رسول کریمﷺ بطور خاتم النبیین

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
307
جلد 1
رسول کریم عه بطور خاتم النبيين
ا
حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے 30 نومبر 1913 بمقام ملتان
ایک جلسے میں تقریر فرمائی جس میں رسول کریم ﷺ کی افضلیت کو بایں الفاظ بیان فرمایا:۔ہر ایک قوم یا ملک جس کی طرف کوئی نبی اور نذیر آیا وہ اسی قوم اور ملک کی حیثیت
کے مطابق آیا مگر آنحضرت علی ساری قوموں اور سارے ملکوں کے واسطے آئے اسی
سے آپ کی شان دوسروں کے مقابلہ میں نمایاں ہے۔آنحضرت ﷺ کے زمانے میں
ایک سرے سے دوسرے سرے تک تمام قو میں بگڑی ہوئی تھیں۔اخلاق نہایت گرے
ہوئے تھے۔یورپ اور ایشیا کے مؤرخوں نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ سارا جہاں
گری ہوئی حالت میں تھا۔ایسے مریض کے علاج کے واسطے آنحضرت عے پہنچے تھے
مگر مرض نہایت سخت تھا اس واسطے طبیب بھی سب سے اعلیٰ بھیجا گیا۔آنحضرت ﷺ کی
شان اور عظمت پر نگاہ رکھنے سے ہم اپنے تمام اختلافات کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ہر ایک امر کو
حضرت ﷺ کے سامنے رکھ دیا جائے۔اگر وہ امر ایسا ہے جس سے آنحضرت عی کی
تعظیم و تکریم ہوتی ہے تو ہم اسے خوشی سے مان لیں گے اور قبول کر لیں گے۔اور اگر اس
صلى الله
امر سے آنحضرت ﷺ کی ہتک ظاہر ہوتی ہے تو ہم اسے چھوڑ دیں گے اور اس سے نفرت
کریں گے۔اسی محک پر مسلمان آپس کے تمام جھگڑے آسانی سے طے کر سکتے ہیں۔اس اصل کو مدنظر رکھ کر اول اس امر پر غور کرو کہ کیا آنحضرت ﷺ کے بعد کسی
کے آنے کی ضرورت ہے یا نہیں؟ ظاہر ہے کہ جب باغ لگایا گیا تو اس کے محافظ بھی
ہونے چاہئیں مگر آنحضرت ﷺ کے باغ کے پاسبان کون ہوں؟ کیا مولوی لوگ جو

سيرة النبي علي
308
جلد 1
خود خدا رسیدہ نہ ہوں اور جن پر خود اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی بھی نازل نہ ہوئی ہو یا
کوئی ایسا شخص ہو جو یہ کہہ سکے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور وحی الہی کے نزول کا
خود تجربہ کار ہوں، اس واسطے کلام پاک کی حفاظت کرنے والا ہوں۔خدا آسمان سے
پانی بھیجتا ہے انسان اسے خراب کرتا ہے اور گندا کرتا ہے تو وہی پانی پھر آسمان سے آتا
ہے تب ہم زندہ رہ سکتے ہیں اسی طرح اسلام کی حفاظت کے واسطے بھی ضروری ہے کہ
بار بار آسمان سے ہی کوئی آوے جو شریعت اسلام کی حفاظت کرتا رہے۔ملتان میں
ایسے پاکباز لوگوں کے بہت سے نمونے قائم ہیں یہ لوگ مولوی نہ تھے بلکہ خدا کی طرف
سے آئے تھے اس واسطے وہ اسلام کے پھیلانے میں کامیاب ہوئے۔پر مولوی لوگ یہ
کام نہ کر سکے۔دنیا میں نور کس نے پھیلایا ؟ مولویوں نے یا اولیاء اللہ نے؟ اسی سے
ظاہر ہے کہ ضرورت اولیاء اللہ کے ظہور کی ہے نہ کہ مولوی صاحبان کی۔اب رہا یہ امر کہ
آنے والا باہر سے آوے یا خود مسلمانوں میں سے؟ صد ہا اولیاء جو آئے وہ سب مانے
جاتے ہیں کہ اسی زمین میں سے اور امت محمدیہ میں سے آئے لیکن ایک آدمی کے متعلق
کہا جاتا ہے کہ وہ باہر سے اور آسمان سے آوے گا اس کا نام مسیح ہے۔اس مسئلہ کو بھی
آنحضرت ﷺ کی شان کے دربار میں پیش کرو کہ کس عقیدہ میں آنحضرت
علیہ کی
عزت ہے۔آیا اس میں کہ مسیح آپ کی امت میں سے ہو اور دیگر اولیائے امت
مرحومہ کی طرح پیدا ہو یا باہر سے کوئی اسرائیلی نبی آسمان سے نازل ہو۔حالانکہ امت
مرحومہ کا کوئی فرد آسمان سے نہیں آیا۔اگر آنحضرت
عل سراج منیر ہیں اور ضرور ہیں
تو پھر کیا صحیح کا لیمپ آپ سے زیادہ روشن ہے جو آنحضرت ﷺ کی امت کو منور کرنے
کے واسطے وہاں سے روشنی مانگنی پڑی۔ظاہر ہے کہ ایسا عقیدہ آنحضرت ﷺ کی ہتک کرتا
ہے نہ کہ عزت۔صلى
الله
ایسا ہی آنحضرت ﷺ کے بعد کسی نبی کا آنا۔سوغور کرو نبی تو معلم ہے کیا وہ معلم
بڑا ہے جس کی تعلیم سے کوئی نبی نہ بن سکا یا وہ بڑا ہے جس کی تعلیم سے نبی بن گئے؟ کیا

سيرة النبي ع
309
جلد 1
موسی کی شریعت پر چل کر کوئی ولایت کے درجے سے آگے نہ بڑھا؟ اگر یہ حال ہے تو
پھر امت مرحومہ پر فخر کس طرح ہو سکتا ہے۔سوچو کہ کس بات میں آنحضرت ﷺ کی
عزت ہے اور کس بات میں ہتک ہے۔وہ بات اختیار کرو جس میں عزت ہو۔کیا
شہنشاہ بڑا ہے جس کے ماتحت اور بھی شاہ ہوں یا وہ بڑا ہے جو صرف شاہ ہی ہو؟ ماتحت
کی عزت سے افسر کی عزت ہے۔ایسا ہی صدی کا سرا تو گزر گیا۔کیا آنحضرت ﷺ کی
عزت اس بات میں ہے کہ آپ کی حدیث کے مطابق صدی کے سر کا مجدد آ گیا یا اس میں
کہ کوئی مجدد نہیں آیا اور نَعُوذُ باللہ حدیث غلط ہوئی۔خود غور کر لو۔پھر مرزا صاحب کے
دعوے کی صداقت کو بھی اسی اصل پر پرکھو۔آنحضرت علی کی سچائی کی خود خداوند پاک
نے ایک دلیل دی ہے کہ اگر یہ جھوٹا تھا تو اس کی رگ جان کائی جاتی۔آنحضرت ﷺ نے
23 سال وحی الہی کی اشاعت کی اور وفات طبعی سے آپ کا وصال ہوا۔اور یہی حال
مرزا صاحب کا بھی ہوا۔مرزا صاحب نے 25 سال کی مہلت پائی بلکہ اس سے
زیادہ۔قرآن شریف کا معجزہ پیش کیا گیا تھا کہ اس جیسی کوئی کتاب لکھ لائے۔حضرت مرزا صاحب نے بھی اپنی کتابوں کے ساتھ انعام شائع کیا کہ کوئی ایسی کتاب
لکھ لائے۔پر کوئی نہ لکھ سکا۔“
صلى الله
( بدر 18 دسمبر 1913 ءصفحہ 4)

آج 10 میں سے 10 باقی