ساری دنیا کیلئے نجات دہندہ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
15
جلد 1
ساری دنیا کیلئے نجات دہندہ
پادری میکلین صاحب نے 4 دسمبر 1909ء کومشن کالج لاہور میں ایک لیکچر دیا تھا
کہ نجات کیا ہے۔اس کے جواب میں حضرت خلیفہ اصیح الاول کے فرمان کے مطابق
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک مضمون تحریر فرمایا جو 25
دسمبر 1909ء کو تشحیذ الاذہان میں ”نجات“ کے نام سے شائع ہوا۔اس مضمون کی تمہید میں
آپ نے اسلام اور بانی اسلام کو ساری دنیا کیلئے نجات دہندہ قرار دیتے ہوئے فرمایا:۔میں دیکھتا ہوں کہ تمہید بہت لمبی ہوتی جاتی ہے مگر پھر بھی ضروری ہے کہ میں
قرآن شریف سے اس بات کا دعوی دکھاؤں کہ وہ سب دنیا کے لئے ہے اور یہ کہ
آنحضرت ﷺ ہر زمانہ اور ہر جگہ کے لئے خاتم النبیین ہوکر مبعوث ہوئے ہیں۔اور
اب تک جس کو تیرہ سو برس گزر گئے ہیں یا آئندہ ، آپ کی غلامی سے منکر شخص کی رسائی
در بارالہی میں نہیں ہوسکتی۔چنانچہ اول ہی اول جو آیت ہم کو سورۃ فاتحہ میں نظر آتی ہے وہ الْحَمْدُ لِلهِ
رَبِّ الْعَلَمِینَ 1 ہے۔جس کے معنی ہیں کہ سب تعریف ہے اس کے لئے جو سب دنیا
کا رب ہے یعنی پرورش کرنے والا ہے۔جس میں کہ ہم کو بتایا گیا ہے کہ شکر کرو اس
خدا کا جس نے وہ کتاب بھیجی کہ جس نے پہلی سب کتابوں کو موقوف کر کے جو مختلف
قوموں کے لئے تھیں اس کتاب کو ارسال کیا کہ جور بوبیت عالمین کی صفت کے ماتحت
اب سب دنیا کی ربوبیت کرے گی۔اور خواہ کسی مقام کا رہنے والا آدمی ہوسب کے
لئے اس نے اپنے دروازوں کو کھول دیا ہے۔اور کسی دکھیارے کو رد نہیں کرتی اور کسی

سيرة النبي علي
16
جلد 1
سائل کو دھتکارتی نہیں۔نہ کسی ملک کے ساتھ اپنے آپ کو مخصوص کرتی ہے۔چنانچہ یہ
وہ آیت ہے کہ مسلمان اس کو دن میں کم سے کم چالیس دفعہ تو پڑھ ہی چھوڑتے ہیں۔علاوہ اس کے سورۃ انعام کے رکوع 2 میں خدا تعالیٰ رسول اللہ ﷺ کو فرماتا ہے کہ
ان لوگوں کو کہہ دے کہ أُوحِيَ إِلَى هُذَا الْقُرْآنُ لِأَنْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ 2 یعنی
وحی کیا گیا ہے میری طرف یہ قرآن تا کہ میں تم کو اس سے ڈراؤں اور اس کو ڈراؤں
جس کو یہ پہنچے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ قرآن ہر ایک شخص کے لئے ہے اور کسی
قوم یا ملک کی خصوصیت نہیں۔جس کے کان میں یہ پڑے وہی مخاطب ہے اور کوئی
نہیں جو کہہ سکے کہ میں تو اس کے مخاطبین میں سے نہیں ہوں۔بلکہ جس کو یہ پہنچ جائے
اسی کو آنحضرت ﷺ کے دعوی کی طرف جھکنا پڑے گا اور ستی یا شرارت پر کوئی عذر
نہ سنا جاوے گا۔چنانچہ اس آیت میں ایک پیشگوئی بھی ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ
آنحضرت ﷺ کو فرماتا ہے کہ قرآن شریف کے منکرین کے لئے جو سزا ئیں بتائی گئی
ہیں اور یہ جو کہا گیا ہے کہ جو شرارت کرے گا اور اس کتاب سے ٹھٹھا کرے گا وہ
ہلاک ہو گا اور دنیا میں ذلیل ہو گا۔وہ صرف اہل عرب کے لئے نہیں بلکہ دنیا بھر میں
جہاں جہاں یہ جائے گا وہیں اس کے مقابلہ کرنے والے ذلیل وخوار ہوں گے۔اور
ان کے لئے بھی نذیر ہوگا۔چنانچہ اس لئے فرمایا کہ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ یعنی
تا کہ انذاری پیشگوئی تم کو بھی اور جن کو یہ پہنچے ان کو بھی سنا دی جائے۔اور یہ
قرآن شریف کا ایک عظیم الشان معجزہ ہے اور آیت ہے کہ جس کے مقابلہ میں اور
کوئی کتاب نہیں ٹھہر سکتی۔چنانچہ آتھم اور لیکھرام نے اس پیشگوئی کے مطابق اپنا
انجام دیکھ لیا اور اس پیشگوئی کے شاہد بنے اور دیگر لوگوں نے بھی اس کا مشاہدہ
کیا۔پس علاوہ اس کے کہ اس آیت سے یہ نکلتا ہے کہ قرآن شریف سب دنیا کے
لئے ہے۔یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ جس کو یہ پہنچے اس کے لئے یہ انذار ساتھ موجود
ہے کہ اس شہنشاہی پروانہ سے اگر ٹھٹھا کرو گے تو آنحضرت عے اسی لئے آئے

سيرة النبي علي
17
جلد 1
تھے کہ سب دنیا کو کہہ دیں کہ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ -
علاوہ ازیں سورۃ اعراف رکوع 20 میں ہے کہ قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ
اللهِ اِلَيْكُمْ جَمِيعَا الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ 3 یعنی ان کو
کہہ دے کہ ایک دو کے لئے نہ کسی خاص قوم کے لیے اور نہ ہی کسی خاص ملک کے لئے
بلکہ میں دنیا کے ہر گوشہ کے باشندوں کے لئے مبعوث ہو کر آیا ہوں۔اور میرا بھیجنے والا
اللہ ہے جو کہ آسمان و زمین کا بادشاہ ہے اور مالک ہے۔اس لئے میری بات کو ہلکا مت
خیال کرو بلکہ یاد رکھو کہ اگر تم نے میرا مقابلہ کیا تو لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ
ملک اسی کا ہے وہ تم سے فوراً چھین لے گا۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کا
جس نے مقابلہ کیا وہ ذلیل ہوا اور علاوہ اور ذلتوں کے ملک بھی خالی کرنا پڑا۔پھر آپ
کے بچے متبعین حضرت ابو بکر صدیق ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ اور
حضرت معاویہ کے زمانوں میں بھی جو کوئی سامنے آیا ذلیل ہوا اور خائب و خاسر ہوا۔چنانچہ اُس وقت تو اور رنگ تھا اب بھی پادری صاحبان نے جس وقت سے اسلام کے
بر خلاف منہ زوری کرنی شروع کی ہے اُس وقت سے یورپ سے پادریوں کی حکومت
ملتی جاتی ہے اور اب صرف چند جگہ ہی رہ گئی ہے۔ورنہ کل یورپ میں ان کا سکہ چلنا
بند ہو گیا ہے۔وہ طاقتیں جو کروڑوں روپیہ ان کی مدد کے لئے خرچ کرتی تھیں اب
پیہ دینا تو الگ خود ان سے وصول کرنا چاہتی ہیں۔انگلستان سے ان کا دخل اٹھ
گیا۔فرانس و پیجئیم سے ان کا دخل اٹھ گیا۔جرمن سے ان کو جواب ملا۔ایشیا میں
ان کی ذلت ہوئی تو امریکہ نے ان کی اطاعت کا جوا اتار کر پھینک دیا۔چنانچہ
تاریخ کو اٹھا کر دیکھو کہ جس وقت سے اسلام کے برخلاف انہوں نے زہر اگلنا
شروع کیا ہے اور قرآن شریف کی ہتک پر کمر باندھی ہے تبھی سے ان پر تبا ہی آنی
شروع ہوئی ہے۔اور کہاں تو بادشاہ تک پادریوں سے ڈرتے تھے اور کہاں
مذہب کے برخلاف فیصلے ہو رہے ہیں اور اگر پادری صاحبان کچھ چون و چرا کریں تو

سيرة النبي علي
18
جلد 1
گورنمنٹ تو الگ عوام تک بھی گر جا پھونک دیتے ہیں۔لمبی تحقیقات تو تاریخوں سے
ہوسکتی ہیں میں ایک واقعہ یہاں لکھ دیتا ہوں جس سے میری تصدیق ہوتی ہے۔ڈاکٹر ہے۔ایف آرنلڈ مسلم مشن سوسائٹی کے آنریری سیکرٹری کی کتاب ”اسلام اور
عیسائیت سے جو کہ 1874ء میں چھپی ہے ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ سب سے اول مسلمانوں
کے برخلاف اگر کوئی باقاعدہ سو سائٹی تیار ہوئی ہے تو وہ 1822ء میں بیل (Biel) کے
مقام پر ہوئی ہے (جو کہ غالباً سوئٹزر لینڈ میں ہے ) چنانچہ اس سوسائٹی نے ایک ہزار
سے زائد مشنری ادھر ادھر بھیجے تھے مگر یہ سوسائٹی بہت جلد 1833ء میں گورنمنٹ کے
حکم سے ملک بدر کی گئی۔چنانچہ ڈاکٹر فنڈ ر جو میزان الحق کا مصنف ہے وہ بھی اس گروہ
کے ساتھ یورپ سے بھیجا گیا تھا۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے فورا ہی اس
سوسائٹی کو مفسد قرار دلوا کر ذلت کے ساتھ ملک بدر کرا دیا۔مگر چونکہ پادری صاحبان
نے نصیحت حاصل نہیں کی اس لئے آج ہم دیکھتے ہیں تو یورپ میں کہیں یونیٹیرین فرقہ
کا زور ہے جو یسوع کی ابنیت پر سو سو قہقہہ لگا تا ہے تو کہیں فری تھنکر پیدا ہو گئے ہیں کہ
جن کا کام ہی پادری صاحبان کو گالیاں دینا اور ان کے راز پوشیدہ کو ظاہر کرنا ہے۔مگر
یہ باتیں بھی کچھ نہ تھیں اگر یورپ مسیحیت پر قائم رہتا۔مگر جو لوگ یورپ سے دنیا کو
نجات دینے کے لئے نکلے تھے ان کے اپنے وطن میں اسی فیصد سے بھی زیادہ لوگ
دہر یہ ہو گئے ہیں۔اور اسی وجہ سے جہاں جہاں پادریوں کا کچھ اختیار تھا ان کو اس
سے بے دخل کر دیا گیا ہے۔یہ اس آیت کے ماتحت ہے کہ لَهُ مُلْكُ السَّمواتِ
وَالْأَرْضِ۔بے شک سب کچھ خدا ہی کا ہے۔وہ اس پاک کتاب پر ٹھٹھا کرنے
والوں کو بغیر سزا کے نہیں چھوڑتا مگر اس کو جو تو بہ کرے۔تیسری آیت اس بارے میں سورۃ سبا کے رکوع 3 میں ہے کہ وَمَا اَرْسَلْنَك
إِلَّا كَافَةً لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ 4 یعنی ہم نے
تجھ کو نہیں بھیجا مگر صرف اس لئے کہ اب تمام دنیا کے لئے ایک نبی کی ضرورت تھی اور

سيرة النبي علي
19
جلد 1
وہ اس بات کی محتاج تھی کہ بجائے الگ الگ نبی آنے کے ایک ہی نبی آئے جو کامل
اور مکمل ہو ، جس کے وجود پر تمام دنیا کی ہدایت کا دارو مدار ہو اور جس کے توسط
سے لوگ اس خالق حقیقی تک پہنچیں کہ جس تک پہنچنا تمام بزرگیوں سے بزرگ تر
اور تمام انعامات سے بڑا انعام ہے۔اس لئے ہم نے تجھ کو اس کام کے لئے
چنا اور بشیر و نذیر بنا کر مبعوث کیا۔مگر اکثر لوگ جانتے نہیں۔اور تیری بے کسی
کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ شخص جو ایسا کمزور اور غیر مشہود ہے اس کی تعلیم اور ہدایت
تمام دنیا میں کس طرح پہنچے گی اور کس طرح تمام دنیا کے لئے بشیر و نذیر ہو جائے
گا۔ایک ہمارا مقابلہ تو یہ کر نہیں سکتا پھر سب دنیا میں اس کے پیرو کس طرح پھیل
جائیں گے اور یہ چند آدمی بڑھتے بڑھتے کل دنیا کا احاطہ کس طرح کر لیں گے۔چنانچہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کے خیالات و اقوال کو اس طرح ظاہر فرماتا ہے کہ جب
مخالفین اسلام نے آنحضرت ﷺ کا یہ قول سنا کہ میں سب دنیا کے لئے مبعوث ہوا
ہوں اور سب کے لئے بشیر و نذیر ہو کر آیا ہوں اور میری تعلیم ہر جگہ پھیل جائے گی تو وہ
حیران ہوئے وَيَقُولُونَ مَتَى هَذَا الْوَعْدُ اِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ 5 یعنی اگر تم
سچے ہو تو یہ وعدہ کب پورا ہوگا اور کب آپ کی بشارت اور آپ کا انذار تمام دنیا میں پھیل
جائے گا اور آپ کے دشمن ذلیل اور پیرو با عزت ہوں گے۔اس پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
قُل لَّكُمْ مِّيْعَادُ يَوْمٍ لَّا تَسْتَأْخِرُونَ عَنْهُ سَاعَةً وَلَا تَسْتَقْدِمُوْنَ ان کو کہہ
دو کہ دوسروں سے تم کو کیا اپنی سنو کہ تمہارے لئے ایک یوم ( جو الہامی کتب میں ایک
قلیل مدت سے مراد ہوتی ہے) کی مدت مقرر ہو چکی ہے۔اب اس مدت کے اندر
اندر تم کو انذار سنا دیا جائے گا۔اور موقع بدر پر تم کو اس انکار کی حقیقت معلوم ہو جائے
گی۔باقیوں کا معاملہ خدا کے سپرد ہے جب ان کا موقع آئے گا ان تک بھی یہ کلام
پہنچ جائے گا۔ہاں تمہارا واقعہ ان کے لئے ایک عبرت کا کام دے گا۔چنانچہ ان
لوگوں نے بدر کے موقع پر اپنی قسمت کا انجام دیکھ لیا اور کچھ مدت کے اندر اندر ہی

سيرة النبي علي
20
جلد 1
اسلام دنیا میں پھیل گیا جو کہ ایک عقلمند کے لئے ایک بڑی آیت ہے جو مذکورہ بالا آیت
الله
کے مطابق پوری ہوئی۔پھر چوتھی آیت میں جس میں آنحضرت ﷺ کے عہدہ کی میعاد بیان کی گئی ہے کہ
کب تک آپ کا مذہب قائم رہے گا یہ ہے ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ
وَلكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيْنَ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عَلِيْمًا۔یعنی نہیں
ہیں آنحضرت ﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ لیکن آپ اللہ تعالیٰ کے
رسول ہیں اور رسول بھی کیسے کہ خاتم النبین ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا جاننے والا
ہے اور کوئی ذرہ بھی اس کے علم سے باہر نہیں۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ آنحضرت ﷺ خاتم النبیین ہیں اور آپ کے بعد اب کوئی شخص نہیں آئے گا کہ جس
کو نبوت کے مقام پر کھڑا کیا جائے اور وہ آپ کی تعلیم کو منسوخ کر دے اور نئی شریعت
جاری کرے بلکہ جس قدر اولیاء اللہ ہوں گے اور متقی اور پرہیز گار لوگ ہوں گے سب
کو آپ کی غلامی میں ہی ملے گا جو کچھ ملے گا۔اس طرح خدا تعالیٰ نے بتا دیا کہ آپ کی
نبوت نہ صرف اس زمانے کے لئے ہے بلکہ آئندہ بھی کوئی نبی اور نہیں آئے گا بلکہ اب
ہمیشہ کے لئے آپ کی ہی تعلیم جاری رہے گی اور یہی لوگوں کی ہدایت کا موجب ہو
گی۔جو اس سے باہر نکلے گا وہ درگاہ الہی میں نہیں پہنچ سکے گا۔اس جگہ ایک اور نکتہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا مگر بظاہر اس جگہ اس کا جوڑ کوئی معلوم نہیں ہوتا کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے جس قدر باتیں بیان فرمائی ہیں وہ ظاہر ہیں۔ان کے لئے یہ بتانا کہ
اللہ تعالیٰ ہر ایک چیز کا جاننے والا ہے کچھ ضروری نہ تھا۔سواصل بات یہ ہے کہ یہاں
آپ کے خاتم النبین ہونے کے متعلق ایک پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ آنحضرت علی
ے پہلے دنیا میں سینکڑوں نبی گزرے ہیں جن کو ہم جانتے ہیں اور جنہوں نے بڑی
بڑی کامیابیاں دیکھیں بلکہ کوئی صدی نہیں معلوم ہوتی کہ جس میں ایک نہ ایک جگہ

سيرة النبي علي
21
جلد 1
مدعی نبوت نظر نہ آتا ہو۔چنانچہ کرشن ، رام چندر ، بدھ ، کنفیوشس ، زرتشت ، موسی اور
عیسی تو ایسے ہیں کہ جن کے پیرو اب تک دنیا میں موجود ہیں اور بڑے زور سے اپنا
کام کر رہے ہیں اور ہر ایک اپنی ہی سچائی کا دعویٰ پیش کرتا ہے۔مگر آنحضرت ﷺ کے
دعوئی کے بعد تیرہ سو برس گزر گئے ہیں کہ کسی نے آج تک نبوت کا دعوی کر کے کامیابی
حاصل نہیں کی۔آخر آپ سے پہلے بھی تو لوگ نبوت کا دعویٰ کرتے تھے اور ان میں سے
بہت سے کامیاب ہوئے (جن کو ہم تو سچا ہی سمجھتے ہیں ) مگر آپ کی بعثت کے بعد یہ سلسلہ
کیوں بند ہو گیا، اب کیوں کوئی کامیاب نہیں ہوتا ؟ صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہی پیشگوئی
ہے کہ آپ خاتم النبیین ہیں۔اب ہم اسلام کے مخالفین سے پوچھتے ہیں کہ اس سے بڑھ کر
کیا نشان ہو سکتا ہے کہ آپ کے دعوے کے بعد کوئی شخص جو مدعی نبوت ہوا ہو کامیاب نہیں
ہوا۔پس اس کی طرف اشارہ تھا کہ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْ ءٍ عَلِيمًا یعنی ہم نے آپ
کو خاتم النبیین بنایا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کے بعد اب کوئی نبی نہ آئے گا اور
کوئی جھوٹا آدمی بھی ایسا دعویٰ نہیں کرے گا کہ ہم اس کو ہلاک نہ کر دیں۔چنانچہ یہ
ایک تاریخی پیشگوئی ہے کہ اس کا رڈ کسی سے ممکن نہیں۔اگر ہے تو ہمارے سامنے پیش
کرو۔مگر اس طرح نہیں کہ کسی نے دعوی کیا ہو اور لاکھ دو لاکھ اس کے پیرو ہو گئے۔بلکہ ایسا آدمی کہ جس نے آنحضرت ﷺ یا آپ سے پہلے نبیوں کی طرح کامیابی
حاصل کی ہو مگر کوئی نہیں جو ایسی نظیر پیش کر سکے۔غرض قرآن شریف نے بڑے زور سے دعوی کیا ہے کہ میں تمام دنیا کے لئے آیا
ہوں اور ہر زمانہ کے لئے ہوں مگر برخلاف اس کے جیسے کہ میں پہلے لکھ آیا ہوں دوسری
کتب کا یہ دعویٰ نہیں۔اس لئے ان کا دعوی کرنا کہ ہم نجات سب عالم کے لئے پیش
کرتے ہیں کسی طرح بھی درست نہیں اور ان کا کوئی اختیار نہیں کہ اپنی تعلیم غیر مذاہب
کے سامنے پیش کریں۔اور جب ان کو ان کی کتب اس بات کی اجازت ہی نہیں دیتیں تو
ہمارے سامنے ان کا اپنی نجات کو پیش کرنا ہی غلط ہے۔کیونکہ ان کی نجات تو انہی تک

سيرة النبي علي
22
جلد 1
محدود ہے اور اسلام کی نجات سب دنیا کے لئے ہے۔اور چونکہ خدا تعالیٰ رب العالمین
66
ہے اس لئے سچی بات یہ ہے کہ اصل نجات وہی ہے جو اسلام پیش کرتا ہے۔“
تفخیذ الاذہان اپریل 1910 ءصفحہ 146 تا153)
1: الفاتحة : 2
2: الانعام: 20
3: الاعراف: 159
4: سبا : 29
5: سبا : 30
6: سبا : 31
7: الاحزاب : 41

آج 10 میں سے 10 باقی