رسول کریمﷺ کی قوتِ قدسیہ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
333
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ
مولوی محمد علی صاحب نے ایک رسالہ ” القول الفصل کی ایک غلطی کا اظہار“
لکھا۔اس کے جواب میں حضرت مصلح موعود نے حقیقۃ النبوۃ“ کتاب تصنیف فرمائی
جو 3 مارچ 1915 ء کو شائع ہوئی۔اس کتاب میں آپ رسول کریم ﷺ کی قوت قدسیہ
وو
کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔میں نے القول الفصل میں لکھا تھا کہ آنحضرت ﷺ سے پہلے کوئی امتی نبی
نہیں آسکتا تھا اس لئے کہ آپ سے پہلے جس قدر انبیاء گزرے ہیں ان میں وہ
قوت قدسیہ نہ تھی جس سے وہ کسی شخص کو نبوت کے درجہ تک پہنچا سکتے اور صرف
ہمارے آنحضرت مے ہی ایک ایسے انسان کامل گزرے ہیں جو نہ صرف کامل تھے
بلکہ مکمل تھے یعنی دوسروں کو کامل بنا سکتے تھے۔اور چونکہ اب کوئی ضرورت نہ تھی کہ
افاضہ نبوت براہ راست ہوتا اس لئے آئندہ کے لئے صرف امتی نبی آسکتا ہے۔پس
امتی نبی کے یہ معنی نہیں کہ وہ پہلے سب انبیاء سے گھٹیا ہو بلکہ ہوسکتا ہے کہ وہ پہلے
بہت سے انبیاء سے یا آنحضرت ﷺ کے سوا باقی سب انبیاء سے افضل ہو کیونکہ
آنحضرت ﷺ کی تربیت کے ماتحت جو شخص پہلے اور آپ کے کمالات کو حاصل کرے
وہ جس قدر بلند درجہ بھی حاصل کرے قابل تعجب نہیں کیونکہ آنحضرت سے اس شان کو
پہنچے ہیں کہ آپ کی شان نبیوں کی نظروں سے بھی پوشیدہ ہے اور آپ کے درجہ کو سمجھنا
ہر ایک انسان کا کام نہیں۔پس آپ کی تربیت کے ماتحت روحانیت میں ترقی حاصل
کرنے والا جس درجہ کو بھی پالے قابل تعجب نہیں۔کیونکہ بڑے استادوں کے شاگرد

سيرة النبي علي
334
جلد 1
بڑے ہی ہوا کرتے ہیں اور بڑے بادشاہوں کے وزیرشان بلند ہی رکھتے ہیں جیسا کہ
خود حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ”ہمارا نبی ہے اس درجہ کا نبی ہے کہ اس کی امت کا
ایک فرد نبی ہو سکتا ہے اور عیسی کہلا سکتا ہے حالانکہ وہ امتی ہے 1 اسی طرح فرماتے
ہیں کہ مثیل موسیٰ موسیٰ سے بڑھ کر اور مثیل عیسی عیسی سے بڑھ کر۔ان دونوں
حوالوں سے ثابت ہے کہ امت محمدیہ میں سے نبی ہونا آنحضرت مے کی عظمت کو ظاہر
کرتا ہے۔اور یہ کہ چونکہ آنحضرت ﷺ موسی سے بڑے تھے آپ کا مسیح پہلے میچ سے
اپنی تمام شان میں بڑا ہونا چاہیے تھا۔مذکورہ بالا الہام بھی میرے اس خیال کی تائید کرتا ہے اور ایک نہایت ہی لطیف
پیرا یہ میں اس میں یہ سب مضمون بیان کیا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ كُلُّ بَرَكَةٍ
مِّنْ مُّحَمَّدٍ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ پہلے حصہ میں تو
آنحضرت ﷺ کے کمالات کا بیان فرمایا ہے کہ کوئی ایسی برکت جو دنیا میں پائی جاتی ہو
صلى الله
اور انسان کو حاصل ہو سکتی ہو ایسی نہیں جو آنحضرت ﷺ سے نہ مل سکتی ہو۔كُلُّ بَرَكَةٍ
کے معنی عربی زبان میں یہی ہیں کہ جس قدر برکات ہیں ان میں سے ہر ایک برکت مل
لتی ہے کیونکہ جب لفظ کل کا مضاف کسی نکرہ مفرد کی طرف ہو تو اس سے اس کا ہر فرد
مراد ہوتا ہے۔پس اس الہام کے یہی معنی ہیں کہ جس جس چیز کو برکت اور فضل کہہ
سکتے ہیں وہ آنحضرت علیہ کے فیضان سے مل سکتی ہے خواہ دنیا وی ہو خواہ دینی ، خواہ
روحانی ہو خواہ جسمانی۔اللہ تعالیٰ نے کسی برکت کی قید نہیں لگائی اور کسی برکت کا
استثناء نہیں کیا۔پس وہ گل برکات جو انسان پاسکتا ہے انسان کو رسول اللہ ﷺ سے مل
سکتی ہیں اور نبوت سے بڑھ کر برکت اور کیا ہوگی۔پس کس طرح ہوسکتا ہے کہ نبوت
آنحضرت ﷺ کی اتباع سے نہ ملے حالانکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ كُلُّ بَرَكَةِ مِّنْ
مُحَمَّدٍ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّم ہر ایک برکت آپ سے ہے اور آپ کے فیضان
سے جاری ہے اور آپ کے ذریعہ سے مل سکتی ہے۔پس اس الہام میں اشارہ ہے اس

سيرة النبي عمال
335
جلد 1
الله
طرف کہ آنحضرت ﷺ کا فیض ایسا وسیع ہے اور آپ کا کمال اس درجہ ترقی کر چکا ہے
کہ اب ہر ایک برکت آپ سے مل سکتی ہے۔برکات کے حصول کیلئے کسی اور ذریعہ کی
صلى الله
ضرورت نہیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی فعل لغو نہیں۔جبکہ آنحضرت می
کی اتباع سے اور آپ کی فرمانبرداری سے اور آپ کی غلامی سے ایک چیز حاصل
ہو سکتی ہے تو پھر اس بات کی کوئی ضرورت نہیں رہتی کہ وہ براہ راست ملے۔غرض چونکہ
نبوت کا انعام انسان کو آنحضرت ﷺ کے فیض سے حاصل ہوسکتا ہے اور آپ کو وہ
قرب الہی حاصل ہے جو آج تک کسی کو حاصل نہیں ہوا اس لئے براہ راست موہبت کا
دروازہ بند کر دیا گیا ہے جو رتبہ آپ کو ملا نہ آدم کو نہ نوح نہ ابراہیم کو نہ موسی کو نہ
عیسی کو (علیھم السلام ) کسی کو نہیں ملا۔اور حضرت آدم کی اولاد میں سے ایک بھی بیٹا
ایسا لائق نہیں ہوا جیسے ہمارے آنحضرت ﷺ تھے۔آپ نے اطاعت الہی میں وہ
حالت پیدا کی جو کوئی نبی نہیں پیدا کر سکا اور دربار شہنشاہِ ارض و سماء سے ان انعامات
کے مستحق ہوئے جن کا کوئی اور نبی مستحق نہیں ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں آپ کی نسبت فرماتا ہے کہ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنى 2
اور حضرت مسیح موعود کو فرماتا ہے كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُّحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّم
پس اس الہام سے ثابت ہے کہ یہ درجہ صرف آنحضرت ﷺ کو ہی حاصل ہے کہ آپ
کی اطاعت سے انسان انعام نبوت حاصل کر سکتا ہے اور آپ کی غلامی کا دم بھرتے
ہوئے پھر بھی بہت سے نبیوں سے افضل ہوسکتا ہے اور آپ سے پہلے کوئی نبی ایسا نہیں
گزرا جس کی نسبت کہا جا سکے کہ كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْہ ہر قسم کی برکت اس سے ہے اور اس
کے ذریعہ سے حاصل ہو سکتی ہے یہ درجہ صرف اور صرف آنحضرت علی کو اللہ تعالیٰ
نے عطا فرمایا ہے۔پس یہ الہام بھی اسی مضمون کی طرف اشارہ کرتا ہے جو میں پہلے لکھ
چکا ہوں کہ اس وقت مستقل نبوت اس لئے بند کر دی گئی ہے کہ اب سب برکتیں انسان
آنحضرت ﷺ کی غلامی میں حاصل کر سکتا ہے اور براہ راست موہبت کی کوئی ضرورت
الله

سيرة النبي علي
336
جلد 1
نہیں رہی۔چنانچہ اس الہام کے ساتھ ایک اور الہام بھی ہے جسے ملا کر اس کے معنی
اور بھی صاف ہو جاتے ہیں اور وہ معنی خود حضرت مسیح موعود نے کئے ہیں (حقیقۃ الوحی
روحانی خزائن جلد 22 کے صفحہ 99 پر ) آپ یہ الہام درج کرتے ہیں :۔يُلْقِى الرُّوحَ عَلَى مَنْ يَّشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ كُلُّ بَرَكَةٍ مِّنْ مُحَمَّدٍ
صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّم فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ اور خود یوں ترجمہ فرماتے
ہیں جس پر اپنے بندوں میں سے چاہتا ہے اپنی روح ڈالتا ہے یعنی منصب نبوت اس کو
بخشتا ہے اور یہ تو تمام برکت محمد ے سے ہے۔پس بہت برکت والا ہے جس نے اس
بندہ ( یعنی مسیح موعود جیسا کہ انجام آتھم اور اربعین میں فرمایا ہے ) کوتعلیم دی اور بہت
برکتوں والا ہے جس نے تعلیم پائی 3
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ خود حضرت مسیح موعود نے بھی بَرَكَة کے معنی
نبوت کئے ہیں اور پہلے الہام کو ملا کر اس کے یہ معنی کئے کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں میں
سے جس کو چاہتا ہے منصب نبوت بخشتا ہے۔لیکن یہ بخشش اس کی اور موہبت اس کی
براہ راست نہیں ہوتی بلکہ آنحضرت ﷺ کے فیضان کے جاری کرنے سے ہوتی ہے
اور وہ نبوت کی برکت آنحضرت علیہ کے طفیل سے ہوتی ہے اور آپ ہی کی طرف سے
ہوتی ہے۔غرض کہ اس الہام کے پہلے حصہ میں اللہ تعالیٰ نے صاف طور پر اس امر کی
طرف اشارہ فرمایا ہے کہ آنحضرت ﷺ کا رتبہ ایسا بڑا ہے کہ ہر ایک برکت آپ سے
حاصل ہوسکتی ہے براہ راست موہبت کی ضرورت نہیں خواہ برکت نبوت ہو خواہ کسی
اور قسم کی برکت۔جو انسان آپ کی اطاعت کرے وہ دنیا میں کبھی نامراد اور نا کام
نہیں رہ سکتا بلکہ ہمیشہ کامیاب اور بامراد ہو گا۔اور ایسا درجہ اور کسی پچھلے نبی کو ہرگز
نہیں ملا کہ سب برکتیں اسی کے واسطہ سے ملیں بلکہ آپ سے پہلے نبوت موہبتِ الہی
سے براہ راست ملتی تھی نہ بتوسط انبیائے سابقین۔

سيرة النبي علي
337
جلد 1
صلى اللهم
پھر اس الہام کے دوسرے حصہ میں فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّم فرما کر اس بات
کا ثبوت دیا ہے کہ یہ دعوی ہی نہیں کہ آنحضرت ﷺ کے طفیل سے ہر ایک قسم کی برکت
مل سکتی ہے بلکہ یہ ایک ثابت شدہ امر ہے۔چنانچہ اس کی نظیر میں مسیح موعود کو دیکھ لو کہ
اس نے آپ کی اطاعت اور غلامی سے ہر ایک قسم کی برکت کو پالیا۔پس ثابت ہوا کہ
استاد بھی برکتوں والا اور شاگرد بھی۔استاد اس لئے کہ اگر اس میں ہر قسم کی برکات کے
افاضہ کی طاقت نہ ہوتی اور اس کا فیضان ایسا وسیع نہ ہوتا تو پھر وہ ایسا شاگرد کیونکر تیار
کر سکتا تھا جو ہر قسم کی برکات سے حصہ پانے والا ہو۔اور شاگرد اس لئے بہت برکت
والا ہے کہ ایک تو اس نے اس وقت جبکہ دنیا اس فرد کامل سے جو سب دنیا کی نجات
دینے کے لئے آیا تھا خواہ عرب ہوں خواہ عجم ، خواہ گورے ہوں خواہ کالے، خواہ عالم
ہوں خواہ جاہل غافل تھی اور اس کی خوبیوں سے بے خبر ہورہی تھی لوگوں کو اس کی
خوبیوں سے آگاہ کیا اور اپنے استاد کا نام پھر دنیا میں روشن کیا اور براہین قاطعہ،
دلائل نیرہ بج بالغہ اور آیات بینہ سے اس کی عظمت اور جلال کو دنیا سے منوایا اور
دوست و دشمن پر روشن کر دیا کہ محمد کے نجات دہندہ عالم ہیں اور قرآن کریم علوم و حکم کا
ایک لازوال خزانہ ہے اب کوئی ضد و تعصب سے کام لے کر انکار کرے تو اس کا وبال
اس کے سر پر ہے۔پس ایک تو اس لئے شاگرد کو برکت والا قرار دیا۔اور دوسرے اس
لئے بھی کہ دیکھو یہ شاگرد جس نے ایسے عظیم الشان استاد کے کمالات کو اپنے اندر لیا اور
اپنے آپ کو اسی کے رنگ میں رنگین کر کے ان علوم وفنون کا وارث ہوا جن سے دنیا
نا واقف تھی اور اس درجہ تک پہنچ گیا جس سے نبوت محمدیہ کی شان نہایت چمک کے ساتھ
دنیا پر ظاہر ہوئی کیسا باکمال ہے۔(حقیقۃ النبوۃ حصہ اول صفحہ 40 تا 44 مطبوعہ قادیان 1915ء)
1: براہین حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 355 ایڈیشن 2008 ء
2: النجم : 10،9
66
3: حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 99 ایڈیشن 2008 ء

آج 10 میں سے 10 باقی