رسول کریمﷺ اور راہ خدا میں پیش آمدہ مشکلات

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
13
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ع ل ل لو اور راہ خدا میں پیش آمدہ مشکلات
انبیاء کرام کو خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات کے بارہ میں حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب تشخیذ الاذہان جولائی 1909ء میں تحریر
فرماتے ہیں :۔” جب کبھی ایک انسان یا جماعت نے اس کام کو پورا کرنے کا ارادہ کیا ہے اور
خدا نے ان کو اس کام کے لئے چنا ہے تب ہی ایک سخت مخالفت اور عداوت کا سامنا
ہوا ہے۔حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ میں شیطان نے جو کچھ کیا اور جن راہوں
سے ان کو اس کام کے پورا کرنے کے لئے روکا وہ قرآن و احادیث سے ظاہر ہیں اور
ہر ایک مسلمان ان سے واقف ہے۔پھر حضرت نوح کے وقت میں جو جو رکاوٹیں پیش
آئیں اور جن جن طریقوں سے ان کے مخالفین نے ان کے سلسلہ کو تباہ کرنا چاہا وہ
سب پر ظاہر ہیں۔پھر ان کے بعد حضرت ابراہیم ، حضرت اسحق ، حضرت موسی اور
حضرت عیسی اور ان کے مریدین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مخفی نہیں۔اور سب سے آخر
میں ہمارے ہادی اور رہنما خاتم النبین محمد مصطفی ﷺ نے جب اس کام کو پورا کرنے کا
ارادہ کیا اور خدائے تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ وہ اسے انجام دیں تو مخالفت اور شرارت
کی حد ہوگئی۔مکہ اور اس کے اطراف کے لوگوں نے دس برس تک آپ کو وہ تکلیفیں
دیں کہ الامان الامان یہاں تک کہ بنی ہاشم سمیت آپ کو ایک پہاڑی میں تین سال
تک محصور رہنا پڑا اور اہل ملک سے ہر قسم کے تعلقات ٹوٹ گئے۔اور آپ کے ہاتھ
کسی قسم کا سودا بیچنا یا آپ سے ہم کلام تک ہونا ممنوع قرار دیا گیا۔چنانچہ طائف کا

سيرة النبي علي
14
جلد 1
صلى الله
واقعہ جس میں آنحضرت ﷺ پر پتھر برسائے گئے اور آپ کا جسم مبارک لہولہان ہو گیا
اور آپ کے پیچھے شریر اور بدمعاش آپ کو دکھ دینے کے لئے لگائے گئے ان تکالیف کی
جو اُس وقت کے بدمعاشوں کے ہاتھوں آپ کو پہنچیں ایک کھلی مثال ہے۔اس کے
علاوہ وہ تکالیف جو آپ کے صحابہ کو اس راہ میں پیش آئیں ایک سخت سے سخت دل
والے انسان کو کنیا دینے کے لئے کافی ہیں۔ان کو بیٹا گیا اور لوٹا گیا اور بے عزت و
بے حرمت کیا گیا اور ہر قسم کے عذاب دیئے گئے۔صرف اس لئے کہ انہوں نے
اسلام کو اختیار کیا تھا اور اس کے پھیلانے کے لئے اپنی جانیں بیچ دی تھیں۔وہ قتل
کئے گئے ، اپنے گھر بار سے نکالے گئے اور وطن سے بے وطن ہوئے ، ان کے بچے
اور ان کی بیویاں ان کی آنکھوں کے سامنے بے رحمی سے ماردی گئیں۔اور یہ سب
صلى الله
کچھ اس لئے ہوا کہ انہوں نے آنحضرت ﷺ کے ہاتھ پر اس بات کا اقرار کیا کہ
ہم خواہ کچھ ہو دنیا میں اسلام کی پاک تعلیم کو پھیلائیں گے۔چنانچہ قرآن شریف میں
آتا ہے کہ وَمَا نَقَمُوْا مِنْهُمْ إِلَّا اَنْ يُؤْمِنُوا بِاللهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ 1 یعنی ان
سے دشمنی نہیں کی گئی مگر اس لئے کہ وہ خدائے عزیز وحمید پر ایمان لائے یعنی انہوں نے
اسلام کی پیروی کی۔اور احادیث سے ثابت ہے کہ ایک دفعہ کفار مکہ نے آپس میں
مشورہ کر کے نبی کریم ﷺ کو کہلا بھیجا کہ ہم آپ کی ہر ایک بات کو ماننے کے لئے تیار
ہیں مگر ہمارے بتوں کی برائی نہ کی جائے اور اس معاملہ میں خاموشی اختیار کی جائے۔مگر اس کا جواب نبی کریم ﷺ نے یہی دیا کہ دنیا کی کوئی خواہش یا لالچ مجھے تبلیغ
اسلام سے نہیں روک سکتی۔پس یہ تمام تکلیفیں جو نبی کریم ﷺ یا صحابہ کو دی گئی تھیں
ان کی اصل غرض یہی تھی کہ ان کو اسلام کی تبلیغ سے روکا جائے اور دین سے ہٹا کر دنیا
کی طرف متوجہ کیا جائے۔“
تفخیذ الاذہان جولائی 1909 ، صفحہ 220،219)
-
1: البروج : 9
الله

آج 10 میں سے 10 باقی