رسول کریمﷺ کی تدریجی ترقی

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
340
جلد 1
صلى الله
رسول کریم کی تدریجی ترقی
حقیقۃ النبوة“ کتاب (مطبوعہ 3 مارچ 1915ء) میں ہی حضرت مصلح موعود نے
رسول کریم ہے
کے تدریجی دعاوی اور ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔قرآن کریم کے آہستہ آہستہ اتر نے کی غرض یہ تھی تا کہ صحابہ اس پر پورے
طور پر عامل ہو جائیں اور ایک ایک حکم کو اچھی طرح یاد کر لیں۔حضرت موئی پر
یکدم کتاب اس لئے نازل ہوئی کہ ان کی سب جماعت ان کے ماتحت تھی اور وہ
بادشاہانہ اقتدار رکھتے تھے۔لیکن ہمارے آنحضرت ﷺ کو ایک خطرناک مخالف
قوم کو منوانا اور پھر راہ راست پر چلانا پڑتا تھا۔پس اپنے بندوں کی آسانی کے
لئے اللہ تعالیٰ نے آہستہ آہستہ کتاب اتاری۔اس وقت حضرت مسیح موعود کے
دعوے کا اظہار بھی اسی لئے آہستہ آہستہ ہوا۔اور گو خدا تعالیٰ تو براہین کے وقت
سے اپنا فیصلہ صادر فرما چکا تھا لیکن اس کا ظہور آہستہ آہستہ ہوا۔یعنی اول 1891ء
میں اور پھر 1901ء میں۔اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے بہت سی کمزور طبائع پر رحم
فرما کر انہیں ٹھوکر کھانے سے بچا لیا۔اور جس قدر استعداد پیدا ہوتی گئی ان پر
اظہار کیا جاتا رہا اور آنحضرت ﷺ کا دعوی بھی اسی طرح ہوا۔سب سے پہلے
آپ پر اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ 1 نازل ہوئی۔اس میں دیکھ لو کہ نبی کے
نام سے آپ کو نہیں پکارا گیا۔پھر سورۃ مزمل کی ابتدائی چند آیات نازل ہوئیں اور
آپ کو مامور مقرر کیا گیا لیکن ان میں بھی نبی اور رسول کا لفظ نہیں۔ہاں چند ماہ کے
اندر آپ کو رسول کے لفظ سے یاد کیا گیا جیسا کہ سورۃ مزمل کی آخری آیات سے

سيرة النبي علي
341
الله
جلد 1
ظاہر ہے۔اسی طرح گل دنیا کی طرف ہونے کا دعوی آنحضرت ﷺ نے بہت بعد
میں کیا اور قرآن کریم کی وہ آیات جن میں سب دنیا کو اس نو ر و ہدایت کی پیروی
کی دعوت دی گئی ہے بہت مدت بعد کی ہیں۔پھر خاتم النبین ہونے کا اعلان بھی
مدینہ میں ہوا ہے۔اسی طرح حضرت مسیح کا دعوی بھی آہستہ آہستہ ہوا ہے اور کلیسیا
کی تاریخ کے واقفوں نے اس امر پر کتابیں لکھی ہیں کہ حضرت مسیح نے آہستہ
آہستہ اپنے دعوئی کو ظاہر کیا۔اور انا جیل کو جو شخص غور سے پڑھے گا وہ بھی یہ بات
معلوم کر لے گا کہ حضرت مسیح کا دعوی بھی بتدریج ظاہر ہوا۔غرض کہ یہ کوئی
قابل اعتراض بات نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ اصل دعوی کو اپنے کلام میں ظاہر تو پہلے
ہی کر دیتا ہے لیکن اس پر ایک پردہ ڈال دیتا ہے جسے ایک خاص وقت پر اٹھا دیتا
ہے۔ہمارے آنحضرت ﷺ جب مبعوث ہوئے تو اُسی وقت سے خاتم النبیین تھے۔اور قرآن کریم کی ایک ایک آیت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کے بعد اور کسی
کتاب کی ضرورت نہیں۔لیکن ظاہر الفاظ میں بعد میں اعلان کیا گیا کہ اب یہ شخص
خاتم النبیین ہے۔صلى الله
یہ میری ہی تحقیق نہیں۔حضرت مسیح موعود نے بھی اپنا عقیدہ اسی کے مطابق بیان
فرمایا ہے اور مسیح موعود کے بیان کے فیصلہ کے بعد مؤمن کو تردد کی گنجائش نہیں رہتی۔آپ فرماتے ہیں:
جس طرح قرآن شریف یک دفعہ نہیں اترا اسی طرح اس کے معارف بھی
دلوں پر یک دفعہ نہیں اترتے۔اسی بنا پر محققین کا یہی مذہب ہے کہ آنحضرت علی
کے معارف بھی یک دفعہ آپ کو نہیں ملے بلکہ تدریجی طور پر آپ نے علمی ترقیات کا
دائرہ پورا کیا ہے۔ایسا ہی میں ہوں جو بروزی طور پر آپ کی ذات کا مظہر ہوں۔آنحضرت ﷺ کی تدریجی ترقی میں سر یہ تھا کہ آپ کی ترقی کا ذریعہ محض قرآن تھا۔پس جبکہ قرآن شریف کا نزول تدریجی تھا اسی طرح آنحضرت ﷺ کی تکمیل معارف

سيرة النبي عل
342
جلد 1
66
بھی تدریجی تھی۔اور اسی قدم پر مسیح موعود ہے جو اس وقت تم میں ظاہر ہوا 2۔“
1: العلق : 2
( حقيقة النبوۃ حصہ اول صفحہ 152 تا 154 مطبوعہ قادیان 1915ء)
2 نزول المسیح صفحه 45، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 421 ایڈیشن 2008 ء 2:

آج 10 میں سے 10 باقی