حضرت مسیح ناصریؑ اور رسول کریمﷺ کی زندگیوں کا موازنہ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
23
23
حضرت مسیح ناصری اور رسول کریم علیہ کی
زندگیوں کا موازنہ
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ”نجات کا فلسفہ“ کے
عنوان سے 1910ء میں تفخیذ الا ذہان میں سلسلہ وار مضامین تحریر کیسے جس میں آپ
حضرت مسیح ناصری اور رسول اللہ ﷺ کی زندگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے
ہیں :۔"رسول اللہ ﷺ اور مسیح کی زندگیوں کا نہایت مختصر الفاظ میں مقابلہ کر کے
دکھلاتا ہوں کہ ان دونوں میں سے کس کو دوسرے پر فضیلت ہے۔مسیح کی پیدائش جس
ملک میں ہوئی ہے وہ اپنے وقت میں امن و امان کے لئے مشہور تھا۔لیکن اس کے
صلى الله
برخلاف رسول اللہ ہے جس ملک میں پیدا ہوئے ہیں وہ اپنے فسادوں اور جنگوں کے
لئے شہرہ آفاق تھا۔اور ان دونوں باتوں کو مد نظر رکھ کر ایک عظمند انسان خوب سمجھ سکتا
ہے کہ آپ کو اس ملک کے درست کرنے کے لئے کیا کیا مشکلات پیش آ سکتی تھیں اور
برخلاف اس کے مسیح کس امن و چین میں تھا۔کیونکہ یروشلم پر اُس وقت رومیوں کی
حکومت تھی جو کہ اپنے وقت میں قانون کی پابندی کے لئے ایک خاص شہرت رکھتے
تھے اور ان کے ملک میں کسی کی مجال نہ تھی کہ کسی شخص پر بلا قانون کے ظلم کر سکے۔پس
مسیح کا اس ملک میں پیدا ہونا اس کے لئے بہت سی آسانیوں کا باعث تھا کیونکہ گواس
کے مخالف اس کی تعلیمات کے اور اس کی جان کے ہی مخالف ہوں لیکن جوش کے
جلد 1
سيرة النبي علي
24
جلد 1
ماتحت اس پر حملہ نہیں کر سکتے تھے۔اور گو وہ غضب میں اندھے بھی ہو جاتے مگر ان کے
لئے بغیر قانون کی آڑ کے اور کوئی وسیلہ نہ تھا جس سے مسیح کو سیدھا کرسکیں۔برخلاف
اس کے رسول اللہ علیہ کو جس قوم سے واسطہ پڑا تھا وہ اپنے جوشوں کے پورا کرنے
کے لئے بالکل آزاد اور مختار تھی اور کوئی قانون نہ تھا جو ایسے سخت سے سخت ارادوں کی
روک تھام کر سکے۔اور نہ صرف کوئی دنیاوی سلطنت یا قانون ہی اس کو اپنی حدود
میں نہ رکھ سکتا تھا بلکہ کوئی شریعت بھی اس قوم کے پاس نہ تھی جو کہ اس کے دل پر
حکومت کرتی ہو۔اور نہ ہی علوم سے ان کو کچھ بہرہ تھا کہ اخلاق کی رہنمائی سے ہی وہ
اپنے جوشوں سے باز رہتی۔پس اگر مسیح کی قوم قیدی تھی تو یہ اس کے برخلاف آزاد تھی۔اور اگر وہ بند تھی تو یہ کھلی تھی۔اور اگر اس کے رستہ میں رکا وہیں تھیں تو یہ بے روک ٹوک
تھی۔اور اگر وہ اپنے جوشوں کے پورا کرنے سے قاصر تھی تو یہ قادر تھی اور وہ کسی
شریعت کے جوئے یا عذاب کے خوف کے نیچے تھی تو یہ ان دونوں باتوں
بری۔پس جو اختیار کہ مسیح پر اس کی قوم کو تھا اس سے کہیں زیادہ رسول اللہ ﷺ پر آپ
کی قوم کو تھا اور جو نقصان کہ مسیح کی قوم اس کو بسبب گونا گوں رکاوٹوں کے نہ پہنچا سکتی
تھی وہ رسول اللہ ﷺ کی قوم اپنی آزادی کی وجہ سے پہنچا سکتی تھی۔پھر مسیح قانون کی پناہ
میں ہونے کے علاوہ اپنے ماں باپ کی پناہ اور اپنے بھائیوں کی حمایت میں تھا برخلاف
اس کے رسول اللہ ﷺ کے والدین اور دادا آپ کے بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے
اور صرف ایک چا کی مدد آپ کے ساتھ تھی۔پھر مسیح کی تعلیم وہی تھی جو کہ تو رات و
زبور وغیرہ کی ہے لیکن رسول اللہ نے کفار کے اپنے طرز عمل کو ہی برا نہ کہتے تھے بلکہ
ان کے معبودوں کو بھی حَصَبُ جَهَنَّم قرار دیتے تھے۔جس سے پتہ لگ سکتا ہے کہ
مسیح کی قوم کو ان سے کچھ زیادہ اختلاف نہ تھا مگر رسول اللہ ﷺ کی قوم میں اور آپ
میں ایک اختلافات کا سمندر حائل تھا جو ان کو آپ کی مخالفت کے لئے ہر دم ابھارتا
تھا۔پھر جو شخص مسیح کی پیروی کرتا تھا اسے سوائے گالیوں کے کچھ نقصان نہ پہنچتا تھا یا
صلى الله
صلى
سيرة النبي علي
25
جلد 1
زیادہ ہوا تو کہیں مار پیٹ پڑ جاتی تھی۔لیکن رسول
اللہ ﷺ کے ساتھ تعلق پیدا کرنا نہ
صرف عزیز و اقرباء سے قطع تعلق کر لینا تھا بلکہ اپنی جان سے بھی ناامید ہونا تھا۔چنانچہ حواریوں کا زیادہ سے زیادہ پیٹنا ثابت ہے اور صحابہؓ کا نہ صرف مارکھانا بلکہ قتل ہونا
پایہ ثبوت کو پہنچتا ہے۔اور پھر قتل بھی معمولی نہیں ایسے واقعات بھی ہیں کہ مرد کی ایک
ٹانگ ایک اونٹ سے باندھ دی اور دوسری دوسرے سے اور پھر دونوں کو مختلف سمتوں
میں چلا دیا۔اور پھر مسیح کے ساتھ کی عورتوں کی نسبت تو گالی گلوچ بھی ثابت نہیں اور
رسول اللہ ﷺ کو ماننے والی عورتوں میں سے بعض کا قتل اور ایسا قتل کہ ان کے فروج
میں نیزہ مار کر مار دیا گیا ثابت ہے۔پھر مسیح شہروں اور بستیوں میں کھلم کھلا وعظ دیتا پھرتا
تھا اور رسول کریم میے کے مخالفین آپ کو اس قدر آزادی نہیں دیتے تھے بلکہ آپ کا
اگے دیگے آدمیوں میں تبلیغ کرنا بھی وہ لوگ نا پسند کرتے تھے اور جہاں آپ کو دیکھتے
زدو کوب کرنے سے نہ ٹلتے تھے۔پھر اگر مسیح کہیں بھاگ جاتا تو وہ لوگ ایسے ناراض نہ
تھے کہ اس کا پیچھا کرتے۔لیکن رسول اللہ ﷺ مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ میں
تشریف لے گئے تو آپ کا پیچھا لوگوں نے وہاں تک کیا۔مسیح کے پکڑنے کا خیال اس
کے مخالفین کو ایسا نہ تھا جتنا کہ آپ کے مخالفین کو آپ کے گرفتار اور قتل کرنے کا تھا۔کیونکہ
مسیح کے سر کا اس کے دشمنوں نے تمہیں درہم انعام مقرر کیا لیکن رسول اللہ کے لئے
ایک سو اونٹ کا انعام اعلان کیا گیا۔پھر مسیح کی جنگ یعنی زبانی بات چیت صرف
یہودیوں سے تھی اور رسول اللہ ﷺ نے اپنی سچائی سے سب دنیا کو اپنے مقابل پر لاکھڑا
کیا تھا اور مسیح اپنی حکومت کی پناہ میں تھا اور رسول
اللہ ہے
کے مقابل نہ صرف آپ کی
اپنی قوم تھی بلکہ اُس وقت کی دونوں زبر دست یعنی قیصر روما اور کسری کے ایران کی حکومتیں
بھی آپ کے استیصال کا ارادہ رکھتی تھیں اور علاوہ ان کے عرب کے مسیحی اور یہودی بھی
آپ کے ساتھ بیر رکھتے تھے۔مگر باوجود ان تمام مشکلات کے جو رسول اللہ ہے کے
راستہ میں تھیں اور ان خطرات کے جو آپ کی ہلاکت کے لئے اگر آپ (نعوذ باللہ )
صلى
الله
صلى الله
سيرة النبي علي
26
جلد 1
جھوٹے ہوتے کافی تھے آپ بڑھے اور پھولے اور پھلے اور دن رات آپ کا قدم
آگے بڑھا۔اور جو کوئی آپ کے مقابلہ میں آیا ہلاک ہوا۔اور جو کوئی آپ پر گرا ہلاک
ہوا اور جس پر آپ گرے اسے ہلاک کر دیا۔آپ کے مخالفین کے گھر اجڑ گئے ، ان کی
بستیاں ویران ہو گئیں، جس نے آپ پر تلوار چلائی قتل کیا گیا۔ان کی بیویاں بیوہ ہو
گئیں، ان کے بچے یتیم ہوئے ، ان پر رونے والا بھی کوئی نہ ملا۔چیلیں اور کتے آپ
کے اعداء کا گوشت کھا گئے۔وہ دنیا و آخرت میں ذلیل کئے گئے اور کوئی نہ تھا جو ان کو
بچاتا۔وہ برباد کر دیئے گئے اور کوئی نہ نکلا جو ان کی مدد کو آتا۔جنہوں نے آپ کو گمنام
کرنا چاہا تھا وہ خود گمنام ہو گئے اور آج تک ان کے نام ونشان کا پتہ نہیں۔آج کوئی
ہے جو ابو جہل کی نسل ہونا اپنے لئے پسند کرے؟ کیا کوئی ہے جو عتبہ وشیبہ کے نام اپنے
آباء میں لینا فخر سمجھے؟ وہ صنادید عرب جو اپنے ملک کے باپ کہلاتے تھے ان کی
عمارتیں آپ کے سامنے گر گئیں، وہ آپ کی اطاعت میں سر کے بل گرائے گئے۔ان
کے ماتھوں پر غلامی کا داغ لگایا گیا، وہ بہادروں کا بہادر اور بادشاہوں کا بادشاہ دس
ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ فتح کرنے گیا اور وہ بت جو خدائے واحد کے مقابلہ میں
کھڑے کئے جاتے تھے اسی بندہ کے آگے سرنگوں کئے گئے اور اس کے زبر دست
ہاتھوں ان کے ٹکڑے اڑا دیئے گئے۔زمین سے لے کر آسمان تک اس کا نور چمکا اور
خود خدا نے اس کے صدق پر شہادت دی اور اس کا رحیم کریم دل اپنے مخالفین کے لئے
پیجا اور لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 1 کی دلکش آواز نے نہ صرف آپ کے مخالفین کے
جسموں کو ہی بچا لیا بلکہ ان کی روحوں کو بھی ابدی دوزخ کے پھندے سے نجات
دلا دی۔لیکن یسوع باوجود ان آسانیوں کے جو میں اوپر لکھ آیا ہوں کہ نہ اس کی قوم ایسی
خطرناک تھی اور نہ اس کو اس سے ایسی دشمنی ہی تھی روز بروز کمزور ہی ہوتا گیا اور آخر
نوبت یہاں تک پہنچی کہ وہ شخص جو اپنے حواریوں
کو بارہ تختوں کا وعدہ دیتا تھا اور ابن اللہ
سيرة النبي علي
27
جلد 1
ہونے کا دعویٰ کرتا تھا۔اور اپنے آپ کو شہزادہ کہتا تھا، جو یہودیوں کی ہلاکت کی
پیشگوئیاں کر رہا تھا، جو رومن سلطنت کی بھی کچھ حقیقت نہ سمجھتا تھا، جسے اپنی ترقیوں کی
بڑی بڑی امیدیں تھیں اور جو آسمانی بادشاہت کے وعدے دے کر اپنے حواریوں
کے حوصلہ کو بڑھا رہا تھا یہودیوں کے قبضہ میں پڑا اور کچھ ایسا پھنسا کہ آخر نہایت
کرب واندوہ اٹھا کر سولی پر لٹکایا گیا۔اور اُس وقت اس کے دشمنوں نے اس کے منہ
پر تھوکا اور کانٹوں کا تاج پہنایا اور پانی کی جگہ سرکہ پلایا۔اور اس بے بسی اور بے کسی
کی حالت میں وہ چینیا اور ایلی ایلی لما سبقتنی 2 کی دردناک اور مایوسی کی مجسم
آواز اس کے منہ سے نکلی اور بقول مسیحیوں کے ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے رخصت
ہو گیا۔اور ساتھ ہی ان تمام دعووں پر جو اس نے اپنی ذات کی نسبت اور حواریوں
کے بارے میں کئے تھے پانی پھر گیا۔اب بتاؤ کہ کیا وہ شخص جو باوجود سخت سے سخت
مصیبتوں کے اور دشمنوں کے حملہ کے کامیاب ہوا خدا کا بیٹا کہلانے کا مستحق ہے یا وہ
جو مقابلۂ چین اور آرام سے زندگی بسر کر رہا تھا اور جس کے راستہ میں کوئی سخت
رکاوٹیں نہیں تھیں مگر باوجود اس کے ناکامی و نامرادی سے اس دنیا سے گزر گیا
(بقول مسیحی صاحبان کے )۔تشخیذ الا ذہان اگست 1910 ءصفحہ 305 تا 309)
1: السيرة الحلبية جلد 3 صفحه 208 زیر عنوان فتح مكة شرفها الله تعالى مطبوعہ بیروت لبنان
$2012
2 متی باب 27 آیت 46 صفحہ 957 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء