رسول کریمﷺ کے مشن میں رکاوٹیں اور کامیابیاں

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
315
جلد 1
رسول کریم ہے
کے مشن میں رکاوٹیں اور
کامیابیاں
جون 1914ء میں حضرت خلیفہ المسیح اثانی المصلح الموعود نے ایک رؤیا کی بناء پر
ایک کتاب تصنیف فرمائی جس کا نام ”تحفۃ الملوک“ رکھا گیا۔یہ کتاب جماعت کے ایک
وفد نے والی حیدر آباد دکن میر عثمان علی خان کو پیش کی۔کتاب میں اسلام کی ابتدائی
حالت اور رسول کریم ﷺ کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا:۔”اسلام کی جو نازک حالت ان ایام میں ہے وہ پہلے کسی زمانے میں نہیں ہوئی
اور موجودہ حالت کو جب ابتدائے ایام کی حالت سے مقابلہ کر کے دیکھیں تو بدن پر
رعشہ سا طاری ہو جاتا ہے کیونکہ ابتدائے اسلام کے احوال اور آج کل کے احوال
میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ایک وہ زمانہ تھا کہ اسلام نہایت غربت کی حالت
میں تھا آنحضرت ﷺ فِدَاهُ اَبِی وَأُمِّى تنِ تنہا اس پاک مذہب کی تعلیم سے لوگوں کو
آگاہ کرتے تھے۔نہ کوئی مولوی تھا، نہ عالم ، نہ واعظ، نہ کوئی سلطنت اس دین کی
حامی تھی نہ کوئی فوج و سپاہ اس دین کو دشمنوں کے حملوں سے بچانے پر مامور تھی۔بس
وہی پاک وجود لاکھوں آفتوں اور کروڑوں مصائب کی موجودگی میں مکہ جیسے مقام
میں ( جس کے باشندوں کا واحد ذریعہ معاش بتوں کے استھانوں کی خدمت تھا اور
جو گل عرب میں بتوں کے پجاری ہونے کی وجہ سے ہی معزز تھے ) شرک کی بیخ کنی
کے لئے رات اور دن مشغول تھا۔چند نیک طبع اور سلیم الفطرت انسان اس کی پاک

سيرة النبي علي
316
جلد 1
اور بے عیب تعلیم کو سن کر اس پر ایمان لے آئے تھے لیکن کل شورہ پشت اور
خبیث الفطرت انسان اس کے استیصال کے درپے تھے اور جس طرح بھی ہو اس کے
دین کو مٹانے کے لئے ہر طرح سے مقابلہ کرنا چاہتے تھے آخر آپ کے پیروؤں کو وطن
سے بے وطن ہونا پڑا اور خود آپ کو بھی مدینہ کی طرف ہجرت کرنی پڑی۔مدینہ آپ
کے لئے اور بھی مشکلات کا مقام ثابت ہوا اور وہاں آپ کے عزم اور استقلال نے
اور بھی نمایاں طور پر اپنا کمال دکھایا۔کفار مکہ کی مخالفت بدستور جاری رہی۔یہود و
نصاری اور منافقین کے تین نئے گروہ بھی آپ کی ایذا دہی پر ایستادہ و تیار ہو گئے۔آج مسلمان دنیا کے ہر گوشہ پر آباد ہیں اور ہر طبقہ کے انسان اسلام میں داخل
ہیں گو پہلی سی شان و شوکت نہیں رہی مگر پھر بھی ایک دو آزاد حکومتیں بھی مسلمان ہونے
سے
کا دم بھرتی ہیں لیکن دیکھا جاتا ہے کہ اکثر مسلمانوں کے دل اندر ہی اندر خوف -
بیٹھے جاتے ہیں کہ اب اسلام کا کیا حال ہوگا۔ہزاروں نہیں لاکھوں مسلمان بشرطیکہ
یورپ کی طاقت اور اس کی روزانہ بڑھنے والی رو کا مطالعہ کر چکے ہوں اس نتیجہ پر پہنچ
چکے ہیں کہ موجودہ زمانہ میں اسلام کا مسیحیت کی رو میں نہ بہنا اور اپنی حیثیت کو قائم
رکھنا ناممکن ہے۔بہت سے احمق یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ ایک سو سال کے اندر اسلام
دنیا کے پردہ سے مٹ جائے گا اور واقعہ میں جس طرح اس زمانہ میں اسلام پر چاروں
طرف سے حملے ہو رہے ہیں اور ہر ایک مذہب اسلام کو اپنا شکار خیال کر رہا ہے وہ
ظاہر بین انسانوں کو گھبرا دینے کے لئے کافی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تعلیم یافتہ گروہ جو
زمانہ کی حالت سے واقف ہے اس وقت سخت مایوسی کی حالت میں ہے اور اسلام کی
ترقی کے لئے کسی جد و جہد کو بھی مذبوحی حرکات سے زیادہ خیال نہیں کرتا۔یہ تو موجودہ
زمانہ میں اکثر مسلمانوں کا حال ہے جو باوجود کروڑوں مسلمانوں کی موجودگی کے اس
حد تک مایوس ہوچکے ہیں مگر اس کے مقابلہ پر آنحضرت ﷺ کو دیکھتے ہیں کہ آپ تن تنہا
دنیا کا مقابلہ کرتے ہوئے بھی اس یقین سے معمور تھے کہ کل دنیا پر میں غالب آ جاؤں
الله

سيرة النبي علي
317
جلد 1
گا ، قیصر و کسری کے خزانوں کی کنجیاں میرے ہاتھوں میں آئیں گی۔دنیا کے ہر کونہ
میں اسلام پھیل جائے گا اور دنیا کی کوئی طاقت اسلام کو روک نہ سکے گی۔جو اسلام کی
مخالفت کرے گا اور اس کے ترقی کرنے میں روک ہوگا وہ بیخ و بن سے اکھاڑ کر
پھینک دیا جائے گا۔قرآن کریم میں بھی متعدد آیات میں یہ ذکر ہے جیسا کہ فرمایا
لَاغْلِبَنَّ أَنَا وَ رُسُلِي 1 -
چنانچہ ایسا ہی ہوا اور تھوڑی ہی مدت میں اسلام دنیا کے کونہ کو نہ میں پھیل گیا اور
با وجود سب مذاہب اور سب اقوام کی متحدہ کوشش کے اسلام کی ترقی میں کوئی فرق نہ
آیا اور اس نے ہر مذہب کو اپنے فاتحانہ بازو سے دبا لیا۔b
زمین پر لیٹنے والے اور خاک پر سونے والے، سات سات وقت کا فاقہ کرنے
والے قرآن کریم کی اتباع اور آنحضرت ﷺ کی صحبت کے طفیل کہاں سے کہاں پہنچ
گئے۔کسی نے شاہانہ اقتدار حاصل کیا ، کوئی کسی ملک کا گورنر ہو گیا تو کوئی فتح مند افواج
کا کمانڈر مقرر ہوا۔انکی ترقی کسی انسانی دماغ کی کوششوں کا نتیجہ نہیں معلوم ہوتی بلکہ
اسے بنظر غور دیکھنے والا صاف معلوم کرتا ہے کہ اس ترقی کا باعث کوئی آسمانی تائید اور
نصرت تھی نہ زمینی تدابیر۔دنیا نے چاہا کہ اسلام کو بڑھنے نہ دے مگر خدا تعالیٰ نے چاہا
کہ اسے بڑھائے۔پس وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ 2
لوگوں نے ہزاروں تدابیر کیں کہ کسی طرح آنحضرت ﷺ کی زندگی کا خاتمہ کر کے اس
خارق عادت ترقی کرنے والے مذہب کو اکھاڑ پھینکیں لیکن جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِيْنَ
كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللهِ هِيَ الْعُلْيَادِ -
لوگوں کا بغض و کینہ خدا تعالیٰ کے قائم کردہ مذہب کے خلاف کیا کرسکتا تھا؟
اسلام ایک پتھر تھا کہ جس پر گرا اسے توڑ دیا اور جو اس پر گرا ٹوٹ گیا۔اسلام کے خادم
دنیا کے مخدوم ہو گئے۔اسلام کے جاں شار دنیا کے محبوب ہو گئے۔اسلام کے شیداؤں
نے لاکھوں کو اپنا والہ وشیدا بنا لیا۔کسی انسان نے اسلام کا نام لے کر نا کامی اور

سيرة النبي علي
318
جلد 1
نامرادی کا پھل نہ چکھا بلکہ جس نے اس کے دامن سے وابستگی کی کامیابی اور کامگاری
ہی کا منہ دیکھا۔خسران و تاب سے محفوظ ہو گیا۔اسلام نے ویران گھرانوں کو آباد کیا۔وحشیوں کو دنیا کی مہذب ترین قوموں پر فضیلت دی۔اسلام ایک تریاق تھا کہ جس نے
چکھا شکوک و شبہات اور وساوس کی امراض سے محفوظ ہو گیا۔سنگ پارس تھا کہ جو اس
سے چُھوا سونا بن گیا نہیں بلکہ خود کیمیا بن گیا۔جسے چُھو کر وہ دل بھی جو لو ہے کی طرح
سخت تھے سونا بن گئے۔غرض کہ اسلام سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا بلکہ اسلام ہر گھر کے
66
لئے شادابی اور شاد کامی کا موجب ہوا۔“
( تحفۃ الملوک صفحہ 7 تا 11 ناشر الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ )
1: المجادلة: 22
2: آل عمران : 55
3: التوبة: 40

آج 10 میں سے 10 باقی