رسول کریمﷺ کی پاک زندگی کا معیار۔ قرآن

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
38
جلد 1
صلى
رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی کا معیار - قرآن
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے جلسہ سالانہ قادیان 1911ء
کے موقع پر جو تقریر فرمائی وہ مدارج تقوی“ کے نام سے 1919 ء میں شائع ہوئی۔اس
لیکچر کی تمہید میں آپ نے رسول کریم ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے
66
وو
" حضرت مسیح ناصری فرماتے ہیں
” درخت اپنے پھلوں سے پہچانا
جاتا ہے 1۔یہ ایسا پکا، سچا اور ایسا پاک کلمہ ہے کہ اس میں زمانے کے تغیرات ،ملکوں،
حکومتوں ، علموں اور سائنسوں کے تغیرات نے ذرا بھی تبدیلی نہیں پیدا کی۔1900
برس گزر گئے لیکن اب بھی ہم دیکھتے ہیں کہ یہ فقرہ ” درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا
ہے‘ بالکل صحیح ہے۔جب میں رسول کریم ﷺ کی صداقت کو اسی جملہ میں مرکوز دیکھتا ہوں تو یہ فقرہ
مجھے بڑا مزہ دیتا ہے۔واقعی درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔دیکھو آم کا درخت ہے۔اس میں اگر ایسے پھل نہیں لگتے جس سے لوگ نفع
اٹھائیں تو وہ آم کس کام کا۔اگر وہ شیریں پھل دیتا ہے تو آم ہے ورنہ ایک لکڑی سے
زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔اسی طرح اگر انگور کی بیل میں انگور عمدہ لگتے ہیں تو وہ انگور ہے
ور نہ محض ایک گھاس ہے۔صلى
رسول کریم ﷺ کی پاک زندگی کا معیار ہمارے رسول اللہ ﷺ کی ذات
علیہ
پر بہت سے اعتراض کئے جاتے

سيرة النبي علي
39
جلد 1
ہیں اور بعض بے باک شریر آپ کو بدیوں میں ملوث بتا کر اس سورج کو چھپانا چاہتے
ہیں جس سے تمام جہان روشن ہے۔میں دیکھتا ہوں کہ یہی فقرہ آپ کے چال چلن کی
بریت کے لئے کافی ہے کیونکہ انسان جس قسم کا ہو اسی قسم کی باتیں کیا کرتا ہے۔اس
کے متعلق مجھے ایک قصہ یاد آیا ہے۔رابعہ بصری ایک مشہور بزرگ عورت گزری ہیں۔ان کے سامنے چند آدمیوں نے مسجد میں دنیا کی مذمت کی اور اس قدر مذمت کی کہ
عصر کا وقت آ گیا۔عصر کے بعد پھر اس طائفہ نے دنیا کی مذمت شروع کر دی۔آپ
نے غضب ناک ہو کر کہا کہ یقیناً تم دنیا کے طالب ہواسی لئے دنیا کا ذکر کرتے
ہو کیونکہ انسان کو جو چیز پسند ہو اسی کا ذکر کرتا ہے۔بعض اوقات محبوب کے شکوہ میں
وہی مزہ آتا ہے جو اس کی تعریف میں آیا کرتا ہے۔غرض انسان کو جس سے محبت ہو اسی
کا اکثر ذکر کرتا ہے۔یہی اصل ہاتھ میں لے کر رسول کریم ﷺ کی زندگی پاک ثابت
کرنے کو میرے لئے قرآن مجید کافی ہے۔كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ یوں تو عیسائیوں نے آپ کے خلاف کتابیں لکھی
ہیں اور مسلمانوں نے مجاہد النبی میں جو کچھ لکھا ہے وہ
بہت ہی زیادہ ہے لیکن ایک معترض کہے گا کہ یہ دونوں نا قابلِ اعتبار ہیں۔ایک
مسلمان نے خوش اعتقادی سے کہنا ہی ہوا کہ آپ کی توجہ ہر وقت خدا کی طرف لگی رہتی
تھی اور ایک عیسائی کا مذہبی فرض ہے کہ اس کے خلاف کہے۔پس تاریخ معیار
نہیں۔ہاں قرآن شریف ضرور قابل اعتماد ہے جو تبدیل نہیں ہوا۔عیسائیوں اور
صلى الله
یہودیوں کے خیال میں نبی کریم ﷺ کا اپنا بنایا ہوا ہواور مسلمانوں کے نزدیک خدا کا
کلام۔دونوں صورتوں میں نبی کریم ﷺ کی زندگی پاک اور مطہر ثابت ہوتی
کیونکہ ان پاک خیالات کا منبع وہی قلب ہو سکتا ہے جو ہر قسم کی آلائشوں سے پاک
ہو۔اگر کوئی قلب اس قسم کے پاک و جامع کلام کا اہل ہوتا تو آدم سے لے کر آپ
کے زمانہ تک کسی اور نبی پر یہ القاء ہوتا۔ابراہیم بھی خدا کو بہت پیارا تھا ،موسی“ بھی
صلى
ہے۔

سيرة النبي علي
40
جلد 1
بہت پیارا تھا عیسی بھی۔مگر ان پیاروں میں سے کسی کو وہ کلام نہ دیا بلکہ اپنے سب سے
پیارے نبی عربی ﷺ کو دیا۔انسان کی فطرت میں بھی یہ امر ہے کہ وہ اعلیٰ سے اعلیٰ ، عمدہ
سے عمدہ چیز اپنے پیارے بچے کے لئے رکھتا ہے۔پس خدا نے بھی اپنا لا ثانی کلام اپنے
اسی بندے کو دینا تھا جو سب پیاروں سے زیادہ پیارا تھا نہ کہ کسی گندوں سے بھرے
ہوئے انسان کو۔جیسا کہ نَعُوذُ باللہ مخالفین کا آنحضرت عے کے بارے میں گمان
ہے۔غور کرنے کی بات ہے کہ قرآن مجید کا کوئی رکوع بلکہ کوئی آیت عظمت و جبروتِ
انہی کے ذکر سے خالی نہیں۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو کس قدر تعلق و
اخلاص اللہ تعالیٰ سے تھا۔پھر مختلف حالات و اوقات کے متعلق جو احکام ہیں ان پرغور
کریں تو بھی آپ ﷺ کی پاک و مطہر زندگی کا ثبوت ملتا ہے۔جب ہم کھانا کھانے
بیٹھتے ہیں تو ارشاد ہوتا ہے دیکھو کیا کرنے لگے ہو پہلے بسم اللہ کہہ لو۔جب کھانا کھا
چکتے ہیں تو حکم ہوتا ہے الْحَمْدُ لِلہ کہ لو ورنہ ناشکری ہوگی۔اس ذات کا شکر ضروری ہے
جس نے رزق بخشا، صحت بخشی، معدہ دیا، دانت دیئے۔اسی طرح جب ہم کوئی کام
شروع کرنے لگتے ہیں تو وہ خیر خواہ ہمیں ہدایت کرتا ہے کہ تمہارا علم ناقص ہے 2 تمہاری
قوت میں کمزوری ہے پس اس پاک و قدوس، قادر و مقتدر سے مدد مانگ کر شروع کرو،
استخارہ کرلو۔نکاح کے لئے يَايُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ 3 سنا کر خدا کا
ڈر یاد دلا دیا۔اسی طرح جب ہم صبح کے وقت نیند سے اٹھتے ہیں تو ہم کو حکم ہوتا ہے کہ
کام شروع کرنے سے پہلے خدا کی تسبیح وتحمید و تقدیس کرلو۔پھر جب سورج ڈھلنے لگتا
ہے تو یادِ خدا کا حکم ہوتا ہے تا کہ تمہاری روحانیت کا آفتاب اسی طرح زائل نہ ہو
جائے۔پھر عصر کے وقت جب آفتاب کی حدت بہت کچھ کم ہو جاتی ہے تو پھر خدا کے
حضور گڑ گڑانے کا حکم دیا۔پھر جب سورج ڈوب جاتا ہے تو اس وقت بھی دعا کا حکم
ہے کہ الہی ! جس طرح یہ جسمانی سورج ڈوب گیا ہے روحانی سورج نہ ڈوب جائے
اور ہم انوار خداوندی سے محروم نہ رہ جائیں۔پھر جب بالکل اندھیرا پڑ جاتا ہے تو پھر

سيرة النبي علي
41
جلد 1
اس نُورُ السَّمواتِ وَالْاَرْضِ 4 کے حضور کھڑا ہونے کا حکم دیتا ہے ایسا نہ ہو کہ ہم
طرح طرح کی ظلمات میں رہ کر تباہ ہو جائیں۔یہ تعلیم ، یہ پاک تعلیم کیا کسی گندے
انسان کے دل سے نکل سکتی ہے؟ ہرگز نہیں۔بلکہ یہ اسی شخص کے پاک قلب سے نکل سکتی
ہے جس کی زندگی نہایت مطہر اور سارے جہان کے لئے نمونہ ہو۔یا درکھو جو شخص دنیا کو
جس قدر دین کی طرف متوجہ کرتا ہے یقیناً وہ اسی قدر خدا کا والہ وشیدا ہے۔پس یہ تعلیم کہ اٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ہر وقت خدا کو یاد رکھو اس
اخلاص ، اس محبت ، اس عشق ، اس پیار ، اس شیفتگی کا پتہ دیتی ہے جو نبی کریم ﷺ کو خدا
سے تھی۔پھر اسی تعلیم کا اثر دیکھ کر مسلمانوں کے بچے ، بوڑھے، جوان ، عورتیں سب
اسی رنگ میں رنگین ہیں۔کوئی بچہ گرتا ہے تو فوراً منہ سے حَسْبُكَ اللهُ، جب کوئی
خوشی ہوتی ہے تو زبانیں پکار اٹھتی ہیں اَلْحَمْدُ لِلہ۔آخر یہ بات کس نے ان کے دل
میں ڈالی ؟ رسول کریم ﷺ نے۔انسان اپنے پیارے کا نام کسی نہ کسی بہانے سے
الله
ضر ورسننا چاہتا ہے۔پس نبی کریم ﷺ کا پیارا تو خدا تھا۔آپ نے ہر حرکت وسکون ،
ہر قول وفعل سے پہلے پیارے کا نام بتا دیا۔سب سے نازک خطر ناک موقع تو انسان
کے لئے وہ ہوتا ہے جب شہوت کا بھوت اس کے سر پر سوار ہو۔جس وقت انسان
سب کچھ بھول کر صرف اسی خیال میں محو ہو جاتا ہے۔اور جب وہ دنیا اور دنیا کے
پیاروں سے الگ ہو کر ایک پیارے میں منہمک رہ جاتا ہے تو ایسے جوش کے وقت بھی
نبی کریم ﷺ کا ارشاد ہوتا ہے کہ اللهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنّبِ الشَّيْطَانَ
مَا رَزَقْنَاةِ پڑھ لیا کرو۔غرض کسی دلیل کی ضرورت نہیں ، تاریخی شہادت کی حاجت
صلى الله
نہیں۔صرف قرآن مجید ثابت کرتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا ہر قول و فعل خدا کے لئے تھا
اور آپ ﷺ کی زندگی پاک و مطہر تھی۔قرآن مجید سے پہلے اَعُوذُ پڑھنے کی تعلیم میں حکمت لوگ مذاہب
بناتے ہیں

سيرة النبي علي
42
جلد 1
کوئی کہتا ہے گدی بن جائے ، کسی کو حکومت کا شوق ہوتا ہے، کسی کو دولت جمع کرنے کا
خیال۔غرض مختلف وجوہات ہیں جن سے لوگ دین اختیار کرتے ہوں گے۔کوئی عیسائی
بنتا ہے تو اسے یہ بھی خیال آتا ہوگا کہ میرے ضلع کے ڈپٹی یا میرے صوبہ کے لیفٹیننٹ
گورنر یا میرے ملک کے وائسرائے خوش ہو جائیں گے۔مگر محمد رسول الله ل ل ا ل ل ہو ہی تو
دیتا ہے جس سے خدا کا قرب ، خدا کی خوشنودی حاصل ہو۔وہ اپنے پیرؤوں
کو تعلیم دیتے
وقت ارشاد فرماتا ہے کہ شاید تمہارے دل میں کوئی وسوسہ آ جائے اس لئے اَعُوذُ اور
بسم اللہ پڑھ لینی چاہیے۔جن کو محض اپنا مذہب پھیلانے کا شوق ہوتا ہے وہ تو کہتے
ہیں کہ ہمارے مذہب میں داخل ہو خواہ کسی طرح۔مگر یہاں ارشاد ہے کہ یہ دروازہ
عشق الہی کا ہے اس میں شیطانی ملونی سے نہ آؤ بلکہ شیطان پر لعنت بھیج کر اللہ تعالیٰ کی
پناہ مانگ کر۔پھر یہ اَعُوذُ نہ صرف ابتدا میں ہے بلکہ انتہا میں بھی یہی ارشاد ہوتا ہے کہ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ 6 پڑھ لو۔جس سے یہ مراد ہے کہ الہی میں نے تیری کتاب
کو پڑھا ہے۔ممکن ہے کہ کئی قسم کے قصور سرزد ہوئے ہوں۔اپنی عظمت کا خیال آگیا
ہو کہ میں صوفی بن جاؤں، لوگ مجھے بزرگ کہیں۔میرے پاؤں چومیں ، پس اپنے
رب کی پناہ میں آکر عرض کرتا ہوں کہ محض اسی کی محبت ہو جس کی خاطر میں لوگوں کو
اس کی تلقین کروں۔قرآن مجید کی تعلیم کا خلاصہ یوں تو سارا قرآن تقوی کی تعلیم سے لبریز ہے مگر جو
آیت میں نے آپ لوگوں کے سامنے پڑھ کر سنائی
ہے اس میں بھی ایک خاص رنگ میں تقویٰ کی ہی تعلیم دی گئی ہے۔جس سے اس بات
کا ثبوت مل سکتا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی کیسی پاک اور تقویٰ سے
لبریز تھی۔بلکہ
میرا مطلب یہ ہے کہ یہ پاک تعلیم اسی کو مل سکتی تھی جو خود تقولی سے معمور ہو۔اس لئے
اس کتاب سے رسول اللہ ﷺ کی قلبی کیفیت ہم معلوم کر سکتے ہیں۔کیا ہی خوش قسمت
تھے وہ لوگ جنہوں نے یہ پاک کلام خود رسول اکرم ﷺ کے منہ سے سنا۔دیکھو دہلی

سيرة النبي علي
43
جلد 1
میں دربار ہوا، بادشاہ سلامت نے جو کچھ فرمایا وہ اخباروں کے ذریعے کئی کانوں تک
پہنچ گیا۔مگر جو لذت ان لوگوں کو آئی ہو گی جنہوں نے خود بادشاہ کے منہ سے سنا وہ ان
لوگوں کو نہیں آسکتی جنہوں نے اخباروں میں پڑھا۔پھر بھی میں دیکھتا ہوں کہ قرآن مجید
ایسا پاک اور مؤثر کلام ہے کہ تیرہ سو برس گزر جانے پر بھی اپنے اندر ایک ایسی لذت
رکھتا ہے کہ پاک دل مومن تو متوالے ہو جاتے ہیں۔“
صلى الله
( مدارج تقویٰ صفحہ 2 تا 6 مطبع ضیاء الاسلام قادیان اکتوبر 1919ء)
رسول کریم ﷺ کے مخالفین کی ذات پس سن رکھو کہ جو نافرمانیوں
سے اور خدا کے ماً موروں سے
شوخیاں کرنے سے باز نہیں آتے ان کو منوایا جائے گا۔دیکھو عرب کے لوگوں نے کم ہٹیں
نہیں کیں مگر رسول اللہ اللہ کے مقابلہ میں ان کی کچھ پیش نہ گئی۔وہی لوگ جو باعزت
کہلاتے تھے آخر ذلیل و حقیر ہوئے اور ایسے کاٹ دیئے گئے کہ بے نام و نشان رہ گئے۔ابو جہل سید العرب تھا۔محمد رسول اللہ ﷺ کے مقابلہ میں کیا وہ اڑ سکا؟ پھر یہاں تک خدا
کے پاک بندے کو کامیابی ہوئی کہ ہر ایک بستی میں سید کہلانے والا کوئی نہ کوئی موجود
ہے۔مگر ابو جہل کی نسل سے کوئی نہیں بنتا۔باوجودیکہ نسل اس کی موجود ہے مگر اس کی طرف
منسوب ہونا عار کا موجب سمجھا جاتا ہے۔سید کیا ہیں؟ رسول اللہ ﷺ کے لڑکے کی نہیں
صلى
الله
بلکہ لڑکی کی اولاد ہیں۔مگر لوگ کہتے ہیں کچھ بھی ہو کسی طرح رسول اللہ ﷺ سے ہمارا تعلق
تو بنا رہے۔گو قرآن مجید میں اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَنفُسِكُمْ 7 آیا ہے اور
ابوجہل کی اولاد ہونا کوئی بری بات نہیں مگر پھر بھی لوگ پسند نہیں کرتے۔اس کی وجہ یہ
ہے کہ اس نے خدا کے مامور کا مقابلہ کیا۔پس وہ ذلیل و حقیر ہوا۔“
مدارج تقویٰ صفحہ 11، 12 مطبع ضیاء الاسلام قادیان اکتوبر 1919ء)
1: متی باب 7 آیت 16 تا20 صفحہ 930 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
2 بخارى كتاب الدعوات باب الدعاء عند الاستخارة صفحہ 1108 حدیث نمبر 6382

سيرة النبي علي
مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
3: النساء : 2
4: النور : 36
44
جلد 1
5: بخاری کتاب الوضوء باب التسمية على كل حال وعند الوقاع صفحه 30 حديث نمبر
141 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية
الناس : 2
7: الحجرات : 14

آج 10 میں سے 10 باقی