جملہ فیوض رسول کریمﷺ کی اتباع سے وابستہ ہیں
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
343
جلد 1
صلى الله
جمله فیوض رسول
کریم علیہ کی اتباع سے وابستہ ہیں
حضرت مصلح موعود نے حقیقۃ النبوة“ (مطبوعہ 3 مارچ 1915ء) میں اس
مضمون کو بالوضاحت بیان فرمایا ہے کہ ادنیٰ سے ادنی فیضان بھی آنحضور ﷺ کی اتباع
کے بغیر نہیں مل سکتا۔چنانچہ فرمایا :۔اب بتاؤ کہ وہ کون سا شخص ہے جو حضرت مسیح موعود کی نبوت کو تشریعی نبوت قرار
دیتا ہے جس کے قائل کرنے کے لئے مجازی نبوت پر اس قدر زور دیا جاتا ہے۔میں اور
میرے سب مرید تو آپ کو ایسا ہی نبی تسلیم کرتے ہیں جس نے کوئی جدید شریعت جاری
نہیں کی اور نہ آنحضرت ﷺ کی اطاعت کے بغیر نبی ہوئے بلکہ ہم تو ایسے خیال کو کفر
کی
خیال کرتے ہیں۔اور ہمارا ایمان ہے کہ ہمارے آنحضرت ﷺ کے بعد اللہ تعالیٰ
تک پہنچنے کے سب دروازے بند ہیں اور سوائے اس شخص کے جو اپنے آپ کو
آنحضرت ﷺ کی محبت میں فنا کر دے اور کسی کو کوئی درجہ نہیں مل سکتا۔اللہ تعالیٰ اسی
سے خوش ہے جو آپ کی فرمانبرداری کا جو اپنی گردن پر اٹھاتا ہے۔اور جو شخص آپ
کی جناب سے روگردانی کرتا ہے وہ اس دنیا میں بھی ذلیل ہے اور اگلے جہان
میں بھی۔عزت صرف آپ کی غلامی میں ہے اور بڑائی آپ کی کفش برداری میں۔خدا تعالیٰ کی معرفت آپ کی معرفت پر موقوف ہے اور خدا تعالیٰ کا قرب آپ کے
قرب پر بند۔نبوت تو ایک بڑی شے ہے۔ہمارا خیال کیا یقین ہے کہ آپ کی
اطاعت کے بغیر تو معمولی تقویٰ بھی نصیب نہیں ہوتا۔پس ہمارے مقابلہ میں آپ وہ
حوالے کیوں پیش کرتے ہیں جن سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح موعود کی نبوت
سيرة النبي علي
344
جلد 1
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان سے ہے۔ہم نے کب انکار کیا۔ہم تو آپ
سے بہت زیادہ اس امر کے قائل ہیں اور مسیح موعود کے درجہ کی بلندی کی وجہ صرف
یہی مانتے ہیں کہ مسیح موعود آپ کی فرمانبرداری میں سب پہلوں اور پچھلوں سے
بڑھ گیا اور آنحضرت ﷺ کی جو معرفت آپ نے پائی اور کسی نے نہ پائی اور یہی تو
وجہ ہے کہ آپ کو نبوت کا درجہ ملا اور کسی کو نہ ملا۔“
الله
(حقیقۃ النبوۃ حصہ اول صفحہ 165 ، 166 مطبوعہ قادیان 1915ء)
اسی مضمون کی مزید تشریح کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں:۔میں ایک دفعہ پھر یہ بات ظاہر کر دینی چاہتا ہوں کہ میرا اور تمام ان احمدیوں کا
جو حضرت مسیح موعود کے ساتھ صحیح تعلق رکھتے ہیں اور خود حضرت مسیح موعود کا بھی ہرگز
ہرگز یہ مذہب نہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی ایسا نبی آ سکتا ہے جو قرآن کریم کو
منسوخ کرے یا اس کے بعض احکام پر خط نسخ کھینچ دے یا یہ کہ آنحضرت ﷺ کی
اطاعت اور فرمانبرداری سے باہر ہو کر کچھ حاصل کر سکے۔بلکہ ہم ایسے شخص کو جو بعد
آنحضرت ﷺ کے بلا واسطہ فیض پانے کا دعویٰ کرتا ہے یا بعد قرآن کریم کے نئی
شریعت لانے کا مدعی ہے، لعنتی اور کذاب خیال کرتے ہیں۔کیونکہ ہمارے نزدیک
آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی اور نبی نہیں سوائے اس کے کہ آپ کے فیض سے
فیض یاب ہو اور بعد قرآن کے کوئی اور شریعت نہیں۔نہ پورے طور پر اسے منسوخ
کرنے والی اور نہ اس کے کسی حصہ کو منسوخ کرنے والی۔قرآن کریم کا ایک نقطہ یا
شععہ بھی کوئی شخص بدل نہیں سکتا اور نہ اس کی زیر زبر میں تغیر کر سکتا ہے چہ جائیکہ اس کے
بعض احکام کو بدل دے۔ہمارا یہ ایمان ہے کہ آنحضرت ﷺ سے بڑھ کر کوئی
صاحب کمال نہیں گزرا۔پس کمال کے بعد کسی اور شے کی حاجت نہیں رہتی۔اب جو
آئے گا آپ کے کمالات کے اظہار اور اس کے اثبات کے لئے آئے گا نہ کہ آپ سے
الگ ہو کر اپنی حکومت جمانے۔جس شخص نے آپ کے نور کو نہ دیکھا وہ اندھا ہے اور
الله
سيرة النبي علي
345
جلد 1
جس شخص نے آپ کے درجہ کو نہ پہچانا وہ بد بخت ہے اور اس کا انجام خراب ہے۔بد قسمت ہے وہ انسان جس نے آپ کے دامن کو نہ پکڑا اور بدنصیب ہے وہ انسان جس
نے آپ کی غلامی کا جو اپنی گردن پر نہ رکھا۔اللہ تعالیٰ کے قرب کا ایک ہی ذریعہ ہے
اور وہ یہ کہ انسان آنحضرت ﷺ کی اطاعت میں کمال پیدا کرے۔اللہ تعالیٰ قرآن
کریم میں فرماتا ہے قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ 1
یعنی اے ہمارے رسول ! ان لوگوں کو کہہ دے کہ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت رکھتے ہو تو
تم میری اتباع کرو اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگے گا۔پس اللہ تعالیٰ کے محبوب
ہونے کا ایک اور صرف ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ انسان آنحضرت مہ کی غلامی
اختیار کرے۔جس قدر کوئی شخص آپ کی اطاعت کرے گا اسی قدر اللہ تعالیٰ کی محبت
اس سے بڑھے گی۔پس جب ہم کسی شخص کو آپ کی امت میں سے نبی کہتے ہیں تو اس
کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ وہ شخص آپ کے غلاموں میں سے سب سے زیادہ
فرمانبردار غلام ہے۔اس کا نبی ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ وہ آنحضرت مے کی
اتباع میں کمال
کو پہنچ گیا ہے۔پس اس قسم کے نبی ماننے میں ہم آنحضرت ﷺ کی
ہتک نہیں کرتے بلکہ آپ کے درجہ کی بلندی کا اظہار کرتے ہیں۔اور جوشخص اپنے
قول یا فعل سے رسول اللہ ﷺ کی ہتک کرتا ہے وہ بے شک ملعون ہے اور اللہ تعالیٰ
سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔خدا تعالیٰ کی رحمت کے دروازے اس کے لئے بند ہیں۔نادان انسان ہم پر الزام لگاتا ہے کہ مسیح موعود کو نبی مان کر گویا ہم آنحضرت علی
کی ہتک کرتے ہیں۔اسے کسی کے دل کا حال کیا معلوم؟ اسے اس محبت اور پیار اور
عشق کا علم کس طرح ہو جو میرے دل کے ہر گوشہ میں محمد رسول اللہ ﷺ کے لئے ہے۔وہ کیا جانے کہ محمد ﷺ کی محبت میرے اندر کس طرح سرایت کر گئی ہے۔وہ میری جان
ہے، میرا دل ہے ، میری مراد ہے، میرا مطلوب ہے۔اس کی غلامی میرے لئے عزت
کا باعث اور اس کی کفش برداری مجھے تخت شاہی سے بڑھ کر معلوم دیتی ہے۔اس کے
سيرة النبي علي
346
جلد 1
گھر کی جاروب کشی کے مقابلہ میں بادشاہت ہفت اقلیم بیچ ہے۔وہ خدا تعالیٰ کا پیارا
ہے پھر میں کیوں اس سے پیار نہ کروں۔وہ خدا تعالیٰ کا مقرب ہے پھر میں کیوں اس
صلى الله
کا قرب نہ تلاش کروں۔میرا حال مسیح موعود کے اس شعر کے مطابق ہے کہ :۔بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم2
اور یہی محبت تو ہے جو مجھے اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ باب نبوت کے بکلی
بند ہونے کے عقیدہ کو جہاں تک ہو سکے باطل کروں کہ اس میں آنحضرت مے کی
ہتک ہے۔بے شک اگر یہ مانا جائے کہ کوئی شخص ایک ایسی شریعت لایا ہے جو
قرآن کریم کو منسوخ کر دے گی تو اس میں آنحضرت کی ہتک ہے۔اور اگر یہ
مانا جائے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی ایسا نبی آئے گا جو آپ کی اطاعت کے بغیر
صلى الله
انعام نبوت پائے گا تو اس میں بھی آپ ﷺ کی ہتک ہے۔کیونکہ اس کا یہ مطلب
صلى الله
ہو گا کہ آنحضرت ہی کا فیضان کمزور ہے کہ آپ کی موجودگی میں براہ راست
فیضان کی حاجت پیش آئی۔لیکن اسی طرح اس عقیدہ میں بھی آنحضرت لعل الله
ہتک ہے کہ یہ مان لیا جائے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا۔اس کا مطلب یہ
ہے کہ آپ کا فیضان ناقص اور آپ کی تعلیم کمزور ہے کہ اس پر چل کر انسان اعلیٰ
سے اعلیٰ انعامات نہیں پاسکتا۔دنیا میں وہی استاد لائق کہلاتا ہے جس کے شاگرد
لائق ہوں اور وہی افسر معزز کہلاتا ہے جس کے ماتحت معزز ہوں۔یہ بات ہرگز فخر
کے قابل نہیں کہ آپ کے شاگردوں میں سے کسی نے اعلیٰ مراتب نہیں پائے بلکہ
آپ کی عزت بڑھانے والی یہ بات ہے کہ شاگردوں میں سے ایک ایسا لائق ہو گیا
جو دوسرے استادوں سے بھی بڑھ گیا۔آنحضرت ﷺ کے بعد بعثت انبیاء کو بالکل
مسدود قرار دینے کا یہ مطلب ہے کہ آنحضرت ﷺ نے دنیا کو فیض نبوت سے روک
دیا اور آپ کی بعثت کے بعد اللہ تعالیٰ نے اس انعام کو بند کر دیا۔اب بتاؤ کہ اس
عقیدہ سے آنحضرت علیہ رحمۃ للعالمین ثابت ہوتے ہیں یا اس کے خلاف؟
صلى الله
سيرة النبي علي
347
جلد 1
الله
( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالک) اگر اس عقیدہ کو تسلیم کیا جائے تو اس کے یہ معنے ہوں
گے کہ آپ نَعُوذُ بِاللہ دنیا کے لئے ایک عذاب کے طور پر آئے تھے اور جو شخص ایسا
خیال کرتا ہے وہ لعنتی اور مردود ہے۔آپ علیہ سب دنیا کے لئے رحمت ہو کر آئے
ا ہے۔تھے اور آپ کے آنے سے اللہ تعالیٰ کے فیضان دنیا کے لئے اور بڑھ گئے نہ کہ کم
ہو گئے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ موسوی سلسلہ کے مسیح نے بلا واسطہ حضرت موسی کے
فیضان پایا تھا لیکن آنحضرت لے کے آخری خلیفہ نے جو کچھ پایا آپ کے فیضان
سے پایا اور پھر بھی مسیح ناصری سے اپنی تمام شان میں بڑھ گیا۔پس آنحضرت ﷺ کا
وجود دنیا کے لئے رحمت ہے اور آپ کی اتباع سے انسان ہر قسم کے فیوض حاصل
کر سکتا ہے۔آپ ﷺ کا وجود اللہ تعالیٰ کے فیوض کی راہ میں روک نہیں ہوا بلکہ
آپ کی دعاؤں نے اللہ تعالیٰ کے جود و کرم کو اور بھی جذب کیا ہے اور پہلے اگر اس
کے فضلوں کی پھوار پڑتی تھی تو اب ایک تیز بارش شروع ہو گئی ہے۔پس جو شخص کہتا
ہے کہ آپ کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہو گیا اور آپ نے دنیا کو اس فیضان سے
محروم کر دیا ایسا شخص رسول اللہ ﷺ کی ہتک کرتا ہے۔وہ آپ کو اس ٹیلہ کی طرح
قرار دیتا ہے جس نے گر کر دریا کا پاٹ بند کر دیا۔یا اس بادشاہ کی طرح قرار دیتا
ہے جس کے ماتحت کوئی زبر دست آدمی نہیں۔بادشاہوں کی عزت اسی طرح بڑھتی
ہے کہ بڑے بڑے سردار ان کی خدمت کرنے پر آمادہ ہوں اور شہنشاہ کا رتبہ شاہ
سے بہت بڑھ کر ہوتا ہے۔پس دنیا ہمیں لاکھ ملامت کرے اور کوتاہ اندیش لوگ
ہم پر ہزار اعتراض کریں ہم اس عقیدہ کو ترک نہیں کر سکتے جس میں آنحضرت سے
کی شان کا اظہار ہے اور نہ اس عقیدہ کو اختیار کر سکتے ہیں جس میں آپ کی ہتک
ہوتی ہے۔ہمارا آقا نہایت زبر دست طاقتیں رکھتا تھا۔وہ ایسا رتبہ رکھتا تھا کہ اس
کی قوت قدسیہ سے ایک نبی کا پیدا ہو جانا کچھ بھی بعید نہیں۔اور جسے اس بات میں
کچھ شک ہے اس نے درحقیقت خاتم النبین کے کمالات کو سمجھا ہی نہیں۔وہ اپنی
صلى
الله
سيرة النبي علي
348
جلد 1
ہوا و ہوس پر رسول اللہ علیہ کی عزت و حرمت کو قربان کر رہا ہے اور لوگوں کے
خوش کرنے کے لئے اپنے آقا پر حملہ کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں پر رحم
فرمائے۔“
1 آل عمران : 32
حقيقة النبوۃ حصہ اول صفحہ 180 تا 184 مطبوعہ قادیان 1915ء)
2: ازالہ اوہام، روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 185 ایڈیشن 2008 ء