خاتم النبیینﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
31
جلد 1
خاتم النبين الله
صلى الله
بدر 23 مارچ 1911ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے
” خاتم النبیین“ کے عنوان سے ایک مضمون تحریر فرمایا جس کا مکمل متن درج ذیل ہے:۔”ہمارا ایمان ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ اپنے مخفی در مخفی تعلقات الہیہ کی وجہ
سے اس بلند مقام تک پہنچ گئے تھے کہ آپ کے رتبہ کا سمجھنا ایک نہایت مشکل امر ہے۔بڑے بڑے عظیم الشان انسان دنیا میں گزرے ہیں جنہوں نے اپنے نفسوں کو ہی پاک
نہیں کیا بلکہ قوموں کی قوموں کو سدھار دیا اور جو خدا تعالیٰ کے احکام میں ایسے منہمک
ہوئے کہ بس فنا ہی ہو گئے۔لیکن جس مقام پر آنحضرت ﷺ نے قدم مارا اُس تک
کوئی نہیں پہنچ سکا۔انسانی زندگی کا کوئی سا پہلو ہی لے لیں آپ بے نظیر ہی معلوم
ہوتے ہیں۔بچپن سے لے کر بڑھاپے تک اور بے کسی ، بے بسی کی حالت سے لے کر
ایک ملک کے بادشاہ ہونے تک کی مختلف حالتوں میں کوئی پہلو بھی ایسا نظر نہیں آتا کہ
جس میں آپ کے طریق عمل پر کسی قسم کی حرف گیری کا موقع ملے۔بلکہ جہاں تک غور
کریں کمال ہی کمال نظر آتا ہے۔اکثر لوگوں میں جن کو بادی النظر میں کامل سمجھا جاتا
ہے غور کریں تو بہت سی کمزوریاں پائی جاتی ہیں لیکن یہ ایک رسول اللہ ﷺ کی ہی
ذات ہے کہ نظر کو کتنا ہی باریک کرتے چلے جاؤ آپ کی کمزوریاں نہیں بلکہ آپ کے
کمال ہی کمال کھلتے چلے جائیں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ بھی فرماتا ہے کہ
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْى يُوحی 1 یعنی آپ کبھی بھی ہوائے نفس
سے کلام نہیں کرتے تھے بلکہ منشاء الہی کے ماتحت ہی آپ کے سب کام تھے۔
سيرة النبي علي
32
جلد 1
ج
پھر فرمایا کہ وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللهَ رَمی 2 یعنی آپ نے
جو کچھ پھینکا وہ آپ کا پھینکا ہوا نہ تھا بلکہ اللہ نے پھینکا تھا۔اسی طرح ارشاد ہوا ہے کہ
قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ 3 یعنی کہہ دو کہ میری
نماز اور میری قربانیاں اور میری زندگی اور میری موت سب اللہ تعالیٰ کے لئے ہی ہے جو
رب العالمین ہے۔غرضیکہ آپ نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے منشا کے آگے اس طرح
ڈال دیا تھا کہ آپ کی ساری زندگی میں ایک نمونہ بھی ایسا نظر نہیں آتا کہ آپ نے کبھی
اپنی بڑائی بھی چاہی ہو۔چنانچہ اسی کا نتیجہ یہ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم النبین کے
مرتبہ پر قائم کر کے آپ پر ہر قسم کی نبوتوں کا خاتمہ کر دیا۔اور آئندہ کے لئے اللہ تعالیٰ تک
پہنچنے کے لئے ایک ہی دروازہ کھلا رکھا گیا ہے اور وہ رسول اللہ ﷺ کی اتباع کا دروازہ
ہے۔ایک زمانہ تھا جبکہ مختلف ممالک میں مختلف قوموں کے لئے انبیاء آتے تھے اور
ایک کا دوسرے سے کچھ تعلق نہ ہوتا تھا لیکن آپ کی بعثت کے بعد کوئی شخص مامور نہیں
ہو سکتا جب تک کہ اس پر رسول اللہ ﷺ کی اتباع کی مہر نہ ہو۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔آپ
کے کمالات اس حد تک پہنچے کہ آپ کے بعد کوئی مامور من اللہ نہیں ہوسکتا جب تک کہ
آپ کی اس پر اتباع کی مہر نہ ہو۔بلکہ ہمارا ایمان ہے کہ آپ کے کمالات اعلیٰ سے اعلیٰ
ترقیات کی ان منازل تک پہنچ گئے کہ آپ کی اتباع کی برکت سے ایسے ایسے لوگ پیدا
ہو چکے ہیں کہ جو بڑے بڑے انبیاء کا مرتبہ رکھتے تھے۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ فرماتے
ہیں کہ عُلَمَاءُ أُمَّتِى كَانُبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيل 4 اور آپ کا فیض قیامت تک اسی طرح
جاری رہے گا۔کسی نبی کا سوسال ، کسی کا دوسوسال تک، کسی کا ہزار، کسی کا دو ہزار سال
تک سلسلہ جاری رہا اور اس کے بعد ان کا نور تاریک دلوں کو روشن نہ کر سکا۔لیکن آپ کا
نور جب تک کہ دنیا قائم ہے لاکھوں، کروڑوں انسانوں کے دلوں کو منور کرتے ہوئے
سلوک کی اعلیٰ سے اعلیٰ راہوں کو طے کراتا رہے گا۔آپ کو دوسرے انبیاء ورسل پر ہزاروں
فضیلتیں ہیں مثلاً یہ کہ آپ کے لائے ہوئے دین کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ
صلى الله
سيرة النبي علي
33
جلد 1
الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا 5 اور یہ خصوصیت کسی اور مذہب میں موجود نہ تھی بلکہ وہ خاص
خاص حالات کے ماتحت ہوتے تھے۔پھر آپ کے مبارک نام کو کلمہ توحید کے ساتھ شامل
کیا گیا ہے جو فضیلت کسی نبی کو نہیں دی گئی۔یہ بھی آپ کے ختم نبوت پر ایک دلیل
ہے۔آپ پر جس زبان میں کلام الہی اُترا ہے وہ اب تک زندہ ہے اور قیامت تک
زندہ رہے گی۔یہ فضیلت بھی کسی اور مذہب کے بانی کو نہیں ملی۔موسی مسیح، زرتشت،
بدھ ، ویدوں کے رشی ، کسی مدعی رسالت کی زبان اب تک محفوظ نہیں اور کسی ملک میں
بھی نہیں بولی جاتی۔جس کی وجہ سے نہ معلوم ان کی کتب میں اب تک کس قدر تغیر
ہو چکے ہیں۔آپ کو وہ صحابہ ملے کہ کسی اور کو نہیں ملے۔جانثار سپاہی ، فرمانبردار، مدبر،
محتاط راوی ، مخلص ، حافظ قرآن پاک ،بیان، نیک ذریت ، کامل خلفاء، کوئی چیز بھی تو
نہیں کہ جس سے آپ محروم رہے ہوں اور جو آپ کی تعلیم کے پھیلنے میں رکاوٹ کا
باعث ہوئی ہو۔اس کی وجہ کہ آپ خاتم النبیین کیوں ہوئے؟ یہ ہے کہ آپ گل صفات الہیہ کے
مظہر تھے اور پہلے انبیاء ایسے نہ تھے۔چنانچہ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ دَنَا فَتَدَنٰی
فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنی یعنی آپ اللہ تعالیٰ سے ایسے قریب ہوئے کہ قوسین
ملائی جاویں تو ان کے درمیان فاصلہ رہتا ہے، اتنا فاصلہ آپ میں اور اللہ تعالیٰ میں رہ
گیا ( یعنی کوئی فاصلہ نہ رہا) یہاں تک کہ وہ بھی نہ رہا اور آپ اس سے بھی قریب
ہو گئے۔یعنی آپ نے اپنی کمان رکھی ہی نہیں خدا کی ہی کمان میں اپنی کمان کو داخل
کر دیا اور اس طرح جہاں خدا تعالیٰ کا تیر چلا وہیں آپ کا چلا اور جس کی حمایت میں
چلا آپ کا تیر بھی اسی کی حمایت میں چلا ، تو گویا گل صفات الہیہ کے آپ مظہر ہو گئے۔چنانچہ حدیث شریف میں بھی ہے کہ اُوتِيْتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ یعنی ہر
قسم کے کمالات
سيرة النبي علي
34
جلد 1
مجھے دیئے گئے ہیں۔جس کی تائید قرآن شریف کی اس آیت سے بھی ہوتی ہے کہ
وَعَلَّمَ ادَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا 8۔پس آپ اللہ تعالیٰ کی تمام صفات کے مظہر تھے جن کا
تعلق انسان کی ترقیات سے ہے اور قرآن شریف سے ثابت ہے کہ خاص خاص
زمانوں میں خاص خاص ملکوں میں خدا تعالیٰ کی خاص خاص صفات کا ظہور ہوتا ہے۔پس پہلے تو یہ ہوتا تھا کہ ایک خاص صفت الہیہ کے ظہور کے وقت اُس زمانہ کے نبی کے
کمالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے اس لئے ایک اور نبی بھیج دیا جاتا تھا لیکن اب خواہ
کسی زمانہ میں کسی ملک یا قوم پر کسی صفت الہیہ کا ظہور ہوتا ہو تو رسول اللہ ہے کے
کمالات اس صفت کو اخذ کر کے دنیا پر پھیلانے کے لئے موجود ہوتے ہیں اور اس وجہ
سے اب کسی ایسے نبی یا رسول کے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہی جو آپ سے الگ ہو کر اپنا
سلسلہ قائم کرے بلکہ جو کمالات بھی کہ انسان حاصل کر سکتا ہے وہ آپ ہی کے اتباع
صلى الله
سے کرسکتا ہے۔لیکن باوجود ان کمالات کے جو آپ میں پائے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی
عبودیت ظاہر کرنے کے لئے فرماتا ہے۔مَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ
قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَفَأَبِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمُ و تا ایا
نہ ہو کہ وہ کمزور فطرتیں جو آپ سے بہت ادنیٰ درجہ کے انسانوں کو بھی خدا یا خدا کا بیٹا
قرار دیتی رہی ہیں آپ کی شان کو دیکھ کر آپ کو بھی کوئی ایسا ہی خطاب نہ دے دیں۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ
( بدر 23 مارچ 1911 ء صفحہ 2)
مجيد
1: النجم: 54
2: الانفال : 18
3: الانعام : 163
4 مکتوبات امام ربانی دفتر اول حصہ چہارم صفحہ 138 مطبوعہ 1330ھ
سيرة النبي ع
5: المائدة : 4
6: النجم : 9، 10
35
جلد 1
: مسلم كتاب المساجد باب المساجد ومواضع الصلوة صفحه 213 حدیث نمبر 1171
مطبوعہ ریاض 2000 الطبعة الثانية
8: البقرة : 32
9: آل عمران : 145