شان خاتمالانبیاءﷺ کی ایک جھلک

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
326
جلد 1
صلى الله
شان خاتم الانبیاء ﷺ کی ایک جھلک
خواجہ کمال الدین صاحب نومبر 1914ء میں لندن سے واپس آئے تو اہل پیغام
کے جلسہ سالانہ 1914ء میں انہوں نے ایک لیکچر دیا جو اندرونی اختلافات سلسلہ احمدیہ
کے اسباب“ کے عنوان سے شائع ہوا۔حضرت مصلح موعود نے اس لیکچر کے مطالعہ کے
بعد 21 جنوری 1915ء کو اس کا جواب لکھا جو 30 جنوری 1915 ء کو شائع ہوا۔اس کا نام
القول الفصل“ رکھا گیا۔اس کتاب میں رسول کریم ﷺ کی شان خاتم الانبیاء کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا:۔سوائے آنحضرت ﷺ کے کوئی نبی اس شان
کا نہیں گزرا کہ اس کی اتباع میں
ہی انسان نبی بن جائے۔لہذا اس قسم کی نبوت صرف اس مکمل انسان کے اتباع میں ہی
پائی جاسکتی تھی۔اس لئے پہلی امتوں میں اس کی نظیر نہیں اور اس امت میں سے بھی
صرف مسیح موعود کو اس وقت تک یہ درجہ عطا ہوا ہے۔اور پہلی امتوں میں اس کی نظیر
نہ ملنے کی یہ وجہ نہیں کہ پہلے حقیقی نبی آسکتے تھے اس لئے ایسے نبی کی کوئی ضرورت نہ تھی
بلکہ پہلے نبیوں میں سے کوئی نبی ایسا استاد نہیں ہوا جس کی شاگردی میں نبوت مل
سکے۔اس لئے پہلے نبیوں کی امت کے لوگ ایک حد تک پہلے نبی کی تربیت کے نیچے
ترقی پاتے پاتے رک جاتے تھے اور پھر اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر نظر فر ما تا تھا اور جن
کو اس قابل پاتا کہ وہ نبی بن سکیں ان کو اپنے فضل سے بڑھا تا اور براہ راست نبی بنا
صلى الله
دیتا۔لیکن ہمارے آنحضرت علی کو اللہ تعالیٰ نے ایسے بلند مقام پر کھڑا کیا اور آپ
نے استادی کا ایسا اعلیٰ درجہ حاصل کر لیا کہ آپ اپنے شاگردوں کو اس امتحان میں

سيرة النبي علي
327
جلد 1
کامیاب کرا سکتے ہیں۔اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے بعض لوگ خود ایم اے ہوتے
ہیں لیکن ان کی لیاقت ایسی اعلیٰ نہیں ہوتی کہ ایم اے کی جماعت کو پڑھا سکیں اور بعض
ایم اے ایسے لائق ہوتے ہیں اور ان کا علم اور درجہ استادی ایسا بڑھا ہوا ہوتا ہے کہ وہ
ایم اے کی جماعت کو خوب پڑھا سکتے ہیں۔اسی طرح پچھلے نبیوں کی مثال سمجھ لو وہ
اپنے اپنے رنگ میں کامل تھے بزرگ تھے نبی تھے۔لیکن ان میں سے ایک نے بھی
آنحضرت ﷺ کی عظمت کے مقام کو نہیں پایا۔اس لئے ان کے مدرسہ کا آخری
امتحان نبوت نہ تھا بلکہ ولایت تھا۔پھر نبوت بلا واسطہ موہبت سے ملتی تھی لیکن ہمارے
آنحضرت ﷺ کو ایسا درجہ استادی ملا کہ آپ کے مدرسہ کو کالج تک بڑھا دیا گیا اور
آپ کی شاگردی میں انسان نبی بھی بن سکتا ہے۔اور اگر آپ سے پہلے نبیوں میں سے
کوئی ایسا استاد کامل ہو جاتا تو وہی خاتم النبیین ہوتا کیونکہ جس استاد کی شاگردی میں
نبوت حاصل ہو سکتی ہو اس کے بعد کسی اور استاد کی ضرورت نہ تھی کیونکہ نبوت کے بعد
اور کوئی انعام نہیں۔اسی طرح اگر قرآن کریم سے پہلے کوئی اور کتاب ایسی کامل ہوتی
کہ اس پر چل کر انسان نبی بن سکتا تو وہ دنیا کی آخری کتاب ہوتی کیونکہ اس کتاب
کے بعد اور کسی کتاب کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ جو کتاب نبی بنا سکتی وہ کامل ترین
کتاب ہوتی اور کامل ترین کے بعد اور کسی کتاب کی حاجت نہ تھی۔پس پہلے بلا واسطہ
غیر تشریعی نبی اس لئے آتے تھے کہ اُس وقت تک کوئی نبی خاتم النبین ہونے کے لائق
نہ تھا اور کوئی کتاب خاتم الکتب ہونے کے درجہ پر نہ تھی۔وہ آنحضرت ﷺ ہی تھے جن
کی نسبت فرمایا گیا کہ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ اَوْ اَدْنٰی 1 وہ آپ ہی تھے
جن کی نسبت فرمایا گیا کہ قُلْ يَا يُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا
الَّذِى لَهُ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ 2 پھر وہ قرآن کریم ہی ایک کتاب
ہے جس کی نسبت فرمایا گیا کہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ
نِعْمَتِي 3 اور قرآن ہی ایک کتاب ہے جس کی نسبت فرمایا کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ

سيرة النبي ع
328
جلد 1
وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ 4 پس ضرور تھا کہ جب وہ نبی اور وہ کتاب آجائے جس کی
شاگردی میں اور جس پر عمل کر کے انسان نبی ہوسکتا ہو تو اس نبی کو خاتم النبین بنا دیا
جائے اور اس کتاب کو خاتم الکتب قرار دیا جائے اور یہی سچے معنی ہیں خاتم النبین
کے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں وَنُؤْمِنُ بِأَنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ
بَعْدَهُ إِلَّا الَّذِى رُبِّيَ مِنْ فَيُضِهِ وَاَظْهَرَهُ وَعُدَهُ 5 یعنی ہم مانتے ہیں کہ آپ خاتم
الانبیاء تھے اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں مگر وہی کہ جس کی تربیت آپ کے فیض سے
ہوئی اور جس کو آپ کے وعدہ نے ظاہر کیا۔پس خلی اور بروزی نبوت کوئی گھٹیا قسم کی
نبوت نہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو مسیح موعود کس طرح ایک اسرائیلی نبی کے مقابلہ میں
یوں فرماتے کہ :
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو
P
اس سے بہتر غلام احمد ہے 6
بلکہ یہ نبوت اس شخص کی عزت میں ایک شمہ بھر بھی فرق کرنے کے بغیر جس کو یہ
نبوت عطا ہو آنحضرت علیہ کی عظمت کو ظاہر کرتی ہے اور بجائے ظلی نبی کی عظمت کو
حقیقی نبیوں سے کم کرنے کے اس کا مقصد یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو سب نبیوں سے
بڑا ثابت کرے۔پس یہ مت خیال کرو کہ حضرت مسیح موعود کو چونکہ ظلی نبوت ملی اس
لئے آپ کا معاملہ پہلے نبیوں سے مختلف ہے۔نہیں ایسا ہرگز نہیں۔آپ کو نبوت حقیقی
اس لئے نہیں ملی کہ اب براہ راست موہبت کی ضرورت نہ تھی بلکہ دنیا میں وہ استاد
ظاہر ہو چکا تھا جو اپنے علم اور عقل کے زور سے اعلیٰ سے اعلیٰ امتحانوں میں لوگوں کو
پاس کراسکتا تھا۔اور انہی یو نیورسٹی کی تعلیم ایسی اعلی پیمانہ پر ترقی پا چکی تھی اور قرآن کریم جیسی
ہر زمانہ کے لئے یکساں مفید کتاب تیار ہو چکی تھی اس لئے اب پرائیویٹ امتحان سے
دنیا کو روک دیا گیا لیکن کیا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جس نے کالج میں پڑھ کر امتحان پاس کیا

سيرة النبي علي
329
جلد 1
وہ اس سے ادنی ہے جس نے پرائیویٹ طور پر امتحان پاس کیا؟ نہیں ایسا ہرگز
نہیں۔پس کیونکر ممکن ہے کہ وہ نبوت جو آنحضرت ﷺ کی شاگردی میں ملے وہ اس
نبوت سے ادنیٰ ہو جو پرائیویٹ اپیر (Appear) ہونے والے طلباء کومل چکی ہو۔ممکن ہے کہ ایک پرائیویٹ امتحان دینے والا کالج میں امتحان دینے والے سے لائق
ہو اور ممکن ہے کہ ایک کالج کا سٹوڈنٹ پرائیویٹ طور پر تیاری کرنے والے سے
لیاقت میں اعلیٰ ہو۔یہی حال یہاں ہے۔مسیح موعود بعض پہلے نبیوں سے اپنی تمام شان
میں بڑھ کر ہے اور بعض سے کم۔اور میں نے خود اپنے کانوں سے حضرت مسیح موعود
سے سنا ہے کہ میں وہی ہوں جس کی نسبت ایک بزرگ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ابوبکر
سے بڑھ کر ہوگا ؟ تو اس نے جواب دیا کہ وہ تو کئی پہلے نبیوں سے بھی شان میں بڑا
صلى الله
ہوگا۔پس اس کے ظلی نبی ہونے کے صرف یہی معنی ہیں کہ آنحضرت ﷺ دنیا کے تمام
انسانوں سے خواہ وہ غیر نبی ہوں یا نبی بڑھ کر ہیں۔اور اسی مضمون کی طرف حضرت
مسیح موعود کا مندرجہ ذیل الہامی شعر اشارہ کرتا ہے۔P
برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے
جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے 1
الله
اس الہامی شعر میں بتایا گیا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی عظمت شان کا ثبوت یہ ہے
کہ مسیح الزمان اس کا غلام ہے۔اب تم جس قدر بھی مسیح موعود کی عزت کرو گے اتنی ہی
آنحضرت ﷺ کی عزت ہوگی کیونکہ جس کا غلام بڑا ہو آ قا ضرور اس سے بڑا ہوگا۔اور
جتنی شان مسیح موعود کی کم کرو گے اتنی ہی گویا نبی کریم ﷺ کی شان کم کرو گے کیونکہ
اللہ تعالیٰ نے ہمیں آنحضرت ﷺ کی شان کے سمجھنے کے لئے مسیح موعود کی شان کے
مطالعہ کی طرف توجہ دلائی ہے۔پس مسیح موعود کی شان کے بڑھنے سے آنحضرت علی
کی شان بڑھتی ہے اور ہم پر خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس بات کے
سمجھنے کی توفیق دی ہے کہ مسیح موعود ویسا ہی مکرم نبی ہے جیسے کہ پہلے نبی تھے اور یہ سب

سيرة النبي علي
330
جلد 1
الله
درجہ آنحضرت ﷺ کی اطاعت اور غلامی سے ملا ہے۔پس کیا ہی مبارک ہے وہ نبی۔ہاں کیا ہی معزز ہے وہ نبی جس کی غلامی میں ایسا عظیم الشان انسان پیدا ہوا۔“
(القول الفصل صفحہ 14 تا 18 مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان 1915ء)
1: النجم : 9، 10
2: الاعراف : 159
3: المائدة: 4
4: الحجر: 10
5 مواہب الرحمن روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 285 ایڈیشن 2008 ء
6: دافع البلاء، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 240 ایڈیشن 2008 ء
تذکرہ صفحہ 583 ایڈیشن 2004 ء

آج 10 میں سے 10 باقی