رسول کریمﷺ کا عزم و استقلال
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)
سيرة النبي علي
353
جلد 1
صلى الله
رسول کریم ﷺ کا عزم واستقلال
حضرت مصلح موعود نے 13 اگست 1915ء کو قادیان میں خطبہ عید الفطر دیتے
ہوئے فرمایا:۔۔یا درکھو انبیاء کی ہر روز عید ہوتی ہے۔دنیا کی کوئی تکلیف انہیں غمگین نہیں کر سکتی
اور کوئی رنج ان کی کمر نہیں توڑ سکتا۔اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺ کی نسبت فرماتا ہے
وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِى اَنْقَضَ ظَهْرَكَ 1۔ہر ایک انسان پر خصوصاً
کام کرنے والے انسان پر اور پھر خصوصاً مصلح پر بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے خواہ وہ مصلح دنیا
کا ہو یا دین کا کام اور فکر کی وجہ سے وہ چُور ہو جاتا ہے۔چونکہ آنحضرت ﷺ پر ایک
بہت بڑا بوجھ تھا اس کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے تیرا بوجھ اٹھا لیا۔کیوں؟
اس لئے کہ جب تو ہمارا مطیع و منقاد اور فرمانبردار ہو گیا تو پھر تجھ پر بوجھ کیوں رہنے دیا
جاتا۔بوجھ تو واقعہ میں ایسا تھا کہ تیری کمر توڑ دیتا اور کوئی اسے اٹھا نہ سکتا تھا کیونکہ
ایک گھر کا بوجھ اٹھانا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔لڑائی جھگڑا ہو تو لوگ پریشان ہو جاتے
ہیں۔اب جو جنگ ہو رہی ہے اس کی وجہ سے تمام سلطنتوں کے وزراء گھبرا گئے ہیں
کہ یہ کام بہت بڑھ گیا ہے اس لئے ان کی مددگار کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔مگر
آنحضرت ہے وہ انسان تھے جو ایک جنگ چھیڑتے ہیں اور سارے جہان کے ساتھ
چھیڑتے ہیں۔آپ صرف اکیلے اور تن تنہا ہیں جن کی نسبت وطن والے بھی یہ سمجھتے
ہیں کہ گلا گھونٹ کر مار دیں گے لیکن آپ سارے جہان سے جنگ شروع کرتے
ہیں۔عیسائیوں کو کہتے ہیں لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ ثَالِثُ ثَلَثَةِ
سيرة النبي علي
354
جلد 1
یہود کو کہتے ہیں ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذِلَّةُ وَالْمَسْكَنَةُ 3۔مجوس کو کہتے ہیں کہ اللہ
ہی نور اور ظلمت کو پیدا کرنے والا ہے 4۔جو کچھ تم کہتے ہو غلط ہے۔مشرکین کو فرماتے
ہیں اِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ 5۔اور گناہ تو خدا تعالیٰ
بخش دے گا لیکن جو کچھ تم کرتے ہو یہ ایسا گناہ ہے کہ کبھی نہ بخشا جائے گا۔غرض تمام دنیا
کے مذاہب کو جھوٹا قرار دیتے ہیں۔اور وہ زمانہ کوئی امن کا زمانہ نہیں کہ آج کل کی
طرح اپنے گھر بیٹھے جو جی میں آیا کسی کی نسبت کہہ دیا بلکہ ایسا زمانہ تھا کہ لوگ اپنے
خلاف بات سن کر تلوار اٹھا لیتے تھے اور آپس کی مخالفت کو تلوار کے ذریعہ مٹانا چاہتے
تھے۔ایسے وقت میں آنحضرت مے کا تمام دنیا کے لوگوں کو علی الاعلان یہ کہنا کہ تم غلطی
پر ہو اور تمہارے پاس حق نہیں ہے ساری دنیا سے جنگ چھیڑنا ہے۔پھر یہ جنگ ایک
دن نہیں ، دو دن نہیں، تین دن نہیں بلکہ متواتر 23 سال ہوتی رہتی ہے۔باوجود اس کے
صلى الله
آپ کو دیکھنے والے یہی کہتے ہیں کہ ہم نے اپنی ساری عمر میں کبھی آنحضرت ﷺ کے
چہرہ مبارک پر ملال اور رنج کا نشان بھی نہیں دیکھا بلکہ جب کبھی دیکھا تبسم فرماتے ہی
دیکھا؟۔واقعی آپ کو کیوں رنج ہوتا جبکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ
صَدْرَكَ وَوَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَ الَّذِي أَنْقَضَ ظَهْرَكَ وَرَفَعْنَا
لَكَ ذِكْرَكَ فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - إِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا - 2 - کہ تمہارا
بوجھ تو وہ تھا کہ کمر چُور کر دیتا مگر جب تم نے ہماری فرمانبرداری کی تو ہم نے اس کو تم پر
سے اس طرح اٹھایا کہ تمہیں ظاہری خوشی اور خرمی ہی حاصل نہ ہوئی بلکہ ہم نے
تمہارے دل کو بھی خوشی کے لئے کھول دیا۔میں نے بتایا ہے کہ عید ظاہری خوشی کا۔سامان ہے جن کے دل مغموم ہوں انہیں خوشی نہیں ہو سکتی لیکن آنحضرت ﷺ کی نسبت
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے تو تیرا سینہ کھول دیا ہے اور دل میں بھی خوشی بھر دی ہے۔بعض غم ایسے ہوتے ہیں جن کا ظاہر پر تو اثر نہیں ہوتا لیکن دل پر ضرور ہو جاتا ہے۔فرمایا یہاں تو ایسی خوشی ہے اور اللہ کے وعدوں پر ایسا یقین اور بھروسہ ہے کہ کوئی بھی
سيرة النبي علي
355
جلد 1
غم نزدیک نہیں آسکتا اور ذرا بھی فکر خوشی کو مکۃ رنہیں کر سکتا۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک
دفعہ آنحضرت یہ ایک درخت کے نیچے سو گئے۔ایک کا فر آیا اور اس نے آکر آپ
کی تلوار اٹھا کر سونت لی اور زور سے کہا اومد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اب تمہیں میرے ہاتھ
سے کون بچا سکتا ہے؟ آپ بجائے اس کے کہ کسی قسم کی گھبراہٹ سے جواب دیتے
بڑے اطمینان اور دلجمعی سے فرماتے ہیں اللہ۔چونکہ آپ نے بغیر کسی گھبراہٹ کے
بڑے جلال سے جواب دیا تھا اس لئے اس آدمی کے ہاتھ سے ڈر کے مارے تلوار گر گئی۔آپ نے اٹھالی اور فرمایا اب تو بتلا کہ تجھے میرے ہاتھ سے کون بچائے گا ؟ اس نے کہا
آپ ہی بچائیے اور کون ہے جو مجھے بچا سکے 8۔(عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی
سوئے ہوئے کو اچانک جگا دیا جائے تو وہ چونک پڑتا ہے۔لیکن آنحضرت ﷺ کو ایک
شخص ڈانٹ کر اور تلوار کھینچ کر کہتا ہے کہ بتاؤ تمہیں کون بچائے گا ؟ تو آپ فرماتے
ہیں اللہ بچائے گا۔ہندوستان کے لوگ تو عموماً اس نظارے کو اپنی آنکھوں کے سامنے
لا ہی نہیں سکتے کیونکہ ان میں سے اکثروں کو تلوار کے دیکھنے کا بھی موقع نہیں ملا۔اگر
کسی کے گھر میں چور آن گھسے تو اس کا کہاں تک مقابلہ کیا جاتا ہے۔بعض تو یہاں
تک بزدلی دکھاتے ہیں کہ چور ڈاکوؤں کو خود کنجیاں دے کر کہہ دیتے ہیں کہ فلاں
جگہ مال ہے خود نکال لو۔تو آنحضرت ﷺ کے اس واقعہ کا اپنی آنکھوں کے سامنے
نقشہ کھینچنا آسان نہیں ) مگر تم اپنے دلوں میں اس بات کا اندازہ لگاؤ کہ ایک کافر جو
آنحضرت ﷺ کو قتل کرنے کے ارادہ سے آتا ہے اور تلوار کھینچ کر کھڑا ہو جاتا ہے اور
اس پر اتنا اثر ہوتا ہے کہ اس کی تمام طاقتیں زائل ہو جاتی ہیں اور عاجز و درماندہ ہو کر
جان بخشی کا خواہاں ہوتا ہے۔تو یہ وہ بات ہے جس کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے
اَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ اور فَإِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا بھلا تجھے کوئی کیا دکھ اور
تکلیف پہنچا سکتا ہے۔اگر کوئی تجھے ایک رنج پہنچائے تو ہم دوخوشیاں دیں گے۔پس
فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَإِلى رَبِّكَ فَارْغَبُ و۔تجھے چاہئے کہ اپنے رب کی
سيرة النبي علي
356
جلد 1
عبادت میں لگا رہے کیونکہ اسی کا نتیجہ ہے کہ تیری رات بھی خوشی میں اور دن بھی خوشی
میں گزرتا ہے۔پس تمہارے لئے عیدین خوشی حاصل کرنے کے لئے نمائش کے طور پر ہیں تا خدا
کو راضی کر لو اور تمہارے لئے ہر وقت عید ہو۔چنانچہ دیکھو صحابہ کرام نے خدا کو راضی
کیا ان کے لئے کیسی عید میں ہوئیں۔صحابہ وہ لوگ تھے جنہیں دو وقت کا کھانا بھی نصیب نہیں ہوتا تھا اور جنہیں ملتا تھا
وہ وہ لوگ تھے جو جو کا آٹا کھاتے تھے اور وہ بھی چھنا ہوا نہیں ہوتا تھا۔اب اگر کسی کو بو
کی روٹی دی جائے تو ناراض ہو جائے۔مگر ان کی یہ حالت تھی کہ جو کا آٹا کھاتے اور
بے چھنا کھاتے۔حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ سے ایک عورت نے پوچھا کہ
کیا آپ کے زمانہ میں چھلنیاں ہوتی تھیں؟ تو انہوں نے کہا کہ اس طرح کیا جاتا تھا
کہ پتھر پر جو رکھ کر گوٹ لئے جاتے تھے اور پھونک کر صاف کر لیتے اور روٹی پکا لیتے
تھے۔لیکن انہی لوگوں کو خدا تعالیٰ نے وہ ترقیاں دیں اور وہ عید کے دن دکھائے کہ دنیا
میں نہ کسی نے دیکھے اور نہ دیکھے گا۔جس طرف جاتے کامیابی اور فتح پہلے ہی تیار
رہتی۔لاکھوں انسان مقابلہ کے لئے آتے مگر صحابہ پہاڑ کی طرح کھڑے رہتے اور
جس کسی نے ان سے سر ما را خود پاش پاش ہو گیا۔قیصر وکسری ٹڈی دل لشکر کے ساتھ
آئے مگر جس طرح ایک بوسیدہ کپڑا پارہ پارہ ہو جاتا ہے اسی طرح ان کے لشکروں کا
صلى الله
حال ہوا اور وہ زبر دست ستون جو آنحضرت ﷺ نے گاڑا تھا اسے کوئی نہ ہلا سکا۔یہی
صحابہ ایک دوسرے کو اپنی پہلی حالت سناتے ہیں۔ابوہریر کا کہتے ہیں کہ میں بھوک کی
وجہ سے گر پڑا کرتا تھا اور لوگ یہ سمجھ کر کہ اسے مرگی ہوگئی ہے علاج کے طور پر جوتیاں
مارا کرتے تھے۔پھر کہتے ہیں جب میں مسلمان ہو گیا تو ایک دن جب سخت بھوک لگی تو
میں قرآن شریف کی ایک آیت جس میں بھوکوں کو کھانا کھلانے کا ذکر ہے ابوبکر کے
پاس اس کا مطلب پوچھنے کے لئے لے گیا۔جس سے میری یہ غرض تھی کہ وہ سمجھ جائیں
سيرة النبي علي
357
جلد 1
گے کہ میں بھوکا ہوں تو کھانا کھلا دیں گے۔(صحابہ کرام سوال کرنے سے بڑی نفرت
کرتے تھے۔مگر آج کل یہ بات بُری نہیں سمجھی جاتی ) لیکن وہ مطلب بتا کر آگے چلے
گئے۔پھر اسی آیت کو لے کر میں عمر کے پاس گیا انہوں نے بھی مطلب بتا دیا اور چل
دیئے۔ابوہریر کا بڑے غصہ ہو کر کہتے ہیں میں اس آیت کے معنی ان سے کچھ کم نہ
جانتا تھا۔میری غرض تو یہ تھی کہ کچھ کھلا دیں لیکن وہ اس بات کو نہ سمجھے۔پھر میں
آنحضرت ﷺ کے پاس آیا۔آپ مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے۔آپ نے خود بخود ہی
فرمایا ابو ہریرۃ ! تمہیں بھوک لگی ہوئی ہے۔یہ ایک دودھ کا بھرا ہوا پیالہ ہے لو اور مسجد
میں جس قدر بھو کے ہیں انہیں بھی بلا لاؤ۔ابو ہریرہ کہتے ہیں مجھے یہ بات ناگوار تو
گزری کیونکہ مجھے بڑی سخت بھوک
لگی تھی۔میں نے کہا کہ اگر مجھے ہی مل جاتا تو کچھ
سیری ہو جاتی لیکن میں تعمیل ارشاد کے لئے گیا اور سب کو بلا لایا۔میں نے سمجھا کہ
آپ پہلے مجھے ہی پیالہ دیں گے میں اچھی طرح پی لوں گا۔مگر جب وہ آدمی آئے تو
آپ نے ایک کو کہا لو پیو۔اس نے پیا۔پھر دوسرے نے پھر تیسرے نے حتی کہ سات
آدمی تھے ساتوں نے پیا۔بعد میں آپ نے مجھے فرمایا کہ تم پیو۔میں نے پیا۔جب
سیر ہو چکا تو آپ نے فرمایا پھر پیو۔میں نے پیا۔پھر آپ نے فرمایا پیو۔میں نے کہا
یا رسول اللہ ! اب تو نتھنوں سے باہر نکلنے لگا ہے۔اُس وقت آپ نے پیالہ لے لیا اور
سب کا بچا ہوا دودھ خود پیا 10۔تو یہ حالت تھی۔مگر خدا تعالیٰ کی اطاعت کا یہ نتیجہ نکلا کہ
کسری کا وہ شاہی لباس جسے وہ دربار کے وقت پہنا کرتا تھا جب مسلمانوں کے ہاتھ آیا
تو اس میں سے ایک رومال ابو ہریرہ کے حصہ میں آیا۔انہوں نے اس میں تھوکا اور کہا
واہ ابو ہریرہ ! تجھ پر ایک وہ وقت تھا جب کہ تو بھوک کے مارے گرا کرتا تھا اور لوگ
جوتیاں مارا کرتے تھے۔ایک یہ وقت ہے کہ کسریٰ کے رومال میں تھوکتا ہے 11۔مجھے ایک فرانسیسی مؤرخ کی ایک بات پڑھ کر بڑا لطف آیا۔وہ اسلامی تاریخ
لکھتے لکھتے لکھتا ہے کہ اے ناظرین! ذرا غور تو کرو مجھے اس بات میں بڑا مزا آ رہا ہے
سيرة النبي علي
358
جلد 1
کہ سر اور پاؤں سے ننگے، پیٹ سے خالی ، اکثر ان پڑھ، ایک کچی مسجد کے اندر بیٹھے
وئے جس کی چھت کھجور کی ٹہنیوں سے بنی ہوئی ہے کیا بات کر رہے ہیں۔کہتے ہیں
کہ قیصر کے مقابلہ کے لئے کسے بھیجا جائے۔کسری کو کس طرح تباہ کیا جائے۔میں تو
حیران ہوں کہ یہ لوگ بیٹھے ہوئے کہاں اور کس حالت میں ہیں لیکن باتیں کیا کرتے
ہیں۔اور جب یہ باتیں کر کے اٹھتے ہیں تو سب کو بھگا دیتے ہیں۔“
( الفضل 22 اگست 1915ء)
1: الا نشراح: 4،3
2: المائدة: 74
3: البقرة : 62
4: الانعام:2
5: النساء : 49
ترمذی ابواب المناقب باب قول ابن جزء مارأيت أحدا أكثر تبسما حديث نمبر 3641
صفحہ 830 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى
7: الانشراح: 2 تا 7
8:السيرة النبوية فى فتح البارى جزثانى صفحہ 361 مطبوعہ کو یت 2001ء
9: الانشراح: 8، 9
10 : بخاری كتاب الرقاق باب كيف كان عيش النبى الله واصحابه صفحه 1120 حدیث نمبر
6452 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الثانية
11 بخارى كتاب الاعتصام بالكتاب والسنة صفحه 1261 حدیث نمبر 7324 مطبوعہ ریاض
1999 الطبعة الثانية