جنگِ احزاب اور رسول کریمﷺ کی سیرت
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
312
جلد 1
صلى الله
جنگ احزاب اور رسول کریم میہ کی سیرت
حضرت خلیفة المسح الثاني لمصلح الموعود نے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد
قادیان میں پہلا خطبہ جمعہ دیتے ہوئے 20 مارچ 1914 ء کو فرمایا:۔مومنوں کی حالت احزاب کے موقع پر بڑی خطر ناک تھی۔وہ کئی کئی دن فاقہ
میں گزار دیتے تھے اور باوجود فاقہ کشی کے ان کو دشمن سے لڑنا پڑتا تھا۔حدیثوں میں
آیا ہے کہ ایک رات جبکہ بہت سخت سردی تھی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ کوئی ہے جو
دشمن کی خبر لاوے؟ تو اُس وقت کسی کو جرات نہ ہوسکی کہ نکل کر دشمن کی خبر لاوے۔اُس وقت کپڑوں کی بھی مسلمانوں
کو تنگی تھی۔سارے یہی سمجھتے تھے کہ کسی کا نام تو لیا
نہیں اس لئے سوائے ایک کے اور کوئی نہ بولا۔دوبارہ حضور ﷺ نے کہا کوئی ہے جو
دشمن کی خبر لاوے؟ تب پھر وہی آدمی بولا۔پھر سہ بارہ فرمانے پر بھی وہی آدمی
بولا۔آپ نے اسے فرمایا جاؤ جا کر دیکھ آؤ کہ دشمن کی کیا حالت ہے۔وہ گیا تو اس
نے دیکھا کہ میدان خالی پڑا ہے اور وہاں کوئی فرد بشر نہیں ہے۔ان کے بھاگنے کا
عجیب معاملہ ہوا۔اُسی دن ایسی سخت ہوا چلی کہ ایک سردار کی آگ بجھ گئی۔آگ بجھنے کو
عرب لوگ برا سمجھتے ہیں اور ان کا خیال تھا کہ جس کی آگ بجھ گئی وہ گویا ہار گیا۔وہ
بھاگا تو اس کے ساتھ والوں نے سمجھا کہ معلوم نہیں کیا آفت پڑی ہے کہ یہ بھاگا ہے
وہ بھی بھاگ گئے۔اسی طرح تمام لوگ ایک دوسرے کو دیکھ کر بھاگ گئے۔ابوسفیان
ایسا گھبرایا کہ اسے اونٹ کی رسی کھولنی یاد نہ رہی اور اس پر سوار ہو گیا۔اور تمام لوگ
راتوں رات بھاگ گئے 1۔یہ اس وقت کے متعلق پیشگوئی تھی۔
سيرة النبي علي
313
جلد 1
صلى الله
اس موقع پر ایک خندق کھودی گئی جو کہ سلمان فارسی کے بتلانے پر نبی کریم می
نے حکم دیا کہ خندق کھودی جائے۔اس کے پھر ٹکڑے تقسیم کر دیئے گئے کہ فلاں
ٹکڑے پر فلاں فلاں آدمی کام کریں اور فلاں پر فلاں۔جو ٹکڑا سلمان اور ان کے
صل الله
ساتھیوں کے سپرد تھا اس میں ایک بڑا پتھر نکلا جسے وہ توڑ نہ سکے تو نبی کریم ﷺ کو
عرض کیا۔تو آپ نے فرمایا کہ لاؤ کدال مجھے دو میں تو ڑتا ہوں۔آپ نے پھر اس
پر ایک زور سے کدال ماری۔یہ قاعدہ ہے کہ لوہا اور پھر ٹکرائیں تو ان میں سے آگ
نکلتی ہے تو اُس پتھر میں سے ایک آگ نکلی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ قیصر کا ملک فتح
ہو گیا۔پھر کدال ماری تو دوبارہ آگ نکلنے پر فرمایا کہ کسری کا ملک فتح ہو گیا۔پھر
آپ نے زور سے تکبیریں کہیں۔منافق ہنتے تھے اور کہتے تھے کہ کھانے اور پہننے کو
کچھ ملتا نہیں ہے اور رہنے کی جھونپڑیاں تک بھی میسر نہیں ہیں اور خوا ہیں ملکوں کی۔صحابہ نے رسول کریم ﷺ سے پوچھا کہ آپ تکبیریں کیوں کہتے تھے؟ آپ نے فرمایا
کہ مجھے کسری و قیصر کے ملک دکھائے گئے ہیں کہ وہ فتح ہو گئے ہیں 2۔اس مصیبت
میں رحمت کا نمونہ اللہ تعالیٰ نے بتلا دیا اور اس مشکل میں آئندہ راحت بتلا دی۔“
( الفضل 25 مارچ 1914ء )
1 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 1018 ، 1019 زیر عنوان ارسل الرسول حذيفة ليتعرف ماحل
بالمشركين مطبوعہ دمشق 2005 ء
2 زرقانی جلد 2 صفحہ 109 مطبع الازهرية المصرية 1329هـ