فیضان خاتم النبیینﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

سيرة النبي علي
349
جلد 1
فیضان خاتم النبین مه
صلى الله
حضرت مصلح موعود کا ایک فرمانروائے ریاست کے نام تبلیغی خط جو کہ ریویو آف
ريليجنز مئی 1915 ء میں شائع ہوا اس میں آپ نے رسول کریم علیہ کی حیثیت
بطور خاتم النبین کی وضاحت کرتے ہوئے تحریر فرمایا :۔اگر ہم یہ خیال کریں کہ وہی حضرت مسیح ناصرٹی جو بنی اسرائیل کے نبی تھے
بہ حیثیت نبی ہونے کے دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے تو اس میں آنحضرت نے کی
تک ہے کیونکہ حضرت مسیح نے نبوت کا مقام براہِ راست حاصل کیا تھا اور ہمارے
آنحضرت ﷺ کے فیضان سے وہ اس رتبہ کو نہ پہنچے تھے پس ان کے بہ حیثیت نبی
واپس آنے سے ختم نبوت کی مہر ٹوٹ جاتی ہے اور خاتم النبیین حضرت مسیح قرار پاتے
ہیں نہ کہ ہمارے آنحضرت علی۔پس ہمارا اور دیگر فرق اسلام کا اس مسئلہ میں صرف
اس قدر فرق ہے کہ وہ تو ایک گزشتہ نبی کو دوبارہ دنیا میں لا کر آنحضرت یہ کی
ختم نبوت کو باطل کرتے ہیں اور ہم یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی
ایسا شخص نہیں آ سکتا جو براہِ راست فیضان پانے والا ہو بلکہ اب وہی شخص خدا تعالیٰ کے
قرب کو حاصل کر سکتا ہے جو پورے طور پر آنحضرت ﷺ کی اطاعت کا جوا اپنی گردن
پر رکھ لے۔یہ شخص اگر آنحضرت ﷺ کی توجہ روحانی سے نبوت کا مقام پالے تو اس
سے ختم نبوت بھی نہیں ٹوٹتی کیونکہ اس نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ سب آنحضرت ﷺ
کی طفیل سے ہے اور اس کے درجہ کی بلندی در حقیقت آنحضرت ﷺ کے درجہ کی
صلى الله
بلندی ہے کیونکہ شاگرد کی لیاقت استاد کی لیاقت کی علامت ہوتی ہے اور لائق شاگرد
صلى الله
صلى الله

سيرة النبي علي
350
استاد کی عظمت کو کم نہیں بلکہ زیادہ کرتا ہے۔جلد 1
غرض اس بات میں ہم اور دیگر فرق اسلام بالکل متفق ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے
بعد ایک نبی نے ضرور آنا ہے لیکن وہ تو یہ کہتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد ایک ایسا
نبی آئے گا جو براہِ راست انعامِ نبوت پانے والا ہو گا اور اس نے کل کمالات بلا آپ
کی اتباع کے حاصل کئے ہوں گے لیکن ہم اس عقیدہ کو گناہ سمجھتے ہیں اور ہمارے نزدیک
آنحضرت ﷺ کے بعد دنیا کے پردہ پر کوئی ایسا نبی ظاہر نہیں ہوسکتا جس نے سب کچھ
آپ ہی کے طفیل سے نہ پایا ہو بلکہ براہ راست۔کیونکہ اس طرح علا وہ ختم نبوت کے
باطل ہونے کے رسول اللہ ﷺ کو اس شخص کا ممنونِ احسان بھی قرار دینا پڑتا ہے کیونکہ
آنحضرت ﷺ کی امت کے خراب ہونے پر وہ اس کی اصلاح کرے گا اور اس طرح
آپ پر احسان کرے گا لیکن اس پر آپ کا کوئی احسان نہ ہوگا۔لیکن اگر کوئی ایسا شخص
نبوت کا درجہ پائے جس نے سب کمالات آپ ہی کی اتباع میں حاصل کئے ہوں اور
اسے امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا جائے تو پھر وہ نقص پیدا نہیں ہوتا جو
پہلی صورت میں ہے کیونکہ وہ جو اصلاح کرے گا آنحضرت ﷺ کی ہی اصلاح ہوگی
اور اس کا کام آپ ہی کا کام ہو گا کیونکہ وہ آپ کا غیر نہ ہوگا بلکہ آپ ہی سے ہوگا۔اور غیرت تو وہیں ہوتی ہے جہاں غیریت ہو جہاں غیریت نہ ہو وہاں غیرت بھی پیدا
نہیں ہوتی۔میری اس تحریر سے آپ نے معلوم کر لیا ہو گا کہ ہمارا اور دیگر فرق اسلام کا اس
بات میں اختلاف نہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی نبی آ سکتا ہے یا نہیں بلکہ اس
بات میں اختلاف ہے کہ وہ نبی کہاں سے آئے گا۔آیا بنی اسرائیل کا کوئی نبی دوبارہ
دنیا میں بھیجا جائے گا یا اسی امت کا کوئی فرد نبوت کا درجہ پائے گا ؟ اور چونکہ ایک
طرف تو ایک نبی کے آنے کی خبر احادیث سے ثابت ہے اور دوسری طرف کسی پچھلے
صلى الله
نبی کے دوبارہ آنے سے آنحضرت ﷺ کی ہتک ہوتی ہے اس لئے ہمارے نزدیک

سيرة النبي علي
351
جلد 1
یہی عقیدہ درست ہے اور خدا بہتر جانتا ہے کہ یہی عقیدہ درست ہے کہ جس شخص کو
آنحضرت ﷺ نے نبی اللہ کہہ کر پکارا ہے وہ اس امت کا ایک فرد اور آنحضرت میایی
عروسة
ت عروس
کے غلاموں میں سے ایک غلام ہے اور اسلام کسی پچھلے مسیح کا محتاج نہیں بلکہ آنحضرت
کی قوت قدسیہ ہر زمانہ میں اپنے مخلص اور مطیع شاگردوں کو اصلاح عالم کے
قابل بنا دیتی ہے اور آخری زمانہ کے لئے مقدر ہے کہ ایک شخص اپنے عظیم الشان کام
کی وجہ سے مسیح موعود کے نام سے موسوم ہو کر اور اپنے بلند مرتبہ کی وجہ سے نبوت کا
درجہ پا کر اسی امت میں سے کھڑا کیا جائے۔“
66
ریویو آف ریلیجنز مئی 1915 ء صفحہ 203 204)

آج 10 میں سے 10 باقی