شانِ خاتم الانبیاءﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
36
36
جلد 1
صلى الله
شانِ خاتم الانبیاء علی
حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے دور میں اخبار وطن“ اور ”المنیر میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت خلیفہ اصیح الاول پر اعتراض کیا
گیا کہ آپ نے احمدیوں اور غیر احمدیوں میں ایک نہایت معمولی فرق پر
اختلاف ڈلوا دیا۔اس پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاح
نے حضرت خلیفہ اول کی منظوری سے تشحیذ الاذہان اپریل 1911ء میں مسلمان
وہی ہے جو سب ماموروں کو مانے“ کے عنوان سے مضمون لکھا۔اس مضمون میں
آپ نے رسول کریم ﷺ کی شان خاتم الانبیاء پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرمایا :۔غرضیکہ اے عزیز و! ہمارا ایمان ہے کہ حضرت صاحب خدا کے مرسل تھے اور
مامور من اللہ تھے اور ہمارا یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے انبیاء ہمیشہ بھیجتا رہتا ہے اور نہ
معلوم اور کتنے انبیاء آگے بھیجے گا لیکن ساتھ ہی یہ بھی ہمارا ایمان ہے کہ حضرت نبی کریم
محمد رؤوف رحیم رسول اللہ خاتم النبیین کے بعد کوئی تشریعی نبی نہیں آئے گا اور آپ ہر
قسم کی نبوتوں کے خاتم ہیں اور آئندہ جس کو اللہ تعالیٰ تک رسوخ ہو گا وہ آپ ہی کی
اطاعت کے دروازہ سے گزر کر ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا کہ
قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحِبُكُمُ اللهُ 1 اور اسی میں آپ کی
عزت ہے۔کیونکہ کیا وہ شخص معزز کہلا سکتا ہے جس کے ماتحت کوئی بھی افسر نہ ہو؟ بلکہ
معزز وہی ہوتا ہے جس کے ماتحت بہت سے افسر ہوں۔دنیا میں ہی دیکھ لو کہ تم
”بادشاہ کے لقب کو زیادہ معزز جانتے ہو یا شہنشاہ“ کے لقب کو۔پس شہنشاہ کا لفظ

سيرة النبي علي
37
جلد 1
اس لئے کہ اس میں بادشاہوں پر حکومت کا مفہوم پایا جاتا ہے، بادشاہ پر معزز ہے
ادنی نہیں۔اسی طرح ایسی نبوت جس کے ماتحت اور نبوتیں بھی ہوں اُس نبوت سے
اعلیٰ اور افضل ہے جس کے ماتحت اور نبوت کوئی نہ ہو۔کیا وہ شخص زیادہ معزز ہوگا جو
صلى الله
در بارشاہی تک انسان کو پہنچا دے یا جو دروازہ پر ہی لے جا کر چھوڑ دے۔پس ہمارا
یقین ہے کہ محمد رسول اللہ ہی لیے اپنی امت میں سے لوگوں کو اٹھا کر اعلیٰ مقامات پر پہنچا
دیتے ہیں اور آپ کے ماتحت ہزاروں نبی ہوں گے جو آپ کے ایک ایک لفظ کو
قابل اطاعت جانیں گے اور آپ کی محبت اور فرمانبرداری کو ذریعہ نجات یقین کریں
گے۔کیا یہ زیادہ معزز درجہ ہے یا وہ جو ہمارے مخالف پیش کرتے ہیں؟ پس ہم اسی
اصل کے ماتحت حضرت مسیح موعود کو بموجب احادیث صحیح نبی اور مامور مانتے ہیں اور
اس اعتقاد سے رسول اللہ ﷺ کی شان میں فرق نہیں آتا بلکہ اور بھی اعلیٰ ثابت ہوتی
( تفخیذ الا ذہان اپریل 1911ء)
66
ہے۔1: آل عمران : 32

آج 10 میں سے 10 باقی