرہ غزل صاحبہ اور مکر مہ حامدہ طلعت صاحبہ ہیں۔مکرم مقصود احمد صاحب آف فیصل آباد
( تاریخ شہادت یکم ستمبر ۲۰۰۲ء )
ہجویری ٹاؤن (بولے دی جھگی) فیصل آباد کے ایک فرد جماعت مکرم مقصود احمد صاحب ابن
مکرم نور محمد صاحب مرحوم بعمر ۳۶ سال نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔حملہ آور صبح
سواسات بجے آپ کے گھر داخل ہوئے اور آپ پر فائرنگ کر دی۔آپ
کو فورا الائیڈ ہسپتال لے جایا
گیا جہاں آپ اپنے مولی حقیقی کے حضور حاضر ہو گئے۔اسی روز بعد نماز عصر پہلے فیصل آباد میں نماز
جنازہ ہوئی اور پھر ربوہ میں بعد نماز مغرب مسجد مبارک میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب
ضمیمہ 250
شہداء بعد از خطبات شہداء
(خلیفہ المسیح الخامس) ناظر اعلیٰ وامیر مقامی نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر تیار ہونے پر دعا بھی کروائی۔مکرم مقصود احمد صاحب پہلے ٹیلرنگ کے پیشہ سے وابستہ تھے۔لیکن بینائی کمزور ہونے کی
وجہ سے یہ کام چھوڑ چکے تھے۔پسماندگان میں بیوہ مکرمہ رشیدہ فوزیہ صاحبہ بنت مہر نذیر احمد صاحب
زمیندار احمد نگر اور کم سن بچوں میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔بچوں کے نام یہ ہیں: عزیزم
وقاص احمد ، عزیزہ تہمینہ ، عزیزہ حنا اور عزیزم اسامہ۔مکرم ڈاکٹر رشید احمد صاحب آف رحیم یارخان
( تاریخ شہادت ۱۵/ نومبر ۲۰۰۲ء)
آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر رشید احمد صاحب سیکرٹری امور عامہ شہر وضلع رحیم یار خان مورخہ
۱۵ نومبر ۲۰۰۲ء کو ۴۸ سال کی عمر میں شہید ہو گئے۔مورخہ 9 نومبر ۲۰۰۲ء کو دوپہر ایک بجے جب آپ
اپنے کلینک رشید ہسپتال اپوا کلب روڈ رحیم یار خان میں موجود تھے تین مسلح نقاب پوش آپ کے دفتر
میں گھس آئے اور آپ پر فائرنگ کردی۔آپ
کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان پہنچایا گیا۔سات دن
تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جماعت کا یہ فدائی خادم اپنے مولیٰ کے حضور حاضر
ہو گیا۔آپ کی میت ربوہ لائی گئی۔مورخہ ۱۶ار نومبر کو بعد نماز فجر مسجد مبارک میں حضرت صاحبزادہ
مرزا مسرور احمد صاحب (خلیفتہ اسیح الخامس ) ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور
تدفین کے بعد آپ نے دعا کروائی۔محترم ڈاکٹر صاحب ۱۹۵۴ء میں پیدا ہوئے والد کا نام مکرم بشیر احمد صراف صاحب ہے۔۱۹۷۸ء میں قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے ایم بی بی ایس پاس کیا اور پھر ویانا یونیورسٹی آسٹریا
سے آرتھو پیڈک میں ڈپلومہ بھی حاصل کیا۔آپ ماہر آرتھو پیڈک سرجن کے طور پر معروف تھے۔آپ محنتی اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔ایک عرصہ
سے سیکرٹری امور عامه رحیم یار خان شہر وضلع فرائض سرانجام دے رہے تھے۔آپ نے لواحقین میں
اہلیہ مکرمہ ترنم رشید صاحبہ کے علاوہ چار کمسن بیٹے : بلال احمد عمرا اسال، بختاور احمد عمر ۸ سال عمر احمد عمر ۶
سال اور ولید احمد عمر ایک سال یادگار چھوڑے۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا
ضمیمہ فرمائے اور بچوں کا حامی و ناصر ہو۔آمین۔251
مکرم عبدالوحید صاحب آف فیصل آباد
( تاریخ شہادت ۲۴ نومبر ۲۰۰۲ء)
شہداء بعد از خطبات شہداء
مکرم عبدالوحید صاحب ابن مکرم عبدالستار صاحب سیکرٹری اصلاح وارشاد و ناظم عمومی مجلس خدام
الاحمدیہ کریم نگر فیصل آباد۱۴ نومبر ۲۰۰۲ ء کو صبح ساڑھے دس بجے گوشت کی خریداری کے لئے اسلام نگر بازار
گئے۔وہاں ایک معاند احمدیت سید امتیاز حسین شاہ نے خنجر سے حملہ کر دیا۔شہید مرحوم تقریبا نصف گھنٹہ موقع
پرا کیلے تڑپتے رہے۔انکے بھائی کو اطلاع ملی تو وہ الائیڈ ہسپتال لے کر گئے لیکن جاتے ہی اپنے مولیٰ حقیقی
سے جاملے۔انکی عمر ۳۱ سال تھی۔اگلے روز مسجد اقصیٰ میں بعد نماز جمعہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد
صاحب (خلیفہ اسیح الخامس) ناظر اعلیٰ و امیر مقامی نے آپ کا جنازہ پڑھایا اور تدفین کے بعد دعا بھی
کروائی۔آپ نے پسماندگان میں والدین، چار بھائی، تین بہنوں کے علاوہ اپنی اہلیہ ثمرہ وحید صاحبہ اور
تین کم سن بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔بیٹیوں کے نام نجمہ وحید، ماریہ وحید اور مہک وحید ہیں۔مکرم عبدالوحید صاحب ایک مخلص اور فدائی نوجوان تھے جماعتی خدمت کے لئے ہمہ وقت
تیار رہتے اور جماعتی عہدے دار بھی تھے۔خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار اور جماعت کے ساتھ والہانہ
محبت تھی۔اللہ تعالیٰ آپ
کو اعلی علیین میں داخل کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔مکرم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع راجن پور
تاریخ شہادت ۲۵ فروری ۲۰۰۳ء)
عہد خلافت رابعہ کے آخری شہید مکرم میاں اقبال احمد صاحب ایڈووکیٹ امیر ضلع راجن پور
کو ۶۱ سال کی عمر میں مورخہ ۲۵ فروری ۲۰۰۳ء کو نامعلوم حملہ آوروں نے انکے گھر سے ملحقہ دفتر میں
آ کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔۲۵ فروری رات نو بجے آپ اپنے دفتر میں کام کر رہے تھے آپ کے بھائی (غیراز
جماعت ) اور بیٹی بھی پاس
بیٹھی تھی۔دو پگڑی پوش آدمی آئے انہوں نے میاں صاحب کی بیٹی کو کہا تم