رسول کریمﷺ جامع صفات حسنہ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
45
جلد 1
صلى الله
رسول کریم له جامع صفات حسنہ
صلى الله
مسٹر ڈبلیو اے شیڈ نامہ نگار مسلم ورلڈ نے اپنے ایک مضمون میں رسول کریم ہے
کی ذات پر نہایت گندے اور بے ہودہ الزامات عائد کئے۔ان الزامات کا جواب
دیتے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اپنے ایک مضمون
مطبوعہ اپریل 1913 ء ریویو آف ریلیجنز میں تحریر فرمایا:۔ر مسلم ورلڈ کا نامہ نگار لکھتا ہے کہ اسلام ایک جامع الاضداد مذہب ہے اور
اس کے بانی کے سوانح کی پیچیدگی نتیجہ ہے اُن متضاد قوی کا جو اس کے اخلاق کا حصہ
ہیں نَعُوذُ باللہ )۔مذہبی جوش کے ساتھ سیاسی امنگیں ، تقویٰ کے جوش کے ساتھ
اپنے مطالب کے پورا کرنے میں خلاف اخلاق ذرائع کا استعمال، بدی سے تنفر اور
پھر ذاتی تعیش ، آپ ان باتوں کے ( نَعُوذُ بِاللهِ ) جامع تھے۔متضاد قوی ہر آدمی کی
زندگی میں پائے جاتے ہیں سوائے ایک (مسیح) کے محمد (صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَقَبَّحَ اللهُ وَجْهَ مُخَالِفِيْهِ) کی زندگی میں ان قومی کا اظہار دائی جنگ نہیں بلکہ صلح
کے رنگ میں ہوا ہے۔(عَلَى الْقَائِلِ مَا عَلَيْهِ)
اس بات سے نامہ نگار یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ چونکہ مسلمان ایسے پیشوا کے پیرو
ہیں اس لئے لازماً ان میں بھی اس قسم کے عیوب پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ
پادری جو ان میں رہتے ہیں سچائی کے طریقوں کو چھوڑ کر بعض دفعہ مکروفریب سے
مسیحیت کی اشاعت کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور رفتہ رفتہ تبلیغ کا جوش ان کے دلوں
سے جاتا رہتا ہے کیونکہ وہ مصالحت اضداد کے عادی ہو جاتے ہیں۔ان اعتراضات
سيرة النبي علي
46
جلد 1
کا جواب دینے سے پہلے میں اس قدر کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جو عیوب نامہ نگار نے
ہماری طرف منسوب کئے ہیں وہ تو ابھی زیر بحث ہیں اور ہم ان کے ماننے کے لئے
تیار
نہیں لیکن کم سے کم ہمیں ان کے مضمون کے پڑھنے سے اتنی خوشی ضرور ہوئی ہے کہ
آخر کا ر کچھ نہ کچھ لوگ مسیحیوں میں ایسے پیدا ہو گئے ہیں جو گو دلیری کے ساتھ نہیں لیکن
د بے منہ سے پادریوں کی ان تلبیسانہ کارروائیوں کے اقرار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں
کہ جن سے وہ مشرقی ممالک میں تبلیغ مسیحیت میں مدد لیتے ہیں۔اور اس کے لئے میں
مسٹر ڈبلیو اے شیڈ کا خاص طور پر شکر یہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آئندہ وہ بغیر
مسلمانوں پر الزام دیئے اس قسم کے اقرار کرنے کی اخلاقی جرات اپنے اندر پیدا کریں
گے۔اس کے بعد میں اصل مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں کہ نامہ نگار مسلم ورلڈ نے
صلى الله
رسول اللہ ﷺ پر یہ الزامات لگا کر اس بات کا کافی ثبوت دے دیا ہے کہ وہ کن اخلاق
کا آدمی ہے۔ایک ایسے انسان پر جو تمیں کروڑ سے زائد انسانوں کا پیشوا اور سردار ہے
جو اس کے نام پر جان دینے کے لئے تیار ہیں ایسی دریدہ دلیری ہی سے الزام لگانا اور
الزام بھی وہ جو نہایت رذیل اخلاق کی قسم سے ہوں اور پھر ان کا کوئی ثبوت نہ دینا یہ
مسٹرشیڈ ہی کا کام تھا اور اب اگر مسلمان خود انہیں ان کی آنکھ کے شہتیر کی طرف متوجہ
کریں تو انہیں کوئی شکایت کی وجہ نہیں ہونی چاہئے۔ان بے ثبوت دعاوی میں سے
پہلا دعویٰ یہ ہے کہ رسول اللہ کے نعوذ باللہ ایک طرف تو مذہبی جوش رکھتے تھے اور
دوسری طرف ان کا دل سیاسی امنگوں سے پُر تھا۔اور یہ دونوں متضاد جوش ان کے
اندر کام کررہے تھے۔فتوحات اور حکومت نبوت کے منافی نہیں اگر نامہ نگار کی سیاسی
امنگوں سے یہ مراد ہے
کہ آپ نے مختلف شہروں اور علاقوں کو فتح کیا اور تمام عرب کی اقوام کو اپنی اطاعت
ہلے سہو کتابت معلوم ہوتا ہے غالباً دیدہ دلیری‘ مراد ہے۔(مرتب)
سيرة النبي علي
47
جلد 1
کے جھنڈے تلے لائے تو میں نہیں سمجھتا کہ اس میں اعتراض کی کونسی وجہ ہے اور کیوں
مذہبی جوش اس بات کا مقتضی ہے کہ فتوحات ملکی کو چھوڑ دیا جائے۔دنیا کو گمراہی اور
فساد میں دیکھ کر اور طرح طرح کی بدکاریوں میں مبتلا پا کر اگر ایک نیک دل اور
پاک انسان ان کے عیوب کو دور کرنے کے لئے اور ان کی انتظام حکومت کو درست
کرنے کے لئے زمام حکومت اپنے ہاتھ میں لے لے تو اس میں کونسی بات ہے جو
مذہبی جوش کے برخلاف ہے۔اگر حکومت اور سلطنت ایک مذہبی آدمی کے لئے
مناسب نہیں ہے اور اس کی لائن سے علیحدہ ہے تو موسی سے شام کا خدا نے کیوں وعدہ
کیا اور کیوں یہ بتایا کہ جب تک بنی اسرائیل میرے احکام پر چلتے رہیں گے انہیں ان
ممالک کی حکومت دی جائے گی۔اور کیوں حضرت داؤد جو مسیحیوں کے مورث اعلیٰ
ہیں سالہا سال تک یہودا کے فرمان کے ماتحت بنی اسرائیل پر حکومت کرتے رہے۔اور پھر بنی اسرائیل کی حکومت جانے پر کیوں یرمیاہ اور دانیال اور حز قیل وغیرهم
انبیاء بنی اسرائیل رات دن بدرگاه قادر مطلق اس حکومت کی واپسی کے لئے دعائیں
کرتے رہے۔اور اگر حکومت کا اپنے ہاتھ میں لا نا بشر طیکہ اشاعت نیکی مقصود ہو مذہبی
جوش یا نبوت کے منافی نہیں اور یہ دونوں باتیں متضاد نہیں تو ہمارے آنحضرت لعلیا لیلی
کیا الزام ہے۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم
نبی کریم اے کی فتوحات کی وجوہات
صلى الله ے کے ہاتھ میں حکومت اس
لئے نہیں آئی کہ آپ نے اس کی خواہش کی اور اس کے حصول کے لئے کوششیں کیں
بلکہ بجبوری آپ کو ایسا کرنا پڑا۔جب تیرہ سال تک اہل مکہ کے مظالم برداشت کرتے
کرتے مسلمان تنگ آگئے اور حکم الہی کے ماتحت آپ نے مدینہ منورہ کو ہجرت کی اور
پھر بھی اہل مکہ اپنی شرارتوں سے باز نہ آئے اور وہاں بھی حملے کرنے شروع کئے تو
اندفاعی طور سے خود حفاظتی کے لئے آپ نے ان کا مقابلہ کیا اور ان مقابلوں میں
سيرة النبي علي
48
جلد 1
خدائے تعالیٰ نے آپ کی مدد فرمائی اور دشمنوں کو شکست ہوئی اور انہوں نے یکے بعد
دیگرے اپنے علاقے آپ کے ہاتھ میں چھوڑنے شروع کئے تو کیا آپ ان مفتوحہ
علاقوں کو بھی کفار مکہ کے سپرد کر دیتے یا یہودیوں کے یا قیصر و کسری کے حوالہ
کر دیتے ؟ ایسے انسان کی نسبت جس نے سالہا سال تک مظالم اعداء برداشت کئے
ہوں اور اُف نہ کی ہو اور آخر تنگ آکر خود حفاظتی کے لئے تلوار اٹھائی ہو یہ کہنا کہ اس
کا دل سیاسی امنگوں سے پُر تھا اور یہ اُس کے مذہبی جوش کے منافی تھا کیسے ظلم کی
بات ہے۔آپ کا تلوار اٹھانا سیاسی امنگوں کی خاطر نہ تھا اگر آپ نے سیاسی
امنگوں کی خاطر یہ
سب کا رروائیاں کی تھیں اور نعوذ باللہ آپ کا دل حصولِ جاہ وجلال کا خواہشمند تھا تو
کس لئے ؟ ان ترقیوں اور فتوحات سے اپنے لئے کیا لیا؟ کیا کوئی جابرانہ حکومت
قائم کی یا شہنشاہی کا لقب قبول کیا ؟ اپنے لئے دولت و مال جمع کر لیا یا آرام و آسائش
کی زندگی کے سامان جمع کئے؟ اپنے رہنے کے لئے عظیم الشان محل تیار کئے؟ اپنے
رشتہ داروں کے لئے لاکھوں روپیہ کی جائیدادیں وقف کر دیں؟ یا اپنے خاندان میں
حکومت قائم کی؟ آخر کونسا فائدہ تھا جو آپ نے ان فتوحات یا ترقیات سے اٹھایا ؟
سوائے اس کے کہ دشمن کے ظلم سے تنگ آکر تلوار اٹھائی اور جب اسے مغلوب
کر لیا تو ہر قسم کی مراعات و رحم سے اس کے ساتھ سلوک کیا اور باوجو دان ترقیوں
اور جاہ وجلال کے اپنا یہ حال تھا کہ بے بستر کے زمین پر لیٹتے تھے اور بعض دفعہ گھر
میں کھانے کو روٹی تک نہ ہوتی تھی۔اور بعض دفعہ صرف جو کی روٹی پر کفایت کرتے
تھے۔گھر کے کام خود کر لیا کرتے تھے اور کچھ عار نہ تھا۔نہ کوئی باڈی گارڈ تھا اور نہ
نوکروچا کر، نہ چوکی نہ پہرہ۔اگر سیاسی امنگیں آپ کے دل میں ہوتیں تو جس وقت اہل مکہ نے مل کر آپ
سيرة النبي علي
49
جلد 1
کے سامنے یہ بات پیش کی تھی کہ ہم آپ کی ہر خواہش کو منظور کرنے کے لئے تیار ہیں
یہاں تک کہ اپنا سردار اور بادشاہ بنانے سے بھی انکار نہیں 1 تو آپ فوراً ان کی
درخواست منظور کر لیتے لیکن شاید مسٹر شیڈ کو معلوم نہیں کہ اُس وقت آپ نے کیا جواب
دیا۔آپ نے یہی جواب دیا کہ اگر سورج کو میرے دائیں اور چاند کو بائیں لاکھڑا کرو
تو بھی میں شرک کی مخالفت سے باز نہیں آسکتا۔میں تمہارے ان لالچوں کی کیا پرواہ
کرتا ہوں 2۔پھر جب قبیلہ بنی عامر بن صعصہ کے ایک سردار (اس کا نام بحیرہ ابن فراس تھا)
نے آپ سے عرض کی کہ ہماری سب قوم آپ کے ساتھ ہونے کو تیار ہے صرف آپ
اتنا وعدہ کریں کہ اپنے بعد مجھے خلیفہ بنادیں تو آپ نے کیا جواب دیا۔اس کی
درخواست کو قطعاً نا منظور کر دیا اور قطعاً ایک لمحہ کے لئے بھی اس کی طرف توجہ نہ کی 3
اگر سیاسی امنگیں آپ کے اندر کام کر رہی ہوتیں تو اس سے بہتر اور کیا موقع ہوسکتا
تھا۔اس تجویز میں تو اپنے مذہب کے خلاف بھی کوئی بات نہیں ماننی پڑتی تھی بلکہ
نہایت آسانی سے عرب پر حکومت کا ایک راہ نکل آتا تھا۔لیکن کیا آپ نے اس
لئے انکار کر دیا کہ آپ اپنی اولاد کے لئے حکومت کو رکھنا چاہتے تھے؟ آپ کے عمل
نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ باعث نہیں تھا کیونکہ آپ نے اپنا خلیفہ بنو ہاشم میں سے
نہیں مقر ر کیا۔مگر میں مسیح کو دیکھتا ہوں تو اس میں یہ دونوں باتیں جمع ہیں۔وہ کہتا ہے کہ
اونٹ کا سوئی کے ناکہ میں سے گزر جانا اس سے آسان ہے کہ کوئی دولتمند خدا کی
بادشاہت میں داخل ہو 4۔لیکن اس بات کا اقرار کرتے ہوئے کہ دولت انسان کے
دین کے لئے مضر ہے اور اس سے وہ خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں ہوسکتا پھر وہ کہتا
ہے اب جس کے پاس بٹوا ہو لیوے اور اسی طرح جھولی بھی اور جس کے پاس نہیں
اپنے کپڑے بیچ کے تلوار خریدے 5 اور ایک دوسری جگہ لکھا ہے کہ ” پلاطس نے اس
سيرة النبي علي
50
جلد 1
سے پوچھا کیا تو یہودیوں کا بادشاہ ہے؟ اس نے جواب دیا کہ تو سچ کہتا ہے ؟ پھر یہی
نہیں بلکہ یوحنا باب 22 سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی بادشاہت کے خلیفہ بھی مقرر
کر چکا تھا اور بنی اسرائیل کی بارہ قوموں پر حکومت کرنے کے لئے اس نے بارہ
حواریوں کو بادشاہ مقرر کیا تھا۔یسوع کا ایک طرف تو دنیا سے اس قدر اظہار نفرت ،
دوسری طرف تلواروں کے خریدنے کا حکم دینا، آسمانی بادشاہت کی تلقین ، بنی اسرائیل
کی بادشاہت کا دعوی ، داؤد کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنا۔کیا یہ باتیں ثابت نہیں
کرتیں کہ وہ مسٹرشیڈ ہی کی دلیل کے رو سے متضاد قوی کا جامع تھا ؟ اور گو ایک طرف
مذہبی تلقین میں مشغول تھا لیکن دوسری طرف یہودیوں کو حکومت کا جوا اتار کر پھینک
دینے کی تعلیم دیتا تھا۔یسوع نے گو بعد گرفتاری کہا ہے کہ اگر میری مراد بادشاہت
سے دنیاوی بادشاہت ہوتی تو میرے نوکر میرے گرفتار کرنے والوں کا مقابلہ کیوں نہ
کرتے لیکن یہ درست نہیں کیونکہ اول تو بارہ آدمی ایک جم غفیر کا مقابلہ ہی کیا کر سکتے
تھے اور پھر یہ دعوئی ہی غلط ہے پطرس نے ایک آدمی کے کان پر تلوار مار کر اس کا کان
کاٹ دیا۔دوسری بات جو رسول کریم ﷺ کے چال چلن میں نامہ نگار مسلم ورلڈ کو عجیب نظر
آئی ہے یہ ہے کہ ایک طرف تو آپ میں تقویٰ کا خیال تھا لیکن ساتھ ہی اپنے مطالب
کے حصول میں ناجائز وسائل کی پرواہ نہ کرتے تھے لیکن آج تک کوئی تاریخ ایسی نہیں
صلى الله
ہے کہ جو رسول کریم ﷺ پر اس قسم کا الزام ثابت کر سکے۔پہلے دو حوالے ہی جو میں
دے آیا ہوں اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ آپ ناجائز وسائل سے
کیسے محترز تھے۔جس وقت عربوں نے آپ سے شرک کی مخالفت ترک کرنے کی
درخواست کی تھی اور آپ کو اپنا بادشاہ بنالینے کی لالچ دی تھی کیا اُس وقت ممکن نہ تھا کہ
آپ عارضی طور سے ان کی بات مان لیتے اور رفتہ رفتہ ان پر اپنا رعب بٹھا کر جو
چاہتے منوا لیتے۔یا جب سردار قبیلہ بنی عامر بن صعصہ نے آپ سے درخواست کی کہ
سيرة النبي علي
51
جلد 1
وہ ان کو اس شرط پر ماننے کے لئے تیار ہیں کہ آپ اپنے بعد اسے خلیفہ بنائیں تو ہوسکتا
تھا کہ آپ اس کی بات کو قبول کر لیتے اور بعد میں جب دخل جم جاتا تو جو چاہتے کرتے
لیکن یہ شرارت آمیز خیالات آپ کے دل میں پیدا تک نہیں ہوئے۔ناجائز وسائل
سے کام لینے والے آدمی ضرور پُر اسرار ہوتے ہیں لیکن آپ کوئی راز نہ رکھ سکتے تھے
سب کارروائی کھلے بندوں ہوتی تھی۔آپ کا سخت مخالف ابوسفیان خود ایک مسیحی بادشاہ
کے سامنے کہتا ہے کہ آپ پر سوائے اس دعوی کے کبھی جھوٹ کی تہمت نہیں لگی اور نہ
آپ نے کبھی عہد کے خلاف کیا۔۔اور حکومتوں میں سب سے زیادہ ناجائز وسائل جن
سے وہ کام لیتی ہیں یہی ہوتے ہیں کہ جھوٹ بولا جائے اور عہدوں کی پابندی نہ کی
جائے جس کا یورپ اس وقت کامل نمونہ ہے۔پھر آپ نے بڑے زور کے ساتھ عربوں
میں دعویٰ کیا کہ فَقَدْ لَبِثْتُ فِيكُمْ عُمُرًا میں تم میں اپنی زندگی گزار چکا ہوں میرے
چال چلن پر کچھ اعتراض تو کرو۔مگر کسی کو جرات نہ ہوئی کہ اعتراض کر سکے۔ہاں اگر آپ یہ بات یسوع کی بابت کہتے تو ہم کسی قدر ماننے کے لئے تیار بھی
ہو جاتے کیونکہ یسوع نے اپنے دعاوی کے منوانے کے لئے عجیب عجیب طریقے اختیار
کئے۔جن میں سے مُردوں کا زندہ کرنا، پانی کا شراب بنا دینا 9 بھوتوں کا نکالنا 10 اور
اسی طرح بھوتوں کا سؤروں کے گلہ پر چھوڑ دینا 11 ایسی باتیں نہیں کہ جن سے یسوعی
ناواقف ہوں اور جو ایک شعبدہ باز کے شعبدہ سے زیادہ نہیں معلوم ہوتیں اور صرف
اپنی تعلیم کے پھیلانے کے لئے جہان کو دکھائی گئیں۔ہمارے آنحضرت ﷺ نے تو
اپنے مقصد یعنی اشاعت توحید کے حصول کیلئے جو طریق فیصلہ پیش کیا یعنی قرآن شریف
وہ اب بھی موجود ہے اور اگر مسٹر شیڈ یا کسی اور پادری کو اس دعوی کے پر کھنے کا خیال
ہو تو ہم بڑی خوشی سے صرف قرآن شریف سے ہی دلائل دے کر اسلام کے دعاوی کو
ثابت کر سکتے ہیں وَاللهُ الْمُسْتَعَانُ۔تیسری بات مسٹر شیڈ نے یہ لکھی ہے کہ آپ بدیوں سے متنفر بھی تھے لیکن پھر
سيرة النبي علي
52
جلد 1
نعوذ باللہ ذاتی تعیش میں مبتلا تھے۔جس شخص نے چھپیں سال تک شادی نہ کی ہو اور
با وجود جوان و طاقتور ہونے کے اس پر اس کے سخت سے سخت مخالف کوئی الزام نہ
لگا سکے ہوں۔جس نے شادی کرنے پر ایک اپنی عمر سے بڑی بیوہ سے نکاح کیا ہو۔لاکھوں روپیہ جس کے ہاتھ میں سے گزرا ہو لیکن اس نے باوجود حق کے اس روپے
کے استعمال سے قطعی پر ہیز کیا ہو۔ایک عظیم الشان سلطنت کا مالک ہوتے ہوئے
اس کے گھر میں ایک ملازم تک نہ ہو، اس کی بیویاں خود ہی گھر کا کام کرتی ہوں اور
وہ بھی اس میں ہاتھ بٹاتا ہو، جو کی روکھی روٹی اور صرف سکھائے ہوئے گوشت پر
گزارہ کرتا ہو، جس کے گھر میں کبھی تین دن متواتر آگ نہ جلی ہو، دنیا کے بادشاہ
اس سے ڈرتے ہوں اور قوموں کا وہ فاتح ہولیکن بجائے مخملی فرشوں ، نرم بستروں
اور ایرانی قالینوں کے ننگے بورے پر سوتا ہو، دن کو لوگوں کی خدمت اور رات کو
کھڑے کھڑے خدا کی عبادت میں گزارتا ہو، کیا اس کی نسبت ذاتی تعیش کا الزام
لگایا جاسکتا ہے۔اگر مسٹر شیڈ میں ذرا بھی قوتِ انصاف ہوتی تو وہ کبھی ایسا نہ
کرتے۔پھر جب خواہش تعیش یا آرام طلبی آپ میں تھی ہی نہیں تو اضداد کیونکر جمع
ہوئے۔رسول کریم ﷺ کے خلاف یسوع کی زندگی کو اگر ہم دیکھیں تو اس میں سے
اضداد بے شک مجتمع نظر آتے ہیں کیونکہ ایک طرف تو وہ قرار دیتا ہے کہ گناہ سے بچنے
میں ہی نجات ہے اور بدیوں سے بچنے کی لوگوں کو ترغیب دیتا ہے اور دنیا سے
بے تو جہی ظاہر کرتا ہے اور دوسری طرف ہم اسے دیکھتے ہیں کہ خوب شرا ہیں اڑاتا
ہے، اکثر عورتوں کی صحبت میں رہتا ہے اور بازاری عورتوں کے ہاتھوں عطر اور تیل
لگواتا ہے۔حالانکہ خود انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ ئے پینی نیکوں کا کام نہیں کیونکہ لکھا
ہے وہ ( یوحنا ) خدا کے حضور بزرگ ہوگا اور نہ ئے اور نہ کوئی نشہ پیئے گا 12۔اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ ئے سے بچنا پر ہیز گاری میں داخل ہے اور یسوع نے تو نہ صرف
سيرة النبي علي
53
جلد 1
خود پی بلکہ اپنے ہاتھوں سے تیار کر کے اور وں کو بھی پلائی جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا
ہوں۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ صرف اپنا مال ہی نہیں دوسروں کے مال کے کھانے سے بھی
اس نے پر ہیز نہیں کیا۔چنانچہ لکھا ہے کہ ”صبح کو جب وے بیت عینا سے باہر آئے اس
کو بھوک لگی اور دور سے انجیر کا ایک درخت پتوں سے لدا ہوا دیکھ کے وہ گیا کہ شاید
اس میں کچھ پائے۔جب وہ اس پاس آیا تو پتوں کے سوا کچھ نہ پایا کیونکہ انجیر کا موسم
نہ تھا۔تب یسوع نے اس سے خطاب کر کے کہا کہ کوئی تجھ سے پھل کبھی نہ کھاوے۔اور اس کے شاگردوں نے یہ سنا 13 اور نہ صرف بغیر اجازت مالک درخت یسوع
نے پھل کھانے چاہے بلکہ جب اسے بے ثمر پایا تو اس پر لعنت کی جو اس کے حد سے
بڑھے ہوئے غضب پر دلالت کرتا ہے۔پس اگر بدی سے تنفر اور ذاتی تعیش کی دو
متضاد صفات کسی میں جمع ہیں تو وہ یسوع ہے نہ کہ ہمارے آنحضرت ع
66
ریویو آف ریلیجنز اپریل 1913 ء صفحہ 128 تا 135 )
1: البداية والنهاية جلد 2 صفحه 92 مطبوعہ قاهره 2006 ء
2 : سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 312 مطبوعہ دمشق 2005ء الطبعة الاولى
سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 480 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى
4: لوقا باب 18 آیت 25 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
5: لوقا باب 22 آیت 36 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
6 مرقس باب 15 آیت 2 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
7: بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي صفحه 2 ،3 حدیث نمبر 7 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية
8: يونس: 17
9: یوحنا باب 2 آیت 6 تا 9 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011ء
10: مرقس باب 1 آیت 23 تا 26 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
سيرة النبي علي
54
11 متی باب 8 آیت 28 تا 32 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
12: لوقا باب 1 آیت 15 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
13: مرقس باب 11 آیت 12 تا 14 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
جلد 1