جامع کمالات حسنہ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
310
جلد 1
جامع کمالات حسنہ
9 جنوری 1914ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے
قادیان میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔اس کتاب کا لانے والا جامع کمالات حسنہ تھا۔جو کچھ قرآن کریم میں مذکور ہے
وہ سب اس نے کر کے دکھلا دیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے نبی کریم علی
کی سیرت کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت قرآن
صلى
الله
ہے 1 جو قرآن میں مذکور ہے وہ سب کچھ آپ کرتے ہیں۔انسان کے سب سے زیادہ
واقف اس کے گھر کے لوگ ہوتے ہیں۔کوئی انسان اگر با ہر اپنی حرکات لوگوں سے مخفی
رکھ لے تو تکلف اور بناوٹ سے رکھ سکتا ہے لیکن گھر کے لوگوں سے وہ کسی حالت میں
مخفی نہیں رہ سکتیں کیونکہ ہر وقت انسان نے انہیں میں رہنا ہوا تو آخر کب تک وہ ان
سے چھپا سکتا ہے۔یہ گواہی حضرت عائشہ کی ہے کہ آپ کی سیرت قرآن تھا۔وہ ایک
اعلیٰ درجہ کا انسان تھا جس نے ہمیں عمل کر کے دکھلا دیا۔(افضل 14 جنوری 1914ء)
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی المصلح الموعود نے 14 مارچ 1914 ء کو مسندِ خلافت پر
متمکن ہونے کے فوراً بعد پہلی بیعت عام لی اور اُس کے بعد اپنے خطاب میں حضرت
محمد رسول اللہ اللہ کے عظیم الشان مقام اور ارفع شان کا اقرار کرتے ہوئے فرمایا :۔سنو دوستو ! میرا یقین اور کامل یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک ہے اور اس کا کوئی
شریک نہیں۔میرے پیارو! پھر میرا یقین ہے کہ حضرت محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ
کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں۔میرا یقین ہے کہ آپ کے بعد کوئی شخص نہیں آ سکتا جو
صلى الله
سيرة النبي علي
311
آپ کی دی ہوئی شریعت میں سے ایک شوشہ بھی منسوخ کر سکے۔الله
جلد 1
میرے پیارو! میرا وہ محبوب آقا سید الانبیاء ایسی عظیم الشان شان رکھتا ہے کہ ایک
شخص اس کی غلامی میں داخل ہو کر کامل اتباع اور وفاداری کے بعد نبیوں کا رتبہ حاصل
کر سکتا ہے۔یہ سچ ہے کہ آنحضرت ﷺ ہی کی ایسی شان اور عزت ہے کہ آپ کی سچی
غلامی میں نبی پیدا ہو سکتا ہے یہ میرا ایمان ہے اور پورے یقین سے کہتا ہوں۔“
(الفضل 21 مارچ 1914ء )
1 : مسند احمد بن حنبل صفحہ 1229 حدیث نمبر 25108 مطبوعہ لبنان 2004 ء