حج کے دن رسول کریمﷺِ صحابہ کرامؓ اور صلحائے امت کیلئے بہت دعائیں کرو

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
321
جلد 1
صلى الله
حج کے دن رسول کریم ، صحابہ کرام اور
صلحائے امت کیلئے بہت دعائیں کرو
حضرت مصلح موعود نے 30 اکتوبر 1914ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔اگر جس حساب سے ہماری عید ہے اسی حساب کے مطابق مکہ میں عید ہوئی تو
وہاں آج حج کا دن ہے۔لاکھوں لاکھ آدمی کوئی کسی قوم کا، کوئی کسی ملک کا، ایک
دوسرے کی رسم و رواج، ایک دوسرے کی زبان، ایک دوسرے کی عادتوں،ایک
دوسرے کی خواہشوں ، ایک دوسرے کی اُمنگوں سے ناواقف ایک بہت بڑے وسیع
میدان میں جمع ہوں گے۔اور نہ صرف ان کے سامنے یہ نظارہ ہوگا کہ دنیا کے کن کن
کونوں میں خدا تعالیٰ نے اسلام کو پھیلایا بلکہ یہ بھی ہوگا کہ اس بے برگ و گیاہ جنگل
میں ( جہاں ایک مشک پانی کی روپیہ دے کر بھی مشکل ہاتھ آتی ہے ) کہاں کہاں سے
لوگ آئے ہیں۔یہ عجیب منظر دیکھ کر ہر انسان کے دل میں عجیب کیفیت پیدا ہوتی
ہے۔اور اسلام کی سچائی کا بہت بڑا ثبوت ملتا ہے کہ اس جنگل اور وادی غیر ذی زرع
میں ایک بلند ہونے والی آواز جس کو غیر تو الگ رہے اپنے بھی نہیں سنتے تھے اور آواز
دینے والے کو جھڑک دیتے تھے وہی آواز تمام دنیا کے کونوں تک پہنچ کر آج ہزاروں
نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کے اجتماع کا باعث ہوئی ہے۔تمام وہاں جانے والے
انسانوں کے پیش نظر یہ نظارہ ہوتا ہے کہ کہاں محمد ﷺ پیدا ہوئے اور اس نے ایسی
آواز بلند کی جو گونجتی ہمارے دور دراز ملکوں میں پہنچی اور وہ اپنے اندر ایسی کشش رکھتی

سيرة النبي علي
322
جلد 1
تھی کہ ہمیں یہاں
کھینچ لائی۔اس کے علاوہ اس وقت لوگوں میں ایک محبت اور عقیدت کے جذبات جوش
مارتے ہوں گے جبکہ وہ خیال کرتے ہوں گے کہ آج ہم اس متبرک اور پاک سرزمین پر
صلى الله
پھر رہے ہیں جس پر آج سے تیرہ سو سال پیشتر آنحضرت علیے پھرتے تھے۔اور پھر
خصوصاً یہ کہ جب آنحضرت عمے کو اہل مکہ نے یہاں سے نکال دیا تو کس شان و شوکت
سے دوبارہ وہ قدوم میمنت لزوم یہاں پہنچے اور وہ مکہ کے لوگ جن کی اذیتوں اور
تکلیفوں کی وجہ سے مسلمانوں کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا اور یہاں لا اله الا اللہ کہنے کی
اجازت نہیں تھی۔لیکن آج ہر ایک کی زبان پر اللهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ
والله اكبر الله اَكْبَرُ وَلِلَّهِ الْحَمدُ جاری ہوتا دیکھ کر کیا ہی لذت آتی ہو گی۔آج
کے دن زوال سے لے کر سورج کے ڈوبنے تک حاجی عرفات میں اور مغرب۔لے کر صبح تک مزدلفہ میں آنحضرت ﷺ کی سنت پر عمل کرنے والے دعاؤں میں لگے
صلى الله
رہتے ہیں۔افسوس کہ بہت کم لوگ اس طرف توجہ کرتے ہیں اور اکثر اِدھر اُدھر پھر کر
وقت گزار دیتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کی نسبت لکھا ہے کہ آپ صبح تک دعاؤں میں مشغول رہتے۔دعاؤں کیلئے یہ وقت بہت مبارک ہے۔جس کو خدا نے عرفات اور مزدلفہ میں دعاؤں
کی توفیق دی ہے وہ تو بہت خوش نصیب ہے لیکن جو اپنے گھروں میں ہیں ان کیلئے بھی
خوش قسمتی کا موقع ہے وہ بھی دعاؤں میں مشغول رہیں۔سب سے پہلے اس انسان
کیلئے بہت دعائیں کی جائیں جس کے طفیل مذہب اسلام ہمیں ملا یعنی آنحضرت علی
کیلئے۔اگر آپ کی مصیبتیں، آپ کی جان کا ہیاں اور آپ کی دعائیں نہ ہوتیں تو ہم
تک کہاں اسلام پہنچ سکتا تھا۔اور آپ نے دن رات لگ کر تئیس سال متواتر
ہلا ایک دم اور لمحہ راحت اور چین میں رہنے کے اسلام کی اشاعت کی جس کے نتیجہ
میں ایک ایسی جماعت پیدا ہو گئی جس نے ہم تک اسلام کو پہنچایا۔تو پہلے آنحضرت علی
صلى
الله

سيرة النبي علي
323
جلد 1
کیلئے ، پھر صحابہ کی جماعت کیلئے دعائیں کرو۔اس جماعت نے اپنی جانیں، اپنے مال،
اپنا وطن، اپنی بیویاں، اپنے بیٹے غرضیکہ سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کر دیا۔خبیث الفطرت
ہے وہ انسان جو صحابہ کرام کی قدر نہیں کرتا۔پھر ان لوگوں کیلئے دعائیں کرو جنہوں نے
صحابہ سے اخذ کر کے بعد میں آنے والی نسلوں کو اسلام پہنچایا۔ان میں سے محدثین کی
جماعت جس نے آنحضرت ﷺ کے اقوال کو ہم تک پہنچایا۔پھر آئمہ دین کی جماعت
جنہوں نے اپنی ساری عمریں صرف کر کے آنحضرت ﷺ کے اقوال سے مسائل استنباط
( الفضل 5 نومبر 1914ء)
کئے۔

آج 10 میں سے 10 باقی