پیش لفظ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
i
بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
آقائے دو جہاں، فخر موجودات ، رحمۃ للعالمین ، حبیب کبریا، احمد مجتبی، محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مبارکہ وجہ تخلیق کائنات تھی۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے عرش معلی سے
یہ اعلان فرمایا کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ (الاحزاب : 22)
کہ تمہارے لئے اللہ کے رسول کی ذات اور سیرت اسوہ حسنہ ہے نیز محبت الہی کے
حصول کی شرط اتباع نبوی کے ساتھ مشروط کر دی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے اخلاق عالیہ
کی گواہی ان الفاظ میں دی ہے کہ اِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ (القلم:6) کہ یقینا تو
بلند اخلاق پر فائز ہے۔جس ہستی کے بلندئی اخلاق کی گواہی خدائے ذوالجلال نے دی اور اسے
ہمارے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا اس عالی وجود کی سیرت کا بیان یقیناً محبت رسول کی
علامت ہوگا کیونکہ آپ کی ذات صفات الہیہ کی مظہر اتم تھی۔آپ نے خود یہ اعلان
فرمایا کہ میں اخلاق عالیہ کی تکمیل کی خاطر مبعوث کیا گیا ہوں۔آپ نے مکارم اخلاق
کے بہترین نمونے قائم کرنے کا حق ادا فرمایا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت اور آپ کے حسن و احسان کے تذکرے
صحابہ کی سیرت کا نمایاں پہلو تھے اور پھر سیرت رسول کا بیان عاشقان رسول کا خاصہ
رہا ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صادق اور امام الزمان حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے اپنے آقا کی محبت اور عشق میں ڈوب کر آپ کی سیرت بیان فرمائی اور
بر ملا یہ اعلان فرمایا کہ
ii
بعد از خدا بعشق محمد مخمرم
گر کفر ایں بود بخدا سخت کا فرم
الله
صلى الله
اللہ تعالیٰ کی ذات کے بعد میں عشق مصطفی حملے میں دیوانہ ہو چکا ہوں۔اگر
اس عشق اور دیوانگی کا نام کوئی کفر رکھتا ہے تو خدا کی قسم میں ایک سخت کا فرانسان ہوں۔آپ کا عشق رسول اس حد تک پہنچا ہوا تھا کہ عرش الہی سے اس کی سند آپ کو ان الفاظ
میں عطا کی گئ هذا رَجُلٌ يُحِبُّ رَسُوْلَ اللهِ ( تذکرہ صفحہ 34 ایڈیشن 2004 ء ) یعنی یہ
وہ شخص ہے جو رسول اللہ ﷺ سے محبت رکھتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے محبت رسول ہے کی
وجہ سے آپ کا گھر برکتوں سے معمور اور نور سے منور کر دیا اور نور کی مشکیں آپ کے گھر
میں انڈیلی گئیں۔ذکر مصطفی سے آپ کی آنکھیں پر نم ہو جاتیں اور آپ اپنے محبوب کے
لئے غیر معمولی غیرت بھی رکھتے تھے۔آپ نے اپنی تحریر و تقریر، نظم و نثر ، اردو ، عربی
صلى الله
اور فارسی کلام میں اپنے معشوق محمد مصطفی عیہ کی مدح اور عالی مقام اور بلند مرتبت
بیان کر کے عظیم الشان ورثہ چھوڑا ہے۔عشق و محبت رسول کی جو لو آپ کے سینہ میں جل رہی تھی آپ نے اس کو اپنی
اولا د اور اپنے متبعین میں بھی روشن کیا۔پسر موعود حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب
جن کے بارہ میں پیشگوئی مصلح موعود میں یہ الفاظ بھی آتے ہیں کہ ” وہ حسن و احسان
میں تیرا نظیر ہوگا۔آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے محبت الہی اور عشق رسول
کا جذ بہ ورثہ میں بھی پایا اور پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق آپ حسن و احسان میں آپ کے
نظیر تھے۔حضرت مصلح موعود نے خلافت سے پہلے اور 52 سالہ دور خلافت میں سیرۃ النبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے بیان میں عظیم الشان جہاد کیا۔آپ کے دور خلافت میں بعض
ایسے مواقع بھی آئے جب ہمارے ہادی و مولیٰ حضرت محمد مصطفی علم کی شان میں
گستاخانہ مواد شائع کیا گیا تو آپ نے ان کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اسلام اور۔وو
:=
iii
بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا حقیقی اور خوبصورت چہرہ لوگوں کو دکھانے کی عملی
سعی بھی فرمائی۔صلى الله
حضرت مصلح موعود نے 1913ء میں اخبار الفضل جاری فرمایا تو اس میں ایک
عنوان سیرۃ النبی عے کے لئے مخصوص فرمایا جس میں انتہائی دلکش انداز میں آپ نے
سیرۃ النبی کے مختلف پہلوؤں پر قلم اٹھایا۔آپ کی کتب و تحریرات جو ” انوار العلوم“ کے
عنوان سے شائع شدہ ہیں ، آپ کے خطبات جو’ خطبات محمود کے نام سے طبع شدہ
ہیں اور آپ کی معرکۃ الآراء تفسیر کبیر کی جلدیں دشمنانِ اسلام کے لئے ننگی تلوار کی
صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں۔یہ عشق رسول کی طویل داستان پر مشتمل مواد
ہے جو عیسائیوں ، ہندوؤں اور دیگر نادانوں کی طرف سے ناموس رسالت پر ہونے
والے حملوں کا فاضلانہ، مدبرانہ حکیمانہ اور انگشت بدنداں کرنے والا جواب ہے۔آپ کو اپنے آقا و مولیٰ سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر عشق اور محبت
تھی اس کا اظہار اس تحریر سے لگا سکتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں :۔نادان انسان ہم پر الزام لگاتا ہے کہ مسیح موعود کو نبی مان کر گویا ہم
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتے ہیں۔اسے کسی کے دل کا حال کیا معلوم۔اسے اس محبت اور پیار اور عشق کا علم کس طرح ہو جو میرے دل کے ہر گوشہ میں محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہے۔وہ کیا جانے کہ محمد ﷺ کی محبت میرے
اندر کس طرح سرایت کرگئی ہے۔وہ میری جان ہے، میرا دل ہے، میری مراد
ہے، میرا مطلوب ہے، اس کی غلامی میرے لئے عزت کا باعث ہے اور اس کی کفش
برداری مجھے تخت شاہی سے بڑھ کر معلوم دیتی ہے۔اس کے گھر کی جاروب کشی کے
مقابلہ میں بادشاہت ہفت اقلیم بیچ ہے۔وہ خدا تعالیٰ کا پیارا ہے پھر میں کیوں اس
سے پیار نہ کروں۔وہ اللہ تعالیٰ کا محبوب ہے پھر میں اس سے کیوں محبت نہ کروں۔وہ
خدا تعالیٰ کا مقرب ہے پھر میں کیوں اس کا قرب نہ تلاش کروں۔میرا حال مسیح موعود
iv
کے اس شعر کے مطابق ہے کہ ؎
بعد از خدا بعشق محمد محمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
(سیرة النبی ﷺ جلد اول ص 347 ،348)
ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو یہ سعادت حاصل ہو رہی ہے کہ سید نا حضرت مصلح موعود
کی بیان فرمودہ سیرۃ النبی ﷺ کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز
کی منظوری سے یکجائی صورت میں مرتب کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔سیرۃ النبی کا یہ
مواد آپ کی جملہ کتب تحریرات ، خطابات و خطبات سے اخذ کیا گیا ہے اور ترتیب زمانی
کے لحاظ سے اس کو مرتب کیا گیا ہے۔سیرة النبی بیان فرمودہ حضرت مصلح موعود پرا جیکٹ کا پس منظر یہ ہے کہ 2012ء
میں امریکہ میں ایک خبیث الطبع عیسائی نکولا بیلے (Nakaula Basseley) نے
قرآن کریم پر ایک فلم بنا کر اسلامی تعلیمات کو نہ صرف توڑ مروڑ کر پیش کیا بلکہ بانی اسلام
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات پر گندے الزامات بھی لگائے۔ایسے
موقع پر بیشتر عالم اسلام نے تو حسب معمول جلسے جلوس اور ہڑتالوں سے احتجاج کیا
لیکن جماعت احمد یہ عالمگیر کے امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلیفتہ المسیح الخامس
ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبات جمعہ فرمودہ 28،21 ستمبر اور 5 / اکتوبر
2012ء میں دین حق کا بھر پور دفاع فرماتے ہوئے عالمگیر جماعت احمدیہ کو توجہ دلائی
کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مضمون اور کتب کثرت سے دنیا میں
پھیلائیں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان سے دن
کریں۔28 ستمبر 2012 ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ نے ارشاد فرمایا:۔"ہمارا کام ہے کہ زیادہ سے زیادہ کوشش کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
سیرت کے مختلف پہلوؤں کو دنیا کے سامنے پیش کریں۔اس کے لئے مختصر اور
دنیا
کو آگاہ
V
بڑی جامع کتاب " Life of Muhammad" یا دیباچہ تفسیر القرآن
کا سیرت والا حصہ ہے اُس کو ہر احمدی کو پڑھنا چاہئے۔اس میں سیرت کے
قریباً تمام پہلو بیان ہو گئے ہیں یا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ضروری پہلو بیان ہو گئے
ہیں۔اور پھر اپنے ذوق اور شوق اور علمی قابلیت کے لحاظ سے دوسری سیرت
کی کتابیں بھی پڑھیں۔اور دنیا کو مختلف طریقوں سے ، رابطوں سے،
مضامین سے، پمفلٹ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن واحسان سے
آگاہ کریں۔اللہ تعالیٰ اس اہم کام اور فریضے کو سرانجام دینے کی ہر احمدی کو
توفیق عطا فرمائے اور دنیا کو عقل عطا فرمائے کہ اس کا ایک عقلمند طبقہ خود اس
قسم کے بیہودہ اور ظالمانہ مذاق کرنے والوں یا دشمنیوں کا اظہار کرنے
والوں کا رڈ کرے تاکہ دنیا بدامنی سے بھی بچ سکے اور اللہ تعالیٰ کے عذاب
سے بھی بچ سکے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔"
الفضل انٹر نیشنل 19 راکتو بر 2012 ء)
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اس تحریک کی روشنی میں طے پایا کہ سیرت و سوانح
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق حضرت مصلح موعود کی تحریرات ، تقاریر اور خطبات
سے جملہ مواد کو جمع کیا جائے اور اس کی اشاعت کے سلسلہ میں حضور انور سے رہنمائی کی
جائے کہ اس سارے مواد کو یکجائی صورت میں شائع کیا جائے۔نیز حضرت مصلح موعود کی
تلعالمین " اور " اُسوہ کامل " کو بھی علیحدہ علیحدہ یا اکٹھا شائع کیا
تین کتب "دنیا کا محسن"، "رحمۃ
جائے۔تو حضور انور نے ارشاد فرمایا:۔یہ تینوں ایک جلد میں شائع کریں۔باقی دو تین جلدوں میں شائع کریں۔“
حضور انور ایدہ اللہ کی ہدایت کی تعمیل میں جب اس کام کا آغاز کیا تو تقریباً
ساڑھے تین ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل مواد تیار ہو گیا جس کو اب 8 جلدوں میں
احباب کرام کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔یہ اس سلسلہ کی پہلی جلد ہے۔