ملک عرب کی مخالفت اور رسول کریمﷺ کی فتح
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
1
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جلد 1
ملک عرب کی مخالفت اور رسول کریم علیہ کی فتح
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے انبیاء کی مخالفت اور
خدائی تائیدات کے حوالے سے ایک مضمون تحریر فرمایا جو کہ تفخیذ الاذہان مارچ
190 ء میں شائع ہوا۔اس میں آپ تحریر فرماتے ہیں :۔غرضکہ ہر ایک نبی سے اس کی قوم مخالفت کرتی ہے اور آخر میں اس رسولِ خدا کی
فتح اور مخالفین کی ذلت ہوتی ہے۔اس موجودہ نسل کے اول پیغمبر حضرت آدم علیہ السلام
سے بھی مخالفت کی گئی تھی۔وہ مخالفت کس نے کی؟ شیطان نے۔كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى
فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ اَبى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ 1 یعنی سب نے
فرمانبرداری کی مگر شیطان نے نہ کی۔اس نے انکار کیا اور تکبر کیا کیونکہ وہ کافروں میں
سے تھا۔بعد ازاں جتنے پیغمبر، رسول یا نبی آئے ہیں سب کی مخالفت کی گئی جیسا کہ پہلے
نبیوں سے بلکہ ان سے بدرجہا زیادہ۔کیونکہ پہلے نبی صرف ایک قوم یا ملک کی طرف
آئے تھے اور ہمارے نبی کریم ﷺ تمام دنیا کے لئے مامور ہو کر آئے تھے جیسا کہ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا دِ یعنی اے نبی کریم کہہ
دے کہ اے لوگو میں تم سب کی طرف رسول ہو کر آیا ہوں۔اس لیے ہمارے نبی ہے
کی مخالفت میں ہر ایک شرارت جو ایک شریر اور بد باطن کے ذہن میں آسکتی تھی وہ عمل
میں لائی گئی۔لیکن انجام کار اس نبی اولوالعزم کی فتح ہوئی۔ایک حق پسند کے لیے یہ
بات سچائی اور خدا تعالیٰ کی قدرت اور جبروت کے ظاہر کرنے کے لیے کیسی روشن اور
سيرة النبي علي
2
جلد 1
کھلی دلیل ہے کہ ایک عرب فرقہ بنی ہاشم میں سے اُس وقت جبکہ ایک آدمی بھی اس
کے ساتھ نہیں اٹھ کر دعویٰ کرتا ہے کہ خدا ایک ہے اور میں اس کا رسول ہوں۔اور خواہ
کوئی بھی میری مخالفت کرے آخر کار فتح میرے ہی نام ہوگی۔خدا تعالیٰ کا دین تمام
دنیا میں پھیل جائے گا اور یہ کعبہ جس میں بت پرستی کی جاتی ہے ایک دن ایسا آنے والا
ہے کہ اس میں واحد خدا کی پرستش کی جائے گی۔تمام دنیا اپنا ناخنوں تک زور لگا لے
لیکن خدا تعالیٰ کی باتیں پوری ہو کر ہی رہیں گی۔وہ دعوی کرتا ہے کہ کوئی انسان مجھ کو مار
نہیں سکتا۔میرا حافظ ایک بڑا زبردست خدا ہے جو آسمانوں اور زمینوں اور جو کچھ کہ ان
میں ہے سب کا پیدا کرنے والا ہے۔اور وہ وہی ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور پھر
زندہ کرتا ہے۔وہ وہی ہے جو کہ کسی کو کچھ نفع پہنچا سکتا ہے یا ضرر دے سکتا ہے۔اور ایک
آواز مجھ کو اس کی طرف سے آتی ہے کہ گلا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ
خبر دار ان لوگوں کی پیروی مت کر جو تجھے نماز اور دوسرے نیک کاموں سے روکتے
ہیں۔بلکہ اس واحد لاشریک کے سامنے اپنا سر جھکا دے اور اس کی فرمانبرداری کر اور
قریب ہو جا۔اور اس پر اس کی قوم جو کہ بت پرست اور مشرک ہے اس کی مخالفت
کرتی ہے، اس کے پیروؤں کو ہلاک کیا جاتا ہے، خود اس کو طرح طرح کی اذیتیں دی
جاتی ہیں یہاں تک کہ اس سے اور اس کے پیروؤں سے بولنا تک منع اور حرام سمجھا
جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے ہاتھوں کوئی چیز فروخت کرنا سخت گناہ ہے، ان
کی ذرہ بھر بھی مدد کرنے والا کسی سخت سزا کا مستوجب ہے۔لیکن وہی خدا جس کو کہ وہ
لوگوں پر ظاہر کرنا چاہتا ہے باوجود پہروں کے اس کو راتوں رات مکہ سے مدینہ کی
طرف نکال کر لے جاتا ہے اور کفار باوجود اس کا پیچھا کرنے کے اور اس کے سر پر پہنچ
جانے کے اس کو مار نہیں سکتے۔اور آخر کار وہی شہر جس سے کہ وہ رات کو نکلتا ہے اور
جہاں سے کہ اس کے پیرو نکالے جاتے ہیں اس کے قبضہ میں آتا ہے۔اور وہ جو وہاں
سے اکیلا نکلا تھا جب اس میں داخل ہوتا ہے دس ہزار سپاہی جرار اس کے ساتھ ہوتا
سيرة النبي ع
3
جلد 1
ہے جو اس کے ایک ذرا سے اشارہ پر اپنی جان دینے کے لئے طیار ہے۔کروڑں کروڑ
برکتیں ہوں اس نبی ﷺ پر جس نے ہم کو اسلام جیسا سچا اور سیدھا راستہ دکھایا۔ایک
وہ دن تھا کہ وہ پیشگوئی کرتا تھا کہ میرا نور دنیا میں پھیل جائے گا اور خدا تعالیٰ کو واحد
لاشریک ماننے والے چاروں طرف پھیل جائیں گے۔اور اس کی اس بات کوسن کر
اس کے شہر کے لوگ اس پر ہنسی کرتے تھے اور دیوانہ سمجھتے تھے۔لیکن عقلمندوں نے دیکھ
لیا کہ بعد ازاں ویسا ہی ظہور پذیر ہوا جیسا کہ اس نے کہا تھا۔اور آج با وجود اس کے
کہ اس زمانہ کو سب نبیوں نے بالا تفاق سب زمانوں سے برا اور گری ہوئی حالت کا
66
کہا ہے بفضل خدا کروڑوں انسان اس کے نام پر قربان ہونے کے لئے موجود ہیں۔“
تفخیذ الا ذہان یکم مارچ 1906 ءصفحہ 5،4)
1: البقرة: 35
2: الاعراف: 159
3: العلق : 20