رسول کریمﷺ کا جینا اور مرنا بس خدا کے واسطے
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
28
جلد 1
صلى
الله
رسول کریم ماہ کا جینا اور مرنا بس خدا کے واسطے
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب اپنی ایک تقریر میں جو ”بدر“
جنوری 1911ء میں شائع ہوئی رسول کریم میہ کے تمام اقوال وافعال اور اپنی ذات
میں خدا میں فنا شدہ ہونے کے بارہ میں فرماتے ہیں:۔قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ لَا شَرِيكَ لَهُ
وَبِذلِكَ أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ 1 -
یہ حال ہے اس شخص کا جس کا جینا اور مرنا اللہ رب العالمین کے واسطے ہے۔اس میں ایک تصوف کا نکتہ ہے وہ یہ کہ دو مدارج کا بیان ہے۔فنا اور بقا۔نُشک،
نسیکہ قربانی کو کہتے ہیں اور کپڑوں کو جو میل لگا ہے اسے دھو کر صاف کرنا۔صلوٰۃ زندگی
کا باعث ہے۔وہ اعلیٰ سے اعلیٰ عبادت جس سے انسان خدا تک پہنچتا ہے۔اس کے
بھی دو درجے ہیں۔ایک تو اس حالت میں مومن آجاتا ہے کہ وہ خدا کو دیکھ رہا ہے
اور ایک اس سے کم کہ یہ سمجھے کہ خدا مجھے دیکھ رہا ہے۔جب انسان تن ، من ، دھن
سے اللہ پر قربان ہو جاتا ہے تو فنا کے مقام سے گزر کر بقا کے درجے میں آتا ہے۔صلوۃ کے مقابلہ میں مَحْيَايَ رکھا ہے اور نُسکی کے مقابلہ میں مَمَاتِي۔ایسے شخص
کو جو اپنی نفسانی خواہشات قربان کر دیتا ہے اور اپنے دل کو دھو کر پاک وصاف بنالیتا
ہے ایسی زندگی عطا ہوتی ہے جس میں اسے خدا ہی خدا نظر آتا ہے۔یہ ابراہیم کی
صل الله
شان ہے۔رسول کریم ﷺ اعلان فرماتے ہیں کہ اس درجہ کو میں بھی پہنچ گیا۔یہ
ابرا ہیمی درجہ ہے کہ حکم ہوتا ہے بچہ کو ذبح کرو۔آپ بغیر عذر کے اس پر طیار ہیں۔حکم
سيرة النبي علي
29
جلد 1
ہوتا ہے بیوی بچہ کو جنگل میں چھوڑ آؤ آپ اس پر بھی تیار ہیں۔رسول اللہ ﷺ نے
حضرت ابرا ہیم سے بڑھ کر لَا شَرِیکَ لَہ کو دکھایا۔مکہ کے کفار، مدینہ کے منافق ، یہود، مجوس ، مصر کے قبطی ، شامی ، رسول اللہ ہے
کے مخالف تھے۔بڑے بڑے مقابلہ آپ کے ہوئے مگر آپ نے اپنی پاک تعلیم کو
چھپایا نہیں بلکہ پانچ وقت چھتوں پر چڑھ چڑھ کر اس کے اعلان کی ہدایت فرمائی۔آخر
وہی شریر لوگ شرمسار ہو کر آپ کے حضور آئے۔آپ نے پوچھا کہ تم سے کیا سلوک کیا
جائے؟ تو گردنیں نیچی کئے ہوئے بولے جو یوسف نے اپنے بھائیوں سے کیا۔آپ
نے فرمایا لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ 2 آپ کی ذات مجسم رحم تھی۔طائف کا واقعہ بیان
فرماتے ہیں کہ میں کتنے میل دوڑ آیا اور مجھے معلوم نہ تھا کہ کدھر جا رہا ہوں۔فرشتہ نے
عرض کیا کہ اشارہ کی دیر ہے ابھی طائف کو الٹ دوں۔آپ نے فرمایا میں امید کرتا
ہوں اللہ انہیں ٹیک کر دے گا 3۔آپ نے اپنی تعلیم کو اپنے عقائد کو بھی نہیں چھپایا بلکہ
پکار پکار کے کہا اَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ میں خدا کا سب سے پہلا فرمانبردار اور اول درجہ
کا مسلمان ہوں۔ایک موقع کا ذکر ہے کہ آپ ایک درخت کے نیچے لیٹے تھے ایک شریر
آیا اور آپ کی تلوار اٹھا کر بولا آپ کو کون بچا سکتا ہے؟ تو آپ نے بڑے وثوق کے
ساتھ بلند آواز سے کہا اللہ۔یہ سننا تھا کہ اس کے ہاتھ کانپ گئے اور تلوار گر پڑی 4۔ایک
جنگ میں آپ اکیلے رہ گئے بڑا نازک وقت تھا۔چاروں طرف دشمنوں کا نرغہ مگر آپ
بڑی جرات کے ساتھ دشمنوں کے قریب ہو کر کہہ رہے ہیں اَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِب أَنَا
ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِب کہ دیکھو میں نبی ہوں اور جھوٹا نہیں ہوں۔ہاں عبدالمطلب کا بیٹا
ہوں 5۔یہ ہمارا پاک رسول مقتدا تھا جس نے نہ صرف زبان سے بلکہ اپنے ہر فعل
بتادیا کہ لَا شَرِيكَ لَهُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ۔رسول الله الله
کے کمالات اس درجہ بلند تھے کہ اگر کوئی خدائی کے لائق ہو سکتا ہے تو رسول اللہ یہ تھے۔مگر آپ کا اللهُ إِلَّا الله کے ساتھ ساتھ تعلیم دیتے ہیں کہ محمد اللہ کا فرستادہ ہے۔پھر کفار کو
سيرة النبي علي
30
جلد 1
سنایا جاتا ہے یايُّهَا الْكَفِرُونَ لَا أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ وَلَا أَنْتُمْ عَبدُونَ مَا أَعْبُدُ
وَلَا أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُمْ وَلَا انْتُمْ عُبِدُوْنَ مَا أَعْبُدُ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِيَ دِيْنِ هِ
کہ میں تمہارے معبودان باطلہ کی پرستش نہیں کرتا۔تمہارے لئے تمہارے اعمال کا
بدلہ ہے اور میرے لئے میرے اعمال کا بدلہ۔یہ فرق انشاء اللہ ظاہر ہو جائے گا۔میں خدا کے فرمانبرداروں سے ہوں۔کوئی حکم آئے گا میری گردن اٹھی ہوئی نہ پائے
گا۔“
1: الانعام: 164،163
( بدر 19 جنوری 1911 ءصفحہ 6)
2: السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 207 208 زیر عنوان فتح مكة شرفها الله تعالى مطبوع
بیروت لبنان 2014ء
صلى الله
3: مسلم كتاب الجهاد باب ما لقى النبي اول صفحہ 800 ، 801 حدیث نمبر 4653 مطبوعہ ریاض
2000ء الطبعة الثانية
4: بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع صفحه 700 حدیث نمبر 4135 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
:5 مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين صفحہ 790 حدیث نمبر 4616 مطبوعہ ریاض 2000ء
الطبعة الثانية
6: الكفرون : 2 تا 7